اب ہم مشاہدہ کرتے ہیں کہ اس تعامل کے لیے تجرباتی اندازوں سے حاصل ہونے والی شرح مساوات میں ارتکاز کے قوت نما متوازن کیمیائی تعامل میں ارتکاز کے تناسب پیمائی ضریب کے مساوی ہے۔
تجرباتی شرح عبارت تعامل
k[CHCI3] [CI2]1/2= شرح CHCI3+CI2→CCI4+HCI -1
k[CH3COOC2H5]1 [H2O]0=شرحCH3COOC2H5+H2O→CH3COOH+C2H5OH -2
ان تعاملات میں ارتکاز کے قوت نما مساوات میں موجود تناسب پیمائی ضریب سے مختلف ہیں۔ لہٰذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ شرح کلیہ کی پیشین گوئی صرف متوازن کیمیائی مساوات کو دیکھ کر نہیں کی جاسکتی یعنی اس کا تعین نظریاتی طور پر نہیں بلکہ تجرباتی طور پر کیا جاتاہے۔
4.2.3 تعامل کا آرڈر (Order of a Reaction)
شرح مساوات (4.4) میں
=k[A]x [B]y
x اور y اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ شرح تعامل Aیا Bکے ارتکاز میں تبدیلی سے کس طرح متاثر ہوتاہے۔مساوات (4.4) میں ان قوت نمائنوں کا حاصل جمع تعامل کے کل آرڈر (overall order) کو ظاہر کرتا ہے جبکہ x اور y بالترتیب A اور B متعاملوں کے متعلقہ آرڈر کو ظاہر کرتے ہیں۔
اس طرح، شرح کلیہ عبارت میں متعاملوں کے ارتکاز کی قوتوں کاحاصل جمع اس کیمیائی تعامل کا آرڈر کہلاتا ہے۔
تعامل کا آرڈر Oاور،3،2،1 یہاں تک کہ کسر میں بھی ہوسکتاہے۔ صفر آرڈر تعامل کا مطلب ہے کہ تعامل متعاملوں کے ارتکاز سے مبرا ہے۔
مثال 4.3
اس تعامل کا کل آرڈر معلوم کیجئے جس کی شرح عبارت مندرجہ ذیل ہے۔
شرح=k[A]1/2 [B]3/2 (a)
شرح=k[A]3/2 [B]-1 (b)
شرح=k[A]x [B]y (a) حل
آرڈر=x+y
اس طرح اارڈر=1/2+3/2=2
یعنی یہ سیکینڈ آرڈر تعامل ہے
=3/2+(-1)=1/2,آرڈر (b)
یعنی نصف آرڈرتعامل ہے ۔
ایک متوازن کیمیائی تعامل سے ہمیں اس بات کا صحیح علم نہیں ہو پاتا کہ تعامل کس طرح ہورہاہے کیونکہ اتفاق سے ہی کوئی تعامل ایک مرحلہ میں مکمل ہوتا ہے۔وہ تعاملات جو کہ ایک مرحلہ میں مکمل ہوجاتے ہیں ابتدائی تعاملات(Elementary reation) کہلاتے ہیں۔ جب ابتدائی تعاملات کا ایک سلسلہ (جسے میکانزم کہتے ہیں) ماحصلات فراہم کرتا ہے تو تعاملات پیچیدہ تعاملات (complex reactions) کہلاتے ہیں۔ یہ تعاملات مسلسل (مثلاً ایتھین کی CO2میں تکسید اور H2O ضمنی مرحلوں کے ایک سلسلہ سے گزرتا ہے جس میں الکحل، ایلڈ، یہائڈ اور ایسڈ بنتے ہیں) رجعتی اور چاینی تعاملات ہوسکتے ہیں مثلاً(فینال کے نائٹریشن سے آرتھو نائٹرو فینال اور پیرانائٹرو فینال حاصل ہوتے ہیں)
شرح مستقلہ کی اکائیاں (Units of rate constant)
ایک عمومی تعامل
aA+bB→cC+dD
k[A]x [B]y=کے لیے شرح
تعامل کا آرڈر ہے x+y=n=جہاں
k Rate/[A]x[B]y=شرح
=ارتکاز/وقت 1/ارتکاز
