(i)کمپنی کے ہر شیئر کے صنف کا انکشاف جو اس کی ہولڈنگ کمپنی کے ہوں یا ختمی ہولڈ نگ کمپنی کے ہوگی، بشمول ان شیئرز کے جو ہولڈنگ کمپنی کی ذیلی یا شریک کمپنیوں کے ہوں یاختمی ہولڈنگ کمپنی کے ہوں۔
(ii)کمپنی کے ان شیئرز کا انکشاف جن کے%5سے زیادہ شیئرز ہولڈر کے پاس ہوں ۔ مقبوضہ شیئر ز کی تعداد کی پوری وضاحت ہونی چاہیے۔ (iii) بیلنس شیٹ کی مدت سے پانچ سال قبل تک درج ذیل چیزوں کا انکشاف :
- معاہدہ کے مطابق پوری طرح ادائیگی شدہ الاٹ کیے گیے شیئرز کی صنف اور تعداد اگرچہ انکی نقد قیمت وصول نہ ہوئی ہو۔
- بونس شیئرز کے ذریعہ مکمل ادا شدہ الاٹ کیے گیے شیئرز کی صنف اور تعداد۔
- اُن شیئرز کی صنف اور تعداد جنہیں دو بارہ خرید لیا گیا ہو۔
اس بات کو مد نظر رکھنا چاہیے کہ مالی گوشوارے میں شیئر ہولڈرز فنڈ کے بارے میں معلومات صرف بڑے اور اہم مواد تک محدود ہے ۔ اس کی تفصیل اکاؤنٹ نوٹ میں دی گئی ہے ۔
(d)اصل سرمایہ شیئر کی ہر صنف کے لیے :
(i) مجاز شیئرز کی رقم اور تعداد ۔
(ii) جاری کردہ شیئرز کی تعداد خریدار بنا لیے گئے، پوری ادائیگی کی گئی اور خریدا رتوبن گئے لیکن پوری ادائیگی نہیں ہوئی۔
(iii) ہر شیئر کی مساوی قیمت۔
(iv اکاؤنٹ مدت کے آغاز اور اختتام پر بقیہ شیئرز کی تعداد میں مطابقت۔
(v) شیئرز کی ہر صنف کے وابستہ حقوق، ترجیحات اور بقیدات بشمول ڈیویڈنڈ کی تقسیم اور اصل سرمایہ کی باز ادائیگی پر پاندیاں۔
(vi) کمپنی کے ہر صنف کے شیئرز کی تعداد جو اس کی ہولڈنگ کمپنی ،بشمول ان شیئرز کے جو ہولڈنگ کمپنی کی ذیلی یا شریک کمپنیوں کے ہوں یاختمی ہولڈنگ کمپنی کے ہوں۔
(vii) وہ شیئرز جن کا اجرا اختیاری معاہدہ شیئرز کی فروخت کا عہد یا غیر سرمایہ کاری کے لیے ہو بشمول انکی مدت اور رقم کے ۔
(viii)اس تاریخ سے پانچ سال قبل جس کے لیے بیلنس شیٹ تیار کی جا رہی ہے۔
(a) معاہدہ یا عہد کے تحت ریزرو شیئرز
(b) اُن شیئرز کی صنف اور تعداد جنہیں دو بارہ خریدا گیا ہو ۔
(c)اُن شیئرز کی صنف اور تعداد جنہیں تعداد اور بونس شیئرز کے علاوہ کسی دوسرے مقصد کے تحت الاٹ کیا گیا ہو۔
(ix) ان سیکورٹیز کی شرائط جنہیں اکیوٹی یا ترجیحی شیئرز میں تبدیل کیا جا سکے جنہیں تبدیلی کی اول ترین تاریخوںہی میں جاری کر دیا گیا ہو۔
(x) غیر مدفوعہ کالس (اوسط)
(xi) ضبط کردہ شیئرز (جن کی اصل رقم ادا کر دی گئی ہو)
ریزرو اور زائد
ریزرو اور زائد کی درجہ بندی اس طرح ہو گی:
(i) اصل سرمایہ ریزرو
(ii) اصل سرمایہ بازادائیگی ریزرو
(iii) سیکورٹی پریمیم ریزرو
(iv) ڈبنچرز باز ادائیگی ریزرو
(v) دوبارہ تخمینہ لگایا گیا ریزرو
(vi) شیئرز اختیارات بقایا کھاتہ
(vii) دیگر ریزرو (نوعیت اور مقصد کی تصریح)
(viii) زائد: نفع و نقصان گو شوارہ میں بیلنس : مختص یا متعین کرنے کا انکشاف جیسے ڈیویڈنڈ، بونس شیئرز اور ریزرو کو یا ریزرو سے منتقل وغیرہ ۔ ریزرو یا زائد کے انکشافات کے بارے میں اہم اضافے یاترمیم اس طرح ہوں گی:
(a) ریزرو خالص طور سے نام زد سرمایہ کاری کو فنڈ کہا جاتا ہے ۔
(b) نفع و نقصان گوشوار کے ڈیبٹ بیلنس کو زائد ہیڈ کے تحت منفی رقم دکھائی جائیگی۔
(c) ریزرو اور زائد بیلنس، زائد کے منفی بیلنس کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد اگر کوئی ہو، ریزرو اور زائد ہیڈ کے تحت دکھایا جائے گا، خواہ نتیجے کی رقم منفی ہی کیوں نہ ہو۔
(d) بقایا اختیاری شیئرز کھاتے کو ریزرو اور زائد ہیڈ کے تحت ایک الگ مادہ تسلیم کیا گیا ہے۔ ملازمین کے شیئرز پر جنہیں ادائیگی کے کھاتے کے بارے میں ICAکے گائڈ نوٹ کے مطابق بقایا اختیاری اسٹاک کھاتے میں کریڈٹ بیلنس کو بیلنس شیٹ میں دکھانا ضروری ہے ۔ اسے شیئر ہولڈرز فنڈ کی حیثیت سے شیئرز اصل سرمایہ اور ریزرو زائد کے تحت ایک ہیڈنگ میں دکھانا چاہیے۔
شیئر وارنٹس کے خلاف موصول زر
شیئرز وارنٹس کے بدلے موصول زر یہ کمپنی کے ذریعہ وصول شدہ رقم ہے جو ایک طے شدہ تاریخ اور طے شدہ شرح پر شیئر میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ اس طرح موصول رقم کے لیے جاری کی گئی دستاویز شیئر وارنٹ ہوتی ہے۔
مثال 1
دنکر لمیٹڈ کا منظور شدہ سرمایہ 50,00,000ہے جسے 10روپے کے فی اکیوٹی شیئرز میں تقسیم کر دیا گیا۔ کمپنی سے 40,000شیئرز کے لیے درخواستیں طلب کیں جن میں 36,000شیئرز کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں۔تمام کالس کی گئیں اور موصول بھی ہو گئیں۔صرف 500کال 20روپے فی فائنل کے حساب سے وصول نہیں ہوئیں۔ کمپنی سے200 ایسے شیئرز کو ضبط کر لیا جن پر فائنل کالس موصول نہیں ہوتی تھیں۔ آپ بتائیں کہ کمپنی کی بیلنس شیٹ میں شیئرسرمایہ کو کس طرح دکھایا جائے گا۔ نیز اکاؤنٹ پر نو ٹ بھی تیار کریں۔
حل
دنکر لمیٹڈ کا کھاتہ
