Skip to content
Qr







19

آرٹ بیداری کے لیے مہم (CAMPAIGN FOR ART AWARENESS)


va_CIRCLE

بیداری مہم کسی خاص پیغام کو پہنچانے میں مدد کرتی اور اہم مسائل کی طرف توجہ دلاتی ہے۔ یہ پیغام کسی نئی سروس کے بارے میں یا کسی سامان پر رعایت کے بارے میں ہو سکتا ہے،یہ وبائی امراض کے دوران ماسک پہننے کی مہم کے بارے میں یا ووٹر اندراج کے بارے میں کسی پیغام کا عوامی اعلان ہو سکتا ہے۔ آرٹ کا استعمال اکثر صحت، اصول صحت، ماحولیات، انصاف وغیرہ سے متعلق بیداری مہموں میں کیا جاتا ہے۔

ان پیغامات کو پہنچانے میں مدد کے لیے پوسٹرز، فلائر، بینرز، ہورڈنگز، ہینڈ آؤٹس اور بروشر بنائے گئے ہیں۔ لوگوں کی توجہ مبذول کرنے اور ان کی توجہ آپ کے پیغام تک لانے کے لیے ان میں سے ہر ایک کو الفاظ اور شکلوں کے ساتھ بہت احتیاط سے تیار کیا گیا ہے۔ آپ نے اسکول میں مختلف اسباب اور پروگراموں کے لیے پوسٹرز، بینرز، فلائرز اور ہینڈ آؤٹس دیکھے یا بنائے ہوں گے۔

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آرٹ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ضروری ہے؟ اس باب میں آپ دوسروں کو آرٹ کی مختلف شکلوں اور ثقافتی نوادرات کے تئیں شرکت، حمایت اور تعریف کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک بیداری مہم چلائیں گے۔

مہم تیار کرنے میں بہت سے اقدامات شامل ہوتے ہیں جیسے مواد اکٹھا کرنا، تحقیق کرنا، ایک فارمیٹ کا انتخاب کرنا، اپنا مرکزی پیغام لکھنا اور تصویریں بنانا۔ آپ آرٹ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے یہ تمام اقدامات اٹھائیں گے۔

NAtional_Handloom_Day_bannerpledge-Khadi-Mahotsav

سرگرمی 19.1 : اپنی مہم کے لیے موضوع کا انتخاب کیجیے

ایک موضوع منتخب کرکے اپنی مہم شروع کیجیے۔ آپ کسی ایسے فن کار کے ساتھ کام کر سکتے ہیں جو پینٹر، مجسمہ ساز، ڈیزائنر یا فوٹوگرافر بھی ہوسکتا ہے۔ آپ ایک ایسی برادری کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں جو آرٹ اور کرافٹ کی روایت کو زندہ رکھتی ہے، جیسا کہ آپ نے پچھلے باب میں پڑھا ہے یا اسکول پروڈکشن یا یہاں تک کہ آپ اپنا کوئی پروجیکٹ بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

4 سے 5 طلباکے چھوٹے چھوٹے گروپ بنایئے اور اپنی مہم کے لیے ایک ساتھ مل کر ایک موضوع کے بارے میں غور کیجیے۔ یہاں کچھ اشارے درج ہیں:

  • کیا آپ اپنے علاقے کے کسی فن کار اور آرٹ کے طریقوں کے بارے میں جانتے ہیں؟
  • کیا آپ کے علاقے میں کوئی میلہ ہونےوالا ہے یا مقامی دستکاری کا میلہ لگنے والا ہے جہاں آپ فن کاروں سے مل سکتے ہیں؟
  • کیا آپ کے علاقے میں کوئی آرٹ اور ڈیزائن کےاسکول ہیں؟
  • کیا آپ کے قریب کوئی آرٹ میوزیم یاآرٹ گیلری ہے؟ وہاں کس قسم کے آرٹ ورک کی نمائش ہوتی ہے؟

بہت سارے فن کار اور آرٹ کے طریقے ہیں جن کے بارے میں آپ شاید نہیں جانتے۔ جس آرٹ سے آپ کاتعلق ہوسکتا ہے اسے منتخب کیجیے اور اس کے بارے میں اپنے استاد سے تبادلۂ خیال کیجیے۔

Screenshot 2025-12-31 at 16-25-06 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf

سرگرمی 19.2 : معلومات جمع کیجیے

درج ذیل طریقوں سے اپنے منتخب کردہ موضوع کے بارے میں معلومات جمع کیجیے۔

  • اساتذہ، دوستوں اور اہل خانہ سے بات کیجیے۔
  • لائبریری جائیے، مقامی اخبارات اور گزشتہ برسوں کی اپنی نصابی کتابوں سے رجوع کیجیے۔
  • فن کاروں کے پاس اور ان کے اسٹوڈیوزیا کام کی جگہوں پر جائیے۔
  • کسی گیلری، میوزیم، آرٹ میلے یا مقامی بازار کا دورہ کیجیے۔
  • مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنے بڑوں کی نگرانی میں انٹرنیٹ استعمال کیجیے۔

آپ کو جو معلومات ملی ہیں ان کے نوٹس تیار کیجیے۔تصویریں اور متن جمع کیجیے اور درج ذیل معلومات کو تلاش کرنے اور دیکھنے کی کوشش کیجیے:

  • اس فن کار یا آرٹ ورک نے معاشرے میں کیا تعاون دیا ہے؟
  • فن کار اور آرٹ ورک کے پیچھے کیا کہانی ہے؟
  • آپ کو اس کے بارے میں سب سے خاص کیا لگتا ہے، فن کار ،آرٹ ورک یا آرٹ
    کا طریقہ؟
  • فن پارے کے پیچھے کیا ترغیبات ہیں؟
  • کیا کوئی مخصوص مواد یا تکنیک استعمال ہوتی ہے؟
  • انھیں کن سماجی، اقتصادی یا ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا؟
noticeBoard

استاد کے لیے نوٹ: طلبا کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان کی سوانح عمری سے تاریخوں کے بجائے معلومات کو تصویروں کے ساتھ دل چسپ کہانیوں کے طور پر پیش کیجیے۔ فن کاروں سے متعلق معلومات کو تلاش کرنے، بصری شکل دینے اور اس سے تعلق قائم کرنے میں طلبا کی مدد اور رہنمائی کیجیے۔

سرگرمی 19.3 : معلومات کو ترتیب دیجیے

اپنی مہم کے دوران پیش کرنے والے اہم پیغام کے بارے میں سوچیے۔

  • اپنی مہم کے لیے ایک دلکش عنوان بنائیے۔ عنوان 5 سے 7 الفاظ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور وہ آپ کے پیغام کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہو۔
  • اگر آپ اپنے رقص اور تھیٹر پرفارمنس کے لیے ایک مہم تیارکر رہے ہیں تو آپ کا عنوان اور مرکزی پیغام لوگوں کومتوجہ کرنے اور آپ کی پیش کش کو دیکھنے کی ترغیب دینے والا ہونا چاہیے۔

’’دی انر آئی‘‘ ستیہ جیت رے کی فلم ہے۔ یہ بصارت سے محروم معروف فن کار بنود بہاری مکھرجی کے بارے میں ایک دستاویزی فلم ہے۔ انھوں نے دیواروں پر بڑے نقش و نگار، تصاویر اور کولاژ بنا کر بڑی کامیابی حاصل کی۔ آپ کے خیال میں ستیہ جیت رے نے اپنی فلم کو یہ عنوان کیوں دیا؟

  • آپ نے جو معلومات یکجا کی ہیں ان پر غور کیجیے۔
  • معلومات کو مختلف سرخیوں کے تحت ترتیب دیجیے۔جیسے:
    • تعارف
    • طریقہ عمل
    • پس منظر کی معلومات
    • بصری گیلری

یہ آپ کے منتخب کردہ موضوع کی بنیاد پر مختلف ہو سکتے ہیں۔

مہم کے عنوان کی مثال —
وقت پر سلائی

یہ کڑھائی یا پیچ ورک کی روایت کا عنوان ہو سکتا ہے۔ چونکہ ہر سلائی بہت احتیاط کے ساتھ کی جاتی ہےاس لیے اس سے غور و فکر اور صبر جھلکتا ہے۔

سرگرمی 19.4: تصویریں بنایئے اور انھیں یکجا کیجیے

آپ اپنی مہم کے لیے فن کار یا آرٹ کے طریقے سے متعلق ایک پوسٹر بنا سکتے ہیں یا ایک بروشر میں ان کو ترتیب دے سکتے ہیں۔آپ ایک چھوٹا سا فلائر بھی بنا سکتے ہیں جسے آپ دوپہر کے کھانے کے وقت تقسیم کر سکتے ہیں۔ اس پر غور کیجیے کہ آپ کی مہم کے لیے کیا بہتر کام ہوسکتا ہے۔