ارتکاز کی SI اکائیاں mol L–1 میں اور وقت کی اکائی Sلینے پر مختلف آرڈر والے تعامل کے لیے Kکی اکائیاں جدول 4.3 میں دی گئی ہیں۔
جدول 4.3 شرح مستقلہ کی اکائیاں
| شرح مستقلہ کی اکائیاں |
آرڈر |
تعامل |
| mol L-1/s× 1/(molL-1)o=mol L-1s-1 |
0 |
صفر آرڈر تعامل |
| moIL-1/S×1/(molL-1)1=s-1 |
1 |
فرسٹ آرڈر تعامل |
| moIL-1/S×1/(molL-1)2=mol-1Ls-1 |
2 |
سیکیند آرڈر تعامل |
مثال4.4
مندرجہ ذیل شرح مستقلوں میں ہر ایک کے لیے تعامل کے آرڈر کی شناخت کیجیے
k=2.3×10-5L mol-1s-1 (i)
k=3×10-4s-1 (ii)
(i) سیکنڈ آرڈر شرح مستقلہ کی اکائی L mol–1 s–1 ہے لہٰذا k = 2.3 × 10–5 L سیکنڈ آرڈر تعامل کو ظاہر کرتاہے۔
(ii) فرسٹ آرڈر شرح مستقلہ کی اکائی s–1 ہے لہٰذا
k = 3 × 10–4 s–1 فرسٹ آرڈر تعامل کو ظاہر کرتا ہے
4.2.4 تعامل کی سا لمیت
(Molecularity of a Reaction)
تعامل کی ایک اور خصوصیت جسے سا لمیت (molecularity) کہتے ہیں، تعامل کے میکانزم کو سمجھنے میں مدد کرتی ہے۔ ابتدائی تعامل میں حصہ لینے والی اسپیشز (ایٹم، آین یا سالمیات) جو کہ ایک ساتھ تصادم کے نتیجے میں کیمیائی تعامل کرتی ہیں، کی تعداد تعامل کی سا لمیت (molecularity) کہلاتی ہے۔ جب تعامل میں صرف ایک ہی اسپشیز ملوث ہوتو تعامل یک سالماتی (unimolecular) کہلاتا ہے۔ مثال کے طور پر امونیم نائٹریٹ کی تحلیل
NH4NO2 → N2 + 2H2O
دو سالماتی تعاملات میں بہ یک وقت دو اسپشیز کے درمیان تصادم ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ہائڈروجن آیوڈائڈ کی تحلیل
2HI → H2 + I2
سالماتی تعاملات میں تین اسپشیز کے درمیان بہ یک وقت تصادم ہوتا ہے مثال کے طور پر
2NO + O2 → 2NO2
اس بات کا احتمال بہت ہی کم ہوتا ہے کہ تین سے زیادہ سالمات کے درمیان بہ یک وقت تصادم ہو۔ لہٰذا تین سے زیادہ سالمیت کا مشاہدہ نہیں کیا گیاہے۔
اس طرح صاف ظاہر ہے کہ پیچیدہ تعاملات جن کی تناسب پیمائی مساوات میں تین سے زیادہ سالمات ہوتے ہیں وہ ایک سے زیادہ مرحلوں میں مکمل ہوتے ہیں۔
KClO3 + 6FeSO4 + 3H2SO4 → KCl + 3Fe2(SO4)3 + 3H2O
یہ تعامل جو کہ دسویں آرڈر کا تعامل نظرآتاہے لیکن حقیقت میں یہ سیکنڈ آرڈر تعامل ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تعامل کئی مراحل میں مکمل ہوتا ہے۔ کون سا مرحلہ مکمل کی شرح کو کنٹرول کرتاہے؟ اس سوال کا جواب ہم تعامل کے میکانزم کو معلوم کرکے دے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر رِلے دوڑ میں ٹیم کی فتح سب سے آہستہ دوڑنے والے کھلاڑی پر منحصر ہوتی ہے۔ اسی طرح تعامل کی کل شرح تعامل کے سست ترین مرحلہ کے ذریعے کنٹرول ہوتی ہے۔ اس مرحلہ کو شرح متعین کرنے والا مرحلہ (rate determining step) کہتے ہیں۔ قلوی میڈیم میں آیوڈائڈ آین کے ذریعہ کیٹلائز ہونے والی ہائڈروجن کی تحلیل پر غور کیجیے۔
