4
سیکھنے کے مقاصد
اس باب کے مطالعہ کے بعد آپ اس قابل ہوں گے کہ- خاص مقصد کے بہی کھاتوں کی ضرورت کو بیان کر سکیں؛
- لین دین کو کیش بک(Cash Book) میں درج کرسکیں اور لیجر میں انھیں چڑھا سکیں؛
- خردہ کیش بک تیار کرسکیں؛
- خاص مقصدی بہی کھاتوں میں لین دین کو درج کر سکیں؛
- خاص مقصدی بہی اور لیجر میں اندراجات چڑھا سکیں؛
- لیجر کھاتوں کو متوازن یا باہم مطابق کر سکیں۔
- کیش بک (Cash Book)
- خریداری بہی (Purchases Book)
- خرید واپسی (باہری واپسی) بہی Purchase Return (Return Outwards) Book
- فروخت بہی (Sales Book)
- بکری واپسی (داخلی واپسی) بہی [Sales Return (Return Inwards) Book]
- جرنل اصل
- خاص مقصد کے بہی کھاتوں کی ضرورت کو بیان کر سکیں؛
- لین دین کو کیش بک(Cash Book) میں درج کرسکیں اور لیجر میں انھیں چڑھا سکیں؛
- خردہ کیش بک تیار کرسکیں؛
- خاص مقصدی بہی کھاتوں میں لین دین کو درج کر سکیں؛
- خاص مقصدی بہی اور لیجر میں اندراجات چڑھا سکیں؛
- لیجر کھاتوں کو متوازن یا باہم مطابق کر سکیں۔
- کیش بک (Cash Book)
- خریداری بہی (Purchases Book)
- خرید واپسی (باہری واپسی) بہی Purchase Return (Return Outwards) Book
- فروخت بہی (Sales Book)
- بکری واپسی (داخلی واپسی) بہی [Sales Return (Return Inwards) Book]
- جرنل اصل
لین دین کا اندراجII–
(Recording of Transactions-II)
باب 3 میں، آپ نے سیکھا کہ سبھی کاروباری لین دین پہلے تو جرنل (روزنامچے) میں درج کیے جاتے ہیں بعد میں انہیں لیجر (Ledger) کھاتوں میں چڑھایا جاتا ہے۔چھوٹے کاروبار اپنے سبھی لین دین کو صرف ایک بہی یعنی جرنل میں درج کر سکتے ہیں۔ لیکن جیسے جیسے کاروبار میں پھیلاؤ ہوتا ہے اور لین دین کافی بڑھ جاتا ہے تب ہر لین دین کو جرنل میں درج کرنا باعث زحمت بن سکتا ہے۔ کاروباری لین دین یا معاملوں کے فوری، موثر اور درست اندراج کے لیے جرنل کی تقسیم کچھ مخصوص ذیلی جرنلوں میں کی جاسکتی ہے۔ متعدد کاروباری لین دین نوعیت کے اعتبار سے تکراری (بار بار آنے والے) ہوتے ہیں اور انہیں آسانی سے ان خاص جرنلوں میں درج کیا جاسکتا ہے، جو ایک ہی نوعیت کے سبھی لین دین کو درج کرنے کے مقصد سے تیار کیے جاتے ہیں۔مثال کے لیے سبھی نقد لین کو ایک کتاب میں درج کیا جاسکتا ہے۔ ایک دوسری کتاب یا کیش بک میں ادھار فروخت سے متعلق سبھی لین دین کو درج کیا جاسکتا ہے اور سبھی ادھار خریداریوں سے متعلق سبھی لین دین ایک اور دوسری کیش بک میں درج کیے جاسکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ ان خاص جرنلوں کو روزنامچوں یا ذیلی کتابوں کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ وہ لین دین جو کسی خاص جرنل میں نہیں درج کیے جاسکتے انہیں جس جرنل میں درج کیا جاتا ہے اسے جرنل اصل (Journal Proper) کہا جاتا ہے۔ خاص جرنل کفایتی ثابت ہوتے ہیں اور حساب داری میں محنت کی تقسیم کو ممکن بناتے ہیں۔ اس باب میں ہم مقاصد کے لیے درج ذیل بہی کھاتوں کے بارے میں بات کریں گے۔
- کیش بک (Cash Books)
- خریداری بہی [Purchases Book]
- خرید واپسی (باہری واپسی) بہی [Purchases Return (Return Outwards) Book]
- فروخت بہی [Sales Book]
- بکری واپسی (داخلی واپسی) بہی [Sales return (Return Inwards) Book]
- جرنل اصل
4.1 کیش بک (Cash Book)
کیش بک یا کیش بک وہ کتاب ہے جس میں نقد وصولیابیوں اور نقد ادائیگیوں سے متعلق سبھی لین دین کا اندراج کیا جاتا ہے۔ مدت کی ابتدا میں نقد یا بینک کے بقایا جات کے ساتھ اس کی شروعات ہوتی ہے۔ عام طور پر اسے ماہانہ بنیاد پر بنایا جاتا ہے۔ یہ نہایت عام استعمال کی بہی ہے اور سبھی تنظیموں میں خواہ وہ بڑی ہوں یا چھوٹی، منافع کے لیے ہوں یا بے منافع والی اس کا اہتمام سبھی میں کیا جاتا ہے۔ یہ جرنل کے ساتھ ساتھ لیجر (نقد) کھاتے کے مقصد کی تعمیل کرتی ہے۔ اسے اصل اندراج کی کتاب (Book of Original Entry) بھی کہا جاتا ہے۔ جب کیش بک (Cash Book) بنائی جاتی ہے تو نقد کے لین دین کو جرنل میں نہیں درج کیا جاتا ہے اور لیجر میں نقد یا بینک کے لیے کسی علاحدہ کھاتے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
4.1.1 ایک کالمی کیش بک (Single Column Cash Book)
ایک کالمی کیش بک میں کاروبار کے سبھی نقد لین دین کو تاریخی ترتیب میں درج کیا جاتا ہے: یعنی یہ نقد وصولیابیوں اور نقد ادائیگیوں کا ایک مکمل ریکارڈ ہوتا ہے۔ جب کسی کاروباری تنظیم کے ذریعہ سبھی وصولیابیاں اور ادائیگیاں صرف نقد میں انجام دی جاتی ہیں تب کیش بک ہر جانب (ڈیبٹ اور کریڈٹ) میں صرف ایک کالم پر مشتمل ہوتی ہے۔ ایک کالم کی کیش بک کی وضع (Format) شکل 4.1 میں دکھائی گئی ہے۔
کیش بک
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
شکل 4.1 : واحد کالم کیش بک کی وضع
ایک کالمی کیش بک میں اندراجات کو چڑھانے اور اس کے میزان ملانے یا باہم مطابق کرنے کے عمل کو مثال کے ذریعے سمجھایا گیا ہے۔ میسرز روپاٹریڈرس کے درج ذیل لین دین کے بارے میں غور کریں کہ ایک کالمی کیش بک میں انہیں کس طرح درج کیا جاتا ہے۔
| رقم (روپے) |
تفصیلات | تاریخ |
| 30،000 12،000 6،000 13،800 28،000 17،400 1,100 12,500 18,200 2,500 3,500 8,000 |
باقی نقد گرمیت سے وصولی نقد ادا شدہ بیمہ (سالانہ قسط) خریدا گیا فرنیچر نقد فروخت کی گئی اشیاء مودی سے نقد خریدا گیاسامان اسٹیشنری کی خرید رکمنی کو کھاتے کی مکمل بے باقی کے لیے نقد ادائیگی کمل کے ساتھ نقد فروخت کی گئی اشیاء اداکردہ ماہانہ کرایہ ادا کردہ تنخواہ بینک میں جمع کردہ |
2017 نومبر 01 نومبر 04 نومبر 08 نومبر 13 نومبر 16 نومبر 17 نومبر 20 نومبر 24 نومبر 27 نومبر 30 نومبر 30 نومبر30 |
روپا ٹریڈرس
کیش بک
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | وصولیابی | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | ادائیگی | تاریخ |
| 6,000 13,800 17,400 1,100 12,500 2,500 3,500 8,000 23,400 |
انشورنس فرنیچر خریداریاں اسٹیشنری رکمنی کرایہ تنخواہ بینک بیلنس c/d |
2017 نومبر 08 نومبر 13 نومبر 17 نومبر 20 نومبر 20 نومبر 24 نومبر 30 نومبر 30 نومبر 30 |
30,000 12,000 28,000 18,200 88,200 |
بقایابیلنس گرمیت فروخت فروخت |
2017 نومبر 01 نومبر 04 نومبر 16 نومبر 27 |
||
| 88,200 | 23,400 | بیلنس b/d | دسمبر01 |
واحد کالم کیش بک میں اندراج کرنا
جیسا کہ شکل 4.1 سے واضح ہے کہ کیش بک کے بائیں جانب نقد رسیدوں (نقد وصولیابیوں) کو ظاہر کیا جاتا ہے جبکہ کیش بک کے دائیں جانب نقد ادائیگیوں کو ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد کیش بک میں ڈیبٹ جانب ظاہر ہونے والے کھاتوں کو متعلقہ لیجر کھاتوں میں کریڈٹ کیا جاتا ہے کیونکہ ان کے لحاظ سے ہی نقد کی وصولیابی ہوئی ہے۔ اس طرح، ہماری دی ہوئی مثال میں، ’’گرمیت سے وصول نقد‘‘ اندراج جو کہ کیش بک کے بائیں جانب تحریر کیا گیا ہے اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ گرمیت سے نقد وصولیابی کی گئی ہے۔ لہٰذا لیجر میں گرمیت کے کھاتے کو کریڈٹ کی جانب، تفصیلات کے کالم میں ’’نقد‘‘ ’کریڈٹ‘ کیا جائے گا۔ اسی طرح کیش بک کی کریڈٹ جانب والے سبھی کھاتوں کے ناموں کو نقد/بذریعہ چیک ادا کردہ حوالے کے ساتھ ڈیبٹ کیا جاتاہے۔ اب، غور کریں کہ ہماری مثال میں لین دین کو کس طرح متعلقہ لیجر کھاتوں میں چڑھایا جاتا ہے۔
روپا ٹریڈرس کے بہی کھاتے
گرمیت کا کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | وصولیابی | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | ادائیگی | تاریخ |
| 12,000 | نقد | 2017 نومبر 04 |
فروخت کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | وصولیابی | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | ادائیگی | تاریخ |
| 28,000 18,200 |
2017 نومبر 16 نومبر 27 |
انشورنس کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | وصولیابی | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | ادائیگی | تاریخ |
| 6,000 | نقد | 2017 نومبر 08 |
فرنیچر کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | وصولیابی | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | ادائیگی | تاریخ |
| 13,800 | نقد | 2017 نومبر 13 |
خریداری کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | وصولیابی | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | ادائیگی | تاریخ |
| 17,400 | نقد | 2017 نومبر 17 |
اسٹیشنری کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | وصولیابی | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | ادائیگی | تاریخ |
| 1,100 | نقد | 2017 نومبر 20 |
رکمنی کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | وصولیابی | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | ادائیگی | تاریخ |
| 12,500 | نقد | 2017 نومبر 24 |
کرایہ کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | وصولیابی | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | ادائیگی | تاریخ |
| 2,500 | نقد | 2017 نومبر 30 |
تنخواہ کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | وصولیابی | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | ادائیگی | تاریخ |
| 3,500 | نقد | 2017 نومبر 30 |
بینک کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | وصولیابی | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | ادائیگی | تاریخ |
| 8,000 | نقد | 2017 نومبر 30 |
4.1.2 دو کالم کی کیش بک (Double Column Cash Book)
اس قسم کی کیش بک میں، کیش بک کی ہر جانب رقم کے دو کالم ہوتے ہیں۔ درحقیقت آج کل بینک کے لین دین کافی بڑے پیمانے پر انجام دیے جاتے ہیں۔ بہت سی تنظیموں میں جہاں تک ممکن ہو سکتا ہے سبھی وصولیابیاں اور ادائیگیاں بینک کے ذریعے ہی کی جاتی ہیں۔
ایک بیوپاری عام طور پر بینک میں رواں کھاتہ (چالو کھاتہ) کھولتا ہے۔ بینک، کرنٹ اکاؤنٹ (رواں کھاتہ) میں بقایا پر کوئی سود نہیں دیتا بلکہ ایک چھوٹی سی رقم وضع کرتا ہے جسے بینک کے ذریعے پیش کی گئی خدمت کے عوض ضمنی اجرت (Incidental Charge) کہا جاتا ہے۔
نقد یا چیکوں کو بینک کھاتے میں جمع کرنے کے لیے ایک فارم { XE "فارم " }کو پُر کیا جانا ہوتا ہے جسے ’’رقم جمع کرنے کی پرچی‘‘ (Pay-in-slip) کہا جاتا ہے (شکل 4.2 دیکھیں)۔ اس کے ساتھ ایک مثنیٰ (Counterfoil) بھی ہوتا ہے جسے گاہک (جمع کار) کو خزانچی کے دستحظ کے ساتھ رسید کے طور پر واپس کیا جاتا ہے۔ بینک، رقم نکالنے کے مقصد سے کھاتہ دار (اکاؤنٹ ہولڈر) کو خالی چیک فارم جاری کرتا ہے (شکل 4.3 دیکھیں)۔ جمع کار اس فریق کا نام لکھتا ہے جسے چیک پر چھپے ہوئے لفظ 'Pay' کے بعد تحریر کرنے کے ذریعہ ادائیگی کی جانی ہوتی ہے۔ چیک فارموں پر 'Bearer' لفظ بھی چھپا ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ ادائیگی اس شخص کو کی جانی ہے جس کا نام لفظ "Pay" کے بعد لکھا گیا ہے، یا چیک کے حامل شخص کو۔ جب لفظ "Bearer" کو لائن کھینچ کر کاٹ دیا جاتا ہے تو وہ چیک ’’آرڈر چیک‘‘ بن جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اب ادائیگی اس شخص کو ہونی ہے جس کا نام چیک پر لکھا گیا ہے۔

شکل 4.2 رقم جمع کرنے کی پرچی

شکل 4.3 ایک چیک
چیکوں کو بالعموم، کراس، کردیا جاتا ہے۔ کراس (چیک پر دومتوازی لکیریں کھینچنا) کیے ہوئے چیک کی ادائیگی کاؤنٹر پر سیدھے پارٹی کو نہیں کی جاسکتی۔ اسے صرف بینک کے ذریعے ادا کیا جانا ہوتا ہے۔ جب دو متوازی لکیریں چیک پر کھینچی جاتی ہیں، تب کہا جاتا ہے کہ اسے کراس کیا گیا ہے۔ کراس کرنے کے مختلف طریقوں کو شکل 4.4 میں دکھایا گیا ہے، یہ دراصل ادائیگی کی حفاظت کے مختلف طریقے ہیں۔

شکل 4.4: کراسنگ (یعنی چیک وغیرہ پر دو متوازی خطوط کھینچنے) کے طریقے
