مساوات (14.4)میں وقت کے ساتھ تبدیلی ہونے والی مقدار،

، حرکت کا فیز (Phase)کہلاتی ہے۔ یہ ایک دیے ہوئے وقت پر، حرکت کی حالت کو بیان کرتی ہے۔ مستقلہ

فیز مستقلہ (Phase Constant)یا فیز زاویہ (Phase Angle)کہلاتا ہے ۔

کی قدر، t=0 پر ذرے کی نقل اور رفتار کی قدر کے تابع ہے۔ اس کو شکل (b) ۔14.7 کی مدد سے بہتر طور پر سمجھا جاسکتا ہے۔ اس شکل میں، منحنی 3اورمنحنی4 ، فیز مستقلہ

کی دو قدروں کے لیے، مساوات (14.4)کا گراف ظاہر کرتے ہیں۔
یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ فیز مستقلہ آغازی شرائط (Initial Conditions) کی نشاندہی کرتا ہے۔
شکل 14.7(b) : مساوات (14.4) سے حاصل ہو ایک گراف
منحنی 3 اور منحنی 4 , حسب ترتیب

کے لیے ہیں
دونو گرافوں میں سعت A یکساں ہے۔
ہم دیکھ چکے ہیں کہ ایک ذرہ جو یکساں دائری حرکت کررہا ہو اس پر ایک نصف قطری اسراع (Radial Acceleraton) aکام کرتا ہے، جس کی سمت مرکز کی طرف ہوتی ہے۔ شکل 14.13میں، حوالہ ذرہ Pکا، جو یکساں دائری حرکت کررہا ہے، ایسا نصف قطری اسراع دکھایاگیا ہے۔ P کے نصف قطری اسراع کی عددی قدر

ہے۔ x–محور پر،کسی بھی وقت tپر، اس کا ظل ہے:

جو ذرہ

(ذرہ Pکا ظل) کا اسراع ہے۔ مساوات(14.11)، اس لیے ، ذرہ

کے ، جو SHMکررہا ہے، ساعتی اسراع (Instantaneous Acceleration) کو ظاہر کرتی ہے۔ اس لئے، مساوات (14.11) SHM کرتے ہوئے ایک ذرے کے اسراع کو ظاہر کرتی ہے۔یہ SHM کے لیے ایک اہم نتیجہ ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہSHM میں، اسراع، نقل کے متناسب ہوتا ہے اور اس کی سمت ہمیشہ وسطی مقام (Mean Position) کی جانب ہوتی ہے۔ مساوات(14.11)، مساوات (14.9)کا وقت کی مناسبت سے تفرق کرکے بھی حاصل کی جاسکتی ہے:

ایک سادہ ہارمونی حرکت کرتے ہوئے ذرہ کے نقل، اس کی رفتار اور اس کے اسراع کے مابین رشتہ شکل (14.14)میں دیکھا جاسکتا ہے۔اس شکل میں، شکل (a) مساوات (14.14)کا گراف ہے،

کے ساتھ اور (b) مساوات (14.9)کو دکھاتی ہے، یہ بھی

کے ساتھ۔ مساوات (14.4) میں سعت Aکی طرح،مساوات(14.9)میں مثبت مقدار

، رفتار سعت (Velocity Amplitude)

کہلاتی ہے۔ شکل (14.14 (b) میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہتراز کرتے ہوئے ذرے کی رفتار، حدود:

کے درمیان تبدیل ہوتی ہے۔ نوٹ کریں کہ (v(tکا منحنی ، (x(tکے منحنی سے، ایک چوتھائی دوْر، بائیں طرف ہٹا ہوا ہے۔ اس لیے ذرہ کی رفتار، نقل سے

کے فیز زاویہ سے پس قدم (Lags)ہے۔جب نقل کی عددی قدر ازحد (Maximum) ہے تو رفتار کی عددی قدر کم ترین (Minimum)ہے۔ جب نقل کی عددی قدر کم ترین ہے تو رفتار کی عددی قدر ازحد ہے۔ شکل (c)۔(14.14، ذرہ کے اسراع (a(tکے تغیر کو دکھاتی ہے۔ یہ نظر آتا ہے کہ جب نقل اپنی سب سے زیادہ مثبت قدر پر ہوتا ہے تو اسراع اپنی سب سے زیادہ منفی قدر پر ہوتا ہے، اور اس کے برخلاف بھی۔ جب نقل صفر ہوتا ہے، تو اسراع بھی صفر ہوتا ہے۔

شکل 14.13 : سادہ ہارمونی حرکت کرتے ہوئے ذرے کے نقل، رفتار اور اسراع (a)ایک SHMکرتے ہوئے ذرہ کا نقل (x(t، جبکہ فیز زاویہ
، صفر کے مساوی ہے۔ (b) اس ذرہ کی رفتار
اس ذرہ کا اسراع (a(t
مثال 14.5 ایک جسم جو مندرجہ ذیل مساوات کے مطابق SHM کر رہاہے(SI اکائی میں):
t=1.5s پر اس کے لیے (a) نقل (b) چال اور (c) اسراع کا حساب لگائیے۔
جوب:

جسم کا زاویائی تعدار اور

دوری وقت
t = 1.5s پر

نقل
(b) مساوات (14.9) استعمال کرتے ہوئے، جسم کی رفتار ہے:
(c) مساوات (14.0) استعمال کرتے ہوئے، جسم کا اسراع ہے:
14.6 سادہ ہارمونی حرکت کے لیے قوت قانون:
Force law for simple harmonic motion
حصہ14.3میں ہم نے سادہ ہارمونی حرکت بیان کی۔ اب ہم یہ بحث کرتے ہیں کہ اسے کیسے پیدا کیا جاسکتا ہے۔ نیوٹن کا حرکت کا دوسرا قانون، ایک نظام پر لگ رہی قوت، اور اس میں پیدا ہوئے اسراع کے مابین رشتہ نیا ہے۔ اس لیے، اگر ہمیں یہ معلوم ہو کہ ایک ذرہ کا اسراع، وقت کے ساتھ ، کیسے تبدیل ہورہا ہے، تو اس قانون کو استعمال کرکے ہم اس قوت کے بارے میں جان سکتے ہیں جو اس ذرہ میں اتنا اسراع پیدا کرنے کے لیے اس ذرہ پر لگنا ضروری ہے۔ اگر ہم نیوٹن کے حرکت کے دوسرے قانون اور مساوات (14.11)کو ملائیں، تو ہم پاتے ہیں کہ سادہ ہارمونی حرکت کے لیے:


مساوات (14.13)، ذرے پر لگ رہی قوت دیتی ہے۔ یہ نقل کے متناسب ہے اور اس کی سمت نقل کے مخالف ہے۔ اس لیے یہ ایک بحالی قوت (Restoring Force)ہے۔ نوٹ کریں کہ یہ یکساں دائری حرکت میں لگ رہی مرکز جو قوت (Centripetal Force) کی طرح نہیں ہے جس کی عددی قدر یکساں (مستقلہ) رہتی ہے، بلکہ SHMکے لیے بحالی قوت، وقت کے تابع ہے۔ مساوات (14.13)کے ذریعے بیان کیاگیا قوت کا قانون، سادہ ہارمونی حرکت کی متبادل تعریف بھی سمجھا جاسکتا ہے، اس کا بیان ہے: سادہ ہارمونی حرکت، وہ حرکت ہے، جو اس ذرہ کے ذریعے کی جاتی ہے جس پر ایسی قوت لگ رہی ہو جو ذرہ کے نقل کے متناسب ہو اور جس کی سمت وسط مقام کی جانب ہو۔
کیونکہ قوتx,Fکے متناسب ہے، xکی کسی اور قوت (Power)کے نہیں، ایسے نظام کو خطی ہارمونی اہتراز کار (Linear Harmonic Oscillator) بھی کہا جاتا ہے۔ ایسے نظام جن میں بحالی قوت،x کا ایک غیر خطی تفاعل ہوتی ہے، غیر خطی ہارمونی اہتراز کار یا غیر ہارمونی (Anharmonic) اہتراز کار کہلاتے ہیں۔
مثال 14.6: اسپرنگ مستقلہ k کے دو متماثل اسپرنگ ایک بلاد (کمیت m) سے اور جڑے ہوئے سہاروں سے منسلک ہیں، جیساکہ شکل 14.16 میں دکھایا گیا ہے۔ دکھائیے کہ جب کمیت کو مقام توازن سے ادھر ادھر، کسی بھی سمت میں، منتقل کیا جا تا ہے، تو یہ سادہ ہارمونی حرکت کرتاہے۔ اہتزاز کا دور بھی معلوم کیجیے۔
شکل 14.14
جواب: فرض کیجیے کمیت کو مقام توازن کی دائیں سمت میں ایک چھوٹے فاصلے

سے منتقل کیا گیاہے، جیسا کہ شکل 14.16 میں دکھا یا گیا ہے۔ اس حالت میں بائیں طرف کا اسپرنگ کھینچ جاتا ہے، x لمبائی سے اور دائیں طرف کا اسپرنگ، یکساں لمبائی سے، دب جاتا ہے۔
اس لیے کمیت پر کام کررہی قوتیں ہیں: [بائیں طرف کے اسپرنگ کے ذریعے لگائی گئی قوت جو کمیت کو وسط مقام کی طرف کھینچنے کی کوشش کررہی ہے]
وسط مقام کی طرف کھینچنے کی کوشش کررہی ہے۔
(دائیں طرف کے اسپرنگ کے ذریعے لگائی گئی قوت، جو کمیت کو وسط مقام کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہے): اس لیے کمیت پر لگ رہی، کل قوت Fہے:

اس لیے کمیت پر لگ رہی قوت، نقل کے متناسب ہے اور اس کی سمت، وسط مقام کی جانب ہے، اس لیے کمیت کے ذریعے کی جارہی حرکت ، سادہ ہارمونی حرکت ہے۔
اہترازات کا دوْری وقت ہے:
14.7 : سادہ ہارمونی حرکت میں توانائی
Energy in simple harmonic motion
ایک سادہ ہارمونی حرکت کرتے ہوئے ذرے کی حرکی توانائی اور توانائی بالقوۃ دونوں، حدود صفر اور ازحد کے درمیان بدلتی رہتی ہیں۔
حصہ 14.5میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ SHM کرتے ہوئے ایک ذرے کی رفتار ، وقت کا ایک دوْری تفاعل ہے۔ یہ نقل کے انتہائی مقامات (Extreme Positions) پر صفر ہوتی ہے۔ اس لیے، ایسے ذرہ کی حرکی توانائی (K )، جس کی تعریف کی جاتی ہے:
بھی وقت کا ایک دوْری تفاعل ہے، جو نقل ازحد ہونے پر صفر ہوتا ہے اور جب ذرہ وسط مقام پر ہوتا ہے تو ازحد ہوتا ہے۔ نوٹ کریں کیوں کہK (حرکی توانائی) میں v کی علامت سے کوئی فرق نہیں پڑتا، K کا دَور T/2 ہے۔
ایک سادہ ہارمونی حرکت ہوئے ذرہ کی توانائی بالقوۃ کیا ہوگی؟ باب 6 میں ہم سیکھ چکے ہیں کہ توانائی بالقوہ کا تصور صرف برقراری قوتوں کے لیے ہی ممکن ہے۔ اسپرنگ قوت: F=kx ایک برقراری قوت (Conservative Force) ہے،جس سے منسلک توانائی بالقوۃ ہے:
اس لیے سادہ ہارمونی حرکت ہوئے ایک ذرے کی توانائی بالقوۃ ہے
اس لیے سادہ ہارمونی حرکت کرتے ہوئے ایک ذرہ کی توانائی بالقوۃ بھی دوْری ہے، جس کا دورT/2ہے اور یہ توانائی وسطی مقام پر صفر اور انتہائی نقل پر ازحد ہوتی ہے۔
مساوات (14.15)اور مساوات(14.17)سے یہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ نظام کی کل توانائی 'E' ہے:
مندرجہ بالامربع قوسین (Square Brackets) میں دی ہوئی قدر اکائی ہے، اس لیے

ایک ہارمونی اہتراز کار کی کل توانائی (میکانیکی) ، اس لیے، وقت کے غیر تابع ہے، جیسا کہ برقراری قوتوں کے تحت ہونے والی کسی بھی حرکت کے لیے امید کی جاتی ہے۔ ایک خطی سادہ ہارمونی اہتراز کار کے لیے بالقوۃ اور حرکی توانائیوں کا وقت اورنقل پر انحصار شکل 14.17میں دکھایاگیا ہے۔
یہ دیکھا گیا ہے کہ ایک خطی ہارمونی اہتراز کار میں تمام توانائیاں مثبت ہوتی ہیں اور ہر دوْر کے درمیان دو مرتبہ اپنی از حد قدر پر پہنچتی ہیں۔
x = 0 کے لیے، توانائی ، پوری حرکی ہوتی ہے اور

کے لئے یہ پوری بالقوۃ ہوتی ہے۔
شکل 14.16 (a): ایک خطی ہارمونی اہتراز کار کے لیے توانائی بالقوۃ(U(t، حرکی توانائیk t اور کل توانائی (E(tبہ طور تفاعل وقت۔ تمام توانائیاں مثبت ہیں اور توانائی بالقوۃ اور حرکی توانائی ، اہتراز کار کے ہر دور میں دو مرتبہ اپنی ازحد قدر حاصل کرتی ہیں۔ (b) ایک خطی ہارمونی اہتراز کار کے لیے توانائی بالقوۃ (U(t، حرکی توانائی (K(t اور کل توانائی (E(t، بہ طور مقام xکے تفاعل اور سعت Aکے ساتھ x = 0 کے لئے توانائی پوری حرکی ہے اور x = ± A کے لیے پوری بالقوۃ۔
ان دونوں انتہائی مقامات کے درمیان، توانائی بالقوۃ ، حرکی توانائی کے صفر ہونے پر، بڑھتی ہے۔ ایک خطی ہارمونی اہتراز کا ر کا یہ برتاؤ تجویز کرتا ہے کہ اس میں کچھ اس پر رنگیت کی خاصیت (اسپرنگ جیسی) پائی جاتی ہے اور کچھ جمود کی۔ پہلی خاصیت اس کی توانائی بالقوۃ کو ذخیرہ کرتی ہے اور دوسری اس کی حرکی توانائی کو۔
مثال 14.7 ایک بلاک، جس کی کمیت 1kg ہے، ایک اسپرنگ سے منسلک کیا گیا ہے۔ اسپرنگ مستقلہ 50 Nm-1 ہے t=0 پر بلاک کو ایک بے رگڑ سطح پر، اس کی حالت سکون x = 0 سے فاصلہ x=10cm تک کھینچا جاتا ہے۔ جب اسپرنگ اپنے وسطی مقام سے 5cm دور ہے تو اس کی حرکی، بالقوۃ اور کل توانائیوں کا حساب لگائیے۔
جواب: بلاک SHMکررہا ہے۔ اس کا زاویائی تعدد، مساوات

کے ذریعے، ہے ،
کسی بھی وقت tپرنقل دیا جاتا ہے،
اس لیے، جب ذرہ ، وسطی مقام سے 5 cmکی دوری پر ہے ، تو
تب، x = 5 cm پر بلاک کی رفتار،
اس لیے بلاک کی حرکی توانائی
x = 5 cm پر بلاک کی کل توانائی
ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ازحد نقل پر حرکی توانائی صفر ہوتی ہے اور نظام کی کل توانائی اس کی توانائی بالقوۃ کے مساوی ہوتی ہے۔ اس لیے نظام کی کل توانائی،
x = 5 cm پر دونوں توانائیوں کے حاصل جمع کے یکساں ہے۔ جو توانائی کی بقا کے اصول سے مطابقت رکھتا ہے۔
14.8 سادہ ہارمونی حرکت کرتے ہوئے کچھ نظام
Some systems executing simple harmonic motion
مطلق خالص سادہ ہارمونی حرکت کی کوئی طبعی مثال نہیں پائی جاتی۔ عملی طور پر، ہم ایسے نظام پاتے ہیں جو مخصوص شرائط کے تحت ، تقربی (Approximately)، ہارمونی حرکت کررہے ہوتے ہیں۔ اس سبق کے اگلے حصے میں ہم کچھ ایسے نظاموں کی حرکت سے بحث کریں گے۔
شکل 14.17 ایک خطی سادہ ہارمونی اہتراز کار جو کمیت m کے ایک اس بلاک پر مشتمل ہے جو ایک اسپرنگ سے منسلک ہے۔ بلاک ایک بے رگڑ سطح پر حرکت کرتا ہے۔ ایک مرتبہ ایک طرف کھینچ کر چھوڑ دیے جانے پر یہ سادہ ہارمونی حرکت کرتا ہے۔
14.8.1 ایک اسپرنگ کی وجہ سے اہترازات
Oscillations due to a spring
سب سے سادی ، قابلِ مشاہدہ، سادہ ہارمونی حرکت کی، مثال وہ چھوٹے اہترازات ہیں جو ایک اسپرنگ سے منسلک کمیت m کا ایک بلاک کرتا ہے۔ یہ اسپرنگ ایک استوار دیوار میں جڑاہوتا ہے، جیسا کہ شکل 14.18میں دکھا یا گیا ہے۔ اگر بلاک کو ایک طرف کھینچا جائے اور پھرچھوڑ دیا جائے تو یہ ایک وسطیٰ مقام کے آگے۔ پیچھے (اِدھر اُدھر) حرکت کرتاہے۔ فرض کیجیے، x = 0 بلاک کے مرکز کے مقام کی نشاندہی اس وقت کرتا ہے جب اسپرنگ حالت توازن میں ہے۔ A–اور A + سے نشان زد کیے گئے مقامات، وسطی مقام کے بائیں اور دائیں طرف ازحد نقل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ہم پہلے ہی سیکھ چکے ہیں کہ اسپرنگ میں خصوصی خاصیتیں پائی جاتی ہیں، جنھیں سب سے پہلے انگر یز طبیعیات داں روبرٹ ہوک (Robert Hook) نے دریافت کیا تھا۔ انھوں نے ثابت کیا تھا کہ ایسے نظام میں اگر تخریب (Deformation) کردی جائے تو اس میں بحالی قوتیں پیداہوجاتی ہیں،جن کی عددی قدریں تخریب یا نقل کے متناسب ہوتی ہیں او روہ مخالف سمت میں کام کرتی ہیں۔ یہ ہوک کا قانون کہلاتا ہے (باب 9) ۔ یہ اس نقل کے لیے درست ہے، جب نقل، اسپرنگ کی لمبائی کے مقابلے میں چھوٹا ہو۔ کسی بھی وقتtپر،اگر بلاک کا نقل، اس کے وسطیٰ مقام سے، xہے، تو بلاک پر لگ رہی بحالی قوت Fہے۔
متناسبیت کا مستقلہ k، اسپرنگ مستقلہ کہلاتا ہے۔ اس کی قدر، اسپرنگ کی لچکیلی خاصیتوں سے متعین ہوتی ہے۔ ایک سخت اسپرنگ کے kکی قدر زیادہ ہوتی ہے اور ایک نرم اسپرنگ کا k کم ہوتا ہے۔ مساوات(14.19)، SHMکے قوت کے قانون، کے یکساں ہے، اس لیے نظام ایک سادہ ہارمونی حرکت کرتا ہے۔ مساوات (14.14)سے،
اور اہتزاز کار کا دوری وقت T:
مساوات (14.20)اور مساوات(14.21)سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ایک سخت اسپرنگ ( kکی بڑی قدر)اور ہلکے بلاک (کم کمیت) سے زاویائی تعدد کی بڑی قدر، اور اس لیے ایک چھوٹا دور، منسلک ہے۔
مثال 14.8: ایک 500 Nm-1 اسپرنگ کے مستقلہ کے اسپرنگ سے ایک 5kg کا کالر (Collar) منسلک ہے۔ یہ ایک افقی چھڑ پر بغیر رگڑ کے، پھسلتا ہے۔ کالر کو اس کے وسطی مقام سے 10.0cm منتقل کیا جاتا ہے اور پھر چھوڑ دیاجاتا ہے۔ حساب لگائیے
(a) اہتزازات کا دور (b) ازحد رفتار
(c) کالر کا ازحد اسراع
جواب: (a) اہتزازات کا دور، مساوات (14.21)کے ذریعے ۔
(b)۔ SHMکرتے ہوئے کالر کی رفتار دی جاتی ہے:
چال کی از حد قدر ہے
(c) توازن سے نقل

