Skip to content
Keemiyan II


3

لین دین کا اندراج–I

(Recording of Transactions-I)


سیکھنے کے مقاصد 

اس باب کے مطالعہ کے بعد آپ اس قابل ہوں گے کہ

  • لین دین کی نوعیت اور ماخذ دستاویزات کی تشریح کر سکیں؛
  • کھاتہ داری واؤچرز کی تیاری کی وضاحت کر سکیں؛
  •  لین دین کے اثر کو واضح کرنے کے لیے کھاتہ داری مساوات کا استعمال کر سکیں؛
  • لین دین کے اندراج میں نام (ڈیبٹ) اور جمع (کریڈٹ) کے اصولوں کو استعمال کر سکیں؛
  • جرنل میں لین دین کے اندراج اور بنیادی اندراج کی کتاب (Book of Original Entry) کے نظریہ کی وضاحت کر سکیں ؛
  • لیجر (Ledger) کے نظریے اور جرنل اندراجات (Journal Entries) کی لیجر کھاتوں (Ledger Accounts) میں پوسٹنگ کی وضاحت کر سکیں۔گے۔

پہلے اور دوسرے باب میں کھاتہ داری کی اہمیت اور ارتقاء کے ضمن میں یہ وضاحت کی گئی تھی کہ یہ مالی معلومات کی ترویج واشاعت کا ایک ذریعہ ہے اور ساتھ ہی ان بنیادی کھاتہ داری نظریات کا ذکر بھی کیا گیا تھا جو کاروباری لین دین کے اندراج میں رہنما اصول کی حیثیت رکھتے ہیں نیز یہ بھی نشاندہی کی گئی تھی کہ کھاتہ داری عمل میں کاروباری لین دین کی شناخت کرنا، ان کا تجزیہ و تحلیل کرنا ان کا ریکارڈ رکھنا ان کے اثرات کی درجہ بندی اور خلاصے بنانا اور آخر میں تمام لوگوں تک پہچانا شامل ہے۔ 
اس باب میں، ہم کھاتہ داری عمل میں شامل ہر اقدام کا تفصیل سے ذکر کریں گے۔ پہلا قدم درج کرنے کے لیے لین دین کی نشاندہی کرنا ہے اور ماخذ دستاویزات تیار کرنا ہے جن کو اصل اندراج کی بنیادی کتاب میں جسے جرنل کہا جاتا ہے، درج کیا جاتا ہے اور پھر ان کو ابتدائی کتاب (Principal Book) یعنی لیجر کے انفرادی کھاتوں میں چڑھایا جاتا ہے۔ 

3.1 کاروباری لین دین اور ماخذ دستاویز (Business 

Transactions and Source Document)

آپ اپنے امتحان میں اچھے نمبروں سے پاس ہوتے ہیں۔ آپ کے والد صاحب وعدے کے مطابق آپ کو ایک کمپیوٹر خرید کر دینا چاہتے ہیں۔ آپ اپنے والد کے ہمراہ بازار میں کمپیوٹر خریدنے جاتے ہیں۔ تاجر کمپیوٹر کے ساتھ ایک نقد رسید (Cash Memo) دیتا ہے اور بدلے میں آپ کے والد 35,000 روپے کی نقد ادائیگی کرتے ہیں۔ نقد کے بدلے میں کمپیوٹر کی خریداری لین دین کی ایک مثال ہے جس میں دو چیزوں کا باہمی تبادلہ شامل ہے (i) نقد کی ادائیگی (ii) کمپیوٹر کی سپردگی۔ اس طرح لین دین میں یہ پہلو شامل ہوتا ہے یعنی لینا اور دینا۔ نقد کی ادائیگی میں دینے کا پہلو شامل ہے اور کمپیوٹر کی سپردگی میں لینے کا پہلو۔ اس طرح کاروباری لین دین فریقین کے درمیان معاشی مفاد کا تبادلہ ہوتا ہے اور اس کے دوہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں جن کو کم از کم دوکھاتوں میں درج کیا جاتا ہے۔
کاروباری لین دین کا مناسب دستاویزات کے ذریعہ ثبوت رکھا جاتا ہے یہ دستاویزات ہیں نقد رسید، بیجک، فروخت بل، پے-ان-سلپ، چیک، تنخواہ کی رسید وغیرہ۔ ایک دستاویز جو لین دین کا ثبوت فراہم کرتی ہے ماخذ دستاویزیا واؤچر کہلاتا ہے۔ بعض اوقات، چند چیزوں کے لیے دستاویزات رکھنا مشکل ہوتا ہے جیسے چھوٹے موٹے اخراجات۔ واؤچر تیار کیے جاسکتے ہیں جن میں تمام ضروری تفصیلات دکھائی جاتی ہے اور فرم کے اندر ہی صاحب اختیار شخص سے اسے منظور کرالیا جاتا ہے۔ ایسی تمام دستاویزات (واؤچرز) کو بالترتیب منظم کیا جاتا ہے ان پر نمبر شمار ڈالے جاتے ہیں اور ایک علیحدہ فائیل میں انہیں رکھا جاتا ہے۔ کھاتے کی کتابوں میں تمام اندراجات واؤچرز کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔

لین دین واؤچر

فرم کا نام      :
واؤچر نمبر :
         تاریخ       :
ڈیبٹ کھاتہ :
کریڈٹ کھاتہ :
رقم (روپے) :
تفصیل    :
منظور کنندہ : تیار کنندہ:
شکل 3.1 : لین دین واؤچر کی مثال

3.1.1کھاتہ داری واؤچرزکی تیاری (Preparation of Accounting Vouchers)

کھاتہ داری واؤچرزکونقد واؤچرز، ڈیبٹ واؤچرز، کریڈٹ واؤچرز، جرنل واؤچرز وغیرہ جیسے زمروں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ کھاتہ داری واؤچرز کا کوئی قائم یا مستقل فارمیٹ (Format) نہیں ہے۔ عام طور پر کام کاج میں سادہ لین دین واؤچر کا استعمال کیا جاتاہے جیسا کہ شکل 3.1 میں دکھایا گیا ہے۔
واؤچرز کو ہر حالت میں کھاتوں کے محاسبہ (آڈٹ) اور متعلقہ مدت کے لیے ٹیکس کی تشخیص ہونے تک سنبھال کر رکھنا چاہئے۔ موجودہ دور میں، کھاتہ داری بذریعہ کمپیوٹر کی جاتی ہے اور لین دین کے اندراج کے مقصد کے لیے کھاتہ داری واؤچرز تیار کیے جاتے ہیں جو کہ ان کھاتوں کا کوڈ نمبر اور نام دکھاتے ہیں جن کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کیا جاتا ہے۔ ایک لین دین جس کا صرف ایک ڈیبٹ اور ایک کریڈٹ ہوتا ہے ایک سادہ لین دین ہوتا ہے اور ایسے لین دین کے لے تیار کیے جانے والے واؤچرز ’’لین دین واؤچرز‘‘ کہلاتے ہیں۔ ایسے واؤچرز کا خاکہ شکل 3.1 میں دکھایا گیا ہے۔ جس واؤچر میں متعدد ڈیبٹ/ کریڈٹ اور ایک کریڈٹ/ ڈیبٹ والے لین دین کے اندراج ہوں اس کو مرکب (Compaund) واؤچر کہا جاتا ہے۔ مرکب واؤچر (Componnd Voucher) (a) ڈیبٹ واؤچر یا (b) کریڈٹ واؤچر بھی ہو سکتے ہیں نمونے کے لیے شکل 3.2 دیکھیے۔
ڈیبٹ واؤچر
فرم کا نام:
واؤچر نمبر:                                                                      تاریخ  :
کریڈٹ کھاتہ:                                                                            
رقم:                                                                        
کریڈٹ کھاتے
 

نمبر شمار کوڈ کھاتہ کا نام رقم (روپے) تفصیل
منظور کنندہ  :                                                                       تیار کنندہ:

کریڈٹ واؤچر
فرم کا نام:
واؤچر نمبر:                                                                      تاریخ  :
ڈیبٹ کھاتہ:                                                                            
رقم:                                                                        
کریڈٹ کھاتے

نمبر شمار کوڈ کھاتہ کا نام رقم (روپے) تفصیل
منظور کنندہ  :                                                                       تیار کنندہ:

شکل 3.2 : ڈیبٹ اور کریڈٹ واؤچرز کے نمونے

وہ لین دین جن کے متعدد ڈیبٹ اور متعدد کریڈٹ ہوتے ہیں پیچیدہ (Complex) لین دین کہلاتے ہیں اور ایسے لین دین کے لیے تیار کیے جانے والے کھاتہ داری واؤچرز پیچیدہ واؤچرز یا جرنل واؤچرز کہلاتے ہیں۔ ایک پیچیدہ لین دین واؤچر کا نمونہ شکل 3.3 میں دکھایا گیا ہے۔
جرنل واؤچر
فرم کا نام:
واؤچر نمبر:                                                          تاریخ :
ڈیبٹ کھاتے
نمبر شمار کوڈ کھاتہ کا نام رقم (روپے) تفصیل
کریڈٹ کھاتے
نمبر شمار کوڈ کھاتہ کا نام رقم (روپے) تفصیل
منظور کنندہ  :                                                                       تیار کنندہ:
شکل 3.3  : کمپلیکس لین دین واؤچر کا نمونہ


کھاتہ داری واؤچرز کے ڈیزائین کا انحصار کاروباری سہولت، نوعیت اور ضرورت پر ہوتا ہے۔ ایک کھاتہ داری واؤچر کا کوئی مستقل فارمیٹ نہیں ہے۔ مختلف واؤچرز میں امتیاز کرنے کے لیے مختلف رنگوں کے کاغذ اور چھپائی کے مختلف رسم الخط استعمال کیے جاتے ہیں۔ کھاتہ داری واؤچرز کی چند مثالیں پچھلے صفحات پر دی گئی ہیں۔ ایک کھاتہ داری واؤچر میں مندرجہ ذیل اہم عناصر شامل ہونے چاہئیں:
  • یہ ایک اچھے معیاری کاغذ پر تحریر کیا جاتا ہے؛
  • اس کے اوپر فرم کا نام ضرور چھپا ہونا چاہئے؛
  • تاریخ کے سامنے لین دین کی تاریخ بھری جاتی ہے نہ کہ لین دین کے اندراج کی تاریخ ؛
  • واؤچر کا نمبر سیریل سے ہونا چاہئے؛
  • ڈیبٹ یا کریڈٹ کیے جانے والے کھاتہ کے نام کا ذکر کیا جاتا ہے؛
  • رقم کے سامنے ڈیبٹ اور کریڈٹ رقم کو اعداد میں تحریر کیا جاتا ہے؛
  • لین دین کی تفصیلات کھاتہ وار ہونی چاہئیں؛
  • واؤچر تیار کرنے والے کو اپنے دستخط کے ساتھ اپنا نام بھی لکھنا چاہئے؛
  • واؤچر پر منظور کرنے والے شخص کا نام اور دستخط ہونے چاہئے۔

3.2 کھاتہ داری مساوات (Accounting Equation)

کھاتہ داری مساوات یہ بتاتی ہے کہ کاروبار کے اثاثے ہمیشہ واجبات اور اصل سرمایہ (مالک کی اکیوٹی) کے مجموعہ کے برابر ہوتے ہیں اس مساوات کو مندرجہ ذیل طریقے سے پڑھا جاتا ہے۔
L + C=  A 
جہاں
 A =اثاثے(Assets)
L =واجبات (Liabilities)
C =اصل سرمایہ (Capital)
مندرجہ بالا مساوات کو حسب ذیل شکلوں میں پیش کیا جاسکتا ہے اور اس طرح اصل سرمائے (Capital) یا واحبات کی غائب رقوم کو معلوم کیا جاسکتا ہے۔
(i) A – L = C
(ii) A – C = L
حسابی مساوات چونکہ اثاثوں اور واجبات کے گوشوارہ (بیلنس شیٹ) کے ارکان (Components) کے مابین رشتہ بناتی ہے اس لیے اسے اثاثوں واجبات اور اصل سرمایے کے گوشوارہ کی مساوات (Balance Sheet Equation) بھی کہتے ہیں۔
کسی بھی کاروباری ادارے کے وسائل کو کسی بھی وقت ان لوگوں کے مطالبات کے مساوی ہونا چاہئے جنہوں نے ان وسائل کے لیے سرمایہ کاری کی ہے۔ مالکان اور بیرونی لوگ کاروبار کو وسائل فراہم کرتے ہیں۔ مالکان کے مطالبہ کو اصل سرمایہ کہا جاتا ہے اور بیرونی لوگوں کے مطالبات کو واجبات کہتے ہیں۔ مساوات کا ہر عنصر بیلنس شیٹ کا حصّہ ہے جو کہ ایک مخصوص تاریخ پر کاروبار کی مالی حالت کا بیان کرتی ہے۔ جب ہم لین دین کا تجزیہ کرتے ہیں تب ہم درحقیقت یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایک کاروباری ادارے کی بیلنس شیٹ کس طرح متاثر ہوتی ہے۔

بیلنس شیٹ میں اثاثوں کی جانب ان اثاثوں کی فہرست ہوتی ہے جو کہ کاروباری ادارے کی ملکیت میں ہوتے ہیں۔ بیلنس شیٹ کی واجبات کی طرف مالکان اور بیرونی لوگوں کے مطالبات کی فہرست ہوتی ہے جو کہ کاروباری ادارے پر واجب الادا ہوتے ہیں۔ بیلنس شیٹ کے اثاثوں اور واجبات کی اطراف کا ایک دوسرے کے مساوی ہونا ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے اور اسی بنیاد پر کھاتہ داری مساوات کو بیلنس شیٹ مساوات بھی کہا جاتا ہے۔
مثلاً روہت نے 5,00,000 روپے کے اصل سرمائے سے کاروبار شروع کیا۔ کھاتہ داری کے نقطۂ نظر سے، اس کاروباری ادارے کے وسائل نقد کی شکل میں 5,00,000 روپے ہیں۔ اس کاروباری ادارے کا اصل ذریعہ (Source) روہت (مالک) کے فراہم کردہ 5,00,000 روپے میں جو اصل سرمایہ (Capital) کی حیثیت رکھتے ہیں۔
(سمجھنے کی خاطر ہم تمام باب میں اس مثال کو مثال 1 کے حوالے سے استعمال کریں گے۔)
اگر ہم اصل ذرائع (Sources) اور وسائل کی مساوات کی شکل میں اس معلومات کو رکھیں گے تو ابھرنے والی تصویر کچھ اس طرح ہوگی:
روہت کی کتابیں
بیلنس شیٹ بتاریخ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رقم (روپے) اثاثہ جات رقم (روپے) واجبات
5,00,000
5,00,000

نقد
5,00,000
5,00,000

اصل سرمایہ

مندرجہ بالا بیلنس شیٹ میں، کاروبار کے کل واجبات کاروبار کے کل اثاثوں کے مساوی ہیں۔ کیونکہ کاروباری سرگرمیاں ابھی شروع نہیں ہوئی ہیں اور کوئی منافع نہیں کمایا گیا ہے اس لیے کاروبار میں لگایا گیا سرمایہ اب تک 5,00,000 روپے ہے۔ اگر کوئی منافع کمایا جاتا ہے تو ایسی صورت میں کاروبار میں لگائی گئی رقم بڑھ جاتی ہے۔ اس کے برعکس، اگر کاروبار کو کوئی نقصان ہوتا ہے تو ایسی صورت میں کاروبار میں لگائی گئی رقم کم ہو جاتی ہے۔
اب ہم مثال 1 میں مندرج لین دین اور مختلف عناصر پر ان کے اثرات کا تجزیہ کریں گے اور آپ یہ مشاہدہ کریں گے کہ کھاتہ داری مساوات ہمیشہ توازن میں رہے گی۔
مثال 1
اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں 4,80,000 روپے کی رقم سے ایک بینک کھاتہ کھولا گیا۔
لین دین کا تجزیہ: یہ لین دین نقد دردست (اثاثہ جات) میں اضافہ کرتا ہے اور نقد (اثاثہ) کو 4,80,000 روپے کم کر دیتا ہے۔
فرنیچر 60,000 روپے کا خریدا اور اسی دن چیک جاری کیا گیا۔
لین دین کا تجزیہ : یہ لین دین فرنیچر (اثاثہ جات) میں اضافہ کرتا ہے اور بینک (اثاثہ جات) کو 60,000 روپے کم کر دیتا ہے۔
کاروبار کے لیے 1,25,000 روپے میں پلانٹ اور مشینری خریدی اور میسرز رام لال کو 10,000 روپے نقد پیشگی ادا کیے۔
لین دین کا تجزیہ : یہ لین دین پلانٹ اور مشینری (اثاثہ جات) میں 1,25,000 روپے کا اضافہ کرتا ہے، نقد کو 10,000 روپے کم دیتا ہے اور واجبات (میسرز رام لال) کو 1,15,000 تک بڑھا دیتا ہے۔
میسرز سومت ٹریڈر سے 55,000 روپے کا سامان خریدا۔
لین دین کا تجزیہ : یہ لین دین سامان (اثاثہ جات) کو 55,000 روپے سے بڑھادیتا ہے اور واجبات (میسرز سومت ٹریڈرز) میں 55,000 روپے کا اضافہ کردیتا ہے۔
25,000 روپے کی لاگت کے مال کو 35,000 روپے میں رجنی انٹرپرائیزز کو فروخت کیا۔
لین دین کا تجزیہ : یہ لین دین مال کے اسٹاک (اثاثہ جات) کو 25,000 روپے سے کم کردیتا ہے اور اثاثہ جات (رجنی انٹرپرائزیز بطور 35,000 روپے کے قرض دار) اور اصل سرمائے میں (10,000 روپے کا منافع) اضافہ کرتا ہے۔
مندرجہ بالا تجزیاتی جدول کے مطابق اختتامی مساوات کا خلاصہ درج ذیل بیلنس شیٹ کی شکل میں کیا جاسکتا ہے۔