2H2O2→I-/قلوی میڈیم
2H2O+O2
اس تعامل کے لیے شرح مساوات مندرجہ ذیل ہے۔
شرح-d[H2O2]/dt=k[H2O2][I-]
یہ تعامل H2O2 اور -Iدونوں کی نسبت سے فرسٹ آرڈر تعامل ہے۔
شواہد یہ تجویز کرتے ہیں کہ یہ تعامل دو مرحلوں میں مکمل ہوتا ہے۔
H2O2+I-→H2O+IO- (1)
H2O2+IO-→H2O+I-+O2 (2)
دونوں مراحل دو سالماتی ابتدائی تعالمات ہیں۔– IOاسپیشیز ضمنی ماحصل ہے کیونکہ یہ تعامل کے درمیان پیداہوتی ہے نہ کہ کل متوازن مساوات میں۔ پہلا مرحلہ سست ہونے کی وجہ سے شرح کا تعین کرنے والا مرحلہ ہے۔ اس طرح ضمنی ماحصل کی شرح تشکیل تعامل کی شرح کا تعین کرے گی۔
اس طرح، اب تک جو کچھ بحث ہوئی ہے اس سے مندرجہ ذیل نتائج اخذ کیے جاسکتے ہیں۔
(i) تعامل کا آرڈر ایک تجرباتی مقدار ہے۔ یہ صفر یا کسر میں ہوسکتا ہے۔لیکن سا لمیت (molecularity) صفر یا غیر صحیح عدد نہیں ہوسکتی۔
(ii) ابتدائی تعامل اور پیچیدہ تعامل دونوں کا آرڈر ہوتا ہے جبکہ سالمیت صرف ابتدائی تعامل کے لیے ہی ہے۔ پیچیدہ تعامل کے لیے سا لمیت کے کوئی معنی نہیں ہے۔
(iii) پیچیدہ تعاملات کے لیے آرڈر سست ترین مرحلہ کا دیا جاتاہے اور عام طور سے سست ترین مرحلہ کی سا لمیت اور کل تعامل کا آرڈر مساوی ہوتاہے۔
متن پر مبنی سوالات
4.3 تعامل ماحصل→A+B کے لیے شرح کلیہ r = k [A]1/2 [B]2 ہے۔ تعامل کا آرڈر معلوم کیجیے۔
4.4 سالمہ X کی Y میں تبدیلی سیکنڈ آرڈرحرکیات کے مطابق ہوتی ہے۔ اگرX کے ارتکاز میں تین گنا اضافہ کردیا جائے تو یہ Y کی تشکیل کی شرح کو کس طرح متاثر کرے گا۔
4.3 تکملی شرح مساوات
(Integrated Rate Equations)
ہم نے پہلے ہی نوٹ کیا ہے کہ شرح کا ارتکاز پر انحصار تکملی شرح مساوات کہلاتی ہے۔ لمحاتی شرح کا تعین ہمیشہ ہی آسان نہیں ہوتا کیونکہ اس کی قدر ارتکاز اور وقت کے مابین کھینچے گئے خط انحنا کے نقطہ t پربنائے گئے خط مماس کے سلوپ کی پیمائش کرکے متعین کی جاتی ہے۔ (شکل 4.1)۔
اس کے ذریعہ شرح کلیہ کا تعین مشکل ہوجاتاہے۔ لہٰذا تعامل کا آرڈر معلوم کرنا بھی مشکل ہوجاتاہے۔ اس مشکل سے نجات پانے کے لیے ہم تفرقی شرح مساوات کا تکملہ کرسکتے ہیں۔ اس مساوات سے ہمیں براہِ راست پیمائش کیے گئے تجرباتی اعداد و شمار یعنی مختلف اوقات میں ارتکاز اور شرح مستقلہ کے درمیان تعلق معلوم ہوجاتاہے۔
مختلف آرڈر والے مختلف تعاملات کے لیے تکمیلی شرح مساوات علیحدہ علیحدہ ہوتی ہیں۔ یہاں ہم صرف صفر اور فرسٹ آرڈر کیمیائی تعاملات کے لیے ہی ان مساوات کا تعین کریں گے۔
4.3.1 صفر آرڈر تعاملات (Zero Order Reactions)
صفر آرڈر تعامل کا مطلب ہے کہ شرح تعامل متعاملوں کے ارتکاز کی صفر قوت کے متناسب ہے۔ مندرجہ ذیل تعامل پر غور کیجیے۔
R → P
شرح=-d[R]/dt=K[R]o
کسی مقدار پر صفر قوت کی قدر اکائی ہوتی ہے۔
