Skip to content
Khatadari-II-001



1                         

سرمایہ ٔحصص کا حسابی عمل 

 (Accounting for Share Capital)   

کمپنی ،پیکر تنظیم کی ارتقائی اشکال تنظیم میں تیسرا مرحلہ ہوتی ہے اس کے سرمائے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ اعانت کرتے ہیں جو حصہ دار کہلاتے ہیں نیز یہ کمپنی کے حقیقی مالک بھی ہوتے ہیں۔لیکن تمام لوگوں کا کمپنی کی انتظامیہ میں حصہ لینا ممکن نہیں ہوتا ہے اور نہ ہی یہ پسندیدہ امر تصور کیاجاتا ہے۔لہٰذا یہ کمپنی امور کے نظم میں اپنے نمائندوں کے طورپر بورڈآف ڈائریکٹرز کا انتخاب کرتی ہے۔    فی الحقیقت کسی کمپنی کے تمام امور کمپنی ایکٹ2013کے قوانین کی زیر نگرانی ہوتے ہیں۔کمپنی سے مراد وہ کمپنی ہوتی ہے جو کمپنیز ایکٹ2013کے تحت تشکیل دی گئی ہو یا پھر اس سے قبل کے کسی کمپنی ایکٹ کے تحت درج فہرست ہو۔چیف جسٹس مارشل کے مطابق’’کمپنی ایک شخص ہے، مصنوعی،غیر محسوس غیر مرئی اور صرف قانون کی نظرمیں اس کا وجود ہوتا ہے۔محض قانون کی تخلیق ہوتے ہوئے یہ صرف ان جائیدادوں کی مالک ہوتی ہے جسے اس کی تخلیق کا چارٹر(قانون)عطا کرتا ہے۔یا تو بیانیہ طورپر یا اس کے حقیقی وجود کے لیے واقعاتی طورپر‘‘

کمپنی عام طورپر اپنا سرمایہ حصص (جو حصہ سرمایہ کہلاتا ہے)قرض نامے (ڈیبنچرز)کی شکل میں اکٹھا کرنی ہے۔اس باب میں آپ کمپنی کے حصہ سرمایہ کے حسابی عمل کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔

مقاصدآموزش

اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد آپ:

• ایک کاروباری تنظیمی شکل کے طورپر مشترک سرمایہ کمپنی کی بنیادی نوعیت اور مختلف قسم کی کمپنیاں جو اپنے ممبران کی ذمہ داری پر منحصر ہیں، کے بارے میں بتا سکیں گے۔

• کسی کمپنی کے ذریعہ جاری کردہ مختلف اقسام کے حصص کے بارے میں بیان کرسکیں گے۔

• تناسب پر،پریمیم پر اور بٹہ پر جاری کردہ،حصص مع زائد اعانت(چندہ)کے حسابی عمل کی وضاحت کرسکیں گے۔

• تغیر پذیر حالات میں ضبطی حصص اور ضبط شدہ حصص کے مکر اجرا کے حسابی عمل کا خاکہ بنا سکیں گے۔

•  حصص کے ضبط کرلیے جانے کے بعد سرمایہ ریزو(ذخیرہ)میں منتقل کی جانے والی رقوم کا حساب لگاسکیں گے۔ حصص کے مکرر اجرا کے بارے میں وضاحت کرپائیں گے۔اور

•ضبطی حصص کھاتہ تیارکرسکیں گے۔

1.1کمپنی کی خصوصیات( ہیئت)

کمپنی کو افراد کی ایک انجمن کے طورپر دیکھا جاسکتا ہے جو مشترک اسٹاک کے لیے زرفراہم کرتی ہے اور اسے مشترک مقصد کے لیے استعمال کرتی ہے۔یہ ایک مصنوعی فرد اور ایک منظم قانونی ہستی ہوتی ہے جو اپنے ممبران(حصہ دار)سے ممتاز اور مشترک علامت رکھتی ہے جو اس کے دستخط کے طورپر استعمال کی جاتی ہے۔لہٰذا اس کی کچھ مخصوص خصوصیات ہوتی ہیں جو اسے دوسری تنظیموں سے ممتاز کرتی ہیں۔ یہ خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
کمپنی ڈھانچہ:ایک کمپنی کی تشکیل کچھ قانونی دفعات کے تحت کی جاتی ہے جنہیں وقتًا فوقتًانافذ کیا جاتا ہے ۔ عام طور سے ہندوستان میںکمپنیوں کی تشکیل اور رجسٹریشن کمپنیز قانون کے تحت ہوتی ہے ۔ صرف بینک اور انشورینس کمپنیوں کے لیے علاحدہ قانون میں ہیں۔  
علاحدہ قانونی ہستی:ایک کمپنی کی اپنی علاحدہ ہستی ہوتی ہے جو اس کے ممبران سے ممتاز اور جدا ہوتی ہے اور یہ کسی بھی قسم کی جائیداد رکھ سکتی ہے اور کاروبار کر سکتی ہے۔یہ معاہدہ کرسکتی ہے اور اپنے نام کابینک میں کھاتہ بھی کھول سکتی ہے۔یہ لوگوں پر مقدمہ دائر کرسکتی ہے اور اسی طرح لوگ بھی اس پر استغاثہ دائر کرسکتے ہیں۔
محدود واجبات:کمپنی کے ممبران کی ذمہ داری ان کے غیر ادا شدہ حصص تک محدود ہوتی ہے۔بذریعہ گارنٹی کمپنی کے لمیٹڈ ہونے کی صورت میں اس کے ممبران کی ذمہ داری ان کے ذریعے دی گئی گارنٹی کی حد تک محدود ہوتی ہے اوریہ کمپنی کے بند ہونے کی صورت میں ہوتا ہے۔
l دائمی تسلسل:قانوناً تشکیل شدہ کمپنی بحیثیت ایک مصنوعی فرد اس کے وجود کا سلسلہ جاری رہتا ہے بھلے ہی اس کے اراکین تبدیل ہوتے رہیں۔کسی بھی کمپنی کا خاتمہ قانون کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے کمپنی کے کسی ممبر کے انتقال،پاگل یا دیوالیہ ہوجانے کی صورت میں کمپنی کا وجود متاثر نہیں ہوتا۔اراکین آتے جاتے رہتے ہیں اور کمپنی چلتی رہتی ہے۔
مشترک مہر:کمپنی ایک مصنوعی فرد ہوتے ہوئے بھی اپنے نام کے دستخط نہیںکرسکتی ہے۔لہٰذا ہر کمپنی کو اپنی ایک سیل(مہر)درکار ہوتی ہے جو کمپنی کے سرکاری دستخط کے طورپر کام کرتی ہے کوئی بھی دستاویز جس پر کمپنی کی مہر نہ ہو اس کی ذمہ داری کمپنی پر عائد نہیں ہوتی ہے۔ 
حصص  کی منتقلی:پبلک لمیٹڈ کمپنی کے حصص آزادانہ طورپرمنتقل ہوسکتے ہیں۔ان حصص کی منتقلی کے لیے کمپنی کی اجازت یا کسی ممبر کی رضامندی کی ضرورت نہیں ہوتی۔لیکن کمپنی کا آرٹیکل حصص کی منتقلی کے سلسلے میں ایک طریقۂ کار متعین کرسکتا ہے جس کے ذریعے حصص کی منتقلی ہوتی ہے۔
• مقدمہ دائر کرسکتی ہےیا اس پر بھی مقدمہ دائر ہوسکتا ہے:کمپنی ایک قانونی فرد ہونے کی وجہ سے معاہدہ کرسکتی ہے اور دوسروں کے خلاف حق معاہدہ نافذ کرسکتی ہے۔اگر کمپنی کے معاہدہ کی خلاف ورزی ہوتو یہ مقدمہ دائر کرسکتی ہے اور اس پر بھی مقدمہ دائر کیاجاسکتا ہے۔

1.2 کمپنی کی اقسام

کمپنیوں کی درجہ بندی یا تو ان کے ممبران کے واجبات کی بنیاد پر یا پھر کمپنی کے اراکین کی تعداد کے لحاظ سے کی جاسکتی ہے۔اپنے ممبران کی ذمہ داریوں کی بنیاد پر کمپنی کی درجہ بندی مندرجہ ذیل تین طریقوں سے کی جاسکتی ہے۔
(i) حصص کے ذریعے محدود کمپنیاں:اس معاملے میں ممبران کی ذمہ داری ان کے پاس موجود حصص کی عمومی قیمت کی حد تک ہوتی ہے۔اگر ممبر نے اپنے حصص کی پوری رقم اداکردی ہے تو اس پر کوئی بھی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی، چاہے کمپنی پر قرضہ ہو۔اس پراپنی ذاتی جائیداد سے ایک پیسہ بھی ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہاں اگر کوئی ذمہ داری ہوتی ہے تو کمپنی اپنے قیام کے دوران یا کمپنی کے خاتمہ پر عمل درآمد کراسکتی ہے۔
(ii) ضمانت کے ذریعے محدود کمپنیاں:اس سلسلے میں کمپنی کے ختم ہونے کی صورت میں اس کے ممبران کی ذمہ داری جتنی رقم کی اعانت کے لیے وہ ضامن ہے تک محدود ہوتی ہے۔
(iii) غیر محدود کمپنیاں:جب کمپنی کے ممبران کی ذمہ داری کی کوئی حد نہیںہوتی تو اس صورت میں کمپنی غیر محدود کہلاتی ہے۔جب کمپنی کی جائیداد اس کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے ناکافی ثابت ہو تو اس کے ممبران کی ذاتی جائیداد قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔بہ الفاظ دیگر قرض خواہ اس کے ممبران پر اپنے واجبات کی ادائیگی کے لیے دعویٰ کرسکتے ہیں۔اس طرح کی کمپنیاں ہندوستان میں نہیںپائی جاتی ہیں حالانکہ کمپنیز ایکٹ کے تحت اس کی اجازت ہے۔
ممبران کی تعداد کی بنیاد پر کمپنی کو تینمندرجہ ذیل زمروں میں تقسیم کیاجاسکتا ہے          
(1)  عوامی کمپنی:عوامی کمپنی سے مراد ایک ایسی کمپنی(a)جو نجی کمپنی نہ ہو(b)وہ کسی نجی کمپنی کی جمنی کمپنی نہ ہو
(ii)      نجی کمپنی:ایک نجی کمپنی وہ کمپنی کہلاتی ہے جو اپنی دفعات کے تحت
 (a)حصص کی منتقلی پر پابندی عائد کرتی ہے؛
(b)ایک شخصی کمپنی کے ما سوا اس کے ممبران کی تعداد کو200تک محدود کرتی ہے (اس کے ملازمین کے علاوہ)؛
(c)کمپنی کسی بھی سیکیورٹی میں عوام کو چندہ کے لیے مدعو کیے جانے کی ممانعت کرتی ہے۔ایک پرائیویٹ کمپنی میں کم از کم دو ممبر ہونا ضروری ہے۔ 
(iii)   فرد واحد کی کمپنی (OPC) One Person Company :کمپنیز ایکٹ 2013 کےسیکشن2(62)کی اور سے فرد واحد کی کمپنی کا تعلق ہے ، ’’ایسی کمپنی جس کا ممبر ایک ہی شخص ہو‘‘۔ کمپنیز رولس (برائے تشکیل) 2014 کے رول 3کے مطابق :
(a)صرف ہندوستان میں پیدا ہوا واحد ہندوستانی شہری ہی فرد واحد کمپنی کی تشکیل کر سکتا ہے ۔ 
(b)یہ غیر بینکی مالی سرمایہ کاری سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتی ۔ 
(c)اس کے ادا شدہ سرمایہ  کے حصص 50 لاکھ سے زیادہ نہیں ہو سکتے ہیں ۔ 
(d)اس کے تین سال کے کاروبار کا سالانہ اوسط 2 کروڑ سے تجاوز نہ کرتا ہو۔ 

1.3کمپنی کا حصۂ سرمایۂ  اصل

کمپنی ایک مصنوعی فرد ہوتے ہوئے اپنے خود کے سرمایہ کی تخلیق نہیںکرسکتی جو اسے لازمی طورپر بہت سے لوگوں سے سرمایہ اکھٹا کرنا ہوتا ہے۔یہ لوگ حصہ دار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور ان کے ذریعے جو رقم بطوراعانت دی جاتی ہے اسے سرمایہ حصص کہتے ہیں۔چونکہ حصہ داروں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس سلسلے میں ایک علاحدہ سے سرمایہ کھاتہ ہر ایک حصہ دار کے لیے نہیں کھولا جاسکتا لہٰذا سرمایہ حصص اعانت کے ان گنت چشمے ایک مشترک سرمایہ کھاتہ میں مدغم کردیے جاتے ہیں جسے شیئر کیپٹل اکاؤنٹ یا ’سرمایۂ حصہ کھاتہ‘کے نام سے منسوب کیاجاتا ہے۔

1.3.1 شیئر کیپٹل (حصہ سرمایہ)کی قسمیں شیئر

اکاونٹنگ(حسابی عمل) کے نقطۂ نظر سے کسی کمپنی کے شیئر کیپٹل کی درجہ بندی مندرجہ ذیل طریقہ پر کی جاسکتی ہے:
منظور اصل سرمایہ(Authorised Capital):منظور سرمایہ شیئر کیپٹل کی رقم ہوتی ہے۔جسے کمپنی اپنے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن(کمپنی کے اغراض ومقاصد)کے ذریعے جاری کرنے کی منظوری دیتی ہے۔کمپنی اپنے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن میں بتائے گئے سرمایہ کی رقم سے زیادہ جاری نہیں کرسکتی۔یہ جاری اصل یا رجسٹر ڈ سرمایہ بھی کہلاتا ہے۔منظور سرمایہ کمپنی ایکٹ میں مقررہ ضابطہ کے تحت بڑھایااور گھٹایا بھی جاسکتا ہے۔یہ بھی قابل ذکر ہے کہ کمپنی تمام منظور سرمایہ کو بیک وقت عوام کو خریداری کے لیے جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے بلکہ حسب ضرورت یہ شیئر کیپٹل کا اجرا کرسکتی ہے لیکن کسی بھی حالت میں یہ کمپنی کے منظور سرمایہ کی رقم سے زائد نہیں ہونے چاہئیں۔
اجرائی سرمایہ(Issued Capital):یہ منظور سرمایہ کا وہ حصہ ہوتا ہے جو حقیقتاً عوام کی قبولیت کے لیے جاری کیاجاتا ہے جس میں وہ حصص بھی شامل ہوتے ہیں جو بیوپاریوں اور کمپنی کے میمورنڈم کے دستخط کنندگان کو جاری کیے جاتے ہیں۔منظور سرمایہ جو عوام کو چندہ کے لیے پیش نہیںکیا جاتا اسے’’غیر اجرائی سرمایہ‘‘کہاجاتا ہے۔غیر اجرائی سرمایہ بعد میں کسی بھی وقت عوام میں قبولیت کے لیے پیش کیاجاسکتا ہے۔
وصول شدہ سرمایہ(Subscribed Capital):یہ اجرائی سرمایہ کا وہ حصہ ہوتاہے جو فی الحقیقت عوام کے ذریعے قبول کرلیاگیا ہوتاہے۔جب شیئرز عوامی چندے کے لیے پیش کیے جاتے ہیں اور عوام کے ذریعے مکمل طورپر قبول کرلیے جاتے ہیں تووصول شدہ سرمایہ اور اجرائی سرمایہ یکساںہوگا اور یہ ذہن نشین رہے کہ بنیادی طورپر وصول شدہ سرمایہ اور اجرائی سرمایہ ایک ہی ہوتے ہیں کیونکہ اگر وصول شدہ حصص کی تعداد پیش کیے گئے حصص سے کم ہے تو کمپنی صرف وہی حصص تفویض کرے گی جن کا چندہ اسے موصول ہوا ہے اگر کسی صورت میںحصص سے زیادہ ہے توتفویض پیش کیے گئے شیئرز کے مساوی ہوگا بہ الفاظ دیگر زائد چندہ کتابوں میںدرج نہیں کیاجاتا ہے۔
طلب کردہ اصل سرمایہ(Called up Capital):یہ وصول شدہ سرمایہ کا وہ حصہ ہوتا ہے جو شیئرز(حصص)پر طلب کرلیاگیاہو۔اس کے بارے میں کمپنی طے کرتی ہے کہ وہ تمام رقم یا پھر شیئرز کے ظاہری قدریاقیمت کا ایک حصہ طلب کرلے۔مثلاً اگر تفویض کیے گئے شیئرز کی ظاہری قیمت یاقدر(علامتی قیمت بھی کہلاتی ہے)10روپیے ہے اور کمپنی نے محض7روپیے فی شیئر طلب کیے ہیں تو اس صورت میں طلب کردہ سرمایہ7روپیے فی شیئرہوگا۔باقی 3روپیے حصہ داروں سے حسب ضرورت طلب کیاجائے گا۔
ادا شدہ سرمایہ(Paid up capital):یہ طلب کردہ سرمایہ کا وہ حصہ ہوتا ہے جو حقیقت میں حصہ داروں سے وصول کیاجاتا ہے۔جب حصہ دار تمام طلب کردہ رقم ادا کردیتے ہیں تو طلب کردہ اور اداکردہ سرمایہ ایک ہی ہوجاتا ہے۔اگر کوئی بھی حصہ دار طلب کرنے پر کالس کی رقم ادا نہیں کرتا ایسی رقم کالس۔ان۔ایریرس(بقایا اقساط طالبی)کہلاتی ہے۔لہٰذا ادا کردہ سرمایہ برابر ہوتا ہے طلب کردہ سرمایہ کے،لیکن اس میں نفی ہوگی بقایا اقساط طالبی کے....
ناطلبیدہ سرمایہ(Uncalled capital):وصول شدہ سرمایہ کا وہ حصہ جو ابھی تک طلب نہیں کیاگیا ہے ناطلبیدہ سرمایہ کہلاتاہے جیسا کہ پہلے بیان کیاجاچکا ہے کہ کمپنی یہ رقم سرمایہ کی ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت وصول کرسکتی ہے۔
ذخیرہ سرمایہ(Reserve Capital):کمپنی اپنے ناطلبیدہ سرمایہ کا ایک حصہ ریزرو کرسکتی ہے جسے کمپنی کے بند ہونے کی صورت میں طلب کرنا ہوتاہے اس طرح کی ناطلبیدہ رقم کمپنی کا ریزرو سرمایہ کہلاتی ہے۔یہ کمپنی کے ختم ہونے کی صورت میں قرض خواہوں کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔

منظور شیئر کیپٹل ( منظور حصہ سرمایہ 
اجرائی سرمایہ غیر اجرائی سرمایہ
وصول شدہ سرمایہ
وصول شدہ اور ادا شدہ وصول شدہ لیکن پورا ادا شدہ 


تصویر1.1حصہ سرمایہ کی قسمیں

آئیے مندرجہ ذیل مثال کے ذریعے سے پتہ لگائیں کہ شیئر بیلنس شیٹ(Balance Sheet)میں کس طرح سے ظاہر کیاجائے گا۔ سن رائز کمپنی لمیٹڈ نے 4,00,000 روپیے سرمایہ رجسٹرڈکرایا جو 10روپیے فی شیئر کے حساب سے 4,00,000 شیئرز پر منقسم تھا۔کمپنی نے  2,00,000شیئرز فی حصہ10روپیے کے حساب 2روپیے کی درخواست پر،3روپیہ الاٹمنٹ(تفویض) پر3روپیے فرسٹ کال(قسط طالبی اول)پراور باقی فائنل کال (قسط طالبی آخر)پر عوام کو چندہ کے لیے پیش کیے کمپنی کو 2,50,000 شیئرز کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں۔کمپنی نے 2,00,000شیئرز کی تفویض منظور کرکے باقی50,000درخواستیں مسترد کردیں۔کمپنی نے فائنل کال طلب نہیں کی۔کمپنی کوتمام رقم موصول ہوئی سوائے 2,000 شیئرز کی رقم کے جس کی کال کی رقم موصول نہیںہوئی۔مندرجہ بالا رقوم سن رائز کمپنی لمیٹیڈکی بیلنس شیٹ میں درج ذیل طریقے سے ظاہر کی جائیں گی۔

کھاتے پر نوٹ


شیئر کیپٹل (روپے)
منظور یا رجسٹرڈ یا علامتی سرمایہ
————————
4,00,000 شیئرز 10 روپے فی شیئر

اجرائی سرمایہ
———
2,00,000 شیئرز 10روپے فی شیئر

وصول شدہ سرمایہ
—————
وصول ہوئے لیکن پوری ادائیگی نہیں ہوئی
10 فی شیئر والے 2,00,000 شیئرز 8,طلب کردہ
منہا: کالس ۔ ان ۔ ایر یرس ( بقایہ قسط طالبی )










16,00,000
( 6,000 )
40,00,000




20,00,000





15,94,000




 

1.4شیئرز (حصص)کی نوعیت اور درجات

شیئرز سے مراد وہ اکائیاں ہیں جس میںکمپنی کا تمام شیئر کیپٹل تقسیم ہوتا ہے، لہٰذا شیئرز،شیئر کیپٹل کا جزوی حصہ ہوتا ہے اور کمپنی کی ملکیت میں رغبت کی بنیاد قائم کرتا ہے۔وہ افراد جو شیئرز کی شکل میں سرمایہ فراہم کرتے ہیں انھیں حصہ دار کہاجاتا ہے۔
منظور سرمایہ کی رقم اور شیئرز کی مقدار جس میں وہ منقسم ہے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن میں درج ہوتا ہے۔لیکن شیئرز کے درجات جن میں کمپنی کا سرمایہ منقسم ہوتاہے مع ان کے حقوق و ذمہ داری آرٹیکل آف ایسوسی ایشن کے ذریعے تجویز کیے جاتے ہیں۔کمپنیز ایکٹ کی دفعہ86 کے مطابق کمپنی دو قسم کے شیئرز جاری کرسکتی ہے ۔  (1)ترجیحی شیئرز اور  (2)اکیوٹی شیئرز (جوعام حصص بھی  کہلاتے ہیں۔)

1.4.1 ترجیحی شیئرز

کمپنی ایکٹ2013کے سیکشن 43کے مطابق ترجیحی شیئرز وہ شیئرہوتے ہیں جو درج ذیل شرائط پوری کریں۔
(a) یہ منافع کی ادائیگی کے لیے ترجیحی حصہ داروں کو ایک مقررہ رقم کی ادائیگی یا ہر ایک شیئر کی عمومی قیمت کی مقررہ شرح کے اعتبارسے اکیوٹی حصہ داروں سے قبل ادائیگی کا حق رکھتے ہیں۔
(b) یہ سرمایہ کے معاملے میں کمپنی کے بند ہونے پر اکیوٹی شیئرز کے حصہ داروں کو کسی بھی چیز کی ادائیگی سے قبل بھگتان کا ترجیحی حق رکھتے ہیں۔
تاہم مندرجہ بالا دوشرائط کے باوجود ترجیحی شیئررکھنے والا حصہ دار پورے طورپر یا ایک محدود حد تک کمپنی کے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن (اغراض ومقاصد)میںمقررکردہ کمپنی کے ’فاضلات‘(Surpluses)میںشرکت کا حق رکھ سکتا ہے۔لہٰذا ترجیحی شیئرز شرکتی اور غیر شرکتی دونوں ہی ہوسکتے ہیں۔اسی طرح یہ شیئرز متزاید(Cumulative)غیر متزاید اور قابل واپسی یا ناقابل واپسی بھی ہوسکتے ہیں۔

1.4.2   کیوٹی شیئر

کمپنی ایکٹ2013 کےسیکشن 43کے مطابق اکیوٹی شیئر وہ شیئرہوتا ہے جو ترجیحی شیئرکے زمرے میںنہیں آتابہ الفاظ دیگر وہ شیئرز جو سرمایہ کی مکرر ادائیگی یا منافع کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کے ترجیحی حق سے استفادہ نہیں کرتے، ان کو اصطلاحاً اکیوٹی شیئر کہتے ہیں۔اکیوٹی حصہ دار کمپنی کے قابل تقسیم نفع میںترجیحی حصہ داروں کے منافع کے حقوق کی تسکین کے بعد شرکت کے مستحق ہوتے ہیں۔اکیوٹی شیئرز پرمنافع مقرر نہیں ہوتا اور سال بہسال کم اور زیادہ ہوسکتا ہے اور یہ تقسیم کے لیے دستیاب منافع کی رقم پر منحصر ہوتا ہے۔اکیوٹی شیئرکیپٹل(i)حق رائے شماری کے ساتھ یا(ii)رائے شماری کے لیے تفریقی حق کے ساتھ،منافع یا بصورت دیگر ایسے قوانین کی مطابقت اورتجویز کردہ حالات کے ساتھ ہوسکتا ہے۔

اپنی معلومات کی جانچ کیجیےI

نیچے دیے گئے بیانات میںکون سے درست ہیں:
(a) کمپنی ایک مصنوعی فرد ہے۔
(b) کمپنی کے حصہ دار کمپنی کے عمل کے ذمہ دارہوتے ہیں۔
(c) کمپنی کا ہر ممبر کمپنی انتظامیہ میںحصہ لینے کا حق دار ہوتا ہے۔
(d) کمپنی کے شیئرز عام طورپر منتقل ہونے کے قابل ہوتے ہیں۔
(e) شیئر درخواست کھاتہ ایک ذاتی کھاتہ ہوتا ہے۔
(f) کمپنی کا ڈائریکٹر لازمی طورپر کمپنی کا حصہ دار ہونا چاہیے۔
(g) اداشدہ سرمایہ طلب کردہ سرمایے سے تجاوز کرسکتا ہے۔
(h) کیپٹل ریزرو سرمایہ منافع سے پیدا ہوتا ہے۔
(i) شیئرز کے اجرا کے وقت سیکورٹیز پریمیم کی زیادہ سے زیادہ شرح10فی صد ہوتی ہے۔
(j) سرمایہ کا وہ حصہ جو کمپنی کے بند ہونے پر طلب کیاجاتاہے اسے سرمایہ ریزرو کہتے ہیں۔
(k)  بنیادی طورپر بٹہ پر جاری کیے گئے شیئرز پریمیم پر مکرر جاری کیے جاسکتے ہیں۔

1.5شیئرز (حصص)کا اجرا

کسی بھی کمپنی کے سرمایے کی مخفی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ اس کے شیئرزکو (حصص)کی رقم رفتہ رفتہ آسان قسطوں میںایک وقفہ مدت میں اکٹھا کیاجاسکتاہے جو کمپنی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پر منحصر ہوتا ہے۔پہلی قسط درخواست کے ساتھ وصول کی جاتی ہے اور اس طرح اسے زیر درخواست کے نام سے منسوب کیاجاتا ہے۔ دوسری الاٹمنٹ پر(جسے زیرتفویض رقم کہتے ہیں)اور بقیہ اقساط کو فہرست کال، سیکنڈکا ل وغیرہ اور آخری قسط کو فائنل کال کے نام سے جانا جاتا ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کمپنی حصص کی تمام رقم وقت درخواست طلب کرنے کا حق نہیںرکھتی ہے۔