اگر دو متوازی لکیروں کے درمیان "A/c Payee Only" لکھا گیا ہے تو چیک کی رقم کو صرف اس فرد کے کھاتے میں جمع کیا جاسکتا ہے جس کا نام چیک پر لکھا گیا ہے۔ جب دو متوازی لکیروں کے درمیان بینک کا نام لکھا گیا ہے، تب ایک مخصوص کراسنگ بن جاتی ہے اور ادائیگی صرف اس بینک کو کی جاسکتی ہے جس کا نام دو لکیروں کے درمیان لکھا گیا ہو۔
اگر کسی چیک کو کراس کرکے اس پر "A/c Payee Only" نہیں لکھا گیا ہے تو Payee (یعنی جس کے حق میں چیک کاٹا گیا ہے اس کو کسی دوسرے شخص کے نام منتقل کر سکتا ہے۔ البتہ ایسا شاذونادر ہی ہوتا ہے۔ بیرر چیک (Bearer Cheque) کو محض تحویل کے ذریعے منتقل کیا جاسکتا ہے جبکہ ’آرڈر چیک‘ کو تصدیق اور تحویل (Delivery) کے ذریعہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔ تصدیق (Endorsement) کا مطلب ہے کہ کسی مخصوص فرد کے لیے چیک ادا کرنے کی ہدایات تحریر کرنا اور چیک کی پشت پر دستخط کرنا۔
جب بینک کے لین دین کی تعداد زیادہ ہو تب بینک کے لین دین کو جرنل میں اندراج کرنے کے بجائے اس مقصد کے لیے کیش بک میں ہی ایک علاحدہ رقم کالم رکھنا زیادہ موزوں ہوتا ہے۔ اس سے وقتاً فوقتاً بینک کھاتے کی حیثیت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ بالکل نقد لین دین کی طرح بینک میں سبھی ادائیگیوں کو بائیں جانب درج کیا جاتا ہے اور بینک کے ذریعہ سبھی نکالی جانے والی رقم یا ادائیگیوں کو دائیں جانب درج کیا جاتا ہے۔ جب بینک میں نقد جمع کیا جاتا ہے یا بینک سے نقد رقم نکالی جاتی ہے تب دونوں اندراجات کو کیش بک میں درج کیا جاتا ہے۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ لین دین کے دونوں پہلو کیش بک سے پتہ چل جائیں۔ جب بینک میں نقد جمع کیا جاتا ہے تب جمع کی گئی رقم بینک کے کالم میں بائیں جانب تحریر کی جاتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہی رقم نقد کے کالم میں دائیں جانب درج کی جاتی ہے۔ جب دفتر کے استعمال کے لیے بینک سے نقد رقم نکالی جاتی ہے تب معکوس اندراجات (Entries) درج کیے جاتے ہیں۔ اس طرح کے اندراجات کے مقابلے لفظ C جو Contra (متقابل) کی علامت ہے وہ لیجر فولیو (L.F.) کالم تحریر میں کیا جاتا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ان اندراجات کو لیجر کھاتے میں نہیں چڑھایا جاتا ہے۔
بینک کالم کا میزان اس طرح ملایا جاتا ہے جیسا کہ نقد کالم میں کیا جاتا ہے۔ تاہم، بینک کے کالم میں بینک سے لیے جانے والے اوورڈرافٹ کے سبب کریڈٹ بقایا بھی ہو سکتا ہے۔ اوورڈرافٹ وہ صورتحال ہے جب بینک سے نکائی گئی رقم بینک میں جمع رقم سے تجاوز کر جاتی ہے۔ وصول کیے گئے چیکوں کے لحاظ سے اندراجات کیش بک کے بینک کالم میں کیے جانے چاہئیں۔ جب چیک وصول کیا جاتا ہے تب اسے بینک میں اسی دن یا دوسرے دن جمع کیا جاسکتا ہے۔ اگر اسی دن جمع کیا جاتا ہے تب ایسے معاملے میں وصولیابیوں کی جانب کیش بک کے بینک کالم میں رقم درج کی جاتی ہے۔ اگر چیک دوسرے دن جمع کیا جاتا ہے تب کالم میں وصولیابی کی تاریخ کو اسے نقد وصولی کے طور پر سمجھا جاتا ہے اور اس لیے وصولیابیوں یعنی رسید کی جانب نقد کالم میں درج کیا جاتا ہے۔ بینک میں جمع کرنے کے دن اسے رسید (Dr) کی جانب بینک کالم میں اور ادائیگی (Cr) کی جانب نقد کالم میں دکھایا جاتا ہے۔ یہ ایک متقابل اندراج (Contra Entry) ہے۔
اگرگاہک سے حاصل کیا گیا چیک ناقابل ادائیگی (Dishonoured) ہے، تب بینک اس ناقابل ادائیگی چیک کو واپس کرے گا اور فرم کے کھاتے میں ڈیبٹ کرے گا۔ اس طرح کے چیک کی وصولی یا بینک کی اطلاع پر، فرم بینک کالم میں واپس کیے گئے چیک کی رقم کا اندراج کرکے کیش بک کی کریڈٹ جانب اور تفصیلات کے کالم میں گاہک کا نام درج کرے گی۔ اس اندراج سے گاہک سے چیک وصول ہونے اور بینک میں اس کے جمع کرنے سے پہلے والی حیثیت بحال ہوگی۔ کسی چیک کے ناقابل ادائیگی ہونے کا مطلب ہے بنا ادائیگی چیک کی واپسی جو عام طور پر بینک میں گاہک کے کھاتے میں ناکافی فنڈ کے سبب واقع ہوتی ہے۔
اگر بینک سود، کمیشن یا بینک خدمات کے لیے لی گئی دیگر اجرتوں کے سبب فرم کو ڈیبٹ کرتا ہے تب اندراج بینک کالم میں کریڈٹ جانب کیا جائے گا۔ اگر بینک فرم کے کھاتے میں کریڈٹ کرتا ہے تب موزوں کالم میں کیش بک کی ڈیبٹ جانب اندراج کیا جائے گا۔ دوکالمی کیش بک کا فارمیٹ شکل 4.5 میں دکھایا گیا ہے۔
کیش بک
.Dr. Cr
| بینک روپے | نقدروپے | .L.F | ادائیگی | تاریخ | بینک روپے | نقدروپے | .L.F | ادائیگی | تاریخ |
شکل 4.5: دوہرے کالم والی کیش بک کا فارمیٹ
دوہرے کالم والی کیش بک میں لین دین کو کس طرح درج کیا جاتا ہے اب ہم اسے سیکھیں گے۔ مندرجہ ذیل مثال پر غور کیجیے:
یہ لین دین میسرز ٹولس انڈیا سے متعلق ہے۔
| رقم روپے | تفصیلات | تاریخ |
| 42,000 15,000 12,000 6,000 5,500 4,500 17,400 1,100 1,500 10,000 2,500 3,500 |
بینک بیلنس نقد بیلنس خریداری بذریعہ چیک اشیا کی نقدفروخت مشینری کی خریداری بذریعہ چیک اشیاء کی فروخت اور چیک کی وصولی (اسی دن جمع کیا گیا) مریآولا سے نقد اشیا کی نقد خریداری اسٹیشنری کی خریداری بذریعہ چیک روہت کو دیا گیا چیک بینک سے نکالی گئی رقم چیک کے ذریعہ ادا کیا گیا کرایہ ادا کی گئی تنخواہ |
2017 ستمبر 01 ستمبر 01 ستمبر 04 ستمبر08 ستمبر13 ستمبر16 ستمبر17 ستمبر20 ستمبر24 ستمبر27 ستمبر30 ستمبر30 |
درج بالا کاروباری لین دین پر مبنی دوہرے کالم کی کیش بک درج ذیل طریقے سے تیار ہوگی۔
کیش بک
.Dr. Cr
| بینک روپے | نقدروپے | .L.F | ادائیگی | تاریخ | بینک روپے | نقدروپے | .L.F | ادائیگی | تاریخ |
| 12,000 5,500 1,100 1,500 10,000 2,500 13,900 46,500 |
17,400 3,500 10,100 31,000 |
C | خریداریاں مشین خریداری اسٹیشنری روہت نقد کرایہ تنخواہ بیلنس c/d |
2017 ستمبر 04 13 17 20 24 27 30 30 |
42,000 4,500 46,500 13,900 |
15,000 6,000 10,000 31,000 10,100 |
C | بیلنس b/d فروخت فروخت بینک بیلنس b/d |
2017 ستمبر 01 08 16 27 اکتوبر01 |
جب کیش بک میں بینک کالم کا اہتمام کیا جاتا ہے، تب بینک کھاتہ بھی لیجر میں نہیں کھولا جاتا۔ بینک کا کالم ہی بینک کھاتے کے مقصد کی تعمیل کرتا ہے۔ C علامت کے اندراجات (متقابل اندراجات ہونے کے طور پر جیسا کہ پہلے واضح کیا گیا ہے) کو کیش بک سے لیجر میں منتقلی کے وقت نظرانداز کیا جاتا ہے۔ یہ اندراجات بینک کھاتے کے مقابل نقد کھاتے یا اس کے برعکس ڈیبٹ یا کریڈٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ دوہرے کالم کی کیش بک میں درج کیے گئے لین دین انفرادی کھاتوں میں کس طرح منتقل کیے جاتے ہیں۔
خریداری کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 12,000 17,400 |
بینک نقد |
2017 ستمبر 04 ستمبر 17 |
فروخت کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 6,000 4,500 |
نقد بینک |
2017 ستمبر 08 ستمبر 16 |
مشینری کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 5,500 | بینک | 2017 ستمبر 13 |
اسٹیشنری کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 1,100 | بینک | 2017 ستمبر 20 |
روہت کا کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 1,500 | بینک | 2017 ستمبر 24 |
کرایہ کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 2,500 | بینک | 2017 ستمبر 30 |
تنخواہ کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 3,500 | نقد |
2017 ستمبر 30 |
درج کیے گئے لین دین انفرادی کھاتوں میں کس طرح منتقل ہوں گے؟
4.1.3 خردہ نقد بہی (Petty Cash Book)
ہر تنظیم میں چھوٹی چھوٹی ادائیگیوں کی ایک بڑی تعداد ہوتی ہے جیسے کرایہ آمدورفت، ڈھلائی، محصول ڈاک، ٹیلی گرام اور دیگر اخراجات (جنہیں مجموعی طور پر متفرق اخراجات کے تحت درج کیا جاتا ہے)۔ یہ عام طور پر تکراری نوعیت کے ہوتے ہیں۔ اگر ان سبھی ادائیگیوں کو کا رکھ رکھاؤ و خزانچی کرے اور اصل کیش بک میں ان کا اندراج کیا جائے تو یہ عمل بہت زیادہ باعث زحمت ہو جائے گا۔ خزانچی پر ضرورت سے زیادہ کام کا بوجھ بڑھ سکتا ہے اور کیش بک بھی بہت ضخیم ہو سکتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے بڑی تنظیمیں عام طور پر ایک اور خزانچی (خردہ خزانچی) کا تقرر کرتی ہیں اور اس لین دین کودرج کرنے کے لیے علاحدہ کیش بک کا اہتمام کرتی ہیں۔ اس طرح کی کیش بک جس کا اہتمام خردہ خزانچی کے ذریعہ کیا جاتا ہے اسے خردہ کیش بک (Petty Cash Book) کہا جاتا ہے۔
خردہ خزانچی، پیشگی نظام (Imprest System) کے تحت کام کرتا ہے۔ اس نظام کے تحت ایک معین رقم (بالفرض 2,000 روپے) ایک مخصوص مدت کی شروعات پر خردہ خزانچی کو دی جاتی ہے۔ اس رقم کو پیشگی رقم کہا جاتا ہے۔ خردہ خزانچی اس پیشگی رقم سے تمام چھوٹی ادائیگیاں انجام دیتا ہے، اور جب وہ پیشگی رقم کا خاصہ حصہ خرچ کر لیتا ہے بالفرض 1,780 تب وہ بڑے خزانچی (Head Cashier) سے خرچ کی گئی رقم کو بھی حاصل کر لیتا ہے۔ اس طرح اس کے پاس اگلی مدت کی شروعات میں پھر پوری پیشگی رقم موجود ہوتی ہے۔ یہ بے باقی ہفتہ وار، پندرہ روز یا ماہانہ بنیاد پر ممکن ہے جو کہ چھوٹی ادائیگیوں کے تواتر پر منحصر ہے (بعض معاملوں میں خردہ نقد کے نظام کو خود بڑی کیش بک کے ذریعہ ہی چلایا جاتا ہے۔ اس طرح کی مثالوں میں خردہ کیش بک کا اہتمام آزادانہ طور پر نہیں کیا جاتا ہے)۔
خردہ کیش بک میں عام طور پر پہلے دیگر رقم کالم کے علاوہ ادائیگی کی جانب (کریڈٹ) رقم کے لیے متعدد کالم ہوتے ہیں۔ ہر رقم کالم کو مخصوص ادائیگیوں کی مدوں کے لیے جو کہ نہایت عام ہوتی ہیں، متعین کیا جاتا ہے۔ آخری رقم کالم کو ’’متفرق‘‘ (Miscellaneous) کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے اس کے بعد کیفیت (Remarks) کا کالم آتا ہے۔ متفرق کالم میں وہ ادائیگیاں ہوتی ہیں جن کے لیے کوئی علاحدہ کالم موجود نہیں ہوتا۔ کیفیت کے کالم میں ادائیگی کی نوعیت درج کی جاتی ہے۔ مدت کے آخر میں سبھی رقم کالموں کا میزان کیا جاتا ہے۔ کل رقم کالم، کل خرچ کی گئی اور بے باقی کی جانے والی رقم کا اظہار کرتا ہے۔ وصولیابی (ڈیبٹ) کی جانب صرف ایک رقم کالم ہوتا ہے۔ تاریخ، واؤچر نمبر اور تفصیلات کے لیے کالم وصولیابیوں اور ادائیگیوں دونوں کے لیے مشترک ہوتے ہیں۔
باکس 1
خردہ کیش بک استعمال کرنے کے فوائد
1۔ بڑے خزانچی کے وقت اور محنت کی بچت: بڑے خزانچی یا چیف ہیڈ خزانچی کو خردہ ادائیگیوں کو انجام دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وہ اس تمام لین دین پر اپنی توجہ مرکوز کر سکتا ہے جس میں بڑی مقدار میں نقد رقم کی شمولیت ہو۔ اس سے بڑے خزانچی کے وقت اور محنت کی بچت ہوتی ہے اور اس سے اس کو اپنے منصبی فرائض زیادہ موثر طور پر انجام دینے میں مدد ملتی ہے۔
2۔ نقد ادائیگیوں پر موثر کنٹرول: کام کی تقسیم کے سبب کیش کنٹرول زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔ ہیڈکیشیر بڑی ادائیگیوں پر سیدھے طور سے اور خردہ ادائیگیوں پر خردہ خزانچی کے کاموں پر موزوں و جانچ کے ذریعہ کنٹرول رکھ سکتا ہے۔ اس طرح جعل سازی اور خوردبرد وغیرہ کا عمل نہایت مشکل ہو جاتا ہے۔
3۔ آسان اندراج: بڑی کیش بک میں اگر خردہ ادائیگیوں کا اندراج کیا جائے تو وہ نہایت ضخیم ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس کو سنبھالنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ مزید برآں اصول ضرورت کے تحت بھی بڑی کیش بک میں غیر ضروری تفصیلات دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس طرح کیش بک سے صرف ضروری اور مفید معلومات کا ہی پتہ چلتا ہے۔
اس طرح کی چھوٹی ادائیگیوں کا اندراج کرنا آسان بن جاتا ہے کیونکہ مختلف قسم کے اخراجات کے کل میزان کو ہی لیجر میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اس سے لیجر میں انفرادی مدوں کو چڑھانے میں دقت اور محنت کی بچت ہوتی ہے۔ مختصراً یہ کہا جاسکتا ہے کہ خردہ کیش بک تیار کرنا، لاگت کو کم کرنے کی ترکیب ہے۔
