5
کسانوں کا گیت
قدم اپنے آگے بڑھاتے چلیں گے
زمانے کی بگڑی بناتے چلیں گے
زمینوں پہ جب ہل چلاتے چلیں گے
تو مٹی سے سونا اگاتے چلیں گے
نشاں بھوک کا ہم مٹاتے چلیں گے
زمانے کی بگڑی بناتے چلیں گے
کہیں چاولوں سے سجائیں گے دنیا
کہیں باجرے سے بسائیں گے دنیا
چنے کی کہیں ہم بنائیں گے دنیا
جو ہے کال اس کی مٹائیں گےدنیا
نشاں بھوک کا ہم مٹاتے چلیں گے
زمانے کی بگڑی بناتے چلیں گے
نہیں کام کرنے سے ہم تھکنے والے
جہاں جانتا ہے کہ ہم ہیں جیالے
اندھیرے کی دنیا میں ہم ہیں اجالے
کہ ہیں ہم بڑی سخت محنت کے پالے
نشاں بھوک کا ہم مٹاتے چلیں گے
زمانے کی بگڑی بناتے چلیں گے
-جگن ناتھ آزاد
لفظ و معنی
غور کیجیے
سوچیے اور بتائیے
- کسان دنیا کو خوش حال کس طرح بناتے ہیں؟
- مٹی سے سونا گانے سے آپ کیا سمجھتے ہیں؟
- نشان بھوک کا ہم مٹاتے چلیں گے سے کیا مراد ہے؟
- نظم میں کس طرح مختلف اجناس سے دنیا کو سجانے کا ذکر کیا گیا ہے؟
●درج ذیل مصرعوں کے مفہوم کو اپنی زبان میں لکھیے :-
- نہیں کام کرنے سے ہم تھکنے والے
- جہاں جانتا ہے کہ ہم ہیں جیالے
- اندھیرے کی دنیا میں ہم ہیں اجالے
- کہ ہیں ہم بڑی سخت محنت کے پالے
●مختلف قسم کے اناجوں کے نام تلاش کر کے لکھیے۔ نام دائیں سے بائیں اور اوپر سے نیچے تلاش کرنے ہیں:
دائیں سے بائیں:_______________
اوپر نیچے__________________
●مثال کے مطابق درج ذیل الفاظ کے مترادفات لکھیے :
- قدم ____ ________
- زمین ____ ________
- مٹی ____ ________
- اندھیرا ____ ________
- کال ____ ________
پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے
●دمٹی سے سونا اگاتے چلیں گے۔ مصرعے میں سونا اگانے کا محاورہ استعمال کیا گیا ہے جس کے معنی ہیں زمین سے قیمتی اشیا کا پیدا کرنا۔ نیچے دیے گئے محاوروں کے معنی لکھیے اور جملوں میں استعمال کیجیے :
معنی جمله
- سبز باغ دکھانا _______________
- زمین آسمان ایک کر دینا__________
- جنگل میں منگل ہونا___________
- خون پسینہ ایک کرنا__________
- گھر کی کھیتی ہونا____________
نظم میں آئے ان الفاظ پر غور کیجیے: سجائیں، بسائیں، بنائیں، مٹائیں۔ یہ لفظ ایک جیسی آواز پرختم ہوتے ہیں اور ان سب میں آخری حرف یا حروف مشترک بھی ہیں۔ وہ لفظ جو یکساں آواز اور یکساں حرف یا حروف پر ختم ہوتے انھیں قافیہ کہتے ہیں۔ قافیے کے الفاظ بدلتے رہتے ہیں اور قافیہ شعر میں ترنم پیدا کرتا ہے۔ نظم کو دوبارہ ہیں پڑھیے اور قافیے کے الفاظ تلاش کر کے لکھیے:
- _________________
- _________________
- _________________
- _________________
- _________________
- _________________
- _________________
- _________________
●آپ جانتے ہیں کہ کام کا تعلق کسی نہ کسی وقت سے ہوتا ہے۔ کام یا تو گزرے ہوئے وقت میں ہوتا ہے یا موجودہ وقت میں یا پھر آنے والے وقت میں۔ انھیں فعل ماضی، فعل حال اور فعل مستقبل کہا جاتا ہے۔ نظم کے پہلے اور
دوسرے بند سے تین فعل مستقبل کی نشان دہی کیجیے اور دی گئی مثال کے مطابق ان افعال کو فعل ماضی اور حال میں تبدیل کر کے لکھیے :
مثال: مستقبل -قدم اپنے آگے بڑھاتے چلیں گے
حال -قدم اپنے آگے بڑھاتے چلے ہیں
ماضی -قدم اپنے آگے بڑھاتے چلے تھے
- ماضی___________________
- حال___________________
- مستقبل___________________
- ماضی___________________
- حال___________________
- مستقبل___________________
- ماضی___________________
- حال___________________
- مستقبل___________________
تلاش کیجیے
●ہیکٹر ، ایکٹر ، کنال ، بیگھا، بسواوغیرہ۔ زمین کی ناپ کے پیمانے ہیں معلوم کیجیے کہ آپ کے علاقے میں زمین اور کھیت کو ناپنے کے لیے کون کون سے پیمانے استعمال ہوتے ہیں؟
تخلیقی اظهار
●کسان کی روزمرہ کی زندگی کے متعلق مختلف اخبارات کی سرخیوں کو اکٹھا کر کے پڑھیے اور ان کا خلاصہ اپنی زبان میں لکھیے۔
●اس نظم کے بارے میں ایک تصویر بنائیے اور اپنی مرضی سے اس میں رنگ بھرئیے ۔ آپ بغیر رنگ یا کے دستیاب رنگوں کی مدد سے بھی تصویر بنا سکتے ہیں۔
عملی کام
●ہمارے ملک کے ایک بڑے حصے میں کھیتی ہوتی ہے۔ کسی فصل کی کھیتی کے بارے میں درج ذیل معلومات حاصل کر کے لکھیے :
- جتائی
- بوائی
- کھاد دینا
- سینچائی
- نرائی
- کٹائی
- ذخیرہ کرنا
●کسانوں سے متعلق دوسری نظمیں تلاش کیجیے اور انھیں کمرۂ جماعت میں سنائیے۔
●انسان بغیر سوچے سمجھے جنگلوں کی مسلسل کٹائی کیے جا رہا ہے۔ اس سے جانوروں اور پرندوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انسان کے ایسے کاموں کی فہرست بنائیے جس سے ماحول اور ہمارے آس پاس کے جانداروں کے لیے خطرے کی صورت پیدا ہو رہی ہے۔ اس خطرے سے نمٹنے کی کیا تدابیر کی جاسکتی ہیں۔ آپ اپنے بڑوں، استاد، استانی اور لائبریری کی بھی مدد لے سکتے ہیں۔