بیلنس شیٹ بتاریخ 2017
رقم
(روپے)
اثاثہ جات(Assets) رقم
(روپے)
واجبات
10,000
4,20,000
35,000
30,000
60,000
1,25,000
نقد
بینک
ڈبیٹرس 
اسٹاک
فرنیچر
پلانٹ اینڈ مشینری

1,70,000
5,10,000

آؤٹ سائڈر کلیم (کریڈیٹرس)
 سرمایہ
       6,80,000 6,80,000


کھاتہ داری مساوات کی شکل میں
A = L + C
5,10,000 روپے + 1,70,000 روپے 6,80,000 =  روپے
کھاتہ داری مساوات پر مختلف لین دین کے اثرات کے خلاصہ کو مندرجہ ذیل تجزیاتی جدول میں دکھایا گیا ہے۔
(روپوں میں)

Total Capital Liabilities Total 
Assets
Plant and 
Machinery
Furniture Goods
(Stock)
Assets
Debtors
Bank Cash Transaction No.
5,00,000
........
5,00,000
.......
5,00,000
1,15,000
6,15,000
55,000
6,70,000
10,000
5,00,000
........
5,00,000
.......
5,00,000
5,00,000
5,00,000
10,000
........
1,15,000
1,15,000
55,000
1,70,000
5,00,000
........
5,00,000
.......
5,00,000
.........
1,15,000
6,15,000
55,000
6,70,000
10,000
1,25,000
1,25,000
1,25,000
60,000
60,000
60,000
60,000
55,000
55.000
(25,000)
35,000 4,80,000
4,80,000
(60,000)
4,20,000
4,20,000
4,20,000
5,00,000
-----------
..............
(4,80,000)
20,000
..........
(10,000)
10,000
10,000
1.
Post Trans.
Equation 
2.
Post Trans.
Equation
3.
Post Trans.
Equation
4.
Post Trans.
Equation
6,80,000 5,10,000 1,70,000 6,80,000 1,25,000 60,000 30,000 35,000 4,20,000 10,000 Final 
Equation


3.3 ڈیبٹ اور کریڈٹ کا استعمال (Using Debit and Credit)

جیساکہ پہلے بیان کیا جاچکا ہے کہ ہر لین دین میں دینے اور لینے کا پہلو شامل ہوتا ہے۔ دوہرے اندراج کی کھاتہ داری میں، ہر لین دین کم از کم دو کھاتوں کو متاثر کرتا ہے اور ان میں درج کیا جاتا ہے۔ ہر ایک لین دین کے اندراج کے وقت، کریڈٹ کی جانے والی کل رقم کوڈیبٹ کی جانے والی کل رقم کے مساوی ہونا لازمی ہے۔ کھاتہ داری میں، ڈیبٹ اور کریڈٹ کی اصطلاحات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ لین دین کو کھاتہ کے بائیں جانب درج کرنا ہے یا دائیں جانب۔ اپنی سادہ ترین شکل میں، ایک کھاتہ T حرف کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ اپنی صورت کی وجہ سے اس سادہ شکل کو T کھاتہ (بحوالہ شکل 3.4) کہتے ہیں۔ توجہ دیجیے کہ کسی شہ میں کمی اور اضافہ کو درج کرنے کے لیے T خاکے (Format) میں ایک بائیں جانب ہوتی ہے اور ایک دائیں جانب ہوتی ہے۔ اس سے ایک کھاتہ داری مدّت کے اختتام پر ہر ایک چیز کی آخری پوزیشن معلوم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر یہ ایک گاہک کا کھاتہ ہے تب فروخت کیا گیا تمام مال گاہک کھاتہ کی بائیں (ڈیبٹ) جانب نظر آئے گا اور تمام وصول شدہ ادائیگیاں دائیں جانب نظر آئیں گی۔ دونوں جانب کی کل رقم کے فرق کو بقیہ (Balance) کہتے ہیں جو گاہک پر واجب رقم کا اظہار کرتا ہے۔ ایک T کھاتہ میں بائیں جانب کو ڈیبٹ کہتے ہیں (جس کا مخفف cr. لکھا جاتا ہے) اور دائیں جانب کو کریڈٹ کہا جاتا ہے (جس کا مخفف Cr. لکھاجاتا ہے)۔ ایک کھاتہ کی بائیں جانب رقم کا اندراج کھاتہ کو ڈیبٹ کردیتا ہے جبکہ دائیں جانب رقم کا اندراج کھاتہ کو کریڈٹ کرتا ہے۔


کھاتہ کا عنوان
(دائیں جانب) (بائیں جانب)
شکل 3.4 : میں T کھاتہ دکھایا گیا ہے

3.3.1  ڈیبٹ اور کریڈٹ کے قواعد (Rules of Debit and Credit)

لین دین کا اندراج کرنے کے مقصد سے تمام کھاتوں کو پانچ ذمروں میں تقسیم کیا جاتا ہے : (a) اثاثے (b) واجبات (c)اصل سرمایہ (d) اخراجات/نقصانات اور (e) محاصل/منافع
ان کھاتوں میں تبدیلیوں کا اندراج کرنے کے لیے دو بنیادی قاعدے اپنائے جاتے ہیں۔
اثاثے / اخراجات (نقصانات) میں تبدیلیوں کا اندراج کرنے کے لیے:
(i) ’’اثاثہ میں اضافہ کو ڈیبٹ کیا جاتا ہے اور اثاثہ میں کمی کو کریڈٹ کیا جاتا ہے۔‘‘
(ii) ’’اخراجات/نقصانات میں اضافہ کو ڈیبٹ کیا جاتا ہے، اور اخراجات / نقصانات میں کمی کو کریڈیٹ کیا جاتا ہے۔‘‘

واجبات اور اصل سرمایہ/محاصل (منافع) میں تبدیلیوں کا اندراج کرنے کے لیے:
(i) ’’واجبات میں اضافہ کو کریڈٹ کیا جاتا ہے اور کمی کو ڈیبٹ کیا جاتا ہے۔‘‘
(ii) ’’اصل سرمائے میں اضافہ کو کریڈیٹ کیا جاتا ہے اور اصل سرمائے میں کمی کوڈیبٹ کیا جاتا ہے۔‘‘
(iii) محاصل/منافع میں اضافہ کو کریڈیٹ کیا جاتا ہے اور محاصل/منافع میں کمی کو ڈیبٹ کیا جاتا ہے۔‘‘
مختلف قسم کے کھاتوں میں استعمال ہونے والے قواعد کا خلاصہ مندرجہ ذیل چارٹ میں کیا جارہا ہے۔

ڈیبٹ اور کریڈیٹ کے قواعد

واجبات

(اضافہ) (کمی)
(کریڈٹ) (ڈیبٹ)
اثاثے
(کمی) (اضافہ)
   +
کریڈٹ ڈیبٹ
اخراجات/ نقصانات
(کمی) (اضافہ)
   +
کریڈٹ ڈیبٹ
سرمایہ
(اضافہ) (کمی)
+
                کریڈٹ ڈیبٹ
محاصل/منافع (فائدہ)                   
(اضافہ) (کمی)
+
کریڈٹ ڈیبٹ

صفحہ 53 پر مثال 1 میں لین دین سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کے ان قواعد کو کس طرح استعمال کرنا ہے۔ صفحہ 55 پر دی گئی تجزیاتی جدول کا غور سے مشاہدہ کیجیے تاکہ اگلی مثال کے مطالعے سے قبل آپ اچھی طرح اس بات کو سمجھ جائیں۔ مختلف قسم کے واقعات کی مثال دینے کے لیے تین اور لین دین شامل کیے گئے ہیں (لین دین 7 تا 9)۔
روہت نے 5,00,000 سے کاروبار شروع کیا
لین دین کا تجزیہ: لین دین ایک طرف تو نقد میں اضافہ کرتا ہے اور دوسری طرف اصل سرمایہ میں۔ اثاثوں میں اضافہ کو ڈیبٹ کیا جاتا ہے اور اصل سرمایہ میں اضافہ کو کریڈٹ کیا جاتا ہے۔ اس لیے لین دین کا اندراج نقد کو ڈیبٹ کرکے اور روہت کے اصل سرمائے کو کریڈٹ کرکے کیجیے۔

اصل سرمایہ کھاتہ                        نقد کھاتہ
(1) 5,00,000             (1) 5,00,000
(6) 10,000
4,80,000 روپے کی رقم سے ایک بینک کھاتہ کھولا
لین دین کا تجزیہ: لین دین ایک طرف تو نقد دردرست میں کمی کرتا ہے اور دوسری جانب بینک کے نقد میں اضافہ کرتا ہے۔ اثاثوں میں اضافہ کو ڈیبٹ کیا جاتا ہے اور اثاثوں میں کمی کو کریڈیٹ کیا جاتا ہے۔ اس لیے، لین دین کا اندراج بینک کھاتہ کو ڈیبٹ کرکے اور نقد کھاتہ کو کریڈیٹ کرکے کیجیے۔
بینک کھاتہ نقد کھاتہ
(2) 4,80,000 (2) 4,80,000 (1) 5,00,000
60,000 روپے کا فرنیچر خریدا اور اس کے لیے چیک جاری کیا۔
لین دین کا تجزیہ: یہ لین دین ایک جانب تو فرنیچر میں اضافہ کرتا ہے تو دوسری جانب بینک (اثاثہ) میں کمی کرتا ہے۔ اثاثہ جات میں اضافہ کو ڈیبٹ کیا جاتا ہے اور کمی کو کریڈٹ کیا جاتا ہے۔ اس لیے لین دین کا اندراج فرنیچر کھاتہ کو ڈیبٹ اور بینک کھاتہ کو کریڈ کرکے کیجیے۔
بینک کھاتہ فرنیچر کھاتہ
(3) 60,000 (2) 4,80,000 (1) 60,000

کاروبار کے لیے 1,25,000 روپے میں رام لال سے پلانٹ اور مشینری خریدی اور 10,000 روپے پیشگی دیے۔
لین دین کاتجزیہ: یہ لین دین پلانٹ اور مشینری (اثاثہ جات) میں 1,25,000 روپے کا اضافہ کرتا ہے، نقد میں 10,000 روپے کی کمی اور واجبات (میسرز رام لال بطور قرض خواہ) میں 1,15,000 روپے کا اضافہ کرتا ہے۔ اثاثوں میں اضافہ کو ڈیبٹ کیا جاتا ہے جبکہ اثاثوں میں کمی کو کریڈٹ کرتے ہیں۔ اس کے برعکس واجبات میں اضافہ کو کریڈٹ کیا جاتا ہے۔ اس لیے لین دین کا اندراج فرنیچر کو ڈیبٹ کرکے اور نقد اور رام لال کے کھاتہ کو کریڈٹ کرکے کیجیے۔
پلانٹ اور مشینری کھاتہ نقد کھاتہ
(1) 5,00,000 (2) 4,80,000 (4) 1,25,000
(4)  10,000
رام جی لال کھاتہ
(4)  1,15,000

سُمت ٹریڈرس سے 55,000 روپے کا مال خریدا۔ 
لین دین کا تجزیہ: یہ لین دین خریداری (اخراجات) میں 55,000 روپے کا اضافہ کرتا ہے اور واجبات (میسرز سمت ٹریڈرس بطور قرض خواہ) کو بھی 55,000 روپے سے بڑھادیتا ہے۔ اخراجات میں اضافہ کو ڈیبٹ کیا جاتا ہے اور واجبات میں اضافہ کو کریڈٹ کیا جاتا ہے۔ اس لیے لین دین کا اندراج خریداری کھاتہ کو ڈیبٹ کر کے اور سمت ٹریڈرس کھاتہ کو کریڈٹ کرکے کیجیے۔

سمت ٹریڈرس کھاتہ خریداری کھاتہ
(5) 55,000 (5) 55,000

25,000 روپے لاگت کا مال رجنی انٹر پرائیزیز کو 35,000 میں فروخت کیا۔ 
لین دین کا تجزیہ : یہ لین دین فروخت (محاصل) میں اضافہ کرتا ہے اور اثاثہ جات (رجنی انٹر پرائیز بطور قرض دار) میں بھی اضافہ کرتا ہے اثاثہ جات میں اضافے کو ڈیبٹ کیا جاتا ہے اور محاصل میں اضافے کو کریڈٹ کیا جاتا ہے اس لیے لین دین کا اندراج فروخت کھاتہ کو کریڈٹ کرکے اور رجنی انٹرپرائیزز کھاتہ کو ڈیبٹ کرکے کیجیے۔
رجنی انٹرپرائیزیز کھاتہ فروخت کھاتہ
(6) 35,000 (6) 35,000
اسٹور کا ماہانہ کرایہ 2,500 روپے نقد ادا کیا۔
لین دین کا تجزیہ: کرائے کی ادائیگی ایک خرچ ہے جو کہ اصل سرمائے کو کم کر دیتا ہے اس لیے اسے بطور ڈیبٹ درج کیا جاتا ہے۔ اثاثوں میں کمی کا اندراج نقد کو کریڈٹ کرکے کیجیے۔
نقد کھاتہ کرایہ کھاتہ
(7) 2,500 (7) 5,00,000 (2) 4,80,000
(4) 10,000
(7)  2,500
دفتر کے ملازمین کو 5,000 روپے بطور تنخواہ ادا کیے۔
لین دین کا تجزیہ: تنخواہ کی ادائیگی ایک خرچ ہے جو کہ اصل سرمائے کو کم کر دیتا یہ اس لیے اسے ڈیبٹ کرتے ہیں۔ اثاثوں میں کمی کا اندراج کرنے کے لیے نقد کو کریڈٹ کیجیے۔

نقد کھاتہ تنخواہ کھاتہ
(8) 5,000 (1) 5,00,000 (2) 4,80,000
(4) 10,000
(7)  2,500
(8)  5,000
رجنی انٹرپرائیزیز سے بطور مکمل ادائیگی ایک چیک وصول ہوا اور اسے اسی دن بینک میں جمع کیا گیا۔
لین دین کا تجزیہ: یہ لین دین ایک طرف اثاثہ جات (بینک) میں اضافہ کرتا ہے اور دوسری طرف اثاثہ جات (رجنی انٹرپرائیزیز بطور قرض دار) میں کمی کرتا ہے۔ اثاثہ جات میں اضافہ کوڈیبٹ کیا جاتا ہے جبکہ اثاثہ جات میں کمی کو کریڈٹ کرتے ہیں۔ اس لیے اس کا اندراج بینک کھاتہ کو ڈیبٹ کرکے اور رجنی انٹر پرائیزز کھاتہ کو کریڈٹ کر کے کیجیے۔

بینک کھاتہ رجنی انٹرپرائزیز کھاتہ
(6) 35,000 (9) 35,000 (2) 4,80,000 (3) 60,000
(9)   35,000

اپنی فہم کی جانچ کیجیے-I

دوہرے اندراج کی کھاتہ داری میں ضرورت ہوتی ہے کہ: 
(i) تمام لین دین جو کہ اثاثہ کھاتوں کو ڈیبٹ کرتے ہیں انہیں واجبات یا اصل سرمایہ کھاتوں کو کریڈٹ کرنا چاہئے۔
(ii) ایک لین دین جو ایک واجب کھاتہ کو ڈیبٹ کرتا ہے وہ ایک اثاثہ کھاتہ کریڈٹ بھی کرتا ہے۔
(iii) ہر لین دین کا اندراج کل کریڈیٹوں کے مساوی کل ڈیبٹوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
مختلف طرح کے لین دین بیان کیجیے جو اصل سرمائے میں اضافہ اور کمی کرتے ہیں۔
کیا ڈیبٹ کا مطلب ہمیشہ ہی اضافہ اور کریڈٹ کا مطلب ہمیشہ ہی کمی ہوتا ہے؟
ذیل میں سے کون سے جوابات ان عام طور پر استعمال ہونے والے کھاتوں کی مناسب زمرہ بندی کرتے ہیں:
(1) عمارت (بلڈنگ) (2) مزدوری (3) ادھار فروخت (4) ادھار خرید (5) واجب الادا بجلی کا بل (6) پیشگی ادا گودام کا کرایہ (7) فروخت (8) مزید لگایا گیا سرمایہ (9) ڈرائنگ (کاروبار سے نکالا گیا سرمایہ) (10) دی گئی رعایت (Discount)



