Skip to content
Sitaar Urdu





زعفران


لفظ زعفران کے لغوی معنی زرد رنگ کے خوش بودار پودے یا پھول کے ہیں۔ یہ دنیا کے مختلف مقامات پر مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے۔ اسے عربی زبان میں زعفران، ہندی میں کیسر ، فارسی میں زر پر مازر پران، انگریزی میں Saffron، سنسکرت میں کنگم اور کشمیری زبان میں کنگ یا کنگ پوش کہتے ہیں۔ اسے سرخ سونا بھی کہا جاتا ہے۔ زعفران ایک قیمتی مصالحہ ہے جو اس کے پودے کے پھول اور نازک شرخ ریشوں سے حاصل ہوتا ہے۔ یہ ریشے زیرہ گیر ( Stigma) کہلاتے ہیں۔ انھیں پھولوں سے توڑ کر بڑی احتیاط سے خشک کیا جاتا ہے۔
Screenshot 2025-09-10 100040 زعفران کا استعمال مختلف طرح سے ہوتا ہے ۔ کھانے پینے کی چیزوں میں خوش بو ، ذائقے اور رنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اطبا کے نزدیک زعفران مقوی، ذہنی دباؤ کم کرنے اور خون صاف کرنے میں معاون ہے۔ یہ عطر سازی کا بھی ایک اہم جز ہے۔ اس کا استعمال شادی بیاہ اور پوجا پاٹھ کی رسومات میں بھی کیا جاتا ہے۔
زعفران کی پیداوار کے لیے معتدل آب و ہوا، ہلکی دھوپ اور ہلکی سردی ضروری ہے۔ اس کی عمدہ فصل کے لیے چکنی مٹی اور اس میں موجود نامیاتی مادہ بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ زعفران کی کھیتی سب سے زیادہ ہمارے ملک میں کشمیر کے ضلع پلواما کے پامپور علاقے میں ہوتی ہے۔ یہاں کی زمین اور آب و ہواز عفران کے لیے بہت موزوں ہے۔ شمال مشرق کی ریاستوں جیسے اروناچل پردیش ، سکم، میگھالیہ اور منی پور وغیرہ میں بھی اس کی پیداوار کو فروغ حاصل ہے۔
وادی کشمیر میں زعفران کے پھولوں کو اکٹھا کرتے وقت جشن زعفران کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس جشن میں سیاحاور مقامی لوگ شام میں لوک موسیقی و گائیکی کے ساتھ زعفرانی قہوہ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

Screenshot 2025-09-10 100050

-- اداره

(پڑھنے کے لیے)