Skip to content
Sitaar Urdu







13 اے شریف انسانو!


خون اپنا ہو یا پرایا ہو
نسل آدم کا خون ہے آخر

جنگ مشرق میں ہو کہ مغرب میں
امن عالم کا خون ہے آخر

بم گھروں پر گریں کہ سرحد پر
روح تعمیر زخم کھاتی ہے

کھیت اپنے جلیں کہ اوروں کے
زیست فاقوں سے تلملاتی ہے

ٹینک آگے بڑھیں کہ پیچھے ہٹیں
کو کچھ دھرتی کی بانجھ ہوتی ہے

فتح کا جشن ہو کہ ہار کا سوگ
زندگی میتوں پہ روتی ہے

جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے
جنگ کیا مسئلوں کا حل دے گی

آگ اور خون آج بخشے گی
بھوک اور احتیاج کل دے گی

اس لیے اے شریف انسانو
جنگ ملتی رہے تو بہتر ہے

آپ اور ہم سبھی کے آنگن میں
شمع جلتی رہے تو بہتر ہے

-ساحر لدھیانوی

Screenshot 2025-09-11 at 10-52-02 huky116.pdf

لفظ و معنی

نسل : خاندان، اولاد، قبیله
روح تعمیر : تعمیر کا جذ بہ زندگی کو بنانے سنوارنے کی خواہش
زیست : زندگی
بانجھ : بنجر زمین، اوسر
احتیاج : ضرورت

غور کیجیے

اے شریف انسانو! مشہور شاعر ساحر لدھیانوی کی نظم ہے۔ نظم کا بنیادی موضوع امن ہے۔ ہے۔ انسانی انسا معاشرہ اور تہذیب کی سب سے بڑی ضرورت امن ہے۔ گزشتہ صدی میں دنیا دو عالمی جنگوں کا سامنا کر و عالمی جنگوں کا سامنا کر چکی ہے۔ ان عالمی جنگوں کے علاوہ بھی کچھ ممالک کے درمیان جنگیں ہوئی ہیں جن کے نتیجے میں انسانیت کا بہت نقصان ہوا ہے۔ جنگ ترقی اور خوشحالی کی بھی دشمن ہے ۔ اس نے سل آدم تباہ اور برباد ہوتی ہے۔

نظم میں مشرق اور مغرب الفاظ استعمال ہوئے ہیں دونوں کا استعمال سمت کے لیے بھی ہوتا ہے۔

سوچیے اور بتائیے

  1. نظم میں اے شریف انسانو! کہہ کر کس کو مخاطب کیا گیا ہے؟
  2. روح تعمیر کے زخم کھانے سے کیا مراد ہے؟
  3. جنگ کو امن عالم کا خون کیوں کہا گیا ہے ؟
  4. نظم میں جنگ کے ملتے رہنے پر کیوں زور دیا گیا ہے؟
  5. جنگ نہ ہونے سے کون کون سی پریشانیوں سے بچا جا سکتا ہے؟

درج ذیل مفہوم کاذکر جن اشعار میں موجود ہے نظم سے انھیں تلاش کر کے لکھیے:

  1. دنیا کے خطوں کا ذکر______________
  2. جنگی ہتھیار کا ذکر___________
  3. شکست کا ذکر___________
  4. بھوک اور محتاجی کا ذکر___________

درج ذیل شعر کو غور سے پڑھیے:

آگ اور خون آج بخشے گی
بھوک اور احتیاج کل دے گی

اس شعر میں جنگ کے نقصانات کا ذکر کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ بھی بہت سارے نقصانات ہوتے ہیں۔ اپنے دوستوں کے ساتھ گفتگو کیجیے اور ان نقصانات کی فہرست سازی کیجیے۔ کچھ نقصانات فوری ہوتے ہیں اور کچھ کا اثر دیر پا ہوتا ہے۔

دیے گئے جدول میں ان کی درجہ بندی کیجیے :

Screenshot 2025-09-11 at 11-05-35 huky116.pdf

نظم میں استعمال ہوئے درج ذیل اضافی مرکبات کی وضاحت کیجیے:

نسل آدم ____________

امن عالم ____________

روح تعمیر ___________

نیچے دیے گئے الفاظ کے جوڑ ملائیے:

i. جنگی آلات صلح
ii. لڑائی کا میدان سیز فائر
iii. جنگی حکمت عملی محاذ
iv. امن قائم کرنے کا عمل ہتھیار
v. لڑائی بند کرنے کا معاہدہ منصور

پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے

جنگ مشرق میں ہو کہ مغرب میں
امن عالم کا خون ہے آخر

اس شعر میں مشرق ، مغرب اور عالم الفاظ آئے ہیں جو ایک سے زیادہ معانی میں استعمال ہوتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ کچھ الفاظ ایسے بھی ہیں جو الگ الگ سیاق میں الگ الگ مفہوم ادا کرتے ہیں جیسے مشرق سمت کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور ایشیائی ممالک کو بھی مشرق کہا جاتا ہے۔

مثال کے مطابق ذیل میں دیے گئے الفاظ کے مفہوم و معنی لکھیے اور جملوں میں استعمال کیجیے۔

Screenshot 2025-09-11 111510

●تضاد کے بارے میں آپ پڑھ چکے ہیں۔ نظم میں آیا ہے۔ ٹینک آگے بڑھیں کہ پیچھے ہٹیں ، یہاں آگے اور پیچھے ایسے الفاظ ہیں جو ایک دوسرے کی ضد ہیں ۔ نظم میں الفاظ تلاش کر کے لکھیے جو تضاد کی مثال ہوں:

  1. _____________
  2. _____________
  3. _____________
  4. _____________
  5. _____________

●آپ جانتے ہیں کہ کسی کام کے واقع ہونے کی جگہ یا وقت کو ظاہر کرنے والے الفاظ اسم ظرف کہلاتے ہیں۔ جیسے آگے پیچھے، آج کل وغیرہ۔ اسم ظرف کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ ظرف مکاں اور ظرف زماں۔

جو الفاظ جگہ کو ظاہر کریں انھیں ظرف مکاں کہتے ہیں جیسے آگے اور پیچھے ظرف مکاں کی مثال ہیں کیوں کہ یہ جگہ کو ظاہر کر رہے ہیں۔ جو الفاظ وقت کو ظاہر کریں انھیں ظرف زمان کہتے ہیں کیوں کہ یہ وقت کو ظاہر کرتے ہیں جیسے آج اور کل ظرف زماں کی مثال ہیں۔ ذیل میں دیے گئے خانوں میں پانچ پانچ ظرف زماں اور ظرف مکاں والے الفاظ لکھیے:

ظرف زمان ظرف مکال
_______ _______
_______ _______
_______ _______
_______ _______

●محاوروں کو جملوں میں استعمال کیجیے:

میدان میں آنا _____________
جوئے شیر لانا _____________
پینتر ابدلنا _____________
ٹوٹ پڑنا _____________
آگ بھڑکانا _____________
چھٹی کا دودھ یاد آنا _____________
خاک میں مل جانا _____________

تلاش کیجیے

●ریڈ کراس ایک عالمی تنظیم ہے جو جنگ اور قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرتی ہے۔ اپنے اسکول کی لائبریری یا اساتذہ سے اس کے متعلق معلومات حاصل کیجیے اور لکھیے کہ یہ کس طرح متاثرین کی مدد کرتی ہے۔

●ن شخصیات کے بارے میں معلوم کیجیے جنھیں امن کا پیامبر کہا جاتا ہے۔ ان میں گو تم بدھ اور مہاتما گاندھی کے نام شامل ہیں۔

تخلیقی اظهار

●اس نظم کا مرکزی خیال لکھیے۔

●امن و سلامتی کے عنوان پر مضمون تحریر کیجیے۔

عملی کام

●اس نظم کا خلاصہ اپنی زبان میں لکھیے اور جماعت میں اپنے ساتھیوں کو سنائیے۔

●اس نظم کے بارے میں ایک تصویر بنائیے اور اس میں رنگ بھر لیئے ۔ آپ بغیر رنگ کا استعمال کیے یا موجود رنگوں کی مدد سے بھی تصویر بنا سکتے ہیں۔

●21 ستمبر کو عالمی یوم امن منایا جاتا ہے۔ اس دن دنیا کے تمام ممالک قیام امن کی کوششوں کو جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہیں۔ امن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کبوتر کی علامت استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ کبوتر وہ پرندہ ہے جو فطری طور پر امن و سکون اور عالمی سطح پر ہمدردی اور محبت کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔ دیے گئے ویب لنک کی مدد سے مزید معلومات حاصل کیجیے :

https://www.un.org/en/
observances/international-day-peace