شرح=-d[R]/dt=K×1
d[R]=-k dt
دونوں جانب تکملہ لینے پر
[R]=-k t +I (4,5)
جہاں I، تکملی مستقلہ ہے۔
t = 0 پر متعامل R کا ارتکاز =R]o]، جہاں R]o]، متعامل کا ابتدائی ارتکاز ہے۔
مساوات (4.5) میں R]o]، کی قدر رکھنے پر
[R]0=-k×O+I
[R]o=I
مساوات (4.5) میں I کی قدر رکھنے پر
[R]=kt+[R]o (4.6)
مساوات (4.6) کا موازنہ خط مستقیم کی مساوات y = mx + c سے کرنے پر اگر ہم [R] اور t کے درمیان گراف کھینچیں تو ایک خط مستقیم حاصل ہوتا ہے۔ (شکل 4.3)۔ اس خط کا سلوپ = –k اور خط قاطع (intercept) [R]0 کے مساوی ہے۔
مساوی (4.6) کو مزید حل کرنے پر ہمیں شرح مستقلہ K مندرجہ ذیل شکل میں حاصل ہوتا ہے۔
شکل 4.3: صفر آرڈر تعامل کے لیے ارتکاز اور وقت کے مابین کھینچے گئے گراف میں تنوع
k=[R]o-[R]/t (4.7)
صفر آرڈر تعاملات عام طور سے نہیں ہوتے لیکن یہ مخصوص حالات میں واقع ہوتے ہیں۔ انتزائم کیٹلائز تعاملات اور وہ تعاملات جو دھاتی سطحوں پر ہوتے ہیں صفر آرڈر تعاملات کی کچھ مثالیں ہیں۔ گرم پلیٹنم سطح پر امونیا گیس کی تحلیل اونچے دباؤ پر صفر آرڈر تعامل ہے۔
2NH3(g)→N2(g)+3H2(g)
k[NH3]o=k=شرح
اس تعامل میں پلیٹنم دھات وسیط کا کام کرتی ہے۔ اونچے دباؤ پر دھاتی سطح گیس کے سالمات سے سیر ہوجاتی ہے۔ لہٰذا تعامل کے حالات میں مزید تبدیلی کی وجہ سے وسیط کی سطح پر امونیا کی مقدار میں تبدیلی نہیں آتی لہٰذا تعامل کی شرح اس کے ارتکاز سے مبرا ہوجاتی ہے۔ گولڈ کی سطح پر HIکی حرارتی تحلیل صفر آرڈر تعامل کی ایک اور مثال ہے۔
اس گروپ کے تعاملات میں شرح تعامل متعامل Rکے ارتکاز کی قوت نما کے متناسب ہوتا ہے۔ مثلاً
R→P
شرح=-d[R]/dt=k[R]
ہاd[R]/[R]=-kdt
اس مساوات کا تکملہ کرنے پر ہمیں حاصل ہوتا ہے۔
[R]=-kt+I (4.8)
دوبارہ،Iتکملہ کا مستقلہ ہے اور اس کی قدر کا تعین بآسانی کیا جاسکتاہے۔
[R]0جہاں R=[R]o,t=0
جب
متعامل کا ابتدائی ارتکاز ہے۔
اس لیے، مساوات (4.8) کو مندرجہ ذیل طریقے سے لکھا جاسکتا ہے۔
[R]0=-k×0+I
[R]0=I
مساوات (4.8) میں I کی قدر رکھنے پر
In[R]=-kt+In[R]o (4.9)
مساوات کو ازسر نو ترتیب دینے پر
In[R]/[R]=kt
یاk=I/tIn[R]o/[R] (4.10)
وقتt1پر مساوات (4.8) سے
*In[R]1=-kt1+*In[R]o (4.11)
پرt2وقت
In[R]1=-k2+In[R]o (4.12)
جہاں R]1] اورR]2 ]بالترتیب t1 اورt2وقفوں پر متعاملوں کے ارتکاز ہیں۔
(4.11) میں (4.12) کو گھٹانے پر
In[R]1-In[R]2=-kt1-(-kt2) (4.13)
In[R]1/[R]2=k(t2-t1) (4.13)
k=1/t2-t1)In[R]1/[R]2
مساوات (4.9)کو مندرجہ ذیل طریقے سے بھی لکھاجاسکتاہے۔
In[R]/[R]o=-kt
دونوں جانب کاantilog لینے پر
[R]=[R]o e-kt (4.14)