بیلنس شیٹ جیسا کہ .......(تاریخ)
| تفصیلات |
نوٹ نمبر |
رقم (روپے ) |
I.اکیوٹی اور واجبات 1۔شیئر ہولڈر کا فنڈ (a)شیئراصل سرمایہ 1-مجازاصل سرمایہ 50,000 اکیوٹی شیئرز 100روپے فی کا اجرا شدہ شیئرز کا اصل سرمایہ 40,000اکیوٹی شیئرز 100روپے کا خرید اگیا اور پوری طرح ادا کیا گیا اصل سرمایہ 500,35 اکیوٹی شیئرز 100روپے کے پوری طرح ادا کیا گیا خریدا گیا لیکن پوری طرح ادا نہیں کیا گیا اصل سرمایہ 300اکیوٹی شیئرز 100روپے کے پوری طرح کال کیے گئے بقایاکالس (300X20) اضا فہ :ضبط شدہ شیئرز کھاتہ( 200X80 شیئرز )
|
1
6,000 24,000 16,000 |
35,90,000
50,00,000 40,00,000
35,50,000
40,000 35,90,000 |
موجودہ اور غیر موجودہ درجہ بندی
موجودہ اور غیر موجودہ اثاثے اور موجودہ اور غیر موجودہ واجبات پر منتقل درجہ بند بیلنس شیٹ بنائی جا سکی ہیں۔ موجودہ اثاثے اور واجبات کی تعریف کا معیار اس طرح بنایا گیا ہے کہ غیر موجودہ اثاثے اور واجبات کو غیر محسوب مواد قرار دیا گیا ہے ۔
موجودہ اور غیر موجودہ میں امتیاز
• اگر وہ اس اکائی تشکیلی عمل میں شریک ہو یا
• جس کی بارہ مہینوں کے دوران وصولی یا تصفیہ ہونے کی امید ہو یا
• جس کا بنیادی مقصد تجارت ہو یا
• نقد یا نقد کے مساوی ہو یا
• رپورٹنگ مدت ختم ہونے کے 12ماہ بعد بھی اس اکائی کو تصفیہ کرنے کا غیرمشروط حق نہ ہو۔
• دیگر اثاثے اور واجبات جو موجودہ نہ ہوں۔
مثال2
امبا لمیٹڈ کی بیلنس شیٹ 31مارچ 2017میں درج ذیل مواد کو دکھاتی ہے ۔
8%ڈبنچرز 10,00,000
اکیوٹی شیئر اصل سرمایہ 50,00,000
سیکیورٹیز پریمیم 20,000
ابتدائی مصارف 40,000
نفع و نقصان گوشوارہ (کریڈٹ ) 1,50,000
8%ڈبنچرز کے اجرا پر بٹہ 40,000
اگلے چار سالوں کے دوران لکھی جانے والی رقم (تخمینہ)
نقصان ہونے والے اوزار 20,000
بینک بیلنس 60,000
نقددر دست 38,000
حل :
امبا لمیٹڈ کے کھاتے
بیلنس شیٹ جیسا کہ 31مارچ 2017
| تفصیلات |
نوٹ نمبر |
رقم (روپے میں) |
1.اکیو ٹی اور واجبات 1۔ شیئرز ہولڈرز کے فنڈ (a)شیئر اصل سرمایہ (b)ریزرو اور زائد 2.غیر موجودہ واجبات (a)طویل مدتی ادھار II.اثاثے 1.غیر موجودہ اثاثے (a)دیگر غیر موجودہ اثاثے 2.موجودہ اثاثے (a)اندراجات (b)نقد اور نقد کے مساوی (c)دیگر موجودہ اثاثے
|
1 2 3 4 5 6 |
50,00,000 1,30,000 10,00,000 30,000 20,000 98,000 10,000 |
صرف کام کے مواد
اکاؤنٹس کے نوٹ
| تفصیلات |
رقم (روپے ) |
رقم (روپے) |
1.ریزرو اور زائد سیکوریٹیزپریمیم 20,000 نفی: ابتدائی مصارف نفع و نقصان گوشوارہ 2.طویل مدتی %8ڈبنچرز ادھار 3.دیگر غیر موجودہ اثاثے 8%ڈبنچرز اجرا پر بٹہ(40,000روپے کا 3/4) 4.اندراجات نقصان ہونے والے اوزار 5.نقد اور نقد کے مساوی بینک بیلنس نقد دردست 6.دیگر موجودہ اثاثے 8%ڈبنچرز کے اجرا پر بٹہ (40,000روپے پر 1/4)
|
(20,000) 1,50,000
60,000 38,000 |
1,30,000 10,00000 30,000 20,000
98,000 10,000
|
اہم نکات:
• جس سال ابتدا کی مصارف ہوں اس سال میں انہیں بالکل قلم زد کر دینا چاہیے۔ انہیں سیکورٹیز پریمیم سے قلم زد کیا جائے اور بیلنس سے بھی اگر ہو تو اور پھر نفع و نقصان کھاتے سے۔
۰ ادھار لینے کے مصارف جیسے ڈبنچرز اجرا پر بٹہ قرض کی مدت میں قلم زد کیا جانا چاہیے۔
شیئر درخواست زر جن کا الاٹمنٹ ہونا ہے
جو شیئردرخواست زر اجرا کردہ اصل سرمایہ سے زیادہ نہ ہو اور نا قابل واپسی ہو اس کی درجہ بندی غیر موجودہ میں ہوگی ۔ اسے بیلنس شیٹ میں اس شیئر درخواست زر میں دکھایا جائے گا جن کا الاٹ کیا جانا باقی ہے۔
ادھار لینا
مجموعی ادھار کی طویل مدتی ادھار میں درجہ بندی کی جاتی ہے۔ جبکہ قلیل مدتی ادھار اور موجودہ مدت پوری ہونے کو طویل مدتی قرض میں دکھایا جاتا ہے ۔
(i) وہ قرض جن کی ادائیگی بارہ ماہ کے اندر اندر ہو یا تشکیلی عمل کی درجہ بندی بیلنس شیٹ طویل مدتی ادھار میں کی جاتی ہے ۔
(ii) وہ قرض جو طلب پر قابل ادا ہوں یا جن کی اصل مدت بارہ ماہ سے زیادہ نہ ہو۔ بیلنس شیٹ میں اس کی درجہ بندی قلیل مدتی ادھار کی جائیگی۔
(iii)طویل مدتی قرض کی موجودہ مدت پوری ہونے میں وہ قرض بھی شامل ہیں جن کی ادائیگی بارہ ماہ کے اندر اندر ہونی ہے یا اکاؤنٹ نوٹ میں موجودہ واجبات کے تشکیلی عمل میں شامل ہوں۔
موخر ٹیکس اثاثے یا واجبات ہمیشہ غیر موجودہ ہونے میں۔ یہ IAS-1کے مطابق ہوگا۔
قابل ادائیگی تجارت
متفرق قرض دہندگان کی اصطلاح اب بدل کے قابل ادا تجارت کر دی گئی ہے اور انکی درجہ بندی اب موجودہ اور غیر موجودہ کے طور پر کر دی گئی ہے ۔ قابل ادائیگی یا تشکیلی عمل کے بارہ ماہ کے اندر اندر ہو جائے۔ انہیں طویل مدتی واجبات کے زمرہ میں رکھاجاتا ہے اور وہ بھی اکاؤنٹ نوٹ کے ساتھ ۔ مثال کے طور پر عام تجارتی اصول کے مطابق سامان یا خدمات کا حصول ہے۔ قابل ادا تجارت کے بیلنس کو بیلنس شیٹ کی موجودہ واجبات کے زمرہ میں دکھایا جاتا ہے ۔