اجرا حصص کے طریقۂ کار میں اہم اقدامات:

پراسپکٹس کا اجرا:کمپنی سب سے پہلے عوام کے لیے پراسپکٹس جاری کرتی ہے پراسپکٹس دراصل عوام کے لیے ایک دعوت نامہ ہوتا ہے کہ ایک نئی کمپنی معرض وجود میں آئی ہے اور اسے کاروبار کرنے کے لیے سرمایہ درکار ہے۔یہ کمپنی کے بارے میں مکمل معلومات پر مشتمل ہوتا ہے اور ممکنہ سرمایہ کاروں سے رقم اکٹھا کرنے کے طریقوں پر مبنی ہوتا ہے۔
درخواستوں کی وصولیابی:عوام کو پراسپیکٹس جاری کرنے کے بعد حصہ سرمایہ (شیئر کیپٹل) میں چندہ دینے کا ارادہ رکھنے والے ممکنہ سرمایہ کارزردرخواست کے ساتھ پراسپیکٹس میںبتائے گئے کسی شیڈولڈ بینک میں عرضی داخل کرتے ہیں۔کمپنی کو پراسپیکٹس جاری کرنے کے 120دن کے اندر(دیکھیے باکس نمبر1)خفیف ترین چندہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔اگر کمپنی دیے گئے وقفے میں سرمایہ حاصل کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو کمپنی حصص کے الاٹمنٹ کاکام جاری نہیں رکھ سکتی اورزر درخواست پراسپیکٹس کے جاری ہونے کے130دن کے اندر واپس کرنا پڑے گا۔
حصص کی تفویض:اگر کم ترین چندہ موصول ہوگیا ہے تو کمپنی دوسری قانونی کاروائی پوری کرنے کے بعد حصص تفویض کرنے کے لیے اقدام کرسکتی ہے۔جن لوگوں کو حصص تفویض کردیے جاتے ہیں انھیں خط تفویض بھیجدیاجاتا ہے اورتفویض سے محروم افراد کو رقعہ معذرت بھیجاجاتا ہے۔تفویض کاعمل ہوجانے کے بعد کمپنی اور ان لوگوں کے جنھیں حصص جاری کیے گئے ہیں، درمیان ایک جائز اور باضابطہ معاہدہ ہوجاتاہے۔

خفیف ترین چندہ

ڈائریکٹرزکی نظرمیں خفیف ترین چندہ سے مراد وہ کم ترین رقم ہے جو کمپنی کے کاروباری عمل میںآنے والی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حاصل کی جاتی ہے جوان سے متعلق ہوتی ہے:
خریدی گئی یاخریدی جانے والی کسی جائیداد کی قیمت جو بالکل یا جزوی طورپر اجرا کے حاصلات سے ضروریات 
پوری کرنے سے متعلق ہوتی ہے۔
شیئرز کے اجرا سے متعلق کمپنی کے ذریعے ادا کیے گئے ابتدائی اخراجات یا قابل ادا کمیشن۔
اوپر دیے گئے دو معاملات میں کمپنی کے ذریعے لی گئی رقم کی ادائیگی۔
رواں سرمایہ (ورکنگ کیپٹل)
کاروبارکو حسب معمول چلانے کے لیے دوسرے مطلوبہ اخراجات۔
 سیبیSEBI(سرمایہ کاتحفظ، ہدایت نامہ اوراعلان 2:8:3:6]اور [1:8:3:6 (Disclosure & Investor Protection) 2000 Guidelines کے مطابق یہ قابل غور بات ہے کہ سرمایے کے خفیف ترین چندہ جاری کردہ رقم کے90فی صدسے کم نہیں ہونا چاہیے۔اگر یہ شرط پوری نہیں ہوتی تو کمپنی تمام موصول شدہ چندہ واپس کردے گی۔اگر فہرست چندہ بندہونے کی تاریخ کے 8دن کی تاخیر سے ہوتی تو کمپنی تمام رقم15فی صدسود کی شرح سے ادائیگی کے لیے قانوناً ذمہ داری ہوتی ہے۔(دیکھیے دفعہ73 (2)  )

کمپنی کے شیئرز مساوات پریا پریمیم پرجاری کیے جاتے ہیں اجرا کی شرائط کے مطابق حصص مساوات(at Par) پرجاری کردہ تب ہی کہلائے جاتے ہیں جب ان کی اجرائی قیمت ظاہری یا علامتی قیمت کے بالکل مساوی ہو جب کمپنی کے شیئرز اس کی ظاہری قیمت سے زیادہ پرجاری کیے جاتے ہیں تو یہ زائد رقم پریمیم کہلاتی ہے۔
اس حقیقت سے قطع نظر  شیئر مساوات پر،پریمیم پر جاری کیے جاتے ہیں۔جیسا کہ پہلے بیان کیاجاچکاہے کہ کسی کمپنی کا شیئر کیپٹل مختلف مراحل پرقسطوں کے ذریعہ اکٹھاکیاجاتا ہے۔

1.6   اکاوئنٹنگ کا عمل

درخواست پر:زر کی رقم جو مختلف قسطوں میں ادا کی جاتی ہے وہ شیئر کیپٹل کی علامت تصور کی جاتی ہے اور اسے لازمی طورپر شیئر کیپٹل کھاتے میں جمع کرنا چاہیے۔تاہم حسب سہولت بنیادی طورپر ہر ایک قسط کے لیے انفرادی کھاتے کھولے جاتے ہیں درخواست کے ساتھ تمام موصولہ رقم اس مقصد کے لیے کسی شیڈولڈ بینک میں کھولے گئے کھاتے میںجمع کردی جاتی ہیں اور اس روزنامچہ میں مندرجہ ذیل اندراج ہوگا:
بینک کھاتہ ڈیبٹ
حصہ درخواست کھاتہ سے
(—شیئرز پر بحساب  –روپیے فی شیئرزردرخواست موصول)
تفویض پر:جب خفیف ترین چندہ کی رقم موصول ہوجاتی ہے اورشیئرتفویض کی مخصوص قانونی کاروائی(چارہ جوئی)کی مناسب طورپر تعمیل ہونے کے بعد کمپنی کے ڈائریکٹرز شیئرتفویض کرنے کی کاروائی کا آغاز کرتے ہیں۔
شیئرتفویض سے مراد کمپنی اوردرخواست دہندگان جو اب حصہ دار بن جاتے ہیں اوریا ممبر کی حیثیت اختیار کرلیتے ہیں ،کے درمیان ایک معاہدہ ہوتا ہے:

حسابی عمل تفویض حصص کے نقطۂ نظر سے

دستور کے مطابق جیسے ہی حصص تفویض ہوجاتے ہیں۔حصہ دار حضرات سے تفویض کیے گئے حصص پر کچھ رقم طلب کی جاتی ہے جسے زرتفویض کہتے ہیں۔
درخواست دہندگان کے ذریعے پیشکش کی قبولیت کے ساتھ موصولہ زردرخواست کو شیئر کیپٹل کھاتے میں منتقل کرنا ہوتا ہے کیونکہ حسب قاعدہ یہ اسی کا حصہ بن جاتا ہے۔
مسترد کردہ درخواستوں سے موصول رقم پراسپیکٹس کے جاری ہونے کے 130دن کے اندر مذکورہ افراد کو لوٹادی جانی چاہیے۔
اگر کم تعداد میں حصص تفویض کیے جاتے ہیں تو جنھوں نے زیادہ حصص کے لیے درخواست دی ہے وہ رقم حصہ داروں کے واجب الادا کد لاٹمنٹ میں لازمی طورپر ایڈجسٹ ہونی چاہیے۔
آخر الذخر دو اقدامات کے نتیجہ شیئردرخواست کھاتہ بند کرنا ہوتا ہے جو شیئر کیپٹل لین دین کے لیے ایک عارضی کھاتہ ہوتاہے۔

حصص کی تفویض کے سلسلے میں روزنامچہ میں اندراجات درج ذیل میں : 
برائے منتقلی زردرخواست
شیئردرخواست(حصہ درخواست)کھاتہ ڈیبٹ
شیئر کیپٹل(حصہ سرمایہ)کھاتہ سے
تفویض کردہ حصص پر زردرخواست/شیئر کیپٹل(حصہ سرمایہ میں منتقل)
مسترد کردہ درخواست پر رقم کی واپسی کے لیے
شیئر درخواست( حصہ درخواست )کھاتہ ڈیبٹ
بینک کھاتہ سے
(سترد کردہ حصص کی زر درخواست واپس کی گئیں)
تفویض پر واجب رقم کے لیے
شیئر الاٹمنٹ (حصہ تفویض) کھاتہ ڈیبٹ 
شیئر کیپٹل (حصہ سرمایہ)کھاتہ سے
زائد زردرخواست کی تطبیق کے لیے
شیئرسرمایہ کھاتہ ڈیبٹ
شیئر الاٹمنٹ(حصہ تفویض)کھاتہ سے
—شیئرز(حصص)پر بحساب— فی شیئر(حصہ)الاٹمنٹ(تفویض)پر واجب رقم ایڈجسٹ کی گئی۔
زرالاٹمنٹ(تفویض)کی وصولیابی کے لیے
بینک کھاتہ ڈیبٹ
شیئر الاٹمنٹ(حصہ تفویض)کھاتہ سے
شیئرز(حصص)پر روپیے فی حصہ زرالاٹمنٹ(تفویض)موصول مشترک کھاتہ)
کبھی کبھی کمپنی کی کتابوں میں شیئردرخواست(حصہ درخواست)شیئرالاٹمنٹ(حصہ تفویض)کھاتہ کھولاجاتا ہے جسے شیئر درخواست اورالاٹمنٹ کھاتہ کہتے ہیں۔اصل مشترک کھاتہ کھولنے کی بنیادیی وجہ یہ ہے کہ بغیر درخواست کے الاٹمنٹ ناممکن ہے جب کہ درخواست بغیرالاٹمنٹ بے سودہے۔شیئر کیپٹل کے یہ دومراحل باہم مربوط ہیں۔جب ایک مشترک کھاتہ قائم کیاجاتا ہے تو روزنامچہ میں اندراج درج ذیل طورپر کیاجائے گا۔
سرمایئہ حصص کا ج حسابی عمل
درخواست اورالاٹمنٹ(تفویض)کی وصولیابی کے لیے
بینک کھاتہ ڈیبٹ
شیئر(حصہ)درخواست اورالاٹمنٹ(تفویض)کھاتہ سے
(—شیئرز پر– فی حصہ کے حساب سے زرموصول)
واجب زردرخواست اورزرالاٹمنٹ کی منتقلی کے لیے
شیئر (حصہ)درخواست اور الاٹمنٹ(تفویض)کھاتہ ڈیبٹ 
شیئر کیپٹل (حصہ سرمایہ)کھاتہ سے
(—شیئرز (حصص) —روپیے فی شیئر(حصہ)الاٹمنٹ(تفویض)پر واجب زردرخواست شیئر کیپٹل (حصہ سرمایہ)کھاتہ میں منتقل)
مسترد کردہ درخواستوں کے زر کی واپسی کے لیے
شیئر(حصص)درخواست اور الاٹمنٹ تفویض کھاتہ ڈیبٹ
بینک کھاتہ سے
(—شیئرز حصص کی مسترد کردہ درخواستوں کی رقم واپس کردی گئی)
زرالاٹمنٹ(تفویض)کی وصولیابی پر
بینک کھاتہ ڈیبٹ
شیئر(حصہ)درخواست اور الاٹمنٹ (تفویض)کھاتہ سے
(زرالاٹمنٹ(تفویض)کا باقی موصول ہوا)

 مسدود رقم کے توسط والی درخواستیں 

سیکوریٹیز کے ابتدائی پبلک آفسر اور رائٹس ایشوز وغیرہ (حصص، ڈبینچرزیا دیگر مالیاتی عناصر) کے لیے بینک کاری کے کسی وسیلے (چیک پے آڈر/ڈرافٹ، ڈیبٹ ٹو بینک اکاؤنٹ  یا مسدود رقم کے توسط والی درخواستوں (اے ایس بی اے ) کے ذریعے درخواست کی رقم کی ادائیگی کرکے سبسکرائب کیا جا سکتا ہے۔ اے ایس بی اے، درخواست کی رقم کی ادائیگی کے لیے طریقہ کار میں سے ایک طریقہ ہے ۔ اے ایس بی اے ایک ایسا طریقہ کار ہے جسے ہندوستان کے سیکورٹیز اور ایکسچینج بورڈ (ایس ای بی آئی) نے تیار کیا ہے جسے سیکورٹیز کے آئی پی اوز اور رائٹس ایشوز وغیرہ خریدنےکے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔  اس طریقہ کار کے تحت، درخواست کنندہ ایشوز خریدنے کے لیے بینک کو درخواست کی رقم کے لیے بینک اکاؤنٹ کو مسدود کرنے کا اختیار دیتا ہے ۔ بینک درخواست کی رقم درخواست کنندہ کے کھاتے سے اس صورت میں ہی رقم کا ٹ لیتا ہے اگر اسے سیکورٹیز کا الاٹمنٹ (حصص/ڈبینچرز وغیرہ) ہو گیا ہو ۔ یہ رقم اتنی ہو تی ہے جو جاری کردہ سیکورٹیز کے لیے ادا کرنی ہوتی ہے، اگر سیکورٹیز کا الاٹمنٹ نہیں ہوتا تو بینک رقم پر لگی پابندی ہٹا دیتا ہے ۔ 
اے ایس بی اے پر مبنی درخواستوں کے تحت بینک کے ذریعے، سیکورٹیز کے لیے اپلائی کردہ قدر کی درخواست کی رقم کو مسدود کر دیا جاتا ہے یعنی اپلائی شدہ سیکورٹیز سے متعلق درخواست کی رقم کی ادائیگی پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ کمپنی کے ذریعے سیکورٹیز کے الاٹمنٹ کے بعد بینک درخواست کنندہ کے بینک کھاتے سے الاٹ شدہ سیکورٹیز کی قدر کی رقم کاٹ لیتا ہے اور باقی ماندہ رقم سے پابندی ختم کر دیتا ہے ۔

قسط طالبی پر

(OnCalls)

اقساط طالبی حصص کوپوری طرح ادا شدہ بنانے اور حصہ داروں سے حصص کا کل زر موصول کرنے میںمرکزی کردار ادا کرتی ہے۔تفویض کے مکمل ہونے تک حصص پورے طورپر طلب کردہ نہ ہونے کی صورت میں ڈائریکٹرز حصص کی باقی رقم طے شدہ طورپر جب اور جیسے طلب کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔یہ بھی ممکن ہے کہ حصہ داروں کے ذریعے اقساط طالبی کی ادائیگی کے اوقات اجرا حصص کے وقت متعین کردیے جاتے ہیں اور جس کاذکرپراسپکٹس میں کر دیاجاتا ہے۔

اقساط طالبی حصص کے بارے میں دونکات بڑے اہم ہیں۔اول کسی بھی قسط طالبی کی رقم حصص کی ظاہری قیمت کے 25      فی صدسے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔دوم یہ کہ دو اقساط طالبی کے درمیان کم ازکم ایک ماہ کا وقفہ لازمی طورپر ہونا چاہیے۔
جب قسط طالبی طلب کی جاتی ہے اور اس کی رقم موصول ہوجاتی ہے تو روزنامچہ میںدرج ذیل اندراج کیاجاتا ہے۔
واجب الادا زرقسط طالبی کے لیے
شیئر کال(حصہ قسط طالبی)کھاتہ ڈیبٹ
کیپٹل(حصہ سرمایہ)کھاتہ سے
(—حصص پر بحساب– فی حصہ قسط طالبی واجب)
شیئر کال(قسط طالبی)کی رقم وصول ہونے پر
بینک کھاتہ ڈیبٹ
شیئر کال (حصہ قسط طالبی)کھاتہ سے
(قسط طالبی کی رقم موصول)
طلب کی گئی اقساط طالبی کی شناخت کے لیے الفاظ اول،دوم،سوم ’حصص‘اور’قسط طالبی‘کے ساتھ شیئر کال اکائونٹ کے درمیان لازمی طورپر جوڑنا چاہیے۔مثال کے طورپر پہلی قسط طالبی کی صورت میں’ شیئر فرسٹ کال اکائونٹ‘،دوسری قسط طالبی کے معاملے میں’شیئرسکینڈکال اکائونٹ‘،وغیرہ ہوناچاہیے۔ دوسرا قابل غور نکتہ یہ ہے کہ آخری قسط طالبی کے ساتھ لفظ ’اورآخری‘بھی جوڑا جائے گا۔فرض کیجیے اگر دوسری قسط طالبی آخری ہے تو اسے’سیکنڈاور فائنل کال‘(دوم اورآخری قسط طالبی)کی اصطلاح دی جائے گی اور اگر یہ تیسری قسط طالبی جو کہ آخری بھی ہے تو اسے’تھرڈ اینڈ فائنل کال(تیسری اور آخری)‘ کہیں گے یہ بھی ممکن ہے تفویض کے بعد تمام بیلنس محض ایک کال ہی میںوصول کیاجاسکتا ہے۔اس معاملے میں پہلی قسط طالبی ہی’فرسٹ اینڈ فائنل کال(اول وآخر قسط طالبی)‘کہلائے گی۔ 

عوامی چندہ کے لیے حصہ سرمایہ اجرا کے معاملے میں مندرجہ ذیل نکات کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔

زردرخواست شیئر کی ظاہری قیمت کی کم ازکم5فی صدہونی چاہیے۔
قسط طالبی آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کی شرائط کے مطابق طلب کی جانی چاہیے۔
جہاں اپنا خود کا آرٹیکل آف ایسوسی ایشن نہ ہو وہاں پرٹیبلA(جدول الف)کے مندرجہ ذیل قوانین نافذ ہوںگے۔
(a) دو اقساط طالبی کے درمیان ایک ماہ کا وقت ہونا چاہیے۔
(b) قسط طالبی کی رقم شیئرز کی ظاہری قیمت کھاتہ25فی صدسے زائدنہیں ہونا چاہیے۔
(c) رقم کی ادائیگی کے لیے حصہ داروں کو کم سے کم 14دن کا وقفہ دیاجاتا ہے۔
(d) تمام شیئرز پر اقساط طالبی یکسانیت کی بنیادپر اسی زمرے(درجہ)میں طلب کی جانی چاہیے۔
حسابی عمل کا طریقہ دونوں طرح کے شیئرز یعنی اکیوٹی شیئرز اورترجیحی شیئرز کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔دونوں کے 
درمیان امتیاز کرنے کے لیے ہر ایک قسط سے قبل اکیوٹی اور ترجیحی،لفظ کا لاحقہ جوڑدینا چاہیے۔

مثال 1

مونا ارتھ موور لمیٹڈ نے12,000شیئرز100روپیہ فی شیئر کے حساب سے 30روپیہ درخواست پر،40روپیہ الاٹمنٹ پر 20 روپیے قسط طالبی اول اوربقایا اول اور آخری قسط طالبی پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کے لیے13,000درخواستیں موصول ہوئیں۔ ڈائریکٹرز نے 1,000درخواستوں کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیااور کل زردرخواست واپس کردیاگیا۔تمام شیئرز کا زرالاٹمنٹ موصول ہوااوراقساط طالبی پر تمام واجب رقم سوائے100حصص کے موصول ہوگئی۔اس لین دین کا اندراج موناارتھ موور کی کتابوں میں درج کیجیے ۔

حل

موناارتھ موورلمیٹڈ کے کھاتے

روزنامچہ


مئورخہ تفصیلات L.F ڈیبٹ رقم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
بینک کھاتہ       ڈیبٹ
شیئر ( حصہ ) درخواست کھاتہ سے
( 1300 حصص پر 30 روپے فی حصصہ کے حساب سے زر درخواست موصول )
3,90,000 3,90,000
زر درخواست کھاتہ           ڈبیٹ
شیئر کیپٹل ( حصہ سرمایہ ) کھاتہ سے
( زر درخواست کی حصہ سرمایہ میں منتقلی )
3,60,000 3,60,000
حصہ درخواست کھاتہ      ڈبیٹ
بینک کھاتے سے
( 1,000 حصص کا زر درخواست واپس )
30,000 30,000
شیئر ( حصہ ) الاٹمنٹ کھاتہ      ڈبیٹ
شیئر کیپٹل ( حصہ سرمایہ ) کھاتہ سے
( 12,000 حصص پر40 روپے فی حصہ کے حساب سے الاٹمنٹ پر واجب الادا رقم )
4,80,000 4,80.000
بینک کھاتہ                  ڈبیٹ
شیئر الاٹمنٹ کھاتے سے
(12,000 حصص پر 40 روپے فی حصہ کے حساب سے زر الاٹمنٹ موصول ہوا )
4,80,000 4,80,000
شیئر فرسٹ کال ( قسط طالبی اول ) کھاتہ شیئر کیپٹل ( حصہ سرمایہ ) کھاتہ سے   ڈبیٹ
(12,000 حصص پر 20 روپے فی حصہ کے حساب سے واجب قسط طالبی اول )
2,40,000 2,40,000
بینک کھاتہ                    ڈبیٹ
شیئر فرسٹ کال ( قسط طالبی اول ) کھاتہ سے 
( 100 حصص کے علاوہ زر قسط طالبی اول موصول )
2,38,000
 شیئر سیکنڈ و فائل کال ( اقساط طالبی اول و آخر )    کھاتہ     ڈبیٹ
شیئر کیپٹل ( حصہ سرمایہ ) کھاتہ سے

 1,20,000 1,20,000
 بینک کھاتہ                      ڈبیٹ
شیئر سیکنڈ و فائل کال کھاتہ سے
( زر دوم و آخری قسط طالبی سوائے 100 حصص کے موصول )
 1,19,000 1,19,000


مثال 2

ایسٹرن کمپنی لمیٹڈ نے عوام کو اپنے شیئرز کی خریدار ی کے لیے40,000شیئرز10روپیہ فی شیئر جاری کیے جو درخواست پر 4روپیے فی شیئر الاٹمنٹ پر3روپیے اور باقی فرسٹ وسیکنڈ کالس (اقساط طالبی اول اور دوم) پر قابل ادا تھے۔40,000حصص کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں۔کمپنی نے تمام درخواست دہندگان کو پورے حصص تفویض کردیے۔تفویض اول ودوم قسط طالبی پر تمام واجب الادا رقم موصول ہوئی۔
کمپنی کی کتابوں میں جنرل اندراج کیجیے۔

حل

ایسٹرن کمپنی لمیٹڈ کے کھاتے

روزنامچہ


مئورخہ تفصیلات l.F ڈبیٹ رقمم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
 
 
 
بینک کھاتہ 
( شیئر درخواست کھاتہ سے )
40,000 حصص کا4 روپے  فی حصہ سے زر درخواست موصول )

1,60,000
1,60,000
  شیئر درخواست کھاتہ ڈبیٹشیئر کیپٹل کھاتہ سے ( زر درخواست حصہ سرمایہ میں منتقل )  1,60,000 1,60,000
  شیئر الاٹمنٹ کھاتہ شیئر کیپٹل ( حصہ سرمایہ ) کھاتہ سے 40,000 حصص پر 3  روپےفی حصہ کے حساب سے الاٹمنٹ پر زر واجب الادا )

1,20,000 1,20,000
بینک کھاتہ
شیئر الاٹمنٹ کھاتے سے
( 40,000 حصص پر 3 روپے فی حصہ کے حساب سے الاٹمنٹ پر رقم موصول ) 
1,20,000 1,20,000
شیئر فرسٹ و فائنل کال کھاتہ            ڈبیٹ
حصہ سرمایہ کھاتہ سے
( 40,000 حصص پر 3 روپے فی حصہ کے حساب سے اول و دوم اقساط طالبی پر زر واجب )
1,20,000 1,20,000
بینک کھاتہ                 ڈبیٹ
شیئر فرسٹ و فائل کال کھاتہ سے
( اقساط طالبی پر رقم موصول )
1,20,000 1,20,000 

 
 

آپ اسے خود کیجیے

یکم جنوری2015کو ایک لمیٹڈ کمپنی40,000منظور سرمایہ حصص10روپیے فی حصہ کے حساب سے تشکیل دی گئی۔اس نے عوام کو 3,000حصص کی مندرجہ ذیل طریقے سے چندہ کی پیشکش کی۔
درخواست پر                                          3روپے فی حصہ
تفویض پر                                             2روپے فی حصہ
فرسٹ کال پر(الاٹمنٹ کے ایک ماہ بعد)              2.50روپے فی حصہ
سیکنڈ وفائنل کال پر                                     2.50روپے فی حصہ

حصص عوام کے ذریعے پورے طورپر خریدلیے گئے اور15جنوری 2015کو تمام زرموصول ہوگیا۔ڈائریکٹرز نے یکم فروری 2015کو حصص کا الاٹمنٹ کردیا۔
آپ کمپنی کے کھاتوں میں سرمایہ حصص کے لین دین کا اندراج کس طرح کریں گے کہ اگرتمام زر مناسب طورپر وصول ہوگیا ہو اور کمپنی درخواست والاٹمنٹ کے لیے مشترک کھاتہ قائم کرتی ہے۔
 .2ہرش لمیٹڈ کو 25,00,000روپے کے اختیاری سرمائےکے ساتھ رجسٹر کیا گیا تھا ۔ جس میں 10روپے فی اکیوٹی حصص کے 25,00,000 اکیوٹی حصص دضع کئے گئے تھے۔ جب کمپنی قائم ہوئی تو کمپنی کے پروموٹرس نے 10روپے فی کس کے 25,000اکیوٹی حصص خریدلئے تھے۔ رقم کی ادائیگی خریداروں نے کی تھی اور یہ رقم کمپنی کو موصول ہو گئی تھی ۔ 
بعد میں کمپنی  نے عام خریداری کے لیے 2,00,000 حصص جاری کئے۔ اسے 1,80,000 اکیوٹی حصص کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں ۔ یہ حصص اے ایس بی اے موڈ اور فزیکل موڈ، دونوں طریقوں سے، پورے طور پر درخواست کنندگان کو الاٹ کر دئے گئے تھے۔ 
ہرش لمیٹڈ کے اختیاری حصص سرمایہ، اجراء شدہ حصص سرمایہ اور خریدے ہوئے حصص کے سرمائے کا تعین کیجئے۔ 


1.6.1 اقساط طالبی بقایا(Calls in Arrears)