اثاثہ جات واجبات اصل سرمایہ محاصل اخراجات
(i) 5,4 ,3 9,6 2,10 8,7
(ii) 1,6 4,5 8 7,3 2,9,10
(iii) 2,10,4 4,6 8 7,5 1,3,9
مثال 1
اثاثہ جات اور واجبات پر ہر لین دین کے اثر کا تجزیہ کیجیے اور دکھائیے کہ کھاتہ داری مساوات (A = L + C) کے دونوں اطراف مساوی رہیں گے :
(i) 8,00,000 روپے نقد اور 50,000 کا اسٹاک کاروبار میں لگایا گیا۔

مثال 1

اثاثہ جات اور واجبات پر ہر لین دین کے اثر کا تجزیہ کیجیے اور دکھائیے کہ کھاتہ داری مساوات (A = L + C) کے دونوں اطراف مساوی رہیں گے :
(i) 8,00,000 روپے نقد اور 50,000 کا اسٹاک کاروبار میں لگایا گیا۔
(ii) 3,00,000 روپے کا پلانٹ خریدا،  15,000 روپے نقد ادا کیے اور بقیہ ایک بعد کی تاریخ پر۔
(iii) 6,00,000 روپے بینک میں جمع کیے۔
(iv) دفتر کافرنیچر 1,00,000 روپے میں خریدا اور چیک کے ذریعہ ادائیگی کی گئی۔
(v) مال کی خریداری 80,000 روپے نقد میں اور 35,000 روپے ادھار میں کی گئی۔
(vi) 45,000 روپے مالیت کا مال 60,000 روپے نقد میں فروخت کیا۔
(vii) 80,000 روپے لاگت کا مال 1,25,000 روپے ادھار پر فروخت کیا۔
(viii) مال کے سپلائیر کو 35,000 روپے کا چیک جاری کیا۔
(ix) گاہک سے 75,000 روپے رقم کا چیک وصول ہوا۔
(x) مالک نے ذاتی استعمال کے لیے 25,000 روپے نکالے۔

حل

لین دین (i) یہ اثاثہ جات کی طرف تو نقد اور اسٹاک کو متاثر کرتا ہے اور دوسری جانب اصل سرمایہ کو متاثر کرتا ہے۔ مساوات میں اثاثہ جات کی طرف نقد میں 8,00,000 کا اور مال کے اسٹاک میں 50,000 کا اضافہ ہوتا ہے اصل سرمایہ 8,50,000 روپے بڑھ جاتا ہے۔
اصل سرمایہ + واجبات = اثاثے
اسٹاک + نقد
8,50,000 = 50,000 + 8,00000
8,50,000 = 8,50,000 کل

لین دین (ii) یہ مساوات کے اثاثہ جات کی جانب نقد، پلانٹ اور مشینری کو متاثر کرتا ہے اور دوسری جانب واجبات کو متاثر کرتا ہے۔ پلانٹ اور مشینری میں 3,00,000 روپے کا اضافہ ہوتا ہے اور نقد میں 1,500 روپے کی کمی ہوتی ہے۔ پلانٹ اور مشینری کے سپلائیر کے لیے 2,85,000 روپے کی دین داری بڑھ جاتی ہے۔
اصل سرمایہ + واجبات = اثاثے
پلانٹ و مشینری + اسٹاک + نقد
8,50,000 = 50,000 + 8,00,000
2,85,000 = 3,00,000 (15,000)
8,50,000 + 2,85,000 = 3,00,000 + 50,000 + 7,85,000
11,35,000 = 11,35,000 کل


لین دین (iii) یہ صرف اثاثہ جات کی جانب کو متاثر کرتا ہے۔ اثاثہ جات کی جانب اثاثہ جات کی ترکیب میں تبدیلی آتی ہے۔ نقد 6,00,000 روپے کم ہو جاتا ہے اور بینک میں اتنی ہی رقم کا اضافہ ہو جاتا ہے۔
اصل سرمایہ + واجبات = اثاثے
بینک + پلانٹ و مشینری + اسٹاک + نقد
8,50,000 + 2,85,000 = 3,00,000 + 5,000 7,85,000
6,00,000 + (6,00,000)
8,50,000 + 2,85,000 = 6,00,000 + 3,00,000 + 50,000 + 1,85,000
11,35,000 = 11,35,000 کل
لین دین (iv) یہ صرف اثاثہ جات کی جانب کو متاثر کرتا ہے۔ اثاثہ جات کی جانب اثاثہ جات کی ترکیب میں تبدیلی آتی ہے۔ فرنیچر میں 1,00,000 روپے کا اضافہ ہوتا ہے اور بینک میں اتنی ہی رقم کم ہو جاتی ہے۔
اصل سرمایہ + واجبات = اثاثے
فرنیچر + بینک + پلانٹ و مشینری + اسٹاک + نقد
8,50,000 + 2,85,000 = 6,00,000 + 3,00,000 + 50,000 + 1,85,000
1,00,00 + (1,00,000)
8,50,000 + 2,85,000 = 1,00,000 + 5,00,000 + 3,00,000 + 50,000 + 1,85,000
11,35,000 = 11,35,000 کل
لین دین (v) یہ اثاثہ جات کی جانب نقد اور اسٹاک کو اور دوسری جانب دین داری کو متاثر کرتا ہے۔ نقد میں 80,000 روپے کی کمی آتی ہے اور اسٹاک میں 1,15,000 روپے کا اضافہ اثاثہ جات کی جانب ہوتا ہے۔ واجبات میں 35,000 روپے کا اضافہ ہوتا ہے۔
اصل سرمایہ + واجبات = اثاثے
فرنیچر + بینک + پلانٹ و مشینری + اسٹاک + نقد
8,50,000 + 2,85,000 = 1,00,000 + 5,00,000 + 3,00,000 + 50,000 + 1,85,000
35,000 1,15,000 + (80,000)
8,50,000 + 3,20,000 = 1,00,000 + 5,00,000 + 3,00,000 + 1,65,000 + 1,05,000
11,70,000 = 11,70,000 کل
لین دین (vi) یہ نقد اور اسٹاک کو اثاثہ جات کی جانب اور اصل سرمایہ کو دوسری جانب متاثر کرتا ہے۔ نقد میں 60,000 روپے کا اضافہ ہوتا ہے اور مال کے اسٹاک میں 45,000 روپے کی کمی ہوتی ہے۔ اصل سرمائے میں 15,000 روپے کا اضافہ ہوتا ہے۔

اصل سرمایہ + واجبات = اثاثے
فرنیچر + بینک + پلانٹ و مشینری + اسٹاک + نقد
8,50,000 + 3,20,000 = 1,00,000 + 5,00,000 + 3,00,000 + 1,65,000 + 1,05,000
15,000 + (45,000) + 60,000
8,65,000 + 3,20,000 = 1,00,000 + 5,00,000 + 3,00,000 + 1,20,000 + 1,65,000
11,85,000 = 11,85,000 کل
لین دین (vii) یہ اثاثہ جات کی جانب قرض داروں اور اسٹاک کو متاثر کرتا ہے اور دوسری جانب اصل سرمایہ کو۔ قرض داروں میں 1,25,000 روپے، اضافہ ہوتا ہے اور مال کے اسٹاک میں 8,000 روپے کی کمی ہوتی ہے۔ سرمایہ 45,000 روپے بڑھ جاتا ہے۔
اصل سرمایہ + واجبات = اثاثے
= قرض دار + فرنیچر + بینک + پلانٹ و مشینری + اسٹاک + نقد
8,65,000 + 3,20,000 = 1,00,000 + 5,00,000 + 3,00,000 + 1,20,000 + 1,65,000
45,000 + = 1,25,000 + (80,000)
9,10,000 + 3,20,000 = 1,25,000 + 1,00,000 + 5,00,000 + 3,00,000 + 40,000 + 1,65,000
12,30,000 = 12,30,000 کل
لین دین (viii) یہ ایک طرف تو اثاثہ جات کی جانب بینک کو اور دوسری جانب دین داری کو متاثر کرتا ہے۔ اثاثہ جات کی جانب بینک میں 35,000 روپے کی کمی ہوتی ہے اور 35,000 روپے کی دین داری بھی کم ہو جاتی ہے۔
اصل سرمایہ + واجبات = اثاثے
= قرض دار + فرنیچر + بینک + پلانٹ و مشینری + اسٹاک + نقد
9,10,000 + 3,20,000 = 1,25,000 + 1,00,000 + 5,00,000 + 3,00,000 + 40,000 + 1,65,000
(35,000) = (35,000)
9,10,000 + 2,85,000 = 1,25,000 + 1,00,000 + 4,65,000 + 3,00,000 + 40,000 + 1,65,000
11,95,000 = 11,95,000 کل
لین دین (ix) یہ صرف اثاثہ جاتی جانب کو متاثر کرتا ہے۔ اثاثہ جات کی جانب اثاثہ جات کی ترکیب بدل جاتی ہے۔ بینک میں 75,000 روپے کا اضافہ ہوتا ہے اور اتنی ہی رقم سے قرض دار کم ہو جاتی ہے۔

اصل سرمایہ + واجبات = اثاثے
= قرض دار + فرنیچر + بینک + پلانٹ و مشینری + اسٹاک + نقد
9.10,000 + 2,85,000 = 1,25,000 + 1,00,000 + 4,65,000 + 3,00,000 + 40,000 + 1,65,000
(75,000) 75,000 +
9,10,000 + 2,85,000 = 50,000 + 1,00,000 + 5,40,000 + 3,00,000 + 40,000  + 1,65,000
11,95,000 = 11,95,000 کل
لین دین (x) یہ ایک طرف تو اثاثہ جات کی جانب نقد اور دوسری جانب سرمایہ کو متاثر کرتا ہے۔ اثاثہ جات کی جانب نقد میں 25,000 روپے کی کمی ہوتی ہے جبکہ سرمایہ 25,000 روپے کم ہو جاتا ہے۔
اصل سرمایہ + واجبات = اثاثے
= قرض دار + فرنیچر + بینک + پلانٹ و مشینری + اسٹاک + نقد
9,10,000 + 2,85,000 = 50,000 + 1,00,000 + 5,40,000 + 3,00,000 + 40,000 + 1,65,000
(25,000) + = (25,000)
8,85,000 + 2,85,000 = 50,000 + 1,00,000 + 5,40,000 + 3,00,000 + 40,000 + 1,40,000
11,95,000  = 11,95,000 کل

3.4  ابتدائی اندراج کی کتابیں (Books of Original Entry)

گذشتہ صفحات میں آپ نے ڈیبٹ اور کریڈٹ کے بارے میں مطالعہ اور مشاہدہ کیا کہ لین دین کس طرح کھاتوں کو متاثر کرتے ہیں۔ لین دین کے تجزیے اور کھاتوں میں ان کے اثرات کے براہِ راست اندراج کا عمل ایک آموزشی مشق کے طور پر معاون ہوتا ہے۔ بہرحال، حقیقی کھاتہ داری طریقوں کے تحت لین دین کو براہِ راست کھاتوں میں درج نہیں کیا جاتا۔ وہ کتاب جس میں لین دین کا پہلی مرتبہ اندراج کیا جاتا ہے روزنامچہ (جرنل) یا ابتدائی اندراج کی کتاب کہلاتی ہے۔ جیسا کہ پہلے بیان کیا جاچکا ہے، جرنل میں لین دین کا اندراج کرنے کے لیے ماخذ دستاویز (Source Document) کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کام ایک جگہ میں ہر لین دین کا مکمل ریکارڈ فراہم کرتا ہے اور ہر لین دین کے لیے ڈیبٹ اور کریڈٹ کے تعلق کو واضح کرتا ہے۔ جرنل میں ہر لین دین کے لیے ڈیبٹ اور کریڈٹ کا اندراج کرنے کے بعد ان کو انفرادی کھاتوں پر منتقل کیا جاتا ہے۔ جرنل میں لین دین کو درج کرنے کا عمل روزنامچہ بھرنا (Journalising) کہلاتا ہے۔ روزنامچہ بھرنے کے عمل کی تکمیل ہوتے ہی روزنامچہ کا اندراج ادارے پر مرتب ہونے والے تمام اثرات کی مکمل اور قابلِ استعمال تشریح فراہم کرتا ہے۔ روزنامچہ کے اندراج (Jounral Entry) کو انفرادی کھاتوں پر منتقل کرنے کے عمل کو کھتونی (پوسٹنگ) کہتے ہیں۔ اس ترتیب کے باعث جرنل کو اندراج کی ابتدائی کتاب اور لیجر کو اندراج کی اوّل کتاب (Principal Book of Entry) کہتے ہیں۔ اس حوالے سے، اس بات کو دھیان میں رکھنا چاہئے کہ زیادہ تر لین دینوں کی یکسانیت اور تعداد کی وجہ سے جرنل کو کئی اندراج کی ابتدائی کتابوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔

(a) اصل جرنل (Jounral Proper)
(b) نقدی بہی (Cash Book)
(c) دیگر روزنامچہ (Other Day Books)
(i) خریداری بہی (Purchase Book)
(ii) فروخت بہی (Sales Book)
(iii) خرید واپسی بہی (Sales Return Book)
(iv) فروخت واپسی بہی (Sales Return Book)
(v) قابلِ وصول بل بہی (Bills Receivable Book)
(vi) قابلِ ادا بہی (Bills Payable Book)
اس باب میں آپ روزنامچہ بھرنے اور پھر انہیں لیجر میں کھتیانے کے عمل کے بارے میں پڑھیں گے۔ نقد بہی اور دیگر روزنامچوں (Day Books) کے بارے میں تفصیل کے ساتھ باب 4 میں بیان کیا گیا ہے۔

3.4.1  جرنل (روزنامچہ) (Journal) 

یہ ابتدائی اندراج کی بنیادی کتاب (بہی) ہے اس کتاب میں لین دین ترتیب وار درج کیے جاتے ہیں یعنی جب اور جس طرح وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ بعد ازاں، اس کتاب سے لین دین کو متفرق کھاتوں میں پوسٹ (کھتیایا) کیا جاتا ہے۔ یہ طے کرنے کے بعد کہ مخصوص کھاتہ کو ڈیبٹ کرنا ہے یا کریڈٹ، ہر لین دین کو علاحدہ درج کیا جاتا ہے۔ جرنل کا خاکہ شکل 3.5 میں دکھایا گیا ہے۔
جرنل

کریڈٹ رقم (روپے) ڈیبٹ رقم (روپے) لیجر فولیو تفصیلات تاریخ
شکل 3.5  جرنل کا خاکہ 

جرنل میں پہلا کالم لین دین کے وقوع پذیر ہونے کی تاریخ کا ہوتا ہے۔ تفصیلات کے کالم میں، ڈیبٹ کیے جانے والے کھاتہ کا عنوان بائیں ہاتھ سے شروع ہونے والی لائن کے کونے پر تحریر کیا جاتا ہے اور Dr. کا لفظ کالم کے آخر میں لکھا جاتا ہے۔ کریڈٹ کیے جانے والے کھاتہ کا عنوان بائیں ہاتھ پر مناسب گنجائش چھوڑ کر دوسری لائن میں 'To' کے سابقے کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔ کھاتہ عنوانات کے نیچے لین دین کی مختصر تشریح دی جاتی ہے جسے تفصیل (Narration) کہتے ہیں۔ تشریح لکھنے کے بعد تفصیلات کالم میں ایک لائن کھینچی جاتی ہے جو کہ ایک جرنل اندراج کے ختم ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔ لیجرفولیوکے کالم میں لیجر کتاب کا وہ صفحہ نمبر درج کیا جاتا ہے جس پر متعلقہ کھاتہ بنایا گیا ہے۔ یہ کالم کھتونی (پوسٹنگ) کے وقت پُر کیا جاتا ہے نہ کہ جرنل اندراج کرتے وقت۔
ڈیبٹ رقم کالم میں ڈیبٹ کیے جانے والے کھاتے کی رقم کا اندراج کیا جاتا ہے اسی طرح طرح کریڈٹ رقم کالم میں کریڈٹ کیے جانے والے کھاتے کی رقم کا اندراج کیا جاتا ہے۔ یہاں یہ بات دھیان میں رکھنی چاہئے کہ جو لین دین کیے جاتے ہیں ان کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اور ان کا جرنل کتاب میں اندراج کئی صفحوں پر کیا جاتا ہے اور انہیں اگلے صفحہ پر لے جایا جاتا (Carried Forward) ہے جہاں ایسی رقوم کا اندراج پیچھے سے لائے گئے (Brought Forward) بقیہ کے طور پر کیا جاتا ہے۔
جرنل اندراج کاروباری لین دین کی بنیاد ہوتی ہے۔ یہ سادہ بھی ہو سکتی ہے اور مرکب بھی۔ جب ایک لین دین کے تحت صرف دو کھاتوں کا اندراج کرنا ہوتا ہے تب اسے سادہ جرنل اندراج کہتے ہیں۔
مثال کے طور پر، 24 دسمبر 2017 کو میسرز گووند ٹریڈرس سے 30,000 روپے کا ادھار مال خریدا۔ اس لین دین میں دو کھاتے شامل ہیں: (a) خریداری کھاتہ (b) گووند ٹریڈرس کھاتہ (قرض خواہ)۔ اس لین دین کا اندراج جرنل میں درج ذیل طریقے سے ہوگا:
جرنل
کریڈٹ رقم (روپے) ڈیبٹ رقم (روپے) لیجر فولیو تفصیلات تاریخ
30،000 30،000 .Dr
Purchases A/c  To Govind Traders A/c
 (گووند ٹریڈرس سے تجارتی مال خریدا)
2014
24 ,دسمبر