مساوات (4.9) کا y = mx + c سے موازنہ کرنے پر، اگر ہم[In[Rاور t کے مابین گراف بناتے ہیں۔(شکل 4.4) تو ہمیں ایک خط مستقیم حاصل ہوتا ہے جس کا سلوپ –k = اور خط قاطع Inp[R]0 ہے۔
فرسٹ آرڈر شرح تعامل (4.10) مندرجہ ذیل شکل میں بھی لکھی جاسکتی ہے۔
k=2.303/t log [R]o/[R] ( 4.15)
log [R]o/[R]=kt/2.303
اگر ہم [log [R]0/[R اور tکے درمیان گراف بناتے ہیں (شکل 4.5) تو سلوپ =k/2.303 ہے ایتھین کا ہائڈروجینیشن فرسٹ آرڈر تعامل کی ایک مثال ہے۔
(C2H4(g)+H2(g)→C2H6(g
k[C2H4]=شرح
غیر مستحکم نیوکلیس کے تمام قدرتی اور مصنوعی تابکار decay فرسٹ آرڈر حرکیات کے ذریعہ عمل پذیر ہوتے ہیں۔
226/88→4/2He+222/86Rn
k[Ra]=شرح
N2O5 اور N2O کی تحلیل فرسٹ آرڈر تعاملات کی کچھ اور مثالیں لیں۔
* In اور log کے لیے ضمیمہ IV ملاحظہ کیجیے
مثال 4.5
K318 پر مندرجہ ذیل فرسٹ آرڈر تعامل میں N
2O
5 کا ابتدائی ارتکاز
60 1.24×10-2mol L-1ارتکاز
کے بعد
0.20×10-2mol L-1ارتکاز N2O5(g)→2NO2(g)+1/2O2(g)کا N2O5

پر تعامل کا مستقلہ معلوم کیجیے۔
حل
فرسٹ آرڈر تعامل کے لی
log[R]1/[R]2=k(t2-t1)/2.303
k= 2.303/(t2-t1)log [R]1/[R]2
=2.303/(60min-0min)log 1.24×10-2mol L-1/0.20×10-2mol L-1=
=2.303/60log6.2min-1
k=0.0304min-1
آئیے عجیب وغریب فرسٹ آرڈر گیس فیز تعامل پر غور کرتے ہیں۔
A(g)→B(g)+C(g)
مان لیجیے کہ A کا ابتدائی ارتکاز p1 اور وقت t پر کل دباؤ pt ہے۔ اس قسم کے تعامل کے لیے تکملی شرح مساوات مندرجہ ذیل طریقے سے اخذ کی جاسکتی ہے۔
کل دباؤPt=ُُُُُPA+PB+Pc(دباؤ اکائیاں )
کے جزوی دباؤ ہیں ۔Cاور B,Aبالترتیب Pcاور ُPB,pA
اگر وقت t پرA کے دباؤ میں کمی X atm ہے نیز BاورCمیں سے ہر ایک کا ایک مول تشکیل پاتاہے تو Bاور Cکے دباؤ میں اضافہ بھی X atm ہوگا۔
A(g)→B(g) + C(g)
At t=0 P1atm 0atm 0atm
At time t(p1-x)atm xatm xatm
پرابتدائی t=O(p)جہاں
ُPt=(P1-x)+x=p1+x
x=(pt-p1)
PA=P1-x=Pi-(Pt-P1)جہاں
=2P1-Pt
k=(2.303/t)(logP1/PA)
=2.303/tlogP1/(2P1-Pt)
جہاں (t=O(pپر ابتدائی
مثال 4.6
مستقل حجم پر (N2O5(gکے فرسٹ آرڈر حرارتی تحلیل کے دوران حاصل ہونے والے اعداد و شمار مندرجہ ذیل ہیں۔
2N2O5(g)→2N2O4(g)+O2(g)
(atm)کل دباؤ
0.5
o.512
S/وقت
0
100
نمبر شمار
1
2
نمبر شمار(atm)
شرح مستقلہ کی تحسیب کیجئے۔
حل
مان لیجیے کہ (N2O5(g کے دبائو میں تخفیف 2 × atm ہے۔ کیونکہ N2O5کے دو مول تحلیل ہوکر (N2O5(g) کے دو مول اور (O2(g) کا ایک مول بناتے ہیں تو (N2O5(gکے دبائو میں 2 × atm کا اضافہ ہوتا ہے اور (O2(gکے دبائو میں X atm کا اضافہ ہوتا ہے۔
2N2O5(g) → 2N2O4(g) + O2 (g)
Start t =0 0.5 atm 0atm 0atm
At time t (0.5-2x) atm 2x atm x atm
pt=PN2o5+PN2O4+Po2
=(0.5-2x) + 2x +x = 0.5 + x
x=Pt-0.5
Pn2o5=0.5-2x
=0.5-2(pt-0.5)=1.5-2pt
