Skip to content
Khatadari-II-001


مالیاتی گوشواروں کا تجزیہ  4

(Analysis of Financial Statements)

آپ کمپنی کے مالیاتی گوشواروں (آمدنی گوشوارہ اور تختۂ توازن) کے بارے میں پچھلے باب میں پڑھ چکے ہیں۔بنیادی طورپر یہ مختصر مالی رپورٹ ہوتے ہیں جو کمپنی کے عملی نتائج اور مالی حالت کی معلومات فراہم کراتے ہیں جوکسی کمپنی کی عملی کارکردگی اور اقتصادی صحت کی تشخیص کرنے کے لیے سود مند ہوتی ہیں۔اس کے لیے صحیح تجزیہ وتشریح کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے ماہرین اقتصادیات مختلف تکنیکوں(ذرائع)کو فروغ دیتے ہیں۔اس باب میں ہم ان تکنیکوں کا جائزہ لیں گے۔

مقاصدآموزش

اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد آپ:
•  مالیاتی گوشواروں کی نوعیت اور اہمیت کی وضاحت کرسکیں گے۔
•   مالیاتی گوشواروں کے مقاصد کی شناخت کرسکیں گے۔
•  مالیاتی گوشواروں سے متعلق مختلف طریقوں کی وضاحت کرسکیں گے۔
•  مالیاتی گوشواروں کی قیود کو بتاسکیں گے۔
•  تقابلی اورعام جسامت گوشواروں کو تیارکرنے اوران میں دی گئی تفصیلات کی تشریح کرسکیں گے۔
رجحان ومیلان کے فی صد کا حساب لگاکر ان کی تشریح کرسکیں گے۔

4.1 مالیاتی گوشواروں کے تجزیہ کا مفہوم

مالیاتی گوشواروں میں موجودہ مالی اطلاعات کو سمجھنے اور فرم کے کام کاج(عمل) سے متعلق فیصلہ لینے کے مبصرانہ تشخیصی عمل کو’ مالیاتی گوشواروں کا تجزیہ ‘کہتے ہیں۔ یہ بنیادی طورپر مالیاتی گوشواروں میں دیے گئے مختلف اقتصادی حقائق اوراعدادوشمار کے درمیان تعلق کا مطالعہ اورتشریح ہے جس سے کسی بھی نفع مندی اور عملی کارگزاری کی واقفیت حاصل ہوتی ہے جو اقتصادی صحت اور آئندہ امکانات کی تشخیص میں مددگار ہوتی ہے۔
اصطلاح ’مالیاتی گوشوارہ‘ میں تجزیہ وتوضیح (تشریح)دونوں شامل ہوتے ہیں۔لفظ تجزیہ سے مراد مالیاتی گوشواروں میں دی گئی باقاعدہ ترتیب وتفہیم کے ذریعے مالی اعداد وشمار کو مقررہ شکل میں لانا یا سہل کرناہے۔ تشریح کا مطلب 
ہے اعداد وشمار کے معنی اوراہمیت کی وضاحت کرنا۔یہ دونوں ایک دوسرے کا تکملہ ہیں۔ تجزیہ تشریح کے بغیربے سود ہے اورتشریحِ تعبیر تجزیہ کے بغیر مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔


برنسٹن نے مالیاتی گوشواروں کے تجزیے کی مناسب تعریف کی ہے۔’’ایک منصفانہ عمل جس کا مقصد دیرینہ اور موجودہ مالی حالت و کاروبار کے عملی نتائج کاتخمینہ کرنے کے ساتھ مستقبل کے حالات کے بارے میں امکانی تخمینوں کا تعین اور پیشین گوئی کرنا ہے۔اس میں خاص طورپرمالیاتی گوشواروں میں دکھائی گئی اطلاعات کی مکرر گروہ بندی اور تجزیہ شامل ہوتا ہے جو کاروباری اداروں کی توانائی اور کمزوری پر روشنی ڈالتی ہیں اور دوسری فرموں کے مقابلہ(متقابل گروہی تجزیہGross Section Analysis)اورفرم کی مختلف اوقات میں ذاتی کارکردگی (میعادی سلسلہ بند تجزیہTime Section Analysis)سے متعلق فیصلہ لینے میں مددگار ہوسکتے ہیں۔

4.2   مالیاتی گوشواروں کی اہمیت

مالیاتی گوشوارے کسی فرم کی مالی توانائی اورکمزوروں کی شناخت کا ایک عمل ہے جس میں تختۂ توازن اور نفع و نقصان کھاتے کی مدوں کے درمیان مناسب تعلق قائم کیاجاتا ہے۔مالیاتی گوشواروں کی ذمہ داری فرم کی انتظامیہ یا فرم سے باہر کی پارٹیوں کے ذریعے لی جاتی ہے جیسے مالکان، کاروباری قرض خواہ، قرض دینے والے، سرمایہ کار، مزدور یونین، تجزیہ کار اوردیگر۔تجزیہ کی نوعیت اس کے مقصد پر منحصرہوتی ہے جومختلف ہوسکتا ہے۔تجزیہ کار کے ذریعے استعمال کیاگیا طریق کار ضروری نہیں کہ دوسرے تجزیہ کار کا مقصد حل کردے کیوں کہ ان کی دلچسپیوں میں فرق ہوسکتاہے۔مالی تجزیہ مختلف استعمال کرنے والوں کے لیے مندرجہ ذیل طورپر فائدہ مند اور اہمیت کا حامل ہوسکتا ہے۔
(a) منتظم مالیات:مالیاتی گوشوارہ ان حقائق اور نسبتوں پر روشنی ڈالتا ہے جو کسی کمپنی کی انتظامی کارکردگی،جماعتی کارگزاری،مالیاتی قوت وکمزوریاں اورادھار اہلیت سے متعلق ہوتے ہیں۔ ایک منتظم مالیات کو بہر صورت تجزیہ کے تمام آلات سے لیس ہوناچاہیے تاکہ فرم کے سلسلے میں وہ معقول فیصلے لے سکے۔ آلات تجزیہ حساب داری کے اعداد وشمار کے مطالعہ میں معاون ہوتے ہیں تاکہ عملی پالیسی کا تسلسل،کاروبارکی سرمایہ کاری، قدرساکھ جانچ اور عملی کارگزاری کی جانچ کا تعین ہوسکے۔ یہ طریق کار مالیاتی کنٹرول کے میدان میں اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔منتظم مالیات کو فرم کے مالی افعال کی مستقل نظرثانی کرنے اورانتظامات کے اسباب کا جائزہ لینے کے لیے ذرائع مہیا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں جب کبھی اشارے ملتے ہیں تو یہ اصلاحی کارروائی میں مدد دیتے ہیں۔

(b) انصرام بالا: مالیاتی گوشواروں کی اہمیت تنہا منصرم مالیات تک ہی محدود نہیں ہوتی بلکہ اس کی اہمیت کا دائرہ ٔکارکافی وسیع ہوتا ہے جس میں عموماً انتظام بالا اور دیگر منصرم شامل ہوتے ہیں۔فرم کی انتظامیہ مالیاتی تجزیہ کے ہر پہلو میں دلچسپی رکھتی ہے۔اُن کی یہ مکمل ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ یہ دیکھیں کہ فرم کے وسائل کو زیادہ سے زیادہ قابلیت کے ساتھ استعمال کیا جائے تاکہ اس کی مالی حالت مستحکم رہے۔مالیاتی گوشوارے فرم کی کامیابی کی پیمائش یا بصورت دیگر کمپنی کے افعال یا لوگوں کے کام کی تشخیص، داخلی نظام کنٹرول کو چانچنے میں مدد دیتے ہیں۔