یہاں یہ بات دھیان میں رکھی جائے گی کہ لین دین کے نتیجہ میں حالانکہ مال کے اسٹاک میں اضافہ ہوتا ہے لیکن ڈیبٹ کیا جانے والا کھاتہ خریداری کا ہوگا نہ کہ مال کا۔ درحقیقت جیسا کہ باب 7 میں بیان کیا گیا ہے کہ مال کے کھاتے کو پانچ کھاتوں میں تقسیم کیا جاتا ہے یعنی خریداری کھاتہ، فروخت کھاتہ، خرید واپسی کھاتہ، فروخت واپسی کھاتہ اور اسٹاک کھاتہ۔ جب ڈیبٹ یا کریڈٹ کیے جانے والے کھاتوں کی تعداد ایک سے زیادہ ہوتی ہے تب لین دین کو درج کرنے کے لیے کیا جانے والا اندراج مرکب جرنل اندراج (Compound Journal Entry) کہلاتا ہے۔ مثال کے طور پر، 4 جولائی 2017 کو ماڈرن فرنیچرس سے 25,000 روپے میں آفس فرنیچر خریدا اور 5,000 روپے فوراً نقد کی صورت ادا کیے گئے بقیہ 20,000 روپے اب تک قابلِ ادا ہیں۔ اس سے فرنیچر (اثاثہ) میں 25,000 روپے کا اضافہ ہوتا ہے، نقد (اثاثہ) میں 5,000 روپے کی کمی اور دین داری میں 20,000 روپے کا اضافہ ہوتا ہے جرنل میں 4 جولائی 2017 کو کیا جانے والا اندراج ہے:

جرنل
کریڈٹ رقم (روپے) ڈیبٹ رقم (روپے) لیجر فولیو تفصیلات تاریخ
5,000
20،000
25،000 نقد.Dr
آفس فرنیچر کھاتہ
نقد کھاتہ
ماڈرن فرنیچر کھاتہ
(ماڈرن فرنیچرس سے آفس فرنیچر خریدا)
2017
4,جولائی

اب مثال (صفحہ 53) لیں اور مشاہدہ کریں کہ لین دین کو جرنل میں کس طرح درج کیا جاتا ہے۔
روہت کی کتابیں
جرنل
کریڈٹ رقم (روپے) ڈیبٹ رقم (روپے) لیجر فولیو تفصیلات تاریخ
5,00,000 5,00,000 .Dr
Cash A/c  To  Capital A/c
(نقد سے کاروبار شروع کیا)
4,80,000 4,80,000 .Dr
Bank A/c  To  Cash A/c
(اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں کھاتہ کھولا)
60,000 60,000 .Dr
Furniture A/c To  Bank A/c
(فرنیچر خریدا اور بینک کے ذریعہ ادائیگی کی)
10,000
1,15,000
1,25,000 .Dr
Plant and Machinery A/c  
To  Cash A/c
To Ramjee Lal A/c
(میسرز رام جی لال سے پلانٹ و مشینری خریدی، 10,000 روپے نقد پیشگی ادا کیے اور بقیہ بعد میں)    
55,000 55,000 .Dr
Purchases A/c
  To  M/s Sumit Traders A/c
(مال ادھار خریدا)
35,000 35,000 .Dr
Rajani Enterprises A/c
 To  Sales A/c
(منافع پر مال فروخت کیا)
12,55,000 12,55,000 کل



مثال 2
سورج مارٹ نے مندرجہ ذیل معلومات فراہم کی ہیں:
اپریل 2005 کے مہینے میں ہونے والے لین دین درج ذیل ہیں:

تاریخ تفصیلات
1.4.2017
1.4.2017
1.4.2017
2.4.2017
2.4.2017
3.4.2017
5.4.2017
8.4.2017
10.4.2017
14.4.2017
18.4.2017
20.4.2017
24.4.2017
29.4.2017
30.4.2017
30.4.2017
30.4.2017
30.4.2017
30.4.2017

1,50,000 روپے نقد سے کاروبار شروع کیا۔
منیشا سے 36,000 روپے کا مال خریدا۔2,200 روپے نقد سے اسٹیشنری خریدی۔
ایس بی آئی میں 35,000 روپے سے کھاتہ کھولا۔
پریہ کو 16,000 روپے کا مال فروخت کیا۔
پریہ سے 16,000 روپے کا چیک وصول کیا۔
ندھی کو 14,000 روپے کا مال فروخت کیا۔
ندھی نے 14,000 روپے نقد ادا کیے۔
ریتو سے 20,000 روپے کا مال ادھار خریدا۔
6,000 روپے چیک کے ذریعہ بیمہ ادا کیا۔
 2,000 روپے کرایہ ادا کیا۔
1,500 روپے لاگت کا مال بطور خریدا۔
11,200 روپے کا آفس فرنیچر خریدا۔
گھریلو مقاصد کے لیے 5,000 روپے نقد نکالے۔
1,200 روپے نقد سود وصول کیا۔
نقد فروخت 2,300 روپے۔
چیک کے ذریعہ 3,000 روپے کمیشن ادا کیا۔
چیک کے ذریعہ 2,000 روپے کا ٹیلیفون بل ادا کیا۔
12,000 روپے نقد بطور تنخواہ ادا کیے گئے۔

لین دین کا جرنل میں اندراج کیجیے۔

حل

سورج مارٹ کی کتابیں
جرنل
کریڈٹ رقم (روپے) ڈیبٹ رقم (روپے) لیجر فولیو تفصیلات تاریخ
1,50,000 1,50,000 Dr.
 Cash A/c To  Capital A/c
 (نقد سے کاروبار شروع کیا)
2017
اپریل 1
36,000 36,000 Dr.
Purchase A/c To  Manisha A/c
(ادھار مال خریدا)
اپریل1
2,200 2,200 Dr.
Stationery A/c To  Cash A/c
(نقد اسٹیشنری خریدی)
اپریل1
1,88,200 1,88,200 C/f کل
1,88,200 1,88,200 C/f کل
35,000 35,000 Dr.
Bank A/c  To  Cash A/c
(ایس بی آئی میں بینک کھاتہ کھولا)
اپریل 2
16,000 16,000
Dr.
 Priya A/c To  Sales A/C
(پریہ کو ادھار مال فروخت کیا)
اپریل 2
16,000 16,000 Dr.
 Bank A/c To  Priya A/c
(پریہ سے چیک وصول کیا)
اپریل 3
14,000 14,000 Dr.
Nidhi A/c To  Sales A/c
(ندھی کو ادھار پر مال فروخت کیا)
اپریل 5
14,000 14,000 Dr.
Cash A/c To  Nidhi A/c
 (ندھی سے نقد وصولی کی)
اپریل 8
20,000 20,000 Dr.
 Purchases A/c To  Ritu A/c
(ریتو سے ادھار پر مال خریدا)
اپریل 10
6,000 6,000 Dr.
Insurance Premium A/c To  Bank A/c
(بیمہ پریمیم کی ادائیگی چیک کے ذریعہ کی)
اپریل 14
2,000 2,000 Dr.
 Rent A/c To Cash A/c
(کرایہ ادا کیا)
اپریل 18
1,500 1,500 Dr.
Charity A/c To Purchases A/c
(مال بطور خیرات دیا)
اپریل 20
3.12,700 3.12,700  C/f کل
3.12,700 3.12,700 C/f کل
11,200 11,200 Dr.
Furniture A/c To Cash A/c
(آفس فرنیچر خریدا)
اپریل 24
5,000 5,000 Dr.
Drawings A/c To Cash A/c
(مالک کے ذاتی استعمال کے لیے کاروبار سے نقد نکالا)
اپریل 29
1,200 1,200 Dr.
 Cash A/c To Interest Received A/c
(سود وصول کیا)
اپریل 30
2,300 2,300 Dr.
 Cash A/c To Sales A/c
 (مال نقد پر فروخت کیا)
اپریل 30
3,000 3,000 Dr.
Commission A/c To Bank A/c
(کمیشن چیک کے ذریعہ ادا کیا)
اپریل 30
2,000 2,000 Dr.
 Telephone expenses A/c To Cash A/c
(ٹیلیفون بل کی ادائیگی)
اپریل 30
12,000 12,000 Dr.
 Salaries A/c To Cash A/c
 (آفس کے لوگوں کو تنخواہ کی ادائیگی)
اپریل 30
3,49,400 3,49,400 کل


مثال 3

تجزیاتی جدول بناکر ثابت کیجیے کہ سیتارام ہاؤس کے مندرجہ ذیل تمام لین دین کھاتہ داری مساوات پر پورے اترتے ہیں۔ لین دین کو جرنل میں درج بھی کیجیے۔
(i)
6,00,000 روپے کے سرمائے سے کاروبار شروع کیا۔
(ii)
4,50,000
 روپے ایک بینک کھاتہ میں جمع کرائے۔
(iii)
2,30,000
 روپے میں پلانٹ و مشینری خریدی اور30,000 روپے نقد ادا کیے۔
(iv)
40,000 روپے کا نقد مال خریدا اور 45,000 روپے کا !کھاتہ پر۔
(v) پلانٹ و مشینری کے سپلائیر کو 2,00,000 روپے کا ایک چیک ادا کیا۔
(vi)
50,000 روپے لاگت کے مال کو 70,000 روپے نقد میں فروخت کیا۔
(vii) مالک نے ذاتی استعمال کے لیے 35,000 روپے نکالے۔
(viii)  
2,500 روپے کا بیمہ چیک سے ادا کیا۔
(ix)
5,500 روپے کی تنخواہ قابلِ ادا ہے۔
(x)
30,000 روپے کا فرنیچر نقد خریدا۔

حل

جرنل
کریڈٹ رقم (روپے) ڈیبٹ رقم (روپے) لیجر فولیو تفصیلات تاریخ
6,00,000 6,00,000 Dr.
 Cash A/c  To  Capital A/c
 (نقد کے ذریعہ کاروبار شروع کیا)
(i)
4,50,000 4,50,000 Dr.
Bank A/c  To  Cash A/c
(بینک میں نقد جمع کرایا)
(ii)
30,000
2,00,000
2,30,000 Dr.
 Plant and Machinery A/c
To  Cash A/c
 To Creditors Lal A/c
 (پلانٹ و مشینری 30,000 روپے نقد اور بقیہ بعد کی  تاریخ کس میں دے کر خریدی)
(iii)
12,80,000 12,80,000  C/f کل
12,80,000 12,80,000  C/f کل
40,000
45,000
85,000 Dr.
 Purchase A/c  To  Cash A/c To Creditors Lal A/c
 (مال نقد اور ادھار میں خریدا)
(iv)
2,00,000 2,00,000 Dr.
 Creditors A/c  To  Bank
 (پلانٹ و مشینری کے سپلائیر کو ادائیگی کی)
(v)
70,000 70,000 Dr.
Cash A/c  To Sales A/c
 (منافع پر مال فروخت کیا)
(vi)
35,000 35,000 Dr.
 Drawings A/ To  Cash A/c
 (ذاتی استعمال کے لیے نقد نکالا)
(vii)
2,500 2,500 Dr.
Insurance A/c To Bank A/c
 (بیمہ چیک کے ذریعہ ادا کیا)
(viii)
5,500 5,500 Dr.
Outstanding Salary A/c  To Salary A/c
 (قابلِ ادا تنخواہ)
(ix)
30,000 30,000 Dr.
 Furniture A/c  To Cash A/c
(نقد میں فرنیچر خریدا)
(x)
17,08,000 17,08,000 کل


اپنے فہم کی جانچ کیجیے -II

متاثر کھاتوں کے عنوانات، اقسام اور ڈیبٹ اور کریڈٹ کیے جانے والے کھاتوں کو بیان کیجیے:۔

روپے

بھانو نے نقد سے کاروبار شروع کیا      1,00,000
رمیش سے ادھار مال خریدا              40,000
نقد مال فروخت کیا 30,000
تنخواہ ادا کی 3,000
نقد میں فرنیچر خریدا 10,000
بینک سے ادھار لیا 50,000
سریتا کو مال فروخت کیا 10,000
رمیش کو نقد رقم ادا کی 20,000
کرایہ ادا کیا 1,500

لین دین
نمبر
متاثر کھاتہ کا نام کھاتوں کی اقسام 
(اثاثہ جات ،واجبات،اصل سرمایہ ،محاصل اور اخراجات)
متاثر کھاتے 
اضافہ /کمی 
1              2 1                 2 1          2



کھاتہ داری مساوات پر مختلف لین دین کے اثر کو دکھانے والا گوشوارہ

(روپوں میں)


کل اصل سرمایہ تجارتی
قرض خواہ
غیر تجارتی 
قرض خواہ 
ۤٓٓٓ= کل پلانٹ و مشینری فرنیچر اسٹاک بینک  نقد نمبر
6,00,000
6,00,000


6,00,000
2,00,000
8,00,000
45,000
8,45,000
(2,00,000)
20,000
20,000
6,65,000
(35,000)
6,30,000
(2,500)
6,27,500
6,27,500
6,27,500
6,00,000
6,00,000

6,00,000
6,00,000
6,00,000

6,00,000
20,000

6,20,000
(35,000)
5,85,000
(2,500)
5,82,500
(5,77,000)
5,77,000
-
-
-
-
45,000

45,000

45,000

45,000

45,000

45,000

45,000

45,000
2,00,000
2,00,000
2,00,000
(2,00,000)
-
-
-
-
-
5,500
5,500
5,500
=
=
=
=
=
=
=
=
=

=

=
6,00,000
6,00,000

6,00,000
2,00,000
8,00,000
45,000
8,45,000
(2,00,000)
6,45,000
20,000
6,65,000
(35,000)
6,30,000
(2,500)
6,27,500
6,27,500
6,27,500

-
-
2,30,000
2,30,000
2,30,000
2,30,000
2,30,000

2,30,000

2,30,000
2,30,000


2,30,000
-
--
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
30,000

30,000

-
--
-
-
85,000
85,000
85,000
(50,000)

35,000

35,000

35,000

35,000

35,000
4,50,000
4,50,000
4,50,000
4,50,000
(2,00,000)
2,50,000
2,50,000
2,50,000
(2,500)

2,47,500

2,47,500

2,47,500
6,00,000
6,00,000
(4,50,000)
1,50,000
(30,000)
1,20,000
(40,000)
80,000
80,000
70,000
1,50,000
(35,000)
1,15,000
1,15,000
1.15,000
(30,000)
85,000


1
2
3

4
5
6

7
8
9

10

جی ایس ٹی کے تحت کھاتہ داری اندراجات
مثال 4
ضروری جنرل اندراجات ریکارڈ کیجیے۔
یہ فرض کرتے ہوئے کہ CGST کی شرح فیصد اور SGST کی شرح 5 ہے اور تمام لین دین دہلی میں ہوتے ہیں ۔
1.شوبت نے 1،00،000روپے کا سامان قرض خریدا ۔
2۔اس نے یہ اشیا اسی ریاست میں 1،35،000روپے قرض فروخت کردیں۔
3۔اس نے ریل بھاڑے پر 8،000روپے ادا کیے۔
4۔اس نے 10،000روپے ایک کمپیوٹر پرنٹر خریدا۔
5۔2000 روپے کے پوسٹل اخراجات ادا کیے۔
جرنل 

تاریخ  تفصیلات لیجر فولیو ڈیبٹ رقم (روپے) کریڈٹ رقم (روپے)
(i)
خریداری کھاتہ                                  ڈیبٹ
مادخل CGSTکھاتہ                           ڈیبٹ
مادخل SGSTکھاتہ                           ڈیبٹ
لین دار کھاتہ سے 
(قرض پر خریدا جانے والا سامان)  
      

1,00,000
5,000
5,000
1,10,000
(ii) دین دار کھاتہ                                   ڈیبٹ 
فروخت کھاتہ سے                      
ماحصل CGST کھاتہ سے 
ماحصل SGST کھاتہ سے 
(قرض پر بیچا جانے والا سامان )
1،48،500 1،35،000
6،750
6،750
(iii)
ٹرانسپورٹ سےخرچ  کھاتہ                                  ڈیبٹ
مادخل CGSTکھاتہ                           ڈیبٹ
مادخل SGSTکھاتہ                           ڈیبٹ
بینک کھاتہ سے 
(ادا ہونے والا ٹرانسپورٹ خرچ)  
8،000
400
400
8،800
(iv) کمپیوٹرپرنٹر کھاتہ                                     ڈیبٹ
مادخل CGSTکھاتہ                           ڈیبٹ
مادخل SGSTکھاتہ                           ڈیبٹ
بینک کھاتہ سے
(خریدا جانے والا کمپیوٹر پرنٹر) 
10،000
500
500
11،000
(v)
ڈاک خرچ  کھاتہ                                  ڈیبٹ
مادخل CGSTکھاتہ                           ڈیبٹ
مادخل SGSTکھاتہ                             ڈیبٹ  
بینک کھاتہ سے 
(ڈاک خرچ کے لیے ادا ہونے والا)
2،000
100
100
2،200
(vi)
ماحصل CGST کھاتہ سے                                         ڈیبٹ
ماحصل SGST کھاتہ سے                                          ڈیبٹ
مادخل CGSTکھاتہ                                              
مادخل SGSTکھاتہ                                                
الیکٹرانک نقد کھاتہ بہی کھاتہ سے GST تلافی اور ادا کیا جانے والا بیلنس