ایسا اکثر ہوجاتا ہے کہ حصہ دار مقررہ وقت پر قسط طالبی کی رقم ادا نہیں کرتے ہیں جب کوئی حصہ دار الاٹمنٹ پر یا دوسری اقساط پر رقم ادا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ایسی رقم قسط طالبی بقایا یا غیرادا کردہ قسط طالبی کے نام سے جانی جاتی ہے۔بقایا قسط طالبی تمام اقساط طالبی کھاتے میں بقایا قرض (ڈیبٹ بیلنس)کی نمائندگی کرتی ہےاور بیلنس شیٹ کی Liabilitiesکی جانب ادا کردہ سرمایہ سے کٹوتی کے طورپر ظاہر کی جاتی ہے تاہم جب کوئی کمپنی بقایا قسط طالبی کھاتہ رکھتی ہے تو مندرجہ ذیل زائد اندراج روزنامچہ میں ظاہر کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔حالانکہ ایسا کرنا ضروری تصور نہیں کیاجاتا ہے۔
کالس ان ایریرس (غیر ادا کردہ قسط)کھاتہ ڈیبٹ
شیئر فرسٹ کال (حصہ سرمایہ قسط طالبی اول)کھاتہ سے
شیئر سیکنڈوفائنل کال(اقساط طالبی اول ودوم)کھاتہ سے
(غیر ادا کردہ اقساط طالبی)
کمپنی کا آرٹیکل آف ایسوسی ایشن عام طورپرڈائریکٹرز کو غیر ادا کردہ اقساط طالبی پر ایک مخصوص شرح سود وصول کرنے کا اختیار دیتا ہے۔اگر آرٹیکل اس معاملے میں خاموش ہے تو اس پر جدول F میں درج قانون لاگو ہوگا جس میں بتایا گیا ہے کہ 10فی صدسالانہ کی شرح سے زیادہ غیر ادا کردہ رقم پر سود وصول نہیںکیاجائے گا۔ یہ سود ادائیگی کے لیے متعین دن اور جس دن حقیقتاً رقم ادا کی گئی ہے، کی درمیانی مدت تک قابل وصول ہوگا۔
زر قسط طالبی پر سود کے ساتھ وصولیابی کے بعد سود کی رقم سود کھاتہ میں اور زرقسط طالبی متعلقہ قسط طالبی کھاتہ یا غیر اداکردہ قسط طالبی کھاتے میں کریڈٹ کردی جاتی ہے۔جب حصہ دار زرغیر اداکردہ اقساط مع سود ادا کردیتے ہیں تو اس کا انداراج مندرجہ ذیل طریقہ سے ہوگا۔
بینک کھاتہ ڈیبٹ
کالس ان ایریرس (غیر ادا کردہ قسط طالبی)کھاتہ سے 
(غیر ادا کردہ قسط طا لبی مع سود موصول)
سودکھاتہ سے
نوٹ :  اگر کوئی بھی چیز متعین نہیں کی گئی ہے تو غیر ادا کردہ اقساط طالبی پر لینے اور اس
 کامندرجہ بالا اندراج کرنے کی ضرورت نہیںہوتی۔

مثال   3

کرونک لمیٹڈ نے10روپیے فی حصہ کے حساب سے10,000اکیوٹی حصص جاری کیے جو درخواست پر2.50روپیے،الاٹمنٹ 3 روپیے قسط طالبی اول 2روپیے اورباقی آخری قسط طالبی پر قابل ادا تھے۔تمام حصص پوری طرح سے خریدے گئے سوائے100حصہ داروں کے جو آخری قسط طالبی ادانہیں کرسکے۔اس لین دین کے ریکارڈ کااندراج روزنامچہ میں کیجیے۔

حل

کرونک لمیٹڈ کے کھاتے 

روزنامچہ


مئورخہ تفصیلات  L.F ڈبیٹ رقم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
بینک کھاتہ      ڈبیٹ
شیئر درخواست کھاتہ سے
( 10,000 حصص پر 2.50 روپے فی حصہ کے حساب سے درخواست موصول )
25,000 25,000
اکیوٹی شیئر درخواست کھاتہ              ڈبیٹ
شیئر کیپٹل کھاتے سے 
( 10,000 ) حصص کا زر درخواست، سرمایہ حصص میں منتقل )
25,000 25,000
اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ               ڈبیٹ
شیئر کیپٹل کھاتہ سے
( 10.000 ) حصص کا 3روپے فی حصہ کے حساب سے زر الاٹمنٹ واجب والا )
30,000 30,000
بینک کھاتہ                 ڈبیٹ
شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
( زر الاٹمنٹ موصول )
30,000 30,000
شیئر فرسٹ کال کھاتہ سے                ڈبیٹ
شیئر کیپٹل کھاتہ سے
( 10,000 حصص پر 2 روپے فی حصہ کے حساب سے زر قسط اول واجب الادا )
20,000 20,000
بینک کھاتہ                     ڈبیٹ
شیئر فرسٹ کال کھاتہ سے 
( زر قسط طالبی اول موصول )
20,000 20,000
شیئر سیکنڈ و فائنل کال کھاتہ                   ڈبیٹ
شیئر کیپٹل کھاتہ سے
( قسط طالبی آخری کی رقم واجب )
25,000 25,000
بینک کھاتہ                           ڈبیٹ
کالس ان ایریرس ( غیر ادا کردہ قسط طالبی ) کھاتہ شیئر سیکنڈ راور فائل کال کھاتہ سے 100حصص کے علاوہ اقساط طالبی آخری کی رقم موصول
24,750

250
25,000


 

1.6.2   پیشگی اقساط طالبی

کبھی کبھی کچھ حصہ دار اقساط طلبی کی رقم جزوی یا پوری طورپر بغیر مانگے ہی ادا کردیتے ہیں۔ حصہ داروں سے اس طرح کا موصول زر پیشگی اقساط طالبی کے نام سے جانا جاتاہے۔پیشگی کے طورپر حاصل شدہ رقم کے بارے میں کمپنی کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اس کو’ پیشگی اقساط طالبی کھاتے‘ میں کریڈٹ کرے۔ یہ پیشگی وصول شدہ رقم مانگی جانے والی واجب الادا اقساط طالبی کے ساتھ ایڈجسٹ کردی جاتی ہے۔ کمپنی ایکٹ کے جدول Fمیں اس طرح کی پیشگی احتیاط طالبی پر12 فی صدشرح سے زائد سود کی ادا ئیگی فراہم نہیں کراتی۔
پیشگی طورپر موصولہ اقساط طالبی کا مندرجہ ذیل طریقے پر روزنامچہ میں اندراج کیاجاتا ہے۔
بینک کھاتہ ڈیبٹ
کالس– ان  –ایڈوانس (پیشگی اقساط طالبی)کھاتہ سے
(قسط طالبی پر پیشگی رقم موصول)
جب اقساط طالبی واقعی واجب ہوجاتی ہیں تو کالس ان ایڈوانس کھاتہ،میں تطبیق ناگزیر ہوجاتی ہے لہٰذااس کے لیے روزنامچہ اندراج مندرجہ ذیل ہوگا۔
کالس– ان– ایڈوانس(پیشگی اقساط طالبی) کھاتہ ڈیبٹ
مخصوص قسط طالبی کھاتہ سے
(واجب زر قسط طالبی میں پیشگی رقم ایڈجسٹ کی گئی)
کالس ان ایڈوانس کا بیلنس کمپنی کے تختہ توازن کے واجبات والے کالم میں حصہ سرمایہ کے عنوان کے تحت الگ ظاہر کیاجاتا ہے مگر ادا کردہ سرمایہ کی رقم کے ساتھ منسلک نہیں کیاجاتا ہے ۔
چونکہ کالس– ان  –ایڈوانس،کسی بھی کمپنی کی ذمہ داری ہوتی ہے لہٰذا اس حاصل شدہ پیشگی رقم پر وصولیابی کی تاریخ سے جس تاریخ تک یہ رقم واجب ہوتی ہے سود ادا کیاجانا چاہیے بشرطیکہ یہ سہولت آرٹیکل کے ذریعے فراہم کرائی گئی ہو۔عام طورپر آرٹیکل کی شرط کے مطابق اس رقم پر سود کی ادائیگی کی جاتی ہے تاہم اگر آرٹیکل اس سلسلے میں خاموشی اختیار کرتا ہے تو اس پر جدولFکا اطلاق ہوتا ہے جس میں12 فی صدسالانہ کی شرح سے زیادہ ایڈوانس پر سود ادا نہیں کیاجاسکتا۔
کالس ان ایڈوانس پر سود کے سلسلے میں حسابی عمل درج ذیل ہوگا: 
برائے ادائیگی سود
کالس ان ایڈوانس سود کھاتہ ڈیبٹ
بینک کھاتہ سے
(کالس ان ایڈوانس پر سود ادا کیا گیا)
یا 
  2۔برائے واجب سود
کالس ان ایڈوانس سود کھاتہ ڈیبٹ
متفرق حصہ دار کے کھاتہ سے
(کالس ان ایڈوانس پر سوداداکی واپسی )

مثال 4

 کونیکا لمیٹڈ نے 2,00,000روپیے کے منظورشدہ اکیوٹی سرمایہ جو 2,000حصص پر100روپیے فی حصہ کے طورپر رجسٹرڈ ہوئی۔ کمپنی نے چندہ کے لیے 1,000 حصص جاری کیے جو25روپیے فی حصہ درخواست پر 30روپیہ فی حصہ تفویض پر،20روپیے فی حصہ پہلی کال پر اور باقی ضرورت پڑنے پر قابل ادا تھے۔ 1,000حصص کازر درخواست موصول ہوا اور ان کا الاٹمنٹ کردیاگیا زرالاٹمنٹ پورا وصول ہوا۔لیکن جب پہلی کال کی گئی توایک حصہ دار 100حصص کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہا اور دوسرے حصہ دار نے اپنے 50حصص کی تمام رقم ادا کردی۔ کمپنی نے اس کے بعد کوئی بھی کال نہیں کی کمپنی کے کھاتوں شیئر کیپٹل لین دین سے متعلق ضروری اندراج کیجیے۔

 حل 

کونیکا کے کھاتے روزنامچہ


مورخہ تفصیلات L.F ڈبیٹ رقم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
بینک کھاتہ                                                            ڈبیٹ
اکیوٹی شیئر درخواست کھاتہ سے 
1,000 حصص پر 55 روپے فی حصہ کے حساب سے زر درخواست موصول
25,000 25,000
اکیوٹی شیئر درخواست کھاتہ                                         ڈبیٹ
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
( 1000حصص کا زر درخواست شیئر کیپٹل میں منتقل )
25,000 25,000
اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ                                              ڈبیٹ
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
( 1000 حصص پر 30 روپے فی حصہ کے حساب سے واجب زر الاٹمنٹ )
30,000 30,000
بینک کھاتہ                                                                    ڈبیٹ
اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے 
( زر الاٹمنٹ موصول ہوا )
اکیوٹی شیئر فرسٹ کال کھاتہ
30,000 30,000
  اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے        ڈبیٹ
( 1000 حصص پر پہلی قسط طالبی 20روپے فی حصہ کے حساب سے واجب )

   بینک کھاتہ        ڈبیٹ
کالس ان ایر یرس کھاتہ
اکیوٹی شیئر ان ایڈوانس کھاتہ 
( 900حصس پر زر قسط طالبی اول اور 50 حصص پر 25 روپے فی حصہ کے حساب سے زر پیشگی اقساط طالبی موصول ہوا )
20,000

19,250

2,000
 20,000



20,000 
1,259
 
 عملاً حاصل شدہ رقم کو کیش بک میں لکھا جاتا ہے نہ کی جرنل میں۔

مثال 5

یونک پکچرس لمیٹڈ 5,00,000روپیے کے منظور اصل (سرمایہ)کے ساتھ رجسٹرڈ ہوئی تھی جو20,000 فی صدترجیحی شیئرز 10 روپیے فی حصہ والے اور10روپیے فی کس والے30,000اکیوٹی شیئرز پر منقسم تھا۔کمپنی نے10,000ترجیحی شیئرز اور 15,000اکیوٹی شیئرز عوام کو اعانت(چندہ)کے لیے پیش کیے۔اقساط طالبی مندرجہ ذیل طریقے سے طالب کی گئیں۔

اکیوٹی شیئرز ترجیحی شیئرز
روپیہ روپیہ
درخواست 2 2
الاٹمنٹ 3 3
فرسٹ کال 2.50
2.50
سیکنڈاورآخری کال 2.50 2.50

عام حصص مکمل طورپر قبول کرلیے گئے۔تمام واجبات سوائے100اکیوٹی شیئرز اور200ترجیحی شیئرز کی سیکنڈ اور فائنل کال کے موصول ہوئے۔ روزنامچہ میں ان لین دین کا اندراج کریں ۔آپ کیش بک(نقد کھاتہ)اور تختہ توازن بھی تیار کریں۔

حل

یونک پکچرز لمیٹڈ کے کھاتے

روزنامچہ


مورخہ تفصیلات l.F ڈبیٹ رقم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
اکیوٹی شیئر درخوست کھاتہ                                        ڈبیٹ
5% ترجیحی شیئر درخواست کھاتہ اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے       ڈبیٹ
59% ترجیحی شیئر کیپٹل کھاتہ سے ( زر
درخواست کی منتقلی)
30,000

20,000
30,000

20,000
اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ                                            ڈبیٹ
5% ترجیحی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ  ڈبیٹ
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے 
5% ترجیحی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
( الاٹمنٹ پر واجب رقم )
45,000
30,000
45,000
30,000
اکیوٹی شیئر فرسٹ کال کھاتہ                                ڈبیٹ
5% ترجیحی شیئر فرسٹ کال کھاتہ 
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے 
5% ترجیحی شیئر کیپٹل کھاتہ سے 
( قسط طالبی اول واجب )
37,500
25,000
37,000
25,000
اکیوٹی شیئر سیکنڈ اور فائنل کال کھاتہ                             ڈبیٹ
5%
ترجیحی شیئر سیکنڈ اور فائنل کھاتہ 
ڈبیٹ
اکیوٹی شیئر سرمایہ کھاتہ سے
5% ترجیحی شیئر سرمایہ کھاتہ سے 
( قسط طالبی اول پر )
37,500
25,000
37,500
25,000
کالس۔ ان ۔ ایر یرس کھاتہ                                   ڈبیٹ
اکیوٹی شیئر فائنل کال کھاتہ سے 
5% ترجیحی فائنل کال کھاتہ سے
بقایہ قسط طالبی کے لیے  
750 250
500

  

نقد کھاتہ(بینک کالم)


مورخہ تفصیلات L.F ( رقم ) روپے میں مورخہ تفصیلات L.F (رقم ) روپیہ میں
اکیوٹی شیئر درخواست
5% ترجیحی شیئر درخواست
اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ
5% ترجیحی شیئر الاٹمنٹ
اکیوٹی شیئر فرسٹ کال
5% شیئر فرسٹ کال 
اکیوٹی شیئر سیکنڈ و فائنل کال
5% ترجیحی شیئر سیکنڈ و فائنل کال
30,000
20,000
45,000
30,000
37,500
25,000
37,250
24,500
بر سابق باقی 2,49,250

2,49,250 2,49,250
 

یونک پکچرز کا تختہ توازن(بیلنس شیٹ)


تفصیلات نوٹ نمبر ( رقم ) روپے میں
1- اکیوٹی اور واجبات
 1-حصص داران کے فنڈ
a) شیئر سرمایہ
II. اثاثے
I. جاری ( current ) اثاثے
a) نقدار، مساوی نقد

1


2


2,49,250
—————
2,49.250
—————
2,49.250
—————
2,49,250
—————

 
 
مثال   6
روہت اینڈ کمپنی نے10روپیے فی شیئر کے حساب30,000شیئرز کا اجرا 3روپیے درخواست پر،3روپیے الاٹمنٹ پر اور دوماہ بعد قسط طالبی اول پر کیا۔الاٹمنٹ پر تمام واجب الادا زرموصول ہوگیا لیکن قسط طالبی اول کے موقع پر ایک حصہ دار جس کے پاس400حصص تھے وہ کال اول کی ادائیگی نہ کرسکا اور ایک دوسرے300حصص کے حصہ دار نے دوم اور آخری کال بحساب2روپیے کے اداکردی جب کہ اس سے مانگ بھی نہیں کی گئی تھی کمپنی کے کھاتوں میں ضروری اندراج کیجیے۔

حل روہت اینڈ کمپنی کے کھاتےروزنامچہ


مورخہ  تفصیلات L.F ڈبیٹ رقم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
بینک کھاتہ     ڈبیٹ       شیئر درخواست کھاتہ کے لیے
( 30,000 شیئرز پر 3 روپے فی شیئر کے حساب سے زر درخواست موصول)
90,000 90,000
شیئر درخواست کھاتہ      ڈبیٹ
شیئر کیپٹل کھاتہ سے
( زردرخواست کی شیئر کیپٹل کھاتہ میں منتقلی )
90,000 90,000
شیئر الاٹمنٹ کھاتہ      ڈبیٹ
شیئر کیپٹل کھاتہ
( 30,000 شیئر پر 3 روپے فی شیئر کے حساب سے زر الاٹمنٹ )
90,000 90,000
بینک کھاتہ       ڈبیٹ
شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے 
( زر الاٹمنٹ موصول ہوا )
90,000 90,000
شیئر فرسٹ کال کھاتہ    ڈبیٹ
شیئر کیپٹل کھاتہ سے
( 30,000 حصص 2 روپے فی حصہ کے حساب سے قسط طالبی واجب )

60,000 60,000
بینک کھاتہ  ڈبیٹ
کالس ڈبیٹ ان ایریرس کھاتہ سے 
شیئر فرسٹ کال کھاتہ سے 
کالس ان ایڈوانس کھاتہ سے 
( 400 حصص پر 2 روپے فی حصہ کے300 حصص پر 2 روپے فی حصہ کے حساب سے کالس ان ایڈوانس )
59,000
800
60,000
600
 
 
 
 

آپ اسے خود کیجیے

ایک کمپنی نے20,000اکیوٹی حصص 10روپیے فی حصہ کے حساب سے 3روپیے درخواست پر،3روپیے الاٹمنٹ پر،2روپیے کال اول اور2روپیے کال دوم وآخر پر ادائیگی کے لیے جاری کیے۔یکم مئی 2015یااس سے قبل زرالاٹمنٹ۔قسط طالبی اول(فرسٹ کال)یکم اگست2015کو اور اقساط طالبی دوم وآخر یکم اکتوبر2015یا ا س سے قبل قابل ادائیگی تھا ’X‘جسے 1,000حصص الاٹ کیے گئے تھے نے زرالاٹمنٹ ادا نہیں کیا۔’Y‘جس کو 600حصص تفویض کیے گئے تھے،نے دو اقساط طالبی ادا نہیں کیں اور’Z‘جسے کہ 40حصص تفویض کیے گئے تھے نے آخری قسط طالبی ادا نہیں کی۔کو روزنامچہ میںاندراج کرکے کمپنی کا تختہ توازن تیار کیجیے۔
الفا کمپنی لمیٹڈ نے10,000حصص10روپیے فی حصہ کے حساب سے 3 روپیہ درخواست پر،2روپیے تفویض پر اور بقیہ دو مساوی اقساط پر نقد ادائیگی کے لیے جاری کیے۔زرتفویض 31مارچ2015کو یا اس سے قبل، زر قسط طالبی اول(فرسٹ کال)30 جون 2015 کو یا اس سے قبل اور زر قسط طالبی آخر31اگست 2015کو یا اس سے قبل قابل ادائیگی تھا۔مسٹر ’A‘جنھیں600حصص تفویض کیے گئے تھے نے حصص کی تمام باقی ظاہری قیمت الاٹمنٹ پر ہی ادا کردی۔ کمپنی کے کھاتوں کاجنرل اندراج کیجیے اوراس تاریخ کاتختہ توازن بھی تیار کیجیے۔

1.6.3   زائد چندہ    (Over Subscription)

ایسی مثالیں بھی پائی جاتی ہیں کہ جب کسی کمپنی کے ذریعے عوام کو چندہ کے لیے پیش کیے گئے حصص سے زیادہ درخواستیں موصول ہوجاتی ہیں۔ایسا عموماًاقتصادی طورپر مضبوط اور منظم کمپنیوں کے حصص کے امرا کے سلسلے میں ہوتا ہے اور یہ زائد چندہ کا معاملہ گردانہ جاتا ہے۔
ایسی حالت میں،اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ڈائریکٹرز کے پاس تین متبادل دستیاب ہوتے ہیں:(1)وہ کچھ درخواستوں کو مکمل طورپر منظور کرسکتے ہیں اور دوسری درخواستوں کو مکمل طورمسترد کرسکتے ہیں۔(2)وہ سب کو تناسبی الاٹمنٹ(Pro–rate Allotment)دے سکتے ہیں اور (3)وہ مندرجہ بالا دونوں متبادلوں کی آمیزش کرسکتے ہیں جو کہ عام طورپر اپنایاجاتا ہے۔
زائد چندہ کا مسئلہ آخر کار حصص کے الاٹمنٹ پر حل کرلیاجاتا ہے۔لہٰذا حسابی نقطۂ نظرسے یہ بہتر ہوتا ہے کہ زائد چندہ کی صورت حال کو درخواست اور الاٹمنٹ کے بالکل معینہ نظم کے اندر ہی رکھاجائے یعنی زردرخواست کی وصولیابی،الاٹمنٹ پر واجب زر اور حصہ داری سے اس کی وصولیابی اور اس کا مشاہدہ اندراجات کے طریقے سے ہوجائے۔
پہلا متبادل:جب ڈائریکٹرزکچھ درخواستوں کو کلیتاً منظور اور کچھ کو بالکل مسترد کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو حاصل شدہ زردرخواست مکمل طورپر لوٹا دیاجاتا ہے۔مثلاً ایک کمپنی نے20,000حصص کے لیے عوام کو مدعو کیا اور کمپنی کو25,000حصص کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں۔ڈائریکٹرز نے  5,000ز ائد حصص کی درخواستوں کو کلیتاً مسترد کردیااور ان کا زردرخواست مکمل طورپر لوٹادیا۔
اس معاملہ میں درخواست اور الاٹمنٹ کے لیے روزنامچہ میں اندراج مندرجہ ذیل طریقہ پر ہوگا۔
بینک کھاتہ ڈیبٹ
شیئر درخواست کھاتہ سے
(25,000حصص کا  –روپیے فی حصہ زر درخواست موصول)
شیئردرخواست کھاتہ ڈیبٹ
شیئر کیپٹل کھاتہ سے
بینک کھاتہ سے
(الاٹ کیے گئے 20,000حصص کا زرمنتقل اور مسترد
کردہ درخواستوں کی رقم واپس)
شیئر الاٹمنٹ کھاتہ ڈیبٹ
شیئر کیپٹل کھاتہ سے
(—حصص کا– روپیے فی حصہ زرالاٹمنٹ واجب)
بینک کھاتہ ڈیبٹ
شیئرالاٹمنٹ کھاتے سے
(زرتفویض موصول)
دوسرامتبادل:جب ڈائریکٹرز تمام درخواست دہندگان کا متناسب الاٹمنٹ کے لیے انتخاب کرتے ہیں(جو تناسبی تفویض کہلاتا ہے) تو موصولہ زائد زردرخواست عام طورپر واجب الادا زرالاٹمنٹ میں ایڈجسٹ کردیاجاتا ہے اوراگر بصورت دیگر موصولہ رقم زرالاٹمنٹ میں ایڈجسٹ کرنے کے بعد بھی بچ جاتی ہے تو اسے یاتو واپس کردیاجاتاہے یا پیشگی اقساط طالبی میںکریڈٹ کردیاجاتا ہے۔
مثال کے طورپر:مدعو کی گئی20,000حصص کی درخواستوں کے جواب میں25,000درخواستیں موصول ہوئیں۔یہ طے کیاگیا کہ درخواست دہندگان کو 4:5کے تناسب سے حصص الاٹ کردیے جائیں تویہ تناسب تفویض معاملہ بنتا ہے اور 5,000  حصص کا فاضل موصولہ زردرخواست 20,000حصص پر واجب الادا زرالاٹمنٹ میںایڈجسٹ ہوگا۔اس معاملہ میںدرخواست اور الاٹمنٹ کے لیے روزنامچہ اندراج مندرجہ ذیل ہوگا۔
بینک کھاتہ ڈیبٹ
شیئردرخواست کھاتہ سے
(25,000حصص کی  —روپیے فی حصہ زردرخواست موصول)
شیئردرخواست کھاتہ ڈیبٹ
شیئر کیپٹل کھاتہ سے
شیئرالاٹمنٹ کھاتہ سے
(زردرخواست کی حصہ سرمایہ (شیئرکیپٹل)میں منتقلی اور فاضل ذر درخواست حصہ تفویض(شیئر الاٹمنٹ)میںکریڈٹ کی گئی)
شیئر الاٹمنٹ کھاتہ ڈیبٹ
شیئر کیپٹل کھاتہ سے
(25,000حصص بحساب  —روپیے فی حصہ زرتفویض واجب )
بینک کھاتہ ڈیبٹ
شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
(فاضل زردرخواست کے طورپر موصول رقم کے ایڈجسٹ کرنے کے بعدزرتفویض موصول ہوا)
تیسرامتبادل:جب کچھ حصص کی درخواستیں قطعی طورپر مسترد کردی جاتی ہیں اور باقی درخواست دہندگان کو تناسب تفویض کردی جاتی ہے تو اس صورت میں مسترد کردہ درخواستوں کی پوری رقم لوٹا دی جاتی ہے اوران درخواست دہندگان کا موصولہ فاضل زردرخواست کہ جنھیں تناسبی الاٹمنٹ کیاگیا تھا ان کے واجب الا داالاٹمنٹ میں ایڈجسٹ کردیاجاتا ہے۔
مثال کے طورپر ایک کمپنی نے10,000حصص کے لیے درخواستیں طلب کیںاوراسے15,000حصص کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں۔ڈائریکٹرز نے 2,500حصص کی درخواستیں یکسر مسترد کرنے کا فیصلہ کیا اور10,000حصص کا تناسبی الاٹمنٹ باقی بچے12,500حصہ داروں میںاس طرح کیا کہ ہر5حصص کی درخواست پر4حصص الاٹ کیے گئے۔اس معاملہ میں  2,500 مسترد کردہ حصص کا تمام تر زردرخواست لوٹادیاگیااور یہ کہ باقی بچے2500حصص (12,500–10,000حصص) کا ایڈجسٹمنٹ 10,000حصص کے واجب الادا الاٹمنٹ میں کردیاگیا اور وہ رقم حصص الاٹمنٹ کھاتے میں کریڈٹ کردی گئی۔درخواست والاٹمنٹ پر روزنامچہ اندراج درج ذیل ہوگا۔
بینک کھاتہ ڈیبٹ
شیئر درخواست کھاتہ سے
(15,000حصص کے لیے—فی حصہ زردرخواست موصول)
شیئر درخواست کھاتہ ڈیبٹ
شیئر کیپٹل کھاتہ سے
شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
بینک کھاتہ سے
(زردرخواست حصہ سرمایہ میں منتقل– تناسبی حصہ (الاٹی)کا زائد زردرخواست حصص الاٹمنٹ میںکریڈٹ کیاگیا اور مسترد کردہ حصص کی رقم واپس کردی گئی)
شیئر الاٹمنٹ کھاتہ ڈیبٹ
شیئر کیپٹل کھاتہ سے
(10,000حصص بحساب— فی حصہ الاٹمنٹ پرواجب)
بینک کھاتہ ڈیبٹ
شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
(زائد زردرخواست کے طورپر پہلے سے موصولہ رقم کے ایڈجسٹمنٹ کے بعد زرالاٹمنٹ موصول ہوا)