مجوزہ ڈویڈینڈ (Proposed Dividend)
مجوزہ ڈویڈینڈکو بورڈ آف ڈائرکٹرس تجویز کرتا ہے اور پھر حصص داران اپنی سالانہ جنرل شیٹ میں اس کو منظور کرتے ہیں۔ بورڈ آف ڈائرکٹرس ڈویڈینڈاس وقت تجویز کرتا ہے جب سال کا سالانہ کھاتے تیار ہو جاتے ہیں۔حصص داران کی سالانہ جنرل شیٹ اگلے سال میں منعقد ہوتی ہے۔
حصص دار ڈویڈینڈ کی مجوزہ رقم کو کم کر سکتے ہیں لیکن اس کو بڑھا نہیں سکتے۔ جو ڈویڈینڈ کا تجویز شدہ (حتمی)اعلان شیئر ہولڈرس کی منظوری سے مشروط ہے۔ اس لیے اس مجوزہ ڈویڈینڈ کو اتفاقی دین داری(Contingent Liability) کہا جاتا ہے۔
بیلنس شیٹ کی تاریخ کے بعد اتفاقات اور وقائع (Contingencies & Events)کا مطلب یہ ہے کہ مجوزہ ڈویڈینڈ کو نوٹس آف اکاؤنٹس میں دکھایا جائے گا۔
جب شیئر ہولڈریا حصص داران مجوزہ ڈویڈینڈ کا اعلان کر دیتے ہیں تو پھر یہ کمپنی کی ایک ذمہ داری بن جاتا ہے اور کتابوں میں اس کا حساب رکھا جاتا ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ پچھلے سال کا مجوزہ ڈویڈینڈحصص داران کے ذریعہ موجودہ سال میں منظور ہوتا ہے اور یہ منظورشدہ مجوزہ ڈویڈینڈ حصص کا حساب سال کے دوران کھاتے میں ہوتا ہے۔ موجودہ سال کے لیے مجوزہ ڈویڈینڈ اگلے مالی سال کے لیے قابل اطلاق ہوتا ہے۔مختصراً یہ ہے کہ پچھلے سال کے مجوزہ ڈویڈینڈ کی حسابداری اگلے سال میں اس وقت ہوگی جب اسے حصص دار اپنی جنرل میٹنگ میں منظور کر لیں گے۔
دفعات
دفعات کی رقم جس کاتصفیہ اس کو تسلیم کرنے کی تاریخ سے بیلنس شیٹ کی تاریخ یا تشکیلی مدت کے بارہ مہینوں کے اندر اندر ہو جائے۔ اس قلیل مدتی زمرہ میں رکھا جاتا ہے اور بیلنس شیٹ میں موجودہ واجبات کے تحت دکھایا جاتا ہے۔ دوسروں کو طویل مدتی انتظامات کی حیثیت سے بیلنس شیٹ میں غیر موجودہ واجبات کے تحت دکھایا جاتا ہے ۔
ثابت اثاثے
ثابت اثاثوں کی بابت کوئی تبدیلی نہیں ہے، مرئی اور غیر مرئی دونوں اثاثے غیر موجودہ ہوتے ہیں۔ اس بات کو بھی نظر میں رکھناہوگا کہ ان اثاثوں کی زندگی 12مہینوں سے کم تو نہیں ہے۔ تب بھی یہ غیر موجودہ زمرے میں رکھے جائیں گے۔
سرمایہ کاری
سرمایہ کاری کو بھی موجودہ اور غیر موجودہ زمروں میں رکھا جاتاہے۔ جن سرمایہ کاریوں کا حصول بارہ مہینوں کے اندر متوقع ہو انہیں موجودہ اثاثوں کے تحت موجودہ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ دوسروں کو غیر موجودہ اثاثوں کے تحت غیر موجودہ سرمایہ کاری کہا جاتا ہے۔ دونوں کو بیلنس شیٹ میں دکھایا جاتا ہے ۔
اندراجات
تمام اندراجات کے ساتھ موجودہ کا معاملہ کیا جاتا ہے ۔
قابل وصول تجارت
وہ قابل وصول تجارت جس کی وصولیابی تسلیمہ کرنے کی مدت سے رپورٹنگ تاریخ یا تشکیلی تاریخ سے بارہ مہینوں کے بعد ہو اس کی زمرہ بندی دیگر غیر موجودہ اثاثے اور غیر موجود اثاثے کے تحت ہو گی اور اس کے ساتھ اکاؤنٹ نوٹ بھی ہوگا۔ مثال کے طور پر سامان یا خدمات کی خریداری عام تجارتی اصول و ضوابط کے تحت ۔ دیگر امور کی زمرہ بندی موجودہ اثاثوں کے تحت ہو گی جسے بیلنس شیٹس میں یا معاہدہ میں دکھایا جائے گا ۔
نقد اور نقد کے مساوی
یہ ہمیشہ موجودہ زمروں میں ہونے میں تاہم وہ رقوم جو بقیہ یا نقد اور نقد کے مساوی کبھی ختامی ہیں۔ انہیں یہاں پر IAS-3کے تحت دکھایا جاتا ہے ۔ASکو شیڈول IIIسے برتر سمجھا جاتا ہے۔ نقد اور نقد کے مساوی کو IAS-3کے مطابق دکھایا جاتا ہے ۔
مثال 3
درج ذیل مواد کو سنفل لمیٹڈ کی بیلنس شیٹ برائے 31مارچ 2017میں دکھائیں :۔
تفصیلات رقم (روپے )
عام ریزرو ( 31مارچ 2016سے) 5,00,000
نفع و نقصان گو شوارہ (ڈیبٹ بیلنس برائے 2016-17 ) (3,00,000)
حل:
سنفل لمیٹڈ کے کھاتے
بیلنس شیٹ پر آئے 31مارچ 2017
| تفصیلات |
نوٹ نمبر |
31مارچ 2017(روپے) |
31مارچ 2016(روپے) |
I. اکیوٹی اور واجبات 1.شیئرہولڈرس کے فنڈ س ریزرو اور زائد
|
1 |
2,00,000 |
5,00,000 |
اکاؤنٹس کے نوٹ
| تفصیلات |
رقم (روپے ) |
I.ریزرو اور زائد جنرل ریزرو 01 اپریل 2016 جنرل ریزرو 01 اپریل 2016 (ڈیبٹ بیلنس )
|
5,00,000 3,00,000 2,00,000 |
مثال4
درج ذیل مواد کو ایولان لمیٹڈ کی بیلنس شیٹ برائے 31مارچ 2017میں دکھائیں
| |
روپے لاکھ میں |
(جنرل ریزرو (31مارچ 2016سے نفع و نقصان گو شوارہ (ڈیبٹ بیلنس برائے 17-2016
|
5 (8) |
حل:
ایولان لمیٹڈکے کھاتے
بیلنس شیٹ بر ائے 31مارچ 2017
| تفصیلات |
نوٹ نمبر |
31مارچ 2017(روپے ) |
I.اکیوٹی اور واجبات 1.شیئر ہولڈر ز کے فنڈ س کے (a)ریزرو اور زائد
|
1 |
3,00,000 |
اکاؤنٹس کے پنوٹ
| تفصیلات |
رقم (روپے ) |
I.ریزرو اور زائد (i) جنرل ریزرو(یکم اپریل 2012) (ii)منہا : نفع و نقصان گو شوارہ (ڈیبٹ بیلنس )