(c) کاروباری قرض خواہ:  ایک کاروباری قرض خواہ مالیاتی گوشواروں کے ذریعے نہ صرف کمپنی کی ذمہ داری کو نبھانے کی لازمی اہلیت کا جائزہ لیتا ہے بلکہ مستقبل میں اس کی تمام مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی مسلسل اہلیت کے امکانات کا اندازہ بھی لگاتا ہے۔ کاروباری قرض خواہ بہت کم مدت میں خصوصاً فرم کے دعوؤں کو پورا کرنے کی اہلیت میں دلچسپی رکھتے ہیں لہٰذا ان کا تجزیہ فرم کی حالت سیالیت کی تشخیص کی حدود سے تجاوز نہیں کرے گا۔

(d) قرض دہندگان:طویل المدت قرض کی رسد پہنچانے والوں(رسد رساں) کا فرم کے طویل المدت مقدرت اور بقا سے سروکار ہوتا ہے۔ وہ فرم کی زائد نفع مندی،سود اور اصل رقم کی ادائیگی کے لیے زر پیدا کرنے کی صلاحیت اورمختلف مالی ذرائع (اصل کے ڈھانچہ کا تعلق) کے درمیان تعلق کا تجزیہ کرتے ہیں۔ طویل مدتی قرض دہندگان تاریخی مالیاتی گوشواروں کا تو تجزیہ کرتے ہی ہیں لیکن وہ مستقبل کی بقااور نفع مندی کے بارے میں فرم کے منصوبہ بند مالیاتی گوشواروں پر زیادہ زوردیتے ہیں۔

(e) سرمایہ کار: سرمایہ کار جو فرم کے حصص میں اپناسرمایہ لگاتے ہیں وہ فرم کی کمائی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اس طرح وہ فرم کی موجودہ اور آئندہ نفع مندی کے تجزیہ پر اپنے ذہن کو مرکوز کرتے ہوئے فرم کے سرمایہ کے ڈھانچے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ وہ فرم کی کمائی اورخطرہ (جوکھم)پر پڑنے والے اثرات کی تحقیق کرسکیں۔وہ انتظامیہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیتے ہیں اوراس بات کا تعین بھی کرتے ہیں کہ تبدیلی کی ضرورت ہے یا نہیں حالانکہ چندبڑی کمپنیوں میں حصہ داروں کی دلچسپی اس سلسلے میں محدود ہوتی ہے کہ وہ حصص خریدیں،فروخت کریں یا روکے رکھیں۔

(f) مزدوریونین:مزدور یونین مالیاتی گوشواروں کا تجزیہ یہ جاننے کے لیے کرتی ہے کہ کمپنی موجودہ حالت میں مزدوری میں اضافہ برداشت کرسکتی ہے کہ نہیں یاپھر پیداوار بڑھا کر اور قیمت زیادہ کرکے بڑھی ہوئی مزدوری کو جذب کرسکتی ہے کہ نہیں۔

(g) دیگر: ماہرین اقتصادیات،تحقیق کاروغیرہ مالیاتی گوشواروں کاتجزیہ موجودہ کاروبار کے اقتصادی حالات کے بارے میں مطالعہ کرنے کے لیے کرتے ہیں۔سرمایہ کاری تنظیموں کو ضابطۂ نرخ،ٹیکس اور ایسے ہی دیگر مقاصد کے لیے تجزیہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 4.3مالیاتی گوشواروں کے تجزیہ کا مقصد

مالیاتی گوشواروں کا تجزیہ اہم حقائق اور متعلقہ انصرامی کارکردگی اورفرم کی کارگزاری ظاہر کرنے کے لیے کیاجاتاہے۔مجموعی طور پر تجزیہ کا مقصد مالیاتی گوشواروں میں موجود اطلاعات فرم کی توانائی وکمزوری کو جاننے کی غرض سے اورفرم کی آئندہ توقعات کے ذریعے پیش گوئی کو سمجھنا ہوتاہے۔مالیاتی گوشوارے تجزیہ کاروں کو فرم کے افعال اور اس میں آئندہ سرمایہ کاری سے متعلق فیصلے لینے کے لائق بناتے ہیں۔خصوصی طورپر تجزیہ مندرجہ ذیل اغراض ومقاصد کی تکمیل کے لیے کیاجاتا ہے:
کل ملاکر فرم کی موجودہ نفع مندی،تعمیلی(افعالی) کارگزاری کے ساتھ اس کے مختلف شعبوں کی تشخیص کی جاتی ہے جس سے فرم کی اقتصادی صحت کا اندازہ لگایاجاسکے۔
فرم کی اقتصادی حالت کے مختلف اجزا کی متعلقہ اہمیت کا پتہ چلانا۔
فرم کے نفع اوراقتصادی حالت میں تبدیلی کی وجوہات کو دریافت کرنا۔
فرم کی قرض وا پسی کی اہلیت کااندازہ لگانا اور طویل المدتی وقلیل مدتی حالت سیالیت کی تشخیص کرنا۔
حالانکہ مختلف فرموں کے مالیاتی گوشواروں کے تجزیہ کے ذریعے ایک ماہر اقتصادیات رواں اقتصادی پالیسیوں پرمرکوز اقتصادی قوت اور خامیوں کی حدود کا اندازہ لگاسکتا ہے۔ مالیاتی گوشواروں کا تجزیہ بہت سے سرکاری افعال جیسے لائسنسنگ،کنٹرول،نرخوں کا تعین،کاروباری نفع کی حد،منجمد منافع، ٹیکس اعانت(سبسڈی)اور دیگر رعایتیں وغیرہ کے لیے اساس مہیاکرتے ہیں۔
مالیاتی گوشواروں کا تجزیہ انتظامیہ،حصہ داروں(مالکان)اور دیگر کو خود تشخیص کرنے اور انتظامیہ کی کارگزاری کی جانچ کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