مثال   7

جنتا پیپرز لمیٹڈ نے 1,00,000اکیوٹی حصص کے لیے25روپیے فی حصہ کے حساب سے درخواستیں طلب کیں جو درج ذیل طورپر قابل ادائیگی تھا۔


درخواست پر                                                       5.00  روپے فی حصہ
الاٹمنٹ پر                                                          7.50   روپے فی حصہ
قسط طالبی اول (الاٹمنٹ کے 2ماہ بعد واجب الادا)                  7.50   روپے فی حصہ
قسط طالبی دوم وآخر(قسط طالبی کے دوماہ بعد واجب الادا)            5.00   روپے فی حصہ

یکم،جنوری2017کو 4,00,000حصص کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں اور حصص کا الاٹمنٹ یکم فروری2017کیاگیا۔
کمپنی کی کتابوں میںروزنامچہ اندراجات کو ریکارڈ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ہر ایک حالت میں شیئرکیپٹل لین دین کا اندراج کیجیے۔
ڈائریکٹرز 1,00,000حصص منتخب امیدواروں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ باقی 3,00,000حصص کی درخواستوں کو یکسر مسترد کردیتے ہیں۔
ڈائریکٹرز درخواست کرنے والے ایک امیدوار کو25فی صدحصص کا تناسبی الاٹمنٹ کرنے،باقی زردرخواست واجب الادا الاٹمنٹ میںایڈجسٹ کرنے اور اس کے بعد باقی بچی رقم واپس کرنے کا طے کرتے ہیں۔
ڈائریکٹرز 2,00,000حصص کی درخواستیں قطعی مسترد کردیتے ہیں،80,000حصص کی تمام درخواستیں منظور کرتے ہیں اور 20,000حصص کے لیے باقی بچے امیدواروں کو تناسبی الاٹمنٹ کرکے زائد رقم درخواست الاٹمنٹ اور اقساط طالبی میں ایڈجسٹ کردیتے ہیں۔

حل

 جنتا پیپرز لمیٹڈکے کھاتے 

روز نامچہ

پہلا متبادل


مورخہ تفصیلات L.F ڈبیٹ رقم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
یکم جنوری
2017
بینک کھاتہ  ڈبیٹ
اکیوٹی شیئر درخواست کھاتہ سے ( 4,00,000 حصص کی 5روپے فی حصہ زر درخواست )
20,00,000 20,00,000
یکم فروری اکیوٹی شیئر درخواست کھاتہ   ڈبیٹ
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
بینک کھاتہ

20,00,000 5,00,000
15,00,000
یکم فروری اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ ڈبیٹ
اکیوتی شیئر کیپٹل کھاتہ سے ( 1,00,000 حصص 7.50 روپے فی حصہ زر تفویض واجب الادا )
7,50,000 7,50,000
یکم فروری بینک کھاتہ ڈیبٹ
اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے 
( زر تفویض موصول )
7,50,000 7,50,000
یکم اپریل اکیوٹی شیئر فرسٹ کال کھاتہ    ڈیبٹ
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے ڈیبٹ
( 1,00,000 حصص پر حساب 7.50 روپے فی حصہ قسط طالبی اول واجب الادا )
7,50,000 7,50,000
یکم اپریل بینک کھاتہ  ڈیبٹ
اکیوٹی شیئر فرسٹ کال کھاتہ سے ڈیبٹ
اول قسط طالبی موصول
7,50,000 7,50,000
یکم جون اکیوٹی شیئر دوسرا اور آخری کال کھاتہ  ڈیبٹ
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے 
( 1,00,000 حصس پر بحساب 5 روپے فی حصہ زر قسط طالبی آخر واجب الادا )
5,00,000 5,00,000
 یکم جون بینک کھاتہ  ڈیبٹ
اکیوٹی شیئر فرسٹ اور فائنل کال کھاتہ سے 
( آخری قسط طالبی موصول)
5,00,000 5,00,000

 

دوسرا متبادل


مورخہ تفصیلات L.F ڈیبٹ رقم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
یکم جنوری
2017
بینک کھاتہ 
اکیوٹی شیئر درخواست کھاتہ سے 
( 4,00,000 حصص پر بحساب 5روپے فی شیئر درخواست موصول ہوئی )
20,00,000 20,00,000
یکم فروری اکیوٹی شیئر درخواست                                            ڈیبٹ
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتے سے
اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
بینک کھاتہ سے
( الاٹ کیے گیے حصصکا زر درخواست حصہ سرمایہ میں منتقلی فاضل زر درخواست الاٹمنٹ کھاتہ میں کریڈٹ کیا گیا اور مسترد کردہ درخواستوں کی رقم لوٹا دی گئی )
20,00,000 50,00,000
7,50,000
7,50,000
یکم فروری اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ                                     ڈیبٹ
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
( 1,00,000 حصص کا بحساب 7,50 روپے فی حصہ زر تفویض واجب الادا )

7,50,000 7,50,000
یکم فروری بینک کھاتہ                                                        ڈیبٹ
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
( 1,00,000 حصص کی بحساب 7,50 روپے فی حصہ زر تفویض واجب الادا )
7,50,000 7,50,000
 
 
نوٹ:دو اقساط طالبی سے متعلق اندراجات ویسے ہی ہوں گے جیسے اگلے والے طریقہ میںدرج ہیں۔

تیسرا متبادل


مورخہ تفصیلات L.F ڈیبٹ رقم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
یکم جنوری بینک کھاتہ  ڈیبٹ
اکیوٹی شیئر درخواست کھاتہ سے
( 4,00,000حصص کی بحساب 5 روپے فی حصہ زر درخواست موصول ہوا )
20,00,000 20,00,000
یکم فروری اکیوٹی شیئر درخواست کھاتہ
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتے سے 
اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتے سے 
کالس ان ایڈعانس کھاتے سے 
بینک کھاتے سے
( حصہ درخواست کی رقم حصہ تفویض کی رقم اور پہشگی اقساط طالبی کی رقم حصہ سرمایہ میں بشمول مسترد درخواستوں کی رقم کے حصہ سرمایہ میں ایڈجسٹ کی گئی
20,00,000 5,00,000
1,50,000
2,50,000
11,00,000
یکم فروری اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ  ڈیبٹ
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
( الاٹ کیے گئے حصس کا زر درخواست حصہ سرمایہ میں منتقلی اور 1,00,000 حصص کا بحساب 7,50 فی حصہ زر تفویض واجب الادا )
7,50,000 7,50,000
یکم اپریل بینک کھاتہ 
اکیوٹی شیئر الاٹمنت کھاتہ سے
( زر تفویض موصول ہوا )
اکیوٹی شیئر فرسٹ کال کھاتہ   ڈیبٹ
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے 
( 1,00 000 پر بحساب 7,50 روپے فی حصہ قسط طالبی اول واجب الادا )
6,00,000
7,50,000
6,00,000
7,50,000
یکم اپریل بینک کھاتہ  ڈبیٹ
کالس ان ایڈوانس کھاتہ
اکیوٹی شیئر فرسٹ کال کھاتہ ہے
( پیشگی اقساط طالبی قسط طالبی اول میں ایڈجسٹ اور قسط طالبی کی باقی رقم موصول ہوئی)
6,00,000
1,50,000
7,50,000
یکم جون اکیوٹی  شیئر سیکنڈ اور فائنل کال    ڈیبٹ
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ
( 1,00,000 حصص کی بحساب 5 روپے فی حصہ قسط طالبی آخر واجب الادا )
5,00,000 5,00,000
یکم جون بینک کھاتہ   ڈیبت
کالس ایڈوانس کھاتہ
اکیوٹی شیئر سیکنڈ اور فائنل کال کھاتہ سے
( پیشگی اقساط طالبی بمقابلہ قسط طالبی آخر ایڈجسٹ کی گئی اور قسط طالبی کی بقایا رقم وصول پائی)
4,00,000
1,00,000
5,00,000
 
 
 
نوٹ:اوپر دیے گئے جرنل 3  میں (Pro-Rata) پروراٹا تقسیم کی وجہ سے ہونے والے مزید اپلیکشن پیسوں کی مقدار: حاصل شدہ حصوں کی مانگ پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔ تقسیم کے عمل کے مطابق اور دو کال منی (Call Money) کے مطابق، اسی طرح ایک مقدار چھوڑنے کے لیے جس کو کہ واپس کیا جائے گا رد کی گئی درخواستوں کے ساتھ۔
بنیادی اشارے:
(روپے میں) (روپے میں)
زائدزردرخواست 15,00,000
منہا/منہائی متبادلات:
حصص تفویض —
20,000حصص@ 7.50 روپیے 1,50,000
شیئرکالس(حصہ اقساط طالبی) ——
20,000حصص12.50@روپیے 2,50,000 4,00,000
واپس کی جانے والی رقم( مع مسترد کردہ درخواستیں) 11,00,000

1.6.4کم چندہ

کم چندہ ایک ایسی حالت ہوتی ہے جہاں چندہ کے لیے مدعو کیے گئے حصص کے مقابلہ میں کم تعداد میں درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔مثال کے طورپرایک کمپنی نے عوام کو چندہ کے لیے 2,00,000حصص کی پیشکش کی لیکن درخواستیں محض 1,90,000حصص کی موصول ہوئیں، ایسی حالت میں 1,90,000حصص کے الاٹمنٹ کی توثیق کی جائے گی اور اسی کے مطابق اندراجات بھی درج ہوں گے۔تاہم جیساکہ پہلے بتایاجاچکا ہے کہ اس بات کی یقین دہانی ہونی چاہیے کہ کمپنی کا خفیف ترین چندہ پیشکش کے90          فی صدسے کم نہیںہوناچاہیے ورنہ حصص کے اجرا کی کاروائی مزید آگے نہیں بڑھ سکتی ہے اور کمپنی کو وصول شدہ تمام چندہ واپس کرنا پڑے گا۔

1.6.5 پریمیم پر حصص کا اجرا

مالی طورپر مستحکم اور منظم کمپنیوں کاپریمیم پر اجرا بالکل عام بات ہے۔ یعنی حصص کی ظاہری قدر یا مساواتی قدر سے زیادہ قیمت یا رقم پر شیئرز کا جاری کرنا۔لہٰذا جب ایک 100روپیے کی قیمت کا ایک شیئر105روپیے کی قیمت پر جاری کیاجاتا ہے تو یہ پریمیم پر اجرا کہلاتا ہے۔
جب حصص کا اجرا پریمیم پر ہوتا ہے،تو پریمیم کی رقم تکنیکی طورپر اجراحصص کے مرحلہ پر طلب کرلی جاتی ہے۔تاہم پر یمیم عام طورپر الاٹمنٹ کے واجب ہونے پر طلب کیاجاتا ہے اور زردرخواست کے ساتھ اورزر قسط طالبی کے ساتھ شاذونادر ہی طلب کیاجاتا ہے۔پریمیم کی رقم ایک علاحدہ کھاتہ،جو سیکورٹی پریمیم کھاتہ کہلاتا ہے میں کریڈٹ کی جاتی ہے اور کمپنی کے تختہ توازن کے واجبات کی جانب’’ریزرو(محفوظ)اورزائد’’سرپلس‘‘کے عنوان کے تحت درج کی جاتی ہے۔یہ محض مندرجہ ذیل5مقاصد کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
(a) مکمل اداشدہ بونس شیئرز جاری کرنا جوکمپنی کے غیر جاری کردہ شیئرز کی حد سے تجاوز نہ کریں۔
(b) کمپنی کے ابتدائی اخراجات کوقلم زد کرنا۔
(c) کمپنی کے کسی بھی سیکورٹیز اخراجات یا اداکمیشن یا،منظورکردہ کٹوتی کو منسوخ کرنا اور
(d) کمپنی کے ترجیحی حصص یا ڈبنچرز کی واپسی یا اپنے ہی شیئر کی خریداری (اپنے شیئر کی واپسی خریداری)  پر پریمیم ادا کرنا ۔
(e) پریمیم پر جاری کردہ حصص کا روزنامچہ اندراج حسب ذیل ہوگا۔

زردرخواست کے ساتھ لی گئی پریمیم کی رقم کے لیے۔

(a) بینک کھاتہ ڈیبٹ
شیئردرخواست کھاتہ سے
حصص بحساب— روپیے فی حصہ بشمول پریمیم درخواست پر رقم موصول ہوئی۔
(b) شیئردرخواست کھاتہ ڈیبٹ
شیئر کیپٹل کھاتہ سے
سیکورٹی پر یمیم ریزرو کھاتہ سے
(زردرخواست حصہ سرمایہ اورسیکورٹیزپریمیم کھاتے میں منتقل)

پریمیم کی رقم زرالاٹمنٹ کے ساتھ طلب

(a) شیئر الاٹمنٹ کھاتہ ڈیبٹ
شیئر کیپٹل کھاتہ سے
سیکورٹیز اورپریمیم روزرو کھاتے سے
(حصص بحساب— روپیے فی حصہ بشمول پریمیم الاٹمنٹ پر واجب الادا)
(b) بینک کھاتہ ڈیبٹ
شیئرالاٹمنٹ کھاتہ سے
(مع پریمیم زرالاٹمنٹ موصول ہوا)

پریمیم کی رقم زرالاٹمنٹ کے ساتھ طلب 

(a) شیئر درخواست کھاتہ 
شیئر کیپٹل کھاتہ  سے
سیکورٹیز اورپریمیم ریزرو کھاتے سے
(زر واجب الادا پہلی ،دوسری طلب بحساب ۔۔۔روپیے فی شیئر کے بشمول پریمیم )
(b) بینک کھاتہ
شیئرطلب کھاتہ سے 
(زر طلب موصول ہو ابشمول پریمیم کے)

مثال   8

جو پیٹرکمپنی لمیٹڈنے35,000اکیوٹی حصص بحساب10روپیے فی حصہ 2روپیے کے پریمیم پرجاری کیے جودرج ذیل طریقہ پر قابل ادا تھے۔
درخواست پر 3روپیے
الاٹمنٹ پر 5روپیے(پریمیم شامل)
باقی پہلی وآخری اقساط طالبی پر۔
اجرا کی تمام رقم موصول ہوئی۔ کمپنی کی کتابوں میں روزنامچہ اندراج کیجیے۔

حل جوپیٹر کمپنی لمیٹڈ کی کتابیں روز نامچہ


مؤرخہ تفصیلات L.F ڈیبٹ رقم (روپے میں ) کریڈٹ رقم (روپے میں )
بینک کھاتہ                                                     ڈیبٹ 
 اکیوٹی شیئردرخواست کھاتہ سے
(35,000حصص پر3 روپے فی حصہ درخواستوں پر زر کی وصولیابی)
1,05,000 1,05,000
اکیوٹی شیئردرخواست                                       ڈیبٹ
اکیوٹی شیئرکیپٹل کھاتہ سے 
(زر درخواست کی حصہ سرمایہ میں الاٹمنٹ پر منتقلی )
1,05,000
1,05,000
70,000
بینک کھاتہ                             ڈیبٹ 
 اکیوٹی شیئرالاٹمنٹ کھاتہ سے 
(رقم موصول مع پریمیم)
1،75،000 1,75,000
اکیوٹی شیئر فرسٹ و فائنل کال کھاتہ                               ڈیبٹ 
اکیوٹی شیئرکیپٹل کھاتہ سے 
(35،000 حصص پر 4 روپے فی حصہ کے حساب قسط طالبی اول و آخری واجب الادا)
1,40,000 1,40,000
بینک کھاتہ                                                        ڈیبٹ 
اکیوٹی شیئر فرسٹ و فائنل کال کھاتہ سے
(زر اول اور آخری اقساط طالبی موصول ہوا)
1,40,000 1,40,000



1.6.6کٹوتی(بٹہ)پر شیئرز(حصص کا اجرا)

ایسی بہت سی مثالیں ملتی ہیں جب کوئی کمپنی کٹوتی(بٹہ)پر حصص کا اجرا کرتی ہے یعنی ظاہری یا مساواتی قیمت سے کم قیمت پر جاری کرتی ہے۔ظاہری قیمت اور اجرائی قیمت کے درمیان کا فرق اجرا حصص پر کٹوتی ظاہرکرتا ہے مثلا جب100روپیے کی ظاہری قیمت کا شیئر98روپیے پر جاری کیاجائے تو اسے2 فی صدکٹوتی پر جاری کرنا کہاجائے گا۔
اصولاً کوئی کمپنی عام طورپر کٹوتی پر حصص کا اجرا نہیںکرسکتی ہے۔ یہ ایسا صرف ضبط کردہ حصص کے مکرر اجرا‘اور سویٹ اکیوٹی شیئر کے اجرا کےمعاملےمیں ہی کرسکتی ہے۔

1.6.7بدل پر حصص کا اجرا

کئی مرتبہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ جب کوئی کمپنی کسی فروشندہ(Vendor)کے ساتھ سمجھوتہ کرتی ہے جس سے کہ اس نے اثاثہ جات خریدے ہوتے ہیں۔ اس کے تحت فروشندہ اپنے اثاثوں کی قیمت کمپنی کے جاری کردہ حصص کی شکل میں ادائیگی کے لیے منظور کرلیتا ہے۔عام طورپر اس قسم کے اجرا میں نقد رقم وصول نہیں کی جاتی۔ان حصص کا اجرا مساوات پر،پریمیم پر یا کٹوتی پر کیاجاتا ہے۔اور جاری کیے جانے والے حصص کی تعداد کا انحصار جاری کیے گئے حصص کی قیمت پر اورفروشندہ کو قابل ادا رقم پر ہوتا ہے۔لہٰذا فروشندہ کو جاری کیے جانے والے حصص کا حساب مندرجہ ذیل طریقے سے لگایاجاتا ہے۔
جاری کیے جانے والے حصص کی تعداد = رقم واجب الادا
=  اجرائی قیمت
مثال کے طور پر راہل لمیٹڈ نے ہونڈا لمیٹڈ سے 5,40,000روپیے کی ایک عمارت خریدی اور اس کی ادائیگی100روپیے فی حصہ والے حصص کے ذریعے کی جاتی ہے ۔جاری کیے جانے والے حصص کی تعداد کا تعین مندرجہ ذیل مختلف طریقوں سے کیاجائے گا:
(a) اس حصص کا اجرامساوی قیمت پر ہو یعنی 100روپیے میں
جاری کیے جانے والے حصص کی تعداد               =  قابل ادازر
                                                       ـــــــــــــــــــــ
                                                        اجرائی قیمت 
                                                       5،40،000 روپے 
                                                        ـــــــــــــــــــــ
                                              =    100 روپے 
                                              =       5،400 حصص

(b) جب حصص کا اجرائی قیمت 20  پریمیم پر ہو یعنی 120 روپیے میں100+20) 
جاری کیے جانے والے حصص کی تعداد
                                               =  قابل ادازر
                                                       ـــــــــــــــــــــ
                                                        اجرائی قیمت 
                                                       5،40،000 روپے 
                                                        ـــــــــــــــــــــ
                                              =    120 روپے 
                                              =    4,500 حصص

جاری کیے گئے حصص کے لیے روزنامچہ میں اندراج برائے نقد زرکے متبادل کے طورپر درج ذیل ہوگی۔

راہل لمیٹڈ کے کھاتے

روزنامچہ


مؤرخہ تفصیلات L.F ڈیبٹ رقم (روپے میں ) کریڈٹ رقم (روپے میں )
(a) بلڈنگ کھاتہ                       ڈیبٹ
 ہونڈا لمیٹڈ کھاتے سے
 (عمارت خریدی گئی)
5،40،000 5,40,000
(b) جب حصص مساوی قیمت پر جاری کیے گئے                                 ڈیبٹ
ہونڈا لمیٹڈ کھاتہ
شیئر کیپٹل کھاتہ سے
(5,400)حصص مساوی قیمت پر جاری کیے گئے
5,40,000 5,40,000
(c) جب حصص20 فی صدکے پریمیم پر جاری کیے گئے
 ہونڈا لمیٹڈ                                                     ڈیبٹ
شیئر کیپٹل کھاتہ سے
سیکورٹیز پریمیم کھاتہ سے
 (4,500حصص کا120روپے فی حصہ کے حساب سے اجرا)
5,40,000 4,50,000
90.000

مثال   9 

جندل اینڈ کمپنی نے ہائی لائف مشین لمیٹڈ 3,80,000روپیے کی ایک مشین خریدی۔خریداری سمجھوتہ کے مطابق20,000 روپیے نقد زر اور باقی رقم اجرا حصص بحساب100روپیے حصہ ادا کیا جانا طے پایا۔ کھاتوں میںکیا اندراج ہوگااگر حصص کا اجرا:
(a) مساوی قیمت پر 
 (b) 
20 فی صدپریمیم پر

حل

حصص کی تعداد کا حساب درج ذیل ہوگا: 
(a)
اجرا حصص مساوی قیمت پر ہونے پر
                                   3,60,000  روپے =  3,600 حصص
                                   _______
                                          100    روپے 
        

(b)         جب حصص پریمیم پر جاری کیے گئے ہوں 
                                           3,60,000  روپے =  3,000 حصص
                                   _______
                                          120    روپے 

جندل اینڈکمپنی کے کھاتے

روزنامچہ


مؤرخہ تفصیلات L.F ڈیبٹ رقم (روپے میں ) کریڈٹ رقم (روپے میں )

مشین کھاتہ                                            ڈیبٹ 
بینک کھاتہ سے
 ہائی لائف مشین لمیٹڈکھاتہ سے
 (مشین خریدی گئی اور  20,000روپے نقد زراور باقی اجرا حصص کے ذریعے ادا کیاگیا)
3,80,000 20,000
3,60,000
(a) شیئرز مساوی قیمت پر جاری کرنے کی صورت میں       ڈیبٹ 
ہائی لائف مشین لمیٹڈ
 شیئرکیپٹل کھاتہ سے
(3,600حصص100روپے   فی حصہ)
3,60,000 3,60,000
(b) حصص پر یمیم پرجاری کرنے کی صورت میں                     ڈیبٹ 
ہائی لائف مشین لمیٹڈ کھاتہ
 ہائی لائف مشین کھاتہ سے
سیکورٹیز پریمیم کھاتہ سے
 (3,000حصص120روپے فی حصہ کے حساب سے اجرا)
3,60,000 3,60,000
60,000

اپنی معلومات کی جانچ کیجیےII

درست جواب کا انتخاب کیجیے:

(a) اکیوٹی حصہ دار—ہوتے ہیں:

(i) قرض خواہ(لین دار)
(ii) مالکان
(iii) کمپنی کے گراہک
(iv) ان میں سے کوئی نہیں

(b) ظاہری حصہ سرمایہ ہے :

(i) منظورشدہ سرمایہ کا وہ حصہ جس کا اجرا کمپنی کے ذریعے ہوتا ہے۔
(ii) وہ سرمایہ رقم جس کے لیے ممکنہ حصہ داروں نے درخواست دی ہو۔
(iii) حصہ سرمایہ کی وہ انتہائی رقم جسے جاری کرنے کا کمپنی کو اختیار ہوتا ہے۔
(iv) حصہ داروں کے ذریعے ادا کی گئی حقیقی رقم۔

(c) بقایا قسط طالبی پر سود ٹیبل’F‘کے مطابق وصول کیاجاتا ہے۔

(i) 10 فی صد 
(ii) 6فی صد
(iii) 8فی صد
(iv) 11فی صد

(d) ڈائریکٹر کے طلب کرنے سے قبل حصہ داروں سے پیشگی حاصل شدہ رقم:

(i) پیشگی اقساط طالبی کھاتہ میں ڈیبٹ کی جاتی ہے۔
(ii) پیشگی اقساط طالبی کھاتہ میں کریڈٹ کی جاتی ہے۔
(iii) اقساط طالبی کھاتہ میںڈیبٹ کی جاتی ہے۔

(e) حصص ضبط کیے جاسکتے ہیں:

(i) زرقسط طالبی کی عدم ادائیگی پر
(ii) میٹنگوں میںحصہ نہ لینے پر
(iii) بینک کو قرض کی ادائیگی نہ کرنے پر
(iv) بطورسیکورٹی حصص کے رہن رکھنے پر

(f) حصص ضبطی کھاتہ کا بقایاضبط کردہ حصص کا مکرراجرا بعدمیں منتقل کردیاجاتا ہے:

(i) عام ذخیرہ(جنرل ریزرو)
(ii) سرمایہ بازادائیگی (واپسی)ذخیرہ(Capital Redemption Reserve)
(iii) سرمایہ ذخیرہ(کیپٹل ریزرو)
(iv) آمدنی ذخیرہ(ر یوینیو ریزرو)

(g) حصہ ضبطی کھاتہ کا بقایاتختہ توازن کی مد میں ظاہر کیاجاتا ہے۔

(i) چالو واجبات اور بندوبست(Provision)
(ii) ذخائر اور فاضلات(Reserve and Surplus)
(iii) حصہ سرمایہ کھاتہ
(iv) غیر محفوظ قرض

حصص کا پرائیویٹ پلیسمنٹ 

کمپنی قانون 2013(سیکشن 42) میں نجی پلیسمنٹ کو سیکورٹیز کی پیش کش نجی پلیسمنٹ آفر کے ذریعہ افراد کے منتخب گروپ کو سبسکرائب کرنے کی دعوت کے طور پر بیان کیا گیا ہے ۔ 

کوئی بھی کمپنی اپنے ملازمین اور ملازم ڈائریکٹروں کو کمپنی کے حصص، مارکیٹ کی قیمت سے کم قیمت پر یامستقبل میں مناسب قیمت پر کمپنی کے حصص خریدنے کے اختیار کی پیش کش کر سکتی ہے۔یہ ملازمین کے اسٹاک آپشن پلان (ای ایس پی او) کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ کمپنی کے ذریعہ عطا کردہ ایک اختیار ہونے کے ناطے اس کے تحت کوئی ملازم سبسکرائب کرنے کا حق استعمال بھی کر سکتا ہے اورنہیں بھی ۔ 

ملازمین کا اسٹاک آپشن پلان سُویٹ اکیوٹی  کے زمرے میں آتا ہے ۔ سُویٹ اکیوٹی وسیع تر زمرے کی ایک اکیوٹی ہوتی ہے ۔ 

کسی بھی کمپنی کو اختیارات کے اجراء کے لیے درج ذیل بیان کردہ شرائط کو پورا کرنا ہوگا ۔

(a) یہ حصص پہلے جاری کردہ حصص کے درجے کے ہی ہونے چاہئیں۔

(b) یہ ایک خصوصی قراردارکے مجاز ہوں جسے کمپنی نے منظوری دی ہو۔

(c) قرار دادمیں حصص کی تعداد ،موجودہ مارکیٹ قیمت ، غور وخوض اگر کوئی ہے اور ڈائریکٹروں یا ملازمین کے درجے یا درجات کی وضاحت کی گئی ہو جن میں اس طرح کے اکیوٹی حصص جاری کئے جائیں گے۔ 