At t=100 s;pt = 0.512 atm
= 1.5 -2 × 0.512 =0 .476 atm
Using equation (4.16)
k = 2.303/tlog pi/PA =2.303/100s log 0.5atm/0.476atm
=2.303/100s×0.0216=4.98×10-4s-1
4.3.3 تعامل کی نصف عمر
(Half-Life of a Reaction)
کسی تعامل کی نصف عمر وہ وقفہ ہے جس میں کسی متعامل کا ارتکاز اس کے ابتدائی ارتکاز کا نصف رہ جاتاہے۔ اسے t1/2 سے ظاہر کرتے ہیں۔
صفر آرڈر تعامل کے لیے شرح مستقلہ مساوات 4.7 کے مطابق دیا جاتاہے۔
k=[R]o-[R]/t
At t =t1/2, [R] =1/2[R]o
t1/2 پر شرح مستقلہ مندرجہ ذیل ہوجاتاہے۔
k=[R]o-1/2[R]o/t1/2
t1/2=[R]o/2k
یہ واضح ہے کہ صفر آرڈر تعامل کے لیے t1/2 متعاملوں کے ابتدائی ارتکاز کے سیدھے تناسب میں اور شرح مستقلہ کے معکوس تناسب میں ہوتاہے۔
فرسٹ آرڈر تعامل کے لیے
[R]n=[R]o-0.999[R]o
k=2.303/t log [R]o/[R]
at t1/2[R]=[R]o/2
لہٰذا مندرجہ بالا تعامل ہوجاتاہے
k=2.303/t1/2 log [R]o/[R]/2
یاt1/2=2.303/klog2
t1/2=2.303/k×0.301
t1/2=0.693/k
یہ دیکھا جاسکتاہے کہ فرسٹ آرڈر تعامل کے لیے نصف عمر مستقل دیتی ہے یعنی یہ تعامل میں حصہ لینے والی اسپیشیز کے ابتدائی ارتکاز سے مبرا ہوتا ہے۔ فرسٹ آرڈر مساوات کے لیے نصف عمر کی تحسیب شرح مستقلہ سے بآسانی کی جاسکتی ہے۔
صفر آرڈر تعامل کے لیے t1/2 ∞ R]0 ہے۔ فرسٹ آرڈر تعامل کے لیے t1/2 کاانحصار R]0] پر نہیں ہے۔
مثال4.7
ایک فرسٹ آرڈر تعامل کا شرح مستقلہ k = 5.5 × 10-14 s-1 ہے۔ تعامل کی نصف عمر معلوم کیجیے۔
حل
فرسٹ آرڈر تعامل کے لیے نصف عمر مندرجہ ذیل ہے۔
t1/2=0.693/k
t1/2=0.693/5.5×10-14S1=1.26×1013S
مثال4.8
دکھائیے کہ فرسٹ آرڈر تعامل میں %99.9کی تکمیل کے لیے مطلوبہ وقت تعامل نصف عمر
(t1/2)
کا 10 گناہے۔
حل
جب تعامل %99.9مکمل ہوجاتاہے،
k=2.303/t log [R]o/[R]
=2.303/t log 103=2.303/t log [R]o/[R]o-0.999[R]o
t=6.999/k
تعامل کی نصف عمر کے لیے
t1/2 =0.693/k
t/t1/2=6.909/k×k/0.693=10
صفر اور فرسٹ آرڈر تعاملات کے لیے تکمیلی کلیہ کی ریاضیاتی خصوصیات کا خلاصہ جدول 4.4 میں دیا
گیاہے۔
جدول 4.4 صفر اور فرسٹ آرڈر تعاملات کے لیے تکمیلی شرح کلیہ
| کی اکائیاںk |
نصف عمر |
مستقیم خط پلاٹ
|
تفرقی شرح کلیہ |
differential |
تعامل کی تقسیم |
اآرڈر |
| conc time -1 |
[R]o/2k |
[R]vs t |
kt=[R]o-[R] |
d[R]/dt=k |
R→p |
0 |
time -1or s- 1 |
In 2/k |
In[R] vs t |
[R]=[R]oe-kt or kt =In {[R]o/[R] |
d[R]/dt=-k[R]
|
R→p |
1 |