پر، کالر کا اسراع دیا جاتا ہے:
اس لیے اسراع کی از حد قدر ہے
اور یہ منتہاؤں (Extremeties)پر ہوتا ہے۔
14.8.2 سادہ پنڈولم
The simple pendulum
یہ کہا جاتا ہے کہ گلیلیو نے، ایک چرچ میں جھولتے ہوئے فانوس کا دور اپنی نبض کی دھڑکن کے ذریعے معلوم کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ فانوس کی حرکت، دوْری تھی۔ یہ نظام (فانوس) ایک طرح کا پنڈولم ہے۔ تقریباً 100 cm لمبے ، ایک نہ کھینچ سکنے والے دھاگے سے ایک پتھر کا ٹکڑا باندھ کر آپ بھی اپنا پنڈولم تیار کرسکتے ہیں۔ اپنے پنڈولم کو ایک مناسب سہارے سے اس طرح لٹکا دیجیے کہ وہ اہتراز کرنے کے لیے آزاد ہو۔ پتھر کو ایک سمت میں تھوڑا سا منتقل کیجیے اور پھر اسے چھوڑ دیجیے۔ پتھر اِدھر اُدھر حرکت کرتا ہے، جو دوْری حرکت ہے اور اس کا دوْر تقریباً2سیکنڈ ہے۔ کیا یہ حرکت سادہ ہارمونی ہے؟ اس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے ہم ایک سادہ پنڈولم لیتے ہیں۔ یہ کمیتm کا ایک ذرہ ہے ]جو پنڈولم کا بوب(Bob)کہلاتا ہے[جسے ایک ناکھینچ سکنے والی، بغیر کمیت کی L(Massless)لمبائی کی ایک ڈوری کے ایک سرے پر باندھ دیا گیا ہے اور ڈوری کا دوسرا سرا ایک استوار سہارے (Rigid Support) میں نصب ہے۔ جیسا کہ شکل 14.19 (a) میں دکھایا گیا ہے۔ بوب، آگے پیچھے (یا دائیں بائیں) ، کہا جاسکتا ہے کہ چول (Pivot)کے نقطے سے گزرتے ہوئے صفحے کے مستوی میں، عمودی خط کے دائیں بائیں، جھولنے کے لیے آزاد ہے۔
بوب پر لگ رہی قوتیں ہیں : ڈوری کا تناؤ (T (Tension اور مادی کشش کی قوت

جیسا کہ شکل 14.19 (b)میں دکھا یا گیا ہے۔ ڈوری انتصاب (Vertical)کے ساتھ زاویہ

بناتی ہے۔ ہم قوت

کو ایک نصف قطری جز

اور ایک مماسی جز

میں تحلیل کرتے ہیں۔ نصف قطری جز کی ڈوری کا تناؤ تنسیخ (Cancellation) کردیتا ہے کیوں کہ ڈوری کی لمبائی کی سمت میں کوئی حرکت نہیں ہورہی ہے۔ مماسی جز(Tangential Component)، چول کے نقطے کے گرد ایک بحالی پیچہ (Restoring Torque) پیدا کرتا ہے۔ یہ پیچہ ہمیشہ بوب کے نقل کے مخالف کا کرتا ہے۔اور بوب کواس کے مرکزی مقام کی طرف واپس لانے کی کوشش کرتا ہے۔ مرکزی مقام، مقامِ توازن (Equilibrium Position) کہلاتا ہے

، کیوں کہ اگر پنڈولم جھول نہ رہا ہو تو وہ اس مقام پر حالت سکون میں ہوگا۔
شکل 14.18 (a) ایک سادہ پنڈولم (b) بوب پر کام کررہی قوتیں ہیں: مادی کشش کی قوت
اور دوری کا تناؤ Tمادی کشش کی قوت کا مماسی جز ایک بحالی قوت ہے جو پنڈولم کو مرکزی مقام پر واپس لانے کی کوشش کرتی ہے۔

جہاں منفی علامت یہ نشاندہی کرتی ہے کہ پیچہ ،

کو کم کرنے کے لیے کام کرتا ہے، اور L، قوت

کی چول کے گرد معیارِ اثر بازو(Moment Arm)کی لمبائی ہے۔ گردشی حرکت کے لیے، ہمارے پاس ہے:
جہاں1، پنڈولم کا گردشی جمود (Rotational Inertia) ہے اور a، اس نقطہ کے گرد، اس کا زاویائی اسراع ہے۔ مساوات(14.22)سے، ہمیں حاصل ہوتا ہے۔
Fg کی عددی قدر یعنی mg رکھنے پر ہمیں ملتا ہے
یا
اگر ہم فرض کرلیں کہ نقل

چھوٹا ہے، تو ہم مساوات (14.25) کو سادہ بنا سکتے ہیں
ہم جانتے ہیں کہ

کو ظاہر کیا جا سکتا ہے
جہاں

, ریڈین میں ہے۔
اب اگر

چھوٹا ہے تو

کی تقریبی قدر

ہوگی، اور مساوات (14.25) اب لکھی جا ستکی ہے:
جدول (14.1)میں ہم نےزاویہ

کی ڈگری میں قدریں، ان کے مساوی ریڈین میں قدریں اور مطابق ، تفاعل

کی، قدر یں دی ہیں۔ اس جدول سے دیکھا جاسکتاہے کہ

کی قدر اگر

تک بھی ہو، جب بھی

ی قدر اور

کی ریڈین میں قدر تقریباً یکساں ہیں۔
جدول 14.1
بہ طور زاویہ
کا تفاعل
(ڈگری) |
(ریڈین) |

|
| 0 |
0 |
0 |
| 5 |
0.087 |
0.087 |
| 10 |
0.0174 |
0.174 |
| 15 |
0.262 |
0.259 |
| 20 |
0.349 |
0.342 |
مساوات (14.27) مساوات (14.11)کا زاویائی مماثل (Angular Analogue)ہے، اور ہمیں بتاتی ہے کہ پنڈولم کا زاویائی اسراع ، زاویائی نقل

کے متناسب ہے لیکن علامت میں مخالف ہے۔ اس لیے ، جب پنڈولم دائیں طرف حرکت کرتا ہے تو اس کا کھینچاؤ (بائیں طرف) بڑھتا ہے ، یہاں تک کہ یہ رک جاتا ہے اور اپنی بائیں طرف لوٹنا شروع کردیتا ہے۔ اسی طرح جب پنڈولم بائیں جانب حرکت کرتا ہے تو اس کا دائیں جانب کا اسراع اسے دائیں طرف واپس لانے کی کوشش کرتا ہے (اور اسی طرح اور ) ، اس طرح یہ آگے پیچھے (دائیں ، بائیں) SHM میں جھولتا ہے۔ اس لیے چھوٹے زاویوں سے جھولتے ہوئے سادہ پنڈولم کی حرکت تقریباً SHMہے۔
مساوات(14.27)کا مساوات(14.11)سے مقابلہ کرنے پر ہم دیکھتے ہیں کہ سادہ پنڈولم کا زاویائی تعدد (Angular Frequency) ہے:
اور پندولم کا دور T ہے:

ایک سادہ پنڈولم کی تمام کمیت اس کے بوب کی کمیت mمیں مرتکز ہوتی ہے، جو کہ چول کے نقطے سے نصف قطرLپر ہے۔اس لیے، اس نظام کے لیے، ہم لکھ سکتے ہیں:

اورمساوات (14.28)میں اسے رکھنے پر، ہمیں حاصل ہوتا ہے:
SHM - سعت کتنی چھوٹی ہوین چاہیے؟
جب آپ ایک سادہ پنڈولم کا دوری وقت معلوم کرنے کے لیے تجربہ کرتے ہیں، تو آپ کے استاد آپ سے کہتے ہیں کہ سعت (Amplitude) چھوٹی رکھیے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی پوچھا ہے کہ کتنا چھوٹا، چھوٹا ہوگا؟ سعت 5º ہونا چاہیے، 0.5º , 1º, 2º ؟ یا یہ 20º10º, یا 30º ہو سکتا ہے؟
اسے اچھی طرح سمجھنے کے لیے بہتر ہوگا کہ آپ مختلف سعتوں کے لیے، بڑی سعتوں تک، دوری وقت ناپیں۔ بے شک، بڑے اہتزازات کے لیے آپ کو احتیا ط برتنی ہوگی کہ پینڈولم ایک انتصابی مستون (Vertical Plane) میں ہی حرکت کرے۔ آئیے چھوٹی سعت کے اہتزازات کے دوری وقت کو (0) T سے ظاہر کرتے ہیں اور سعت