 4.4اقتصادی تجزیہ کے ذرائع

اقتصادی تجزیے کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے طریقۂ کار(تکنیک)مندرجہ ذیل ہیں۔
(1) تقابلی گوشوارے:   یہ وہ گوشوارے ہیں جو مختلف مدتوں کے لیے کسی فرم کے نفع اور اقتصادی حالت کو تقابلی شکل میں ظاہر کرتے ہیں جس سے دویادو سے زیادہ مدتوں کی صورت حال کا پتہ چلتا ہے۔ یہ عام طورپر دواہم مالیاتی گوشواروں تختۂ توازن اور گوشوارۂ آمدنی پر نافذہوتا ہے جو تقابلی شکل میں تیار کیے جاتے ہیں۔ اقتصادی اعدادوشمار صرف اسی وقت تقابلی ہوتے ہیں جب ان کے تیار کرنے میں یکساں حسابی اصول استعمال کیے جاتے ہیں۔اگر ایسا نہیں ہوتا تو حسابی اصولوں کے استعمال میں انحراف کا حاشیہ میں تذکرہ کیاجانا چاہیے۔تقابلی اعدادوشمار مالی حالت کی سمت اور افعالی نتائج کی نشاندہی کرتے ہیں۔
(2) عام جسامت گوشوارے:  یہ گوشوارے چندعام مدوں کے ساتھ ایک مالی گوشوارے کی مختلف مدوں کے درمیان تعلق کااشارہ دیتے ہیں جس میں عام مدوں کے ہر ایک مد کو فی صدکی شکل میں ظاہر کیاجاتا ہے۔اس طرح سے حساب لگائے گئے فی صد کو دوسری فرموں کے فی صد کے ساتھ آسانی سے موازنہ کیاجاسکتا ہے اور سمجھاجاسکتا ہے۔جیسا کہ یہ اعداد وشمار عام بنیاد سے لائے جاتے ہیں اس طرح کے گوشوارے ایک تجزیہ کار کو ایک ہی کاروبار کے مختلف جسامت کی کمپنیوں کی افعالی اور اقتصادی خصوصیات کا موازنہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ فرم کی مختلف برسوں کے درمیان دورانِ فرم موازنہ اور اسی سال یا کئی مختلف برسوں کے لیے بین الفرم موازنہ کے لیے مفید ہوتے ہیں۔ یہ گوشوارے ’عمودی گوشوارے‘کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔
(3) رجحان میلانی تجزیہ:  یہ متواتر کئی برسوں کے افعالی نتائج اور مالی حالت کے مطالعہ کی تکنیک ہے جوکسی کاروباری تنظیم کے گزشتہ سال کے اعدادوشمار کا استعمال کرتے ہوئے،رجحان، تجزیہ، انتخاب شدہ اعداد وشمار میں ایک مدت کے دوران آنے والی فی صدتبدیلیوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے کیاجاسکتا ہے۔یہ رجحان فی صد ایک نسبتی تعلق ہے جو مختلف برسوں کے ہر مد کو بنیادی سال میں جذب کرتاہے۔ رجحان تجزیہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ اس کے طویل مدت تک چلنے والے نظریہ سے کاروبار کی نوعیت کی بنیادی تبدیلی کو واضح کیاجاسکتا ہے۔ایک مخصوص نسبت میں رجحان کو دیکھ کر کوئی بھی شخص یہ جان سکتا ہے کہ نسبت میں کمی ہے یا اضافہ ہورہا ہے یا نسبتاً جوںکاتوں ہے۔ لہٰذا مشاہدے کے ذریعے مسئلہ کا پتہ لگایاجاسکتاہے یا پھر بہترین انتظامیہ کی علامت کو دیکھاجاسکتا ہے۔
(4) نسبت تجزیہ:  یہ اہم تعلقات کی وضاحت کرتا ہے جوفرم کے تختۂ توازن میں نفع و نقصان کھاتے کے مختلف مدوں کے درمیان موجود ہوتا ہے۔ مالیاتی تجزیہ کی تکنیک کے طورپر حسابی نسبت آمدنی اور حالت گوشوارہ کے انفرادی مدوں کی تقابلی اہمیت کی پیمائش کرتا ہے۔یہ بھی ممکن ہے کہ نسبت تجزیہ کی تکنیک سے ایک کاروباری تنظیم کی نفع مندی، مقدرت اور کارگزاری کی تشخیص کی جاسکے۔ 
(5) زرنقد روانی تجزیہ:  اس سے مراد کسی تنظیم کے زر نقد کے اندر اور باہر آنے جانے کی حرکت سے ہے۔کاروبار میںزرِ نقد کی روانی کو اندرون بہاؤ یا مثبت زرنقد روانی اور باہر جانے والے زرِ نقد کو زرنقد باہری روانی(بہاؤ) منفی زرنقد روانی کہاجاتا ہے۔زرِ نقد اندرونی اور باہری روانی میں فرق خالص زرنقد روانی کا ہوتا ہے۔گوشوارۂ زر نقد روانی اس انداز میں تیار کیاجاتا ہے جس میں وصول شدہ نقد ایک حسابی سال کے دوران استعمال کیاجاتا ہے، کیونکہ یہ نقد وصولی کے ذرائع اور مقاصد کوظاہر کرتا ہے جس کے لیے ادائیگی کی گئی ہے۔اس طرح یہ کاروبار کی زرنقد کی صورت حال کی تبدیلیوں کے لیے دوتختۂ توازن کی تاریخوں کے درمیان کی وجوہات کا خلاصہ کرتا ہے۔
اس باب میں ہم پہلی تین تکنیکوں کا مختصر مطالعہ کریں گے یعنی تقابلی گوشوارے،عام جسامت گوشوارہ اور میلان (رجحان) جائزہ۔تناسب جائزہ اورگوشوارۂ زرنقد روانی کے بارے میں باب5اور 6 میں تفصیل سے بتایاجائے گا۔

اپنی معلومات کی جانچ کیجیے— I

مناسب الفاظ سے خالی جگہوں کو پُر کیجیے۔
تجزیہ کا سیدھا سادہ مطلب اعداد وشمار کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے۔
تشریح کا مطلب اعداد وشمار کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کرنا ہے۔
تقابلی تجزیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تجزیہ کے نام سے بھی جاناجاتا ہے۔
عام جسامت گوشوارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تجزیہ کے نام سے بھی جاناجاتا ہے۔
ایک تنظیم/کاروبارمیں زر کی اندرون روانی اورباہرروانی کی حقیقی حرکت کو۔۔۔۔۔۔۔۔تجزیہ کہتے ہیں۔

4.5   تقابلی گوشوارے

جیسا کہ پہلے بتایاجاچکا ہے کہ گوشوارے نفع و نقصان کھاتہ اور تختۂ توازن کے تیارکرنے اورگزشتہ سال کے ساتھ ساتھ موجودہ سال کے دوران ہونے والی  تبدیلیوں کے اعدادوشمار کو الگ کالم میں خالص (غیر مشروط) اور اضافی بنیاد پر پیش کرتے ہیں۔نتیجتاً اس گوشوارے کے ذریعے مختلف تاریخوں پر کھاتوں کے میزان اور مختلف مدتوں میں مختلف عملی سرگرمیوں کا خلاصہ کرنا ہی نہیں بلکہ ان تاریخوں کے درمیان کمی وبیشی کی حدود کا پتہ لگانا بھی ممکن ہوتا ہے۔ تقابلی گوشواروں میں دیے گئے اعدادوشمار کو تبدیلیوں کی سمت جاننے کے لیے استعمال کیاجاسکتا ہے اور یہ کسی تنظیم کی کارگزاری کے رجحانات کا مظہر بھی ہوتا ہے۔

تقابلی گوشواروں کو تیار کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدام کا اتباع کیاجاتا ہے:

قدم1:  مطلق اعدادوشمار کو دومدتوں سے متعلق روپے میں زیر فہرست کرنا(جیسا کہ مثال 4.1کے کالم2 اور3میں دکھایاگیا ہے)

قدم2: مطلق اعدادوشمار میں سال اول(کالم2)کو دوسرے سال (کالم3) کم کرکے تبدیلی کا پتہ کرنا اور بیشی یااضافہ(+) کمی(–)سے ظاہرکرنا اور کالم 4میں خانہ پُری کرنا۔