بعض اوقات تعامل کا آرڈر حالات کی وجہ سے تبدیل ہوجاتاہے۔ایسے کئی تعاملات ہیں جو فرسٹ آرڈر شرح اصول کی پابندہیں اگرچہ حقیقت میں وہ اعلیٰ سطح کے تعاملات ہوتے ہیں۔ایتھائل ایسی ٹیٹ کا ہائڈرولسجو ایتھائل ایسی ٹیٹ اورپانی کے مابین ہونے والا ایک کیمیائی تعامل ہے۔دراصل سیکنڈآرڈر تعامل ہے جو ایتھائل ایسی ٹیٹ اور پانی دونوں کے تعامل کی شرح پر اثراندازہوتاہے۔ لیکن ہائڈرولسس کے لیے پانی بہت زیادہ مقدار میں استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے تعامل میں پانی کی ارتکاز پربہت کم اثرپڑتا ہے۔اس لیے تعامل کی شرح پر محض ایتھائل ایسی ٹیٹ کے ارتکاز میں تبدیلی کا اثرپڑتا ہے مثال کے لیے 10mlپانی کے ذریعے 0.01mol ایتھائل ایسی ٹیٹ کے ہائڈرولسس کے دوران شروع میں (t = 0) اور تعامل کے مکمل ہونے پر (t) موجودمتعددتعاملات اورحاصل مقدار ذیل میں دی گئی ہیں:
CH3COOC2H5 +H2O−H+−→CH3COOH +C2H5OH
t=0 0.01 mol 10 mol 0mol 0 mol
t 0 mol 9.9 mol 0.01 mol 0.01 mol
تعامل کے دوران پانی کے ارتکاز میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں آتی۔ اس لیے شرح مساوات میں رکن [H2O] کو مستقلہ کے طور پر لیا جاتاہے۔ اس طرح مساوات ہوجاتی ہیتعامل فرسٹ آرڈر تعامل کے جیسا طرز عمل ظاہر کرتاہے۔ اس قسم کے تعاملات کاذب فرسٹ آرڈر تعاملات کہلاتے ہیں۔
گنے کی چینی کا inversionکاذب فرسٹ آرڈر تعامل کی ایک اور مثال ہے۔
C12H22O11 +H2O→C6H12O6+C6H12O
فرکٹوز گلوکوز گنے کی چینی
شرح=k[C12H22O11]
متن پر مبنی سوالات
4.5 ایک فرسٹ آرڈر تعامل کا شرح مستقلہ ہے۔
اس تعامل کے 5g کی 3g میں تحویل ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟
4.6
منٹ میں تحلیل ہوکر اپنی اصل مقدار کا نصف رہ جاتاہے۔اگر تحلیل کا عمل ایک فرسٹ آرڈر تعامل ہے تو تعامل کا شرح مستقلہ معلوم کیجیے۔
4.4 شرح تعامل کا درجۂ حرارت پر انحصار
(Tempreture Dependece of the Rate of a Reaction)
زیادہ تر تعاملات درجہئ حرارت میں اضافہ ہونے پر تیزی پکڑ لیتے ہیں۔مثال کے طور پر N2O5 کی تحلیل میں، ابتدائی مقدار سے نصف مقدار کی تحلیل 50°C پر 12منٹ ہیں، 25°C پر 5 گھنٹے میں اور 0°C پر 10دن میں ہوتی ہے۔آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ پوٹاشیم پر مینگنیٹ (KMnO4) اور آکنریلک ایسڈ (H2C2O4) کے آمیزے میں، پوٹاشیم پر مینگنیٹ کے رنگ اڑنے کا عمل زیادہ درجہئ حرارت پر کم درجہئ حرارت کے مقابلے میں تیزی سے ہوتاہے۔
یہ بھی دیکھا گیاہے کہ کسی کیمیائی تعامل میں درجہئ حرارت میں 10° کا اضافہ اس کے شرح مستقلہ کو تقریباً دو گنا کردیتاہے۔
شرح تعامل کے درجہئ حرارت پر انحصار کی تشریح آرہینسس مساوات (4.18)کی مدد سے بالکل صحیح صحیح کی جاسکتی ہے۔ اسے سب سے پہلے ڈچ کیمیا داں جے ایچ وانٹ ہاف نے تجویز کیا تھا مگر سویڈن کے کیمیا داں آرہینس نے اس کا طبیعی جواز اور توضیح پیش کی۔
k=Ae- Ea/RT (4.18)