(d) کمپنی نے جب کاروبار شروع کیا تھا اس تاریخ سے اجراء کی تاریخ تک ایک سال سے کم مدت کا عرصہ نہ گزرا ہو اور 

(e) اگر حصص فہرست میں شامل ہیں تو ان حصص کو ایس ای بی آئی کے ضابطوں کے مطابق جاری کیا گیا ہو ۔ 

ای ایس او پی کی اہم شرائط : 

گرانٹ:  گرانٹ کامطلب ہے کہ ملازمین کو یہ اختیار دینا کہ وہ پہلے سے طے شدہ قیمت پر کمپنی کے حصص خرید سکتے ہیں۔ 

گرانٹ تاریخ : یہ  ملازمین کے اسٹاک آپشن پلان (ای ایس او پی) کے مطابق کمپنی اور اس کےملازمین کے درمیان ہوئے سمجھوتے کی تاریخ ہے ۔ 

ولیٹنگ :  یہ ایک ایسا عمل ہے جو ملازمین کو کمپنی کے حصص خریدنے کا حق دیتا ہے۔ 

ولیٹنگ تاریخ : یہ وہ تاریخ ہے جب ملازمین ولیٹنگ کی شرائط سے مطمئن ہوکر حصص کے لیے درخواست کرنے کا اہل ہو جاتا ہے ۔ 

ولیٹنگ کی مدت : گرانٹ تاریخ اور اس تاریخ کے درمیان کی مدت جس میں ملازمین کے اسٹاک آپشن پلان (ای ایس او پی) کی تمام مخصوص ولیٹنگ کی شرائط کے بارے میں مطمئن ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

مشق : اس کا مطلب ملازم کے ذریعے اسے دیئے گئے اختیار کے بر خلاف حصص کے اجراء کے لیے درخواست دینا ہے ۔ 

مشق کی مدت :ولیٹنگ کے بعد کی مدت جس کے اندر اندر ملازم کو ملازمین کے اسٹاک آپشن پلان کی تقلید کرتے ہوئے، اسے دیئے گئے اختیار کے بر خلاف حصص کے لیے درخواست دینے کا حق ضرور استعمال کرناچاہئے۔

مشق کی قیمت : وہ قیمت جو ملازمین کے اسٹاک آپشن پلان کی پیروی میں حاصل اختیار استعمال کرنے کے لیے ملازم کے ذریعے ادا کی جائے۔ 

آپشن کی قدر : مارکیٹ کی قیمت اور سیکوریٹی کی اجرائی قیمت کے درمیان فرق 

1.7ضبطی حصص

ایسے حالات بھی رونما ہوتے ہیںکہ جب کوئی حصہ دار ایک یا اس سے زائد اقساط ادا کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔ یعنی زرالاٹمنٹ یازرقسط طالبی۔ایسے حالات میںکمپنی ان کے حصص ضبط کرسکتی ہے یعنی ان کا الاٹمنٹ رد کرکے اس پر اب تک حاصل شدہ رقم کمپنی کے ذریعے ضبط کرلی جاتی ہے جو کمپنی آرٹیکل کے مجوزہ قانون کے دائرہ میں ہوتا ہے۔ان کا اہتمام عام طورپر جدولFکے قوانین پرمنحصر ہوتے ہیں جو ڈائریکٹر ز  کو اقساط کی عدم ادائیگی کی صورت میں حصص کو ضبط کرنے کا اختیاردیتی ہے۔اس مقصد کے لیے انھیں بنائے گئے طریقۂ کار پر سختی سے عمل درآمدکرنا ہوتا ہے۔
جب حصص ضبط کرلیے جاتے ہیں تب تمام ضبط شدہ حصص سے متعلقہ اندراجات پریمیم کے علاوہ جو پہلے سے حسابی ریکارڈ میں درج ہیں،ہر حالت میں برعکس(Reverse)اندراج کردینا چاہیے۔لہٰذا شیئر کیپٹل کھاتہ طلب کردہ کھاتہ کے ساتھ ضبط شدہ حصص کے سلسلے میں ڈیبٹ کردینا چاہیے اور انفرادی غیر ادا شدہ کھاتہ یا کالس ان ایریرس کھاتہ کریڈٹ کرنا چاہیے۔ لہٰذا روزنامچہ اندراج مندرجہ ذیل ہوگا۔
  شیئر کیپٹل کھاتہ ڈیبٹ
شیئر ضبطی کھاتہ سے (طلب کردہ رقم )
شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے (ادا شدہ رقم)
شیئر کال کھاتہ(انفرادی )سے
(…حصص زرالاٹمنٹ اورزراقساط طالبی کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ضبط کیے گئے)
نوٹ: اگر کمپنی میں کالس ان ایریرس ،کھاتہ قائم ہے تو مندرجہ بالا اندراج میں ’شیئر الاٹمنٹ‘اوریا ’شیئر کال یا کالس کھاتہ‘ کے بجائے کالس– ان  –  ایریرس،کھاتہ کو کریڈٹ کیاجائے گا۔
جب تک ضبط کردہ حصص کا مکرراجرانہیں ہوجاتا تب تک ضبط کردہ حصص کی بقایا رقم کمپنی کے کل ادا شدہ سرمایہ میں تختہ توازن کے واجبات کی جانب شیئر کیپٹل کے عنوان کے تحت اضافی طورپر ظاہر کی جائے گی۔

مثال   10

ہونڈا لمیٹڈ نے10,000اکیوٹی حصص100روپیے فی حصہ درج ذیل طورپر ادائیگی کے لیے جاری کیے گئے۔درخواست پر20 روپیے،الاٹمنٹ پر30روپیے،20روپیے قسط طالبی اول اور30روپیےقسط طالبی دوم اورآخر پر10,000حصص کی درخواستیں دی گئیں جن پر الاٹمنٹ کردیا گیا۔تمام واجب رقم حاصل ہوئی سوائے300حصص کے لیے  سُپریا کی دونوں اقساط طالبی کے ان حصص کو ضبط کرلیاگیاضروری روزنامچہ اندراج کیجیے۔ 

ہونڈا لمیٹڈ کے کھاتے

روزنامچہ




تفصیلات L.F ڈیبٹ رقم (روپے میں ) کریڈٹ رقم (روپے میں )
بینک کھاتہ                                                    ڈیبٹ
شیئردرخواست کھاتہ
(10,000حصص پر25روپے فی حصہ کے حساب سے زردرخواست موصول ہوا)
2,00,000 2,00,000
شیئر کیپٹل کھاتے سے                                           ڈیبٹ
(زردرخواست حصہ سرمایہ میں منتقل کیاگیا)
2,00,000 2,00,000
شیئر الاٹمنٹ کھاتہ                                            ڈیبٹ
 شیئرکیپٹل کھاتہ سے
(10,000حصص بحساب30روپے حصہ الاٹمنٹ پر زرواجب الادا)
3,00,000 3,00,000
بینک کھاتہ                                                         ڈیبٹ
 شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
 (10,000حصص کا بحساب30روپے حصہ الاٹمنٹ پر زرموصول)
3,00,000 3,00,000
شیئر فرسٹ کال کھاتہ                                     ڈیبٹ  
  شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 (10,000حصص کا بحساب20روپے فی حصہ قسط طالبی ایریررقم واجب الادا)
2,00,000 3,00,000
بینک کھاتہ                                                   ڈیبٹ
شیئر فرسٹ کال کھاتہ سے
(قسط طالبی اول کی رقم موصول سوائے300حصص کے)
1,94,000 1,94,000
شیئر سیکنڈ اور فائنل کال کھاتہ                      ڈیبٹ 
 شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 (10,000حصص پر بحساب30روپے فی حصہ کے حساب سے رقم قسط طالبی اول و آخر واجب الادا)
3,00,000 3,00,000
بینک کھاتہ                                                   ڈیبٹ
شیئر سیکنڈ اور فائنل کال کھاتہ سے
(زر اقساط طالبی دوم و آخر موصول)                      
2,91,000 2,91,000
 شیئر کیپٹل کھاتہ                                         ڈیبٹ 
شیئر فرسٹ کال کھاتہ سے 
شیئر سیکنڈ کال کھاتہ سے
شیئر ضبطی کھاتہ سے 
(300 حصص ضبط کیے گئے )

30,000 6,000
9,000
15,000
ضبط شدہ حصص کا پریمیم پر اجرا:جہاں ابتدا میں پریمی پر حصص جاری کیے گئے ہوں اور ان کی رقم مکمل طورپر وصول کرلی گئی ہو اور بعد میں عدم ادائیگی کی وجہ سے کچھ حصص ضبط کرلیے گئے ہوں۔ضبط شدہ حصص کے لیے حسابی عمل اسی طرز پر کیا جائے گا جیسا کہ مساوی حصص کے معاملے میں ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں قابل غور بات یہ ہے کہ شیئر پریمیم کھاتہ اسی وقت ڈیبٹ نہیں کرنا ہوتا اگر اس سلسلے میںضبط کیے گئے حصص کا پریمیم موصول ہوگیا ہے۔
ہاں اگر ضبط کردہ حصص پرپریمیم کی رقم پوری یا جزوی طورپر وصول نہ ہوئی ہو توشیئر پر یمیم کھاتہ کو بھی ڈیبٹ کیاجائے گا پریمیم کی اس رقم کے ساتھ جو ضبطی کے وقت ریزرو شیئر کیپٹل کھاتہ کے ساتھ جو رقم وصول نہیں ہوئی۔ ایساجب ہوگا کہ جب الاٹمنٹ پر واجب رقم موصول نہ ہوئی ہو لہٰذا جاری کردہ حصص کی ضبطی کا روزنامچہ اندراج کا
ر یکارڈ جن پر کہ پریمیم پوری طرح وصول نہیںہوئی ہے مندرجہ ذیل ہوگا۔
شیئر کیپٹل کھاتہ ڈیبٹ
سیکورٹیز ریزرو پریمیم کھاتہ ڈیبٹ
شیئر ضبطی کھاتہ سے
شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
اور /یا
شیئر کالس کھاتہ(انفرادی)سے
(—الاٹمنٹ اور اقساط طالبی کی رقم کی عدم ادائیگی نہ حصص ضبطی)

نوٹ:

جہاں کالس ان ایریرس(بقایا اقساط طالبی)کھاتہ موجود ہوتا ہے تو وہاں کالس ان ایریرس کھاتہ کریڈٹ کیاجاتا ہے نہ کہ شیئر الاٹمنٹ  اور قسط طالبی/اقساط طالبی کھاتہ کو۔

مثا ل  11 

ایک حصہ دار ساحل کہ جسے 1,000حصص بحساب 120روپیے (ظاہری قیمت100 روپیے فی حصص)پر جاری کیے تھے۔ 20 روپیے فی حصہ کے حساب سے اقساط طالبی دوم وآخری ادا کرنے میں ناکام ہوگا۔اس کے حصص اقساط طالبی دوم وآخر کے بعد ضبط کرلیے گئے۔حصص ضبطی کے لیے ضروری روزنامچہ اندراج کیجیے۔

حل


مؤرخہ تفصیلات L.F ڈیبٹ رقم (روپے میں ) کریڈٹ رقم (روپے میں )
شیئر کیپٹل کھاتہ                                                    ڈیبٹ
 شیئر فرسٹ وفائنل کال کھاتہ سے
 دوسری اورشیئر ضبطی کھاتے سے
 (آ خری قسط طالبی کی عدم ادائیگی کی وجہ سے1000حصص ضبط کیے گئے)
1,00,000 20,000
80,000

مثال    12

سیتا کے پاس10روپیے والے500حصص تھے ۔جس کی وہ4روپیے فی حصہ(2روپیے فی حصہ پریمیم شامل)اور3روپیے فرسٹ اور فائنل کال کی ادائیگی نہیں کرپائی۔فرسٹ اور فائنل کال کے بعد اس کے حصص ضبط کرلیے گئے۔حصص ضبطی کے لیے روزنامچہ میں اندراج کیجیے۔

حل:


مؤرخہ تفصیلات L.F ڈیبٹ رقم (روپے میں ) کریڈٹ رقم (روپے میں )
شیئرکیپٹل ریزرو کھاتہ                                           ڈیبٹ
سیکورٹیزپریمیم کھاتہ                                               ڈیبٹ
 شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
 شیئرفرسٹ وفائنل کھاتے سے
شیئر ضبطی کھاتے سے
(پہلیوآخری کال کی عدم ادائیگی کی وجہ سے500حصص ضبط کیے گئے
5,000
1,000
2,000
1,500
2,500

مثال13 

اشوک لمیٹڈنے2روپیے کے پریمیم پر10روپیے فی حصہ کے حساب سے 3,00,000اکیوٹی حصص جاری کیے جو درخواست پر 3روپیے، الاٹمنٹ پر 5روپیے(پریمیم شامل)اورباقی دومساوی رقم کی اقساط طالبی پر قابل ادا تھے۔
4,00,000حصص کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں تمام درخواست دہندگان کو عارضی الاٹمنٹ دے دیاگیا۔زائد زردرخواست الاٹمنٹ میںایڈجسٹ کردیاگیا۔مکیش جسے800حصص تفویض کیے گئے تھے دونوں کالس کی رقم ادا کرنے میںناکام رہا اور سیکنڈکال کے بعد اس کے حصص ضبط کرلیے گئے۔ اشوک لمیٹڈ کے کھاتوں میںروزنامچہ اندراج کیجیے اورتختہ توازن بھی ظاہر کیجیے۔

حل

اشوک لمیٹڈ کے کھاتے

روزنامچہ




مؤرخہ تفصیلات L.F ڈیبٹ رقم (روپے میں ) کریڈٹ رقم (روپے میں )
بینک کھاتہ                        ڈیبٹ 
اکیوٹی شیئر درخواست کھاتہ سے 
(40،00،000 حصص پر زردرخواست موصول)

12,00,000 12,00,000
اکیوٹی شیئر درخواست کھاتہ                                           ڈیبٹ 
 اکیوٹی کیپٹل کھاتہ سے
 اکیوٹی شیئرالاٹمنٹ کھاتہ سے
 (3,00,000حصص کا زردرخواست حصہ سرمایہ کھاتے میں منتقل۔ زائد رقم حصص تفویض کھاتہ میں ایڈجسٹ کی گئی)
12,00,000 9,00,000
3,00,000
اکیوٹی شیئرالاٹمنٹ کھاتہ                                                    ڈیبٹ 
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 سیکورٹیز پریمیم ریزرو کھاتے سے
(3,00,000حصص پر زرتفویض واجب الادا)
15,00,000 9.00,000
6,00,000
بینک کھاتہ                                                             ڈیبٹ 
 اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ ریزرو کھاتہ
(درخواست پر زائد موصول رقم ایڈجسٹ کرنے کے بعد زرتفویض موصول ہوا)
12,00,000 12,00,000
اکیوٹی شیئرفرسٹ کال کھاتہ                                                  ڈیبٹ
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 (3,00,000حصص پر قسط طالبی اول واجب الادا)
6,00,000 6,00,000
     بینک کھاتہ                                                              ڈیبٹ
 کالس ان ایریریس(بقایا اقساط طالبی)کھاتہ
 اکیوٹی شیئرفرسٹ کال کھاتہ سے
(2,99,200حصص پرزرقسط طالبی اول موصول ہوا)
5,98,400
1,600
6,00,000
اکیوٹی شیئر سیکنڈ و فائنل کال کھاتہ                                         ڈیبٹ 
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے 
(دوسری زر قسط طالبی واجب الادا )
6,00,000 6,00,000
بینک کھاتہ                                                               ڈیبٹ 
کالس ان ایریرس (بقایا اقساط طالبی )کھاتہ 
5,98,400 6,00,000
اکیوٹی شیئر سیکنڈ اور فائنل کال کھاتہ سے 
(2،99،200 حصص کی رقم موصول ہوئی )
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ                                               ڈیبٹ 
ضبطی کھاتہ سے 
کال ان ایریرس کھاتہ سے 
(800 حصص کی ضبط)
1,600
8,000
4,800
3,200

اشوک لمیٹڈکی بیلنس شیٹ..........


تفصیلات
نوٹ رقم(روپے)
1.اکیوٹی اور واجبات
1.حصص داران کے فنڈ
 (a )شیئر سرمایہ
 (b)   ذخائر اور فاضلات
 II   اثاثے
I .  جاری اثاثے
نقد اور نقد کے مساوی
1

2


3
29,96,800
6,00,000
35,96,800
35,96,800
35,96,800

کھاتوں کے نوٹس


1۔  شیئر سرمایہ
منظور شدہ سرمایہ
(Authorized Capital) ۔۔۔دس دس روپیہ کے اکیوٹی شیئر
اجرا شدہ سرمایہ
10،10 روپیہ کے  3,00,000   اکیوٹی شیئر
 وصول شدہ سرمایہ
وصول شدہ اور پورے طور پر ادا شدہ
دس دس روپیہ کے 2,99,200
 اضافہ (Add.)ضبطی شیئر کھاتے

 2۔  ذخائر اور فاضلات
سیکیورٹیز پریمیم ریزرو
 3۔ نقد اور مساوی نقد



 بینک میں نقد
رقم(روپے)


30,00,000


29,92,000
4,800
29,96,800
6,00,000






35,96,800

مثا ل   14

ہائی لائٹ انڈیا لمیٹڈنے100روپیے فی حصہ کے حساب سے 20روپیے پریمیم پر 30,000حصص کے لیے درخواست دہندگان کو حصص کے لیے مندرجہ طورپر ادائیگی کے لیے مدعو کیا۔
درخواست پر                                  40روپے(10روپے پریمیم شامل)
الاٹمنٹ پر                                    30روپے(10روپے پریمیم شامل)
فرسٹ کال                                   30روپے
سیکنڈاورفائنل کال                             20روپے                                        
40,000حصص کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں اور35,000درخواستوں پر عارضی تفویض(الاٹمنٹ)کردیاگیا۔زائد زردرخواست الاٹمنٹ میں استعمال کرلی جاتی ہے۔
روہن جسے600حصص تفویض کیے گئے تھے زرالاٹمنٹ ادا کرنے میںناکام رہتا ہے اور الاٹمنٹ کے بعد اس کے حصص ضبط کرلیے جاتے ہیں۔
امان جس نے 1,050حصص کے لیے درخواست دی تھی فرسٹ کال کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہتا ہے اور اس کے حصص فرسٹ کال کے بعد ضبط کرلیے جاتے ہیں۔
سیکنڈاور فائنل کال طلب کرلی گئی۔سیکنڈکال کی تمام واجب رقم موصول ہوئی۔
ضبط کیے گئے حصص میںسے 1,000حصص کا مکرر اجرا مکمل ادا شدہ 80روپیے فی حصہ لیا گیا جس میں امان کے تمام حصص شامل ہیں۔
ہائی لائٹ انڈیا لمیٹڈ کے روزنامچہ کھاتوں میںضروری اندراجات کیجیے۔

حل

ہائی لائٹ انڈیا کمپنی کے کھاتے 

روزنامچہ 





مورخہ  تفصیلات L.F ڈبیٹ رقم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
بینک کھاتہ                                            ڈیبٹ
 شیئردرخواست کھاتہ سے (40,000حصص پر زردرخواست موصول )
16,00,000 16,00,000
شیئر درخواست کھاتہ                      ڈیبٹ
 شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 سیکورٹیزاورپریمیم ریزرو کھاتہ سے
 شیئر الاٹمنٹ کھاتے سے (زردرخواست حصہ سرمایہ کھاتے میں منتقل، سیکورٹیز پریمیم کھاتہ اورزائد رقم حصہ تفویض(شیئر الاٹمنٹ)کھاتہ میں منتقل)
14,00,000 9,00,000 3,00,000 2,00,000
شیئر درخواست کھاتہ                                        ڈیبٹ
 بینک کھاتہ سے
(500حصص کی رقم واپس کی گئی)
2,00,000 2,00,000
شیئر الاٹمنٹ کھاتہ                         ڈیبٹ
 شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 سیکورٹیز پریمیم ریزروکھاتہ سے
(تفویض حصص پر رقم واجب الادا)
9,00,000 6,00,000 3,00,000
بینک کھاتہ                              ڈیبٹ
 شیئرالاٹمنٹ کھاتہ سے
(زرتفویض الاٹمنٹ موصول)
6,86,000 6,86,000
شیئر کیپٹل کھاتہ                                    ڈیبٹ
سیکورٹیزپریمیم ریزرو کھاتہ                           ڈیبٹ
   شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
 شیئر ضبطی کھاتہ سے
(زرتفویض الاٹمنٹ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے روہن کے 600حصص ضبط)
30,000 6,000 14,000 22,000
شیئرفرسٹ کال کھاتہ                  ڈیبٹ
 شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 (29,400حصص پر فرسٹ کال واجب)
8,82,000 8,82,000
بینک کھاتہ                           ڈیبٹ
 شیئر فرسٹ کال کھاتہ سے
(28,500حصص پرفرسٹ کال کی رقم موصول ہوئی)
8,55,000 8,55,000
شیئر کیپٹل کھاتہ                  ڈیبٹ
 شیئر فرسٹ کال کھاتہ سے
 شیئر ضبطی کھاتہ سے
امان کے900حصص ضبط کیے گئے
72,000 27,000 45,000
شیئر سیکنڈاورفائنل کال کھاتہ                               ڈیبٹ
 شیئر کیپٹل کھاتہ سے
(28,500حصص پرسیکنڈاورفائنل کال کی رقم واجب)
5,70,000 5,70,000
بینک کھاتہ                          ڈیبٹ
 شیئر سیکنڈاورفائنل کال کھاتہ سے
(واجب الادا رقم موصول ہوئی)
5,70,000 5,70,000
بینک کھاتہ                           ڈیبٹ
 شیئر ضبطی کھاتہ
 شیئر کیپٹل کھاتہ سے
(1,000ضبط شدہ حصص کو مکررجاری کیاگیا)
80,000 20,000 1,00,000
شیئر ضبطی کھاتہ                              ڈیبٹ
 کیپٹل ریزرو (سرمایہ ذخیرہ)کھاتہ سے
(1,000مکررجاری کردہ حصص کا منافع سرمایہ واپسی منتقل)
28,667 28,667

بنیادی اشارے:

(i) روہن کی درخواست پر زائد رقم موصول 

روہن کو 600حصص الاٹ کیے گئے۔
اسے درخواست کرنی چاہیے تھی
                                                      35,000روپے  _________    600x
30,000      روپے 700 حصص



روہن سے وصول شدہ رقم =40     700x    روپے
28,000
درخواست پر رقم ایڈجسٹ کی گئی =40     600x    روپے
(24,000)
الاٹمٹ پررقم ایڈجسٹ کی گئی 4,000
الاٹمنٹ پر رقم واجب =30     600x    روپے
18,000
رقم ایڈجسٹ کی گئی (4,000)
الاٹمنٹ پر رقم واجب 14,000

(ii) الاٹمنٹ پر رقم وصول


الاٹمنٹ پر کل رقم واجب = 30×    30,000روپے 9,00,000 =
درخواست پر رقم موصول (2,00,000)
7,00,000
روہن کے حصہ کی رقم موصول نہیں ہوئی (14,000)
فرسٹ کال رقم موصول 6,86,000

(iii)

29,400حصص پر فرسٹ کال کی رقم واجب


 30×    29,400روپے=
8,82,000
900حصص پر زردرخواست موصول نہیں ہوا 30 ×  900روپے
(27,000)
8,55,000

(iv)

1,000 حصص مکرر جاری کیے گئے جس میں900امان کے اور100روہن کے حصص شامل تھے۔


100حصص پر منافع = 3,667
900حصص پرمنافع 45,000
 48,667
منہا:1,000حصص کے اجرا پرنقصان (20,000)
28,667

(v) 500حصص کا ضبطی کھاتہ میں بقایا(بیلنس)


روپے 18,333روپے

آپ اسے خود کیجیے

ایک کمپنی نے10روپیے والے100اکیوٹی حصص20%پریمیم پر جاری کیے5روپیے کی فائنل (پریمیم شامل)کی عدم ادائیگی کی وجہ سے حصص ضبط کرلیے گئے۔حصص کے ضبط کرنے سے متعلق روزنامچہ اندراج کیجیے۔
ایک کمپنی نے10روپیے والے800 اکیوٹی حصص10%بٹہ سے جاری کیے جو 2روپیے کی دو اقساط طالبی کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ضبط کرلیے گئے کمپنی کے ذریعے ضبط کی گئی رقم کا حساب لگا کر ضبطی حصص کے لیے روزنامچہ اندراج کیجیے۔

مثال  15

Xلمیٹڈنے40,000اکیوٹی حصص2روپیے کے پریمیم پر10روپیے فی حصہ عوامی چندہ کے لیے جاری کیے، جو مندرجہ ذیل طریقہ پر قابل اداتھے۔
درخواست پر                               4روپے فی حصہ
الاٹمنٹ پر                                  5روپے فی حصہ(پریمیم شامل)
کال پر                                      3روپے فی حصہ

60,000حصص کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں۔48,000درخواست دہندگان کو تناسبی الاٹمنٹ کردیا گیا،باقی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔درخواستوں پر زائد ادا رقم واجب الادا الاٹمنٹ میں ایڈجسٹ کردی گئی۔
سری چٹنی جن کو 1,600حصص الاٹ کیے گئے تھے وہ اقساط طالبی کی ادائیگی میں ناکام رہے اور شری جگدل جن  کو 2,000  حصص الاٹ کیے وہ قسط طالبی ادانہیں کرپائے یہ حصص بعد میں ضبط کرلیے گئے۔
مندرجہ بالالین دین کا اندراج کمپنی کے کھاتوں میں درج کیجیے۔

حل


ایکس لمیٹڈ کے کھاتے

روزنامچہ




مورخہ  تفصیلات L.F ڈبیٹ رقم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
بینک کھاتہ                                   ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئر درخواست کھاتہ سے
(60,000حصص پر4روپے فی حصہ کے حساب سے زردر خواست موصول)
2,40,000 2,40,000
اکیوٹی شیئر درخواست کھاتہ                                 ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
 بینک کھاتے سے
(زردرخواست حصہ سرمایہ میں منتقل رد کردہ درخواستوں کی رقم واپس کی اور زائد زردرخواست تناسبی تقسیم کے تحت حصص الاٹمنٹ میں کریڈٹ کیا)
2,40,000 1,60,000 32,000 48,000
اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ                                 ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 سیکورٹیزپریمیم ریزروکھاتہ سے
(40,000حصص پر5روپے فی حصہ(پریمیم شامل) زرتفویض واجب الادا)
2,00,000 1,20,000 80,000
بینک کھاتہ                   ڈیبٹ
 کالس ان ایریرس (بقایا اقساط طالبی)کھاتہ
 اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
(الاٹمنٹ کے نتیجہ میں پیسہ وصول)
1,61,280 6,720 1,68,000
اکیوٹی شیئر کال کھاتہ                                         ڈیبٹ 
 اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
(40,000حصص پر3روپے فی حصہ کے حساب سے زرضبط طالبی اول موصول)
1,20,000 1,20,000
بینک کھاتہ                                 ڈیبٹ 
 کالس ان ایریرس کھاتہ
 اکیوٹی شیئر کال کھاتہ سے
(قسط طالبی اول پر رقم موصول)
1,09,200 10,800 1,20,000
اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ
 سیکورٹیزپریمیم ریزرو کھاتہ
 ضبط کردہ کھاتہ سے
 کالس ان ایریرس کھاتہ سے
(3,600ضبط کردہ حصص کی رقم کا اندراج)
36,000 3,200 21,680 17,520

