Skip to content
Qr







17

مقامات پر لوگ (PEOPLE IN PLACES)


va_CIRCLE

تناظر کا تعارف

مصوری اور ڈرائنگ آپ کو دوسری دنیا میں لے جانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ کچھ تو
دو جہتی دکھائی دیتے ہیں اور آپ کو لکیروں، نمونوں، رنگوں اور ساخت کی خوب صورتی کے ساتھ راغب کرتے ہیں۔ کچھ دیگرتین جہتی دکھائی دیتے ہیں گویا وہ سطح سے باہر نکل رہے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ کیسے ہوتا ہے؟

تناظر دو جہتی سطح پر سہ جہتی جگہ دکھانے کی تکنیک ہے۔ یہ فاصلے اور گہرائی کے تعلق سے وہم پیدا کرتا ہے جہاں قریب کی چیزیں بڑی دکھائی دیتی ہیں اور دور کی چیزوں کے مقابلے میں ان کی تفصیلات کہیں زیادہ ظاہر ہوتی ہیں۔ آپ اپنے سامنے کے مناظرکا گہری نظر سے مشاہدہ کرکے مشق کے ساتھ یہ جادو کر سکتے ہیں۔

نیچے دی گئی تصاویر کو دیکھیں۔ اگرچہ سڑک کے دونوں طرف لکیریں متوازی ہیں لیکن وہ فاصلے پر آپس میں ملتی دکھائی دیتی ہیں۔ آپ کو ریلوے کی پٹریوں پر بھی ایسا ہی نظر آئے گا۔

مشاہدہ کیجیے

  • افقی لکیر دیکھنے والے کی آنکھ کی سطح کے مطابق ہوتی ہے۔

لکیریں معدوم نقطۂ اتصال پر مل جاتی ہیں جو کہ آنکھوں کی سطح پر بھی ہوتی ہے۔

Screenshot 2025-12-31 at 11-50-23 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf

یہ دیکھنے کے لیے کہ جب تناظر میں دیکھا جائے تو لکیریں کس طرح ظاہر ہوتی ہیں:

  • اپنی آنکھ کی پتلی کو ایک دائرے کے طور پر تصور کیجیے اور اس کا مرکز معدوم نقطہ اتصال کے طور پر ہو۔
  • آنکھ کے مرکز میں افقی لکیر کو افق لکیر کے طور پر تصور کیجیے۔
  • دیگر لکیروں کا تصور کیجیے جو مرکز سے مختلف سمتوں سے نکلتی ہیں۔

تناظر میں دیکھنے کے لیے تین چیزیں ضروری ہیں:

  1. منظر میں آنکھ کی سطح پر افق کی لکیر کی نشان دہی کرنا۔
  2. غائب ہونے والے مقام کا تصور کرنا۔
  3. لکیروں کے زاویے کا مشاہدہ کرنا جو غائب ہونے والے مقام پر آپس میں ملتے ہیں۔

تناظرآپ کو عمارتوں اور تعمیراتی یادگاروں کا مشاہدہ کرنے اور اس انداز سے دیکھنے میں مدد کر سکتا ہے جو دیکھنے میں حقیقی نظر آئے۔ 100 روپے کے نوٹ پر چھپی تصویر کی مثال لیجیے۔

دھیان دیجیے کہ اسٹیپ ویل کی اوپری اور نچلی منزلوں کی لکیریں غائب ہونے والے مقام پر آپس میں کیسے ملتی ہیں۔

Screenshot 2025-12-31 at 11-51-03 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf

اسی طرح عمارتوں کے اندرونی حصوں کی دوسری تصویروں میں بھی ان لکیروں کو دیکھیں جو معدوم نقطہ اتصال پر آ کر ملتی ہیں۔

جب ایک بار آپ تناظرکی ڈرائنگ کے اصول سیکھ لیں گے اور جان لیں گے تو آپ کو مختلف زاویوں سے سادہ چیزوں کو بنانا آسان لگے گا۔

Screenshot 2025-12-31 at 11-51-29 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf
Screenshot 2025-12-31 at 11-51-52 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf

سرگرمی 17.1: دیکھنے کی جالی بنایئے

مواد: غیر استعمال شدہ یا ردی آرپار نظر آنے والی شیٹ، اسکیل، بال پوائنٹ، قلم یا پرماننٹ مارکر اور قینچی۔