کے لیے دوری وقت اس طرح لکھتے ہیں:

جہاں c ایک ضرب کا جز ہے۔ اگر آپ c بر خلاف

گراف کھیچیں، تو آپ کو کچھ اس طرح کی قدریں حاصل ہوں گی:
اس کا مطلب ہے، کہ 20º کی سعت پر، دوری وقت میں غلطی تقریبا %2 ہے اور 50º کی سعت پر تقریبا %5, 70º کی سعت پر تقریبا %10 اور 90º کی سعت پر تقریبا %18۔
تجربہ کے ذریعے آپ (0) T کی پیمائش کبھی نہیں کر سکتے، کیوں کہ اس کا مطلب ہوگا کہ کوئی اہتزازات نہیں ہیں۔ نظری طور پر بھی،

کے بالکل درست طورپر، صرف

کے لیے مساوی ہے۔

کی باقی تمام قدروں کے لیے کچھ غیر درستگی صحت ہوگی۔ اور یہ فرق

کی قدر میں اضافہ کے ساتھ بڑھتا جائے گا۔ اس لیے ہمیں یہ طے کرنا ہوگا کہ ہم کتنا سہو (Error) برداشت کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی پیمائش کبھی بھی کامل طور پر درست نہیں ہوتی۔ آپ لو ایسے سوالات پر بھی سوچنا ہوگا: ایک اٹاپ واچ کی درستگئی صحت (Accuracy) کیا ہے؟ آپ کو احسا ہوگا کہ اس سطح پر آپ کی پیمائشوں کی درستگی صحت کبھی بھی %5 یا %10 سے زیادہ بہتر نہیں ہے۔ کیو کہ اوپر دیے ہوئے جدول سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک پنڈولم کے دوری وقت میں زیادہ سے زیادہ %5 کا اضافہ ہوتا ہے، (اس کی کم سعت کی قدر کے مقابلے میں ) اگر سعت 50º کردیں تو بھی۔ اس لیے آپ اپنے تجربات میں سعت 50º تک رکھ سکتے ہیں۔

مساوات (14.29) ایک سادہ پنڈولم کے دوْری وقت کے لیے ایک سادہ ریاضیاتی عبارت ظاہر کرتی ہے۔
مثال 14.9 ایک سادہ پنڈولم کی لمبائی کیا ہوگی؟ جو سیکنڈوں میں ٹِک ٹِک کرتا ہے۔
جواب: مساوات(14.24)سے، ایک سادہ پنڈولم کا دوْری وقت دیا جاتا ہے:
اس رشتہ سے ہمیں حاصل ہوتاہے:
اس پنڈولم کا دوْری وقت، جو سیکنڈوں میں ٹِک ٹِک کرتا ہے، 2sہے۔
14.9 قعری سادہ ہارمونی حرکت
Damped simple harmonic motion
ہم جانتے ہیں کہ ایک ہوا میں جھولتے ہوئے سادہ پنڈولم کی حرکت آخر کار رک جاتی ہے۔ایساکیوں ہوتا ہے؟ یہ ہوا کی کشید (Drag) اور سہارے پر رگڑ کے پنڈولم کی حرکت کی مخالفت کرنے اور بتدریج پنڈولم کی توانائی کا اسرف (Dissipate)کرنے کی وجہ سے ہوتاہے۔ کہا جاتا ہے کہ پنڈولم قعری اہترازات (Dampid Oscillaion) کررہا ہے۔ قعری اہترازات میں حالاں کہ نظام کی توانائی کا لگاتار اسراف ہوتا رہتا ہے مگر اہترازات بہ ظاہر دوْری رہتے ہیں۔ اسرافی قوتیں ، عام طور سے رگڑ کی قوتیں ہوتی ہیں۔ ایسی باہر ی قوتوں کا ایک اہتراز کار پر اثر دیکھنے کے لیے ایک ایسا نظام لیتے ہیں، جیسا کہ شکل14.20 میں دکھا یا گیا ہے۔ یہاں ایک m کمیت کا بلاک ایک اسپرنگ مستقلہ k کے اسپرنگ پر انتصابی اہتراز کرتا ہے۔ بلاک ایک چھڑ کے ذریعے ایک باد نما (Vane) سے منسلک ہے (باد نما اور چھڑ کی کمیت صفر مانی جاتی ہے)۔ باد نما ایک رقیق میں ڈوبی ہوئی ہے۔ جب بلاک اوپر نیچے اہتراز کرتا ہے تو بادنما بھی اس کے ساتھ رقیق میں حرکت کرتی ہے۔ باد نما کی اوپر نیچے حرکت رقیق کو اپنی جگہ سے ہٹاتی ہے، جو پھر اس پر اور اس طرح پورے اہتراز کرتے ہوئے نظام پر ایک رکاوٹ ڈالنے والی، کشید قوت (Drag Force)، (لزج کشیدViscous Drag) لگاتی ہے۔ وقت کے ساتھ، بلاک ۔ اسپرنگ نظام کی میکانیکی توانائی کم ہوتی جاتی ہے، کیوں کہ یہ توانائی رقیق اور باد نما کی حراری توانائی میں منتقل ہوجاتی ہے۔
فرض کیجیے کہ رقیق کے ذریعے نظام پر لگائی گئی کشید قوت

ہے۔ اس کی عددی قدر، باد نما یا بلاک کی رفتار v کے متناسب ہے ۔ یہ قوتِ کشید، v کی مخالف سمت میں کام کرتی ہے۔
شکل 14.19 ایک قعری سادہ ہارمونی اہتراز کار– رقیق میں ڈوبی ہوئی باد نما، اوپر نیچے اہتراز کرتے ہوئے، بلاک پر ایک قعری قوت لگاتی ہے۔
یہ مفروضہ جب ہی تک درست ہے، جب بادنما آہستہ حرکت کررہی ہو۔ تب x –محور پر حرکت کے لیے (انتصابی سمت، جیسا کہ شکل 14.20 میں دکھایا گیاہے)، ہمارے پاس ہے۔
جہاں b ایک قعری مستقلہ ہے، جو رقیق اور باد نما کی خصوصیتوں کے تابع ہے۔ منفی علامت یہ واضح کر دیتی ہے کہ، ہر ساعت پر، قوت، رفتار کے مخالف ہے۔
جب کمیت m کو اسپرنگ سے منسلک کیا جاتا ہے اور پھر چھوڑ دیا جاتا ہے، تو اسپرنگ کچھ تھوڑا سا لمبائی میں کھینچتا ہے اور پھر کمیت کسی ایک اونچائی پر رک جاتی ہے۔ یہ مقام، جسے شکل 14.20میںOسے دکھا گیا ہے، کمیت کا مقامِ توازن ہے۔ اگر کمیت کو تھوڑا سا نیچے کھینچا جائے یا تھوڑا سا اوپر دھکیلا جائے، تو اسپرنگ کی وجہ سے بلاک پر بحالی قوت ہوگی

جہاں x کمیت کا مقام توازن سے نقل ہے۔ اس لیے، کسی بھی وقت t پر، کمیت پر لگ رہی کل قوت ہے:

، اگر وقت t پر، کمیت کا اسراع (a (tہے تو،x– محور پر قوت کے جز کے لیے، نیوٹن کے حرکت کے دوسرے قانون کے مطابق،

یہاں ہم نے سمتی علامتوں کو استعمال نہیں کیا ہے، کیوں کہ ہم یک – ابعادی حرکت سے بحث کررہے ہیں۔ (v(t کے لیے dx/dt رکھنے پر اور اسراع (a(t کے لیے

رکھنے پر اور ارکان کو دوبارہ ترتیب دینے پر، مساوات(14.31) سے مندرجہ ذیل تفرقی مساوات حاصل ہوتی ہے:
مساوات(14.32) کا حل، ایک ایسی قعری قوت کے زیرِ اثر ، بلاک کی حرکت کو بیان کرتا ہے، جو رفتار کے متناسب ہے۔ حل اس شکل میں حاصل ہوتا ہے:
جہاں A سعت ہے اور

قعری اہتزاز کار کا زاویائی تعدد ہے، جو دیا جاتا ہے:

اس تفاعل میں، Cosine تفاعل کا دور

ہے، لیکن تفاعل (x(t، تاکیدی طور پر (Strictly)دوری نہیں ہے، کیوں کہ جز ضربی

، وقت کے ساتھ، لگاتار کم ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی، اگر ایک دوْری وقت T میں یہ کمی ، چھوٹی ہو، تو مساوات(14.33)کے ذریعے ظاہر کی گئی حرکت تقریباً ڈوری ہے۔
حل ،مساوات (14.33) کو گرافی طورپر ، شکل (14.21)کی طرح دکھا یا جاسکتا ہے۔ ہم اسے ایک (Cosine) تفاعل مان سکتے ہیں، جس کی سعت

ہے، جو وقت کے ساتھ بتدریج کم ہوتی ہے۔
شکل 14.20 قعری ہارمونک اہترازات میں نقل بہ طور تفاعل وقت ۔ قعر، منمنی a سے d تک لگاتار بڑھ رہا ہے۔
اگر b = 0 (کوئی قعر نہیں ہے)، تو مساوات(14.33)اور مساوات ((14.34)، حسبِ ترتیب ، مساوات(14.4)اور (14.14b) میں تحلیل ہوجاتی ہیں، جو ایک غیر قعری اہتراز کار کے لیے نقل اورزاویائی تعدد کی ریاضیاتی عبارتیں ہیں۔ ہم دیکھ چکے ہیں کہ ایک غیر قعری اہتراز کار کی میکانیکی توانائی مستقلہ ہوتی ہے اورمساوات