بنیادی اشارے: روپیے

(I) الاٹمنٹ پر زرموصول

(a) الاٹمنٹ پر رقم واجب     2,00,000

40,000حصص 5xروپیہ فی حصہ

(b) الاٹمنٹ پر حقیقی رقم واجب   2,00,000

الاٹمنٹ پر واجب رقم
منہاکیجیے:زائد درخواست زرجس کا الاٹمنٹ پر اطلاق ہوا 32,000
زرحقیقتاًواجب الادا                1,68,000

(c) چٹنی کے الاٹمنٹ زر سے الاٹمنٹ کی رقم واجب 1,600حصص 5 روپیہ فی حصہ 8,000

منہاکیجیے:زائد زردرخواست ادا

تناسبی تقسیم کی وجہ سے      1,280
(1,920حصص1,600—×حصص)4×320  
الاٹمنٹ رقم واجب چٹنی سے  6,720
تناسبی تقسیم کے تناسب کے مطابق(40,000 حصص:48,000حصص الاٹ کیے جانے والے16,000 حصص۔  چٹنی کو  1,920حصص کے لیے درخواست دینی چاہیے تھی(1,600حصص×5/6)

(d) الاٹمنٹ زر وصول      1,68,000

(الاٹمنٹ پر حقیقی رقم واجب)
منہا کیجیے: –چٹنی کے ذریعے ادا نہ کی گئی رقم (6,720)
 رقم وصول کی گئی      1,61,280

(II) حصص ضبطی کھاتہ پر بقایا

چیٹزکے ذریعہ ادا کی گئی رقم 
1920حصص کے لیے درخواست کی گئی4×روپیے فی حصہ 7,680
جگدل کے ذریعے ادا کی گئی رقم:
2,000حصص×(4روپیے+ 3روپیے) 14,000
کل میزان 21,680
نوٹ: جگدل کے حصص پر پریمیم رقم پر کوئی غورنہیں ہوگا۔کیونکہ کمپنی کو یہ پوری رقم وصول ہوگئی ہے۔

1.7.1 ضبط کردہ حصص کا مکرر اجرا

کمپنی کے ڈائریکٹرز ضبط شدہ حصص یا تو منسوخ کرسکتے ہیں یا ان کا مکرر اجرا کرسکتے ہیں۔تاہم زیادہ تر وہ مخصوص شیئرز کا مکرر اجرا کرتے ہیں جو مساوی قیمت پر،پریمیم پر یا بٹہ پر ہی ہوسکتاہے۔ عام طورپر ضبط شدہ حصص کا اجرا پوری طرح ادا شدہ اور یا بٹہ پر کیاجاتا ہے۔اس سلسلے میں یہ بات قابل غور ہے کہ دی گئی چھوٹ اس رقم سے زائد نہیں ہوسکتی جو رقم ان کے اصل اجرا پر ضبطی سے حاصل ہوئی ہے اور یہ کہ ضبط  شدہ حصص کے مکرر اجرا پر دی گئی چھوٹ ’’حصص ضبطی کاکھاتہ‘‘میں ڈیبٹ ہونی چاہیے۔ اگر کوئی رقم حصص ضبطی کھاتہ میں باقی بچتی ہے تو اسے سرمایہ منافع گردانا جائے گااور اسے سرمایہ معکوس (واپسی)کھاتہ میں منتقل کردیاجانا چاہیے۔مثال کے طورپر جب کوئی کمپنی10روپیے فی حصہ والے200حصص جن پر600روپیے وصول ہوئے تھے کو ضبط کرتی ہے تو یہ حصص کے مکرر اجرا پر زیادہ سے زیادہ 600روپیے کی کٹوتی(بٹہ)کی اجازت دے سکتی ہے۔یہ مانتے ہوئے کہ کمپنی ان حصص کو 1800 روپیے پوری طرح ادا شدہ پرمکرر جاری کرتی ہے اس صورت میں ضروری اندراج ہوگا۔

بینک کھاتہ ڈیبٹ 1,800

حصص ضبطی کھاتہ ڈیبٹ 200

شیئرکیپٹل کھاتہ سے 2,000

(200ضبط شدہ حصص کا 9روپیے پوری طرح ادا شدہ حصص کا مکرر اجرا)
اس سے حصص ضبطی کھاتہ میں400روپیے باقی رہیں گے جو حصص واپسی کھاتے میں منتقل ہونا چاہیے۔جس کا روزنامچہ اندراج مندرجہ ذیل ہوگا۔
حصص ضبطی کھاتہ ڈیبٹ400
کیپٹل ریزرو کھاتہ سے 4,00
(ضبط شدہ حصص کے مکرر اجرا پر منافع)
اس سلسلے میں ایک دوسرا قابل غور نکتہ یہ ہے کہ سرمایہ منافع صرف ضبط شدہ حصص کے مکرر اجرا کی صورت ہی میں سامنے آتا ہے نہ کہ تمام ضبط شدہ حصص پر۔لہٰذا جب ضبط شدہ حصص کے کسی جزوی حصہ کا مکرر اجرا کیاجاتا ہے تو حصص ضبطی کھاتہ کا تمام بقایا سرمایہ ریزرو میں منتقل نہیں کیاجاسکتا ہے۔ایسی حالت میں یہ صرف بقایا متناسب رقم ہوتی ہے جو کہ ضبط شدہ حصص کے مکرر اجرا سے تعلق رکھتی ہے۔جیسے سرمایہ ریزرو میں منتقل ہونا چاہیے۔ اس بات کی یقین دہانی کے بعد کہ حصص ضبطی کھاتے میں بچی بقایا رقم ان ضبط شدہ حصص کے مساوی ہے جن کا ابھی مکرر اجرا نہیں کیاگیا۔

مثال   16

پولی پلاسٹک لمیٹڈکے ڈائریکٹرز نے100روپیے والے30روپیے فی حصہ کے200اکیوٹی حصص سیکنڈاورفائنل اقساط طالبی کی رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ضبط کرنے کا فیصلہ کیا۔ان میں سے60روپیے فی حصہ کے حساب سے150حصص کا مکرر اجرا روہت کودیاگیا۔
ضروری روزنامچہ اندراج کیجیے۔

حل:

پولی پلاسٹک لمیٹیڈ کے کھاتے 

روزنامچہ 


مورخہ  تفصیلات L.F ڈبیٹ رقم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
شیئر کیپٹل کھاتہ                   ڈیبٹ 
حصص ضبطی کھاتہ سے 
شیئر سیکنڈ اور فائنل کال کھاتہ سے
(200 ضبطی حصص غیر اداشدہ کی آخری طالبی 30 روپے فی حصہ)
20,000 14,000 6,000
بینک کھاتہ                         ڈیبٹ 
حصص ضبطی کھاتہ 
شیئر کیپٹل کھاتہ سے 
(100 روپے کے حساب سے 150 حصص کا مکرر مکرر اجرا پورے اداشدہ 60 روپے فی حصہ کے حساب سے ) 
9,000 6,000 15,000
حصص ضبطی کھاتہ                            ڈیبٹ
کیپٹل ریزرو کھاتہ سے
(150 ضبط شدہ حصص پر منافع حصص ذخیرہ (ریزرو)میں منتقل) 
4,500 4,500


بنیادی اشارے:


200حصص کی کل رقم ضبط =14,000 70x200(روپے)
150حصص کی رقم ضبط 10,500 70x150(روپے)
150حصص کے مکرر اجرا پر رقم خسارہ 6,000 = 40x150(روپے)
مکرر جاری کیے گئے حصص کا منافع
سرمایہ ذخیرہ میں منتقل کیاگیا 4,500 (6000 - 10,500)روپے
50حصص کی رقم ضبط 3,500 (50x70حصص)
حصص ضبط کھاتے میں باقی بچی رقم 3,500 (6,000 - 14,000)روپے
(50حصص پر ضبط شدہ حصص کے مساوی) -4,500روپے

مثال   17

یکم جنوری2015’X‘لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز نے10روپیے والے50,000اکیوٹی حصص12روپیے فی حصہ پر عوام کو چندہ کے لیے جاری کیے، جو5روپیے درخواست پر(پریمیم شامل)4روپیے الاٹمنٹ پر اور باقی یکم مئی2015کو قسط طالبی پر قابل اداتھے۔
10فروری2015کو اندراجات بند ہوگئے اس تاریخ تک 70,000درخواستیں موصول ہوئیں۔وصول شدہ نقد میں سے 40,000روپیے واپس کردیے گئے اور60,000روپیے واجب الادا الاٹمنٹ میں ایڈجسٹ کردیے گئے۔جس کی بقایا رقم 16فروری2015کو ادا کی گئی۔
تمام حصہ داروں نے یکم مئی2015تک واجب الادا قسط طالبی ادا کردی سوائے ایک500حصص کے حصہ دارکے۔
یہ حصص 29ستمبر2015کو ضبط کرکے8روپیے فی حصہ پر ایک نومبر2015کو دوبارہ یکم نومبر2015کو جاری کردیے گئے۔
ایک کمپنی اپنی پالیسی کی وجہ سے کالس ان ایریرس(بقایا اقساط طالبی)کھاتہ نہیں رکھتی ہے۔
ان حصہ سرمایہ کے لین دین کی کمپنی کھاتوں میں روزنامچہ اندراج کیجیے۔

حل

ایکس لمیٹیڈ کے کھاتے

روزنامچہ 





مورخہ  تفصیلات L.F ڈبیٹ رقم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
10فروری بینک کھاتہ
 اکیوٹی شیئر دارخواست کھاتہ سے
(پانچ روپے فی شیئر کے حساب سے70,000 شیئر کی درخواست پررقم وصول مع پریمیم)
3,50,000 3,50,000
16فرورنی اکیوٹی شیئر درخواست کھاتہ                                     ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئرسرمایہ کھاتہ
 سیکورٹی پریمیم ذخیرہ کھاتہ
 ( الاٹمنٹ کے نتیجے میں شیئر سرمایہ اور پریمیم کھاتوں میں 50,000حصص پر زر درخواست کی منتقلی)
2,50,000 1,50,000 1,00,000
16فروری اکیوٹی شیئر درخواست کھاتہ                              ڈیبٹ
 بینک کھاتہ سے
 اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
 (زائد درخواست شیئر الاٹمنٹ میں کریڈٹ کرایا گیا اور مسترد درخواست پر زر واپس کر دیا گیا)
1,00,000 40,000 60,000
16فروری اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے                                        ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئر درخواست کھاتہ
 (50,000حصص کا زرالاٹمنٹ4 روپے فی حصہ واجب)
2,00,000 2,00,000
16فروری بینک کھاتہ سے                              ڈیبٹ 
 اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
(الاٹمنٹ پر رقم وصول)
1,40,000 1,40,000
یکم مئی اکیوٹی شیئر فرسٹ اور فائنل کال کھاتہ                                      ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 (قسط طالبی اول واجب)
1,50,000 1,50,000
یکم مئی بینک کھاتہ                                ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئر فرسٹ وفائنل کال کھاتہ سے
(قسط طالبی اول پر رقم موصول)
1,48,500 1,48,500
29ستمبر اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ                                     ڈیبٹ
 ضبط کردہ شیئر کھاتہ سے
 اکیوٹی شیئر فرسٹ وفائنل کال کھاتہ سے
 (قسط طالبی کی عدم ادائیگی کی وجہ سے 500 حصص ضبط)
5,000 5,000 1,500
یکم نومبر بینک کھاتہ                                     ڈیبٹ
ضبط کردہ کھاتہ
 اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
(500ضبط کردہ حصص4روپے فی حصہ پوری طور پر ادا شدہ کا مکرر اجرا)
4,000 1,000 5,000
یکم نومبر شیئرضبط کردہ کھاتہ                                                ڈیبٹ
 کیپٹل ریزرو کھاتہ سے
(ضبط کردہ حصص کھاتہ کی بقایاسرمایہ ذخیرہ میں منتقل)
2,500 2,500

مثال18 

’O‘لمیٹڈ نے10روپیے کے 2,00,000اکیوٹی حصص 2روپیے کے پریمیم پر جاری کرنے کی پیشکش کی جو مندرجہ ذیل طورپر قابل ادائیگی تھا۔
درخواست پر                              2.50روپے فی حصہ
الاٹمنٹ پر                                4.50روپے فی حصہ(پریمیم شامل)
فرسٹ کال (الاٹمنٹ کے 3ماہ بعد)       2.50روپے فی حصہ
سیکنڈ کال(فرسٹ کال کے3ماہ بعد)        2.50روپے فی حصہ

23اپریل2017کو 3,17,000حصص کا چندہ موصول ہوا اور30اپریل کو درج ذیل طورپر الاٹمنٹ کردیاگیا۔
  حصص تفویض کیے گئے
(i) مکمل الاٹمنٹ(دوامیدواروں نے 4,000حصص کا زرالاٹمنٹ پورا ادا کردیا) 38,000
(ii) درخواست کیے گئے ہر تین شیئرز پر دو شیئرز الاٹ کیے گئے 1,60,000
(iii) درخواست کیے گئے ہر4شیئرز پرایک شیئر کا الاٹمنٹ کیا گیا 2,000
6مئی2017کو77,500روپیے کی نقدرقم(31,000حصص پر زردرخواست وصول کرکے جن پر کہ الاٹمنٹ نہیں دیاگیا) امیدواروں کو واپس کردی گئی۔
حصہ دار حضرات(Allotees)سے طلب کی گئی تمام رقم واجب تاریخ15نومبر2017کو یہ حصص ضبط کرلیے گئے اور16 نومبر کو 9 روپیے فی حصہ کی ادائیگی پر مکرر جاری کردیے گئے۔
لمیٹڈکے کھاتوں میں روزنامچہ اندراجات،نقدرقم کے علاوہ کیجیے اور یہ بھی دکھائیے کہ تختہ توازن میں لین دین کا اندراج کیسے ظاہر کیاجاتا ہے۔یہ مانتے ہوئے کہ کمپنی 31اکتوبر2017  اس پر واجب سود اداکرے گی ۔

حل

O   لمیٹڈکا کھاتہ 

روزنامچہ



مورخہ  تفصیلات L.F ڈبیٹ رقم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
30اپریل
2017
شیئردرخواست کھاتہ                       ڈیبٹ 
 اکیوٹی شیئرکیپٹل کھاتہ سے
 بینک کھاتہ سے
 اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
 کالس ان ایڈوانس کھاتہ سے
(الاٹمنٹ کے بعد زردرخواست کی حصہ سرمایہ میں منتقلی اور86,000حصص کا واجب زردرخواست مساوی الاٹمنٹ پر شیئر الاٹمنٹ کھاتہ میں کریڈٹ کیا)
7,92,000 5,00,000
77,500 2,09,000 6,000
اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتہ                                            ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 سیکورٹیزپریمیم ریزرو کھاتہ سے
 (2,00,000حصص پر 4.50روپے فی حصہ کے حساب سے(پریمیم شامل)کا زرالاٹمنٹ واجب)
9,00,000 5,00,000 4,00,000
31جولائی اکیوٹی شیئرفرسٹ کال کھاتہ                                 ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئرکیپٹل کھاتہ سے
(2,00,000حصص پربحساب 2.50روپے فی حصہ قسط طالبی اول واجب)
5,00,000 5,00,000
31اکتوبر اکیوٹی شیئرسیکنڈ اور فائنل کال کھاتے                           ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 (2,00,000حصص پر 2.50روپے فی حصہ قسط طالبی دوم واجب)
5,00,000 5,00,000
31اکتوبر کالس ان ایڈوانس کھاتہ                                         ڈیبٹ
  کالس ان ایریرس کھاتہ                                      ڈیبٹ  
  اکیوٹی شیئر سیکنڈ و فائنل کال کھاتہ
 (8,000شیئرزپر پیشگی ضبط طالبی کی رقم زرواجب قسط طالبی دوم میں ایڈجسٹ)
21,000 250 21,000
15نومبر اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ                                                   ڈیبٹ
 شیئرضبطی کھاتہ سے
 کالس ان ایر یرس کھاتہ سے
 (قسط طالبی کی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں 100حصص ضبط کیے گئے)
1,000 250
750
16نومبر شیئر ضبطی کھاتہ                                            ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 (Aپر100حصص کےمکرراجرا پوری طرح ادا شدہ 9روپے فی حصہ کے حساب سے رقم واجب)
100 100
16نومبر شیئر ضبطی کھاتہ
 کیپٹل ریزرو( ذخیرہ) کھاتہ سے
(ضبط کردہ حصص بند)
650 650

نقدی کھاتہ (کیش بک)


وصولی رقم(روپے میں) ادائیگی رقم(روپے میں)
اکیوٹی شیئر درخواست
 اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ
 طلب اڈوانس میں
 اکیوٹی شیئر فرسٹ کال
اکیوٹی شیئرسیکنڈو فائنل کال اکیوٹی شیئر کیپٹل
7,92,500
 6,91,000
40,000
4,75,000
 4,78,750



 900 24,78,150
اکیوٹی شیئر درخواست
باقی لائی گئی آگے کیC/d
77,500

 24,00,650





 24,78,150

بنیادی اشارے:

زائد زردرخواست

الاٹمنٹ کا درجہ اپلائی کیے گئے حصص کی تعداد الاٹ کردہ حصص کی تعداد الاٹمنٹ کا تناسب
(1) 38,000 38,000 100%
(ii) 2,40,000 1,60,000 2/3
(iii) 8,000 2,000 1/4
2,00,000 2,86,000
لہٰذا زردرخواست کی واپسی 2.50x2,86,000–3,17,000 =روپیے
77,500روپیے
زردرخواست موصول 7,15,000 =روپیے
(2,86,000حصص@ 2.50  روپے فی حصہ)
زر درخواست واجب الادا 5,00,000 =روپیے
(2,00,000حصص@ 2.50 فی حصہ)
زائد درخواست 2,15,000روپیے
زرپیشگی فوری طلب
جیسا کہ دوحصہ دارحضرات جن کے پاس 4,000  حصص تھے،نے زرالاٹمنٹ پورا کردیا اس طرح پیشگی فوری طلب ہوگا۔
(8,000حصص 2,50×روپیے250+روپیے40,000=روپیے

باکس 4

حصص کی خریدواپس(Buy Back of Shares):جب کوئی کمپنی اپنے خود کے حصص خریدلے اسے حصص فروخت واپسی کہتے ہیں۔ کمپنی ایکٹ2013کی دفعہ68کمپنیوں کو اس طرح کی سہولت فراہم کرتی ہے اور وہ اپنے خود کے حصص مندرجہ ذیل کسی بھی طریقہ پر خرید سکتی ہے۔
(a) موجودہ عمومی حصہ داروں سے متناسب شرح پر
(b) کھلے بازار پر
(c) خردہ کھیپ حصہ داروں سے
(d) کمپنی کے ملازمین سے
کمپنی اپنے ہی حصص کو واپس آزاد ذخیرہ(فری ریزرو)سے سیکورٹیز پریمیم سے اور کسی حصہ کے حاصل سے یا دیگر مخصوص سیکورٹیز سے خرید سکتی ہے۔اگر حصص فری ریزرو سے واپس لیے جاتے ہیں تو کمپنی ایک رقم جو خریدے گئے حصص کی عمومی قیمت کے مساوی ہو ’’سرمایہ واپسی ذخیرہ کھاتہ(Capital Redemption Reserve A/c)میں منتقل کرنی چاہیے۔
 حصص کی واپس خرید کے لیے مندرجہ ذیل ضابطے مقرر کیے ہیں۔
(a) کمپنی کوآرٹیکل آف ایسوسی ایشن نے حصص خریدواپس کا اختیار دیا ہو۔
(b) کمپنی کی سالانہ مجلس عامہ میںایک مخصوص قرارداد لازمی طورپر منظور کی جانی چاہیے۔
(c) واپس خرید حصص کی رقم ادا شدہ سرمایہ اورفری ریزرو کے 25فی صد سے تجاوز نہیںکرناچاہیے۔
(d) عمومی قرض تناسب واپس خرید حصص کے 2:1کے تناسب سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
(e) خریدواپس کے تمام حصص پوری طرح ادا شدہ ہونے چاہئیں۔
(f) خرید واپس حصص مخصوص قرار داد کی منظوری کے12ماہ کے اندر مکمل ہوجانی چاہیے۔
(g) کمپنی کو کمپنی رجسٹر ار اور ایس ای بی آئی(SEBI)کے ساتھ ایک اعلان مقدرت(ساکھداری)دائر کرنا چاہیے جس پر کم از کم دو ڈائریکٹرز کے دستخط ہوں۔

مثال   19

گریما لمیٹڈ نے ایک پراسپیکٹس جاری کرکے 20روپیے اور100والے پریمیم پر 3,000حصص کے لیے مندرجہ ذیل طرز ادائیگی پر چندہ کے لیے درخواستوں کی پیشکش کی ۔
درخواست پر                                              20روپے فی حصہ
الاٹمنٹ پر                                                 50روپے فی حصہ(مع پریمیم)
فرسٹ کال پر                                              20روپے فی حصہ
سیکنڈکال پر                                                  30روپے فی حصہ

4,000حصص کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں اور 3,600حصص کے امیدواروںکو تناسبی شرح الاٹمنٹ کیاگیا،باقی درخواستیں مسترد کرکے،درخواستوں پر موصول رقم الاٹمنٹ پر واجب رقم ایڈجسٹ کردی گئی۔
رینوکا جسے360حصص الاٹ کیے گئے تھے ،زرالاٹمنٹ اور فوری طلب کی ادائیگی میں ناکام رہتی ہے جس کی وجہ سے اس کے حصص ضبط کرلیے جاتے ہیں۔یہ تمام حصص80روپیے فی حصہ کے حساب سے نمن کو فروخت کردیے گئے۔کمپنی کے کھاتوں میں روزنامچہ اندراج کیجیے۔

گریمالمیٹڈکے کھاتے

روزنامچہ


مورخہ  تفصیلات L.F ڈبیٹ رقم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
بینک کھاتہ                                                ڈیبٹ
 شیئر درخواست کھاتہ سے
( 4,000حصص 20 روپے فی حصہ زردرخواست موصول)
80,000 80,000
شیئر درخواست کھاتہ                                        ڈیبٹ
 شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 شیئر الاٹمنٹ کھاتے سے
 بینک کھاتے سے
(3,000حصص کا زردرخواست سرمایہ حصہ کھاتے میں منتقل، 600 حصص کا الاٹمنٹ کھاتے میں اور400حصص کی رقم واپس کی گئی)
80,000 60,000 12,000 8,000
شیئر الاٹمنٹ کھاتہ                                          ڈیبٹ
 شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 سیکورٹیز پریمیم ریزرو کھاتے سے
( 3,000حصص پر 50روپےفی حصہ، 20 روپے فی حصہ پریمیم شامل زرالاٹمنٹ واجب)
1,50,000 90,000 60,000
بینک کھاتہ                                                  ڈیبٹ
 شیئر الاٹمنٹ کھاتے سے
 (حصص الاٹمنٹ پر رقم موصول دیکھیے اشارہ1)
1,21,440 1,21,440
بینک کھاتہ                                                  ڈیبٹ
 شیئر فرسٹ کال کھاتہ سے
(2,440حصص پر زر قسط طالبی موصول)
48,800 48,800
شیئر سیکنڈوفائنل کال کھاتہ                                    ڈیبٹ
 شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 (3,000حصص پر30 روپے فی حصہ قسط طالبی واجب)
90,000 90,000
بینک کھاتہ                                                   ڈیبٹ
 شیئر سیکنڈوفائنل کال کھاتہ سے
 (2,440حصص پراقساط طالبی اول ودوم موصول)
73,200 73,200
شیئر کیپٹل کھاتہ                                            ڈیبٹ
 سیکورٹیز پریمیم ریزروکھاتہ
 شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
 شیئر فرسٹ کال کھاتہ سے
 شیئر سیکنڈ و فائنل کال کھاتہ سے
 شیئر ضبطی کھاتہ سے (560حصص ضبط)
56,000 7,200 16,560 11,200 16,800 18,640
بینک کھاتہ                                                 ڈیبٹ
 شیئرضبطی کھاتہ سے
 شیئرکیپٹل کھاتہ (ضبط کردہ560حصص کا مکرر اجرا)
44,800 11,200 56,000
شیئرضبطی کھاتہ
 کیپٹل ریزرو کھاتہ سے
 ضبط کردہ حصص اور560حصص کے مکرر اجرا پر منافع
7,440 7,440

بنیادی اشارے:

الاٹمنٹ پر واجب رقم کا حساب درج ذیل طورپر کیاجائے گا: (روپیے)
الاٹمنٹ پرکل رقم(پریمیم شامل)واجب 1,50,000
منہا: 600حصص پر موصول زردرخواست الاٹمنٹ رقم کی طرف ایڈجسٹ 1,2,000
3,000حصص پر خالص الاٹمنٹ کی رقم واجب 1,38,000
منہا: 3,600حصص پر زرالاٹمنٹ واجب رینوکا کو الاٹ کیے گئے
مگرموصول نہیں ہوئے              360
                                  x1,38,000 _____
                                                   3,000
                                                                                                                               16,560
2,640حصص پر خالص رقم موصول                    1,21,440
کیونکہ الاٹمنٹ کی رقم جس میں سیکورٹیز پریمیم 20روپیے فی حصہ شامل ہے موصول نہیں ہوئے۔ رینوکا کے 360حصص(جو ضبط کرلیے گئے)اصول کے مطابق شیئر پریمیم کھاتہ میں ڈیبٹ کردیے گئے۔
ضبط کردہ رقم کا حساب مندرجہ ذیل طریقے سے کیاجائے گا۔
8
رینوکا سے زردرخواست موصول:    [3000 / 360 ×360] روپیے=8,640   روپیے 
سے200حصص کازردرخواست اور والاٹمنٹ موصول 10,000روپیے
ضبط کردہ حصص پر کل رقم موصول 18,640روپیے

آپ اسے خود کیجیے

ایکسیل کمپنی لمیٹڈ نے10روپیے فی حصہ کے حساب سے 1,00,000اکیوٹی حصص جاری کرائے جودرج ذیل طریقہ پر قابل ادا تھے۔
درخواست پر                                 2.50   روپے فی حصہ
الاٹمنٹ پر                                    2.50   روپے فی حصہ
فرسٹ وفائنل کال پر                         5.00   روپے فی حصہ
xحصہ دارجو 400حصص کا مالک ہے، قسط طالبی ادا نہ کرسکا جس کی وجہ سے اس کے حصص ضبط کرلیے گئے۔ ضبط کردہ حصص میں سے200حصص پوری ادائیگی پر8روپیے فی حصہ کے حساب سے دوبارہ جاری کیے گئے ۔کمپنی کی کتابوں میں ضروری روزنامچہ اندراج کیجیے اورحصہ سرمایہ اورحصہ ضبطی کھاتہ تیار کیجیے۔