مثال کے لیے، میسرز سمائرہ ٹریڈرس کے خردہ خزانچی نے 01 مئی، 2017 کو 2,000 روپے بڑے خزانچی سے وصول کیے تھے۔ اس ماہ کے لیے خردہ اخراجات کی تفصیلات یہاں بیان کی جاتی ہیں:
| رقم روپے |
تفصیلات | تاریخ |
| 55 40 105 225 98 195 85 60 42 34 25 165 24 87 60 45 47 40 40 15 |
آٹو کرایہ کوریر خدمات ڈاک ٹکٹیں ربر/ پینسل تراش/ پینسل/پیڈس اسپیڈ پوسٹ جیز ٹیکسی کرایہ (105 روپے + 90 روپے) ہلکا ناشتہ آٹو کرایہ رجسٹری کے لیے محصول ڈاک ٹیلی گرام ڈھلائی کمپیوٹر کی اسٹیشنری بس کرایہ STD فون آفس کی صفائی بشمول جراثیم کش کیمیائی مادے (36 + 24روپے) ہلکا ناشتہ فوٹو کاپی کرانے کی قیمت کوریر خدمات ڈھلائی کی مزدوری بس کرایہ |
2017 مئی 02 03 04 05 06 08 08 10 12 13 14 16 19 19 20 22 23 28 29 30 |
خردہ کیش بک سے اندراج منتقل کرنا
خردہ کی بک کو وقتاً فوقتاً سے متوازن کیا جاتا ہے۔ کل وصولیابیوں اور کل ادائیگیوں میں جو فرق ہوتا ہے وہی خردہ خزانچی کے پاس باقی کے طور پر رہتا ہے۔ بقایا کو اگلی مدت کے لیے لے آگے جانا ہوتا ہے اور خردہ خزانچی کو اس رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے جو اصل میں خرچ ہوئی ہے۔ خردہ نقد کھاتہ لیجر میں کھولا جاتا ہے۔ اسے خردہ خزانچی کو دی گئی رقم کے ساتھ ڈیبٹ کیا جاتا ہے اور خردہ کیش بک کے مطابق اس مدت کے دوران واقع ہونے والے کل اخراجات کے ساتھ متفرقات و تحریر کرنے کے ذریعہ خردہ نقد کھاتے کو کریڈٹ کیا جاتا ہے۔ خردہ نقد کھاتے کا میزان ملایا جاتا ہے۔ فرق خردہ خزانچی کے پاس اصل نقد کو ظاہر کرتا ہے۔
| ادائیگیوں کا تجزیہ | ادا کی گئی رقم | واؤچر نمبر |
تفصیلات | تاریخ | وصول کی گئی رقم | ||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| متفرق | اسٹیشنری | کرایہ آمد و رفت | ٹیلی فون و ٹیلی گرام | محصول ڈاک | روپے | مئی 2017 | روپے | ||
| 85 25 60 45 47 40 |
225 165 |
55 195 60 24 15 |
34 87 |
40 105 98 42 40 |
55 40 105 98 195 85 60 42 34 25 165 24 87 60 45 47 40 40 15 |
وصول کیا گیا نقد آٹوکرایہ کوریر خدمات ڈاک ٹکٹیں ربر/پینسل /تراش/پنسل اسپیڈ پوسٹ چارجز ٹیکسی کرایہ(105+90) ہلکا ناشتہ آٹوکرایہ رجسٹرڈ پوسٹل چارجز ٹیلی گرام ڈھلائی کمپیوٹر اسٹیشنری بس کرایہ STD فون چارجز آفس کی صفائی جس میں جراثیم کش ادویہ شامل ہیں (24+35 روپے) ہلکا ناشتہ فوٹواسٹیٹ چارجز کوریرخدمات باربرداری بس کرایہ بیلنس c/d بقایا b/d نقد وصول |
01 02 03 04 05 06 07 08 09 10 12 13 14 16 19 19 20 22 23 28 29 30 31 جون 01 02 |
2،000 |
|
| 302 | 390 | 349 | 121 | 325 | 1,487 513 2,000 |
2،000 513 1،487 |
|||
سمائرہ ٹریڈرس کے بہی کھاتے
جرنل
| کریڈٹ رقم روپے |
ڈیبٹ رقم روپے |
L.F. | تفصیلات | تاریخ |
| 2,000 | 2,000 | Dr خردہ نقد کھاتہ نقد کھاتے کو خردہ خزانچی کو ادا کیا گیانقد |
2017 مئی 01 |
|
| 1,487 | 325 121 349 390 302 |
Dr ڈاک کھاتہ Dr ٹیلی فون و ٹیلی گرام کھاتہ Dr کرایہ آمدورفت کھاتہ Dr اسٹیشنری کھاتہ Dr متفرق اخراجات کھاتہ خردہ نقد کھاتے کو (خردہ اخراجات خردہ نقد کھاتہ میں چڑھائے گئے) |
مئی 31 | |
| 1,487 | 1,487 | Dr خردہ نقد کھاتہ نقد کھاتہ (خردہ خزانچی کو ادا کیا گیا نقد) |
خردہ نقد کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 1,487 513 2,000 |
متفرقات مطابق خردہ کیش بک بیلنس c/d |
2017 مئی 31 مئی 31 |
2,000 2,000 513 1,487 |
نقد بیلنس نقد b/d |
2017 مئی 01 جون 01 جون 01 |
سمائرہ ٹریڈرس کے بہی کھاتے
محصول ڈاک
. Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 325 | خردہ نقد | 2017 مئی 31 |
ٹیلی فون اور ٹیلی گرام کھاتہ
. Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 121 | خردہ نقد | 2017 مئی 31 |
کرایہ آمدورفت کھاتہ
. Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 349 | خردہ نقد | 2017 مئی 31 |
اسٹیشنری کھاتہ
. Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 390 | خردہ نقد | 2017 مئی 31 |
متفرق اخراجات کھاتہ
. Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 302 | خردہ نقد | 2017 مئی 31 |
4.1.4 کیش بک کو متوازن کرنا (Balancing of Cash Book)
وہ سبھی نقد لین دین جو نقد وصولیابیوں (ڈیبٹ) سے متعلق ہیں بائیں جانب اور وہ سبھی لین دین جو نقد ادائیگیوں (کریڈٹ) سے متعلق ہیں دائیں جانب تاریخ وار درج کیے جاتے ہیں۔ جب کسی کیش بک کا اہتمام کیا جاتا ہے تب لیجر میں ایک علاحدہ کیش بک نہیں کھولی جاتی۔ کیش بک اسی طرح متوازن کی جاتی ہے جس طرح لیجر میں کسی کھاتے کا توازن کیا جاتا ہے۔ لیکن یہاں یہ بات غور کرنے کی ہے کہ کیش بک کے معاملے میں ہمیشہ ڈیبٹ بیلنس ہوگا کیونکہ نقد ادائیگیاں، نقد وصولیابیوں اور مدت کی شروعات پر موجود نقدی سے کبھی تجاوز نہیں کرسکتیں۔
نقد وصولیابیوں کے لیے ماخذ دستاویز عام طور پر خزانچی کے ذریعہ جاری کی گئی رسید کی مثنٰی نقل ہوتی ہے۔ ادائیگی کسی دستاویز، بیجک، بل یا رسید وغیرہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے جو کیش بک میں لین دین کو درج کرنے کے لیے ماخذ دستاویز کے طور پر کام کرتی ہے۔ جب ادائیگی کی جاتی ہے تب یہ سبھی دستاویزات جنہیں عام طور پر واؤچر کہا جاتا ہے، ان پر سیریل نمبر ڈالے جاتے ہیں اور مستقبل کے حوالے اور تصدیق کے لیے ان کو الگ فائل میں فائل کیا جاتا ہے۔
مثال 1
میسرز کنتیا ٹریڈرس کے ذریعہ کیے جانے والے درج ذیل لین دین سے واحد کالمی کیش بک تیار کیجیے۔
| رقم | تفصیلات | تاریخ |
| 40,000 16,000 11,700 6,850 14,800 2,740 8,000 1,700 120 6,800 14,500 5,000 1,160 23,000 17,000 2,300 520 4,200 8,250 11,000 15,600 |
نقد باقی بینک میں جمع 12,000 روپے کے مطالبے کا مکمل تصفیہ جو پنیت سے وصول کیا گیا 7,000 روپے کے مطالبے کا مکمل تصفیہ جو رکمنی کو نقد ادا کیا گیا سدھیر کو اشیا کی نقدفروخت مالک کی بیوی کے لیے پالیسی پر سہ ماہی بیمہ قسط ادا کی گئی دفتر کا فرنیچر خریدا گیا اسٹیشنری خریدی گئی ادا کیا گیاکرایہ باربرداری (ڈھلائی) کمال کو ادا کیا گیا، ان کے ذریعہ منظور کی گئی رعایت6,800 روپے دوسو روپے گرمیت سے وصول انہیں منظور کی گئی کٹوتی 500 روپے گھریلو استعمال کے لیے نکالی گئی رقم بجلی کا بل ادا کیا گیا نقد فروخت اشیا نقد بنیاد پر کمال سے خریدی گئی اشیا ٹیلی فون چارجز ادا کیے گئے محصول ڈاک ادا کیا گیا ماہانہ کرایہ دیا گیا ماہانہ اجرتیں اور تنخواہیں ادا کی گئیں نقد خریدی گئی اشیا نقد فروخت کی گئی اشیا |
2017 ستمبر 01 ستمبر 02 ستمبر 04 ستمبر 05 ستمبر 06 ستمبر 06 ستمبر 07 ستمبر 07 ستمبر 07 ستمبر 10 ستمبر 11 ستمبر 12 ستمبر 14 ستمبر 17 ستمبر 21 ستمبر 24 ستمبر 26 ستمبر 28 ستمبر 29 ستمبر 29 ستمبر 30 |
کنتیا ٹریڈرس کے کھاتوں کی کتابیں (Books of Kuntia Traders)
کیش بک
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | ادائیگی |
تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | وصولی | تاریخ |
| 16,000 6,850 2,740 8,000 1,700 120 6,800 5000 1,160 17,000 2,300 520 4,200 8,250 11,000 27,960 1,19,600 |
بینک رکمنی ڈرائنگ (ذاتی استعمال) آفس فرنیچر اسٹیشنری کرایہ باربرداری کمل ڈرائینگ (ذاتی استعمال) بجلی کے چارجز خریداریاں ٹیلی فون چارجز محصول ڈاک کرایہ اجرتیں اور تنخواہیں خریداریاں بیلنس c/d |
2017 ستمبر 02 ستمبر 05 ستمبر 06 ستمبر 07 ستمبر 07 ستمبر 07 ستمبر 10 ستمبر 12 ستمبر 14 ستمبر 21 ستمبر 24 ستمبر 28 ستمبر 29 ستمبر 29 ستمبر 30 ستمبر 30 |
40,000 11,700 14,800 14,500 23,000 15,600 1,19,600 27,960 |
بیلنس b/d پنیت فروخت گرمیت فروخت فروخت بیلنس b/d |
2017 ستمبر 01 ستمبر 04 06ستمبر ستمبر 11 ستمبر 17 ستمبر 30 اکتوبر 01 |
مثال2
دو کالمی کیش بک میں درج ذیل لین دین درج کریں اور اس کو متوازن کریں
| رقم روپے | تفصیلات | تاریخ |
| 15,000 10,000 4,200 22,000 750 21,000 700 15,000 2,300 6,000 14,500 10,700 6,850 150 1,800 350 4,500 4,500 4,000 3,000 220 |
نقد بقایا بینک بقایا بذریعہ چیک بیمہ قسط ادا کی گئی نقد فروخت نقد کٹوتی (Discount) نقد خریداریوں کے لیے ادائیگی نقد کٹوتی بینک میں نقد جمع بذریعہ چیک ٹیلی فون بل ادا کیا گیا ذاتی استعمال کے لیے بینک سے نکالا گیا آفس استعمال کے لیے بینک سے نکالا گیا جون سے مکمل اور حتمی تصفیے کے لیے بذریعہ چیک وصول کیا گیا اور یہی رقم بینک میں جمع کی گئی مائیکل سے نقد وصول کیا گیا نقد کٹوتی منظور کی گئی نقد اسٹیشنری خریدی گئی نقد کرایہ ادا کیا گیا کمار سے چیک وصول کیا گیا کمار سے وصول کیے گئے چیک کو بینک میں جمع کیا گیا 28؍اگست کے کو ناقابل قبول اور بینک سے واپس کیے گئے چیک کو جمع کیا گیا کرایہ ادائیگی بذریعہ چیک چوکیدار کو نقد ادائیگی اجرت محصول ڈاک کے لیے نقد ادائیگی |
2017 اگست 01 اگست 03 اگست 08 اگست 09 اگست 09 اگست 10 اگست 14 اگست 16 اگست 20 اگست 23 اگست 24 اگست 25 اگست 25 اگست 28 اگست 31 اگست 31 اگست 31 اگست 31 |
نقد بہی
| بینک | نقد روپے | L.F. | ادائیگی | تاریخ | بینک روپے | نقد روپے | L.F. | وصولی | تاریخ |
| 4,200 2,300 6,000 14,500 4,500 4,000 4,700 40,200 |
21,000 15,000 1,800 350 4,500 3,000 220 16,980 62,850 |
C | بیمہ خریداریاں بینک ٹیلی فون اخراجات ذاتی استعمال (ڈرائنگ) نقد چھپائی اور اسٹیشنری کرایہ بینک کمار کرایہ اجرتیں محصول ڈاک بیلنس c/d |
2017 اگست 03 09 09 10 14 16 24 25 28 31 31 31 31 31 |
10,000 15,000 10,700 4,500 6,000 40,200 4,700 |
15,000 22,000 14,500 6,850 4,500 62,850 16,980 |
C C C |
بیلنس b/d فروخت نقد بینک جون مائیکل کمار نقد بقایا بیلنس b/d |
2017 اگست 01 08 09 16 20 23 25 28 31 ستمبر01 |
مثال3
ماہ جنوری 2017 کے لیے میسرز لیزر زون کے درج ذیل لین دین سے بینک کالم والی کیش بک تیار کیجیے اور انہیں متعلقہ لیجر کھاتوں میں چڑھائیے۔
| رقم روپے | تفصیلات | تاریخ |
| 4,000 3,200 400 7,000 2,000 2,200 2,000 4,500 7,000 200 600 3,000 800 500 1,000 1,700 |
نقد بقایا بینک اوورڈرافٹ ادا کی گئی اجرت نقد فروخت چیک کے ذریعہ خریدی گئی اشیا نقد خریدا گیا فرنیچر روہت کو نقد ادائیگی نقد فروخت بینک میں جمع کیے گئے بینک کے ذریعہ اوورڈرافٹ پر لگایا گیاسود ٹیلی فون بل ادا کیا گیا بذریعہ چیک اشیا کی فروخت اور وصول کیا گیا چیک (اسی دن جمع کیا گیا) کرایہ ادا کیا گیا ذاتی استعمال کے لیے نقد نکالا گیا تنخواہ ادا کی گئی بینک کے ذریعہ جمع کیا گیا سود |
2017 جنوری 01 جنوری 04 جنوری 05 جنوری 07 جنوری 09 جنوری 11 جنوری 13 جنوری 14 جنوری 16 جنوری 20 جنوری 25 جنوری 27 جنوری 29 جنوری 30 جنوری 31 |
میسرز لیزر زون کے بہی کھاتہ(Cash Book)
.Dr. Cr
| بینک | نقد روپے | L.F. | ادائیگی | تاریخ | بینک روپے | نقد روپے | L.F. | وصولی | تاریخ |
| 3,200 2,000 200 600 5,700 11,700 |
400 2,200 2,200 7,000 800 500 1,000 1,600 15,500 |
بقایہ b/d اجرتیں خریداری فرنیچر روہت بینک اوورڈرافٹ سود ٹیلی فون کرایہ ذاتی استعمال تنخواہ بیلنس b/d |
2017 جنوری 01 04 07 09 11 14 16 20 27 29 30 01 |
7,000 3,000 1,700 11,700 5,700 |
4,000 7,000 4,500 15,500 1,600 |
C | بیلنس b/d فروخت فروخت نقد فروخت سود بیلنس b/d |
2017 جنوری 01 05 13 14 25 31 اکتوبر 01 |
اجرت کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 400 | نقد | 2017 جنوری 04 |
فروخت کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 7,000 4,500 3,000 |
نقد نقد بینک |
2017 جنوری 05 جنوری 13 25جنوری |
خریداری کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 2,000 | بینک | 2017 جنوری 07 |
فرنیچر کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 2،200 | نقد | 2017 جنوری 09 |
روہت کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 2،000 | نقد | 2017 جنوری 11 |