قدم3: فی صد تبدیلی کا حساب لگانا اور محصولہ نتائج کوکالم5میں درج کرنا۔

خالی بیشی یا کمی(کالم4)

...........................100x

پہلے سال کے خالص اعداد وشمار(کالم2)

(-)فی صد بیشی(+)یاکمی (-)مطلق(خالص)بیشی(+)یاکمی سال دوم سال اول تفصیلات
5 4 3 2 1
%



روپے روپے روپے

شکل 4.1

مثال1

بی آرسی لمیٹڈ کے مندرجہ ذیل گوشوارۂ آمدنی کو تقابلی گوشوارۂ آمدنی میں تبدیل کیجیے۔

2016-17(روپے) 2015-16(روپے) نوٹ نمبر تفصیلات
75,00,000 60,00,000

تشکیلی عمل سے آمدنی (i)
1,20,000 1,50,000 دیگر آمدنی(ii)
50,60,000 44,00,000 اخراجات(iii)
40% 35% انکم ٹیکس (iv)

حل

31مارچ 2016اور 2017کے اختتام پر متنا سب نفع ونقصان کا بیان

(-)فی صد بیشی(+)یاکمی
(-)مطلق بیشی(+)یاکمی
2016-17
2015-16
تفصیلات
% روپے
روپے
روپے

25.00
15,00,000
75,00,000
60,00,000
1.تشکیلی عمل سے آمدنی
(20.00)
(30,000)
1,20,000
1,50,000
I1.اضافہ : دیگرآمدنی آمد
23.90
14,70,000
76,20,000
61,50,000
III.   مجموعی محصول I+II
15.00
6,60,000
50,60,000
44,00,000
IV .  ا خراجات
46,29
8,10,000
25,60,000
17,50,000
ٹیکس سے قبل کا نفع 
67.18
4,11,500
10,24,000
6,12,500
V .  ٹیکس
35.03
3,98,500
15,36,000
11,37,500
نفع ٹیکس کے بعد 





مثال2 

مدھو کمپنی لمیٹڈ کے مندرجہ ذیل گوشوارہ آمدنی سے 31 مارچ 2016اور2017   کے لیے تقابلی آمدنی گوشوارہ تیار کیجیے اوراس کی تشریح بھی کیجیے۔


تفصیلات
نوٹ نمبر
2015-16(روپے)
2016-17(روپے)
تشکیلی عمل سے آمدنی

16,00,000
20,00,000
ملازمین کے فلاحی اخراجات

8,00,000
10,00,000
دیگر اخراجات 

2,00,000
1,00,000
ٹیکس تناسب% 40



حل

31مارچ 2016اور 2017 کے اختتام پر مدھو کمپنی لمیٹڈ کا متناسب آمدنی بیان 

تفصیلات
2015-16
2016-17
مطلق بیشی(+)یاکمی(تخفیف)(-)
فی صد بیشی(+)یاکمی(-)

روپے
روپے
روپے
%
1.تشکیلی عمل سے آمدنی 16,00,000
20,00,000
4,00,000
25
II.منہا: اخراجات



(a) ملازمین کے فلاحی اخراجات 8,00,000
10,00,000
2,00,000
25
(b)   دیگر اخراجات 2,00,000
1,00,000
(1,00,000)
(50)
نفع ٹیکس سے قبل 6,00,000
9,00,000
3,00,000
 50
III.منہا ٹیکس %40کے حساب سے
2,40,000
3,60,000
1,20,000
50
ٹیکس کے بعد نفع  3,60,000
5,40,000
1,80,000
 50

اسےبذات خود کریں 

درج ذیل تفصیلات سے نارنگ کلرز لمیٹڈ کا برائے سال 31 مارچ 17-2016تقابلی نفع نقصان کا مالی گو شوار تیار کریں : 

تفصیلات
نوٹ نمبر
2016-17(روپے)
2015-16(روپے)
1.تشغیلی عمل سے محصول

40,00,000 35,00,000
2-دیگر اخراجات
50,000
50,000
3-خرچ ہونے والے مواد کی قیمت
15,00,000
18,00,000
4-تیار مال کے اندراجات میں تبدیلیاں

(10,000)
15,000
5-ملازمین کے فلاحی اخراجات
2,40,000
2,40,000
6-فرسودگی اور بے باقی

25,000 22,500
7-دیگر اخراجات

2,66,000 3,02,000
8-نفع 

20,09,000 14,27,300

اکاؤنٹس

تفصیلات  2016-17 2015-16
1.دیگر اخراجات
I .  بجلی اور ایندھن 36,000 40,000
II.   باہرمال برداری 7,500 9,500
III.   لائسنس فیس 2,500 2,500
IV .  فروخت اور تقسیم 1,70,000 1,90,000
V .  ٹیکس کے انتظامات 50,000 60,000
2,66,000 3,02,000

مثا ل   3

31مارچ 2016اور2017کے اختتام پر جے۔لمیٹڈ کا تختۂ توازن مندرجہ ذیل ہے۔کمپنی کا ایک تقابلی تختۂ توازن بنائیے اور اس کی مالی کیفیت پر اظہارخیال کیجیے۔

تفصیلات
نوٹ نمبر
31مارچ 2017
(روپے)
31مارچ 2016
(روپے)
I.اکیوٹی اور واجبات 


1 .شیئر ہولڈرز کے فنڈ س


(a)شیئر اصل سرمایہ
20,00,000
15,00,000
(b)ریزرو اور زائد
3,00,000
4,00,000
2.غیر موجودہ واجبات


  طویل مدتی ادھار
9,00,000
6,00,000
3.موجودہ واجبات


قابل ادائیگی تجارت 

3,00,000
2,00,000
کل

35,00,000
27,00,000
 IIاثاثے



1.غیر موجودہ اثاثے



(a)   ثابت اثاثے



مرئی اثاثے

20,00,000
15,00,000
غیرمرئی اثاثے

9,00,000
6,00,000
2.   موجودہ اثاثے



 اندراجات

3,00,000
4,00,000
نقد اور نقد کے مساوی

3,00,000
2,00,000
کل

35,00,000
27,00,000

حل

31مارچ 2016اور 2017کو جے لمیٹڈ کا تقابلی تختۂ توازن 

تفصیلات
31مارچ 2016 31مارچ 2017
مطلق تبدیلی نسبتی تبدیلی
I.اکیوٹی اور واجبات



1 .شیئر ہولڈرز کے فنڈ س



(a)شیئر اصل سرمایہ
15 20 05 33.33
(b)ریزرو اور زائد 04 03 (01)
(25)
2.غیر موجودہ واجبات 06 09 03
طویل مدتی ادھار


50
3.موجودہ واجبات



 (a)قابل ادا تجارت
02 03 01 50
کل
27 35 08 29.63
II-اثاثے




I.غیر موجودہ اثاثے




(a)ثابت اثاثے




مرئی اثاثے
15 20 05 33.33
مرئی اثاثے
6 9 3 50
(b)موجودہ اثاثے




اندراجات
4 3 (01)
(25)
نقد اور نقد کے مساوی
2 3 1 50
کل
27 35 08 29.63
مثال4 
31مارچ 2016اور31 مارچ 2017 کے اختتام پر امرت لمیٹڈ کا ایک تقابلی گوشوارہ آمدنی تیار کریں : 