اپنی معلومات کی جانچ کیجیےIII—

(a) اگر 10روپیے والا شیئر جس پر8روپیے طلب کردہ ہیں اوراس کے 6روپیے ادا ہوگئے اسے ضبط کرلیا جاتاہے تو بتائیے حصہ سرمایہ کھاتہ کتنی رقم سے ڈیبٹ کیاجاسکتا ہے۔
(b) اگر ایک 10روپیے والاشیئر جس کے6روپیے ادا کردیے گئے ضبط کرلیاگیا یہ کم از کم کتنی قیمت پر دوبارہ جاری کیاجاسکتا ہے۔
(c) اہلووالیہ لمیٹڈ نے پوری طرح ادا شدہ 100روپیے فی حصہ کے حساب سے 1,000حصص100,000روپیے کی پلانٹ اور مشینری کے بدلے خریداری کے لیے جاری کیے۔کمپنی کے روزنامچہ میں کیا اندراج کیاجائے گا۔

مثال  20

سن رائز کمپنی لمیٹڈ نے10,000حصص10روپیے فی حصہ کے حساب سے عوام کو11روپیے فی حصہ پر پیش کیے۔رقم کی ادائیگی درج ذیل تھی۔
3  روپیے درخواست پر
4  روپیے الاٹمنٹ پر (پریمیم شامل)
4  روپیے فرسٹ اور فائنل کال پر
12,000حصص کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں اور ڈائریکٹرز نے تناسبی الاٹمنٹ کیا۔
مسٹر احمد120حصص کے امیدوار، الاٹمنٹ اور فرسٹ کال کی رقم ادا نہیں کرسکے، اور مسٹر باسو200حصص کے مالک کال کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔یہ تمام حصص ضبط کرلیے گئے۔
ضبط کردہ حصص میں سے150حصص(مسٹر احمد کے تمام حصص شامل) 8روپیے فی حصہ پر دوبارہ جاری کردیے گئے، مندرجہ بالا لین دین کا روزنامچہ اندراج کیجیے اور شیئرضبطی کھاتہ بھی تیار کیجیے۔

حل

سن رائز کمپنی لمیٹڈ کے کھاتے 

روزنامچہ 


مورخہ  تفصیلات L.F ڈبیٹ رقم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
بینک کھاتہ                 ڈیبٹ
 شیئر درخواست کھاتہ سے
 (12,000حصص پر3 روپے فی حصہ زردرخواست موصول)
36,000 36,000
شیئر درخواست کھاتہ                                   ڈیبٹ
 شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
 (10,000حصص پر زردرخواست حصہ سرمایہ کھاتہ میں منتقل اور باقی الاٹمنٹ کھاتہ میں)
36,000 30,000 6,000
شیئر الاٹمنٹ کھاتہ                                    ڈیبٹ
 شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 سیکورٹیزپریمیم کھاتے سے
 (10,000حصص پر4 روپے فی حصہ،1روپیہ پریمیم شامل الاٹمنٹ کی رقم واجب)
30,000 6,000 30,000 10,000
بینک کھاتہ                                   ڈیبٹ
 شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
 (شیئر الاٹمنٹ پر رقم وصول دیکھیے نوٹ1)
33,660 33,600
شیئر فرسٹ اور فائنل کال کھاتہ                               ڈیبٹ
 شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 (10,000حصص پر4 روپے فی قسط طالبی کی رقم واجب)
40,000 40,000
بینک کھاتہ                                      ڈیبٹ
 شیئر فرسٹ اور فائنل کال کھاتہ سے
 (9,700حصص پر زرقسط طالبی موصول)
38,000 38,000
شیئر کیپٹل کھاتہ                                  ڈیبٹ
سیکورٹیزپریمیم ریزرو کھاتہ
 شیئر الاٹمنٹ کھاتہ سے
 شیئر فرسٹ وفائنل کال کھاتہ سے
 شیئر ضبطی کھاتہ سے (300حصص ضبط)
3,000 100 340 1,200 1,560
بینک کھاتہ                                             ڈیبٹ
شیئر ضبطی کھاتہ
 شیئر کیپٹل کھاتہ سے
 (150ضبط کردہ حصص کا مکرر اجرا)
1,200 300 1,500
شیئر ضبطی کھاتہ
 کیپٹل ریزرو کھاتہ سے
(150حصص کے ضبط اورمکرر اجرا پر منافع منتقل)
360 360



حصص ضبطی کھاتہ


تاریخ تفصیلات رقم (روپے میں) تاریخ تفصیلات J.F.
رقم (روپے میں)
شیئرکیپٹل(حصہ سرمایہ)
 کیپٹل ریزرو(سرمایہ ذخیرہ)
 بقایا
300
 360
 900
 1,560
متفرقات 1,560
 1,560

بنیادی اشارے:

الاٹمنٹ پر موصول رقم کا حساب مندرجہ ذیل طریقے پر کیا جائے گا: (روپیے)
10,000حصص پر4روپیے فی حصہ کے حساب سے رقم واجب 40,000
منہا: 2,000حصص پرموصولہ زردرخواست الاٹمنٹ کی رقم میںایڈجسٹ (6,000)
الاٹمنٹ پر خالص رقم واجب 34,000
منہا: ایک امیدوار سے120حصص کی رقم واجب جسے محض 100حصص جاری کیے گئے


34,000           100                 (340)                      
الاٹمنٹ پر موصول رقم    10,000 33,660

2    ۔ مسٹر احمد کو 100 حصص الاٹ کیے گئے سیکورٹیزپریمیم کھاتے سے صرف 100 روپیے ڈیبٹ کیے گئے جن سے زرالاٹمنٹ (پریمیم سمیت)موصول نہیں ہوا ۔ 
حصص ضبطی کھاتہ کا مطلب ہے ضبط کیے گئے حصص(پریمیم کے علاوہ)سے حاصل شدہ رقم اس کا حساب درج ذیل طریقے سے لگایاجاتا ہے۔       (روپیے)
مسٹراحمدنے 120حصص پر 3فی حصہ زردرخواست ادا کیا ہے 360
مسٹر باسو نے200حصص پر 6روپیے فی حصہ کے حساب سے زردرخواست 
اور الاٹمنٹ (پریمیم کے علاوہ)ادا کیا ہے      1،200
کل رقم حاصل ہوئی                                                                                                            1,560
مسٹر احمد سے100ضبط کردہ حصص کی رقم وصول اور 360اور مکرر جاری کردہ رقم جو مسٹر باسو کے                      360
50ضبط کردہ حصص سے وصول کی گئی             رقم                  روپے                                                     300
     300
150حصص پر کل رقم موصول جو ضبط کرلی گئی تھی اور بعد میں دوبارہ جاری کردی گئی 660
منہا:مکررجاری کردہ حصص پربٹہ2x150روپیے) 300
سرمایہ منافع کی رقم جو سرمایہ ریزرومیں منتقل کیاگیا 360

مثال  21

مسٹرسدھیر کے ضبط شدہ شیئرز لکشے کو 8روپیے فی شیئر کے حساب  سے کامل ادائیگی کے ساتھ دوبارہ  جاری کر دیے گئے۔
بقیہ درخواست دہندگان کو فائنل کال کی گئی جن کی وصولیابی بھی ہو گئی، صرف امیت کے 1,000شیئرز باقی رہ گئے جنہیں ضبط کر لیا گیا ۔ ضبط شدہ شیئرز میں سے 1,500شیئرز 12 روپے فی شیئر کامل ادائیگی کے ساتھ دیویکا کو دوبارہ جاری کر دیے گئے، لکشے کے تمام شیئرز کو شامل کر لیا گیا، کمپنی کے کھاتوں میں اس کا اندراج کیجیے ۔ 
دیوم لمیٹڈ نے ایک پر اسپیکٹس جاری کر کے 30,000اکیوٹی شیئرز کی درخواستیں طلب کیں، ہر شیئر کی قیمت 4روپیے اور پریمیم 10روپیے تھی جسکی ادائیگی اس طرح ہوئی ۔ 
درخواست کے ساتھ (بشمول پریمیم 1روپیہ) 3روپیے 
الاٹمنٹ پر (بشمول پریمیم 1روپیہ) 4روپیے
پہلی کال پر (بشمول پریمیم 1روپیہ ) 4روپیے 
دوسری اور فائنل کال بیلینس
45,000شیئرز کے لیے درخواستیںموصول ہوئیں۔ جن میں سے 20%کو رد کر دیا گیا اور زردرخواست واپس کر دیا گیا ۔ بقیہ درخواستوں کو مناسب تنا سب سے حصص تقسیم کر دیے گئے۔ 
مسٹر سدھیر جنہوں نے 600شیئر کے لیے درخواست دی تھی، زر الاٹمنٹ اداکرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ ان کے شیئر ز کو فوراً ہی ضبط کر لیا گیا ۔
مس مسکان کو 750شیئرز الاٹ کیے گئے تھے، انہوں نے پہلی کا ل کے زر کی ادائیگی نہیں کی جسکی وجہ سے ان کے بھی شیئر ز کو ضبط کر لیا گیا۔

                                                                     دیوام لمیٹیڈ کھاتے
روزنامچہ


مورخہ  تفصیلات L.F ڈبیٹ رقم ( روپے میں ) کریڈٹ رقم ( روپے میں )
بینک کھاتہ                                        ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئر درخواست کھاتے سے
 (45,000شیئرز کی زر درخواست موصول ہوئی )
1,35,000 1,35,000
اکیوٹی شیئر درخواست کھاتہ                           ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئر سرمایہ کھاتے سے
 سیکورٹیزپریمیم ریزروکھاتے سے
 اکیوٹی شیئر الاٹمنٹ کھاتے سے
 بینک کھاتہ سے
 (30000شیئرز کی زر درخواست کو 9,000واپسی کیے گئے شیئرز سرمایہ کھاتہ اور سیکورٹیز پریمیم ریزرو کھاتہ میں منتقل کیا گیا اور بقیہ زر کو شیئرز الاٹمنٹ کھاتہ میں ایڈجسٹ کر لیا گیا)
1,35,000 60,000 30,000 18,000 27,000
ا کیوٹی شیئرز الاٹمنٹ کھاتہ                                ڈیبٹ
 ا کیوٹی شیئرز اصل سرمایہ کھاتے سے
 سیکو رٹیز پریمیم ریزرو سے
 (30,000شیئرز پرواجب الادا زر الاٹمنٹ 4روپے فی شیئرز کے حساب سے بشمول پریمیم کے)
1,20,000 90,000 30,000
بینک کھاتہ                                              ڈیبٹ
اکیوٹی شیئرز الاٹمنٹ کھاتے سے
 (زر درخواست موصول ہونے اور زر کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد زر الاٹمنٹ موصول ہوا۔ سدھیر کے شیئرز کے علاوہ)
1,00,300 1,00,300
اکیوٹی شیئر ز سرمایہ کھاتہ                                          ڈیبٹ
سیکورٹیز پریمیم ریزرو کھاتے
 اکیوٹی شیئرز الاٹمنٹ کھاتے سے
 ضبط شدہ شیئرز کھاتہ سے
 (سدھیر کے 500شیئرز کی ضبطی )
2,500 500 1,700 1,300
اکیوٹی شیئرز فرسٹ کال کھاتے                          ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئر سے سرمایہ کھاتہ
 سیکورٹیز پریمیم ریزرو سے
(فرسٹ کال زرواجب الا ادا 29,500 شیئرز پر)
1,18,000 88,500 29,500
بینک کھاتہ                                              ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئرفرسٹ کال کھاتہ سے
(فرسٹ کال زر موصول ہوا 28,750 شیئرز پر)
1,15,000 1,15,000
اکیوٹی شیئرسرمایہ کھاتہ                                 ڈیبٹ
 سیکورٹیز پریمیم ریزرو کھاتہ
 اکٹیوٹی شیئرفرسٹ کال کھاتہ سے ضبط شدہ شیئر فرسٹ کال کھاتے سے
(مسکان کے 750ضبط شدہ شیئرز)
6,000 750 3,000 3,750
بینک کھاتہ                            ڈیبٹ
ضبط شدہ شیئر کا کھاتہ
 اکیوٹی شیئر سرمایہ کھاتہ سے
 (سدھیر کے 500 ضبط شدہ شیئرز کا دوبارہ اجرا)
4,000 1,000 5,000
اکیوٹی شیئر سیکنڈ اور فائنل کھاتہ                           ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئر سرمایہ کھاتہ سے
 سیکورٹیز پریمیم ریزرو کھاتہ سے
 (28,750 شیئرز پر واجب الاداسیکنڈ اور فائنل کال زر)
86,250 57,500 28,750
بینک کھاتہ                                 ڈیبٹ
اکیوٹی شیئر سیکنڈ اورفائنل کال کھاتہ سے
 سیکنڈ اور فائنل کال زر موصول ہوا 27,750شیئرز پر
83,250 83,250
اکیوٹی شیئر سرمایہ کھاتہ                             ڈیبٹ
 سیکورٹیز پریمیم ریزرو
 اکیوٹی شیئر سیکنڈ اور فائنل کال کھاتہ سے ضبط شدہ شیئر کھاتہ سے
 (امیت کے 1000 ضبط شدہ شیئر)
10,000 1,000 3,000 8,000
بینک کھاتہ                                                    ڈیبٹ
 اکیوٹی شیئر سرمایہ کھاتہ سے
 سیکورٹیز پریمیم ریزرو کھاتہ سے
 (ضبط شدہ 1500 شیئرز کا دوبارہ اجرا لکشے کے 1000 شیئرز اور مسکان کے 500 شیئرز سمیت)
18,000 15,000 3,000
ضبط شدہ شیئر کھاتہ                                       ڈیبٹ
سرمایہ ریزرو سے
 (1500 دوبارہ جاری کیے گئے شیئرز کا نفع اصل سرمایہ ریزرو کو منتقل کیا گیا )
10,500 10,500

بنیادی اشارے:
1. الاٹمنٹ پر موصول زر
(a) الاٹمنٹ پر واجب زر 
30,000شیئرز 4x   روپے فی شیئرز 1,20,000
(b) الاٹمنٹ پر حقیقی واجب زر 
الاٹمنٹ پر واجب زر 1,20,000
مہنا: الاٹمنٹ کے لیے دی گئی درخواستوں کا فائنل زر 18,000
صحیح واجب زر 1,02,000
(c) سدھیر پر واجب الادا زر =600
سدھیر کے ذریعے اپلائی کیے گئے شیئرز
سدھیر کو الاٹ کیے گئے شیئرز
سدھیر ذریعے الاٹمنٹ ذر
                                                                                                                      30,000
                                                                                                           =______________   ×500=600                   
36,000
= 500
(d) الاٹمنٹ پر واجب الادا حقیقی زر 1,02,000
سدھیر کا غیر ادا شدہ نفی زر 1,700
الاٹمنٹ پر موصول زر 1,00,300
2. 1,500 شیئرز دوبارہ جاری کیے گئے جن میں امِت کے 1,000شیئرز تھے اور بقیہ 500شیئرز مسکان کے تھے ۔ 
امِت کے 1,000شیئرز کا نفع            8,000
مسکان کے 500شیئرز کا نفع                       
3,750/750  =-------×500         2,500
10,500
3. مسکان کے 250ضبط شدہ شیئر کھاتہ کا بیلنس = 3,750/750  =-------×250  1,250


آپ اسے خود کیجیے

ایک کمپنی کے ڈائریکٹرز 10روپیے فی حصہ والے 200حصص ضبط کیے، جن پر800روپیے ادا کیے گئے تھے، ان حصص کا 1,500روپیے کی ادائیگی پر مکرر اجرا کردیاگیا۔روزنامچہ میں متعلقہ اندراج کیجیے۔
Aکے پاس10روپیے والے100حصص ہیں جن پر کہ اس نے 1 روپیہ زردرخواست پر1 روپیہ کے حساب سے ادا کیا۔Bکے پاس10روپیے والے200شیئرز ہیں جس میں اس نے 1 روپیہ درخواست پر اور 1 روپیہ الاٹمنٹ پر ادا کیا۔Cکے پاس10روپیے والے 300شیئرزہیں جس نے درخواست پر 1 روپیہ، الاٹمنٹ پر2روپیے اور فرسٹ کال پر3روپیے ادا کیے۔یہ سب اپنی بقایاجات اور 4روپیے فی حصہ کی سیکنڈ کال بھی ادا کرنے میں ناکام رہے۔ B,A اور Cکے تمام شیئرز ضبط کرلیے گئے اور بعد میں11روپیے فی حصہ مکمل ادائیگی پر دوبارہ جاری کردیے گئے۔مندرجہ بالالین دین کا روزنامچہ اندراج کیجیے۔

 باب میں متعارف کرائی گئیں اصطلاحات



1 مشترک سرمایہ کمپنی Joint Stock Company
2 سرمایہ حصص Share Capital
3 منظور اصل سرمایہ Authorised Capital
4 اجرائی سرمایہ Issued Capital
5 غیر اجرائی سرمایہ Unissued Capital
6 وصول شدہ سرمایہ Subscribed Capital
7 مکمل ادائرہ اور وصول شدہ Subscribed and fully paid -up
8 غیر مکمل شدہ لیکن وصول شدہ Subscribed but not fully paid - up
9 ادا شدہ وصول سرمایہ Paid-up Capital
10 ریزرو (ذخیرہ)سرمایہ Reserve Capital
11 حصص(شیئرز) Shares
12 ترجیحی حصہ Preference Shares
13 ناقابل واپسی ترجیحی حصہ Non–redeemable Preference/ Shares
14 عمومی (اکیوٹی شیئرز) Equity Shares
15 بدل پر حصص کا اجرا علاوہ نقد Issue of Shares for Consideration Other than Cash
16 حصص پر پریمیم Premium on Shares
17 زردرخواست Application Money
18 خفیف ترین چندہ Minimum Subscription
19 حصص پر اقساط طالبی Calls on Shares
20 بقایااقساط طالبی Calls in Arrears
21 پیشگی اقساط طالبی Calls in Advance
22 زائد چندہ Over–Subscription
23 کم چندہ Under Subscription
24 حصص کی ضبطی Forfeiture of Shares
25 ضبط شدہ حصص کا مکرر اجرا Re–issue of Forfeited Shares
26 واپس خرید حصص Buy-back of Shares

خلاصہ

کمپنی:افراد پر مشتمل ایک تنظیم جو کمپنی کے حصص رکھنے کی بدولت’ حصہ دار‘ کہلاتے ہیں اور جو ایک قانونی فرد کے طورپر کاروبار سے متعلق ایک منتخب بورڈ آف ڈائریکٹر کے ذریعے کام کرتے ہیں۔
حصص:سرمایہ کا جزوی حصہ اور کمپنی کے اندر مالکانہ حقوق کی بنیاد کی تشکیل کرتا ہے۔ کمپنیزایکٹ2013کے مطابق حصص دو قسم کے ہوتے ہیں یعنی اکیوٹی شیئرز(عمومی حصص)اور ترجیحی حصص، ترجیحی حصص بھی اپنے حقوق کی تغیر پذیری کی بنیاد پر جو ان سے منسلک ہے مختلف قسم کے ہوتے ہیں۔
ایک کمپنی کا سرمایہ حصص یا تو لوگوں کے مخصوص گروہ کو نجی Placement سے یا عوام کو چندہ کی پیشکش کرکے اکٹھا کیاجاتا ہے۔لہٰذا حصص کا اجرا کسی کمپنی کے سرمایہ کی بنیادپر ہوتا ہے۔حصص نقدہویا پھر نقد کے علاوہ بدل پر جاری کیے جاتے ہیں۔اول الذکر زیادہ عام ہے۔حصص نقد کے علاوہ بدل جاری شدہ اس صورت میں کہلاتے ہیں جب کمپنی کوئی کاروبار یا کچھ اثاثہ/اثاثے خریدتی ہے اورتاجرکمپنی کے پوری طرح پرادا شدہ حصص کی ادائیگی کی شکل میں رضامند ہوجاتاہے۔
حصص اجرا مراحل:نقد کے لیے حصص کا اجرا مقرر کردہ قوانین کے طریقہ کی مطابقت کے ساتھ کیاجاتا ہے۔جب نقد کے لیے حصص جاری کیے جاتے ہیں تو ان پر رقم مندرجہ ذیل ایک یا ایک سے زیادہ مراحل میں اکٹھی کی جاتی ہے۔
(i) درخواست برائے حصص
(ii) حصص کی تفویض (الاٹمنٹ)
(iii) حصص پر کال/کالس (فوری طلب/اقساط طالبی)
بقایااقساط طالبی:کبھی کبھی الاٹمنٹ یا اقساط طالبی پر حصہ دار کی طلب کردہ پوری رقم موصول نہیںہوتی۔اس طرح سے غیر موصولہ رقم اجتماعی طورپر غیر ادا شدہ یا بقایا اقساط طالبی کہلاتاہے۔تاہم کمپنی کے لیے یہ لازمی نہیں ہے کہ وہ بقایا اقساط طالبی کھاتہ مرتب کرے۔ایسی بھی مثالیں ملتی ہیں جب کچھ حصہ داار الاٹ کیے گئے حصص کی غیر طلب کردہ رقم کا کچھ یا کل حصہ محتاط ہونے کی وجہ سے قبل ازوقت ادا کردیتے ہیں۔حصہ دار کے ذریعے الاٹمنٹ یا اقساط طالبی پر کوئی بھی زائد ادا کردہ رقم پیشگی اقساط طالبی کے نام سے جانی جاتی ہے جس کے لیے ایک علاحدہ کھاتہ مرتب کیاجاتا ہے۔کمپنی کو بقایا اقساط طالبی پر سود وصول کرنے کی قدرت حاصل ہوتی ہےاور پیشگی اقساط طالبی پر سودا دا کرنے کی اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اگر وہ اسے کمپنی کے آرٹیکل آف ایسوسی ایشن کے اہتمام کے مطابق منظور کرتی ہے۔
زائد چندہ:ایسا بھی ہوتا ہے کہ کمپنی کو زائد چندہ موصول ہوتا جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ میں چندہ کے لیے پیش کی گئی درخواستوں کی تعداد سے زیادہ درخواستیں حاصل ہوجانا۔ایسی حالت میں ڈائریکٹرز کے پاس مندرجہ ذیل متبادل ہوتے ہیں۔
(i) وہ کچھ درخواستوں کو پوری طرح منظور کرسکتے ہیں دوسری کو مکمل طورپر مسترد کرسکتے ہیں۔
(ii) ان کی تناسبی تقسیم کرسکتے ہیں۔
(iii) اوپر دیے گئے دونوں متبادلوں کا اتحاد اختیار کرسکتے ہیں ۔
اگر خفیف ترین چندہ کی رقم90 فی صدکی حد ایک موصول نہیںہوتی تو اجرا میںرخنہ پڑجاتا ہے۔اگر عوام کو پیش کی گئی مجوزہ درخواستوں سے کم درخواستیں موصول ہوتی ہیں تو اجرا کو’ کم چندہ‘ کہاجاتا ہے۔
پریمیم پر حصص کا اجرا:بلالحاظ امرواقعہ کہ حصص نقد کے علاوہ بدل جاری ہوتے ہیں یہ مساوی قیمت یا پریمیم پر بھی جاری کیے جاسکتے ہیں۔ مساوی قیمت پر اجرا حصص سے مراد حصص کی ظاہری قیمت یا عمومی قیمت کے بالکل مساوی رقم پر جاری کیے گئے ہیں ۔اگر حصص پریمیم پر جاری کیے گئے ہیں یعنی ظاہری اور عمومی قیمت سے زائد قیمت پر تو پریمیم ریزرو کی رقم ایک الگ کھاتہ’’سیکورٹیز پریمیم کھاتہ‘‘میںکریڈٹ کی جائے گی جس کا استعمال سختی کے ساتھ قانون کے دائرہ میںہوتا ہے۔
بٹہ پر حصص کا اجرا:حصص بٹہ پر بھی جاری کیے جاسکتے ہیں یعنی حصص کی ظاہری قیمت سے کم پر۔اس سلسلے میںکمپنی کو فراہم کردہ اصولوں کی مکمل تعمیل کرنا لازمی ہوتی ہے۔اس تعمیل کے علاوہ کمپنی کے حصص عموماً بٹہ پر جاری نہیں کیے جاسکتے ۔ کمپنی ایکٹ 2013 کے مطابق بٹہ پروف سویٹ اکیوٹی شیئرزبھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔ جب حصص بٹہ پرجاری کیے جاتے ہیںتو بٹہ کی رقم’’بٹہ پر حصص اجرا کھاتہ‘‘میں ڈیبٹ کیاجاتا ہے جو کمپنی کو سرمایہ کا نقصان ہے۔
حصص کی ضبطی: کبھی کبھی حصہ دار انھیں الاٹ کیے گئے حصص پر اقساط ادا کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں، اس صورت میں کمپنی کو عہد شکن حصہ داروں کے حصص ضبط کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔اس کو ’ضبطی حصص ‘کا نام دیاجاتا ہے۔ضبطی کا مطلب ہے معاہدہ شکنی کی وجہ سے الاٹمنٹ کا ردکیاجانا اور اس صورت میں پہلے سے موصولہ رقم کو کمپنی کا ضبط کرلینا۔ضبط کیے گئے حصص کا مختصر حسابی عمل ان حالات پر منحصر ہوتا ہے کہ جس میںحصص جاری کیے گئے ہیں۔یعنی مساوی قیمت پر،پریمیم پر یابٹہ پر۔ پہلے سے وصول شدہ رقم حصص ضبطی کھاتہ میں کریڈٹ کردی جاتی ہے۔
حصص کا مکرراجرا:کمپنی انتظامیہ کمپنی کے ذریعے ضبط کردہ حصص کے مکرراجرا کے لیے اختیارات عطا کرتی ہے جو اس سے متعلق آرٹیکل آف ایسوسی ایشن کی شرائط کے دائرہ میںہوتا ہے۔حصص کا مکرر اجرا بٹہ پر بھی کیاجاسکتا ہے بشرطیکہ منظور کردہ بٹہ کی رقم ضبط کردہ حصص کے کریڈٹ بیلنس سے تجاوزنہ کرتی ہواور جو مکرر جاری کیے گئے حصص سے متعلق ہو۔لہٰذا ضبط کردہ حصص کے مکرر اجرا پر دیے گئے بٹہ کی رقم ضبط کردہ حصص کھاتہ میں ڈیبٹ کی جاتی ہے۔
ایک بار تمام ضبط شدہ حصص دوبارہ جاری کر دیے گئے تو ضبط کردہ حصص پر کوئی بھی کریڈٹ بیلنس سرمایہ ریزرو(ذخیرہ)میں منتقل کیاجاتا ہے جو ضبطی حصص پر منافع ظاہر کرتا ہے۔تمام ضبط کردہ حصص کے مکرر جاری نہ ہونے کی صورت میں ضبط کردہ حصص پر کریڈٹ رقم کھاتے ان حصص سے متعلق جو ابھی دوبارہ جاری نہیں کیے گئے آگے بڑھادیاجاتا ہے اور صرف کھاتہ کا  بقایا بیلنس سرمایہ ریزرو کھاتہ میں کریڈٹ کردیا جاتا ہے۔