طریقہ کار:

  • آرپار نظر آنے والی شیٹ کو اے4 سائز میں کاٹ لیں۔
  • پیمائش والے اسکیل کا استعمال کیجیے اور تصویر میں دکھائی گئی جالی (گرڈ) بال پوائنٹ قلم یا پرماننٹ مارکر کا استعمال کرتے ہوئے نشان زد کر لیں ۔ یہ آپ کا دیکھنے کا جال ہوگا۔
  • اپنے اردگرد کے مناظر کو اس جالی سے دیکھیے۔ اس دوران اسے سیدھا اور ساکت رکھیے۔
  • جالی پر افق کی لکیرکو اپنی آنکھ کی سطح کے برابر
    میں لائیں۔
  • جب آپ جالی کے ذریعے منظر کو دیکھیں تو ایسی لکیریں تلاش کیجیے جو افق کی لکیرکےبرابرمیں ہوں۔
  • دیگر لکیروں اور اشیا کی شکلوں کو جالی کی لکیروں اور خانوں کے تناظرمیں دیکھیں۔
  • قریبی اشیا کی لکیروں کے زاویوں کا موازنہ دور کی اشیا کی لکیروں کے زاویوں
    سے کیجیے۔
  • 20250415_091408

    جالی کے ذریعے تصویر کو دیکھیں

  • ایسا منظر منتخب کیجیے جسے آپ بنانا چاہتے ہیں۔
  • آرپار نظر آنے والی شیٹ کے ذریعے جو کچھ آپ دیکھتے ہیں اسے اپنے ڈرائنگ پیپر پر نقل کیجیے۔

تناظر میں منظر کشی کو دکھانے کے لیے آپ اسی جال کا استعمال کر کے مختلف مناظر
بنا سکتے ہیں ۔مزید مشق کے ساتھ آپ بغیر جالی کے بھی ڈرائنگ بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔

4_-_Make_an_observation_grid

آرپار نظر آنے والی شیٹ کے ذریعے جو آپ دیکھتے ہیں اسے اپنے ڈرائنگ پیپر پر نقل کیجیے

انسانی جسم کی ساخت

انسانی جسم کی ساخت کو تشریح الاعضا (Anatomy) کہا جاتا ہے۔ اپنی پرانی تصاویر دیکھیں اور غور کیجیے کہ آپ کے جسم کی ساخت میں طفولیت سے موجودہ عمر تک کس طرح کی تبدیلی آئی ہے ۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے جسم کے کچھ حصے دوسرے حصوں کی نسبت زیادہ بڑھتے ہیں۔

جسم کے مختلف حصوں کے درمیان تعلق کی پیمائش کرکے اسے تناسب اور مقدار میں بیان کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر سر کو ایک حصہ مانا جائے تو ہم معلوم کر سکتے ہیں کہ جسم کے کون سے حصے سر کے برابر ہیں (1:1)، کون سے حصے سر سے دو گنا بڑے ہیں (1:2) اور کون سے حصے سر سے تین گنا بڑے ہیں (1:3)۔

5_-_size_of_hand_and_Face 6_-_head_and_body_

انسانی جسم کے تناسب اور پیمائش کا نظام ہندوستانی مصوری اور مجسمہ سازی کی روایت کا ایک مرکزی حصہ رہا ہے۔ شلپ شاستر (سنگ تراش)کے متون میں دیوی دیوتاؤں، شاہی خاندان کے افراد، بہادروں، بچوں، جانوروں اور مختلف دیگر دیومالائی کرداروں کو دکھانے کے لیے مختلف تناسب اور پیمائشوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس نظام کوتالمان پدّھتی کہا جاتا ہے جس میں ایک تال کی اکائی ایک بالغ شخص کے ہاتھ کی لمبائی کے برابر ہوتی ہے جس کی پیمائش کلائی کے نچلے حصے سے لے کر درمیانی انگلی کی نوک تک کی جاتی ہے۔

Screenshot 2025-12-31 at 14-03-50 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdfScreenshot 2025-12-31 at 14-03-55 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf

استاد کے لیے نوٹ: طلبا کو انسانی جسم کے تناسب اور پیمائش کوسمجھاتے وقت ان کی ریاضی کی مہارت سے جڑنے اور استعمال کرنے میں مدد کیجیے۔

سرگرمی 17.2: تناسب کی نشان دہی کیجیے

مثال کے مطابق تصویر میں موجود تمام افراد کے لیے تناسب کی نشان دہی کیجیے۔

  • سر کے سائز کو دو افقی لکیروں سے نشان زد کیجیے۔
  • دونوں لکیروں کے درمیان کے فاصلے کی پیمائش کیجیے اور اسی پیمائش کو استعمال کرتے ہوئے جسم کی لمبائی کے ساتھ مزید افقی لکیریں بنائیں۔
  • اس کی گنتی کیجیے کہ ہر انسانی جسم میں سر کو کتنی بار دہرایا گیا ہے۔
  • سر کے مقابلے میں قد کا تناسب لکھیں۔
    مختلف عمر کے گروپوں اور جسمانی ساخت کی اقسام میں پائے جانے والے تناسب کے فرق پر تبادلۂ خیال کیجیے۔

استاد کے لیے نوٹ: اس سرگرمی پر ریاضی کے استاد سے گفتگو کیجیے اور طلبا سے کہیں کہ وہ تناسب اور مقدارکو سمجھنے اور لکھنے کے لیے اُن کی مدد لیں۔

8_-_family_photo

سرگرمی 17.3: اپنے دوستوں کی تصویر بنائیے

ہر شخص کے جسمانی تناسب میں معمولی فرق ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ دوسروں سے مختلف نظر آتاہے۔ کوئی ایک ایسا دقیانوسی تناسب نہیں ہے جس میں ہر کوئی فٹ ہو سکے۔
اپنے ہم سروں اور ہم جماعتوں کے جسمانی تناسب کا مشاہدہ کیجیے اور ان سے ڈرائنگ بنائیں۔ بار بار کھڑے ہونے کی پوزیشن میں تبدیلی کیجیے تاکہ آپ پورے جسم کا مشاہدہ اور ڈرائنگ بنا سکیں۔

مرحلہ 1: سر سے شروع کیجیے اور تناسب نوٹ کیجیے: آپ پہلے ہی جامد اشیا بناتے وقت پنسل کو پیمائش کے اوزار کے طور پر استعمال کرنا سیکھ چکے ہیں۔ اسی طرح پنسل سے سر کے سائزکی پیمائش کیجیے اور اس بات کو نوٹ کیجیے کہ وہ جسم میں کتنی بار دہرایا جاتا ہے۔

مرحلہ 2: جو تناسب آپ نے ناپا ہےاس کی بنیاد پر ابتدائی نشانات لگائیں تاکہ آپ پورے جسم کی ڈرائنگ کاغذ پر آسانی سے اتار سکیں۔

مرحلہ 3: ہر حصہ بناتے وقت پیمائش اور تناسب کی تصدیق جاری رکھیں۔ اس بات پر توجہ دیں کہ جو تناسب آپ دیکھ رہے ہیں وہی کاغذ پر اُترے۔

مرحلہ 4: اپنی ڈرائنگ مکمل کیجیے اور اسے دوستوں کو دکھائیے۔ اپنے استاد سے رائے لیجیےکہ آپ کی ڈرائنگ کے کون سے حصے مناسب ہیں اور کہاں بہتری کی گنجائش ہے۔

جسمانی حالتیں اور پوزیشن

ایک یا دو کھڑے ڈھانچوں کی ڈرائنگ بنانے کے بعد مختلف حالتوں اور پوزیشنوں میں جسم کے تناسب کا مشاہدہ کیجیے جیسے بیٹھنا، جھکنا، لیٹنا، اکڑوں بیٹھنا اور دیگر حالتیں۔ اپنے دوستوں یا گھر کے افراد سے کہیں کہ وہ آپ کے لیے پوز دیں تاکہ آپ ان کی ڈرائنگ بنا سکیں۔