سے دی جاتی ہے۔ اگر قعر چھوٹا ہے تو ہم مساوات(14.18)میں

(قعری اہترازوں کی سعت) کو Aکی جگہ رکھ کر،

معلوم کرسکتے ہیں۔ اس طرح، ہمیں حاصل ہوتا ہے:

مساوات (14.35)ظاہر کرتی ہے کہ نظام کی کل توانائی ، وقت کے ساتھ قوت نمائی طور پر (Exponentially) کم ہوتی ہے۔ نوٹ کریں کہ چھوٹے قعر کا مطلب ہے کہ غیر ابعادی نسبت

سے، بہت کم ہے۔
مثال 14.10 شکل 14.19 میں دکھائے گئے قعری اہتزاز کار کے لیے، بلاک کی کمیت 200g,m ہے، k = 90 N m
-1 ہے، قعر مستقلہ

ہے۔ حساب لگائیے: (a) اہتزاز کا دور (b) اس کے اہتزازوں کے سعت کی قدر، آغازی قدر کی نصف ہونے میں لگنے والا وقت۔
جواب: (a) ہم دیکھتے ہیں کہ:
اس لیے b,

سے بہت چھوٹا ہے۔
اس لیے مساوات (14.34) سے دوری وقت(T) دیا جاتا ہے:
(b) اب مساوات (14.33) سے، وقت

، جو سعت کی قدر کو آغازی قدر کانصف ہونے میں لگتا ہے، دیاجاتا ہے:
(c) وقت

کا حساب لگانے کے لیے، جو اس کی توانائی (میکانیکی) کی قدر کو آغازی قدر کا نصف ہونے میں لگتا ہے، ہم مساوات(14.35) استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے پاس ہے۔
یہ سعت کے تنزل دور(Decay Period)کا نصف ہے۔ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں۔ کیوں کہ مساوات (14.33) اور مساوات (14.35) کے مطابق، توانائی، سعت کے مربع پر منحصر ہے۔ نوٹ کریں کہ دونوں قوت نمائیوں (Exponentials) کے قوت نماؤں (Exponents) میں 2 کا ایک جز ضربی ہے۔
14.10 جبری اہتراز اور گمک
Forced oscillations and resonance
ایک جھولے میں جھولتا ہوا شخص، جب کہ کوئی اسے دھکا نہ دے رہا ہو اور ایک سادہ پنڈولم، جسے اپنی جگہ سے ہٹا کر چھوڑ دیا گیا ہو، آزاد اہترازات کی مثالیں ہیں۔ ان دونوں صورتوں میں، جھولنے کی سعت بتدریج کم ہوتی جائے گی اور نظام آخر کار حرکت بند کردے گا۔ ہمیشہ موجود رہنے والی اسرافی قوتوں کی وجہ سے، آزاد اہترازات کو، عملی طور پر، قائم نہیں رکھا جاسکتا۔ یہ قعری ہوجاتے ہیں، جیسا کہ ہم حصہ 14.9میں دیکھ چکے ہیں۔ لیکن اگر آپ، جھولے میں جھولتے ہوئے، دوْری طور پر ، زمین کو اپنے پیروں سے دبا کر ایک دھکا لگاتے رہیں تو آپ دیکھتے ہیں کہ نہ صرف اہترازوں کو قائم رکھا جاسکتا ہے بلکہ ان کی سعت میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔اس شرط کے تحت جھولے میں جبری (Forced) یا چلائے ہوئے (Driven)اہتراز ہیں۔ جب ایک نظام ایک ہارمونی قوت کے زیرِ عمل، جبری اہترازات کررہا ہو، تو اس صورت میں دو زاویائی تعدد اہم ہوجاتے ہیں: (1) نظام کا قدرتی زاویائی تعدد

۔ یہ وہ تعدد ہے جس سے نظام اہتراز کرے گا، اگر اسے اس کے مقام توازن سے ہٹا کر چھوڑ دیا جائے اور آزادانہ اہتراز کرنے دیے جائیں ۔ اور (2) باہری قوت، جو جبری اہتراز کرارہی ہے، اس کا زاویاتی تعدد

۔
فرض کیجیے ایک باہری قوت (F(t، جس کی سعت

ہے اور جو وقت کے ساتھ دوری طور پر تبدیل ہوتی ہے، ایک قعری اہتراز کار پر لگائی جاتی ہے۔ ایسی قوت ظاہر کی جاسکتی ہے:
ایک ایسے ذرہ کی حرکت، جس پر ایک خطّی بحالی قوت، قعری قوت اور تابع وقت،چلانے والی قوت (جو مساوات14.36سے ظاہر کی گئی ہے) لگ رہی ہوں، دی جاسکتی ہے:
مساوات (14.37a) میں اسراع

کی جگہ

رکھنے پر اور ارکان کو دوبارہ ترتیب دینے پر، حامل ہوتا ہے۔

یہ کمیت mکے اس اہتراز کار کی مساوات ہے، جس پر ایک زاوائی تعدد

کی دوری قوت لگائی گئی ہے۔ یہ اہتراز کار آغاز میں اپنے قدرتی تعدد

سے اہتراز کرتا ہے۔ جب ہم باہری دوری قوت لگاتے ہیں تو قدرتی تعدد کے ساتھ ہونے والے اہترازات رکتے جاتے ہیں اور پھر جسم باہری دوری قوت کے زاویائی تعدد کے ساتھ اہتراز کرنے لگتا ہے۔ قدرتی اہترازات رک جانے کے بعد، اس کا نقل دیا جاتا ہے:

جہاں وقت t اس ساعت سے ناپا گیا وقت ہے ، جب باہری دوری قوت لگائی جاتی ہے۔
سعت A، جبری تعدد

اور قدرتی تعدد

کا تفاعل ہے۔ تجزیہ دکھاتا ہے کہ یہ دیا جاتا ہے۔
اور
جہاں mذرہ کی کمیت ہے اور

پر، یعنی اس ساعت پر جب باہری دوری قوت لگائی جاتی ہے، ذرہ کی رفتار اور اس کا نقل ہے۔ مساوات (14.39) ظاہر کرتی ہے کہ جبری اہتراز کار کی سعت، چلانے والی قوت (Driving Force)کے زاویائی تعدد پر منحصر ہے۔ جب

،

سے بہت مختلف ہوتی ہے اور

کے بہت نزدیک ہوتی ہے تو دونوں صورتوں میں اہتراز کار کا بالکل مختلف برتاؤ دیکھنے میں آتا ہے۔ہم یہ دونوں صورتیں لیتے ہیں:
(a) چھوٹا قعر،چلانے والا تعدد، قدرتی تعدد سے بہت مختلف ہے: اس صورت میں،

سے بہت چھوٹا ہوگا اور ہم اسے نظر انداز کرسکتے ہیں۔ تب مساوات (14.39)سے حاصل ہوتا ہے:

شکل 14.22 میں، ایک اہتراز کار کے نقل سعت کا چلانے والی قوت کے تعدد پر انحصار، نظام میں موجود مختلف مقدراوں کے قعر کے لیے، دکھا یا گیا ہے۔ یہ نوٹ کیا جاسکتا ہے کہ دکھائی گئی تمام صورتوں میں، سعت کی قدر ازحد ہے، جب :

اس شکل کے منحنی ظاہر کرتے ہیں کہ قعر جتنا کم ہوتا ہے، گمک فراز (Resonance Peak) اتناہی اونچا اور پتلا ہوتا ہے۔
اگر ہم چلانے والا تعدد تبدیل کرتے رہیں، تو سعت لامتناہی کے نزدیک ہوجاتی ہے، جب یہ قدرتی تعدد کے مساوی ہوتی ہے ۔ لیکن یہ صفر قعر والی ایک مثالی صورت ہے، جو حقیقی نظاموں میں کبھی نہیں پیدا ہوتی کیوں کہ قعر کبھی بھی کامل طورپر صفر نہیں ہوتا۔ آپ نے جھولا جھولتے وقت محسوس کیا ہوگا کہ جب آپ کے ڈھکیلنے کے اوقات او رجھولے کا دور بالکل درست طور پر ایک دوسرے سے ملتے ہوتے ہیں، آپ کے جھولے کی سعت ازحدہوجاتی ہے۔ یہ سعت، بڑی ہے لیکن لاانتہا نہیں، کیوں کہ آپ کے جھولے میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ قعر ضرور ہے۔ یہ (b)میں اور واضح ہوجائے گا۔ (b) چلانے والا تعدد ، قدرتی تعدد کے نزدیک ہے: اگر