مشقی سوالات

مختصرجوابی سوالات

پبلک کمپنی کسے کہتے ہیں۔
پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی کسے کہتے ہیں؟
شیئرز ضبط کب ہو سکتے ہیں؟
کالس ان ایر یرس سے کیا مراد ہے؟
مندرج کمپنی(Listed Company)سے کیا مراد ہے؟
سیکورٹیز پریمیم کے استعمال کون کون سے ہیں؟
حصص کی واپسی خرید کسے کہتے ہیں؟
’خفیف ترین چندہ‘ پر مختصر نوٹ لکھیے۔

طویل جوابی سوالات

لفظ کمپنی سے کیامراد ہے؟اس کی خصوصیات بیان کیجیے۔
وہ مخصوص درجات جن میں کمپنی کا حصہ سرمایہ منقسم ہوتا ہے مختصراً بیان کیجیے۔
لفظ’شیئر‘(حصہ) سے کیا مراد ہے ؟حصص کی اقسام سے بحث کیجیے جو   کمپنیز ایکٹ2013ترمیم شدہ کے تحت جاری کیے جاتے ہیں۔
زائد چندہ کی صورت میں کمپنی کے حصص کے الاٹمنٹ عمل کی وضاحت کیجیے۔
’ترجیحی حصہ‘کسے کہتے ہیں؟مختلف قسم کے ترجیحی حصص کی وضاحت کیجیے۔
کالس ان ایریرس(بقایا اقساطی طالبی)اور کالس ان ایڈوانس(پیشگی اقسا ط طالبی)سے متعلق قانونی اہتمام کا عمل بیان کیجیے۔
’زائد چندہ‘ اور’ کم چندہ‘ کے بارے میں سمجھائیے۔ ان کا حسابی عمل کیسے کیاجاتا ہے؟
وہ مقصد بیان کیجیے جس کے تحت کمپنی سیکورٹیزپر یمیم کھاتہ استعمال کرتی ہے؟
وہ شرائط صاف طورپر بیان کیجیے جن کے تحت کمپنی بٹہ پر حصص جاری کرتی ہے۔
10۔ ’ضبطی حصص‘ اصطلاح کی وضاحت کیجیے اور ضبط حصص کا حسابی عمل بیان کیجیے۔

عددی سوالات

انیش لمیٹڈ نے100روپیے کے 30,000حصص جاری کیے جو 30روپیے درخواست پر50روپیے الاٹمنٹ پر اور 20روپیے فرسٹ اور سیکنڈکال پر قابل ادا تھے تمام رقم مناسب طورپر وصول ہوئی۔
آدرش کنٹرول ڈیوائس لمیٹڈ 3,00,000روپیے کے منظور شدہ سرمایہ پر رجسٹریشن ہوا ،جو 10روپیے والے 30,000 حصص پر منقسم تھا یہ حصص عوام کو چندہ کے لیے پیش کیے گئے۔رقم قابل ادا تھی 3روپیے فی حصہ درخواست پر، 4روپیے فی حصہ الاٹمنٹ پر اور 3روپیے فی حصہ فرسٹ اور فائنل کال پر یہ حصص کا مکمل طورپر چندہ موصول ہوا۔روزنامچہ اور کیش بک تیار کیجیے۔
سافٹ ویئر کے سولیوشن انڈیالمیٹڈنے100روپیے والے20,000اکیوٹی حصص کی درخواستوں کے لیے عوام کو مدعو کیا۔جو درخواست پر40روپیے،الاٹمنٹ پر30روپیے اور30روپیے فی حصہ کال(قسط طالبی)پر قابل ادا تھے۔ کمپنی کو32,000 حصص کے لیے درخواستیںموصول ہوئیں۔  2,000حصص کے لیے درخواستیں رد کردی گئیں اوررقم امیدواروں کو لوٹا دی گئی۔10,000حصص کے لیے درخواستیں پورے طورپر منظور کرلی گئیں اور الاٹمنٹ کیے گئے20,000حصص کے امیدواروں کو آدھی تعداد میںحصص الاٹ کردیے گئے اور زائد زردرخواست الاٹمنٹ میں ایڈجسٹ کردیاگیا۔الاٹ اورقسط طالبی پر تمام واجب الادا رقم موصول ہوئی۔روزنامچہ و نقد کھاتہ تیار کیجیے۔
روپک لمیٹڈنے100روپیے فی حصہ 10,000حصص 20روپیے فی حصہ درخواست پر،30روپیے فی حصہ الاٹمنٹ پر اور باقی25روپیے کی2کالس (اقساط طالبی)کی ادائیگی پر جاری کیے۔زردرخواست و الاٹمنٹ پورا کا پورا موصول ہوا فرسٹ کال پر تمام لوگوں نے ادائیگی کردی سوائے ایک ممبر کے جس کے پاس200حصص تھے، جب کہ ایک دوسرا ممبر جس کے پاس500حصص تھے اس نے تمام بقایا جات پورے ادا کردیے فائنل کال(قسط طالبی آخر)طلب نہیں کی گئی۔روزنامچہ اندراج کرکے نقد کھاتہ تیار کیجیے۔
موہت گلاس لمیٹڈ نے10روپیے والے20,000حصص110روپیے فی حصص کے حساب سے جاری کیے، جو30روپیے درخواست پر40روپیے الاٹمنٹ پر(پریمیم شامل)20روپیے اقساط طالبی اول وآخر پر قابل ادا تھے۔درخواست 24,000حصص کے لیے موصول ہوئیں جس میںسے20,000حصص الاٹ کرکے 4,000حصص مسترد کردیے اور ان کی رقم واپس کردی۔تمام رقم مناسب طورپر موصول ہوئی۔روزنامچہ اندراج کیجیے۔
ایک لمیٹڈ کمپنی نے10روپیے فی حصہ کی قیمت والے  2,00,000اکیوٹی حصص 2روپیے پریمیم پر چندہ کے لیے پیش کی اور 2,00,000   10%ترجیحی حصص مساوی قیمت حصص کے او پر رقم مندرجہ ذیل طریقے پر قابل ادائیگی تھی۔

اکیوٹی حصص ترجیحی حصص
درخواست پر 3روپے فی حصہ 3روپے فی حصہ
الاٹمنٹ پر 5روپے فی حصہ(پریمیم شامل) 4روپے فی حصہ
فرسٹ کال(قسط طالبی اول پر) 4روپے فی حصہ 3روپے فی حصہ
تمام حصص چندہ پر خرید لیے گئے۔طلب کیے گئے اور ادا ہوئے۔
ان لین دین کو روزنامچہ اورنقد کھاتہ میں مندرج کیجیے۔
ایسٹرن کمپنی لمیٹڈ10,00,000روپیے کا منظور اصل بطورحصص 10روپیے فی حصہ رکھتی ہے۔کمپنی نے50,000حصص 3روپیے فی  حصہ پریمیم مندرج طریقہ سے جاری کیے۔
درخواست پر                                     3روپے فی حصہ
الاٹمنٹ پر(پریمیم شامل)                        5روپے فی حصہ
فرسٹ کال(الاٹمنٹ کے 3ماہ بعد واجب)        3روپے فی حصہ
اورباقی طلب کرنے پر

60,000حصص کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں اور ڈائریکٹرز حصص مندرجہ ذیل طریقے پر الاٹ کرتے ہیں۔
(a) 40,000حصص کے امیدواروں کو پورے حصص ملے۔
(b) 15,000حصص کے امیدواروں کو 8,000حصص ملے
(c) الاٹمنٹ پر تمام واجب رقوم 500 حصص کے امیدواروں کو 200حصص الاٹمنٹ پر ملے– زائد رقم واپس کردی گئی۔ موصول ہوئیں۔
فرسٹ کال طلب کی گئی اور اس پر رقم موصول ہوئی سوائے100حصص کی واجب کال کے۔
کمپنی کے لین دین کا اندراج روزنامچہ اور کیش بک میں کیجیے اور کمپنی کا تختہ توازن بھی تیار کیجیے۔
سمت مشین لمیٹڈنے100روپیے والے پریمیم پر 50,000حصص5% بٹہ پر جاری کیے۔حصص درخواست پر 25 روپیے، الاٹمنٹ پر 50روپیے، اور30روپیے فرسٹ اورفائنل کال پر،اجرا پوری طرح کامیاب رہا تمام رقم موصول ہوئی سوائے 400حصص پر فائنل کال کے۔پریمیم الاٹمنٹ پر ایڈجسٹ کردیاگیا۔روزنامچہ اندراج کیجیے اورتختہ توازن بھی بنائیے۔
کمار لمیٹڈ نے بھانو آئیل لمیٹڈسے 6,30,000روپیے کے اثاثے جات خریدے۔ پوری طرح قابل ادا100اکیوٹی حصص بدل پرجاری کردیے۔ روزنامچہ میں کیا اندراج کیاگیا، اگر حصص جاری کیے گئے(a)مساوی قیمت پر   (b)  20فی صدپریمیم پر
جواب : جاری کیے گئے حصص (a)   6,300 (b)   5,250)
10۔ بنسل ہیوی مشین لمیٹڈ نے ہونڈہ ٹریڈرس سے 3,20,000روپیے کی مشینری خریدی۔ادائیگی50,000نقد بقیہ رقم اکیوٹی حصص کے اجرا پر جس کی ظاہری قیمت100روپیے فی حصہ پوری طرح ادا شدہ 90روپیے اجرا قیمت پر مندرجہ لین دین کے اندراج روزنامچہ میں درج کیجیے۔
(جواب : جاری کیے گئے حصص کی تعداد 3,000حصص)
11۔ نمن لمیٹڈ نے100روپیے کے 20,000حصص جاری کیے جو25روپیے درخواست پر،30روپیے الاٹمنٹ پر، 25روپیے فرسٹ کال اور بقیہ فائنل کال پر قابل ادائیگی تھے۔ تمام رقم موصول ہوئی سوائے انوبھا کے جس کے پاس 200حصص تھے مگر الاٹمنٹ اور فرسٹ کال کی رقم ادا نہیں کرپائی اور کم کم جو100حصص کی مالکن تھی، دونوں کالس ادا نہیںکیں ۔ڈائریکٹرز نے انوبھا اور کمکم دونوں کے حصص ضبط کرلیے۔اس کا روزنامچہ اندراج کیجیے۔
12۔ کشن لمیٹڈ نے100روپیے فی حصہ والے15,000حصص10روپیے کی پریمیم پر قابل ادائیگی درج پر جاری کیے۔
درخواست پر                          30روپے
الاٹمنٹ پر(پریمیم شامل)              50روپے
فرسٹ وفائنل کال                    30روپے

تمام حصص خرید لیے گئے کمپنی کوتمام رقم موصول ہوئی۔ سوائے150حصص کے زرالاٹمنٹ اور فوری طلب رقم کے۔یہ حصص، ضبط کرلیے گئے اور نیہا کو12روپیے فی حصہ پوری ادائیگی پر مکرر جاری کردیے گئے ۔
کمپنی کے کھاتوں میں روزنامچہ اندراج کیجیے۔
(جواب:سرمایہ ریزرو(ذخیرہ)4,500روپیے)
13۔ آروشی کمپیوٹرز لمیٹڈ100روپیے والے10,000اکیوٹی حصص10%پریمیم پر جاری کیے۔ قابل ادائیگی خالص رقم درج ذیل تھی۔
درخواست پر                                     20روپے
الاٹمنٹ پر                                      50روپے (40روپے + پریمیم 10روپے)
فرسٹ کال(فوری طلب رقم)                   30روپے
فائنل کال پر                                     10روپے    

ایک حصہ دارنے جس کے پاس200حصص تھے فائنل کال ادا نہیں کی۔اس کے حصص ضبط کرلیے گئے۔ان میںسے 150حصص سونیا کو75روپیے فی حصہ کے حساب سے دوبارہ جاری کردیے گئے۔
کمپنی کے کھاتوں میںروزنامچہ اندراج کیجیے۔
(جواب:سرمایہ ریزرو(ذخیرہ)9,750روپیے۔)

14۔ رونق کاٹن لمیٹڈ نے ایک پراسپیکٹس جاری کرکے100روپیے والے 6,000اکیوٹی حصص 20روپیے کے پریمیم کی ادائیگی پر لوگوں کو درخواستوںکے لیے درج ذیل طورپر مدعو کیا۔
درخواست پر                          20روپے
الاٹمنٹ پر                             30روپے(پریمیم شامل)
فرسٹ کال پر                          30روپے
فائنل کال پر                            20روپے

درخواستیں 10,000حصص کے لیے موصول ہوئیں اور 8,000حصص کا تناسبی الاٹمنٹ کیا گیا۔بقیہ درخواستیں رد کردی گئیں۔درخواستوں پر موصولہ زائد رقم الاٹمنٹ واجب الادا میں ایڈجسٹ کردی گئیں۔
روہت جسے 300حصص تفویض کیے گئے تھے الاٹمنٹ اور فرسٹ کال کی ادائیگی میںناکام رہا، اس کے حصص ضبط کرلیے گئے۔انیکا جس نے600حصص کے لیے درخواست دی تھی دو کالس کی ادائیگی میںناکام رہی اور اس کے حصص بھی ضبط کرلیے گئے۔یہ تمام حصص کا رتک کو80روپیے فی حصہ پوری ادائیگی پر بیچ دیے گئے ۔
کمپنی کی کتابوں میں روزنامچہ اندراج کیجیے۔
(جواب:سرمایہ ریزرو 7،500روپے۔)
ہمالیہ کمپنی لمٹیڈنے دو روپے فی شیئرکی پریمیم پر 10روپے فی شیئر کے حساب سے 1,20,000اکیوٹی شیئر کی عوامی خریداری کا اجرا کیا۔ جس کی تفصیل اس طرح ہے۔
درخواست کے ساتھ                           3روپے فی شیئر
تغویض پر (مع پریمیم کے)ٰ                   5روپے فی شیئر
پہلی قسط طالبی پرٰ                              2روپے فی شیئر
دوسری اور آخری قسط طلبی پر                  2روپے فی شیئر
1,60,000حصص کے لیے درخوا ستیں موصول ہوئیں۔تناسبی بنیاد پر الاٹمنٹ کردیاگیا۔موصولہ زائد رقم الاٹمنٹ کے برخلاف ایڈجسٹ کردی گئی۔ روہن جسے 4,800حصص تفویض کیے گئے دوکالس کی ادائیگی میںناکام رہا۔ 
یہ حصص سیکنڈ کال کی طلبی کے بعد ضبط کرلیے گئے۔تمام ضبط کردہ حصص ٹینا کو درجہ7روپے فی حصہ کے حساب سے پوری ادائیگی دوبارہ جاری کردیے گئے۔
کمپنی کی کتابوں میں روزنامچہ کے تمام اندراجات مکمل کیجیے۔
(جواب  14,400 =روپے )

16۔ پرنس لمیٹڈ نے ایک پراسپیکٹس جاری کرکے 10روپے والے 20,000اکیوٹی حصص 3 روپے کے پریمیم پر مندرجہ ذیل طریقے پر ادائیگی کے لیے لوگوں کو مدعو کیا۔

درخواست کے ساتھ                            2روپے
الاٹمنٹ (پریمیم شامل)                           5روپے
فرسٹ کال پر                                   3روپے
سیکنڈکال پر                                       3روپے

درخواستیں30,000حصص کے لیے موصول ہوئیں اور الاٹمنٹ تناسبی بنیاد پر کیاگیا۔درخواستوں پر ادا زائد رقم واجب الادا الاٹمنٹ میںایڈجسٹ کردی گئی۔
مسٹر روہت جسے 400حصص الاٹ کیے گئے تھے، الاٹمنٹ اور فرسٹ کال کی رقم کی ادائیگی میںناکام رہے اور فرسٹ کال کے بعد اس کے حصص ضبط کرلیے گئے۔مسٹر جولی جس کو600حصص الاٹ کیے گئے تھے2کالس کی ادائیگی میںناکام رہے لہٰذا ان کے حصص بھی ضبط کرلیے گئے۔
ان ضبط کردہ حصص میں سے800حصص مکمل ادائیگی پر سپر یا کو 9روپے فی حصہ پرمکرر اجرا کردیاجاتا ہے جس میںمسٹر موہت کے تمام حصص شامل کیے گئے۔
کمپنی کی کتابوں میں روزنامچہ اندراج کیجیے اور تختہ توازن بھی تیار کیجیے۔
(جواب : ذخیرہ سرمایہ  2,000=روپے)
17۔ لائف مشین ٹولز لمیٹڈ نے10روپے والے50,000اکیوٹی حصص 12روپیے پر جاری کیے جو درخواست پر 5روپے(پریمیم شامل)،الاٹمنٹ پر 4روپے اور بقیہ فرسٹ وفائنل کالس پر قابل ادائیگی تھے۔
درخواستیں70,000حصص کے لیے موصول ہوئیں تھیں جو رقم حاصل ہوئی تھی اس میں40,000واپس کردیے گئے اور 60,000 روپے  والے واجب الادا الاٹمنٹ رقم میں لگائے گئے اور جس کا بقایا ادا کردیا گیا ۔تمام حصہ داروں نے واجب کال ادا کردی سوائے500حصص رکھنے والے ایک حصہ دار کے۔ یہ حصص ضبط کرلیے گئے اور مکمل ادائیگی 8روپے فی حصہ کے حساب سےانھیں دوبارہ جاری کردیے  گئے۔اس لین دین کا زرروزنامچہ اندراج کیجیے۔
(جواب: ذخیرہ سرمایہ 2,500روپے )
18۔ دی اورینٹ کمپنی لمیٹڈ نے10روپے والے20,000حصص10 فی صدپریمیم پر عوامی چندہ کے لیے پیش کیے جو 2روپے درخواست پر، 4روپے الاٹمنٹ پر، پریمیم شامل)3روپے فرسٹ اور2،سیکنڈاورفائنل کال پر قابل ادائیگی تھے۔ درخواستیں 2,600حصص کے لیے موصول ہوئیں۔ 4,000حصص کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔باقی بچی درخواستوں پر تناسبی الاٹمنٹ کردیاگیا۔دونوں کالس طلب کرلی گئیں اور تمام رقم موصول ہوئیں سوائے500حصص پر فائنل کال کے جوضبط کرلیے گئے۔بعد میں پوری ادائیگی پر9روپے فی حصہ کے حساب سے300حصص دوبارہ جاری کیے گئے۔
روزنامچہ اندراج کرکے تختہ توازن تیار کیجیے۔
(جواب : سرمایہ ریزرو= 2,100روپے)
19۔ الفالمیٹڈ نے10روپے والے 4,00,000حصص کے لیے مندرجہ ذیل شرائط پر درخواستیں طلب کیں۔
درخواست پر ادائیگی                        5روپے فی حصہ
الاٹمنٹ پر ادائیگی                           3روپے فی حصہ
فرسٹ اور فائنل کالس پر ادائیگی             2روپے فی حصہ

5,00,000حصص کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں اور یہ طے کیاگیا کہ:
(a) 20,000حصص کے امیدواروں کا الاٹمنٹ نامنظور کرنا۔
(b) 80,000حصص کے امیدواروں کو پورا الاٹمنٹ کرنا۔
(c) باقی دستیاب حصص دوسرے امیدواروں میںتناسبی الاٹمنٹ کرنا اور
(d) زائد زردرخواست کو الاٹمنٹ رقم کی جزوی ادائیگی میںاستعمال کرنا اور
ایک امیدوارو جسے تناسب کی بنیاد پر الاٹمنٹ دیاگیا تھا واجب زرالاٹمنٹ اور قسط طالبی ادا نہیں کرپایا اوراس کے400حصص ضبط کرلیے گئے۔یہ حصص 9روپے فی حصہ کے حساب سے مکرر جاری کردیے گئے۔

روزنامچہ اور کیش بک میں اندراج درج کیجیے۔

جواب:سرمایہ ریزرو(ذخیرہ)=2,100روپے
20۔ اشوک کمپنی لمیٹڈ جس نے20روپیے فی حصہ والے اکیوٹی حصص 4روپے کے پریمیم پر جاری کیے تھے اور 4روپیے فی حصہ کی فائنل کال کی عدم ادائیگی کی وجہ سے 400ضبط کردہ حصص14روپے فی حصہ کے حساب سے دوبارہ جاری کیے گئے اور باقی بچے ہوئے200حصص20روپے فی حصہ کے حساب سے مکرر جاری کیے۔ ضبط حصص اور مکرر اجرا کے لیے روزنامچہ اندراج کریں اور سرمایہ ریزرو میںمنتقل رقم اور باقی رقم حصص ضبطی کھاتہ میں ظاہر کریں۔
(جواب:سرمایہ ریزرو = 6,400روپے، حصص ضبطی کھاتہ میں با قی 4,800روپے۔)
21۔ امت 10روپے والے100حصص رکھتا ہے۔جن پر اس نے ایک روپیہ فی حصہ کے حساب سے زردرخواست ادا کیا۔بمل10روپے فی حصہ والے300حصص رکھتا ہے اور درخواست پر ایک روپیہ،الاٹمنٹ پر2روپے اورفرسٹ کال پر3روپیے ادا کرچکا ہے۔وہ سب لوگ اپنی بقایا رقوم اور2روپے فی حصہ سیکنڈکال کی ادائیگی میںناکام رہتے ہیں لہٰذا ڈائریکٹرز نے اس کے حصص ضبط کرلیے۔حصص بعد میں11روپے فی حصہ کی مکمل ادائیگی پر دوبارہ جاری کردیے جاتے ہیں۔ ان لین دین کااندراج روزنامچہ کیجیے۔
(جواب:سرمایہ ریزرو 2,500روپے)
22۔ اجنتا کمپنی لمیٹڈ 3,00,000روپے کا نام سرمایہ رکھتی ہے۔جسے اس نے10روپے فی حصہ والے20,000حصوں میں بانٹ کر عوام کو چندہ کے لیے پیش کیا۔جو2روپے درخواست پر،3روپے الاٹمنٹ پر اور باقی دواقساط طالبی پر250روپے کے حساب سے قابل ادائیگی ہیں کمپنی کو 24,000حصص کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں۔20,000درخواستوں کو منظور کرکے پورے طورپر الاٹمنٹ دے دیاگیا۔باقی درخواستیں مسترد کرکے ان کی رقم واپس کردی گئی۔تمام واجب رقوم موصول ہوئیں سوائے600حصص کی فائنل کال کے وہ قانونی خانہ پوری کرنے کے بعد ضبط کرلیے گئے۔600ضبط کردہ حصص میں سے 400حصص9روپے فی حصہ کے حساب سے دوبارہ جاری کردیے گئے۔
روزنامچہ میں ضروری اندراجات درج کیجیے۔تختہ توازن تیار کیجیے سرمایہ ریزرو اورضبطی حصص کھاتہ میں منتقل کی گئی رقم ظاہر کیجیے۔
(جواب:سرمایہ ریزرو میںمنتقل رقم=  2,600روپے)
23۔ بھوشن آئیل لمیٹڈ کے کتابوں میں مندرجہ ذیل لین دین کا روزنامچہ میںاندراج کیجیے۔
(a) 100روپے فی قیمت والے200حصص 10روپے کی پریمیم پر جاری کیے گئے تھے جو 60روپے فی حصہ الاٹمنٹ کی عدم ادائیگی پر ضبط کرلیے گئے۔ان حصص پر20روپے فی حصہ کی فرسٹ اور فائنل کال نہیں کی گئی۔ضبط کردہ حصص 70روپے فی حصہ کی پوری ادائیگی پر دوبارہ جاری کیے گئے۔
(b) 10روپے والے150حصص 4روپے فی حصہ کے حساب سے پریمیم پر جاری کیے گئے جو الاٹمنٹ کے ساتھ قابل ادا تھے جو8روپیہ فی حصہ(پریمیم شامل)الاٹمنٹ کی رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ضبط کرلیے گئے،4روپے فی حصہ کی فرسٹ اور فائنل کال طلب نہیں کی گئی۔ضبط شدہ حصص15روپے فی حصہ مکمل ادا شدہ رقم پر مکرر جاری کردیے گئے۔
(c) 400حصص50روپے فی حصہ کی مساوی قیمت پر جاری کیے گئے اور10روپیے فی حصہ کی فائنل کال کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ضبط کرلیے گئے۔یہ حصص45روپے فی حصہ مکمل ادائیگی پر دوبارہ جاری کردیے گئے۔
(جواب:سرمایہ ریزرو(a)صفر (b)  300روپے(c)  14,000روپے۔)
24۔ امیشالمیٹڈ100روپے کی قیمت والے40,000حصص کا 20فی حصہ پریمیم پر اجرا کرتی ہے جو درخواست پر  40 روپے، الاٹمنٹ پر40روپیے(پریمیم شامل)فرسٹ کال پر 25روپے اور سیکنڈوفائنل کال پر15فی حصہ پر قابل ادا ئیگی ہیں۔
50,000حصص کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں ان کا تناسب کی بنیاد پر الاٹمنٹ کیا گیا۔درخواست پر وصول زائد رقم الاٹمنٹ پر واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کردی گئی۔
روہت جسے600حصص تفویض کیے گئے تھے الاٹمنٹ کی رقم ادا کرنے میں ناکام ہوگیا اور الاٹمنٹ کے بعد اس کے تمام حصص ضبط کرلیے گئے۔شمتا جس نے 1,000حصص کے لیے درخواست دی تھی۔
دونوں کالس کی رقم ادا کرنے میںناکام رہا اور اس کے حصص بھی سیکنڈکال کے بعد ضبط کرلیے گئے۔ضبط کردہ حصص میں سے 85 ر وپے فی حصہ تمام ادا شدہ کی بنیاد پر کپل کو فروخت کر دیے گئے جس میں روہت کے تمام حصص شامل تھے۔
روزنامچہ میں ضروری اندراج درج کیجیے۔
(جواب:سرمایہ ریزرو=48,000روپے،حصہ ضبطی کھاتہ میں باقی   12,000روپے)


جوابات:اپنی معلومات کی جانچ کیجیے

اپنی معلومات کی جانچ کیجیے— I
(a)درست (b)غلط (c)غلط (d)درست (e)درست (f)درست
(g)غلط (h)درست (i)غلط (j)درست (k)درست
اپنی معلومات کی جانچ کیجیے— II
(a) (ii)، (b) (iii)، (c) (i)، (d) (ii)، (e) (i)، (f) (iii)، (g) (iii)
اپنی معلومات کی جانچ کیجیے— III
(a)
8روپے
(b)
4روپے
(c) فروشندہ(Vendor) ڈیبٹ 1,00,000
شیئر کیپٹل کھاتہ سے 1,00,000