|
5,00,000 8,00,000 3,00,000 |
مثال5 -
آروشی لمیٹڈ نے فی ڈبینچر 100 روپیہ کے حساب سے 5,000 دس فیصدی ڈبینچر مساوات پر (atPar) جاری کیے لیکن یہ پانچ سال کے بعد 5 فیصد کی پریمیم پر باز ادائیگی کے قابل ہوں گے۔ ان مدوں کو کمپنی کی بیلنس شیٹ میں دکھائیے۔
| تفصیلات |
نوٹ نمبر |
رقم (روپے میں) |
I.ا کیوٹی اور واجبات 1.شیئر ہولڈرس فنڈس ریزرو اور سر پلس (a) طویل مدتی لیے گئے قرض (b) دیگر طویل مدتی واجبات
|
2 3 |
(25,000) 5,00,000 25,000
|
| کُل |
|
5,00,000 |
II.ا ثاثے 1.جاری/رواں اثاثے (a)نقد اور مساوی نقد
|
|
5,00,000 |
| کل |
|
5,00,000 |
اکاؤنٹس کے نوٹ
| تفصیلات |
رقم (روپے ) |
1. ریزرواورسر پلس یعنی نفع و نقصان کے گوشوارے میں بیلنس 2.طویل مدتی (لیے گئے) قرضہ جات 5000 ،10 فیصد ڈبینچر100روپیہ 3.دیگر طویل مدتی واجبات ڈ ینچروں کی باز ادائیگی پر پریمیم 4.نقد اور مساوی نقد
|
(25,000) 5,00,000 25,000 5,00,000
|
اسے خود کیجیے
ایک کمپنی کی بیلنس شیٹ میں درج ذیل مواد کو بڑے ہیڈاور ذیلی ہیڈ کے تحت زمرہ بندی کیجیے۔
| نمبر شمار |
مواد |
بڑا ہیڈ |
چھوٹا ہیڈ اگر ہو تو |
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 |
نیک نیتی ضبط شیئرز تسلیم کرنا ابتدائی اخراجات اصل سرمایہ ریزرو بینک سے قرض شیئرزاورڈبنچرزمیں سرمایہ کاری جمع شدہ سودواجب الادا جمع شدہ سودلیکن ضمانتی قرضے پرواجب الادانہیں جمع شدہ سودلیکن غیرضمانتی قرضے پرواجب الادانہیں سرمایہ کاری پرجمع شدہ سود زائد سیکیورٹیزپریمیم ریزرو زائداوزار ٹیکس کا انتظام بین السطور کمیشن تبادلے کابل غیرطلب کردہ ڈیونڈنڈ قلیل مدتی قرضے اورپیشگیاں مویشی غیرمدفوعہ کالس یاکالس کے واجبات شیئرزاورڈبنچرزاجراپرمنظوربٹہ(اگربارہ ماہ کے بعد بے باق کردیاگیاہو) شیئرزاورڈبنچرزاجراپرمنظوربٹہ(اگربارہ ماہ کے اندر بے باق کردیاگیاہو) پہلے سے اداشدہ انشورنس اسٹوراورفاصل پرزے گاہکوں سے ایڈوانس ڈبنچرز باز ادائیگی پرپریمیم ڈبنچرز اجرا پر نقصان ڈبنچرز باز ادائیگی فنڈ ڈبنچرز باز ادائیگی فنڈکی سرمایہ کاری گاڑیاں ڈوبتاہوافنڈ ڈوبتے ہوئے فنڈ کی سرمایہ کاری سپلائزرکو پیشگی پیٹنٹس،ٹریڈمارکس اورڈیزائن کالس ایڈوانس میں کسٹم حکام کے یہاں ڈپوزٹ ثابت جمع شدہ ڈیونڈنڈ کا بقایا فرنیچر اورفٹنگ شیئرجاری کرنے کی دلالی نفع ونقصان گوشوارہ(ڈبیٹ) اصل سرمایہ پرجاری کام مشکوک قرضوں کے لیے دفعات نفع ونقصان گوشوارہ(کریڈٹ) غیرطلب کردہ واجبات جزئی اداکیے گئے شیئرز پرجنہیں بطورسرمایہ کاری گیاہے کمپنی پرمطالبات جنہیں قرضہ نہیں تسلیم کیاگیا اصل سرمایہ باز ادائیگی ریزرو پبلک ڈپوزٹ منظورشدہ اصل سرمایہ
|
|
|
مثال6 -
شائن اور برائٹ کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے 31مارچ 2017کو مہیا کردہ تفصیلات سے شیڈول IIIکے مطابق بیلنس شیٹ تیار کریں۔
| تفصیلات |
رقم (روپے ) |
تفصیلات |
رقم (روپے ) |
ابتدائی اخراجات شیئر زکے اجراپر بٹہ 10%ڈبنچرز تجارتی اسٹاک نقد در بینک قابل وصول بل
|
2,40,000 20,000 2,00,000 1,40,000 1,35,000 1,20,000
|
نیک نیتی الگ سے خریدے گئے اوزار موٹر گاڑیاں ٹیکس کےانتظامات
|
30,000 12,000 4,75,000 16,000
|
شائن اور برائٹ لمیٹڈ کا کھاتہ
بیلنس شیٹ برائے 31مارچ 2017
| تفصیلات |
نوٹ نمبر |
رقم موجودہ رپورٹنگ مدت کے اختتام پر |
رقم گزشتہ رپورٹنگ مدت کے اختتام پر |
Iکیوٹی اور واجبات 1غیرموجودہ واجبات (a)طویل مدتی ادھار .2موجودہ واجبات (a)قلیل مدتی انتظامات
|
1 2 |
2,00,000 16,000 |
|
. IIاثاثے .1غیر موجودہ اثاثے (a) ثابت اثاثے مرئی اثاثے غیرمرئی اثاثے .2دیگر غیر موجودہ اثاثے موجودہ اثاثے (a) اندراجات (b) قابل وصول تجارت (c) نقد اور نقد کے مساوی
|
3 4 5 6 7 8 |
4,75,000 30,000 2,60,000 1,52,000 12,000 1,35,000 |
|
اکاؤنٹس نوٹ
| تفصیلات |
|
|
1.طویل مدتی ادھار 10%ڈبینچرز 2.قلیل مدتی انتظامات ٹیکس کے انتظامات 3.ثابت اثاثے (i) مرئی اثاثے موٹر گاڑیاں (ii)غیر مرئی اثاثے نیک نیتی 4.دیگر غیر موجودہ اثاثے ابتدائی اخراجات ڈبینچرز اجرا پر بٹہ 5.اندراجات : تجارتی اسٹاک الگ سے خریدے گئے اوزار 6.قابل وصول تجارت : قابل وصول بل 7.نقد اور نقد کے مساوی : نقد در بینک
|
2,40,000 20,000 1,40,000 12,000 |
2,00,000 16,000 4,75,000 30,000 2,60,000 1,52,000 12,000 1,35,000
|
یہ فرض کرلیا گیا ہے کہ ڈبنچرز کے اجرا پر بٹہ کو رپورٹنگ مدت کے بارہ مہینوں میں قلم زد نہیں کیا گیا ہے ۔
3.4.2 نفع و نقصان گو شوارے کی شکل اور مواد
نفع و نقصان گوشوارہ برائے سال ___________
|
تفصیلات
|
نوٹ نمبر |
رقم میں موجود ہ رپورٹنگ مدت کے اختتام پر |