،

کے نزدیک ہو تو


سے بہت کم ہوگا۔
(bکی کسی بھی معقول قدر کے لیے)، اور مساوات (14.39)سے حاصل کیا جاسکتا ہے
شکل 14.21 ایک قعری اہتراز کار کی سعت بطور چلانے والی قوت کے زاویائی تعدد کا تفاعل(گمک شرط)
پر سعت سب سے زیادہ ہے۔ یہ تین منحنی، نظام میں موجود قعر کی مختلف قدروں سے مطابقت رکھتے ہیں۔ منحنی 1اور 3 سب سے کم اور سب سے زیادہ قعر سے مطابقت رکھتے ہں۔
اس سے واضح ہوتا جاتا ہے ایک دی ہوئی چلانے والے تعدد کی قدر کے لیے، ازحد ممکنہ سعت، چلانے والی قوت کے تعدد اور قعر سے معین ہوتی ہے، اور کبھی لامتناہی نہیں ہوتی۔ چلانے والی قوت کے تعدد کی قدر، اہتراز کار کے قدرتی تعدد کے قدر کے قریب ہونے پر، سعت میں اضافہ کا مظہر گمک (Resonance)کہلاتا ہے۔
ہم اپنی روزانہ زندگی میں ایسے بہت سے مظاہر دیکھتے ہیں، جن میں گمک شامل ہوتی ہے۔ آپ کا جھولے کے ساتھ تجربہ بھی گمک کی ایک اچھی مثال ہے۔ آپ نے ضرور محسوس کیا ہوگا کہ زیادہ اونچائی تک پینگ بڑھانے کی مہارت کا دارومدار ، زمین پر پیر مارنے کے تعدد اور جھولے کے قدرتی تعدد میں ہمہ وقتی (Synchronisation) پیدا کرنے پر ہے۔
اس نقطہ کی مزید وضاحت کرنے کے لیے ، ہم مختلف لمبائیوں کے، ایک مشترکہ رسی سے خاص ترتیب میں لٹکے ہوئے، پانچ پنڈلموں کا ایک سیٹ لیتے ہیں، جیسا کہ شکل 14.23میں دکھایاگیا ہے ۔ پنڈولم 1اور 4 کی لمبائیاں یکساں ہیں اور دوسرے پنڈولموں کی لمبائیاں مختلف ہیں۔ اب ہم پنڈولم 1کو حرکت میں لاتے ہیں۔ اس پنڈولم سے توانائی، منسلک کرنے والی رسی کے ذریعے، دوسرے پنڈولموں میں منتقل ہوجاتی ہے اور بھی اہتراز کرنا شروع کردیتے ہیں۔ چلانے والی قوت ، منسلک کرنے والی رسی کے ذریعے مہیا کی جاتی ہے۔ اس قوت کا تعدد وہ ہے جس سے پنڈولم 1اہتراز کرتا ہے۔ اگر ہم پنڈولم 2,3اور 5 کا رد عمل دیکھیں ، تو وہ اپنے قدرتی تواتر سے اور مختلف سعتوں کے ساتھ اہترازات کرتے ہیں۔ لیکن یہ حرکت بتدریج قعری ہوتی جاتی ہے اور آخر کار وہ پنڈولم 1کے تواتر سے اہتراز کرنے لگتے ہیں۔ ان کی سعتیں چھوٹی ہوتی ہے۔ پنڈولم 4کا ردعمل، ان تینوں پنڈولموں کے سیٹ کے رد عمل سے بالکل مختلف ہے۔ پنڈولم 4، پنڈولم 1کے تواتر سے اہتراز کرتا ہے اور اس کی سعت بتدریج بڑھتے ہوئے بہت زیادہ ہوجاتی ہے ایک گمک جیسا رد عمل نظر آتا ہے۔ایسا اس لیے ہوتا ہے کیوں کہ اس صورت میں گمک کے لیے شرط مطمئن ہوتی ہے، یعنی کہ نظام کا قدرتی تواتر، چلانے والی قوت کے تواتر پر منطبق ہے۔

شکل 14.22 ایک مشترکہ رسی سے لٹکے ہوئے پانچ سادہ پنڈولموں کا نظام
تمام میکانیکی تنصیبات کے ایک یا زیادہ قدرتی تواتر ہوتے ہیں اور اگر اس پر ایک ایسی طاقت ور، باہری، دوری، چلانے والی قوت لگائی جائے جس کا تواتر، ان کے قدرتی تواتروں میں سے کسی ایک سے میل کھاتا ہو تو تنصیب میں پیدا ہونے والے اہترازات اس میں دراڑ ڈال سکتے ہیں۔Puget Sound, Washington, USA میںThe Tacoma Narrows Bridge کو 1، جولائی 1940 میں کھولا گیا۔4 مہینوں بعد ہواؤں نے ایک ایسی اہترازی ماحصل قوت پیدا کی، جو پل کے قدرتی تواتر سے گمک میں تھی۔ اس سے اہتراز کی سعت میں لگاتار اضافہ ہوتا رہا، یہاں تک کہ پل ٹوٹ گیا۔اسی وجہ سے ایک پل پر سے گذرتے ہوئے، فوجی، پریڈ کرنا بند کردیتے ہیں۔ ہوائی جہازڈیزائن کرنے والے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ جن جن قدرتی تواتروں پر ، ایک پراہتراز کرسکتا ہے، ان میں سے کوئی بھی اڑان کر رہے انجنوں کے تواتر سے میل نہ کھائے۔ زلزلوں سے بہت نقصان ہوتا ہے۔یہ نوٹ کرنا دلچسپ ہوگا کہ کبھی کبھی ایک زلزلے کے دوران کم اور زیادہ اونچائی کی عمارتوں پر اثر نہیں پڑتا جبکہ درمیانی اونچائی کی عمارتیں گرجاتی ہیں۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیوں کہ زلزلے کی لہروں کے تعددکے مقابلے میں، اونچی عمارتوں کا تعدد زیادہ ہوتا ہے اور نیچی عمارتوں کا تعدد کم ہوتا ہے۔
خلاصہ
1. جو حرکت اپنے آپ کو دہراتی ہے، دوْری حرکت کہلاتی ہے۔
2. دو ر T ، ایک مکمل اہتراز یا سائیکل میں لگنے والا وقت ہے۔ اس کا تعدد v سے رشتہ ہے:
دوری یا اہترازی حرکت کا تعدد، اہترازوں کی تعداد فی اکائی وقت ہے۔ S1 میں اسے ہرٹز میں ناپاجاتا ہے۔
3. سادہ ہارمونی حرکت میں، ایک ذرہ کا اپنے مقامِ توازن سے نقل

دیا جاتا ہے:
جہاں A، نقل کی سعت ہے۔ مقدار

حرکت کا فیز ہے اور

فیز مستقلہ ہے۔ زاویائی تعدد

کے حرکت کے دور اور تعدد سے رشتے ہیں:
(زاویائی تعدد)

4. سادہ ہارمونی حرکت کو ایسے بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ یہ یکساں دائری حرکت کا اس دائرے کے قطر پر ظل ہے، جس پر دائری حرکت ہورہی ہے۔
5. SHMکے دوران رفتار اور اسراع بہ طور تفاعل وقت دیے جاتے ہیں:
(رفتار)

(اسراع)

اس طرح ہم دیکھتے ہیں کہ ایک سادہ ہارمونی حرکت کرتے ہوئے جسم کی رفتار اور اس کا اسراع دونوں دوری تفاعل ہیں، جن میں رفتار سعت Vm اور اسراع سعت am، بالترتیب ہیں:
6. سادہ دوری حرکت میں کام کررہی قوت، نقل کے متناسب ہوتی ہے اور ہمیشہ، اس کی سمت حرکت کے مرکز کی جانب ہوتی ہے۔
7. ایک سادہ ہارمونی حرکت کرتے ہوئے ذرے کی، کسی بھی ساعت وقت پر، حرکی توانائی:

اورتوانائی بالقوۃ:

ہوتی ہیں۔اگر کوئی رگڑ موجود نہ ہو، تو نظام کی میکانیکی توانائی

ہمیشہ مستقلہ رہتی ہے، حالاں کہ Kاور U وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی ہیں۔
8. mکمیت کا ایک ذرہ جو ہوک کے قانون کے ذریعے دی گئی بحالی قوت: F = – kx کے زیر اثر اہتراز کررہا ہو، سادہ ہارمونی حرکت کا اظہار کرتا ہے۔، جس کیے لیے
(زاویائی توانائی)

(دور)

ایسے نظام کو خطی اہتزاز کار بھی کہتے ہیں۔
9. چھوٹے زایوں سے اہتراز کرتے ہوئے ایک سادہ پنڈولم کی حرکت، تقریبی طور پر سادہ ہارمونی ہوتی ہے۔ اس کا اہتراز کا دور دیا جاتا ہے۔
10. ایک اہتراز کرتے ہوئے حقیقی نظام میں ، اہترازات کے دوران میکانیکی توانائی کم ہوتی جاتی ہے، کیوں کہ باہری قوتیں، جیسے کشید، اہترازوں میں رکاوٹ پیداکرتی ہیں اور میکانیکی توانائی کو حرارتی توانائی میں منتقل کردیتی ہیں۔ اس صورت میں، حقیقی اہتراز کار او راس کی حرکت، قعری کہلاتے ہیں۔ اگر قعر قوت:

سے دی جائے، جہاںv اہتراز کار کی رفتار اور b ایک قعر مستقلہ ہے، تو اہتراز کار کا نقل دیاجاتاہے:
جہاں

قعری اہتزاز کار کا زاویائی تعدد، دیا جاتا ہے:
اگر قعر مستقلہ چھوٹا ہو، تب:

، جہاں

غیر قعری اہتراز کار کا زاویائی تعدد ہے۔ قعری اہتراز کار کی میکانیکی توانائی E دی جاتی ہے:
11. اگر ایک باہری قوت، جس کا زاویائی تواتر