تفصیلات
نوٹ نمبر
31مارچ 2017(روپے)
31مارچ 2016(روپے)
I.اکیوٹی اور واجبات 


1 .شیئر ہولڈرز کے فنڈ س


(a)شیئر اصل سرمایہ
20,00,000 15,00,000
(b)ریزرو اور زائد
13,00,000 14,00,000
2.غیر موجودہ واجبات


  طویل مدتی ادھار
19,00,000 16,00,000
3.موجودہ واجبات


قابل ادا تجارت 

3,00,000 2,00,000
کل

55,00,000 47,00,000
 II-اثاثے



1.غیر موجودہ اثاثے



(a)   ثابت اثاثے



مرئی اثاثے

20,00,000 15,00,000
غیرمرئی اثاثے

19,00,000 16,00,000
2.   موجودہ اثاثے



 اندراجات

13,00,000 14,00,000
نقد اور نقد کے مساوی

3,00,000 2,00,000
کل

55,00,000
47,00,000

حل

امرت لمیٹڈ کی تقابلی بیلنس شیٹ برائے 31 مارچ 2016 اور 31 مارچ 2017 تیار کریں :

تفصیلات
31مارچ 2016
روپے
31مارچ 2017
روپے
مطلق
بیشی(+)/کمی(–)
تبدیلی(%)بیشی(+)/کمی(–)
I.اکیوٹی اور واجبات



1 .شیئر ہولڈرز کے فنڈ س



(a)شیئر اصل سرمایہ
15 20 05 33.33
(b)ریزرو اور زائد 14 13 (1) (7.14)
2.غیر موجودہ واجبات



3.موجودہ واجبات
16 19 3 18.75
طویل مدتی ادھار




 قابل ادا تجارت
2 3 1 50
کل
47 55 08 17.2
II-اثاثے




I.غیر موجودہ اثاثے




ثابت اثاثے




مرئی اثاثے
15 20 5 33.33
(b)   غیرمرئی اثاثے
16 19 3 18.75
2.موجودہ اثاثے




(a)اندراجات
14 13 (1)
(7.14)
(b)   نقد اور نقد کے مساوی
2
3 1 50
کل
47 55 8 17.02

آپ اسے خود کیجیے 

 اومیگا کمیکلس لمیٹڈ کے اختتام سے 31 مارچ 2016 اور 31 مارچ 2017کا ایک تقابلی گوشوارہ آمدنی تیار کریں:
    روپے  (لاکھوں میں)

تفصیلات
نوٹ نمبر
2017
2016
I.اکیوٹی اور واجبات 


1 .شیئر ہولڈرز کے فنڈ س


(a)شیئر اصل سرمایہ
5 10
(b)ریزرو اور زائد
3 2
2.غیر موجودہ واجبات


  طویل مدتی ادھار
5 8
3.موجودہ واجبات


قابل ادائیگی واجبات 

2 4
کل

15 24
 II-اثاثے



(a)   ثابت اثاثے



مرئی اثاثے

14 8
غیرمرئی اثاثے

3 2
2.   موجودہ اثاثے


(a) اندراجات

5 4
(b)نقد اور نقد کے مساوی

2 1
کل

24 15

4.6   عام سائز(جسامت)گوشوارہ

عام جسامت گوشوارہ کو جزفی صد گوشوارہ کے نام سے بھی جاناجاتا ہے۔یہ کسی کمپنی کے عملی نتائج(نفع ونقصان) اور مالی کیفیت(تختۂ توازن) کے رجحانات اور تغیرات کو جاننے کا ایک ذریعہ ہے۔یہاں گوشوارہ میں دی گئی ہر مد کو کل رقم کے فی صد کے طورپر ظاہرکیاجاتا ہے جو کہ اس فی صد کا ہی حصہ ہوتا ہے۔مثال کے طورپر ایک عام جسامت تختۂ توازن کل اثاثوں سے ہر ایک اثاثے کا فی صد ظاہر کرتا ہے اور کل واجبات میں سے ہر ذمہ داری کو ظاہرکرتا ہے۔اسی طرح عام جسامت آمدنی گوشوارے میں خرچ مدوں کو خالص فروخت کے فی صد کے طورپر ظاہرکیاجاتا ہے۔اگر ایسا گوشوارہ متواتر وقفوں کے لیے تیار کیاجاتا ہے تو یہ اضافی فی صد میں تبدیلیوں کو ظاہرکرتا ہے ۔
کاروباری اداروں کے تقابل کے لیے عام جسامت تجزیہ کا بے حد استعمال ہوتا ہے جو معقول حد تک جسامت میں مختلف ہوتے ہیں لیکن مالیاتی گوشواروں کے ڈھانچے کی واقفیت فراہم کراتے ہیں۔ مجموعی طورپر اندرون فرم تقابل یامتعلقہ صنعت والی کمپنی کی کیفیت کا موازنہ بھی عام جسامت تجزیہ کی مدد سے ممکن ہوتا ہے۔
عام جسامت گوشوارے تیار کرنے کے لیے مندرجہ ذیل طریقہ اپنایاجاسکتا ہے۔
مطلق اعدادوشمار کو دو نقطہ وقت جیسے سال 1اورسال2(4.2خاکہ کا کالم 2اور4)
ایک عام بنیاد(جسے100)کا انتخاب کریں۔ مثال کے طورپر نفع و نقصان کھاتے کے معاملے میں فروخت محاصل کے میزان کو بنیاد  (100)کے طورپر تختۂ توازن کے معاملہ میں کل اثاثے جات یا کل واجبات کی شکل میں لے  سکتے ہیں۔
کالم 2اور3کی تمام مدوں کے اس میزان کے فی صد کا حساب لگائیں4.2کےکالم 4اور5میں ان فی صدوں کو دکھایا گیا ہے۔

عام جسامت گوشوارہ

تفصیلات
سال اول
فی صد
سال اول کا فی صد
سال دوم کا فی صد
کالم1
2 3 4 5





شکل 4.2

مثال 5

مندرجہ ذیل مالیاتی گوشواروں کی مدد سے اختتام سال 31مارچ 2016اور 2017کے لیے عام جسامت گوشوارے تیار کیجیے: 
تفصیلات  2016-17
روپے
2015-16
روپے
خالص فروخت 
18,00,000 25,00,000
فروخت شدہ مال کی لاگت
10,00,000
12,00,000
عملی اخراجات
80,000
1,20,000
غیر عملی اخراجات
12,000
15,000
فرسودگی 
20,000
40,000
اجرتیں
10,000
20,000
حل 
 31 مارچ2016 اور2017 کے اختتام پر
عام جسامت گوشوارہ 

تفصیلات
 
مطلق رقم

خالص فروخت کا تناسب

2015-16
روپے
2016-17
روپے
2015-16
(%)
2016-17
(%)
خالص فر وخت
25,00,000
18,00,000
100
100
(منہا) فروخت شدہ مال کی لا گت 12,00,000
10,00,000
48
55.56
خام نفع 13,00,000
8,00,000
52
44.44
(منہا ) تعمیلی ( آپریٹنگ )اخراجات
1,20,000
80,000
4.80
4.44
تشغیلی اخراجات 11,80,000
7,20,000
47.20
40
منہا کیا : غیر تشغیلی اخراجات
15,000
12,000
0.60
0.67
 نفع 11,65,000
7,08,000
46.60
39.33