رقم گزشتہ رپورٹنگ مدت کے اختتام پر |
1- II- III- IV- V- VI- VII- VIII- IX- X- XI- XII- XIII- XIV- XV- XVI-
|
تشغیلی عمل سے حاصل شدہ محصول دیگر آمدنی کل محصول،((II+1) اخراجات : استہلائی مواد کی قیمت تجارتی اسٹاک کی خریداری تیار شدہ مال کے اندراجاتی اسٹاک جاری کام اور تجارتی اسٹاک ملازمین کے فوائدکے اخراجات مالی قیمتیں فرسودگی اور بے باقی کے اخراجات دیگر اخراجات مجموعی اخراجات
غیر معمولی مواد اور ٹیکس سے قبل نفع(III-IV)
استثنائی مواد
غیر معمولی مواد اور ٹیکس سے قبل نفع(V-VI)
غیر معمولی مواد
ٹیکس سے قبل کا نفع (VII-VIII)
ٹیکس اخراجات
(1) موجودہ ٹیکس
(2) مؤ خر ٹیکس
مسلسل تشغیلی عمل کی مدت سے نفع و نقصان (IX-X)
تشغیلی عمل کے انقطاعی مدت سے نفع و نقصان
تشغیلی کے انقطاع سے ٹیکس کے اخراجات
تشغیلی عمل کے انقطاع کی مدت سے نفع و نقصان( ٹیکس کے بعد) (XII+XIII)
مدت کے دوران نفع و نقصان (XI-XIV)
فی اکیوٹی شیئر پر کمائی
(1) بنیادی
(2) تحلیل کردہ
|
|
|
|
خاکہ 3: 2نفع و نقصان گو شوارے کا فارم
بحث کردہ نفع و نقصان کے گو شوارے کے مواد درج ذیل ہوں گے :
-1تشکیلی عمل سے کمائی
اس میں شامل ہوگا :
(i) پروڈکٹ کی فروخت
(ii) خدمات کی فروخت
(iii) دیگر تشغیلی محصولات
فائنینس کمپنی کی صورت میں تشغیلی عمل کے محصولات میں شامل ہوں کہ مواد اورڈیویڈنڈ کے محصولات اور دیگر مالیاتی خدمات سے حاصل آمدنی۔ یہ بات مد نظر رہے کہ مزکورہ با لا تمام ہیڈ کے تحت اکاؤنٹ نوٹ میں ہر چیز کا ذکر علاحدہ ہوگا ۔
2 دیگر آمدنی
(i) سود کی آمدنی (فائننس کمپنی کے علاحدہ کوئی اور کمپنی)
(ii) ڈیویڈنڈ کی آمدنی
(iii) خالص فائدہ یا سرمایہ کاری کی فروخت پر نقصان
(iv) دیگر غیر تشغیلی آمدنی خالص اخراجات جو اس آمدنی پر براہ راست ہوگا ۔
3 اخراجات
آمدنی کے حصول کے لیے کیے گئے اخراجات جو درج ذیل مختلف ہیڈ کے تحت دکھائے گئے ہیں
|
(a) مواد کی قیمت (b) تجارتی اسٹاک کی خریداری (c)تیار مال کے اندراج میں WIP اور تجارتی اسٹاک (d) ملازمین کے فوائد کے اخراجات (e) مالی اخراجات (f)فرسودگی (g) دیگر اخراجات
|
یہ مینیو فیکچرنگ کمپنیوں پر لاگو ہوتا ہے ۔ اس میں کچے مواد اور وہ مواد شامل ہیں جو سامان تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ تجارتی اغراض کے لیے خریدا جانے والا سامان
یہ افتتاحی اندراج برائے تیار مال (اسٹاک) WIPتجارتی اسٹاک اور بند کرنے کے اندراج میں تفاوت کا ہونا ہے ۔ جو ملازمین پر خرچ ہوتا ہے ۔ جیسے تنخوا ہ میں، اجرتوں میں ،چھٹیوں کے بدلے نقد میں اور اسٹاف کے فلاحی کا موں وغیرہ کو اس ہیڈ کے تحت دکھایا جانا ہے۔ ملازمین کے فلاحی کاموں کے اخراجات کو بالواسطہ اور برائہ راست اخراجات کے زمرہ میں بھی دکھایا جاسکتا ہے ۔ اس میں سال کے دوران ادھار پر سود کے اخراجات شامل ہیں۔ اس ہیڈ میں صرف سود کے اخراجات کو دکھایا جا سکتا ہے ۔ دیگر اخراجات جیسے بینک کے چار جز وغیرہ دیگر مصارف کے ہیڈ میں دکھائے جاتے ہیں۔ فرسودگی ثابت اثاثوں کی قدر و قیمت میں کمی ہوتی ہے جبکہ بے باقی غیر مدتی اثاثوں کی قلم زدگی ہوتی ہے ۔ دیگر مصارف جو مذکورہ زمروں میں نہیں آتے ، انہیں دیگر مصارف کے ہیڈ میں دکھایا جاتا ہے ۔ ان مصارف کو بالواسطہ، براہ راست اور غیر تشکیلی مصارف کے زمرہ میں دکھایا جاسکتا ہے ۔
|
مثال 8
مند درج ذیل تفصیلات سے نفع ونقصان گوشوارہ برائے سال کے آخر 31مارچ 2017 تیار کریں ۔
| بیلنس |
روپے |
روپے |
پلانٹ اور مشینری زمین پلانٹ اور مشینری پر فرسودگی خریداریاں (ایڈجسٹ کردہ) بند کیا جانے والا اسٹاک اجرتیں فروخت (خالص) بینک ڈرافٹ 10%ڈبینچرز (یکم اپریل 2016 میں اجرا ہوا ) اکیوٹی شیئر اصل سرمایہ۔ 100روپے کے شیئرز (پوری ادائیگی کے ساتھ ) ترجیحی شیئر اصل سرمایہ 1000؛100روپے کے %6 (پوری ادائیگی کے ساتھ )
|
1,60,000 6,74,000 16,000 4,00,000 1,50,000 1,20,000 80,000 16,00,000
|
10,00,000 2,00,000 1,00,000 16,00,000
|
اضافی معلومات
(i) اکیوٹی ڈیویڈنڈ%10کے حساب سے جس کا اعلان مدفوعہ اصل سرمایہ پر ہوا۔
(ii) ترجیحی اصل سرمایہ پر ڈیویڈنڈ جسکی ادائیگی پوری ہوئی ہو۔
(iii)
2,00,000 روپےجنرل ریزرو میں منتقل کر دیے گئے۔
حل:
نفع اور نقصان کا گو شوارہ
برائے سال جس کا اختتام 31 مارچ 2017 کو ہو ا
| تفصیلات |
نوٹ نمبر |
رقم (روپے) |
I آمدنی تشغیلی کاموں سے آمدنی کل II اخراجات استعمال شدہ مواد کی قیمت (ایڈجسٹ کردہ خریداریاں ) لازمین کے فوائد کے اخراجات مالی اخراجات فرسودگی اور بے باقی مجموعی رقم نفع ٹیکس سے قبل(II-I)
|
1 |
10,00,000 10,00,000 4,00,000 2,00,000 10,000 16,000 6,26,000 3,74,000
|
اکاؤنٹس پر نوٹ
| تفصیلات |
نوٹ نمبر |
رقم (روپے) |