اوورڈرافٹ سود (اداکیاگیا)کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
200 |
بینک | 2017 جنوری 16 |
ٹیلی فون اخراجات کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 600 | بینک | 2017 جنوری 20 |
کرایہ کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 800 | نقد | 2017 جنوری 27 |
ذاتی استعمال (Drawings)کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 500 | نقد | 2017 جنوری 29 |
تنخواہ کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 1،000 | نقد | 2017 جنوری 30 |
سود(وصول کیا گیا)کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 1،700 | بینک | 2017 جنوری 31 |
مثال 4
میسرز ایڈوانس ٹکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ کی دوہرے کالم کی کیش بک ماہ دسمبر 2014 کے لیے درج ذیل لین دین سے تیار کریں۔
| رقم روپے | تفصیلات | تاریخ |
| 3,065 6,780 1,000 3,000 2,000 1,200 3,000 6,500 400 9,000 300 1,200 600 2,000 1,000 6,000 500 2,000 340 850 2,150 7,200 4,000 3,000 2,500 800 |
نقد بقایا بینک میں خردہ خزانچی کو نقد ادا کیا گیا پریا سے وصول کیا گیا چیک نقد فروخت بینک میں جمع کیا گیا بینک میں پریا کا جمع کیا گیا چیک بذریعہ چیک فرنیچر خریدا گیا کاروباری اخراجات ادا کیے گئے نقد فروخت بینک چارجز بینک کے ذریعہ جمع کیے گئے ڈویڈینڈ بجلی بل ادا کیا گیا بذریعہ چیک نقد خریداریاں اشتہار کے لیے محنتانہ ادائیگی اشیا فروخت کی گئی اور چیک وصول کیا گیا (اسی دن جمع کیا گیا) قانونی محنتانہ ادا کیا گیا ذاتی استعمال کے لیے بینک سے نکالا گیا کاروباری اخراجات کے ادائیگی چھپائی بل بک کی چھپائی کے لیے ادائیگی بذریعہ چیک قسط کی ادائیگی نقد فروخت بذریعہ چیک ادا کی گئی تنخواہ کرایہ ادا کیا گیا بذریعہ چیک کمیشن وصول کیا گیا (اسی دن جمع کیا گیا) بذریعہ چیک خیرات دی گئی |
2017 دسمبر 01 دسمبر 02 دسمبر 03 دسمبر 04 دسمبر 05 دسمبر 06 دسمبر 08 دسمبر 10 دسمبر 12 دسمبر 13 دسمبر 15 دسمبر 16 دسمبر 17 دسمبر 19 دسمبر 21 دسمبر 22 دسمبر 23 دسمبر 24 دسمبر 25 دسمبر 26 دسمبر 27 دسمبر 28 دسمبر 29 دسمبر 30 دسمبر 31 |
ایڈوانس ٹکنالوجی کے بہی کھاتے
کیش بک
| بینک | نقد روپے | L.F. | ادائیگی | تاریخ | بینک روپے | نقد روپے | L.F. | وصولی | تاریخ |
| 6,500 300 600 2,000 2,150 4,000 800 4,330 20,680 |
1,000 1,200 3,000 400 2,000 1,000 500 340 850 3,000 10,975 24,265 |
C C |
خردہ خزانچی بینک بینک فرنیچر کاروباری اخراجات بینک اخراجات بجلی کے اخراجات خریداریاں اشتہارات قانونی محنتانہ ذاتی استعمال کاروباری اخراجات چھپائی بیمہ قسط تنخواہ کرایہ خیرات بیلنس c/d |
2016 دسمبر 02 05 06 08 10 13 16 17 19 22 23 24 25 26 28 29 31 31 |
6,780 1,200 3,000 1,200 6,000 2,500 20,680 4,330 |
3,065 3,000 2,000 9,000 7,200 24,265 10,975 |
C C |
بیلنسb/d پریا فروخت نقد نقد فروخت ڈیویڈینڈ فروخت فروخت کمیشن بیلنس b/d |
2017 دسمبر 01 03 04 05 06 12 15 21 27 30 2017 جنوری 01 |
(ii) لیجر پوسٹنگ (لیجر میں چڑھانا)
خردہ خزانچی کھاتہ (Petty Cashier’s Account)
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 1,000 | نقد | 2016 02 دسمبر |
پریا کا کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 3,000 | نقد | 2016 03 دسمبر |
فروخت کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 2,000 9,000 6,000 7.200 |
نقد نقد بینک نقد |
2016 دسمبر 04 دسمبر 12 دسمبر 21 27دسمبر |
فرنیچر کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 6,500 | بینک | 2016 08 دسمبر |
کھاتہ کاروباری اخراجات
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 400 | بینک | 2016 01 دسمبر |
بینک چارجز کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 300 | بینک | 2016 13 دسمبر |
ڈیویڈینڈ کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 1,200 | بینک | 2016 15 دسمبر |
بجلی اجرت کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 600 | بینک | 2016 16 دسمبر |
خریداری کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 2,000 | نقد | 2016 17 دسمبر |
اشتہارات کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 1,000 | نقد | 2016 19 دسمبر |
قانونی محنتانہ کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 500 | نقد | 2016 22 دسمبر |
ذاتی استعمال کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 2,000 | بینک | 2016 23 دسمبر |
کاروباری اخراجات کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 340 | نقد | 2016 24 دسمبر |
چھپائی کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 850 | نقد | 2016 25 دسمبر |
بیمہ قسط کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 2,150 | بینک | 2016 26 دسمبر |
تنخواہ کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 4000 | بینک | 2016 28 دسمبر |
کرایہ کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 3،000 | نقد | 2016 29 دسمبر |
کمیشن وصول کیا گیا کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 2,500 | بینک | 2016 30 دسمبر |
خیرات کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 800 | بینک | 2016 31 دسمبر |
4.2 خریداریاں (جرنل) بہی [Purchases (Journal) Book]
اشیا کی سبھی ادھار خریداریاں، خریداریوں کے جرنل میں درج کی جاتی ہیں جبکہ نقد خریداریوں کو کیش بک میں درج کیا جاتا ہے۔ آفس کا سازوسامان، فرنیچر اور عمارت وغیرہ کی خریداری اگر ادھار کی گئی ہے تو اس کا اندراج جرنل اصل (Journal Proper) میں ہوگا اور اگر ان جیسی اشیا کی خریداری نقد کی گئی ہے تو اندراج کیش بک میں ہوگا۔ وہ بیجک یا بل جو فرم سامان کے سپلایر سے حاصل کرتی ہے وہ بہی کے اندر اندراجات کے ریکارڈ کرنے میں ماخذی دستاویزات (Source Documents) کا کام دیتے ہیں اندراج، بیجک کی نیٹ رقم (Net Amount) کا کیا جاتا ہے۔ بیجک کی تجارتی کٹوتی اور دیگر تفصیلات کو اس بہی میں درج کیے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ خریداریوں کے جرنل کا فارمیٹ شکل 4.6 میں دکھایا گیا ہے۔
| رقم روپے | لیجر فولیو | سپلایر کا نام (کھاتے کو کریڈٹ کیا جائے گا) | بیجک نمبر | تاریخ |
خریداریوں کی بہی کے ماہانہ میزان، لیجر میں خریداری کھاتے کے ڈیبٹ میں چڑھائے جاتے ہیں۔ انفرادی سپلایروں کے کھاتے روزانہ چڑھائے جاسکتے ہیں۔ میسرز کنیکا ٹریڈرس سے حاصل درج ذیل تفصیلات پر غور کریں اور مشاہدہ کریں کہ خریداری جرنل میں ان اندراجات کو کس طرح درج کیا جاتا ہے۔
| تفصیلات | تاریخ |
| میسرز نیما الکٹرانکس (بیجک نمبر 3250) سے خریدے گئے : 20 چھوٹے سائز کے ٹی وی کی شرح 2000 روپے فی عدد،15 ٹیپ ریکارڈرس کی شرح 12,500 روپے فی عدد۔ سبھی مدوں کی شرح 20% تجارتی رعایت | 2017 اگست 04 |
| میسرز پون الکٹرانکس (بیجک نمبر 8260) سے خریدے گئے : 10 ویڈیو کیسٹ کی شرح 150 روپے فی عدد، 20 ٹیپ ریکارڈرس کی شرح 1,650 فی عدد۔ خریداریوں پر کی شرح 10% سے تجارتی رعایت۔ | اگست 10 |
| میسرز ناردرن الکٹرانکس (بیجک نمبر 4256) سے خریدے گئے: 15 ناردن اسٹیریو کی شرح 4,000 روپے فی عدد، 20 ناردرن کلر ٹی۔ وی۔ کی شرح 14,500 روپے فی عدد۔ تجارتی رعایت کی شرح ٪ 12.5 | اگست 18 |
| میسرز نیما الکٹرانکس (بیجک نمبر 3294) سے خریدے گئے: 10 چھوٹے سائز کی ٹی وی کی شرح 1,000 فی عدد، 5 کلر ٹی وی کی شرح 12,500 روپے فی عدد، تجارتی کٹوتی کی شرح 20% | اگست 26 |
| میسرز پون الکٹرانکس (بیجک نمبر 8281) سے خریدے گئے: 20 ویڈیو کیسٹ کی شرح 150 روپے فی عدد، 25 ٹیپ ریکارڈرس 1,600 روپے فی عدد۔ تجارتی رعایت کی شرح 10% | اگست 29 |
کنیکا ٹریڈرس کے بہی کھاتے
خریداریاں (جرنل) بہی
| رقم روپے | لیجر فولیو | سپلایر کا نام
(کھاتے کو کریڈٹ کیا جائے گا) |
بیجک نمبر | تاریخ |
| 1,82,000 31,050 3,06,250 54,000 38,700 6,12,000 |
نیما الکٹرانکس پون الکٹرانکس ناردرن الکٹرانکس نیما الیکٹرانکس پون الیکٹرانکس |
3250 8260 4256 3294 8281 |
2017 اگست 04 اگست 01 اگست 18 اگست 26 اگست 29 اگست 31 |
خریداری جرنل کے اندراجات متعلقہ رقوم کے ساتھ متعلقہ کھاتوں میں روزانہ کریڈٹ جانب پوسٹ کیے جاتے ہیں۔ خریداری جنرل کے میزان خریداری کھاتے کے ڈیبٹ جانب معیاری طور پر عموماً ماہانہ بنیاد پر پوسٹ کیے جاتے ہیں۔ تاہم اگر لین دین کی تعداد بہت زیادہ ہے تو میزان کرنے اور مناسب پوسٹنگ کرنے کا کام وقفے جیسے یومیہ، ہفتہ وار یا پندرہ روزہ پر انجام دیا جاسکتا ہے۔ خریداری جرنل سے لیجر میں چڑھانے کو نیچے مثال کے ذریعہ سمجھایا گیا ہے۔
کنیکا الیکٹرانکس کی بہی
نیما الکٹرانکس
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 1,82,000 54,000 |
خریداریاں خریداریاں |
2017 اگست 04 اگست 26 |
پون الکٹرانکس
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 31,050 38,700 |
خریداریاں خریداریاں |
2017 اگست 10 اگست 29 |
ناردرن الکٹرانکس
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 3,06,250 | خریداریاں | 2017 اگست 18 |
خریداری کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 6,12,000 | متفرقات مطابق خریداری جرنل |
2005 اگست 31 |
4.3 خریداری واپسی (جرنل) بہی [Purchases Return (Journal) Book]
اس بہی میں اشیا کی خریداری واپسی درج کی جاتی ہے۔ کبھی کبھی جو اشیا خریدی جاتی ہیں انہیں مختلف اسباب جیسے اشیا کا ناقص ہونا یا مطلوبہ معیار سے کوالٹی کا کام ہونا وغیرہ کی بنا پر واپس کردیا جاتا ہے۔ ہر واپسی کے لیے ایک ڈیبٹ نوٹ (ڈپلیکیٹ) تیار کیا جاتا ہے اور سپلایر کی بہی میں ضروری اندراجات کے لیے اصل اسے بھیج دیا جاتا ہے۔ سپلایر بھی ایک نوٹ تیار کر سکتا ہے جسے کریڈٹ نوٹ کہا جاتا ہے۔ خریداری واپسی جرنل میں اندراجات درج کرنے کے لیے ماخذ دستاویز عموماً ڈیبٹ نوٹ ہی ہوتا ہے۔ ڈیبٹ نوٹ میں پارٹی کا نام (جسے اشیا واپس کی گئی ہیں)، واپس کی گئی اشیا کی تفصیلات اور اشیا کی واپسی کا سبب لکھا جاتا ہے۔ ہر ڈیبٹ نوٹ پر سیریل نمبر پڑا ہوتا ہے اور تاریخ ڈالی جاتی ہے۔ خریداری واپسی جرنل کا فارمیٹ شکل 4.7(a) میں دکھایا گیا ہے۔
خریداری واپسی (جرنل)بہی
.Dr. Cr
| رقم روپے | لیجر فولیو | سپلایر کا نام (کھاتے کو کریڈٹ کیا جائے گا) | ڈیبٹ نوٹ نمبر | تاریخ |
شکل 4.7 (a) خریداری واپسی (جرنل) بہی کا فارمیٹ
باکس 2
ڈیبٹ اور کریڈٹ نوٹس (Notes)
ایک ڈیبٹ نوٹ وہ دستاویز ہے جو کریڈٹ پر فروخت کے علاوہ کسی دوسرے سبب سے پارٹی کے خلاف ڈیبٹ کی توثیق کرتا ہے۔ یہ معلوم ہونے پر کہ جو اشیا فراہم کی گئی ہیں وہ دیے گئے آرڈرکی شرائط کے مطابق بنیں ہیں تو، ناقص اشیا اس کے سپلایر کو واپس کردی جاتی ہیں اور سپلایر کو ڈیبٹ کے لیے نوٹ تیار کیا جاتا ہے یا اگر کسی گاہک سے اضافی رقم وصول کرنی ہو تب اضافی واجبات کے ساتھ گاہک کو ڈیبٹ کرنے کے لیے اس طرح کے نوٹ تیار کیے جاتے ہیں۔ ان دونوں حالتوں میں اس نوٹ کو ڈیبٹ نوٹ کہا جاتا ہے (شکل 4.7(b) دیکھیں)۔
کریڈٹ نوٹ اس وقت تیار کیا جاتا ہے جب کسی پارٹی کو کریڈٹ خریداری کے سوا کسی اور وجہ سے کریڈٹ دیا جانا ہوتا ہے۔ اسے لال روشنائی میں تیار کرنا ایک عام رواج ہے۔ جب اشیا گاہک سے واپس مل جاتی ہیں تب ایک کریڈٹ نوٹ اسے بھیج دیا جاتا ہے۔ کریڈٹ نوٹ کا مجوزہ پروفارما شکل 4.7 (c) میں دکھایا گیا ہے۔
نوٹ جاری کرنے والی فرم کا نام
نمبر فرم کا پتہ
جاری کرنے کی تاریخ...................
ڈیبٹ نوٹ
بنام: سپلایر کا نام
اشیا ڈلیوری چالان نمبر کے مطابق واپس کی گئیں
(واپس کردہ اشیا کی تفصیلات) رقم (روپے)
(……… روپے)
منیجر کے دستخط مع تاریخ
شکل 4.7 (b) ڈیبٹ نوٹ کا ایک نمونہ
نوٹ جاری کرنے والی فرم کا نام
نمبر فرم کا پتہ
جاری کرنے کی تاریخ...................