6،7503
6,7504
6,0001
6,0002
15,00

بنیادی اشارے :

کل ما دخل CGST = 100+500+400+5000=6،0001روپے 
کل ما دخل SGST = 100+500+400+5000=6،0002روپے 
کل ماحصل CGST 

= 6,7503روپے
کل ماحصل SGST = 6,7504روپے
خالصCGSTواجب لادا = 6000-6,750=750روپے 
خالص SGSTواجب الادا = 6000-6,750=750روپے 

مثال5

بہار کی سمن کی بک میں ضروری جرنل اندراجات ریکارڈ کیجیے،یہ فرض کرتے ہوئے کہ CGST کی شرح 9 فیصد اور SGST کی شرح 9 فیصد ہے:
(i)
3,50,000روپے کا سامان جھارکھنڈ سے خریدا گیا ۔

(ii)
 2,00,000روپے کا سامان اترپردیش کو بیچا گیا۔
(iii)
  4,00,000 روپے کا سامان مقامی طورپر بیچا گیا ۔
(iv) 
    30,000روپے کا ادا شدہ انشورینس پریمیم۔
(v) 
 50,000روپے کا فرنیچر آفس کے لیے خریدا گیا۔

حل 

سمن کی کتاب

جرنل

تاریخ  تفصیلات لیجر فولیو ڈیبٹ رقم (روپے) کریڈٹ رقم (روپے)
(i)  خریداری کھاتہ                ڈیبٹ
مادخل IGST کھاتہ    ڈیبٹ
بینک کھاتہ سے
(خریدا جانے والا سامان ) 
3,50,000
63,000
4,13,000
(ii) بینک کھاتہ                              ڈیبٹ 
فروخت کھاتہ سے 
ماحصل IGST کھاتہ سے 
(صوبے سے باہر بیچا جانے والا سامان )
2,36,000 2,00,000
36,000
(iii)
دین دار کھاتہ                                            ڈیبٹ
فروخت کھاتہ سے 
ماحصل IGST کھاتہ سے 
ماحصل SGST کھاتہ سے 
(مقامی طور پر بیچا گیا سامان قرض پر)

4,72,000 4,00,000
36,000
36,000
(iv) انشورینس پریمیم کھاتہ                              ڈیبٹ 
مادخل CGSTکھاتہ                           ڈیبٹ
مادخل SGSTکھاتہ                             ڈیبٹ  
بینک کھاتہ سے
(خریدا جانے والا فرنیچر)
50،000
4،500
4،500
35،400
(v)   فرنیچر کھاتہ                                                      ڈیبٹ
مادخل CGSTکھاتہ                                            ڈیبٹ
مادخل SGSTکھاتہ                                            ڈیبٹ  

50،000
4،500
4،500
59،000
(vi)
ماحصل CGST کھاتہ                                              ڈیبٹ 
مادخل CGSTکھاتہ سے
مادخل IGSTکھاتہ سے
ماحصل CGST کی شمولیت                                                                     
34،200 7،200
27،000
(vii) ماحصل SGST کھاتہ                                              ڈیبٹ 
مادخل CGSTکھاتہ سے
مادخل SGSTکھاتہ سے
ماحصل SGST کی شمولیت   
7,200 7,200
(viii) ماحصل IGST کھاتہ                                              ڈیبٹ
مادخل IGSTکھاتہ سے
ماحصل SGST کی شمولیت  
36,200 36,000
(ix) ماحصل CGST کھاتہ                                                            ڈیبٹ
ماحصل SGST کھاتہ
الیکٹرانک نقد کھاتہ بہی (لیجر)کھاتہ 
(آخری کی جانے والی ادائیگی)
1,800
28,800
30,600



بنیادی اشارے

حساب کتاب شیٹ

تفصیلات CGST SGST IGST
ماحصل واجبات 
نقصان: مادخل (Input)ٹیکس کریڈٹ 
CGST
SGST
IGST

36,000
7,200


27,000
36,000
7,200
36,000


36,000
واجب الادا رقم  1,800 28,800 نل


کسی بھی طرح کے  IGST کو سب سے پہلے IGST سے لاگو کیا جائے گا ،اس کے بعد CGST سے ،اگر کوئی بیلنس بقایہ ہے تو اس کو SGST پر لاگو کیاجائے گا ۔

3.5 لیجر (Ledger)

لیجر کھاتہ داری نظام کی اول کتاب (Principle Book) ہے۔ یہ مختلف کھاتوں پر مشتمل ہوتی ہے جن میں ان کھاتوں سے متعلق لین دین کو درج کیا جاتا ہے۔ لیجر اصل جرنل اور دوسرے خصوصی جرنلوں میں ڈیبٹ یا کریڈٹ کیے جانے والے تمام کھاتوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ لیجر ایک مجلد رجسٹر، کارڈس یا پھر علاحدہ شیٹوں کی فائل شدہ شکل میں ہوسکتا ہے۔ لیجر میں ہر کھاتہ کو عموماً ایک علاحدہ صفحہ یا کارڈ پر کھولا جاتا ہے۔
افادیت 
لیجر کسی تنظیم کے لیے نہایت ہی اہم اور سودمند ہوتا ہے۔ ایک دی ہوئی تاریخ میں کسی بھی کھاتہ سے متعلق تمام لین دین کے نتائج کو لیجر سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔ مثلاً، انتظامیہ ایک مخصوص تاریخ کو، ایک گاہک پر واجب رقم معلوم کرنا چاہتی ہے یا یہ معلوم کرنا چاہتی ہے کہ فلاں سپلائیر کو کیا رقم ادا کرنی ہے ایسی معلومات صرف لیجر سے معلوم کی جاسکتی ہے۔ ایسی معلومات جرنل سے معلوم کرنا نہایت دشوار ہے کیونکہ جرنل میں لین دین کو ترتیب وار درج کیا جاتا ہے نہ کہ ان کی زمرہ بندی کے حساب سے۔ پوسٹنگ اور نشاندہی کی آسانی کے لیے لیجر میں کھاتوں کو کچھ خاص ترتیب سے کھولا جاتا ہے مثلاً، ان کو اسی ترتیب سے کھولا جاسکتا ہے جس ترتیب سے وہ نفع ونقصان کھاتے اور بیلنس شیٹ میں نظر آتے ہیں۔ ابتدا میں ایک فہرست شمار (Index) بھی فراہم کی جاتی ہے۔ بڑے اداروں میں، نشاندہی کی آسانی کے لیے ہر کھاتہ کو ایک کوڈ نمبر بھی دیا جاتا ہے۔ کھاتہ کا خاکہ شکل 3.6 میں دکھایا گیا ہے۔

کھاتہ کا نام 


رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
شکل 3.6 : لیجر کا خاکہ (Format)

اس کے مطابق کالم مندرجہ ذیل معلومات پر مشتمل ہوں گے۔
کسی بھی کھاتے کو اس کھاتہ سے متعلق پہلے سے بیان شدہ ڈیبٹ اور کریڈٹ قواعد کے مطابق ڈیبٹ یا کریڈٹ کیا جائے گا۔

کھاتہ کا عنوان : شی کے نام کو کھاتے کے عنوان کے طور پر خاکہ کے اوپر تحریر کیا جاتا ہے۔ کھاتہ کے عنوان کے آخر میں ’کھاتہ‘ لکھا جاتا ہے۔
Dr.:Cr./Dr. کا مطلب ہے کھاتہ کی ڈیبٹ جانب جو کہ بائیں طرف ہوتی ہے اور Cr. کا مطلب ہوتا ہے کھاتہ کی کریڈٹ جانب جو کہ دائیں طرف ہوتی ہے۔
تاریخ: اس کالم میں لین دین کی تاریخ، سال، ماہ کو ترتیب وار پوسٹ کیا جاتا ہے۔
تفصیلات: کھاتہ کی ڈیبٹ یا کریڈٹ جانب شی کا نام اندراج کی ابتدائی (Original) کتاب کے حوالے کے ساتھ تحریر کیا جاتا ہے۔
جرنل فولیو: اس میں اندراج کی ابتدائی کتاب کا وہ صفحہ نمبر درج کیا جاتا ہے جس پر متعلقہ لین دین درج ہے۔ اس کالم کو کھتونی (پوسٹنگ) کے وقت پُر کیا جاتا ہے۔
رقم: اس کالم میں رقم کو اعدادی شکل میں درج کیا جاتا ہے۔ یہ رقم اندراج کی ابتدائی کتاب کے رقم کے کالم میں لکھی گئی رقم کے مطابق ہوتی ہے۔

اپنی فہم کی جانچ کیجیے-III

درست جواب کا انتخاب کیجیے:

جرنل کا لیجر فولیو کالم استعمال کیا جاتا ہے: 
(a) اس تاریخ کا اندراج کرنے کے لیے جس میں لیجر کھاتہ پر رقم کی پوسٹنگ کی گئی۔
(b) لیجر کھاتہ کے نمبر کا اندراج کرنے کے لیے جس پر معلومات پوسٹ کی جاتی ہیں۔
(c) لیجر کھاتہ پر پوسٹ کی گئی رقوم کا نمبر درج کرنے کے لیے۔
(d) لیجر کھاتہ کا صفحہ نمبر درج کرنے کے لیے۔
خدمات کی ادھار فروخت کے ریکارڈ والے جرنل اندراج میں شامل ہونا چاہئے:
(a) قرض داروں کو ڈیبٹ اور اصل سرمایہ کو کریڈٹ
(b) نقد کو ڈیبٹ اور قرض داروں کو کریڈٹ
(c) فیس آمدنی کو ڈیبٹ اور قرض داروں کو کریڈٹ
(d) قرض داروں کو ڈیبٹ اور فیس آمدنی کو کریڈٹ
سازوسامان کی خریداری (نقد 2,00,000 روپے اور بقیہ 8,00,000 روپے 30 دنوں میں واجب الادا) کو درج کرنے والے جرنل اندراج میں شامل ہونے چاہئیں:
2,00,000 روپے کے سازوسامان کا ڈیبٹ اور 2,00,000 کا نقد کریڈٹ۔(a)
10,00,000 روپے کے سازوسامان کے لیے ڈیبٹ، 2,00,000 روپے نقد اور 8,00,000 روپے کے قرض خواہ کریڈٹ۔(b)
2,00,000 روپے سازوسامان ڈیبٹ اور 8,00,000 روپے قرض دار کریڈٹ(c)
10,00,000 روپے سازوسامان ڈیبٹ اور 10,00,000 روپے نقد کریڈٹ(d)
جب جرنل میں اندراج کیا جاتا ہے:
(a) پہلے اثاثہ جات کی فہرست بنائی جاتی ہے۔
(b) پہلے ڈیبٹ کیے جانے والے کھاتوں کی فہرست بنائی جاتی ہے۔
(c) پہلے کریڈٹ کیے جانے والے کھاتوں کی فہرست بنائی جاتی ہے۔
(d) کھاتوں کو کسی بھی ترتیب سے فہرست بند کیا جاسکتا ہے۔
اگر کسی لین دین کا مناسب تجزیہ اور اندراج کیا جائے:
(a) لین دین کا اندراج کرنے میں صرف دو کھاتے استعمال ہوں گے۔
(b) لین دین کا اندراج کرنے میں ایک کھاتہ استعمال ہوگا۔
(c) ایک کھاتے کے بیلنس میں اضافہ ہوگا اور دوسرے میں کمی ہوگی۔
(d) ڈیبٹ شدہ کل رقم کریڈٹ شدہ کل رقم کے مساوی ہوگی۔
ماہانہ بل کی ادائیگی کرنے والے جرنل اندراج میں شامل ہوگا:
(a) ماہانہ بل ڈیبٹ اور اصل سرمایہ کریڈٹ
(b) اصل سرمایہ ڈیبٹ اور نقد کریڈٹ
(c) ماہانہ بل ڈیبٹ اور نقد کریڈٹ
(d) ماہانہ بل ڈیبٹ اور قرض خواہ (Creditors) کریڈٹ
تنخواہوں والے جرنل اندراج میں شامل ہوگا:
(a) تنخواہیں ڈیبٹ نقد کریڈٹ
(b) اصل سرمایہ ڈیبٹ نقد کریڈٹ
(c) نقد ڈیبٹ اور تنخواہ کریڈٹ
(d) تنخواہ ڈیبٹ اور قرض خواہ کریڈٹ

جرنل اور لیجر کے درمیان فرق

جرنل اور لیجر دوہرے اندراج کے کھاتہ داری نظام کی اہم کتابیں ہیں اور کھاتہ داری طریقہ کے لیے ناگزیر ہیں۔ مندرجہ ذیل نکات کی بنیاد پر دونوں میں موازنہ کیا جاسکتا ہے۔
جرنل اولین اندراج (ابتدائی اندراج) کی کتاب ہے، لیجر دوسرے اندراج کی کتاب ہے۔
جرنل تاریخ وار اندراج کی کتاب ہے۔ لیجر تجزیاتی ریکارڈ/ اندراج کی کتاب ہے۔
جرنل کیونکہ ماخذ اندراج کی کتاب ہے اس لیے اسے بطور قانونی ثبوت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔
جرنل میں اعداد و شمار کی زمرہ بندی کی بنیاد لین دین ہے، لیجر میں اعداد و شمار کی زمرہ بندی کی بنیاد کھاتہ ہے۔
جرنل میں اندراج کے عمل کو روزنامچہ بھرنا کہتے ہیں۔ لیجر میں اندراج کے عمل کو کھتیانا (Posting) کہتے ہیں۔

3.5.1  لیجر کھاتوں کی زمرہ بندی (Classification of Ledger Accounts)

ہم نے پہلے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ تمام لیجر کھاتوں کو پانچ زمرہ میں رکھا جاتا ہے یعنی اثاثہ جات، واجبات، اصل سرمایہ، محاصلات / منافع اور اخراجات یا نقصانات۔ ان تمام کھاتوں کو مزید دو گروپوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے یعنی مستقل / قائم کھاتے اور عارضی کھاتے۔ تمام قائم کھاتوں کو بیلنس/ توازن کیا جاتا ہے اور اگلی کھاتہ داری مدت کے لیے ان کو اگلے صفحہ پر لے جایا جاتا ہے جسے انگریزی میں (Carried Forward) کہا جاتا ہے۔ عارضی کھاتوں کو کھاتہ داری مدت کے خاتمہ پر ٹریڈنگ/تجارتی اور نفع و نقصان کھاتے پر منتقل کر کے ختم کر دیا جاتا ہے۔ تمام قائم کھاتو ںکو بیلنس شیٹ میں دکھایا جاتا ہے۔ اس طرح تمام اثاثہ جات، واجبات اور اصل سرمایہ کھاتے قائم کھاتے ہیں اور تمام محاصل اور اخراجات کھاتے عارضی کھاتے ہیں۔ یہ زمرہ بندی مالی گوشواروں کی تیاری کے لیے بھی موزوں ہے۔

3.6  جرنل سے کھتیانا (Posting from Journal)

پوسٹنگ اندراجات کو ابتدائی اندراج کی کتابوں (Books of Original Entry) سے لیجر پر منتقل کرنے کا عمل ہے۔ دوسرے الفاظ میں، پوسٹنگ کا مطلب ایک مخصوص کھاتہ سے متعلق تمام لین دین کو ایک جگہ گروپ کرنا ہے تاکہ بامعنیٰ نتائج حاصل ہو سکیں اور مزید کھاتہ داری عمل چل سکے۔ جرنل سے پوسٹنگ کو میعادی طور پر (Periodically) کی جاتی ہے۔ یہ مدت کاروبار کی آسانی اور ضرورتوں کے مطابق مہینے، پندرہ دن، یا ہفتہ بھر کی بھی ہو سکتی ہے۔
جرنل سے لیجر پر پوسٹنگ کے مکمل عمل کو ذیل میں بیان کیا گیا ہے:
اقدام 1: لیجر میں وہ کھاتہ تلاش کرو جو ڈیبٹ کیا جاتا ہے اور جرنل میں درج کیا گیا ہے۔
اقدام 2: ڈیبٹ کی جانب تاریخ کے کالم میں لین دین کی تاریخ کو درج کرو۔
اقدام 3: تفصیلات کے کالم میں کھاتہ کا نام لکھو جس کے ذریعہ جرنل میں اسے ڈیبٹ کیا گیا ہے۔ مثلاً 34,000 روپے نقد میں فرنیچر فروخت کیا۔ اب، نقد کھاتہ میں ڈیبٹ کی تفصیلات کے کالم میں ’فرنیچر‘ درج کیا جائے گا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ فرنیچر کی فروخت سے نقد وصول ہوا ہے۔ فرنیچر کھاتہ میں، لیجر کے اندر کریڈٹ کی جانب پر تفصیلات کالم ہے جس میں نقد کا لفظ درج کیا جائے گا۔ یہی طرز عمل جرنل میں درج کیے گئے تمام اندراجات کے لیے اپنایا جاتا ہے۔
اقدام 4: فولیو کالم میں جرنل کا صفحہ نمبر درج کرو اور جرنل میں لیجر کا صفحہ نمبر لکھو جس پر وہ کھاتہ دکھایا گیا ہے۔
اقدام 5: ڈیبٹ کی جانب رقم کالم میں موزوں رقم درج کرو۔ یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ یہی طرز عمل کریڈٹ کیے جانے والے کھاتے کی کریڈٹ جانب اندراج کرنے میں اپنایا جاتا ہے۔ لیجر میں صرف ایک ہی مرتبہ ایک کھاتہ کھولا جاتا ہے اور اس کھاتہ سے متعلق تمام اندراجات کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کی جانب پوسٹ کیا جاتا ہے۔
-اب ہم صفحہ 53اور 54پر درج مثال میں جرنل کے مختلف کھاتوں کے لین دین پر غور کریں گے۔