اجرتیں فروخت شدہ مال کی لاگت کا حصہ ہوتی ہیں۔

فرسودگی تشکیلی اخراجات کا حصہ ہوتی ہے۔

مثال6 

مندرجہ ذیل آمدنی گوشوارے سے عام جسامت گوشوارہ تیار کیجیے جو31مارچ 2016اور 31مارچ 2017کے اختتام سے متعلق ہے۔

تفصیلات  2015-16
(روپے)
2016-17
(روپے)
آمدنی از تشغیلات 
25,00,000
20,00,000
متفرق آمدنی 3,25,000
2,50,000
ملازمین کے فلاحی اخراجات  8,25,000
4,50,000
دیگر اخراجات 2,00,000
1,00,000
انکم ٹیکس (ٹیکس سے قبل نفع کا %)
30%
20%
 حل
گوشوارہ آمدنی کا عام جسامت گوشوارہ 31 مارچ 2016 اور 31 مارچ 2017 کے اختتام پر 

تفصیلات

مطلق رقم 

خالص کا تناسب تشغیلات سے آمد نی

2015-16
روپے
2016-17
روپے
2015-16
(%)
2016-17
(%)
تشغیلات سے آمدنی 25,00,000
20,00,000
100
100
(اضافہ ) دیگر آمدنی  3,25,000
2,50,000
13 125
کل محصول   28,25,000
22,50,000
113
112.5
منہا ( اخراجات )



(a)   ملازمین  کےفلاحی اخراجات 
8,25,000
4,50,000
33 22.5
(b)   دیگر اخراجات 2,00,000
1,00,000
8 5
 ٹیکس سے قبل کا فائدہ  18,00,000
17,00,000
72
85
 (منہا) ٹیکس  5,40,000
3,40,000
21.6
17
 ٹیکس کے بعد نفع  12,60,000
13,60,000
50.4
68
مثال7 
درج ذیل معلومات سے ایکس آر آئی لمیٹڈ کے لیے عام جسامت کی بیلنس شیٹ تیارکیجیے ۔ 

تفصیلات
نوٹ نمبر
31 مارچ2016
31 مارچ2017
I.اکیوٹی اور واجبات 


1 .شیئر ہولڈرز کے فنڈ س


(a)شیئر اصل سرمایہ
15,00,000
12,00,000
(b)ریزرو اور زائد
5,00,000
5,00,000
2.غیر موجودہ واجبات


  طویل مدتی ادھار
6,00,000
5,00,000
3.موجودہ واجبات


قابل ادائیگی واجبات 

15,50,000
10,50,000
کل

41,50,000
32,50,000
 II-اثاثے



1.غیر موجودہ اثاثے



(a)   ثابت اثاثے 



مرئی اثاثے



پلانٹ اور مشینری

14,00,000 8,00,000
غیرمرئی اثاثے



نیک نیتی

16,00,000
12,00,000
(b)   غیر موجودہ اندراجات

10,00,000
10,00,000
2.موجودہ اثاثے



اندراجات

1,50,000
2,50,000
کل

41,50,000
32,50,000

حل
اختتام 31مارچ 2016 اور 31مارچ 2017 کی عام جسامت کی بیلنس شیٹ 

تفصیلات

مطلق رقم 

مجموعی اثاثے کا تناسب

31-3-2016
روپے
31-3-2017
روپے
31-3-2014
(%)
31-3-2015
(%)
I.اکیوٹی اور واجبات



1.شیئر ہولڈرز فنڈ 




(a)   شیئر اصل سرمایہ 15,00,000
12,00,000
36.14
36.93
 (b)ریزرو اور زائد
5,00,000
5,00,000
12.05
15.38
2.غیر موجودہ واجبات



طویل مدتی ادھار
6,00,000
5,00,000
14.46
15.38
3.موجودہ واجبات



قابل ادائیگی تجارت 
15,50,000
10,50,000
37.35
32.31
 کل 41,50,000
32,50,000
100
100
II.اثاثے



 1-غیر موجودہ اثاثے




 (a)   ثابت اثاثے



 مرئی اثاثے



 پلانٹ اور مشینری 14,00,000
8,00,000
33.73
24.62
 غیرمرئی اثاثے



 نیک نیتی 16,00,000
12,00,000
38.55
36.92
 غیر موجودہ سرمایہ کاری  10,00,000
10,00,000
24.10
30.77
 .2موجودہ اثاثے



 اندراجات 1,50,000
2,50,000
3.62
7.69
 کل 41,50,000
32,50,000
100
100
آپ اسے خود کیجیے
مند رجہ ذیل معلومات سے راج کمپنی لمیٹڈ کے لیے 31 مارچ 2016 اور 31 مارچ 2017 کے لیے عام جسامت کی بیلنس شیٹ تیار کریں ۔ 

تفصیلات 
2017
2016
I-اکیوٹی اور واجبات


1.شیئر ہولڈرز فنڈ


 (a)   شیئر اصل سرمایہ
20,00,000
15,00,000
(b)ریزرو اور زائد
3,00,000
4,00,000
2.غیر موجودہ واجبات


طویل مدتی ادھار
9,00,000
6,00,000
3.موجودہ واجبات


قابل ادائیگی تجارت
3,00,000
2,00,000

35,00,000
27,00,000
II-اثاثے


1-غیر موجودہ اثاثے


(a)   ثابت اثاثے


مرئی اثاثے
20,00,000
15,00,000
غیرمرئی اثاثے

6,00,000
(b)   موجودہ اثاثے


اندراجات
3,00,000
4,00,000
نقد اور نقد کے مساوی
3,00,000
2,00,000
کل
35,00,000
27,00,000

اپنی معلومات کی جانچ کیجیے——II

صحیح جواب منتخب کیجیے:

کسی کاروباری ادارے کے مالی گوشوارے میں شامل ہوتے ہیں:

(a) تختۂ توازن 
(b) نفع و نقصان کھاتہ
(c) نقدرواں گوشوارہ
(c) درج بالا سبھی

مالیاتی تجزیہ کے لیے استعمال میں آنے والا ایک عام ذریعہ ہے۔

(a) افقی تجربہ 
(b) عمودی تجزیہ
(c) نسبت تجزیہ
(d) درج بالاسبھی

کمپنی کے ذریعے اس کی سالانہ رپورٹ جاری کی جاتی ہے۔

(a) ڈائریکٹرز
(b) آڈیٹر زکو
(c) حصہ داروں کو
(d) انتظامیہ کو

تختۂ توازن کا روبار کی مالی حالت کی اطلاع فراہم کراتا ہے۔

(a) دی گئی خصوصی مدت پر
(b) مخصوص مدت کے دوران
(c) مخصوص مدت کے لیے
(d) ان میں سے کوئی نہیں