ملازمین کے فوائد کے اخراجات (i) اجرتیں (ii) تنخواہیں
|
1,20,000 80,000
|
2,00,000 |
3.5مالیاتی گوشواروں کا استعمال اوراہمیت
مالیاتی گوشواروں کے استعمال کرنے والوں میں انتظامیہ، سرمایہ کار،حصہ دار،قرض خواہ، سرکار،بینکرز،ملازمین اورعوام شامل ہیں۔ مالیاتی گوشوارے ان سبھی لوگوں کو جواس ادارے میں دلچسپی رکھتے ہیں،کوانتظامیہ کی کارکردگی سے متعلق ضروری اطلاعات فراہم کراتے ہیں اور مناسب وموزوں اقتصادی فیصلہ لینے میں مددگارہوتے ہیں۔یہ قابل غور بات ہےکہ مالیاتی گوشوارے سالانہ رپورٹ کا مکمل حصہ ہیں جس میں ڈائیریکٹرز رپورٹ،آڈیٹررزپورٹ،کارپوریٹ گورننس رپورٹ،انتظامیہ مباحثہ رپورٹ اور تجربہ شامل ہیں۔مالیاتی گوشواروں کے مختلف استعمال اور اہمیت مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔ مہتممی تفاعل پر رپورٹ: مالیاتی گوشوارے حصہ داروں کے واسطے انتظامیہ کی کارگزاری کی روداد بیان کرتے ہیں۔اس کی مدد سے انتظامیہ کی کارگزاری اورمالکانہ توقعات کے درمیان فرق کو سمجھاجاسکتا ہے۔
2۔ مالیاتی پالیسیوں کے لیے بنیاد: مالیاتی پالیسیاں خصوصاً سرکار کی ٹیکس پالیسیاں کا رپوریٹ کاروباری اداروں کی کارگزاری سے متعلق ہوتی ہیں۔اس طرح مالیاتی گوشوارے کاروباری ادارے ٹیکس اور سرکار کی دیگر مالی پالیسیوں کے لیے بنیادی مادخل(input)فراہم کرتے ہیں۔
3۔ قرض کی منظوری کے لیے بنیاد: کارپوریٹ اداروں کو مختلف مقاصد کے لیے بینکوں اوردیگر اداروں سے قرض لینا پڑتا ہے۔قرض منظور کرنے والے ادارے کو ان اداروں کی کارگزاری کی بنیاد پر فیصلہ لینا ہوتا ہے۔لہٰذا مالیاتی گوشوارے قرضوں کی منظوری کے لیے بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
4۔ ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے بنیاد: سرمایہ کاروں میں قلیل المدت وطویل المدت دونوں قسم کے سرمایہ کار شامل ہوتے ہیں۔ ان کی سرمایہ کاری کے فیصلہ میں خصوصی غور طلب شے اپنی سرمایہ کاری کے لیے مناسب فائدہ کے ساتھ تحفظ اور سیالیت ہوتی ہے۔مالیاتی گوشوارے سرمایہ کاروں کو قلیل المدت اور طویل المدت ساکھ داری اور کاروبار کی نفع مندی کی بھی تشخیص کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
5۔ پہلے سے کی گئی سرمایہ کاری کی قدر کے لیے رہنمائی: کمپنی کے حصہ دار اپنے لگائے گئے سرمایہ کی حالت، تحفظ اور واپسی کے بارے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ یہ معلومات بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کاروبار میں سرمایہ جاری رکھیں یا ختم کردیں۔اس طرح کے اہم فیصلے لینے میں مالیاتی گوشوارے سرمایہ کاروں کو معلومات فراہم کراتے ہیں۔
6۔ کاروباری انجمنوں کو اپنے اراکین کی مدد کرنے میں معاونت:کاروباری ادارے اس مقصد کے تحت مالیاتی گوشواروں کا تجزیہ کرسکتے ہیں کہ وہ اپنے اراکین کو خدمت اورتحفظ مہیا کرسکیں۔وہ ایک معیاری تناسب بناسکتے ہیں اور کھاتوں کے لیے یکساں نظام قائم کرسکتے ہیں۔
7۔ اسٹاک ایکسچینج کی مدد: مالیاتی گوشوارے اسٹاک ایکسچینج اقتصادی کارگزاری کی رپورٹ میں حد شفافیت کو سمجھنے میں مدد کرتے ہیں اور انھیں اس قابل بناتے ہیں کہ سرمایہ کاروں کی دلچسپیوں کے تحفظ کے لیے درکار معلومات طلب کرسکیں۔مالیاتی گوشوارے دلالوں کو اس لائق بناتے ہیں کہ وہ مختلف اداروں کی مالی حالت کا اندازہ لگاسکیں اور بنائے جانے والے نرخوں کے بارے میں فیصلہ لے سکیں۔
3.6 مالیاتی گوشواروں کی حدود
حالانکہ مالیاتی گوشوارے استعمال کرنے والوں کی ضروریات کا خیال کرتے ہوئے بے حد توجہ سے تیار کیے جاتے ہیں تاہم ان کا استعمال کرنے والوں کو مندرجہ ذیل حدود کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
1۔ رواں حالت کا انعکاس نہیں کیاجاتا:مالیاتی گوشوارے نما تاریخی لاگت کے اعتبار سے تیار کیے جاتے ہیں۔چونکہ زر کی قوتِ خرید تغیر پذیر ہوتی ہے لہٰذا مالیاتی گوشواروں میں دکھائے گئے اثاثے اور واجبات کی قیمت یا موجودہ بازار کی حالت کو ظاہر نہیں کرتی ہے۔
2۔ اثاثے جات وصول نہیں پائے جاسکتے :حسابی عمل روایتی طورپر روبہ عمل ہوتا ہے۔کچھ اثاثے بٹائی کی قیمت پر وصول نہیں پائے جاسکتے اگر کمپنی پر سیالیت کا زور ڈالاجائے۔تختۂ توازن میں دکھائے گئے اثاثے محض غیر منقضی(unexpired)اوراداشدہ لاگت ظاہر کرتے ہیں۔
3۔ تعصب:ـمالیاتی گوشوارے مندرج حقائق حسابی تصورات اور استعمال کی گئی روایات اور اکائونٹینٹ کے ذریعے مختلف حالتوں میں کیے گئے ذاتی فیصلوں کا نتیجہ ہوتے ہیں لہٰذا نتائج میں تعصب نظرآجاتا ہے اور مالیاتی گوشواروں میں دکھائی گئی تصویر غیرحقیقی بھی ہوسکتی ہے۔