نقد کھاتہ

Dr.                                                                                                                                                                                  Cr.
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
4,80,000
10,000
بینک 
پلانٹ اور
مشینری
5،00،000 اصل سرمایہ



سرمایہ کھاتہ
Dr.                                                                                                                                                    Cr.
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
5,00,000 نقد


بینک کھاتہ
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
60،000 فرنیچر 4،80،000 نقد


فرنیچر کھاتہ
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
60,000 بینک


پلانٹ و مشینری کھاتہ
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
10،000
1،15،000
نقد 
رام جی لال

رام جی لال کھاتہ
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
1،15،000 پلانٹ اور مشینری


خریداری کھاتہ
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
55،000 سمیت ٹریڈرس


سمت ٹریڈرس کھاتہ
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
55،000 خریداریاں

رجنی انٹرپرائزیز کھاتہ
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
35،000 بکری


فروخت کھاتہ
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
35،000 رجنی انٹرپرائزیز


اپنی فہم کی جانچ کیجیے-IV

خالی جگہوں کو پُر کیجیے:

کرایہ ادا کرنے کے لیے 8,000 روپے کا چیک ادا کیا۔ ڈیبٹ کیا جانے والا کھاتہ ہے ................
قرض داروں سے 35,000 روپے جمع کیے۔ کریڈٹ کیا جانے والا کھاتہ ہے ................
18,000 روپے کی آفس اسٹیشنری خریدی۔ کریڈ کیا جانے والا کھاتہ ہے ................ 
1,70,000 میں نئی مشین خریدی اور اس رقم کا ایک چیک جاری کیا۔ ڈیبٹ کیا جانے والا کھاتا ہے ................ 
قرض خواہوں کی ادائیگی کرنے کے لیے 70,000 روپے کا چیک جاری کیا۔ڈیبٹ کیا جانے والا کھاتہ ہے ................ 
نقصان زدہ آفس اسٹیشنری واپس کی اور 50,000 روپے وصول کیے۔ کریڈٹ کیا جانے والا کھاتہ ہے ................ 
قرض پر 65,000 روپے کی خدمات فراہم کیں۔ ڈیبٹ کیا جانے والا کھاتہ ہے................ 

مثال 4

میسرز ملّکا فیشن ہاؤس کے مندرجہ ذیل لین دین کو جرنل میں درج کیجیے اور ان اندراجات کی لیجر پر پوسٹنگ کیجیے۔
تاریخ تفصیلات رقم
2005 روپے
جون 05 نقد سے کاروبار شروع کیا 2,00,000
جون 08 سنڈیکیٹ بینک میں کھاتہ کھولا 80,000
جون 12 میسرز گل مہر ہاؤس سے ادھار پر مال خریدا 30,000
جون 12 آفس کے لیے مشینیں خریدیں، چیک کے ذریعہ ادائیگی کی 20,000
جون 18 چیک کے ذریعہ کرایہ ادا کیا  5,000
جون 20 میسرز موہت برادرس کو ادھار پر مال فروخت کیا 10,000
جون 22 نقد فروخت   15,000
جون 25 میسرز گل مہر ہاؤس کو نقد ادائیگی کی 30,000
جون 28 میسرز موہت برادرس سے چیک وصول کیا 10,000
جون 30 تنخواہ نقد ادا کی 6,000

حل

(i) لین دین کا اندراج

ملّکا فیشن ہاؤس کی کتابیں

جرنل
کریڈٹ 
رقم (روپے)
ڈیبٹ
رقم (روپے)
لیجر فولیو تفصیلات تاریخ
2,00,000 2,00,000 Dr.
Cash A/c To Capital A/c
 (نقد سے کاروبار شروع کیا)
2017
جون 5
80,000 80,000 Dr.
 Bank A/c To Cash A/c
(سنڈیکیٹ بینک میں کھاتہ کھولا)
جون 8
30,000 30,000 Dr.
 Purchases A/c To Gulmohar Fashion House A/c
 (ادھار پر مال خریدا)
جون 12
3,10,000 3,10,000 کل C/f
3,10,000 3,10,000 کل C/f 
20,000 20,000 Dr.
Office Machines A/c To Bank A/c
 (آفس مشین خریدی)
جون 12
5,000 5,000 Dr.
Rent A/c To Bank A/c
 (کرایہ ادا کیا)
جون 18
10,000 10,000 Dr.
Mohit Bros A/c To Sales A/c
 (ادھار پر مال فروخت کیا)
جون 20
15,000 15,000 Dr.
Cash A/c To Sales A/c
 (نقد پر مال فروخت کیا)
جون 22
30,000 30,000 Dr.
Gulmohar Fashion House A/c To Cash A/c (گل مہر فیشن ہائوس کو نقد کی ادائیگی کی)
جون 25
10.000 10.000 Dr.
Bank A/c  To Mohit Bros A/c
 (ادائیگی کی مکمل وصولیابی ہوئی)
جون 28
6,000 6,000 Dr.
 Salary A/c To Cash A/c
 (ماہانہ تنخواہ ادا کی)
جون 30
4,06,000 4,06,000 کل


(ii) لیجر کتاب میں پوسٹنگ

نقد کھاتہ 

.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
80،000
30،000
6،000
بینک 
گل مہر 
فیشن ہاؤس
تنخواہ
2017
جون 8 
جون 25 

جون 30
2،00،000
15،000
سرمایہ 
بکری
2017 
جون 8 
جون 22

سرمایہ کھاتہ


.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
2،00،000 نقد 2017
جون 5

بینک کھاتہ

.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
30،000
5،000
آفس مشینیں
کرایہ
2017
جون 12 
جون 18
80،000
10،000
نقد
موہت برادرس
2017
جون 8
جون 28

خریداری کھاتہ 
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
30,000 گل مہر فیشن ہاؤس 2017
جون 12


گل مہر فیشن ہاؤس کھاتہ

.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
30،000
ادھار مال خریدا  2017
جون 12
30,000 نقد
2017
جون 25

آفس فرنیچر کھاتہ
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ



20,000 بینک 2017
جون 12

کرایہ کھاتہ
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ



5,000 بینک 2017
جون 18

موہت برادرس کھاتہ 
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
10،000 نقد
2017
جون 28
10،000 بکری 2017
جون 20
ْ
فروخت کھاتہ 
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
10,000
15,000
موہت برادرس
نقد
2017
جون 20
جون 22
2017
جون 20

تنخواہ کھاتہ
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ


6,000 نقد 2017
جون 30

مثال 5

میسرز ٹائم زون کے مندرجہ ذیل لین دین کا اندراج جرنل میں کیجیے اور اس کو لیجر کھاتہ میں پوسٹ بھی کیجیے۔
تاریخ تفصیلات رقم
2017 روپے
دسمبر 01 نقد سے کاروبار شروع کیا 1,20,000
دسمبر 02 آئی سی آئی سی آئی میں بینک کھاتہ کھولا 4,00,00
دسمبر 04 نقد مال خریدا 12,000
دسمبر 10 کارٹیج (ڈھوائی) ادا کی  500
دسمبر 12 میسرز لارا انڈیا کو ادھار مال فروخت کیا  25,000
دسمبر 14 میسرز لارا انڈیا سے نقد وصول کیا   10,000
دسمبر 16 لارا انڈیا سے مال کی واپسی ہوئی 3,000
دسمبر 18 تجارتی اخراجات ادا کیے 700
دسمبر 19 ترنم سے مال ادھار خریدا 32,000
دسمبر 20 میسرز لارا انڈیا سے مکمل ادائیگی کی صورت چیک وصول کیا
اور اسی دن بینک میں جمع کیا 11,500
دسمبر 22 ترنم کو مال واپس کیا   1,500
دسمبر 24 اسٹیشنری کے لیے ادائیگی کی      1,200
دسمبر 26 ترنم کو کھاتہ پر چیک دیا   20,000
دسمبر 28 کرائے کی ادائیگی چیک کے ذریعہ کی   4,000
دسمبر 29 ذاتی استعمال کے لیے نقد نکالا  10,000
دسمبر 30 نقد فروخت   12,000
دسمبر 31 میسرز وویک ٹریڈرس کو مال فروخت کیا  11,000
حل

ٹائم زون کی کتابیں

جرنل


کریڈٹ
رقم (روپے)
ڈیبٹ
رقم (روپے)
لیجر فولیو تفصیلات
تاریخ
1,20,000
1,20,000
Dr.
 Cash A/c To Capital A/c
 (نقد سے کاروبار شروع کیا)
2017
دسمبر 1
1,20,000
1,20,000
 کل C/f 
1,20,000
1,20,000
کل C/f 
40,000
40,000
Dr.
 Bank A/c To Cash A/c
 (آئی سی آئی بینک میں رواں کھاتہ کھولا)
02
12,000
12,000
Dr.
Purchases A/c To Cash A/c
 (نقد مال خریدا)
04
500
500
Dr.
Cartage A/c To Cash A/c
(کارٹیج کی ادائیگی کی )
10
25,000
25,000
Dr.
 Lara India A/c  To Sales A/c
 (مال ادھار پر فروخت کیا)
12
10,000
10,000
Dr. Cash A/c   To Lara India A/c
 (لارا انڈیا سے نقد وصول کیا)
14
3,000
3,000
Dr.
Sales Purchase A/c  To Lara India A/c
(لارانڈیا سے مال واپس ہوا)
16
700
700
Dr.
 Trade Expenses A/c  To Cash A/c
 (تجارتی اخراجات ادا کیے)
18
32,000
32,000
Dr.
 Purchase A/c To Tranum's A/c
 (ادھار پر مال فروخت کیا)
19
12,000 11,500
500

Dr.
 Bank A/c Discount A/c To Lara India A/c (مکمل ادائیگی کی وصولیابی کے طور پر چیک وصول کیا)
20
2,55,200
2,55,200
کل C/f 
2,55,200
2,55,200
کل C/f 
1,500
1,500
Dr.
Tarannum A/c To Purchase Return's A/c
 (ترنم کو مال واپس کیا)
22
1,200
1,200
Dr.
 Stationery A/c  To Cash A/c
 (اسٹیشنری کے لیے نقد کی ادائیگی کی)
24
20,000
20,000
Dr.
Tarannum's A/c To Bank A/c
 (ترنم کو چیک دیا)
26
4,000
4,000
Dr. Rent A/c To Bank A/c
 (چیک کے ذریعہ کرایہ دیا)
28
10,000
10,000
Dr.
Drawings A/c To Cash A/c
 (ذاتی استعمال کے لیے نقد نکالا)
29
12,000
12,000
Dr.
 Cash A/c  To Sales A/c
 (نقد پر مال فروخت کیا)
30
11,000
11,000
Dr.
 Rupak Trader A/c To Sales A/c
 (ادھار پر مال فروخت کیا)
31
3,14,900
3,14,900
کل







.

لیجر کتاب میں پوسٹنگ

نقد کھاتہ

.Dr.                                                                                                                                                    Cr

رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
40,000
12,000
500
700
1,200
1,000
بینک
ادھار مال خریدا
کارٹیج
ٹریڈ اخراجات
اسٹیشنری
ڈرائنگ
2017
دسمبر 2 
دسمبر 4 
دسمبر 10
دسمبر 18
دسمبر 24 
دسمبر 29
1,20,000
10,000
12,000
سرمایہ 
لارا انڈیا
بکری 
2017
دسمبر 1
دسمبر 14
دسمبر 30
سرمایہ کھاتہ 
.Dr.                                                                                                                                                    Cr

رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
1،20،000 نقد 2017
1 دسمبر



بینک کھاتہ 
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
20,000
4,000
ترنم 
کرایہ
2017
دسمبر 26
دسمبر 28 
40,000
11،500
نقد
لاراانڈیا
2017
دسمبر 2
دسمبر 20

خریداری کھاتہ
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ


12,000
32,000
نقد
ترنم
2017
دسمبر 4
دسمبر 19
 
کارٹیج کھاتہ
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ


5,00 نقد 2017
دسمبر 10

لارا انڈیا کھاتہ
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
10,000
3,000
11,500
500
نقد
بکری واپسی 
بینک
چھوٹ
2017
دسمبر 14
دسمبر 16
دسمبر 20
25,000 بکری 2017
دسمبر 12

فروخت کھاتہ 
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
25,000
12,000
11,000
لارا انڈیا 
نقد
روپک ٹریڈرس 
2017
دسمبر 12
دسمبر 30
دسمبر31





فروخت واپسی کھاتہ 
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ


3,000 لاراانڈیا 2017
دسمبر 16

تجارتی اخراجات کھاتہ 
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ


7,00 نقد 2017
دسمبر 18
ترنم کھاتہ 
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
32،000 ادھار مال خریدا 2017
دسمبر19
1,500
20,000
مال واپسی
بینک
2017
دسمبر 22
دسمبر 26

چھوٹ وصولیابی کھاتہ (Discount Paid A/c)
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ


500 لارا انڈیا 2017
دسمبر 20

خریداری واپسی کھاتہ
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ
1,500
ترنم
2017
دسمبر 22




اسٹیشنری کھاتہ

.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ


1,200 نقد 2017
دسمبر

کرایہ کھاتہ

.Dr.                                                                                                                                                    Cr

رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ


4,000 بینک 2017
دسمبر 28

ڈرائینگس (ذاتی استعمال کے لیے روپے نکالنا) کھاتہ
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ


10,000 نقد 2017
دسمبر 29

روپک ٹریڈرس کھاتہ 
.Dr.                                                                                                                                                    Cr
رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ رقم (روپے) جرنل فولیو تفصیلات تاریخ


11,000 بکری 2017
31 دسمبر

اپنی فہم کی جانچ کیجیے-V

درست جواب کا انتخاب کیجیے:

واؤچر تیار کیا جاتا ہے:
(i) وصول شدہ اور ادا شدہ نقد کے لیے
(ii) نقد/ادھار فروخت کے لیے
(iii) نقد/ ادھار خرید کے لیے
(iv) ان سب کے لیے
واؤچر تیار کیا جاتا ہے:
(i) دستاویزی ثبوت سے
(ii) جرنل اندراج سے
(iii) لیجر کھاتہ سے
(iv) ان سے
ایک کھاتہ کی کتنی اطراف ہوتی ہیں
(i) دو
(ii) تین
(iii) ایک
(iv) ان میں سے کوئی نہیں
ایک مشین کی نقد خریداری کو ڈیبٹ کیا جانا چاہئے
(i) نقد کھاتہ سے
(ii) مشین کھاتہ سے
(iii) خریداری کھاتہ سے
(iv) ان میں سے کسی سے نہیں
مندرجہ ذیل میں کون سا درست ہے؟
(i) واجبات = اثاثہ جات + اصل سرمایہ
(ii) اثاثہ جات = واجبات اصل سرمایہ
(iii) اصل سرمایہ = اثاثہ جات واجبات
(iv) اصل سرمایہ = اثاثہ جات + واجبات
مالک کے ذریعہ نکالے گئے نقد کو کریڈٹ کرنا چاہئے:
(i) ڈرائنگس کھاتہ سے
(ii) سرمایہ کھاتہ سے
(iii) نفع اور نقصان کھاتہ سے
(iv) نقد کھاتہ سے
صحیح جملہ معلوم کیجیے:
(i) کریڈٹ، اثاثہ میں ایک کمی ہے 
(ii) کریڈٹ، اخراجات میں اضافہ ہے
(iii) ڈیبٹ، محاصل میں اضافہ ہے
(iv) کریڈٹ، اصل سرمایہ میں اضافہ ہے
وہ کتاب جس میں تمام کھاتوں کو رکھا جاتا ہے:
(i) کیش بک
(ii) جرنل
(iii) خریداری کتاب
(iv) لیجر
جرنل میں لین دین کے اندراج کو کہتے ہیں:
(i) کاسٹنگ
(ii) پوسٹنگ
(iii) جرنل بھرنا 
(iv) ریکارڈنگ

