18
عوام کے لیے، عوام کے ساتھ اور عوام کا فن
(ARTS OF THE PEOPLE, WITH THE PEOPLE FOR THE .PEOPLE)
آرٹ قدیم زمانے سے ہی انسانی زندگی کا حصہ رہا ہے۔ تخلیق کی جانے والی ہر شے ہر دور میں انسانوں کی آواز اور لمس کو سمیٹے ہوئے اپنے اور ہمارے درمیان تعلق قائم کرتی ہے۔ جس طرح مواد، آلات اور ٹیکنالوجی میں اختراعات آرٹ کے عمل کو متاثر کرتی ہیں اسی طرح سماجی اقدار، خیالات اور رویے میں تبدیلیاں تخلیقی خیالات اور اظہار کو متاثر کرتی ہیں۔ فن کاروں کی زندگی اور ان کے کام کے بارے میں جاننا
دل چسپ ہے۔ وہ ہمیں اپنے تخیل کی دنیا میں لے جاتے ہیں اور بہت سے مختلف جذبات کو متحرک کرتے ہیں جو ہمیں اپنی زندگیوں اور اعمال میں منعکس کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
آرٹ ہماری روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہے۔ ہم جو کپڑے پہنتے ہیں اور ہم جس پلیٹ میں کھاتے ہیں یہ سب آرٹ کے نمونے ہیں۔ اس باب میں آپ کو آرٹ کے مختلف طریقوں سے متعارف کرایا جائے گا جو ابتدائی طور پر روزمرہ کے مواد جیسے دھاگے، کاغذ اور کپڑے کو
خوب صورت اشیا اور آرٹ ورک بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ آپ سیکھیں گے کہ یہ مواد کس طرح مخصوص تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا جاتا ہے اور اس عمل میں آپ سینکڑوں فن کاروں کی محنت، لگن اور صبر کی تعریف کر سکیں گےجنھوں نے ان روایات کو زندہ رکھا ہے۔
سرگرمی 18.1: باندھنا اور جوڑنا
فطرت میں دل چسپ رابطے ہیں جو تمام جانداروں کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں۔
اگرچہ آپ عام طور پر پودوں اور درختوں کی جڑوں کو نہیں دیکھتے ، آپ جانتے ہیں کہ وہ زندگی کو برقرار رکھتی ہیں۔ برگد جیسے کچھ درختوں کی جڑیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو زمین کے اوپر اپنی شاخوں سے نکلتی ہیں۔
میگھالیہ میں ہندوستانی ربڑ کے درخت کی بہت مضبوط ثانوی جڑیں ہیں جو زمین کے اوپر اگتی ہیں۔ اس علاقے کے لوگ ان زندہ جڑوں سے ندیوں اور دریاؤں پر طویل پل بنانے کی مہارت رکھتے ہیں۔
میگھالیہ کی زندہ جڑوں کا پل
ان پلوں کو بنانے میں کافی وقت لگتا ہے۔ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہوتے ہیں اور سہارے کے لیے مختلف جگہوں پر بندھے ہوئے ہوتے ہیں۔ جڑوں کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ پل مضبوط ہوتے جاتے ہیں۔
مروڑنا، گانٹھنا، کروشیا کا استعمال ، بُنائی اور گوندھائی کچھ ایسی تکنیکیں ہیں جو ہمارے ملک کے مختلف حصوں میں فن کار استعمال کرتے ہیں۔ ان تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے ٹوکریاں، ہینڈلوم سے بنے کپڑے، پنکھے اور یہاں تک کہ چارپائی بھی بنائی جاتی ہے۔ یہ روزمرہ کی چیزیں ہیں لوگوں کے یومیہ استعمال کے لیے لوگوں کے ذریعے اور لوگوں کے لیے بنائی گئی ہیں۔
روئی، جوٹ یا کسی دوسرے قدرتی ریشے سے بنی رسیاں تلاش کیجیے جو آپ کے علاقے میں آسانی سے دستیاب ہو اور خود ایک چھوٹا آرٹ ورک بنایئے۔
جوٹ کی ٹوکریاں
استاد کے لیے نوٹ: انسانی معاشرے کا فطرت کے ساتھ تعلق اور آرٹ کے طریقوں میں پائیداری کے انتخاب کی اہمیت کو اجاگر کیجیے۔
گرہ لگانے کے فن کی آموزش