Screenshot 2026-01-01 at 11-26-02 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf

بروشر بنانے کے مراحل

کاغذ کی ایک A4شیٹ کو تین حصوں میں برابر برابر موڑیے۔

  • صفحات کے تسلسل اور معلومات کی ترسیل کے بارے میں فیصلہ کیجیے۔
  • معلومات کے ایک حصے کو چھ اطراف میں تفویض کیجیے۔
  • سرورق: اپنا عنوان اور مرکزی پیغام پہلے صفحے پر رکھیے۔
  • تعارف: قاری کو چند الفاظ اورتصاویر کے ساتھ بتایئے کہ یہ بروشر کس سے متعلق ہے۔
  • عمل: ایک آرٹ ورک کیسے تیار کیا جاتا ہے اس کےپس منظر کی معلومات کا اشتراک کیجیے یا کسی فن کار کے اہم کاموں کی ٹائم لائن بنائیے۔
  • گیلری: تصاویر کی ایک گیلری بنائیے جس میں فن کار کی تصاویر اور ڈرائنگ، ان کے کام، مواد اورآلات شامل ہوں۔
  • ذرائع: ان ذرائع کا ذکر کرنا نہ بھولیے جن سے آپ نے معلومات حاصل کی ہیں۔ ممکن ہے آپ کے قارئین مزید معلومات حاصل کرنا چاہیں!

کولاژ اور پرنٹ میکنگ جیسی تکنیکوں کے ساتھ تجربہ کیجیے۔ فن کار اور فن کے طریقے کے ذریعے استعمال ہونے والے مواد کو قریب سے دیکھیے۔ کیا آپ اس سے ترغیب لے سکتے ہیں؟


جائزہ

باب 19: آرٹ بیداری کے لیے مہم

سی جی

سی

آموزشی ماحصل

استاد

خود

2

2.2

بروشر کی اہم معلومات کو اجاگر کرنے کے لیے تصویری عناصر کا استعمال کرتا ہے۔

3

3.2

بروشر بنانے کے طریقوں کی ترتیب حاصل کرتا ہے۔

4

4.2

بیداری مہم کے لیے اہم مقامی فن کار یا آرٹ ورک کا انتخاب کرتا ہے۔

مجموعی طورپر شرکت۔

استاد کے تاثرات اور طالب علم کے مشاہدات

تکمیلی جائزہ

جائزہ کے لیے سرگرمی (مثال)

جائزے کے لیے معیار

انفرادی

اپنا پورٹ فولیو پیش کش کے لیے بنایئے۔

5 ایسے آرٹ ورک کا انتخاب کیجیے جو آپ کے آموزشی سنگ میل کی عکاسی کرتے ہیں، جس میں درج ذیل باتیں شامل ہو سکتی ہیں:

  • ایک آرٹ ورک جو آپ کے لیے سب سے مشکل تھا۔
  • ایک آرٹ ورک جس سے آپ سب سے زیادہ مطمئن ہیں۔
  • ایسا آرٹ ورک جس میں آپ نے کسی تکنیک یا مواد کا پہلی بار استعمال کیا۔
  • کھردرے خاکے اور عمل کے نمونے شامل کیجیے۔
  • درج ذیل باتوں پر توجہ دیجیے:
  • بصری آرٹ ورک کے عناصر اور اصول۔
  • ساخت یا بصری ترتیب۔

گروپ

  • کلاس میں ایک نمائش کا منصوبہ بنائیں اور اس کا اہتمام کیجیے۔
  • 6 سے 8 طلبا کے گروپ بنایئے۔
  • اپنے گروپ ارکان کے آرٹ ورک یا پورٹ فولیو کو دیکھیے اور ڈسپلے کے لیے ایک مشترک موضوع تلاش کیجیے۔

اپنے گروپ کے ڈسپلے کے لیے عنوان سوچیے۔

  • ڈسپلے کے فارمیٹ کی منصوبہ بندی کیجیے اور اس پر عمل کیجیے۔
  • آرٹ ورک پر طلبا کے ناموں، عنوانات، میڈیم اور تاریخ کے ساتھ لیبل لگایئے۔
  • گروپ نمائش کے لیے مناسب موضوع اور عنوان کا انتخاب۔
  • آرٹ ورکس کا انتخاب۔
  • آرٹ ورکس کی نمائش کے وقت ڈیزائن کے اصولوں کا اطلاق