اس باب میں متعارف کرائی گئی کلیدی اصطلاحات

  • ماخذ دستاویزات (Source Documents)
  • کریڈٹ (جمع)
  • کھاتہ داری مساوات (Accounting Equation)
  • ڈیبٹ (نام)
  • اندراج کی ابتدائی کتابیں (Books of Original Entry)
  • کھاتہ 
  • جرنل بھرنا (Journalising) اور پوسٹنگ
  • لیجر 
  • ڈبل اینٹری بک کیپنگ
  • جرنل (روزنامچہ)

خلاصہ بحوالہ سیکھنے کے مقاصد

ماخذ دستاویزات کا مفہوم: مختلف کاروباری دستاویزات جیسے ان وائس یا بیجک بل، کیش میمو، واؤچرز جو کھاتہ کی کتابوں میں کاروباری لین دین کی بنیاد ہیں اور ثبوت کی حیثیت رکھتی ہیں ماخذ دستاویزات کہلاتی ہیں۔
کھاتہ داری مساوات کا مفہوم: ڈیبٹ اور کریڈٹ کے مابین ایک مساوات کا گوشوارہ جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایک کاروبار کے اثاثہ جات ہمیشہ کل واجبات اور اصل سرمائے کے برابر ہوتے ہیں۔
ڈیبٹ اور کریڈٹ کے قواعد: ایک کھاتہ کو دو اطراف میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ کھاتہ کی بائیں جانب کو ڈیبٹ اور دائیں جانب کو کریڈٹ کہتے ہیں ڈیبٹ اور کریڈٹ کے قواعد کا انحصار کھاتہ کی نوعیت پر ہے۔ ڈیبٹ اور کریڈٹ دونوں ہی یا تو اضافہ کو یا پھر کمی کو پیش کرتے ہیں جس کا انحصار کھاتہ کی نوعیت پر ہے ان قواعد کا خلاصہ ذیل میں کیا گیا ہے۔

کھاتہ کا نام ڈیبٹ کریڈٹ
اثاثہ جات اضافہ کمی
         واجبات    کمی اضافہ
اصل سرمایہ کمی اضافہ
   محاصل کمی اضافہ
اخراجات     اضافہ کمی


اندراج کی ابتدائی کتابیں: لین دین کو پہلے ان کتابوں میں ترتیب وار درج کیا جاتا ہے۔ جرنل، اندراج کی ابتدائی کتابوں میں سے ایک ہے۔ جرنل میں اندراج کے عمل کو جرنل بھرنا کہتے ہیں۔
لیجر: ایک کتاب یا بہی جو کہ تمام کھاتوں پر مشتمل ہوتی ہے جن پر اندراج کی ابتدائی کتابوں سے اندراجات منتقل ہوتے ہیں۔ اندراج کی ابتدائی کتابوں سے لیجر پر اندراجات منتقل کرنے کے عمل کو کھتیانا (پوسٹنگ) کہتے ہیں۔

مشقی سوالات

مختصر جوابی سوالات:

کھاتہ داری عمل کے تین بنیادی اقدام بیان کیجیے۔
ماخذ دستاویزات کے ذریعہ فراہم کیے گئے ثبوت کھاتہ داری کے لیے کیوں اہم ہیں؟
لین دین کو پہلے جرنل میں درج کرنا چاہئے یا لیجر میں؟ کیوں؟
کیا ڈیبٹ اور کریڈٹ کو پہلے جرنل اندراجات میں فہرست شدہ کیا جاتا ہے؟ کیا ڈیبٹ یا کریڈٹ ایک دوسرے کو کاٹتے ہیں؟
کچھ کھاتہ داری طریقوں نظاموں کو دوہرے کھاتہ داری طریقے کیوں کہا جاتا ہے؟
ایک کھاتہ کی مثال دیجیے۔
ڈیبٹ اور کریڈٹ کے قواعد واجبات اور اصل سرمایہ دونوں کے لیے یکساں کیوں ہیں؟
کھاتوں میں اندراجات پوسٹ کرتے وقت جرنل میں J.F. نمبروں کو پوسٹ کرنے کا کیا مقصد ہے؟
آپ کون سا اندراج (ڈیبٹ یا کریڈٹ) کریں گے: (a) محاصل میں اضافہ کے لیے (b) اخراجات میں کمی کے لیے (c) ڈرائنگس کو درج کرنے کے لیے (d) مالک کے ذریعہ لگائے گائے تازہ اصل سرمایہ کو درج کرنے کے لیے۔
10۔ اگر کسی لین دین کے نتیجہ میں اثاثے میں کمی ہوتی ہے تب اس کمی کو بطور ڈیبٹ درج کیا جائے گا یا بطور کریڈٹ؟ اگر کسی لین دین کے نتیجہ میں دین داری میں کمی ہوتی ہے تب اس کمی کو بطور ڈیبٹ درج کیا جائے گا یا بطور کریڈٹ۔

طویل جوابی

کھاتہ داری طریقو ںمیں درج شدہ واقعات کی تشریح کیجیے اور ان طریقوں / نظاموں میں ماخذ دستاویزات کی اہمیت واضح کیجیے۔
واضح کیجیے کہ لین دین کا تجزیہ کرنے میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کا کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟
واضح کیجیے کہ لین دین کے اثرات کے بارے میں معلومات کا اندراج کرنے کے لیے کھاتوں کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟
جرنل کیا ہے؟ کم از کم پانچ اندراجات دکھاکر جرنل کی ایک مثال دیجیے۔
ماخذ دستاویزات اور واؤچرز کے درمیان فرق کیجیے۔
کھاتہ داری مساوات تمام حالات میں جوں کی توں بنی رہتی ہے۔ ایک مثال کی مدد سے اس بات کو سمجھائیے۔
ایک مثال کی مدد سے دوہرے اندراج کے نظام کی وضاحت کیجیے۔

عددی سوالات 

لین دین کا تجزیہ

مندرجہ ذیل کی بنیاد پر کھاتہ داری مساوات تیار کیجیے:
(a) ہرش نے 2,00,000 روپے نقد سے کاروبار شروع کیا
(b)
40,000 روپے نمن سے نقد مال خریدا
(c)
10,000 روپے کی لاگت کا مال بھانو کو 12,000 روپے میں فروخت کیا
(d)
7,000 روپے فرنیچر ادھار خریدا
(جواب : اثاثہ جات = نقد 1,60,000 روپے + مال 30,000 روپے + قرض دار 12,000 روپے + فرنیچر 7,000 روپے = 2,09,000 روپے؛ واجبات = قرض خواہ 7,000 روپے + سرمایہ 2,02,000 روپے = 2,09,000 روپے)
مندرجہ ذیل کی بنیاد پر کھاتہ داری مساوات تیار کیجیے:
(a) کنال نے 2,50,000 روپے نقد سے کاروبار شروع کیا
(b) اس نے 35,000 روپے کا فرنیچر نقد خریدا
(c) اس نے 2,000 روپے کا کمیشن ادا کیا
(d) اس نے 40,000 روپے کا اُدھار مال خریدا
(e) اس نے 20,000 روپے لاگت کا مال 26,000 روپے میں فروخت کیا
(جواب : اثاثہ = نقد 2,39,000 روپے + فرنیچر 35,000 روپے + مال 20,000 روپے= 2,94,000 روپے؛ واجبات = قرض خواہ 40,000 روپے + سرمایہ 2,54,000 روپے = 2,94,000 روپے)
موہت کے مندرجہ ذیل لین دین ہیں، کھاتہ داری مساوات تیار کیجیے:
(a) نقد کاروبار شروع کیا 1,75,000 روپے 
(b) روہت سے مال خریدا 50,000 روپے 
(c) منیش کو ادھار پر مال فروخت کیا (لاگت 17500 روپے) 20,000 روپے 
(d) دفتر کے استعمال کے لیے فرنیچر خریدا 10,000 روپے 
(e) روہت کو مکمل ادائیگی کے طور پر نقد ادا کیا 48,500 روپے 
(f) منیش سے نقد وصول کیا 20,000 روپے 
(g) کرایہ ادا کیا 1,000 روپے 
(h) ذاتی استعمال کے لیے نقد کاروبار سے نکالا 3,000 روپے 
(جواب: نقد 1,33,000 روپے  + مال 32,500 روپے  +  فرنیچر 10,000 روپے = 1,75,500 روپے ؛ واجبات = سرمایہ 1,77,500 روپے)
روہت کے مندرجہ ذیل لین دین ہیں:
(a) نقد سے کاروبار شروع کیا 1,50,000 روپے 
(b) ادھار پر مشینری خریدی 40,000 روپے 
(c) نقد مال خریدا 20,000 روپے 
(d) ذاتی استعمال کے لیے کار خریدی 80,000 روپے 
(e) قرض خواہوں کو مکمل بیاباقی کے طور پر اداکیے 38,000 روپے 
(f)
5,000 روپے لاگت کا مال نقد فروخت کیا 4,500 روپے 
(g) کرایہ ادا کیا 1,000 روپے 
(h) کمیشن پیشگی وصول ہوا 2,000 روپے 
اثاثہ جات، واجبات، اور اصل سرمائے پر مندرجہ بالا لین دین کے اثرات کو دکھانے کے لیے کھاتہ داری مساوات تیار کیجیے۔
(جواب: اثاثہ جات = نقد 17,500 روپے + مشین 40,000 روپے + مال 15,000 روپے = 72,500 روپے؛ واجبات = کمیشن 2000 روپے + سرمایہ 70,500 روپے = 72,500 روپے)
میسرز رائیل ٹریڈرس کے مندرجہ ذیل لین دین کے اثر کو دکھانے کے لیے کھاتہ داری مساوات کا استعمال کیجیے۔
(a) نقد سے کاروبار شروع کیا 1,20,000 روپے 
(b) نقد مال خریدا 10,000 روپے 
(c) کرایہ وصول کیا 5,000 روپے 
(d) واجب الادا تنخواہ 2,000 روپے 
(e) پیشگی ادا کیا ہوا بیمہ 1,000 روپے 
(f) سود وصول کیا 700 روپے 
(g) نقد مال فروخت کیا (لاگت 5,000 روپے) 7,000 روپے 
(h) آگ لگنے سے مال برباد ہوا 500 روپے 
(جواب: اثاثہ جات = نقد 1,22,700 روپے + مال 4,500 روپے + پیشگی ادا بیمہ 1000 روپے؛ واجبات = واجب الادا تنخواہ 2,000 روپے + سرمایہ 1,26,200 روپے)
مندرجہ ذیل لین دین کی بنیاد پر کھاتہ داری مساوات دکھائیے:
(a) اودت نے کاروبار شروع کیا 
(i) نقد سے 5,00,000 روپے 
(ii) مال سے 1,00,000 روپے
(b) نقد پر عمارت خریدی   00,000, 2   روپے
(c) ہمانی سے مال خریدا 50,000 روپے
(d) آشو کو مال فروخت کیا (لاگت 25,000 روپے) 36,000 روپے
(e) بیمہ پریمیم اداکی 3,000 روپے
(f) واجب الادا کرایہ 5,000 روپے
(g) عمارت پر فرسودگی 8,000 روپے
(h) ذاتی استعمال کے لیے نقد کاروبار سے نکالا 20,000 روپے
(i) کرایہ پیشگی وصول کیا 5,000 روپے
(j) ہمانی کو نقد ادائیگی کی 20,000 روپے
(k) آشو سے نقد وصولیابی کی 30,000 روپے
(جواب : اثاثہ جات = نقد 2,92,000 روپے + مال 1,25,000 روپے + عمارت 1,92,000 روپے + ڈبیٹرس 6,000 روپے = 6,15,000 واجبات = کریڈیٹرس 30,000 روپے واجب الادا کرایہ 5,000 روپے + کرایہ 5,000 روپے + سرمایہ 5,75,000 روپے = 6,15,000 روپے)

اثاثہ جات، واجبات اور اصل سرمایہ پر مندرجہ ذیل لین دین کا اثر کھاتہ داری مساوات کے ذریعہ دکھائیے۔
(a) نقد سے کاروبار شروع کیا 1,20,000 روپے
(b) کرایہ وصول کیا 10,000 روپے
(c) حصص میں سرمایہ کاری کی 50,000 روپے
(d) ڈیویڈینڈ وصول کیا 5,000 روپے
(e) راگنی سے ادھار مال خریدا 35,000 روپے
(f) گھریلو اخراجات کے لیے نقد ادائیگی کی 7,000 روپے
(g) مال نقد فروخت کیا (لاگت 10,000 روپے) 14,000 روپے
(h) راگنی کو نقد ادائیگی کی 35,000 روپے
(i) بینک میں جمع کیے 20,000 روپے
(جواب : اثاثہ جات = نقد 37,000 روپے + حصص 50,000 روپے + مال 25,000 روپے + بینک 20,000 روپے = 1,32,000 روپے؛ واجبات = اصل سرمایہ 1,32,000 روپے)
مندرجہ ذیل لین دین کا اثر کھاتہ داری مساوات پر دکھائیے:
(a) منوج نے کاروبار شروع کیا
(i) نقد 2,30,000 روپے
(ii) مال 1,00,000 روپے
(iii) عمارت 2,00,000 روپے
(b) اس نے نقد مال خریدا 50,000 روپے
(c) اس نے مال فروخت کیا (لاگت20,000 روپے) 35,000 روپے
(d) اس نے راہل سے مال خریدا 55,000 روپے
(e) اس نے ورون کو مال فروخت کیا (لاگت 52,000 روپے) 60,000 روپے
(f) اس نے راہل کو مکمل بے باقی کے طور پر نقد ادا کیا 53,000 روپے
(g) اس نے تنخواہ ادا کی 20,000 روپے
(h) مکمل وصولیابی کی صورت میں ورون سے نقد وصول کیا 59,000 روپے
(i) واجب الادا کرایہ 3,000 روپے
(j) پیشگی ادا بیمہ 2,000 روپے
(k) اس نے کمیشن وصول کیا , 000 13   روپے
(l) ذاتی استعمال کے لیے اس نے کاروبار سے رقم نکالی 20,000 روپے
(m) عمارت پر فرسودگی 10,000 روپے
(n) تازہ اصل سرمایہ لگایا 50,000 روپے
(o) راکھی سے مال خریدا 6,000 روپے
(جواب : اثاثہ جات = نقد 2,42,000 روپے + مال 1,43,000 روپے + عمارت 1,90,000 روپے + پیشگی ادابیمہ 2,000 روپے = 5,77,000 روپے؛ واجبات = واجب الادا کرایہ 3,000 روپے + قرض خواہ 10,000 روپے + سرمایہ 5,64,000 روپے = 5,77,000 روپے)
میسرز وپن ٹریڈرس کے لین دین مندرجہ ذیل ہیں۔ کھاتہ داری مساوات کی مدد سے اثاثہ جات، واجبات اور اصل سرمایہ پر اثرات دکھائیے:
(a) نقد سے کاروبار شروع کیا 1,25,000 روپے
(b) نقد مال خریدا 50,000 روپے
  (c) آر۔ کے۔ فرنیچر سے فرنیچر خریدا 10,000  روپے
(d) پارول ٹریڈرس کو مال فروخت کیا
(بل نمبر 5674 کے ذریعے 7,000 روپے لاگت) 9,000 روپے
(e) کارٹیج ادا کیا (ڈھلائی ادا کی) 100 روپے
(f) مکمل بے باقی کے طور پر آر کے فرنیچر کو نقد ادائیگی کی 9,700 روپے
(g) نقد فروخت (10,000 روپے لاگت) 12,000 روپے
(h) کرایہ وصول کیا 4,000 روپے
(i) ذاتی استعمال کے لیے نقد رقم نکالی 3,000 روپے
(جواب: اثاثہ جات = نقد 78,200 روپے + مال 33,000 روپے + فرنیچر 10,000 روپے + قرض دار 9,000 روپے = 1,30,200 روپے؛ واجبات = سرمایہ 1,30,200 روپے)
10۔ بوبی نے مشاورتی فرم کھولی اور نومبر 2017 کے دوران درج ذیل لین دین کو مکمل کیے۔
(a) 4,00,000 روپے نقد اور 50,000 روپے کا دفتری سازوسامان ایک کاروبار میں لگایا جس کا نام بوبی مشاورتی فرم رکھا۔
(b) زمین اور ایک چھوٹے آفس کی عمارت خریدی، زمین کی قیمت 1,50,000 روپے اور عمارت کی قیمت 3,50,000 روپے تھی۔ خریداری قیمت 2,00,000 روپے نقد اور 8,00,000 روپے کے ایک طویل مدتی قابلِ ادا نوٹ کے ذریعہ ادا کی۔
(c) آفس سپلائیز 12,000 روپے ادھار خریدی۔
(d) بوبی نے موٹر کار کی ملکیت کاروبار کو منتقل کی۔ کارکی مالیت 90,000 روپے تھی۔
(e) 30,000 روپے کا مزید دفتری سامان قرض پر خریدا۔
(f) آفس منیجر کو 7,500 روپے تنخواہ ادا کی-
(g) ایک گاہک کو خدمات فراہم کیں اور 30,000 روپے وصول کیے۔
(h) ماہانہ سہولیات کے لیے 4,000 روپے ادا کیے۔
(i) اوپر لین دین C میں مذکور سپلائیر کو ادائیگی کی۔
(j)
93,000 روپے نقد ادا کرکے اور پرانے سامان کو جس کی درج شدہ لاگت 7,000 روپے تھی فروخت کرکے نیا دفتری سامان خریدا۔
(k)
26,000 روپے میں ایک گاہک کی خدمات مکمل کیں اس رقم کی ادائیگی 30 دنوں میں کی جانی ہے۔
(l) لین دین K میں مذکور گاہک سے 19,000 روپے کی ادائیگی وصول کی۔
(m) کاروبار سے 20,000 روپے بوبی نے نکالے۔
مندرجہ بالا لین دین کا تجزیہ کیجیے اور مندرجہ ذیل T-کھاتوں کو کھولیے: 
نقد، گاہک، دفتری سپلائیز، موٹر کار، عمارت، زمین، طویل مدتی قابلِ ادا نوٹ، اصل سرمایہ، ڈرائنگس، تنخواہ، اخراجات اور سہولیاتی اخراجات
روزنامچہ بھرنا 
11۔ ہمانشو کی کتابوں میں مندرجہ ذیل لین دین کو جرنل میں تحریر کیجیے:
2017 روپے
دسمبر 01 نقد کاروبار شروع کیا 75,000
دسمبر 07 نقد مال خریدا 10,000
دسمبر 09 سواتی کو مال فروخت کیا 5,000
دسمبر 12 فرنیچر خریدا 3,000
دسمبر 18 مکمل بے باقی کے طور پر سواتی سے نقد وصول کیا 4,000
دسمبر 25 کرایہ ادا کیا 1,000
دسمبر 30                 تنخواہ                                                 1,500