کریڈٹ نوٹ
بنام: گاہک کا نام
اشیا گاہک چالان نمبر کے مطابق واپس ہوئیں
(واپس اشیا کی تفصیلات) رقم (روپے)
(……… روپے)
منیجر کے دستخط مع تاریخ
شکل 4.7(c) : کریڈٹ نوٹ کا ایک نمونہ
کنیکا ٹریڈرس کی خریداری (جرنل) بہی ملاحظہ کریں آپ دیکھیں گے کہ 20 چھوٹے سائز کے ٹی۔ وی اور 15 ٹیپ ریکارڈرس نیما الکٹرانکس سے 1,82,000 روپے میں خریدے گئے تھے۔ تاہم سپردگی پر 2 چھوٹے سائز کے ٹی۔وی اور ٹیپ ریکارڈر ناقص پائے گئے اور ڈیبٹ نوٹ نمبر 03/2017 کے مطابق واپس کیے گئے تھے۔ اس معاملے میں خریداری واپسی بہی کھاتے درج ذیل طور پر تیار کیے جائیں گے۔
خریداری واپسی (جرنل)بہی
.Dr. Cr
| رقم روپے | لیجر فولیو | سپلایر کا نام (کھاتے کو کریڈٹ کیا جائے گا) | ڈیبٹ نوٹ نمبر | تاریخ |
| 13,200 13,200 |
نیما الیکٹرانکس | 03/2005 |
خریداری واپسی (جرنل) سے منتقلی (Posting) کے وقت ضرورت اس امر کی ہوتی ہے کہ سپلایر کے انفرادی کھاتوں سے واپسی کی رقم کو ڈیبٹ کیا جائے اور خریداری واپسی کھاتے کو میعادی میزان کے ساتھ کریڈٹ کیا جائے۔
نیما الکٹرانکس کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 13,200 | خریداری واپسی |
خریداری واپسی کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 13,200 | متفرقات مطابق خریداری واپسی بہی |
4.4 فروخت (جرنل) بہی [Sales (Journal) Book]
کاروبار کی ساری کریڈٹ فروخت کو ’’فروخت جرنل‘‘ میں درج کیا جاتا ہے۔ نقد فروخت کو کیش بک (Cash Book) میں درج کیا جاتا ہے۔ فروخت جرنل کا فارمیٹ اسی خریداری جرنل کی طرح ہے جسے پہلے واضح کیا جاچکا ہے۔ فروخت جرنل میں اندراجات درج کرنے کے لیے ماخذی دستاویز (Source Document) فروخت کے بیجک ہوتے ہیں جو کہ فرم کے ذریعہ گاہکوں کو جاری کیے جاتے ہیں۔ فروخت کی تاریخ۔ بیجک نمبر، گاہک کا نام اور بیجک کی رقم کو فروخت جرنل میں درج کیا جاتا ہے۔ فروخت سے متعلق لین دین کے بارے میں دیگر تفصیلات جس میں ادائیگی کی شرائط بھی شامل ہیں بیجک میں دستیاب ہوتی ہیں۔ درحقیقت فروخت بیجک دو یا دو سے زیادہ کی نقول ہر فروخت کے لیے تیار کی جاتی ہیں، کھاتہ نویس (Book keeper) فروخت بیجک کی ایک نقل سے فروخت جرنل میں اندراجات کرتا ہے۔ فروخت جرنل کے فارمیٹ کو شکل 4.8 میں دکھایا گیا ہے۔ فروخت جرنل میں ایک اضافی کالم گاہک سے وصول کیے گئے اور ایک مقررہ وقت کے اندر حکومت کو ادا کیے جانے والے فروخت ٹیکس کو درج کرنے کے لیے شامل کیا جاسکتا ہے۔ میعادی طور پر ہر ماہ کے آخر میں کالم کی رقم جمع کی جاتی ہے اور لیجر میں فروخت کھاتے کے کریڈٹ میں پوسٹ کی جاتی ہے۔ انفرادی گاہک کھاتوں کی ڈیبٹ جانب روزانہ منتقلی (Posting) کی جاسکتی ہے۔
.Dr. Cr
| رقم روپے | L.F. | گاہک کا نام ڈیبٹ کیا جانے والا کھاتہ |
بیجک نمبر | تاریخ |
شکل 4.8 فروخت (جرنل) کیش بک کا فارمیٹ
مثال کے لیے میسرز کوئنا سپلائیز نے مندرجہ ذیل سامان ادھار فروخت کیا:
(i) رمن ٹریڈرس کو دو عدد واٹر پیوریفائر کی شرح 2,100 روپے فی عدد اور پانچ بالٹیاں شرح 130 روپے فی عدد (بیجک نمبر 178 مورخہ 06 اپریل، 2017)۔
(ii) پانچ روڈ سائیڈ کنٹینرس کی شرح 4,200 روپے فی عدد میسرز نوتن انٹرپرائزیز کو (بیجک نمبر 180 مورخہ 09 اپریل، 2017)۔
(iii) 100 بڑی بالٹیاں کی شرح 850 روپے فی عدد میسرز رحمان ٹریڈرس کو (بیجک نمبر 209 مورخہ 28 اپریل، 2017)۔
اوپر بیان کیے گئے لین دین کو ذیل کے مطابق فروخت جرنل میں درج کیا جاسکتا ہے:
بکس آف کوئنا سپلائرس
فروخت(جرنل) بہی
.Dr. Cr
| رقم روپے | L.F. | گاہک کا نام ڈیبٹ کیا جانے والا کھاتہ |
بیجک نمبر | تاریخ |
| 4,850 21,000 85,000 1,10,850 |
رمن ٹریڈرس نوتن انٹرپرائزیز رمن ٹریڈرس |
2017 اپریل 06 اپریل 09 اپریل 28 اپریل 30 |
فروخت جرنل سے گاہک کے لیجر کھاتوں میں پوسٹنگ ڈیبٹ جانب رکھی جاتی ہے۔ خریداری جرنل کی طرح، انفرادی گاہک کھاتوں کو متعلقہ رقوم کے ساتھ عام طور پر روزانہ پوسٹ کیا جاتا ہے۔ فروخت جرنل کا میعادی طور پر (عموماً مہینے میں ایک بار) کل میزان کر لیا جاتا ہے اور اس میزان کو لیجرمیں فروخت کھاتے میں کریڈٹ کیا جاتا ہے۔ فروخت (جرنل) بہی کو جس کے بارے میں اوپر سمجھایا گیا ہے درج ذیل طریقے سے متعلقہ لیجر کھاتے میں پوسٹ کیا جائے گا:
رمن ٹریڈرس کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 4,850 85,000 |
فروخت فروخت |
2017 اپریل 06 اپریل 28 |
نوتن انٹرپرائزیزکھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 21,000 | فروخت | 2017 اپریل 01 |
فروخت کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 1,10,850 | متفرقات فروخت بہی کے مطابق |
2017 30 اپریل |
4.5 فروخت واپسی (جرنل) بہی [Sales Return (Journal) Book]
اس جرنل کا استعمال گاہکوں کے ذریعہ اشیا کی واپسی کو انہیں کریڈٹ پر درج کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ گاہک سے اشیا کی وصولی پر ایک کریڈٹ نوٹ تیار کیا جاتا ہے بالکل ایسے ہی جیسا کہ پہلے ڈیبٹ نوٹ کے بارے میں بتایا جا چکا ہے۔کریڈٹ نوٹ اور ڈیبٹ نوٹ کے درمیان فرق یہ ہے کہ کریڈٹ نوٹ فروخت کار کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے جبکہ ڈیبٹ نوٹ خریدار کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے۔ ڈیبٹ نوٹ کی طرح کریڈٹ نوٹ کو بھی ڈپلیکیٹ میں تیار کیا جاتا ہے اور گاہک کے نام واپس ہوئی کاروباری اشیا کی تفصیلات اور رقم سے متعلق تفصیل پر مشتمل ہوتا ہے۔ فروخت واپسی بہی میں اندراجات درج کرنے کے لیے ماخذ دستاویز کریڈٹ نوٹ ہے ۔ فروخت واپسی کا فارمیٹ شکل 4.9 میں دکھایا گیا ہے۔
فروخت واپسی (جرنل) بہی
.Dr. Cr
| رقم روپے | L.F. | گاہک کا نام کریڈٹ کیا جانے والا کھاتہ |
کریڈٹ نمبر | تاریخ |
شکل 4.9 : فروخت واپسی (جرنل) کافارمیٹ
کوئینا سپلائر کی فروخت واپسی (جرنل) بہی سے رجوع کریں۔ آپ پائیں گے کہ دو واٹرپیوریفائر رمن ٹریڈرس کو 2,100 روپے فی عدد کے حساب سے فروخت کیے گئے تھے جن میں سے ایک پیوریفائر، مینوفیکچرنگ نقص کے سبب واپس ہو گیا تھا (کریڈٹ نوٹ نمبر -10/2017 اس معاملے میں فروخت واپسی (جرنل) بہی درج ذیل طور پر تیار ہوگی:
فروخت واپسی (جرنل) بہی
.Dr. Cr
| رقم روپے | L.F. | گاہک کا نام کریڈٹ کیا جانے والا کھاتہ |
کریڈٹ نمبر | تاریخ |
| 2,100 2,100 |
رمن ٹریڈرس | 10/2017 |
فروخت واپسی جرنل کی پوسٹنگ میں ضروری یہ ہوتا ہے کہ گاہک کے کھاتے کو واپسی کی رقم کے ساتھ کریڈٹ کیا جائے اور فروخت کو میعادی جمع کے ساتھ ڈیبٹ کیا جائے جیسا کہ خریداریوں کے جنرل سے پوسٹنگ کے معاملے میں کیا جاتا ہے۔
رمن ٹریڈرس کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 2,100 | فروخت واپسی |
فروخت واپسی کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 2,100 | متفر قات فروخت واپسی بہی کے مطابق |
مثال 5
میسرز ہائی لائف فیشن کی درج ذیل لین دین کو خریداری اور خریداری واپسی بہی میں درج کریں اور ستمبر ماہ 2014 کے لیے لیجر کھاتوں میں انہیں چڑھائیں۔
| تفصیلات | تاریخ |
| میسرز رتنا ٹریڈرس سے کریڈٹ پر درج ذیل اشیا کی خریداری بیجک نمبر 714 کے مطابق 25 قمیصیں 300 روپے فی قمیص کے حساب سے 20 پینٹیں 300 روپے فی پینٹ کے حساب سے تجارتی چھوٹ 10% میسرز بامبے فیشن ہاؤس سے کریڈٹ پر درج ذیل اشیا کی خرید بیجک نمبر 327 کے مطابق 10 فینسی پائجامے 500 روپے فی پائجامہ 20 فینسی ہیٹ 100 روپے فی ہیٹ تجارتی چھوٹ 5% میسرز رتنا ٹریڈرس کو اشیا کی واپسی ڈیبٹ نوٹ نمبر 102 کے مطابق 3 قمیصیں 300 فی قمیص 1 پینٹ 700 فی پینٹ تجارتی چھوٹ 10% کم کریں میسرز زولٹا فیشن سے کریڈٹ پر درج ذیل اشیا کی خریداری بیجک نمبر 6781 کے مطابق 10 جیکٹ 1000 روپے فی جیکٹ 5 سادہ شرٹ 200 روے فی شرٹ تجارتی چھوٹ 15% کم کریں میسرز برائڈ پیلیس سے کریڈٹ پر درج ذیل اشیا کی خریداری بیجک نمبر 1076 کے مطابق 10 فینسی لہنگا 2,000 روپے فی لہنگا 5% کمی بطور تجارتی چھوٹ ڈیبٹ نوٹ 103 کے مطابق بامبے فیشن ہاؤس کو واپسی اشیا ڈیبٹ نوٹ 103 کے مطابق 2 فینسی پائجامے 500 روپے فی پائجامہ 4 فینسی ہیٹ 100 روپے فی ہیٹ 5% کمی بطور تجارتی چھوٹ میسرز برائڈ پیلیس کوڈیبٹ نوٹ 105 کے مطابق اشیا کی واپسی 1 فینسی لہنگا 2,000 روپے فی لہنگا 5% تجارتی رعایت گھٹائیں۔ |
2017 ستمبر 01 ستمبر 08 ستمبر 10 ستمبر 15 ستمبر 20 ستمبر 24 ستمبر 28 |
ہائی لائف فیشن کھاتوں کی کتابیں
خریداری (جرنل) بہی
| رقم روپے | L.F. | سپلائر کا نام (کریڈٹ کیا جانے والا کھاتہ) |
بیجک نمبر | تاریخ |
| 19,350 6,650 9,350 19,000 54,350 |
رتنا ٹریڈرس بامبے فیشن ہاؤس زولٹا فیشن برائڈ پیلیس |
714 327 6781 1076 |
2017 ستمبر 01 ستمبر 08 ستمبر 15 ستمبر 20 ستمبر 30 |
خریداری واپسی (جرنل) بہی
| رقم روپے | L.F. | سپلائر کا نام (کھاتہ ڈیبٹ کیا جانا ہے) |
بیجک نمبر | تاریخ |
| 1,440 1,330 1,900 4,670 |
رتنا ٹریڈرس بامبے فیشن ہاؤس برائڈ پیلیس |
102 103 106 |
2017 ستمبر 10 ستمبر 24 ستمبر 28 ستمبر 30 |
(ii) لیجر میں چڑھانا
ہائی لائف فیشن کے کھاتوں کی کتابیں
رتنا ٹریڈرس اکاؤنٹ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 19,350 | خریداریاں | 2017 01 ستمبر |
1,440 | خریداری واپسی | 2017 10 ستمبر |
بامبے فیشن ہاؤس کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 6,650 | خریداریاں | 2017 08 ستمبر |
1,330 | خریداری واپسی | 2017 24ستمبر |
زولٹا فیشن کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 9,350 | خریداریاں | 2017 15 ستمبر |
برائڈ پیلیس کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 19,000 | خریداریاں | 2017 20ستمبر |
1,900 | خریداری واپسی | 2017 28ستمبر |
خریداری کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 54,350 | خریداری جرنل کے مطابق متفرقات |
2017 30ستمبر |
خریداری واپسی کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 4,670 | متفرقات خریداری واپسی بہی کے مطابق |
2017 30ستمبر |
مثال 6
میسرز ونیت اسٹورس کی فروخت اور فروخت واپسی بہی میں درج ذیل لین دین درج کریں۔
| تفصیلات | تاریخ |
| میسرزروہت اسٹورس کو بیجک نمبر 325کے مطابق کریڈٹ پر درج ذیل اشیا فروخت کی گئیں 30 کتب اطفال، 60 روپے فی کتاب 20 کتب حیوانات، 50 روپے فی کتاب |
2017 دسمبر 01 |
| بیجک نمبر 328 کے مطابق میرا اسٹور کو کریڈٹ پر درج ذیل اشیا کی فروخت کی گئیں 100 گریٹنگ کارڈس، 12 روپے فی عدد 50 موسیقی کارڈس، 50 روپے فی عدد تجارتی چھوٹ، 5% کم کریں |
دسمبر 05 |
| بیجک نمبر 329کے مطابق میسرز میگا اسٹیشنرس کو کریڈٹ پر اشیا کی فروخت کی گئیں 50 رائیٹنگ پیڈس، 20 روپے فی عدد 50 کلر بکس، 30 روپے فی عدد 20 روشنائی پیڈس 16 فی عدد |
دسمبر 10 |
| میسرز روہت اسٹور سے کریڈٹ نوٹ نمبر 201 کے مطابق اشیا کی واپسی 2 کتب اطفال، 60 روپے فی عدد 1 کتب حیوانات، 50 روپے فی عدد |
دسمبر 15 |
| بیجک نمبر 355 کے مطابق میسرز آبھا ٹریڈرس کو کریڈٹ پر اشیا کی فروخت 100 کارڈس بکس، 10 روپے فی عدد 50 نوٹ بکس، 35 روپے فی عدد تجارتی رعایت 5% کم کریں |
دسمبر 19 |
| کریڈٹ نوٹ 204 کے مطابق میسرز میگا اسٹیشنرس سے اشیا کی واپسی 2 کلر بکس، 30 روپے فی عدد |
دسمبر 22 |
| بیجک نمبر 325 کے مطابق بھارتی اسٹورس کو کریڈٹ پر اشیا کی فروخت 100 گریٹنگ کارڈس، 20 روپے فی عدد 100 فینسی لفافے، 5 فی عدد |
دسمبر 26 |
| میسرز آبھا ٹریڈس سے اشیا کی واپسی کریڈٹ نوٹ نمبر 207 کے مطابق 20 کارڈس بکس، 10 روپے فی عدد 5 نوٹ بکس، 35 روپے فی عدد تجارتی رعایت 5% کم کریں |
دسمبر 30 |
ونیت اسٹورس کے کھاتو ںکی کتابیں
فروخت (جرنل) بہی
| رقم روپے | .J.F | گاہک کا نام (کھاتہ ڈیبٹ کیا جانا ہے) |
بیجک نمبر | تاریخ |
| 2,800 3,515 2,820 2,375 2,500 14,010 |
روہت اسٹورس میرا اسٹورس میگا اسٹیشنرس ابہا ٹریڈرس بھارتی اسٹورس |
325 328 329 335 340 |
2017 دسمبر 01 دسمبر 05 دسمبر 10 دسمبر 19 دسمبر 26 دسمبر 31 |
فروخت واپسی د(جرنل)بہہی
| رقم روپے | .J.F | گاہک کا نام (کھاتہ ڈیبٹ کیا جانا ہے) |
بیجک نمبر | تاریخ |
| 170 150 333 653 |
روہت اسٹورس میگا اسٹیشنرس آبھار ٹریڈرس |
201 204 206 |
2017 دسمبر 15 دسمبر 22 دسمبر 30 دسمبر 31 |
(ii) لیجر میں چڑھانا
