1
وادی گنگا میں ایک رات
اے وادی گنگا، تیرے شاداب نظارے
یہ بکھرے ہوئے پھول، یہ نکھرے ہوئے تارے
اک موج طرب کی طرح بے تاب فضائیں
سبزے کا ہجوم اور یہ شاداب فضائیں
گل زار ہیں گل ریز، گہر بار ہوائیں
ہیں نور میں ڈوبی ہوئی سرشار ہوائیں
دامن میں لیے چاند ستاروں کے شبستاں
فردوس کی پر کیف بہاروں کے شبستاں
لفظ و معنی
غور کیجیے
سوچیے اور بتائیے
- نور___________________
- هجوم___________________
- امن___________________
- خواب___________________
- شاداب___________________
- _______ _____________________
- _______ _____________________
- _______ _____________________
- _______ _____________________
- _______ _____________________
پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے
●نظم میں لفظ پر کیف استعمال ہوا ہے۔ یہ دو لفظوں سے مل کر بنا ہے۔ پر“ کے معنی بھر پور یا بھرا ہوا اور کیف کے معنی ہیں مستی یا سرور ۔ دو مختلف معنی والے الفاظ سے مل کر جو نیا لفظ بنتا ہے، اسے مرکب لفظ کہتے ہیں سبق سے پانچ مرکب الفاظ تلاش کر کے لکھیے :
- ____________________________
- ____________________________
- ____________________________
- ____________________________
- ____________________________
●اس نظم میں قدرتی مناظر جیسے شاداب نظارے، بکھرے ہوئے پھول، مہکتے ہوئے دریا کے کنارے وغیرہ کا ذکر آیا ہے۔ اس میں شاداب ، بکھرے ہوئے اور مہکے ہوئے الفاظ نظارے، پھول اور دریا کی خصوصیات کا بیان کرتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ وہ الفاظ جن سے کسی اسم کی خصوصیات کا علم ہوتا ہے انھیں صفت کہتے ہیں۔ نظم کو دوبارہ پڑھیے اور نیچے دیے ہوئے اسم کے ساتھ صفت تلاش کر کے لکھیے:
- ____________________________فضائیں
- ____________________________نظارے
- ____________________________تارے
- ____________________________ہوائیں
- ____________________________ بہاریں
●نظم میں موج طرب ، مرکب لفظ استعمال ہوا ہے۔ اس میں زیر اضافت کا استعمال ہوا ہے۔ اضافت دو لفظوں کا آپس میں تعلق ظاہر کرتے ہیں جیسے موج طرب کا مطلب طرب کی موج یعنی خوشی کی لہر ۔ ایسے پانچ مرکب الفاظ تلاش کر کے لکھیے جن میں زیر اضافت کا استعمال ہوا ہو :
- ____________________________
- ____________________________
- ____________________________
- ____________________________
- ____________________________
تلاش کیجیے
●جس طرح گنگا ندی روحانیت اور ثقافت کی علامت ہے اور ہندوستانی تہذیب میں اس کی بڑی اہمیت ہے۔ اسی طرح کسی دوسری ندی کے بارے میں معلوم کر کے لکھیے۔
●مختلف شاعروں نے دریائے گنگا کے حوالے سے کئی نظمیں کی ہیں۔ چند میں تلاش کیجیے اور پڑھیے۔ قدیم شہر ندیوں کے کنارے ہی کیوں آباد ہیں اس پر غور کیجیے۔
●ہمارے ملک میں بہنے والی زیادہ تر ندیاں ہمالیہ سے نکلی ہیں جیسے گنگا، سندھ اور برہم پتر اوغیرہ۔ گنگا کا منبع ( نکلنے کی جگہ ) گنگوتری ہے۔ ہمارے ملک کی بڑی ندیوں کے نام اور ان کے نکلنے کی جگہوں کے بارے میں معلوم کر کے لکھیے۔
| گ | گ | ن | گ | ا | گ | س |
| ہ | چ | ا | ن | د | ہ | ت |
| ر | ے | خ | ب | ہ | ۱ | ۱ |
| ن | ظ | ۱ | ر | ے | ں | ر |
| ص | ح | ر | ۱ | ء | ن | و |
| ف | ر | د | و | س | و | ں |
| ن | ک | ہ | ت | گ | ر | ن |
1.______________ 2.________________
3.______________ 4.________________
5.______________ 6.________________
7.______________ 8.________________
تخلیقی اظہار
●آپ نے ناؤ میں بیٹھ کر کسی دریا کی سیر کی ہو گی۔ اپنے سفر کی روداد لکھیے اور اپنے ساتھیوں کو سنائیے۔
●اس نظم میں شاعر نے گنگا کے کنارے کا منظر پیش کیا ہے۔ آپ کو بھی ایسے کئی مناظر بہت پسند آئے ہوں گے جو آپ کی یادوں کا حصہ ہوں گے۔ ہو سکتا ہے کوئی منظر آپ کے لیے یاد گار ہو مثلاً آسمان پر منڈلاتے بادل، اُڑتے پرندے یا قوس و قزح کا منظر ۔ ایسے کسی پسندیدہ منظر کو بنیاد بنا کر ایک پیراگراف لکھیے جو پڑھنے والوں کے لیے دل چسپ ہو ۔
●اپنے گھر کے افراد یا علاقے کے لوگوں سے بات چیت کیجیے اور آپ کے آس پاس بہنے والی ندی کے بارے میں معلوم کر کے اپنی کاپی میں لکھیے۔ جیسے ندی کہاں سے نکلتی ہے؟ کہاں کہاں سے گزرتی ہے؟ ندی کے پانی کا استعمال کن کاموں میں ہوتا ہے اور اس کے تحفظ کی کیا کیا تدابیر کی جارہی ہیں؟
عملی کام
●ہندوستان میں ندیوں کا جال بچھا ہوا ہے۔ آپ کے علاقے سے بھی کوئی ندی بہتی ہو گی۔ ندی ہمارے لیے کس طرح مفید ہے اور اس سے کون کون سی چیزیں حاصل ہوتی ہیں، اس کی ایک رپورٹ تیار کیجیے۔
●ندیوں کو سب سے بڑا خطرہ آلودگی سے ہے۔ کل کارخانوں سے نکلنے والا فضلہ، گھروں کی گندگی، کھیتی میں ملائی جارہی کیمیائی دوائیں اور کھادیں ، زمین کا کٹاؤ اور بھی کئی ایسے عناصر ہیں جو ندی کے پانی کو آلودہ کر رہے ہیں۔ آلودگی کم کرنے اور گنگا کے تحفظ اور بحالی کے لیے حکومت کے ذریعے قومی مشن برائے صاف گنگا ( NMCG) اور نمامی گنگے پروگرام جاری کیا گیا ہے۔ دیے گئے لنک کے ذریعے اس بارے میں مزید معلومات حاصل کیجیے اور ایک مضمون لکھیے:
https://nmcg.nic.in/NamamiGanga.aspx1.
امرت ہے، جل کی دھارا
جاتے ہیں سب اس کے درشن کو
گڑھ میں بھی ہے کنارا
موہ لیتے ہیں نظارے اس کے من کو
2. وہ اک شے انمول بڑی ہے
خاص ہے رب کی نعمت بچو!
ساری دنیا پیچھے اس کے پڑی ہے
سنبھال کر اسے ہمیشہ رکھو
3.پہاڑ سے میں چلی گنگناتی
میداں میں آکر روپ نکھراتی
قدم قدم پر لہراتی بل کھاتی
سب ہی جگہ میں پائی جاتی