تقابلی گوشوارہ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔

(a) حرکی تجزیہ
(b) افقی تجزیہ
(c) عمودی تجزیہ
(d) خارجی تجزیہ

اپنی معلومات کی جانچ کیجیے—— III

بتائیے کہ مندرجہ ذیل بیانات درست ہیں یا غلط:
(a) کاروباری ادارہ کے مالیاتی گوشواروں میں فنڈرواں گوشوارہ بھی شامل ہوتا ہے۔
(b) تقابلی گوشوارے افقی تجزیہ کی ایک شکل ہوتے ہیں۔
(c) عام جسامت گوشوارے اورمالیاتی نسبت دو ذرائع ہیں جوعمودی تجزیہ میں استعمال ہوتے ہیں۔
(d) نسبت تجزیہ دومالیاتی گوشواروں کے درمیان تعلق قائم کرتا ہے۔
(e) نسبت تجزیہ کسی کاروباری کے مالیاتی گوشواروں کے تجزیے کے لیے ایک ذریعہ ہے۔
(f) مالیاتی گوشوارے صرف قرض خواہوں کے ذریعے ہی استعمال میں لائے جاتے ہیں۔
(g) نفع نقصان کھاتہ ایک مخصوص مدت کے لیے کاروبار کی عملی کارگزاری ظاہرکرتا ہے۔
(h) مالیاتی گوشوارے تجزیہ کار کو مناسب فیصلہ لینے میں مدد دیتاہے۔
(i) نقدرواں گوشوارہ مالیاتی گوشوارہ کے تجزیہ کا ایک ذریعہ ہے۔
(j) عام جسامت گوشوارہ کی ہر مد کو عام بنیاد پر فی صد میں ظاہر کیاجاتا ہے۔

4.7مالیاتی تجزیہ کی حدود

حالانکہ کسی فرم کی مالی قوت اور کمزوریوں کا تعین کرنے کے لیے مالیاتی تجزیہ کافی حد تک مددگار ہوتا ہے، مگر یہ تجزیہ مالیاتی گوشواروں سے حاصل اطلاعات پر مبنی ہوتا ہے۔ اسی طرح مالیاتی تجزیے کو بھی مالیاتی گوشواروں کی مختلف پا بندیوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ لہٰذا تجزیہ کاروں کو لازمی طورپر قیمت سطح میں تبدیلی، مالیاتی گوشواروں کی پر قریب نمائش،فرم کی حسابی پالیسیوں میں تبدیلی،حسابی تصورات وروایات اورذاتی فیصلہ وغیرہ کے اثرات کے بارے میں آگاہ رہنا چاہیے۔ مالیاتی تجزیہ کی چندپابندیاں مندرجہ ذیل ہیں۔
مالیاتی تجزیہ سطح قیمت تبدیلیوں پر غور نہیں کرتاہے۔
اگر فرم کے حسابی عمل میں تبدیلیوں کواپنایاہے تومالیاتی گوشوارے کسی فرم کے لیے گمراہ کن بھی ہوسکتے ہیں ۔
مالیاتی تجزیہ محض عارضی(درمیانی)رپورٹ کا مطالعہ ہوتا ہے۔
مالیاتی تجزیہ میں صرف زرئی اطلاعات پر غورکیاجاتا ہے جب کہ غیر زرئی پہلوؤں کو نظراندازکیاجاتا ہے۔
مالیاتی گوشوارے فرم کے رواںتصور کی بنیادپر تیار کیے جاتے ہیں۔ان سے حالیہ یا موجودہ کیفیت کا اظہار نہیں ہوتا۔

 باب میں متعارف کرائی گئیں اصطلاحات


1- مالیاتی تجزیہ Financial Analysis 2- عام جسامت 
گوشوارے
Common Size
Statements
3- تقابلی گوشوارے Comparative  Statements 4- رجحان/میلان تجزیہ Trend  Analysis
5- نسبت تجزیہ Ratio  Analysis 6- نقد بہاؤ/رواں تجزیہ Cash Flow Analysis
7- درونِ فرم موازنہ Intra Firm  Comparison 8- مابین فرم موازنہ Inter Firm  Comparison
9- افقی تجزیہ Horizontal Analysis 10 عمودی تجزیہ Vertical Analysis

خلاصہ

سالانہ رپورٹ کے اہم حصے

 سالانہ رپورٹ بنیادی مالیاتی گوشواروں یعنی تختۂ توازن،نفع نقصان کھاتہ اور نقدبہائو گوشوارہ پر مشتمل ہوتی ہے۔اس میں زیر تشخیص سال سے متعلق انتظامیہ کی کارپوریٹ کارگزاری کا مذاکرہ بھی شامل ہوتا ہے اور ساتھ ہی کاروبار کے ممکن مستقبل پر بھی روشنی ڈالی جاتی ہے۔ 

مالیاتی تجزیہ کے ذرائع

عام طورپر مالیاتی گوشواروں کے لیے استعمال ہونے والے ذرائع ہیں تقابلی گوشوارے، عام جسامت گوشوارہ،میلان یارجحان جائزہ،نسبت تجزیہ اورتجزیہ 

تقابلی گوشوارہ

تقابلی گوشوارے مالیاتی گوشواروں کی سبھی مدوں میں تبدیلی کو مطلق اورفی صد میں ایک مخصوص مدت کے لیے ایک فرم یا دو فرموں کے درمیان موازنہ ظاہرکرتے ہیں۔

عام جسامت گوشوارہ

عام جسامت گوشوارہ مالیاتی گوشواروں کے سبھی مدوں کو ایک عام بنیادپر فی صد کے طورپر ظاہر کرتا ہے جیسے نفع و نقصان کھاتہ کے لیے فروخت اور تختۂ توازن پر کل اثاثے۔

مشقی سوالات

مختصر جوابی سوالات
1- تجزیہ مالیاتی گوشوارہ کے طریقوں کی مختصراً وضاحت کیجیے۔
مالیاتی اعدادوشمار کے افقی وعمودی تجزیہ کے درمیان فرق واضح کیجیے۔
تجزیہ اورتشریح کے مطالب بیان کیجیے۔
مالیاتی یا مالی تجزیہ کی اہمیت پر روشنی ڈالیے۔
تقابلی مالیاتی گوشوارے کیا ہوتے ہیں؟
عام جسامت گوشواروں سے آپ کیامطلب اخذکرتے ہیں؟
طویل جوابی سوالات
مالیاتی تجزیوں کے مختلف طریقوں کی وضاحت کیجیے اورمالیاتی تجزیہ کی بندشوں کے بارے میں تفصیل سے بتائیے۔
کسی کمپنی کی مالیاتی کارگزاری کی تشریح میں رجحان فی صد کی افادیت بیان کیجیے۔
تقابلی گوشواروں کی کیا اہمیت ہے؟تقابلی گوشوارۂ آمدنی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے جواب کی وضاحت کریں۔ 
آپ مالیاتی گوشواروں کے تجزیہ اورتشریح سے کیاسمجھتے ہیں؟ان کی اہمیت بیان کیجیے۔
ایک مثال کے ذریعے بتائیے کہ عام جسامت گوشوارے کس طرح تیار کیے جاتے ہیں؟

عددی (Numrical) سوالات 

1۔ذیل میں الفا لمیٹڈکی بیلنس شیٹ دی ہوئی ہے،31مارچ 2016 اور 31 مارچ 2017 کی تقابلی بیلنس شیٹ بنائیے۔  