روہت اسٹورس کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 170 | فروخت واپسی | 2017 15دسمبر |
2,800 | فروخت | 2017 01 دسمبر |
میرا اسٹورس کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 3,515 | فروخت | 2017 دسمبر 05 |
میگااسٹیشنرس کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 150 | فروخت واپسی | 2017 22دسمبر |
2,820 | فروخت | 2017 10دسمبر |
آبھا ٹریڈرس کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 333 | فروخت واپسی | 30 دسمبر | 2,375 | فروخت | 2017 دسمبر 19 |
بھارتی اسٹورس کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 2,500 | فروخت | 2017 26دسمبر |
فروخت کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 14,010 | متفرقات مطابق فروخت بہی |
31دسمبر |
فروخت واپسی کھاتہ
.Dr. Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 653 | متفرقات مطابق فروخت بہی |
2017 دسمبر 31 |
مثال 7
خریداری بہی اور خریداری واپسی بہی تیارکریں اور درج ذیل لین دین درج کریں :
| 2017 | |
| 5 اگست 7 اگست 20اگست |
میسرز رماکانت دہلی (بیحک نمبر 6780)سے 20 ٹیلی ویژن 15،000روپےفی عدد ،05 ڈی وی ڈی پلیئر 10،000روپے فی عدد ،تجارتی چھوٹ ٪10۔ 02 ٹیلی ویژن میسرز رماکانت دہلی،(خراب ہونے کی صورت میں )کو ڈیبٹ نوٹ نمبر 211 کے مطابق واپس کیے گئے۔ میسرزسمے الیکٹرانکس،ہریانہ سے (بیحک نمبر 1011)10واشنگ مشینیں 5000 روپے فی عدد اور 5ٹیلی ویژن 25000روپے فی عدد ،تجارتی چھوٹ %5 مندرجہ بالاخریداری پر جی ایس ٹی کی شرح اس طرح ہیں: CGST @9% SGST @9% IGST @18% |
خریداری بہی
| IGST | SGST | CGST | خریداریاں | کل(روپے) | تفصیل | L.F. | سپلائر کا نام | بیحک نمبر | تاریخ |
| 29،925 29،925 |
28,350 28,350 |
28,350 28،350 28،350 |
3,15,000 1,66,250 4،81،250 |
3,71,700 1,96,175 5,67,875 |
3,00,000 50,000 3,50,000 35,000 3,15,000 28,350 28,350 50,000 1,25,000 1,75,000 8,750 1,66,250 29،925 |
کل |
میسرز رماکانت ،دہلی 20 ٹیلی ویژن 15000 روپے فی عدد 05 ڈی وی ڈی پلیئر 10،000 روپے فی عدد رعایت:تجارتی چھوٹ %10@ جمع:%9 @ CGST %9 @SGST میسرز سمے الیکٹرانکس ،ہریانہ 10 واشنگ مشینیں 5000 روپے فی عدد 05 ٹیلی ویژن 25000 روپے فی عدد رعایت : تجارتی چھوٹ %5@ جمع %9@CGST %9@CGST |
6780 101 |
2017 15 اگست 20 اگست 31 اگست |
خریداری واپسی بہی
| IGST | SGST | CGST | خریداریاں | کل(روپے) | تفصیل | L.F. | سپلائر کا نام | بیحک نمبر | تاریخ |
| ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
2430 2430 |
2430 2430 |
27،000 27،000 |
31،860 31،860 |
30،000 3000 27،000 2430 2430 کل |
میسرزرماکانت،دہلی 02 ٹیلی ویژن 15000روپے فی عدد تجارتی چھوٹ %10@ جمع :%9@CGST %9@SGST |
311 | 2017 15 اگست 31 اگست |
مثال 8
میسرز آکاش،راجستھان کی فروخت بہی اور فروخت واپسی بہی میں درج ذیل لین دین درج کریں:
| 2017 | |
| میسرز اہل بردرس،دہلی کو فروخت کیا (بیحک نمبر3620) 25 قمیصیں 300 روپے فی قمیص 20 پینٹیں 700 روپے فی پینٹ تجارتی چھوٹ %8 میسرز اہل بردرس ،دہلی کو 05 قمیضیں واپس کیں (کریڈٹ نوٹ نمبر 612) میسرز کشن ٹریڈرس،جےپور کو فروخت کیا(بیجک نمبر 3621) 10 جیکٹ 900 روپے فی جیکٹ 05 سادہ قمیضیں 400 روپے فی قمیض تجارتی چھوٹ %8 ریڈیمیڈ کپڑوں پر GST شرح لاگو 2.5%@CGST 2.5%@SGST 5%@IGST |
7 اگست 10 اگست 18 اگست |
4.6 جرنل اصل(Journal Proper)
جس بہی سے ایسے لین دین درج ہوتے ہیں جنہیں خصوصی جرنلوں میں جگہ نہیں ملتی اس بہی کو جرنل اصل (Journal Proper) یا جرنل بقایا (Journal Residual) کے طور پر جانا جاتا ہے۔
اس جرنل میں درج ذیل لین دین کو درج کیا جاتا ہے:
1۔ افتتاحی اندراج: نئے حساب داری سال کی شروعات میں بہی کھاتوں کے نئے مجموعے کھولنے اور ان میں اثاثوں، واجبات اور اصل کے افتتاحی بیلنس درج کرنے کے لیے اس میں جرنل میں افتتاحی اندراج کیا جاتا ہے۔
2۔ تطبیقی اندراجات (Adjustment Entries): باقی کرایہ، پیشگی ادا کردہ بیمہ، فرسودگی (Depreciation) اور پیشگی وصول کیے گئے کمیشن وغیرہ کے حصول کی بنیاد پر لیجر کھاتے کو تازہ ترین کرنے کے لیے اس طرح کے تطبیقی اندراجات، حسابداری مدت کے آخر میں کیے جاتے ہیں۔
3۔ درستگی اندراجات: اصل اندراج کے بہی کھاتوں میں لین دین کو درج کرنے میں غلطیوں کو دور کرنے اور لیجر کھاتوں میں انہیں چڑھانے کے لیے اس جرنل کا استعمال کیا جاتا ہے۔
4۔ منتقلی اندراجات: حسابی سال کے آخر میں ڈرائینگ کھاتے کو کیپیٹل کھاتے میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اخراجات کھاتے اور آمدنی کھاتے جن کا متوازن کرنے کے وقت بقایا نہیں نکالا جاتا انہیں مخصوص لین دین کو درج کرنے کے لیے کھولا جاتا ہے۔ کاروبار سے متعلق کھاتوں جیسے فروخت، خریداری، افتتاحی اسٹاک، آمدنی، حصولیابی اور اخراجات وغیرہ اور ڈرائینگ (وصولی) کو سال کے آخر میں بند کیا جاتا ہے اور ان کے میزان/بقایا کو جرنل اندراجات درج کرنے کے ذریعہ ٹریڈنگ اور نفع و نقصان کھاتے میں منتقل کیا جاتا ہے۔ انہیں اختتامی اندراجات (Clossing Entries) کہا جاتا ہے۔
5۔ دیگر اندراجات : اوپر درج کیے گئے 1 تا 4 اندراجات کے علاوہ جرنل اصل میں درج ذیل لین دین کو بھی درج کیا جاتا ہے:
(i) چیک کے ناقابل ادائیگی (Dishonous) ہو جانے کے وقت وصول کی گئی چھوٹ (Discount) یا پہلے سے منظور شدہ ڈسکاؤنٹ کی منسوخی کے لیے اندراج
(ii) اشیا کے سوا کریڈٹ پر خرید و فروخت کی مدیں۔
(iii) ذاتی استعمال کے لیے مالک کے ذریعہ نکالی گئی اشیا۔
(iv) فروخت کو بڑھاوا دینے (Sales Promotion) کے لیے سیمپل کے طور پر سامان کی تقسیم۔
(v) بل آف ایکسچینج کی تصدیق اور ناقابل ادائیگی (Endorsement and Dishonour)۔
(vi) مال کی ترسیل اور جوائینٹ و ینچر کے متعلق لین دین وغیرہ۔
(vii) آگ یا چوری یا خراب ہونے کی وجہ سے اشیا کا نقصان۔
اپنی فہم کی جانچ کیجیے I
درست جواب کاانتخاب کریں:
(a) جب کوئی فرم کسی کیش بک کا استعمال کرتی ہے تب اسے استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے:
(i) جرنل اصل کا
(ii) خریداری (جرنل) بہی
(iii) فروخت یا بکری (جرنل) بہی
(iv) لیجر میں بینک اور نقد کھاتے
(b) دوہرے کالم کی کیش بک میں درج کیا جاتا ہے؟
(i) سبھی لین دین
(ii) نقد اور بینک لین دین
(iii) صرف نقد لین دین
(iv) صرف ادھار لین دین
(c) نقد پر خریدی گئی اشیا کو درج کیا جاتا ہے۔
(i) خریداری (جرنل) بہی میں
(ii) بکری (جرنل) بہی میں
(iii) کیش بک میں
(iv) خرید واپسی (جرنل) بہی میں
(d) کیش بک میں لین دین درج نہیں کیا جانا:
(i) نقد نوعیت کا
(ii) ادھار نوعیت کا
(iii) نقد اور ادھار نوعیت
(iv) ان میں سے کسی کا نہیں
(e) اس تمام لین دین کی میزان کو خرید کھاتے میں چڑھایا جاتا ہے:
(i) فرنیچر کی خرید
(ii) نقد اور ادھار خرید
(iii) خرید واپسی
(iv) اسٹیشنری کی خرید
(f) فروخت واپسی جرنل کی میعادی میزان (Periodic Total) کو چڑھایا جاتا ہے:
(i) فروخت یا بکری کھاتہ میں
(ii) اشیا کھاتہ میں
(iii) خرید واپسی کھاتہ میں
(iv) فروخت واپسی کھاتہ میں
(g) کیش بک میں بینک کھاتے کا کریڈٹ بیلنس ظاہر کرتا ہے:
(i) اوور ڈرافٹ
(ii) ہمارے بینک میں جمع شدہ نقد
(iii) بینک سے نکالا گیا نقد
(iv) ان میں سے کوئی نہیں
(h) خرید واپسی جرنل کے میعادی میزان کو چڑھایا جاتا ہے:
(i) خرید کھاتہ میں
(ii) نفع و نقصان کھاتہ میں
(iii) خرید واپسی کھاتہ میں
(iv) فرنیچر کھاتہ میں
(i) کھاتوں کے توازن کرنے کا مطلب ہے:
(i) ڈیبٹ جانب کا میزان
(ii) کریڈٹ جانب کا میزان
(iii) ڈیبٹ اور کریڈٹ کے میزان کا فرق
(iv) ان میں سے کوئی نہیں
4.7 کھاتوں کا توازن (Balancing the Accounts)
لیجر میں کھاتوں کو میعادی طور پر متوازن کیا جاتا ہے، عام طور پر حسابی مدت کے آخر میں، تاکہ ہر رقم کی خالص حیثیت (Net position) کا پتہ چلایا جاسکے۔ کسی رقم کو متوازن کرنے کا مطلب یہ ہے کہ دونوں جانب کا میزان کیا جاتا ہے اور ان کے درمیان فرق کو اس جانب دکھایا جاتا ہے جو کم ہوتا ہے تاکہ ان کے میزان کو مساوی یا باہم مطابق بنایا جاسکے۔ الفاظ ’’بیلنس c/d‘‘ کو دونوں جانب کے درمیان فرق کی رقم کے مقابل تحریر کیا جاتا ہے۔ بقایا رقم کو اگلی حسابی مدت میں لایا جاتا ہے (Brought down, b/d) جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اس وقت تک جاری رہنے والا حساب ہے جب تک آخری طور پر تصفیہ نہ ہو جائے یا بند نہ ہو جائے۔
اگر ڈیبٹ جانب، کریڈٹ جانب سے تجاوز کر جائے تب فرق کو کریڈٹ جانب تحریر کیا جاتا ہے، اگر کریڈٹ، ڈیبٹ جانب سے تجاوز کر جائے تب دونوں کے درمیان فرق کو ڈیبٹ جانب ظاہر کرتے ہیں اور انہیں علی الترتیب ڈیبٹ اور کریڈٹ بقایا (بیلنس) کہا جاتا ہے۔ اخراجات نقصانات اور منافع/ آمدنی کے کھاتوں کا بیلنس نہیں کیا جاتا بلکہ ٹریڈنگ اور نفع و نقصان کھاتے میں منتقل کرکے اسے بند کیا جاتا ہے۔ کھاتے کو باہم مطابق یا متوازن کرنے کو مثال کی مدد سے ذیل میں سمجھایا گیا ہے اور لین دین کو درج کرنے، لیجر میں چڑھانے اور اس کو متوازن کرنے کے سارے عمل کی وضاحت کی گئی ہے۔
| تفصیلات | تاریخ |
| نقد 1,00,000 روپے سے کاروبار کی شروعات کی گئی۔ 40,000 روپے بینک میں جمع کیے گئے 6,000 روپے کا فرنیچر، 42,000 کی زمین نقد خریدی گئی۔ بجلی کے تار اور پلگ کی خریداری کے لیے میسرز ملک اینڈ برادرس کو 17,000 روپے کا چیک ادا کیا گیا۔ میسرز ہانڈا کمپنی سے بمطابق بیجک نمبر 554 درج ذیل سامان خریدا گیا: (i) Smg. Ltd کے 1,000 واٹ 28 امرشن ہیٹر (Immersion Heaters) کی شرح روپے 50 اور (ii) 40 ٹیوب لائٹ 35 @ روپے تجارتی رعایت کی شرح 125% 2,300 روپے کی نقد اسٹیشنری خریدی گئی میسرز دیال ٹریڈ رس سے25,000 روپے 6% کے حساب سے قرض لیے گئے اور اگلے دن بینک میں رقم جمع کی گئی۔ 80 روپے بار برداری کرایہ اور دیگر اجرتیں 20 روپے میسرز براری لمیٹڈ سے خریداری (دیکھیے بیجک نمبر 125 کے حساب میں) (i) 50 ٹیبل لیمپ (یونیورسل) شرح 80 روپے (ii) 20 بجلی کیتلیاں (جنرل) شرح 125 روپے (iii) 5 بجلی آئرن شرح 300 روپے تجارتی رعایت 20% میسرز رمنیک کے حساب میں فروخت بحوالہ بیجک نمبر 871 : (i) 10 ایمرشن ہیٹر 1000 واٹ کی شرح 60 روپے (ii) 5 ٹیبل لیمپ کی شرح 100 روپے (iii) 2 بجلی آئرن کی شرح 320 روپے کریڈٹ پر میسرز کپاڑیہ کو فروخت کیے گئے بحوالہ بیجک نمبر 880۔ (i) 15 ایمرشن ہیٹر کی شرح 60 روپے ۔ (ii) 15 ٹیوب لائٹ کی شرح 38 روپے۔ رمنیک سے داخلی واپسی: (i) 2 ایمرشن ہیٹر (ii) 1 بجلی آئرن 4,000 روپے بذریعہ چیک کرایہ ادا کیا گیا۔ میسرز رونگتا سے نقد خریداری کی گئی: (i) 5 ایمرزن ہیٹر 1000 واٹ 45 @ روپے براری لمٹیڈ کو اشیا کی واپسی (i) 3 ٹیبل لیمپس (یونیورسل) (ii) 2 بجلی کیتلی (iii) 1 بجلی آئرن کوالٹی فرنیچر لمیٹڈ سے حساب میں فرنیچر خریدا گیا 8,000 روپے۔ اشتہار کے لیے ادا ادا کیے گئے 1,200 روپے۔ میسرز دمن کو فروخت بحوالہ بیجک نمبر 902 (i) 10 الیکٹرک کیتلی (جنرل) کی شرح 13 روپے میسرز کوچر کمپنی سے کریڈٹ پر خریدا گیا بحوالہ بیجک نمبر 205 (i) 25 الیکٹرک مکسر ،شرح 600 روپے فی عدد (ii) 40 الیکٹرک آئرن (خاص) ،شرح 540 روپے، تجارتی رعایت 20% میسرز رمنیک کو فروخت حساب میں بحوالہ بل نمبر 925 :4 الیکٹرک مکسرس، شرح 600 روپے تمام مطالبات کے تصفیے کے بعد فائنل ادائیگی کے طور پر میسرز رمنیک سے 3,700 روپے کی مطلوبہ رقم کا چیک دو دن کے بعد بینک میں جمع کیا گیا۔ میسرز بُراری لمٹیڈ سے کریڈٹ پر درج ذیل سامان خریدا گیا بحوالہ بیجک 157 : (i) 10 الیکٹرک کیتلیاں کی شرح 125 روپے (ii) 30 الیکٹرک لیمپ، شرح 80 روپے، تجارتی رعایت 20% میسرز نوتن کے حساب میں فروخت بحوالہ بیجک نمبر 958: (i) 2 الیکٹرک مکسر، شرح 600 روپے فی عدد بجلی کے تاروں اور پلگ کی نقد فروخت 14,500 روپے، نقد رعایت 200 روپے کی منظوری کی گئی۔ ہتیش سے نقد خریداری (i) 5 الیکٹرک پنکھے، شرح 740 روپے فی عدد بجلی کا بل ادا کیا گیا 1,320 روپے میسرز بُراری لمٹیڈ کو مکمل اور فائنل ادائیگی بذریعہ چیک 320 روپے کی ان کی چھوٹ منظور کی گئی میسرز موہت مارٹ سے 3,200 روپے کی اسٹیشنری حساب میں خریدی گئی میسرز دمن کو حساب میں فروخت بحوالہ بیجک نمبر 981 (i) 15 ٹیبل لیمپس، شرح 100 روپے فی عدد (ii) 10 ایمرشن ہیٹرس 1000 واٹ، شرح 80 روپے۔ 5,000 روپے بینک میں جمع کیے گئے۔ ذاتی استعمال کے لیے 8,000 روپے نکالے گئے۔ 2,700 روپے کا ٹیلی فون بل بذریعہ چیک ادا کیا گیا۔ بیمہ ادا کیا گیا 1,600 روپے بذریعہ چیک۔ میسرز ہانڈا کمپنی کو 2,450 روپے بذریعہ چیک اور میسرز کوچر کو 2,800 روپے بذریعہ ادا کیے گئے چیک جنہوں نے 1,280 روپے بطور رعایت منظور کیے۔ |