اس سرگرمی کے لیے چھوٹے گروپ میں کام کیجیے۔ بنیادی گرہیں سیکھنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کیجیے۔ گرہیں مبہم ہوسکتی ہیں۔ لہٰذا، ارد گرد دیکھیں اور کام کرتے وقت ایک دوسرے کی مدد کیجیے۔ آپ رنگین موتیوں یاسجاوٹ کی دیگر چیزوں کو شامل کرسکتے ہیں یا اسے ترنگا بنا سکتے ہیں۔
1 سے 6 اقدامات پر عمل کرتے ہوئے فرینڈشپ بینڈ، کلائی بینڈ یا راکھی بنایئے اور انھیں تعریفی کلمات کے ساتھ ہمارے سپاہیوں کو بھیجیے۔

گروپوں میں کام کیجیے اور بڑے ٹکڑے جیسے دیوار پر لٹکانے اور توران (Torans) وغیرہ بنانے کے لیے مرحلہ 11 تک جاری رکھیں۔
سرگرمی 18.2: پیوند کاری اور مِلان
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جو کپڑے آپ استعمال نہیں کرتے ان کا کیا ہوتا ہے؟
کپڑوں کی زندگی لمبی ہوتی ہے۔ دنیا کے بہت سے حصوں میں پیوند کاری کی تکنیک کا استعمال کیا جاتا ہے جہاں کپڑے کے چھوٹے ٹکڑوں کو جوڑا جاتا ہے اور کپڑے کا ایک بڑا ٹکڑا بنانے کے لیے آپس میں سلا جاتا ہے۔ ان سے کمبل، جھولے، تھیلے، کشن کور، میز پوش، دُھری وغیرہ بنائے جاتے ہیں۔ ہندوستان کے بہت سے حصوں میں خواتین پرانے کپڑوں کے ٹکڑے لاتی ہیں اور انھیں جوڑ کر لحاف بناتی ہیں۔
یہ پیوند زدہ لحاف مشترکہ یادوں کی علامتوں کی طرح ہیں۔
ہم اپنے معاشرے کو ایک پیوند زدہ لحاف تصور کیجیے۔ ہر فرد مجموعی تصویر بنانے میں یکساں طور پر اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک شخص جو کچھ بھی کرتا ہے یا تخلیق کرتا ہے وہ اپنے پورے معاشرے کی تصویر کو بدلنے کی طاقت
رکھتا ہے۔
پیچ ورک
پیوند کاری کی آموزش
اس سرگرمی کے لیے چھوٹے چھوٹے گروپ میں کام کیجیے۔
مرحلہ 1: اپنے گھروں سے ایسے پرانے کپڑے اکٹھا کیجیے جو اب استعمال میں نہیں ہیں۔ اپنےا سکول میں بھی چیک کیجیے۔
مرحلہ 2: ایک بڑا ٹکڑا تلاش کیجیے جو کم از کم 30×30 سینٹی میٹر ہو۔جسے آپ بنیاد بنا سکیں۔
مرحلہ 3: اپنے جمع کیے ہوئے دوسرے ٹکڑوں کو اکٹھا کیجیے اور انھیں تقریبا 6 – 5 سینٹی میٹر کے مربع یا مستطیل میں کاٹ لیں۔
مرحلہ 4: اپنے بنیادی کپڑے کو پھیلایئے اور اس کے اوپر چھوٹے ٹکڑوں کو اس پیٹرن میں رکھیں جو آپ کو دیکھنے میں دل چسپ لگیں۔
مرحلہ 5: ان ٹکڑوں کو ان کے کناروں کے ساتھ الٹی طرف سے جوڑیئے اور سلائی کیجیے۔ اس بات کو یقینی بنایئے کہ جب آپ انھیں پلٹیں تو ٹانکے نظر نہ آئیں۔
مرحلہ 6: تمام چھوٹے ٹکڑوں کو جوڑنے کے بعد انھیں بنیادی کپڑے پر رکھیے اور ٹکڑوں کے اوپر کئی لائنوں کی سلائی کیجیے۔ اس طرح آپ دل چسپ نمونے بنا سکتے ہیں اور سلائی کی لائنوں کے لیے رنگین دھاگے استعمال کر سکتے ہیں۔
مرحلہ 7: اپنے لحاف کو کپڑے کے کسی اور ٹکڑے سے کناروں کو بند کرکے یا تہہ اور سلائی کرکے مکمل کیجیے۔
طلبا کے ذریعے پیوند سے بنایا گیا لحاف
حفاظتی نوٹ: قینچی اور سوئیوں جیسی تیز دھاراور نوکیلی چیزوں کا استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں۔ اپنی سوئیوں کو رکھنے کے لیے اسفنج یا موٹے کپڑے کا ایک ٹکڑا استعمال کیجیے تاکہ وہ ادھر ادھر نہ ہو جائیں اورکسی کو نقصان نہ پہنچائیں۔
کچھ لحاف بنانے والے فن کار اس تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے تفصیلی تصاویر اور تصویری کہانیاں بناتے ہیں۔
سرگرمی 18.3: لیئی اور پینٹ
روزانہ ہزاروں اخبارات چھپتے ہیں۔ انھیں پڑھنے کے بعد ضائع کر دیا جاتا ہے اور کبھی کبھی پیکیجنگ مٹیریل کے طور پر دوبارہ استعمال کیا جاتا ہےیا ان کی تھیلی بنائی جاتی ہے وغیرہ۔