4۔ مجموعی معلومات:مالیاتی گوشوارے مجموعی اطلاعات فراہم کرتے ہیں نہ کہ تفصیلی معلومات کی ،لہٰذا وہ استعمال کرنے والوں فیصلہ لینے میں بہتزیادہ مدد کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔
5۔ اہم اطلاعات کی کمی:تختۂ توازن مارکیٹ سے متعلق نقصان اور سمجھوتہ کے التوا کے بارے میں اطلاعات ظاہر نہیںکرتا جو کہ کاروبار کا ایک اہم طرز عمل ہے۔
6۔ ماہیئتی معلومات کی کمی:مالیاتی گوشوارے محض اقتصادی معلومات پر مشتمل ہوتے ہیں نہ کہ معیاری معلوما ت پر صنعتی رشتوں،صنعتی ماحول،مزدوری سے متعلق رشتوں، کام کا معیار وغیرہ۔
7۔ یہ صرف عارضی رپورٹ ہوتے ہیں:نفع نقصان کھاتہ ایک مخصوص مدت کے لیے نفع یانقصان کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ استعداد کمائی کے بارے میں کچھ نہیں بتاتا۔ تختۂ توازن میں ظاہر کی گئی مالی حالت اس وقت کے لحاظ سے درست ہوتی ہے اور مستقبل کی تاریخوں میں تبدیلی کے بارے میں کچھ بھی ظاہر ہوتی ہے۔
اس باب میں متعارف کرائی گئیں اصطلاحات
1- مالیاتی گوشوارہ Financial statments
2- نفع نقصان کھاتہ Statement Profit and Loss
3- تختۂ توازن Balance Sheet
4- استعمال کردہ مواد کی قیمت Cost of material consumed
5- شیئر ہولڈر ز فنڈ Share holders fund
خلاصہ
مالیاتی گوشوارے: مالیاتی گوشوارے حسابی عمل کا اختتامی مرحلہ ہوتے ہیں جوکہ ایک مخصوص تاریخ پر مخصوص مدت کے لیے اقتصادی نتائج ظاہرکرتے ہیں۔ ہر ایک کارپوریٹ ادارے کے ذریعے مالیاتی گوشوارے تیار کرنے اور شائع کرنے کے مقصد سے یہ اس میں دلچسپی رکھنے والے اشخاص یا پارٹیوں کے فائدہ کے لیے ہوتے ہیں۔ ان گوشواروں میں گوشوارۂ آمدنی اور تختۂ توازن مسائل ہوتے ہیں۔ان گوشواروں کا بنیادی مقصد انتظامیہ کے ذریعے فیصلہ لینے کے لیے معلومات فراہم کرانے کے ساتھ ساتھ باہری لوگوں کو بھی معلومات فراہم کرانا ہے جو کہ کاروباری اداروں کے معاملات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
تختہ توازن: تختۂ توازن میں وہ سب اثاثے جن کی ملکیت کا روبار کے پاس ہوتی ہے،تمام ذمہ داریاں اورواجبات باہری لوگوں اور قرض خواہوں کو قابل ادا اور کسی مخصوص تاریخ پر مالکان کے دعووں کو ظاہر کرتا ہے۔یہ ایک اہم گوشوارہ ہوتا ہے جو ایک کاروبار کی مالی حالت،حیثیت اورقوت کی تصویر کشی کرتے ہیں۔یہ ایک فرم کے وسائل،ذمہ داریوں اور پیمائش سیالیت ومقدرت (solvency)کا مختصر خلاصہ پیش کرتے ہیں۔ تختۂ توازن کوسیالیت یا دوامی ترتیب میں پیش کیاجاسکتا ہے۔حالانکہ تمام کمپنیاں جن کا قیام کمپنیزایکٹ کے تحت ہوتا ہے ان کو اپنے مالیاتی گوشواروں کو دوامی ترتیب میں درجہ بندی کرکے موزوں عنوان کے تحت رکھناہوتا ہے۔تختۂ توازن کو جمع شدہ اوررواں کاروبار کی بنیادپر تیار کیاجاتا ہے۔مالیاتی گوشوارے یکم اپریل سے شروع ہوکر اختتام سال31مارچ تک کی مدت کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔
گوشوارۂ آمدنی:گوشوارۂ آمدنی یا نفع و نقصان کھاتہ مندرجہ بالا مدت کے لیے کاروبار کے تعمیلی نتائج کا تعین کرنے کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔یہ کمائے گئے مالیات اور مالیات کمانے کے لیے کیے گئے خرچے کا گوشوارہ ہوتا ہے۔یہ ایک کارگزاری رپورٹ ہوتی ہے جو آمدنی،اخراجات اور نفع نقصان کو بطور کاروباری طریق عمل دوتختۂ توازن کی تاریخوں کے درمیان تغیرات کو ظاہر کرتی ہے۔
مالیاتی گوشواروں کی اہمیت:مالیاتی گوشواروں کا استعمال کرنے والوں میں حصہ دار،سرمایہ کار،قرض خواہ،ادھار دینے والے، گاہک، انتظامیہ سرکار وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔یہ تمام استعمال کرنے والوں کو فیصلہ لینے کے عمل میں مدد گار ہوتے ہیں اوراپنے ممبران کو عام مقصدکے لیے معلومات فراہم کراتے ہیں۔
مالیاتی گوشواروں کے حدود:مالیاتی گوشوارے /حدود/ قیود سے مبرا نہیں ہوتے۔یہ محض مجموعی معلومات ہوتے ہیں جن سے استعمال کرنے والوں کی عام مقصد کی ضروریات کی تسکین ہوسکے لیکن مخصوص ضروریات کی تسکین نہیں ہوتی۔یہ تکنیکی گوشوارے ہوتے ہیں جو حسابی عمل کی معلومات رکھنے والے لوگوں کے ذریعے ہی سمجھے جاتے ہیں۔ یہ تاریخی معلومات منعکس کرتے ہیں نہ کہ موجودہ حالت کو جو کہ کسی بھی طرح کا فیصلہ لینے کے عمل میں لازمی ہوتاہے۔اس کے علاوہ کوئی بھی شخص تنظیم کی کارگزاری اور مقداری تبدیلی کے بارے میں اندازہ لگاسکتا ہے نہ کہ ماہیتی تبدیلی کے بارے میں جیسے مزدوری رشتے،کام کی خوبی،ملازمین کی تسکین وغیرہ۔مالیاتی گوشوارے نہ تو مکمل ہوتے ہیں اور نہ ہی درست یا راست کیونکہ آمدنی اورخرچ کا بہاؤ الگ ہوتا ہے اور یہ منظور شدہ تصورات کے بجائے بہترین فیصلہ کا استعمال کرتے ہیں۔لہٰذا کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل ان گوشواروں کاصحیح جائزہ لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