12۔ مندرجہ ذیل لین دین کومودِت کے جرنل میں اندراج کیجیے:
2017  روپے
جنوری 01 نقد کاروبار شروع کیا 1,75,000
جنوری 01 عمارت 1,00,000
جنوری 02 نقد مال خریدا 75,000
جنوری 03 رمیش کو مال فروخت کیا 30,000
جنوری 04 مزدوری ادا کی 500
جنوری 06 نقد مال فروخت کیا 10,000
جنوری 10          تجارتی اخراجات ادا کیے 700
جنوری 12 رمیش سے نقد وصول کیا 29,500
چھوٹ (Discount) دی 500
جنوری 14 سدھیر سے مال خریدا 27,000
جنوری 18 کارٹیج ادا کیا 1,000
جنوری 20 ذاتی استعمال کے لیے نقد نکالا 5,000
جنوری 22 گھریلو استعمال میں مال صرف ہو 2,000
جنوری 25 سدھیر سے مال خریدا 26,700
چھوٹ ملی 300
13۔ مندرجہ ذیل لین دین کو جرنل میں بھریے:
2017 روپے
دسمبر 01 ہیمانے نقد کاروبار شروع کیا 1,00,000
دسمبر 02 ایس بی آئی میں بینک کھاتہ کھولا 30,000
دسمبر 04 آشو سے مال خریدا 20,000
دسمبر 06 راہل کو نقد مال فروخت کیا 15,000
دسمبر 10 تارا سے نقد مال خریدا 40,000
دسمبر 13 سُمن کو مال فروخت کیا 20,000
دسمبر 16 سُمن سے چیک وصول کیا 19,500
چھوٹ دی 500
دسمبر 20 آشوکو چیک دیا 10,000
دسمبر 22 چیک کے ذریعے کرایہ ادا کیا 2,000
دسمبر 23 بینک میں جمع کیے 16,000
دسمبر 25 پر یگیہ سے مشین خریدی 10,000
دسمبر 26 تجارتی اخراجات 2,000
دسمبر 28 پریگیہ کو چیک دیا 10,000
دسمبر 29 چیک کے ذریعہ ٹیلی فون اخراجات ادا کیے 1,200
دسمبر 31 تنخواہ ادا کی   4,500
14۔ ہرپریت کی کتابوں میں مندرجہ ذیل لین دین کو جرنل (روزنامچہ) میں بھریے:
(a) روہت پر واجب 1,000 روپے اب ایک براقرضہ (Bad Debt) ہے۔
(b)
2,000 روپے کی مالیت کا مال مالک نے استعمال کیا۔
(c)
30,000 روپے لاگت کی مشین پر% 10 سالانہ کی شرح سے دو ماہ کی فرسودگی لگائی گئی۔
(d)
1,50,000 روپے کے اصل سرمایہ پر% 6سالانہ سے 9 ماہ کا سود فراہم کرو۔
(e) راہل جس کو 2,000 روپے ادا کرنے تھے دیوالیہ ہو گیا۔ اس کے ذمّے 2,000 روپے تھے۔ اس کی جائیداد 
سے روپے میں 60 پیسے ہی وصول ہو سکے۔
15۔ مندرجہ ذیل لین سے جرنل تیار کیجیے:
(a) مشین لگوانے میں نقد ادائیگی کی 500 روپے 
(b) مال بطور خیرات دیا 2,000 روپے 
(c) اصل سرمایہ پر سود لگایا %7 کی شرح سے جبکہ کل اصل سرمایہ تھا 70,000 روپے 
(d)
1,200 روپے ایک برے قرضہ سے وصول ہوئے جسے گذشتہ سال ختم کر دیا گیا تھا۔
(e) آگ کے ذریعہ مال تباہ ہوا 2,000 روپے 
(f) واجب الادا کرایہ 1,000 روپے 
(g) ڈرائنگس پر سود 900 روپے 
(h) سدھیر کمار جس کو 3,000 روپے ادا کرنے تھے رقم ادا کرنے میں ناکام رہا اس نے 
روپے میں 45 پیسے کا  ہر جانہ ادا کیا۔
(i) کمیشن پیشگی وصول ہوا 7,000 روپے 

کھتیانا (Posting) 
16۔ مندرجہ ذیل لین دین سے جرنل تیار کیجیے اور لیجر میں پوسٹ کیجیے:
2017                                                                     روپے
نومبر 01 کاروبار شروع کیا (i) نقد 1,50,000
(ii) مال 50,000
نومبر 03 ہریش سے مال خریدا 30,000
نومبر 05 نقد مال خریدا 12,000
نومبر 08 نقد فرنیچر خریدا   5,000
نومبر 10 ہریش کو نقد ادا کیا 15,000
نومبر 13 متفرق اخراجات ادا کیے 200
نومبر 15 نقد فروخت 15,000
نومبر 18 بینک میں جمع کرائے   5,000
نومبر 20 ذاتی استعمال کے لیے نقد نکالا 1,000
نومبر 22 ہریش کو مکمل ادائیگی کی صورت میں نقد ادا کیا  14,700
نومبر 25 نتیش کو مال فروخت کیا   7,000
نومبر 26 کارٹیج ادا کیا      200
نومبر 27 کرایہ ادا کیا   1,500
نومبر 29 نتیش سے نقد وصول ہوا   6,800
چھوٹ دی      200
نومبر 30 تنخواہ ادا کی 3,000
17۔  میسرز گویل برادرس کے جرنل میں مندرجہ ذیل لین دین کو درج کیجیے اور ان کو لیجر میں پوسٹ کیجیے:
2017 روپے
جنوری 01 نقد سے کاروبار شروع کیا 1,65,000
جنوری 02 پی این بی میں بینک کھاتہ کھولا 80,000
جنوری 04 تارا سے مال خریدا 22,000
جنوری 05 نقد مال خریدا 30,000
جنوری 08 نمن کو مال فروخت کیا 12,000
جنوری 10 تارا کو نقد ادا کیا 22,000
جنوری 15 نمن سے نقد وصول کیا 11,700
چھوٹ دی 300
جنوری 16 مزدوری ادا کی     200
جنوری 18 دفتر کے استعمال کے لیے فرنیچر خریدا  5,000
جنوری 20 ذاتی استعمال کے لیے بینک سے رقم نکالی  4,000
جنوری 22 کرائے کے لیے چیک دیا  3,000
جنوری 23 گھریلو مقصد کے لیے سامان دیا  2,000
جنوری 24 دفتر کے استعمال کے لیے بینک سے رقم نکالی   6,000
جنوری 26 کمیشن وصول کیا   1,000
جنوری 27 بینک چارجز (Bank Charges)
200
جنوری 28 بیمہ پریمیم کے لیے چیک دیا  3,000
جنوری 29 تنخواہ ادا کی  7,000
جنوری 30 نقد فروخت 10,000
18۔ مندرجہ ذیل لین دین سے میسرز موہت ٹریڈرس کا جرنل تیار کیجیے اور اس کو لیجر پر پوسٹ کیجیے:
اگست 2017 روپے
نقد سے کاروبار شروع کیا 1,10,000
ایچ، ڈی ایف سی میں بینک کھاتہ کھولا 50,000
فرنیچر خریدا 20,000
میسرز روپا ٹریڈرس سے نقد مال خریدا 30,000
میسرز ہیما ٹریڈرس سے مال خریدا 42,000
10۔ نقد مال فروخت کیا 30,000
14۔ میسرز گپتا ٹریڈرس کو ادھار مال فروخت کیا 12,000
16۔ کرایہ ادا کیا 4,000
18۔ تجارتی اخراجات ادا کیے 1,000
20۔ گپتا ٹریڈس سے نقد وصول کیا 12,000
22۔ ہیما ٹریڈرس کو مال واپس کیا 2,000
23۔ ہیما ٹریڈرس کو نقد ادائیگی کی 40,000
25۔ ڈاک ٹکٹیں خریدیں 100
30۔ ریشبھ کو تنخواہ دی 4,000
19۔ میسرز بھانو ٹریڈرس کی کتابوں میں مندرجہ ذیل لین دین سے جرنل تیار کیجیے اور انہیں لیجر میں پوسٹ کیجیے:
دسمبر 2017 روپے
نقد سے کاروبار شروع کیا 92,000
بینک میں جمع کیے 60,000
ہمانی سے ادھار پر مال خریدا 40,000
نقد مال خریدا 20,000
ہمانی کو چیک دیا 4,000
10۔ میسرز گوئل ٹریڈرس کو مال فروخت کیا 20,000
14۔ ذاتی استعمال کے لیے بینک سے نقد نکالا 36,000
17۔ گوئل ٹریڈرس نے مال واپس کیا 3,50,000
19۔ بینک میں نقد جمع کیا 2,000
21۔ گوئل ٹریڈرس نے مال واپس کیا 3,500
22۔ بینک میں نقد جمع کیا 20,000
26۔ گوئل ٹریڈرس سے چیک وصول ہوا 31,500
28۔ مال بطور خیرات دیا 2,000
29۔ کرایہ ادا کیا 3,000
30۔ تنخواہ ادا کی 7,000
31۔ نقد آفس مشین خریدی 3,000
20۔ مندرجہ ذیل لین دین سے میسرز بیوٹی ٹریڈرس کی کتابوں میں جرنل تیار کیجیے اور ان کو لیجر میں پوسٹ بھی کیجیے:
دسمبر 2017 روپے
نقد سے کاروبار شروع کیا 2,00,000
دفتر کا فرنیچر خریدا 30,000
ایک رواں کھاتہ کھلوانے کے لیے بینک میں ادا کیے 1,00,000
ایک کمپیوٹر خریدا اور چیک کے ذریعہ ادائیگی کی 2,50,000
رتیکا سے ادھار مال خریدا 60,000
نقد فروخت 30,000
کریشنا کو مال ادھار فروخت کیا 25,000
12۔ مانسی کو نقد ادائیگی کی 30,000
14۔ رتیکا کو مال واپس کیا 2,000
15۔ نقد اسٹیشنری خریدی 3,000
16۔ مزدوری ادا کی 1,000
18۔ کریشنا نے مال واپس کیا 2,000
20۔ رتیکا کو چیک دیا 28,000
22۔ کریشنا سے نقد وصول ہوا 15,000
24۔ چیک کے ذریعہ بیمہ پریمیم ادا کی 4,000
26۔ کریشنا سے چیک وصول ہوا 8,000
28۔ چیک کے ذریعہ کرایہ ادا کیا 3,000
29۔ مینا ٹریڈرس سے ادھار مال خریدا 20,000
30۔ نقد فروخت 14,000
21۔ سنجنا کی کتابوں میں مندرجہ ذیل لین دین سے جرنل تیار کیجیے اور ان کو لیجر میں پوسٹ کیجیے:
جنوری 2017 روپے
نقد دردست (Cash in Hand)
6,000
نقد در بینک (Cash at Bank)
55,000
مال کا اسٹاک 40,000
روہن کو واجب الادا 6,000
ترون سے واجب الادا 10,000
کرونا کو مال فروخت کیا 15,000
نقد فروخت 10,000
حنا کو مال فروخت کیا 5,000
روپالی سے مال خریدا 30,000
10۔ کرونا سے مال واپس آیا 2,000
14۔ کرونا سے نقد وصول ہوا 13,000
15۔ روہن کو چیک دیا 6,000
16۔ حنا سے نقد وصول ہوا 3,000
20۔ ترون سے چیک وصول ہوا 10.000
22۔ حنا سے چیک وصول ہوا 2,000
25۔ روپالی کو نقد دیا 18,000
26۔ کارٹیج ادا کیا 1,000
27۔ تنخواہ ادا کی 8,000
28۔ نقد فروخت 7,000
29۔ روپالی کو چیک دیا 12,000
30۔ سنجنا نے ذاتی استعمال کے لیے مال لیا 4,000
31۔ عام اخراجات ادا کیے 500

22۔ دہلی کی انو دیپ کی کتابوں میں مند رجہ ذیل لین دین کو جرننل میں اندراج کیجیے :
دہلی کی کانتا سے 20,000روپے کا مال خریدا (CGST @ 9% SGST @ 9%)
راجستھان سے 1,00,000روپے کا مال جو نقد خریدا (IGST @ 12%)
پنجاب کے سدھیر کو 1,50,000روپے کا مال فروخت کیا (IGST @18%)
ریل کا کرایہ 10,000روپے ادا کیا (CGST @ 5%, SGST@ 5%)
دہلی کے سدھیر کو 1,20,000روپے کا مال فروخت کیا (CGST @9%, SGST @9%)
دفتر کے استعمال کے لیے 60,000روپے کا ایئر کنڈیشن خریدا (CGST @9%, SGST @9%)
اتر پردیش کے سنیل کو نقد 1,50,000 روپے کا مال فروخت کیا (IGST @ 18%)
کاروبار کے لیے 50,000روپے کی موٹر سائکل خریدی (CGST @ 14%, SGST @ 14%)
براڈبینڈ خدمات کے لیے 4,000روپے ادا کیے (CGST @9%, SGST@0%)
دہلی کے راجیش سے 50,000روپے کا مال خریدا (CGST @9%, SGST @ 9%)

اپنی فہم کی جانچ کیجیے - جوابات کا موازنہ 

اپنے فہم کی جانچ کیجیے -I
(iii)،
 2(خالص منافع اور تازہ سرمایہ کاری سے سرمائے میں اضافہ ہوتا ہے، ڈرائنگس اور خالص نقصان (Net Less) سے سرمائے میں کمی ہوتی ہے)، 3 (نہیں)، 4 (ii)

اپنے فہم کی جانچ کیجیے-II

نقد کھاتہ اور اصل سرمایہ کھاتہ، اثاثہ جات اور واجبات، اثاثہ میں اضافہ اور سرمایہ میں اضافہ۔
خریداری کھاتہ اور رمیش کھاتہ، اخراجات اور واجبات، اخراجات اور واجبات میں اضافہ۔
نقد کھاتہ اور فروخت کھاتہ، اثاثہ جات اور محاصل، اثاثہ جات اور محاصل میں اضافہ۔
تنخواہ کھاتہ اور نقد کھاتہ، اخراجات اور اثاثہ جات، اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے، اثاثہ جات میں کمی ہوتی ہے۔
فرنیچر کھاتہ اور نقد کھاتہ، اثاثہ میں اضافہ ہوتا ہے اثاثہ میں کمی ہوتی ہے۔
قرضہ (Loan) کھاتہ اور بینک، دین داری اور اثاثہ، واجبات میں اضافہ ہوتا ہے اثاثہ میں کمی ہوتی ہے۔
سریتا کھاتہ اور فروخت، اثاثہ اور محاصل، اثاثہ جات میں کمی ہوتی ہے اور محاصل میں کمی ہوتی ہے۔
رمیش کھاتہ اور نقد، واجبات اور اثاثہ جات، واجبات میں کمی ہوتی ہے اثاثہ جات میں اضافہ ہوتا ہے۔
کرایہ کھاتہ اور نقد کھاتہ، اخراجات اور اثاثہ جات، اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے اثاثہ جات میں کمی ہوتی ہے۔

اپنے فہم کی جانچ کیجیے -III.


1 (d)، 2 (d)، 3 (b)، 4 (b)، 5 (d)، 6 (c)، 7 (a)

اپنے فہم کی جانچ کیجیے- IV

کرایہ قرض دار نقد
مشین قرض خواہ آفس اسٹیشنری
قرض دار
اپنے فہم کی جانچ کیجیے-V
1 (iv)، 2 (i)، 3 (i)، 4 (ii)، 5 (iii)، 6 (iv)،
7 (iv)، 8 (iv)، 9 (iii)