2017 اپریل 01 اپریل 02 اپریل 02 اپریل 03 اپریل 04 اپریل 04 اپریل 05 اپریل 05 اپریل 06 اپریل 07 اپریل 08 اپریل 10 اپریل 11 اپریل 11 اپریل12 اپریل 15 اپریل 16 اپریل 18 اپریل 19 اپریل 20 اپریل 21 اپریل 21 اپریل 23 اپریل 23 اپریل 24 اپریل 25 اپریل 25 اپریل 26 اپریل 27 اپریل 28 اپریل 30 اپریل 30 اپریل 30 اپریل 30 |
خریداری (جرنل) بہی
| رقم روپے | L.F | سپلائر کا نام (کھاتہ کریڈٹ کیا جانا ہے) | بیجک نمبر | تاریخ |
| 2,450 6,400 29,280 2,280 40,410 |
ہانڈا کمپنی بُراری لمٹیڈ کوچر کمپنی بُراری لمیٹڈ |
544 125 205 157 |
2017 اپریل 04 اپریل 06 اپریل 19 اپریل 21 اپریل 30 |
فروخت( جرنل) بہی
| رقم روپے | L.F | سپلائر کا نام (کھاتہ کریڈٹ کیا جانا ہے) | بیجک نمبر | تاریخ |
| 1,740 1,470 1,300 2,400 1,200 2,300 10,410 |
رمنیک کپاڑیہ دمن رمنیک نوتن دمن |
871 880 902 925 958 981 |
2017 اپریل 07 اپریل 08 اپریل 18 اپریل 20 اپریل 23 اپریل 27 اپریل 30 |
خریداری واپسی (جرنل)بہہی
| رقم روپے | L.F | سپلائر کا نام (کھاتہ ڈیبٹ کیا جانا ہے) | بیجک نمبر | تاریخ |
| 632 632 |
برُاری لمٹیڈ | 2017 اپریل 12 اپریل 30 |
فروخت واپسی (جرنل)بہی
| رقم روپے | L.F | سپلائر کا نام (کھاتہ ڈیبٹ کیا جانا ہے) | بیجک نمبر | تاریخ |
| 440 440 |
رمنیک | 2017 اپریل 10 اپریل 30 |
جرنل اصل(Journal Proper)
| کریڈٹ رقم روپے | ڈیبٹ رقم روپے | L.F | تفصیلات | تاریخ |
| 8,000 | 8,000 | Dr. فرنیچر کھاتہ کوالٹی فرنیچر کھاتہ (کریڈٹ پر فرنیچر کی خریداری) |
2017 اپریل 15 |
|
| 320 | 320 | Dr. بوراری لمٹیڈ کھاتہ کٹوتی کھاتہ (رعایت وصول کی گئی) |
اپریل 25 | |
| 3,200 | 3,200 | Dr. اسٹیشنری کھاتہ موہت مارت کھاتہ (کریڈٹ پر اسٹیشنری مدوں کی خرید) |
اپریل26 | |
| 1,280 | 1,280 | کوچر کھاتہ رعایت کھاتہ میں (رعایت وصول کی گئی) |
اپریل30 | |
| 12,800 | 12,800 | کل میزان |
کیش بک
| بینک روپے | نقدروپے | .L.F | تفصیلات | تاریخ | بینک روپے | نقدروپے | .L.F | تفصیلات |
تاریخ |
17,000 4,000 7,728 2,700 1,600 2,450 28,000 10,222 73,700 |
40,000 6,000 42,000 2,300 100 25,000 225 1,200 3,700 3,700 1,320 5,000 8,000 4,655 1,43,200 |
C C C C |
بینک فرنیچر زمین خریداری اسٹیشنری متفرق اخراجات بینک کرایہ خریداریاں اشتہار بینک خریداریاں بجلی اجرتیں بُراری لمٹیڈ بینک ڈرائنگس ٹیلی فون چارجز بیمہ ہانڈا کمپنی کوچر اینڈ کمپنی بیلنس c/d |
2017 اپریل 02 02 02 03 04 05 06 11 11 16 23 24 25 25 28 30 30 30 30 30 30 |
40,000 25,000 3,700 5,000 73,700 10,222 |
1,00,000 25,000 3,700 14,500 1,43,200 4,655 |
C C C C |
اصل نقد 6% قرض نقد رمنیک نقد فروخت نقد بیلنس c/d |
2017 اپریل 01 02 05 06 21 23 23 28 مئی 01 |
اندراج شدہ لین دین لیجر میں چڑھائے جائیں گے
کیپٹل کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 1,00,000 1,00,000 |
نقد |
2017 اپریل 01 |
1,00,000 1,00,000 |
بیلنس c/d | 2017 اپریل 30 |
%قرض کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 25,000 25,000 |
نقد | 2017 اپریل 05 |
25,000 25,000 |
بیلنس c/d | 2017 اپریل 30 |
رمٹیک کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 440 3700 4,140 |
فروخت واپسی نقد |
2017 اپریل 10 اپریل 21 |
1,740 2,400 4,140 |
فروخت فروخت |
2017 اپریل 07 اپریل 20 |
فروخت کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 14,500 10,410 24,910 |
نقد متفرقات |
2017 اپریل 23 اپریل 30 |
فرنیچر کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 14,000 14,000 |
بیلنس c/d | 2017 اپریل30 |
6,000 8,000 14,000 |
نقد کوالٹی فرنیچر |
2017 اپریل 02 اپریل 15 |
زمین کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 42,000 42,000 |
بیلنس c/d | 2017 اپریل30 |
42,000 42,000 |
نقد | 2017 اپریل02 |
خریداری کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 17,000 225 3,700 40,410 61,335 |
بینک بینک نقد متفرقات |
2017 اپریل 03 اپریل 11 اپریل 24 اپریل 30 |
اسٹیشنری کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 2,300 3,200 5,500 |
نقد موہت مارٹ |
2017 اپریل 04 اپریل 26 |
متفرق اخراجات
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 100 100 |
نقد | 2017 اپریل 05 |
کرایہ کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 4،000 4،000 |
بینک | 2017 اپریل 04 |
اشتہار کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 12،00 12،00 |
نقد | 2017 اپریل 16 |
بجلی چارجز کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 1،320 1،320 |
نقد | 2017 اپریل 25 |
ڈرائنگس کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 8،000 8،000 |
نقد | 2017 اپریل 30 |
ٹیلی فون چارجز کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 2،700 2،700 |
بینک | 2017 اپریل 30 |
بیمہ کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 1،600 1،600 |
بینک | 2017 اپریل 30 |
کوالٹی فرنیچر کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 8،000 8،000 |
فرنیچر | 2017 15 اپریل |
8،000 8،000 |
بیلنس c/d | 2017 اپریل 30 |
موہت مارٹ کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 3,200 3,200 |
اسٹیشنری | 2017 اپریل 26 |
3,200 3,200 |
بیلنس c/d | 2017 اپریل 30 |
خرید واپسی کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 632 632 |
متفرقات | 2017 اپریل 30 |
ہانڈا کمپنی کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 2،450 2،450 |
خریداریاں | 2017 اپریل 04 |
2،450 2،450 |
بینک | 2017 اپریل 30 |
براری لمٹیڈ کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 6،400 2،280 8،680 |
خریداریاں خریداریاں |
2017 اپریل 06 اپریل 21 |
632 7,728 320 8,680 |
خریداری واپسی بینک ڈسکاؤنٹ |
2017 اپریل 12 اپریل 25 |
کوچھر کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 29,280 29,280 |
خریداریاں | 2017 اپریل 19 |
28،000 1،280 29،280 |
بینک ڈسکاؤنٹ |
2017 اپریل 30 |
فروخت واپسی کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 440 440 |
متفرقات | 2017 اپریل 30 |
کپاڈیہ کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 1،470 1،470 |
بیلنس c/d | 2017 اپریل 30 |
1,470 1,470 |
فروخت | 2017 اپریل 08 |
دمن کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 3,600 3,600 |
بیلنس c/d | 2017 اپریل 30 |
1,300 2,300 3,600 |
فروخت فروخت |
2017 اپریل 18 اپریل 17 |
نوتن کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 1,200 1,200 |
بیلنس c/d | 2017 اپریل 30 |
1,200 1,200 |
فروخت |
2017 اپریل 23 |
کٹوتی وصول شدہ کھاتہ
.Dr . Cr
| رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ | رقم (روپے) | جرنل فولیو | تفصیلات | تاریخ |
| 320 1,280 1,600 |
بوراری لمیٹیڈ کوچھر |
2017 اپریل 25 اپریل 30 |
اپنی فہم کی جانچ کیجیے II
1۔ درست الفاظ سے پر کیجیے:
(a) کیش بک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جرنل ہے۔
(b) جرنل اصل میں صرف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رعایت (Discount) درج کی جاتی ہے۔
(c) سپلائر کو کریڈٹ پر خرید شدہ اشیا کی واپسی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جرنل میں درج کی جائے گی۔
(d) کریڈٹ پر فروخت کیے گئے اثاثے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں درج کیے جاتے ہیں۔
(e) دوہرے کالم کی کیش بک میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے متعلق لین دین درج کیے جاتے ہیں۔
(f) کیش بک کے ڈیبٹ جانب کا میزان کریڈٹ جانب کے مقابلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
(g) کیش بک میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کا لین دین کو درج نہیں ہوتا۔
(h) دوہرے کالم کی کیش بک میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لین دین کو بھی درج کیا جاتا ہے۔
(i) کیش بک میں بینک کالم کے ذریعہ دکھایا گیا کریڈٹ بیلنس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
(j) خردہ خزانچی کو میعاد کے شروع میں ادا کی گئی رقم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رقم کے طور پر جانی جاتی ہے۔
(k) خریداری بہی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر خریدی گئی اشیا کو درج کیا جاتا ہے۔
2۔ بیان کیجیے کہ آیا درج ذیل بیانات صحیح ہیں یا غلط:
(a) جرنل، ثانوی اندراج کی بہی ہے۔
(b) کسی اندراج میں ایک ڈیبٹ کھاتے اور ایک سے زیادہ کریڈٹ کھاتوں کو مرکب اندراج (Compound
Entry) کہا جاتا ہے۔
(c) کریڈٹ پر فروخت کیے گئے اثاثے کو فروخت جرنل میں درج کیا جاتا ہے۔
(d) خرید بہی میں نقد اور ادھار خریداریاں درج کی جاتی ہیں۔
(e) نقد فروخت کو بکری یا فروخت جرنل میں درج کیا جاتا ہے۔
(f) کیش بک میں وصولیابیوں اور ادائیگیوں سے متعلق لین دین کو درج کیا جاتا ہے۔
(g) لیجر ایک ضمنی کتاب ہے۔
(h) خردہ کیش بک وہ بہی ہے جس میں بڑی ادائیگیوں کا ریکارڈ ہوتا ہے۔
(i) وصول شدہ نقد کو کیش بک کے ڈیبٹ جانب درج کیا جاتا ہے۔
(j) کیش بک کے ڈیبٹ اور کریڈٹ دونوں جانب جو لین دین درج کیا جاتا ہے اس کو متقابل اندراج (Contra
Entry) کہا جاتا ہے
(k) کھاتے کو متوازن کرنے کا مطلب ڈیبٹ اور کریڈٹ جانب کا میزان ہے۔
(l) مشین کی کریڈٹ خریداری کو خرید بہی میں درج کیا جاتا ہے۔
باب میں متعارف کرائی گئیں کلیدی اصطلاحات
- پوسٹنگ (چڑھانا)
- فروخت (جرنل) بہی [Sales (Journal) Book]
- روزنامچے (Day Books)
- کھاتوں کو باہم مطابق بنانایا متوازی کرنا (Balancing of Accounts)
- کیش بک (Cash Books)
- خرید (جرنل) بہی[Purchase (Journal) Book]
- خردہ کیش بک (Petty Cash Book)
- خرید واپسی (جرنل) بہی [Purchases Return (Journal) Book]
- فروخت واپسی (جرنل) بہی [Sales return (Journal) Book]
تعلیمی مقاصد کے حوالے سے خلاصہ
1۔ جرنل: اصل اندراج کی بنیادی بہی۔
2۔ کیش بک : وہ بہی جو سبھی نقد وصولیابیوں اور ادائیگیوں کو درج کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
3۔ خردہ کیش بک : وہ بہی جو چھوٹی نقد ادائیگیاں درج کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
4۔ خرید بہی: ایک خاص جرنل جس میں صرف کریڈٹ خریداری درج کی جاتی ہے۔
5۔ فروخت جرنل: ایک خاص جرنل جس میں صرف کریڈٹ فروخت درج کیا جاتا ہے۔
6۔ خرید واپسی بہی : وہ بہی جس میں خریدی گئی اشیا کی واپسی درج کی جاتی ہے۔
7۔ فروخت واپسی بہی: ایک خاص بہی جس میں کریڈٹ پر فروخت شدہ کاروباری اشیا کی واپسی درج کی جاتی ہے۔
مشق کے لیے سوالات
مختصر جواب
1۔ مختصراً بیان کیجیے کہ کیش بک کس طرح جرنل اور لیجر دونوں ہے؟
2۔ متقابل اندراج (Contra Entry)کا کیا مقصد ہے؟
3۔ خاص مقصد کے بہی کھاتے کیا ہیں؟
4۔ خردہ کیش بک کیا ہے؟ اسے کیسے تیار کیا جاتا ہے؟
5۔ جرنل اندراجات کو چڑھانے یا پوسٹ کرنے کے مفہوم کی وضاحت کیجیے۔
6۔ معاون جرنل (Subsidiary Journal) کے استعمال کا کیا مقصد ہے:
7۔ واپسی داخلی اور واپسی بیرونی کے درمیان فرق تحریر کیجیے۔
8۔ لیجر فولیو (Ledger Folio) سے آپ کیا سمجھتے ہیں؟
9۔ تجارتی رعایت اور نقد رعایت کے درمیان کیا فرق ہے؟
10۔ کسی جرنل سے لیجر تیار کرنے کا عمل تحریر کیجیے۔
11۔ خردہ کیش بک میں پیشگی رقم (Imprest Money) سے آپ کیا سمجھتے ہیں۔
طویل جوابات
1۔ خاص مقصد کے بہی کھاتوں کو تیار کرنے کی ضرورت کی بیان کیجیے۔