ہے، ایک قدرتی زاویائی تواتر

والے، اہتراز کررہے نظام پر لگتی ہے تو نظام زاویائی تواتر

سے اہترازکرتا ہے۔ اہتراز کی سعت ، سب سے زیادہ ہوتی ہے جب،
ایک شرط جو گمک کہلاتی ہے۔
| طبعی مقدار |
علامت |
ابعاد |
اکائی |
ریمارک |
| دور |
T |
[T] |
s |
حرکت کے اپنے آپ کو دہرانے کا کم ترین وقت |
| تعدد |
 |
[T-1] |
S-1 |
|
| زاویائی تعدد |
 |
[T-1] |
S-1 |
|
| فیز مستقلہ |
 |
غیر ابعادی |
rad |
|
| قوت مستقلہ |
 |
[MT-2] |
Nm-1 |
|
قابلِ غور نکات
- دور Tوہ کم ازکم وقت ہے، جس کے بعد حرکت اپنے آپ کو دہراتی ہے۔ اس لیے حرکت اپنے آپ کو nTکے بعد دہراتی ہے، جہاں n ایک عدد صحیح ہے۔
- ہردوری حرکت، سادہ ہارمونی حرکت نہیں ہوتی۔ صرف وہ دوری حرکت، جو قوت قانون F = – kx کے تابع ہوتی ہے، سادہ ہارمونی ہوتی ہے۔
- دائری حرکت ، ایک مقلوب ربع قانون قوت (جیسے سیاروں کی حرکت میں) کی وجہ سے اور سادہ ہارمونی قوت کی وجہ سے پیدا ہوسکتی ہے۔ یہ سادہ ہارمونی قوت دو ابعاد میں :
کے مساوی ہے۔ دوسری صورت میں، دو عمودی سمتوں میں، حرکت کے فیزوں میں
کا فرق ہونا ضروری ہے۔ اس لیے مثال کے طور پر اگر ایک ذرہ، جس پر قوت
لگ رہی ہو اور اس کا آغازی مقام (O,A) اور آغازی رفتار
ہو، ایک نصف قطروں کے دائرہ میں یکساں حرکت کرے گا۔
- ایک دی ہوئی
کی قدر کے ساتھ خطی سادہ ہارمونی حرکت کے لیے دو آغازی شرائط ، حرکت کو مکمل طور پر معلوم کرنے کے لیے، لازم اور مکتفی ہیں۔ یہ آغازی شرائط ہوسکتی ہیں (i) آغازی مقام اور آغازی رفتار یا (ii) سعت اور فیز یا (iii) توانائی اور فیز ۔
- اوپر دیے ہوئے نکتہ 4سے، دیی ہوئی سعت یا توانائی کی قدرکے لیے ، حرکت کا فیز، آغازی مقام یا آغازی رفتار سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔
- دوسادہ ہارمونی حرکتوں ، جن کی سعتیں اور فیز بے قاعدہ ہوں، کا مجموعہ لازمی نہیں ہے کہ دوری ہو۔ یہ صرف تب ہی دوری ہوگا جب ایک حرکت کا تعدد دوسری حرکت کے تعدد کا صحیح عددی ضعف ہو۔ لیکن ایک دوری حرکت کو ہمیشہ ایسے لاتعداد ہامونی حرکتوں کے مجموعے کے ذریعے ظاہر کیا جاسکتا ہے، جن کے مناسب سعتیں ہوں۔
- SHMکا دور ، سعت یا توانائی یا فیز مستقلہ کے تابع نہیں ہے۔ اس کا مادی کشش کے تحت، سیاروں کے مدار کے دوروں سے (کیپلر کا تیسرا قانون) موازنہ کیجیے۔
- چھوٹے زاویائی نقل کے لیے، ایک سادہ پنڈولم کی حرکت، سادہ ہارمونی ہے۔
- ایک ذرے کی حرکت کو سادہ ہارمونی ہونے کے لیے، اس کے نقل x کو مندرجہ ذیل شکلوں میں سے کسی ایک میں ظاہر کیا جاسکنا ممکن ہونا لازمی ہے۔

یہ تینوں شکلیں ایک دوسرے سے مکمل طور پریکساں ہیں (کسی کو بھی باقی دو کی شکل میں ظاہر کیا جاسکتا ہے)۔ اس لیے، قعری سادہ ہارمونی حرکت [مساوات(14.31)] بالکل درست طور پر سادہ ہارمونی نہیں ہے۔ یہ صرف تقریباً ایسی ہے اگر وقفہ وقت 2/mسے بہت کم ہوں، جہاں b، قعر مستقلہ ہے۔
.10
قعری اہترازات میں، ذرہ کی قائم حالت حرکت (جب قعری اہترازات رک جاتے ہیں) سادہ ہارمونی حرکت ہے، جس کا تعدد چلارہی تعدد

ہے، ذرہ کا قدرتی تعدد

ہیں۔
.11 صفر قعر کی مثالی صورت میں، گمک پر، سادہ ہارمونی حرکت کی سعت ، لاانتہا ہوتی ہے۔ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔یہ صورت کبھی پیش نہیں آتی، کیوں کہ ہر حقیقی نظام میں کچھ قعر ہوتا ہے، چاہے اس کی قدر کتنی بھی کم ہو۔
.12 قعری اہترازات میں، ذرے کے ہارمونی حرکت کا فیز، چلارہی قوت کے فیز سے مختلف ہوتا ہے۔
مشق
14.1 مندرجہ ذیل مثالوں میں سے کون سی مثالیں دوری حرکت ظاہر کرتی ہیں؟
(a) ایک تیراک جو دریا کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک جاکر واپس پہلے کنارے پر لوٹ کر ایک چکر پورا کرتا ہے۔
(b) ایک آزادانہ لٹکی ہوئی مقناطیسی چھڑ ، جسے اس کی N–Sسمت سے ہٹا کر چھوڑ دیاجاتا ہے۔
(c) ایک ہائیڈروجن مالیکیول جو اپنے مرکز کمیت کے گرد گردش کررہا ہے۔
(d) ایک کمان سے چھوڑا ہوا تیر۔
.14.2 مندرجہ ذیل میں سے کون سی مثالیں تقریباً سادہ ہارمونی حرکت کو ظاہر کرتی ہیں اور کون سی مثالیں ایسی حرکت کو ظاہر کرتی ہیں جو دوری ہے لیکن سادہ ہارمونی نہیں؟
(a) اپنے محور پر زمین کی گردش۔
(b) ایک U ٹیوب میں اہتراز کرتے ہوئے پارہ کے کالم کی حرکت۔
(c) ایک چکنے خمیدہ پیالے میں بال بیرنگ (Ball Bearing) کی حرکت، جب اسے پیالے میں سب سے نچلے نقطے سے ذرا اوپر چھوڑا جائے۔
(d) ایک کثیر ایٹمی مالیکیول کے اپنے مقامِ توازن کے گرد عمومی ارتعاش
14.3 شکل 14.23میں ایک ذرے کی خطی حرکت کے چار x–tگراف دکھائے گئے ہیں۔ کون سے گراف دوری حرکت کو ظاہر کرتے ہیں؟ حرکت کا دور کیا ہے (دوری حرکت کی صورت میں)؟
14.4
مندرجہ ذیل میں کون سے وقت کے تفاعلات ظاہر کرتے ہیں (a) سادہ ہارمونی حرکت (b) دوری لیکن سادہ ہارمونی حرکت نہیں، (c) غیر دوری حرکت – ہر دوری حرکت کے لیے دور بتائیے۔(

ایک مثبت مستقلہ ہے):
14.5 ایک ذرہ دو نقاط Aاور Bکے درمیان، جو ایک دوسرے سے 10 cmکے فاصلے پر ہیں، خطی سادہ ہارمونی حرکت کرتا ہے۔ Aسے B تک کی سمت کو مثبت سمت لیتے ہوئے ذرہ کی رفتار ،اس کا اسراع اور اس پر لگ رہی قوت کی علامتیں بتائیے ،جب کہ ذرہ
(a)۔ سرے Aپر ہے۔
(b)۔ سرے B پر ہے۔
(c)۔ ABکے وسطی نقطے پر ہے اور Aکی طرف جارہا ہے۔
(d)۔ Bسے 2 cmکے فاصلے پر ہے اور Aکی طر ف جارہا ہے۔
(e)۔ Aسے3 cmکے فاصلے پر ہے اور Bکی طرف جارہا ہے۔
(f)۔ Bسے 4 cmکے فاصلے پر ہے اور Aکی طرف جارہا ہے۔
14.6 ایک ذرہ کے اسراع aاور نقل xکے درمیان ، مندرجہ ذیل رشتوں میں سے کون سے رشتے میں سادہ ہارمونی حرکت شامل ہے:
14.7 ایک سادہ ہارمونی حرکت کرتے ہوئے ذرہ کی حرکت مندرجہ ذیل نقل تفاعل سے بیان کی جاتی ہے:
اگرذرہ کا آغازی

ہے، تو اس کی سعت اور آغازی فیز زاویے کی قدریں کیا ہیں؟ ذرہ کازاویائی تواتر

ہے۔ اگر ہم ذرہ کے SHMکو بیان کرنے کے لیے cos ineتفاعل کی جگہ sineتفاعل لیں :

، تو مندرجہ بالا آغازی شرائط کے ساتھ، سعت اور آغازی فیز کی کیا قدریں ہوں گی؟
14.8 ایک اسپرنگ ترازو کا اسکیل 0 سے 50 kgتک ناپتا ہے۔ اسکیل کی لمبائی 20 cmہے۔ اس ترازو سے لٹکائے گئے ایک جسم کو جب تھوڑا سا ہٹا کر چھوڑ دیا جاتا ہے تو وہ 0.65کے دور سے اہتراز کرتا ہے۔ جسم کا وزن کیا ہے؟
14.9 ایک اسپرنگ، جس کا اسپرنگ مستقلہ