انھیں اپنی ڈرائنگ دکھائیں اور بتائیں کہ آپ نے انسانی جسم کے تناسب کے بارے میں کون سی دل چسپ باتیں سیکھیں۔

postures

سرگرمی 17.4: تناظر میں ساخت

جیسا کہ آپ تناظر اور انسانی جسم کے تناسب کے بارے میں سیکھ چکے ہیں تو اب وقت ہے کہ آپ اپنی ایسی ساخت بنائیں جن میں اندرونی یا بیرونی مناظر میں لوگ دکھائی دیں۔

painting_1

مرحلہ 1: اپنی ساخت کو ترتیب دینے کے لیے چند ابتدائی خاکے بنائیے

  • اپنے پچھلے بنائے گئے خاکوں کو استعمال کرتے ہوئے پیش منظر،درمیانی منظراور پس منظرکے اجزا کی منصوبہ بندی کیجیے۔
  • افق کی لکیر اور اس کا معدوم نقطہ اتصال نشان زد کیجیے۔
  • شروع میں تین انسانی پیکر مختلف فاصلے پر بنائیں — ایک قریب ہو سکتا ہے اور دوسرا کچھ فاصلے پر۔
  • تناسب اور تناظر کے اپنے علم کو استعمال کرتے ہوئے دیگر اجزا بنائیں جیسے فرنیچر، اشیا، درخت، سڑکیں، گاڑیاں، عمارتیں وغیرہ۔

نوٹ: انسانی پیکر پیش منظر یا اندرونی منظر جس میں انھیں رکھا گیا ہے، ان کے تناسب میں ہونے چاہیے۔

مرحلہ 2: ایک ساخت (Layout) منتخب کیجیے

اپنے ابتدائی خاکے استاد کو دکھائیں، ان کی تجاویز سنیں اور اپنے حتمی آرٹ ورک کے لیے انتخاب پر بات کیجیے۔

مرحلہ 3: حتمی آرٹ ورک شروع کیجیے

  • لائن ڈرائنگ: اپنے ابتدائی خاکوں کے حوالے کا استعمال کرتے ہوئے ڈرائنگ شروع کیجیے۔
  • ترمیمات اور تبدیلیاں: ڈرائنگ کرتے وقت اپنی ترکیب میں چھوٹی موٹی تبدیلیاں یا اضافہ کیجیے۔

مرحلہ 4: رنگ بھرنے کا عمل

  • اپنے آرٹ ورک میں رنگ بھرنے کے لیے کوئی بھی ذریعہ منتخب کیجیے (پنسل کلر، پیسٹل، مومی کلر، واٹر کلر، پوسٹر کلر، ایکریلک کلر، نیچرل کلر وغیرہ)۔
  • موسم، دن کے اوقات، موڈ وغیرہ کی بنیاد پر اپنےرنگوں کا تھیم منتخب کیجیے۔
  • اپنے ابتدائی خاکوں پر مختلف امتزاج آزما کر دیکھیں۔
  • اب آپ اپنے حتمی آرٹ ورک کو مکمل کرنے کے لیے
    تیار ہیں۔

مرحلہ 5: اپنے آرٹ ورک کو عنوان دیجیے

  • اپنے آرٹ ورک کے بارے میں چند خیالات نوٹ کیجیے (آپ کے خیالات، ترغیبات، یادیں اور ذاتی تعلقات)۔
  • ان خیالات کی بنیاد پر ایک مختصر جملہ لکھیے جو آپ کے آرٹ ورکس کا عنوان بن سکے۔

نوٹ: استاد ہر طالب علم کا کام کودکھا سکتا اور کلاس میں گفتگو
کرا سکتا ہے۔

Screenshot 2025-12-31 at 14-09-28 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf

جائزہ

باب 17: مقامات پر لوگ

سی جی

سی

آموزشی ماحصل

استاد

خود

1

1.1

انسانی جسم کے تناسب اور پیمائش کا مشاہدہ اور اظہار کرتا ہے۔

1

1.1

مختلف انداز میں انسانی پیکر بناتے وقت ان تناسبات کو استعمال کرتا ہے۔

2

2.2

تناظراتی منظرکشی کے تصور کو حقیقی زندگی کے مشاہدات سے جوڑتا ہے۔

3

3.1

روزمرہ کے تجربات پر مبنی ترکیبیں بناتے وقت تناظراتی منظرکشی اور تناسب کو استعمال کرتا ہے۔

مجموعی طورپر شرکت۔

استاد کے تاثرات اور طالب علم کے مشاہدات