آپ پرانے اخبارات کا کیا کرتے ہیں؟
جب کچھ الگ قسم کے نرم کاغذ جیسے اخبار اور ٹشو کو پانی اور گوند میں ملایا جائے تو وہ بہت مضبوط ہو جاتے ہیں۔
چنار درخت کی شکل کے ساتھ کشمیری پیپر ماشی باکس
پیپر ماشی (Papier-mache) ایک تکنیک ہے جس کے ذریعے کاغذ، پانی اور گوند کے مرکب کو سہ ابعادی شکل میں ڈھالا جاتا ہے۔
یہ شکلیں فن کار کے ماحول اور ان کی ثقافت سے متاثر ہیں۔ اس کے بعد علاقے میں دستیاب روغن سے انھیں پینٹ کیا جاتا ہے۔ اگرچہ فن کار پیپر ماشی کے ایک ہی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہیں لیکن نقش اور نمونے خطے کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔
کاغذ جیسے روزمرہ کے مواد کو خوب صورت آرٹ ورک میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ پیپر ماشی کا کام ہمارے ملک کے بہت سے حصوں میں بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے۔ آپ کے خیال میں یہ عمل ملک کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک کیسے پہنچ گیا؟
استاد کے لیے نوٹ: کاغذ کا گودا بنانے کے عمل میں ہر مرحلے پر مواد کا بغور مشاہدہ ہوتا ہے۔ اس سرگرمی کو سائنس کے تصورات اور پانی وگوند کی وجہ سے کاغذ کی خاصیت میں ہونے والی تبدیلیوں کا تجزیہ کرنے کی مہارت سے مربوط کیجیے۔
پیپر ماشی(Papier-mache)بنانے کی آموزش
اس سرگرمی کے لیے چھوٹے چھوٹے گروپ میں کام کیجیے۔
پیپر ماشی کا استعمال کرتے ہوئے ایک چھوٹی شکل بنانے کے لیے ان مراحل پر عمل کیجیے۔
مرحلہ 1: پرانے اخباروں کو چھوٹے ٹکڑوں یا پتلی پٹیوں میں کاٹ لیجیے اور انھیں ایک بڑے ٹب یا کنٹینر میں کچھ دنوں کے لیے پانی میں بھگو دیجیے۔
مرحلہ 2: بھیگے ہوئے کاغذ کو نکالیں اور اس میں سے اضافی پانی کو نچوڑ یے۔
مرحلہ 3: کاغذ کو کچلیے، میش کیجیے یا گودے کے طور پر پیسیے۔ آپ اسے ہاتھ سے پیسنے کے لیے مارٹر اور موسل کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
مرحلہ 4: کاغذ کے گودے میں تھوڑا سا گوند ملائیں اور اسے اچھی طرح ملا ئیے۔
مرحلہ 5: ایک سانچے کے طور پر ایک چھوٹا پیالہ یا کوئی دوسری چیز لیں اور اس کی بیرونی سطح کو کسی بھی چکنائی والے مادے جیسے پیٹرولیم، جیلی یا تیل کی تہہ چڑھا لیجیے۔
مرحلہ 6: اس سانچے کو الٹا کیجیے۔ گیلے اخبار کی پتلی پٹیاں لیجیے اور انھیں یکساں طور پر اس چیز پر لپیٹیں جب تک کہ پوری سطح ڈھک نہ جائے۔ گودے کو پوری چیز پر گاڑھا اور یکساں طور پر لگائیں۔ اسے کچھ دنوں تک مکمل طور پر خشک ہونے دیجیے۔
مرحلہ 7: خشک ہونے کے بعداس کو پلٹیں اور آہستہ سے خشک گودا ہٹا دیں۔
مرحلہ 8: ایک اچھے سینڈ پیپر(ریگ مال)سے رگڑ کر اپنے پیپر ماشی آرٹ ورک کو صاف کیجیے اور اس میں رنگ بھریئے اور اس کو سجایئے۔
جائزہ
|
باب 18: عوام کے لیے، عوام کے ساتھ اورعوام کا فن |
||||
|
سی جی |
سی |
آموزشی ماحصل |
استاد |
خود |
|
1 |
1.2 |
گروپ میں آرٹ ورک تخلیق کرتا ہے اور اجتماعی تخلیقی قدر کو پہچانتا ہے۔ |
||
|
4 |
4.1 |
ہندوستان کے مختلف حصوں سے آرٹ کے طریقوں میں استعمال ہونے والے روزمرہ کے مواد کے بارے میں بیداری کا مظاہرہ کرتا ہے۔ |
||
|
4 |
4.2 |
فن کاروں اور ان کے علاقے کے فن کے طریقوں سے واقفیت کا مظاہرہ کرتا ہے۔ |
||
|
مجموعی طورپر شرکت۔ |
||||
استاد کے تاثرات اور طالب علم کے مشاہدات