ہے، ایک افقی میز پر نصب کیا گیا ہے، جیسا کہ شکل 14.24میں دکھایاگیا ہے۔ اسپرنگ کے آزاد سرے سے 3 kgکی کمیت منسلک کی گئی ہے۔ کمیت کو 2.0 cmکے فاصلے تک کھینچاجاتا ہے اور پھر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ معلوم کیجیے: (i) اہترازات کا تعدد (ii) کمیت کا ازحد اسراع (iii) کمیت کی ازحد چال۔
14.10 مشق 14.9میں ، ہم جب اسپرنگ کھینچی ہوئی نہیں ہے، تو کمیت کے مقام کو x = 0 مان لیتے ہیں اور بائیں سے دائیں کی سمت کوx –محور کی مثبت سمت مانتے ہیں۔ اہتراز کرتی ہوئی کمیت کے لیے xبہ طور وقت tکے تفاعل دیجیے، اگر ہم جس ساعت پر اسٹاپ واچ شروع کرتے ہیں (t = 0)، اس وقت کمیت ہے:
(a) وسطی مقام پر
(b) ازحدکھینچے ہوئے مقام پر
(c) ازحد دبے ہوئے مقام پر
14.11 شکل 14.25، دو دائری حرکتوں سے مطابقت رکھتی ہے۔ دائرہ کا نصف قطر ، ایک گردش کا دور، آغازی مقام، گردش کی سمت (یعنی کہ گھڑی کی سوئیوں کی سمت میں یا اس کے مخالف ) ہر شکل میں دکھائی گئی ہیں:
دونوں صورتوں میں، گردش کرتے ہوئے ذرے p کے نصف قطر سمتیہ کے

ظل کی متطابق سادہ ہارمونی حرکت حاصل کیجیے۔
14.12 مندرجہ ذیل سادہ ہارمونی حرکتوں کے لیے متطابق حوالہ دائرہ کھینچیے۔ ذرہ کے آغازی مقام (t = 0)، دائرہ کے نصف قطر اور گردش کرتے ہوئے ذرہ کی زاویائی چال کی نشاندہی کیجیے۔ آسانی کے لیے، ہر صورت میں، گردش کی سمت، گھڑی کی سوئیوں کی مخالف سمت مان لیجیے۔(cm، xمیں ہے اور t سیکنڈ میں)۔
14.13 شکل (a)۔ 14.26 میں ایک اسپرنگ، جس کا قوت مستقلہ k ہے اور جو ایک سرے پر استوار طورپر نصب ہے اور جس کے دوسرے آزاد سرے پر ایک کمیت m منسلک ہے، دکھایا گیا ہے۔ آزاد سرے پر لگائی گئی ایک قوت F اسپرنگ کو کھینچتی ہے۔ شکل (b) ۔ 14.26 میں اسی اسپرنگ کو دونوں آزاد سروں کے ساتھ دکھایا گیا ہے اور دونوں سروں سے کمیتیں m منسلک ہیں۔ شکل (b)۔ 14.26میں دکھائے گئے اسپرنگ کے ہر سرے پر یکساں قوت F لگائی جاتی ہے۔
(a) دونوں صورتوں میں، اسپرنگ میں ازحد توسیع کتنی ہوگی؟
(b) اگر شکل (a)میں کمیت کو اور شکل (b)میں دونوں کمیتوں کو چھوڑ دیا جائے، تو ہر صورت میں، اہتراز کا دور کیاہوگا؟
14.14 ایک گاڑی کے استوانے میں لگے پسٹن کی ایک ضرب (Stroke) (سعت کا دگنا)

کی ہے۔ اگر پسٹن سادہ ہارمونی حرکت کرتا ہے اور اس کا زاویائی تعدد

ہے، تو اس کی ازحد رفتار کیا ہے؟
14.15
چاند کی سطح پر مادی کشش اسراع

ہے۔ ایک سادہ پنڈولم کا چاند کی سطح پر دوری وقت کیا ہوگا، اگر زمین کی سطح پر اس کا دوری قوت 3.5 s ہے؟ (زمین کی سطح پر gکی قدر

ہے۔)
14.16 مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے:
(a)
ایک SHMکرتے ہوئے ذرہ کا دوری وقت ، قوت مستقلہ kاور ذرہ کی کمیت mکے تابع ہے:

ایک سادہ پنڈولم تقریباً SHMکرتا ہے۔ پھر ایک پنڈولم کا دوری قوت اس کی کمیت کے تابع کیوں نہیں ہے؟
(b)
ایک سادہ پنڈولم کی حرکت، کم زاویوں کے اہترازات کے لیے تقریباً سادہ ہارمونی ہے۔ اہتراز کے بڑے زاویوں کے لیے زیادہ پیچیدہ تجزیہ سے حاصل ہوتا ہے کہ

سے بڑا ہے۔ اس نتیجہ کے حق میں کیفیتی دلائل سوچیے۔
(c) ایک شخص ، جس کے ہاتھ پر کلائی کی گھڑی بندھی ہے، ایک مینار سے نیچے گرتا ہے۔ کیا آزادانہ گرنے کے دوران، گھڑی درست وقت دے گی؟
(d) ارضی کشش کے تحت آزادانہ گرتے ہوئے کمرے میں نصب ایک سادہ پنڈولم کے اہتراز کا تعدد کیا ہوگا؟
14.17 ایک سادہ پنڈولم ، جس کی لمبائی l اور بوب کی کمیتmہے ، کار میں لٹکا ہوا ہے۔ کار ایک دائری راستے پر، جس کا نصف قطر Rہے یکساں رفتار vسے حرکت کررہی ہے۔ اگر پنڈولم اپنے مقام توازن کے گرد ،نصف قطری سمت میں چھوٹے اہتراز کرتاہے، تو اس کا دوری وقت کیا ہوگا؟
14.18
ایک کارک کا استوانی ٹکرا، جس کی کثافت h اور اساسی رقبہ A، اونچائی

کثافت کے رقیق میں تیرتا ہے۔ کارک کو تھوڑا سا دبا کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ دکھائیے کہ کارک اوپر نیچے سادہ ہارمونی طور پر اہتراز کرتا ہے اور اس کا دور ہے:
(رقیق کی لزوجت کی وجہ سے لگنے والے قعر کو نظر انداز کردیجیے)
14.19 ایک پارہ سے بھری ہوئی U –ٹیوب کا ایک سرا ایک چوس پمپ(Suction Pump) کے ایک سرے سے منسلک ہے اور دوسرافضا سے۔ دونوں کالموں کے درمیان ایک چھوٹا دباؤ فرق قائم رکھا جاتا ہے۔ دکھائیے کہ جب چوس پمپ ہٹا لیا جاتا ہے تو U –ٹیوب میں پارہ کا کالم سادہ ہارمونی حرکت کرتا ہے۔
اضافی مشق
14.20 حجم v کے ہوا کے کمرہ کی گردن کا تراشی رقبہ a ہے ،جس میں mکمیت کی ایک گیند بس فٹ ہوجاتی ہے۔اور بنا رگڑ کے اوپر نیچے حرکت کرسکتی ہے (شکل 14.27) ۔ دکھائیے کہ اگر گیند کو ذرا سا نیچے دبا کر چھوڑ دیا جائے تو وہ SHMکرتی ہے۔ اہترازات کے دوری وقت کے لیے ریاضیاتی عبارت حاصل کیجیے۔ ہوا کے دباؤ– حجم تغیرات کو ہم تاپی فرض کرلیجیے ۔ (دیکھیے شکل 14.27)

14.21 آپ 3000 kg کمیت کی ایک گاڑی میں سواری کررہے ہیں۔ فرض کیجیے آپ اس کے Suspensionنظام کی اہترازی خاصیتیں جانچ رہے ہیں 15 cm, Suspensionنیچے جھک جاتا ہے، جب پوری گاڑی اس پر رکھ دی جاتی ہے اور اہتراز کی سعت میں بھی ، ایک مکمل اہتراز کے دوران %50کمی آجاتی ہے۔ مندرجہ ذیل قدروں کا تخمینہ لگائیے: (a) اسپرنگ مستقلہ

اسپرنگ اور شاک جاذب نظام کے ایک پہیے کے لیے قعر مستقلہ b، یہ مانتے ہوئے کہ ہر پہیہ 70 kg کو سہارا دیتا ہے۔
14.22 دکھائیے کہ خطی SHM میں ایک ذرہ کی ، اہتراز کے ایک دور میں، اوسط حرکی توانائی ، یکساں دور میں اوسط توانائی بالقوۃ کے مساوی ہے۔
14.23

کمیت کی ایک دائری قرص(ڈِسک)، اس کے مرکز سے منسلک ایک تار کے ذریعے لٹکی ہوئی ہے۔ تار کو ڈسک کو گھما کر موڑا جاتا ہے اور پھر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ مروڑی اہتراز کا دوری وقت

معلوم کیا گیا ہے۔ قرص کا نصف قطر

ہے۔ تار کا مروڑی اسپرنگ مستقلہ معلوم کیجیے ۔ (مروڑی اسپرنگ مستقلہ aکی تعریف ہے:

، جہاں J، بحالی پیچہ اور

مروڑ کا زاویہ ہے۔
14.24 ایک جسم،

سعت اور 0.2s دور کے ساتھ سادہ ہارمونی حرکت کرتاہے۔ جسم کا اسراع اور اس کی رفتار معلوم کیجیے، جبکہ نقل ہے

۔
14.25 ایک اسپرنگ سے منسلک ایک کمیت، بغیر رگڑ یا قعر کے ، ایک افقی مستوی میں، زاویائی تعدد

کے ساتھ اہتراز کرنے کے لیے آزاد ہے۔ وقت t = 0 پر اسے فاصلہ

تک کھینچا جاتا ہے اور مرکز کی طرف رفتار

سے ڈھکیلا جاتا ہے۔ پیرا میٹروں

کی شکل میں، اس میں پیدا ہونے والے اہترازوں کی سعت معلوم کیجیے۔ [اشارہ: مساوات

سے شروع کیجیے اور نوٹ کیجیے کہ آغازی رفتار منفی ہے۔]