تفصیلات 
31مارچ2016
روپے 
31مارچ2017
روپے 
I-اکیوٹی اور واجبات


1۔ شیئر ہولڈرز فنڈس  


(a)شیئر سرمایہ 2,00,000
4,00,000
(b)ذخائر اور زائد 1,00,000
1,50,000
2.غیر موجودہ واجبات


(a)طویل مدتی ادھار 2,00,000
3,00,000
3.موجودہ واجبات 


(a)قلیل مدتی قرضے 50,000
70,000
(b)تجارتی واجبات
30,000 60,000
(c)موجودہ دیگر واجبات
20,000
30,000
(d)قلیل مدتی بندوبست
20,000
10,000
کل
6,20,000
10,20,000
II.اثاثے


1۔ غیر رواں اثاثے

(a)قائم اثاثے
2,00,000
5,00,000
(b) غیر رواں سرمایہ کاری  1,00,000
1,25,000
2.موجودہ اثاثے


(a)موجودہ سرمایہ کاری 
60,000
80,000
(b)تجارتی واجبات
1,35,000
1,55,000
(c)تجارتی قابل وصول
60,000
90,000
(d)نقد اور مساوی نقد
25,000
10,000
(e)قلیل مدتی لون اور شیگی
40,000
60,000
کل
6,20,000
10,20,000
آپ ایک تقابلی بیلنس شیٹ تیار کریں ۔ 

2۔31مارچ 2016  اور 2017کی بیٹا لمیٹڈ کی بیلنس شیٹ مند رجہ ذیل ہے ۔  

تفصیلات 
31مارچ2017
روپے 
31مارچ2016
روپے 
I-اکیوٹی اور واجبات


1۔ شیئر ہولڈرز فنڈس  


(a)شیئر سرمایہ 4,00,000 3,00,000
(b)ذخائر اور زائد 1,50,000 1,00,000
2.غیر موجودہ واجبات


(a)طویل مدتی ادھارIDBI 3,00,000 1,00,000
3.موجودہ واجبات 
3,00,000

(a)قلیل مدتی قرضے 70,000 50,000
(b)تجارتی واجبات
60,000 30,000
(c)موجودہ دیگر واجبات
1,10,000 1,00,000
(d)قلیل مدتی بندوبست
10,000 20,000
کل
1,10,000 7,00,000
II.اثاثے


1۔ غیر رواں اثاثے

(a)قائم اثاثے
4,00,000 2,20,000
(b) غیر رواں سرمایہ کاری  2,25,000 1,00,000
2.موجودہ اثاثے


(a)موجودہ سرمایہ کاری 
80,000 60,000
(b)تجارتی واجبات
1,05,000 90,000
(c)تجارتی قابل وصول
90,000 60,000
(d)نقد اور مساوی نقد
1,00,000 85,000
(e)قلیل مدتی لون اور شیگی
1,00,000 85,000
کل
11,00,000
7,00,000
آپ ایک تقابلی بیلنس شیٹ تیار کریں۔
3۔درج ذیل معلومات سے نفع و نقصان کا تقابلی مالی گو شوارہ تیار کریں : 

تفصیلات 
2016-17
(روپے )
2015-16
(روپے )
باہر بھیجنے کا کرایہ 
20,000
10,000
 اجرتیں  (دفتر )
10,000
5,000
مال بنانے کے اخراجات 50,000
20,000
اسٹاک کا ایڈجسٹ کرنا  (60,000)
30,000
نقدخریداریاں
80,000
60,000
کریڈٹ خریداریاں   60,000
20,000
اندرونی واپسیاں 8,000
4,000
مجموعی نفع  (30,000)
90,000
باہر بھیجنے کی مال برداری 20,000
10,000
مشینری 3,00,000
2,00,000
مشینری پر 10%فرسودگی 10,000
5,000
قلیل مدتی قرض پر سود  20,000
20,000
10%ڈبنچرز 
20,000
10,000
فرنیچر فروخت پر نفع 
20,000
10,000
دفتر کی کار کی فروخت پر نقصان
90,000
60,000
ٹیکس کی شرح 
40%
50%
4۔درج ذیل معلومات سےنفع ونقصان کا تقابلی مالی گو شوارہ تیار کریں :  

تفصیلات 
2016-17
(روپے )
2015-16
(روپے )
مینیو فیکچرنگ اخراجات 35,000
80,000
کھولےجانے والے اسٹاک 30,000
بند کیے جانے والے اسٹاک کا% 60
بکری 9,60,000
4,50,000
بیرونی ریٹرن 4,000(کریڈٹ خریداری کا)
6,000(نقد خریداری کا)
بند کیا جانے والا اسٹاک اسٹاک کھلنے کا% 150
1,00,000
ادھار خریداریاں 1,50,000
نقد خریداری کا %150
نقد خریداریاں  ادھار خریداری کا% 80
40,000
بیرون مال برداری  10,000
30,000
عمارت  1,00,000
2,00,000
عمارت پر فرسودگی  20%
10%
بینک اوور ڈرافٹ پر سود 5,000

10%ڈبنچرز 2,00,000
20,00,000
کاپی رائٹ کی فروخت پر نفع  10,000
20,000
ذاتی کار کی فروخت پر نقصان  10,000
20,000
دیگر تشغیلی اخراجات 20,000
10,000
ٹیکس کا تناسب 
50%
40%

5۔درج ذیل معلومات کی مدد سے شفالی لمیٹڈ کی عام جسامت کا نفع نقصان مالی گو شوارہ تیار کریں :  


تفصیلات 
31مارچ2016
(روپے )
31مارچ2017
(روپے )
تشغیلات سے محصول 6,00,000
8,00,000
بالواسطہ اخراجات مجموعی نفع کا %25
مجموعی نفع کا% 25
تشغیلات سے ہونے والے محصول کی لاگت 4,28,000
7,28,000
دیگر آمدنی  10,000
12,000
انکم ٹیکس
30%
30%
6۔آدتیہ لمیٹڈ اور انجلی لمیٹڈ کی درج ذیل بیلنس شیٹ سے عام جسامت کی بیلنس شیٹ تیار کریں :   

تفصیلات 
آدتیہ لمیٹڈ 
روپے 
انجلی لمیٹڈ
(روپے )
I.اکیوٹی اور واجبات


1۔ شیئر ہولڈرز فنڈس 6,00,000
8,00,000
(a)   اکیوٹی شیئر اصل سرمایہ

(b)   ریزرو اور زائد 3,00,000
2,50,000
.2  موجودہ واجبات  1,00,000
1,50,000
کل 10,00,000
12,00,000
II.اثاثے


1 . غیرموجودہ اثاثے


(a)ثابت اثاثے 4,00,000
7,00,000
2 . موجودہ اثاثے
6,00,000
5,00,000
کل
10,00,000
12,00,000

جوابات :اپنی معلومات کی جانچ کیجیے

اپنی معلومات کی جانچ کیجیے——I

1۔  تسہیل 2۔  وضاحت 3۔ افقی اثر 4۔عمودی 5۔نقدروانی(بہاؤ)

اپنی معلومات کی جانچ کیجیے——II

(b)5 (a)4 (c)3 (d)2 (d)1

اپنی معلومات کی جانچ کیجیے——III

(a)درست   (b)درست  (c)درست (d)درست (e)درست 
  (f)غلط  (g)درست (h)درست (i)  درست (j)درست