مشق کے لیے سوالات
مختصر جوابی سوالات
1۔ مالی گو شواروں کے معنی بیان کریں؟
2۔ مالی گو شواروں کے حدود کیا ہیں ؟
3۔ مالی گو شوراوں کے تین مقاصد کی فہرست بنائیں ؟
4۔ درج ذیل کے لیے مالی گوشواروں کی اہمیت بیان کریں:
(i) شیئر ہولڈرز
(ii) قرض دہندگان
(iii) حکومت
(iv) سرمایہ کاروں
5۔ ایک کمپنی کی بیلنس شیٹ میں درج ذیل مواد کا انکشاف کیسے کریں گے:
(i) رواں اثاثے-انونٹیری
(ii) کھاتوں کے نوٹس میں اتفاقی واجبات
(iii) شیئر ہولڈرز کے فنڈس ،ریزرو اور سرپلس
(iv) قائم اثاثےغیر مرئی اثاثے
(v) جاری یا رواں سال کے لیے مجوزہ ڈویڈینڈ
(vi) غیر رواں واجبات
(vii) مجموعی ترجیحی حصص پر ڈویڈینڈکے بقایا
طویل جوابی سوالات
1۔ مالیاتی گوشواروں کی نوعیت بیان کیجیے۔
2۔ مالیاتی گوشواروں کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی وضاحت کیجیے۔
3۔ مالیاتی گوشواروں کی حدود کی وضاحت کیجیے۔
4۔ گوشوارئہ آمدنی /نفع و نقصان کا خاکہ تیار کیجیے اوراس کے اجزا کی وضاحت کیجیے۔
5۔ تختۂ توازن کا خاکہ بنائیں اور بتائیں کہ تختۂ توازن کے مختلف اجزا کون کون سے ہیں؟
6۔ مختلف پارٹیاں جو کاروباری معاملات میںدلچسپی رکھتی ہیں ان کے لیے مالیاتی گوشوارے کس طرح سے مفید ہوتے ہیں؟بیان کیجیے۔
7۔ مالیاتی گوشوارے مندرج حقائق،حسابی عمل کی روایات اور ذاتی فیصلوں کے مجموعے کو منعکس کرتے ہیں،بحث کیجیے۔
8۔ گوشوارۂ آمدنی اور تختۂ توازن کے تیار کرنے کے عمل کی وضاحت کیجیے۔
عددی (Numerical) سوالات
-1 کمپنیز ایکٹ 2013 شیڈولIIIکے مطابق بیلنس شیٹ میں درج ذیل مواد دکھائیں ۔
| تفصیلات |
روپے |
تفصیلات |
روپے |
ابتدائی اخراجات شیئرز کے اجرا پر بٹہ 10%ڈبنچرز تجارتی اسٹاک نقد در بینک قابل و صول بل
|
2,40,000 20,000 2,00,000 1,40,000 1,35,000 1,20,000
|
نیک نیتی فالتو پرزے موٹر گاڑیاں ٹیکس کے لیے انتظامات
|
30,000 12,000 4,75,000 16,000
|
-2 یکم اپریل 2017 کو جمبو لمیٹڈ نے 100 روپے فی ڈبنچرز کے حساب سے10,000,%12 ڈبنچرز جاری کیے۔ یہ%20 بٹہ پر پانچ سال کے بعد قابل باز ادائیگی تھے ، کمپنی نے ان ڈبنچرزکی مدت حیات ہی میں ان پر بٹہ کوقلم زد کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان ڈبنچرزکے اجرا کے بعد کمپنی کی بیلنس شیٹ میں ان مواد کو دکھائیں۔
-3 درج ذیل معلومات سے گیتا نجلی لمیٹڈ کی بیلنس شیٹ تیار کریں :
سرمایہ کاری 14,00,000روپے ؛اکیوٹی شیئرز اصل سرمایہ 20,00,000روپے ؛ بلانٹ اور مشینری 10,00,000روپے ؛مرجعتی شیئرز سرمایہ 12,00,000روپے؛ ڈبنچرزباز ادائیگی ریزرو 6,00,000روپے؛ بقایا اخراجات 3,00,000روپے ؛ مجوزہ ڈیویڈنڈ 5,00,000روپے؛ زمین اور عمارت 20,00,000روپے ؛ موجودہ سرمایہ کاری 8,00,000روپے ؛ نقد کے مساوی 10,00,000روپے؛ زاویری لمیٹڈ (ٹویلائٹ کی ایک ذیلی کمپنی ) سے قلیل مدتی قرضہ 4,00,000روپے ؛پبلک ڈپازٹ 12,00,000 روپے ۔
-4 درج ذیل معلومات سے جام لمیٹڈ کی بیلنس شیٹ تیار کریں۔
اندراجات 7,00,000روپے ؛ اکیوٹی شیئرز اصل سرمایہ 16,00,000روپے ؛ پلانٹ اور مشینری 8,00,000 روپے؛ ترجیحی شیئرز سرمایہ 6,00,000روپے ؛ جنرل ریزرو 6,00,000روپے ؛ قابل ادا بل 1,50,000روپے؛ ٹیکس کے انتظام 2,50,000روپے ؛ زمین اور عمارت 16,00,000؛غیر موجودہ سرمایہ کاری 10,00,000 روپے ؛ بینک میں سرمایہ 5,00,000روپے ؛ قرض دہند گان 2,00,000روپے ؛ 12%ڈبنچرز 12,00,000روپے ۔
-5 درج ذیل معلومات سے جیوتی لمیٹڈ کی برائے 31مارچ 2017کی بیلنس شیٹ بنائیں ۔
عمارت 10,00,000روپے ؛ مٹرو ٹائر لمیٹڈ کے شیئرز میں سرمایہ کاری 3,00,000روپے ؛ اسٹور اور فاضل پرزے 1,00,000روپے؛ 10%ڈبینچرز کے اجراپر بٹہ 1,00,000روپے ؛ نفع نقصان کا گو شوارہ (ڈیبٹ) 90,00,000روپے ؛ پوری طرح ادا کیے گئے 20 روپے کے 15,00,000اکیوٹی شیئرز؛ سرمایہ باز ادائگی ریزرو 1,00,000روپے ؛ %10ڈبنچرز 3,00,000روپے؛ غیر مدفو عہ ڈیویڈنڈ 90,000 روپے؛ اختیاری شیئرز کا بقایا کھاتہ 10,000روپے ۔
-6 برندا لمیٹڈ نے درج دیل معلومات فراہم کی ہیں :
(a) 100 روپےکے 25,000, 10%کے ڈبنچرز ۔
(b) بینک کا قرضہ 10,00,000 روپے جسکی ادائیگی 5 سال بعد ہوگی ۔
(c) ڈبنچرز پر سود جسکی ادائیگی ابھی ہوئی ہے ۔
مزکورہ بالامواد کو کمپنی کی بیلنس شیٹ برائے 31 مارچ 2017 میں دکھائیں۔
-7 درج ذیل معلومات سے بلیک سوان لمیٹڈ کی 31 مارچ 2017 کی بیلنس شیٹ تیار کریں ۔
روپیے
جنرل ریزرو : 3,000
10%ڈینچرز : 3,000
نفع ونقصان گو شوارے میں بیلنس : 1,200
ثابت جائداد پر فرسودگی : 700
مجموعی ٹوٹل(Gross block) : 9,000
موجودہ واجبات : 2,500
ابتدائی اخراجات : 300
6%ترجیحی شیئر سرمایہ : 5,000
نقد اور نقد کے مساوی : 6,100