2۔ کیش بک کیا ہے؟ کیش بک کی اقسام کی وضاحت کیجیے۔
3۔ متقابل اندراج کیا ہے؟ آپ دوہرے کالم کی کیش بک تیار کرتے وقت اس اندراج کو کیسے انجام دے سکتے ہیں۔
4۔ خردہ کیش بک کیا ہے؟ خردہ کیش بک کے فوائد تحریر کیجیے۔
5۔ جرنل کی ذیلی تقسیم (Sub-division)کے فوائد بیان کیجیے۔
6۔ کھاتوں کو باہم مطابق یا متوازن کرنے سے آپ کیا سمجھتے ہیں؟
عددی سوالات
سادہ کیش بک
1۔ دسمبر 2016 کے لیے سادہ کیش بک میں درج ذیل لین دین کا اندراج کیجیے۔
رقم روپے
01 نقد بقایا 12,000
05 بھانو سے نقد وصول کیا گیا 4,000
07 کرایہ ادا کیا گیا 2,000
10 مراری سے نقد اشیا خریدی گئی 6,000
15 نقد فروخت اشیا 9,000
18 اسٹیشنری کی خرید 300
22 راہل کو حساب میں نقد ادائیگی 2,000
28 ادا کی گئی تنخواہ 1,000
30 ادا کیا گیا کرایہ 500
(جواب : نقد بقایا 13,200 روپے)
2۔ نومبر 2016 کے لیے سادہ کیش بک میں درج ذیل لین دین کو درج کیجیے۔
رقم روپے
01 نقد بقایا 12,500
04 ہری کو نقد ادائیگی 600
07 خریدی گئی اشیا 800
12 امت سے نقد وصول 1,960
16 نقد فروخت اشیا 800
20 منیش کو ادائیگی 590
25 باربرداری کرایہ ادا کیا گیا 100
31 تنخواہ ادا کی گئی 1,000
(جواب : نقد بقایا 12,170 روپے)
3۔ دسمبر 2017 کے لیے سادہ کیش بک میں درج ذیل لین دین کا اندراج کیجیے۔
رقم روپے
01 نقد بقایا 7,750
06 سونو کو ادائیگی 45
08 خریدی گئی اشیا 600
15 پرکاش سے نقد وصولی 960
20 نقد فروخت 500
25 ایس کمار کو ادائیگی 1,200
30 کرایہ ادا کیا گیا 600
(جواب : نقد بقایہ 6,765 روپے میں)
بینک کالم کیش بک
4۔ دسمبر 2016 کے لیے بینک کالم کیش بک میں درج ذیل لین دین درج کیجیے۔
01 نقد کے ساتھ کاروبار کی شر وعات 80,000
04 بینک میں جمع کیے گئے 50,000
10 راہل سے نقد وصولی 1,000
15 اشیا کی نقد خریداری 8,000
22 بذریعہ چیک اشیا خریدی گئیں 10,000
25 شیام کو نقد ادائیگی 20,000
30 دفتر کے استعمال کے لیے بینک سے نکالا گیا 2,000
31 کرایہ ادا کیا گیا بذریعہ چیک 1,000
(جواب : نقد بقایا 5,000، بینک میں 37,000 روپے)
5۔ دسمبر 2005 کے لیے دوہرے کالم کی کیش بک درج ذیل معلومات کی مدد سے تیار کیجیے۔
01 نقد کاروبار کی شروعات 1,20,000
03 نقد بینک میں ادا کیا گیا 50,000
05 سشمتا سے سامان خریدا گیا 20,000
06 دنکر کو فروخت اشیا فروخت کی گئیں اور چیک وصول کیا گیا 20,000
10 سشمتا کو نقد ادائیگی 20,000
14 دسمبر 6، 2016 کو چیک وصول کیا گیا اور بینک میں جمع کیا گیا 12,000
18 رانی کو فروخت اشیا 500
22 رانی سے نقد وصولی 12,000
27 کمیشن وصول کیا گیا 5,000
30 ذاتی استعمال کے لیے نقد نکالا گیا 2,000
(جواب : نقد بقایا 64,500 روپے، بینک میں 70,000 روپے)
6۔ نومبر 2017 کے لیے امبیکا ٹریڈرس کی دوہرے کالم کی کیش بک میں درج ذیل لین دین درج کریں۔
روپے
01 نقد کے ساتھ کاروبار شروع کیا 50,000
03 ICICI میں بینک کھاتہ کھولا 30,000
05 نقد خریدی گئی اشیا 10,000
10 نقد خریدی گئی آفس مشین 5,000
15 روہن سے کریڈٹ پر فروخت اشیا اور چیک وصول کیا گیا 7,000
18 نقد فروخت 8,000
20 روہن کا چیک بینک میں جمع کیا گیا
22 کاریہ باربرداری بذریعہ چیک ادا کیا گیا 500
25 ذاتی استعمال کے لیے نقد نکالا گیا 2,000
30 کرایہ ادا کیا گیا بذریعہ چیک 1,000
(جواب: نقد ہاتھ میں 11,000 روپے، نقد بینک میں 35,500 روپے)
7۔ ستمبر 2017 کے لیے درج ذیل معلومات سے دوہرے کالم کی کیش بک تیار کیجیے
روپے
01 نقد ہاتھ میں 7,500
بینک اوورڈرافٹ 3,500
03 اجرتیں ادا کی گئیں 200
05 نقد فروخت 7,000
10 بینک میں جمع کیا گیا نقد 4,000
15 اشیا خریدی گئیں اور بذریعہ چیک ادائیگی کی گئی 2,000
20 کرایہ ادا کیا گیا 500
25 ذاتی استعمال کے لیے بینک سے نکالا گیا 400
30 تنخواہ ادا کی گئی 1,000
(جواب: نقد ہاتھ میں 8,800، نقد بینک میں 1,900 روپے)
8۔ جنوری 2017 میں میسرز موہت ٹریڈرس کی ڈبل کالم کیش بک میں مندرجہ ذیل لین دین کا اندراج کیجئے:
روپے
01 کیش ان ہینڈ 3,500
بینک اوورڈرافٹ 2,300
03 نقد مال خریدا 1,200
05 مزدوری 200
10 نقد بکری 8,000
15 بینک میں روپے جمع کیے 6,000
22 چیک کے عوض مال فروخت کیا اور اسی دن چیک کو بینک
میں جمع کیا 2,000
25 بذریعہ چیک کرایہ ادا کیا 1,200
28 ذاتی استعمال کے لیے بینک سے روپے نکالے 1,000
31 بذریعہ چیک مال خریدا 1,000
(جواب نقد ہاتھ میں 4,100 روپے،نقد بینک میں 2,500روپے)
9۔ اگست 2017 مندرجہ ذیل لین دین سے ڈبل کالم کیش بک تیار کیجئے:
روپے
01 کیش ان ہینڈ 17,500
کیش ایٹ بینک 5,000
03 نقد فروخت 3,000
05 جسمیت سے چیک وصول ہوا 10,000
08 نقد مال فروخت کیا 7,000
10 جسمیت کا چیک بینک میں جمع کیا
12 بذریعہ چیک مال خریدا 20,000
15 بینک کے ذریعہ انتظامی اخراجات ادا کئے 1,000
18 نقد بکری 7,000
20 بینک میں روپے جمع کیے 10,000
24 تجارتی اخراجات کی ادائیگی 500
27 بذریعہ چیک کمیشن موصول ہوا 6,000
29 کرایہ ادا کیا 2,000
30 ذاتی استعمال کے لیے کیش نکالا 1,200
31 تنخواہ ادا کی 6,000
( جواب : نقد ہاتھ میں 8,800روپے نقد بینک میں 10,000روپے)
10۔ روچی ٹریڈرس نے جولائی 2017 کو درج ذیل بقایاجات کے ساتھ اپنی کیش بک کی شروعات کی۔ نقد ہاتھ میں 1,354 روپے اور بینک کے رواں کھاتے میں 7,560 روپے باقی تھے، جولائی 2017 کے مہینے میں درج ذیل لین دین تھا:
روپے
03 نقد فروخت 2,300
05 بذریعہ چیک مال خریدا 6,000
08 نقد فروخت 10,000
12 تجارتی اخراجات ادا کیے گئے 700
15 بذریعہ چیک مال فروخت کیا ( اسی دن بینک میں جمع کیا گیا) 20,000
18 بذریعہ چیک موٹر کار خریدی گئی 15,000
20 منیشا سے وصول کیا گیا چیک (اسی دن جمع کیا گیا) 10,000
22 نقد فروخت 7,000
25 منیشا کا چیک ناقابل ادائیگی (Dishonour) قرار دیا گیا اور واپس ہوا
28 کرایہ ادا کیا گیا 2,000
29 ٹیلی فون کے اخراجات بذریعہ چیک ادا کیے گئے 500
31 ذاتی استعمال کے لیے نقد نکالا گیا 2,000
بینک کالم والی کیش بک تیار کیجیے۔
(جواب : نقد ہاتھ میں 15,954، نقد بینک میں 6,060 روپے)
خردہ نقد بہی
11۔ خردہ کیش بک درج ذیل لین دین سے تیار کیجیے۔ پیشگی رقم 2,000 روپے ہے۔
جنوری 2017 روپے
01 ڈھلائی کی ادائیگی 50
02 STD کے چارجز 40
02 بس کرایہ 20
03 ڈاک کے محصولات 30
04 ملازمین کے لیے ہلکا ناشتہ 80
06 کوریر چارجز 30
08 گاہکوں کو ناشتہ 50
10 ڈھلائی کرایہ 35
15 منیجر کے لیے ٹیکسی کرایہ 70
18 اسٹیشنری 65
20 بس کرایہ 10
22 فیکس چارجز 30
25 ٹیلی گرام چارجز 35
27 محصول ڈاک 200
29 فرنیچر کی مرمت 105
30 لانڈری اخراجات 115
31 متفرق اخراجات 100
(جواب : نقد بقایہ 935 روپے)
12۔ ہفتہ وار پیشگی رقم 500 روپے کے ساتھ دسمبر 30، 2014 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران درج ذیل لین دین کو درج کیجیے۔
جنوری 2017 روپے
24 اسٹیشنری 100
25 بس کرایہ 12
25 ڈھلائی 40
26 ٹیکسی کرایہ 80
27 عارضی مزدوروں کو دی گئی اجرت 90
29 محصول ڈاک 80
(جواب: نقد بقایا 98 روپے)
دیگر معاون بہی کھاتے
13۔ میسرز گپتا ٹریڈرس کے جولائی 2017 کے خرید جرنل (بہی) میں درج ذیل لین دین کا اندراج کریں:
01 بیجک نمبر 2004 کے مطابق راہل ٹریڈرس سے خریداری
40 جیل پین 60 روپے فی عدد کے حساب سے
80 نوٹ بک 15 روپے فی عددکے حساب سے
50 نوٹ بک 20 روپے فی عددکے حساب سے
تجارتی رعایت 10%
15 گلوبل اسٹیشنرس سے بیجک نمبر 1132 کے مطابق خریداری
40 روشنائی پیڈس 8 روپے فی عددکے حساب سے
50 فائلیں، 10 روپے فی عدد کی شرح سے
20 کلربکس، 20 روپے فی عدد کی شرح سے
تجارتی رعایت 5%
23 لامبا فرنیچر سے خریداری بمطابق بیجک نمبر 3201
2 کرسیاں 600 روپے فی عددکی شرح سے
1 میز 1000 روپے فی میزکی شرح سے
25 ممبئی ٹریڈرس سے خریداری بمطابق بیجک نمبر 1111
10 پیپر رم، 100 روپے فی رِم کی شرح سے
400 ڈرائنگ شیٹ، 3 فی عددکی شرح سے
20 پیکٹ واٹر کلر، 40 روپے فی پیکٹ کی شرح سے
(جواب: خرید بہی کا کل میزان 8,299)
14۔ میسرز بنسل الکٹرانکس کی فروخت (جرنل) بہی میں درج ذیل لین دین کا اندراج کریں:
ستمبر2014
01 امیت ٹریڈرس کو فروخت بل نمبر 4321 کے مطابق
20 پاکٹ ریڈیو، 70 روپے فی ریڈیوکی شرح سے
2 ٹی وی سیٹ B & W (6") 800 روپے فی ٹی وی کی شرح سے
10 ارون کو فروخت بل نمبر 4351 کے مطابق فروخت کیا گیا
5 ٹی۔وی سیٹ (20") B & W 3,000 فی ٹی۔وی کی شرح سے
2 ٹی۔وی سیٹ (21") کلر، 4,800 روپے فی ٹی۔وی کی شرح سے
22 ہانڈا الکٹرانکس کو بل نمبر 4,399 کے مطابق فروخت
10 ٹیپ ریکارڈرس، 600 روپے فی عدد کی شرح سے
5 واک مین، 300 روپے فی عددکی شرح سے
28 ہریش ٹریڈرس کو بل نمبر 4430 کے مطابق فروخت
10 مکسر جوسر گراینڈر، 800 فی عددکی شرح سے
(فروخت بہی کا کل میزان 43,100 روپے)
15۔ اپریل 2017 کے لیے درج ذیل لین دین سے خرید واپسی (جرنل) بہی تیار کیجیے۔
اپریل 2017 روپے
05 میسرز کار تک ٹریڈرس کو اشیا کی واپسی 1,200
10 ساحل پرائیویٹ لمٹیڈ کو اشیا کی واپسی 2,500
17 میسرز کوہ نور ٹریڈرس کو اشیا کی واپسی
مندرجہ قیمت 2,000 روپے کے لیے 10% تجارتی کٹوتی کم کریں۔
28 میسرز بانڈا ٹریڈرس کو بیرونی واپسی 550
(جواب : خریداری واپسی بہی کا کل میزان 6,150 روپے)
16۔ جولائی 2017 کے لیے بنسل الکٹرانکس کے درج ذیل لین دین سے داخلی واپسی جرنل بہی تیار کیجیے۔
جولائی 2017 روپے
04 میسرز گپتا ٹریڈرس سے اشیا کی واپسی 1,500
10 میسرز ہریش ٹریڈرس سے اشیا کی واپسی 800
18 میسرز راہل ٹریڈرس سے غیر تفریح شدہ اشیا کی واپسی 1,200
28 سشیل ٹریڈرس سے غیر تفریح شدہ اشیا کی واپسی 1,000
(جواب : فروخت واپسی کا میزان 4,500 روپے)
درج کرنا، چڑھانا اور باہم مطابق کرنا
17۔ مناسب ذیلی بہی کھاتے تیار کیجیے اور انہیں ماہ فروری 2017 کے لیے درج ذیل لین دین سے لیجر میں چڑھائیے:
فروری 2017 روپے
01 سچن کو فروخت اشیا 5,000
04 کشل ٹریڈرس سے خریداری 2,480
06 منیش ٹریڈرس کو اشیا کی فروخت 2,100
07 سچن سے واپسی اشیا 600
08 کشل ٹریڈرس کو واپسی 280
10 مکیش کو فروخت 3,300
14 کنال ٹریڈرس خریداری 5,200
15 ترون سے خریدا گیا فرنیچر 3,200
17 نریش سے خریداری 4,060
20 کنال ٹریڈرس کو واپس 200
22 مکیش سے داخلی واپسی 250
24 مندرج قیمت کے لیے کیرتی اینڈ کمپنی سے اشیا کی خریداری 5,700
پر 10% تجارتی ڈسکاؤنٹ کم کریں
25 شری چاند کو اشیا کی فروخت 6600
5% تجارتی ڈسکاؤنٹ کم کریں
26 رمیش برادرس کو فروخت 4,000
28 کیرتی اینڈ کمپنی کو بیرونی واپسی 1,000
10% تجارتی ڈسکاؤنٹ
28 رمیش برادرس سے 500 روپے کی اشیا کی واپسی
(جواب : میزان فروخت بہی = 20,670
میزان خرید بہی 16,870
میزان خرید واپسی بہی 1,380
میزان فروخت واپسی بہی 1,350)
18۔ میسرز ماربل ٹریڈرس کے لیجر کے بقایا جات یکم اپریل 2017 کو درج ذیل تھے:
اپریل 2017 روپے
نقد ہاتھ میں 6,000
نقد بینک میں 12,000
قابل وصول بل 7,000
رمیش (Cr) 3,000
اسٹاک (اشیا) 5,400
واجب الادابل 2,000
راہل (Dr) 9,700
ہمانشو (Dr) 10,000
ماہ کے دوران لین دین تھا:
اپریل روپے
01 منیش کو اشیا کی فروخت 3,000
02 رمیش سے اشیا کی خریداری 8,000
03 راہل سے نقد وصولی حساب بے باق 9,200
05 ہمانشو سے حساب میں نقد وصول 4,000
06 بذریعہ چیک رمیش کو ادائیگی 6,000
08 بذریعہ چیک ادا کیا گیا کرایہ 1,200
10 منیش سے نقد وصول 3,000
12 نقد فروخت 6,000
14 رمیش کو واپسی اشیا 1,000
15 رمیش کو ادائیگی، حساب بے باق 3,700
ڈسکاؤنٹ وصول کیا گیا 300
18 کشال کو فروخت اشیا 10,000
20 تجارتی اخراجات ادا کیے گئے 200
21 ذاتی استعمال کے لیے نکالی گئی رقم 1,000
22 کشال سے واپسی اشیا 1,200
24 کشال سے نقد وصول 6,000
26 اسٹیشنری کے لیے ادا کی گئی رقم 100
27 خرچ ڈاک 60
28 تنخواہ ادا کی گئی 2,500
29 شیتل ٹریڈرس سے خریداری اشیا 7,000
30 کیرتی کو فروخت اشیا 6000
ہانڈا ٹریڈرس سے خریداری اشیا 5,000
درج بالا لین دین کو جرنل میں تحریر کریں اور لیجر میں چڑھائیں۔
اپنی فہم کی جانچ کے لیے جانچ فہرست
اپنی فہم کی جانچ کیجیے I-
(a) (iv) (b) (ii) (c) (iii) (d) (ii) (e) (ii)
(f) (iv) (g) (ii) (h) (iii) (i) (iii)
اپنی فہم کی جانچ کیجیے II-
1۔ (a) ذیلی (معاون) (b) نقد (c) خرید واپسی (d) جرنل اصل
(e) نقد، بینک (f) زیادہ (g) کریڈٹ (h) بینک
(i) اوورڈرافٹ (j) پیشگی (k) کریڈٹ
2۔ (a) غلط (b) صحیح (c) غلط (d) غلط
(e) غلط (f) صحیح (g) صحیح (h) غلط
(i) صحیح (j) صحیح (k) غلط (l) غلط