یہاں A آرہینس فیکٹر یا فریکوئنسیفیکٹر ہے۔ اسے پیش قوت نما فیکٹر (pre-exponential factor) بھی کہتے ہیں۔ یہ کسی مخصوص تعامل کے لیے مستقل ہوتا ہے۔ R گیس مستقلہ ہے اور Ea ایکیٹیویشن توانائی ہے جس کی پیمائش جول فی مول (J mol –1)میں ہے۔
اسے مندرجہ ذیل سادہ تعامل کی مدد سے واضح طور پر سمجھا جاسکتاہے۔
H2(g)+I2(g)→2HI(g)
آرہینس کے مطابق یہ تعامل صرف اسی وقت ہوسکتاہے جب ایک سالمہ ہائڈروجن کا، ایک سالمہ آیوڈین کا متصادم ہوکر غیر متوازن انٹرمیڈیٹ بتاتے ہیں۔ (شکل 4.6) یہ انٹرمیڈیٹ بہت معمولی وقفہ کے لیے ہی باقی رہتاہے اور ٹوٹ کر ہائڈروجن آیوڈائڈ کے دو سالمات بناتاہے۔
شکل 4.6 : انٹرمیڈیئٹ کے ذریعہ HI کی تشکیل
اس انٹرمیڈیٹ جسے ایکٹیوٹیڈ کمپلیکس (C) کہتے ہیں، کی تشکیل کے لیے درکار تونائی ایکٹیویشن توانائی (Ea)کہلاتی ہے۔ بالقوۃ توانائی اور تعامل کو آرڈینیٹ کے مابین کھینچے گئے گراف سے مشکل 4.7 حاصل ہوتی ہے۔ تعامل کو آرڈینیٹ متعاملوں کی ماحصلات میں تبدیلی کے دوران توانائی کی تبدیلی کا خاکہ پیش کرتاہے۔
شکل 4.7 : بالقوۃ توانائی اور تعامل کو آرڈینیٹ کے درمیان گراف کو ظاہر کرنے والا ڈائیگرام
جب کمپلیکس تحلیل ہوکر ماحصلات کی تشکیل کرتاہے تو کچھ توانائی خارج ہوتی ہے۔ لہٰذا تعامل کی حتمی حرارت متعامل اور ماحصلات کی نوعیت پر منحصر ہوتی ہے۔
تعامل میں حصہ لینے والی اسپیشیز کے سبھی سالمات کی حرکی توانائی یکساں نہیں ہوتی۔کیونکہ کسی ایک سالمہ کے طرز عمل کی پیشین گوئی بہت زیادہ درستگی صحت کے ساتھ کرنا ایک مشکل امر ہے لہٰذالڈوگ بولٹز مین اور جیمس کلارک میکس ویل نے سالمات کی کثیر تعداد کے طرز عمل کی پیشین گوئی کرنے کے لیے شماریات کا استعمال کیا۔ ان کے مطابق حرکی توانائی کی تقسیم کو دی گئی حرکی توانائی والے سالمات کی کسر (NE/NT) اور حرکی توانائی (E)کے مابین گراف کھینچ کر بیان کیاجاسکتاہے۔ (شکل 4.8)۔ یہاں NE، حرکی توانائی Eوالے سالمات کی تعداد ہے اور NT سالمات کی کل تعداد ہے۔
گراف کی چوٹی اغلب ترین (most probabble) حرکی توانائی یعنی سالمات کی اعظم کسر کی حرکی توانائی کے نظیری ہوتاہے۔ اس توانائی سے کم یا زیادہ توانائی والے سالمات کی تعداد کم ہوتی ہے۔ جب درجہئ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے تو مخنی کی چوٹی زیادہ توانائی کی طرف کھسک جاتی ہے (شکل 4.9) اورمخنی چوڑا ہو جاتاہے یعنی دائیں طرف اس طرح پھیل جاتاہے تاکہ زیادہ توانائی والے سالمات کا تناسب زیادہ رہے۔مخنی کے تحت آنے والا رقبہ مستقل ہونا چاہئے کیونکہ ہر وقت کل احتمال ایک ہونا چاہیے۔ ہم Ea کی نشاندہی فیکس ویل بولٹز مین تقسیم مخنی پر کرسکتے ہیں۔
شکل 4.9 : شرح تعامل کے درجہ حرارت پر انحصار کو ظاہر کرنے والا انحنا
کسی شے کے درجہئ حرارت میں اضافہ ان سالمات کی کسر میں اضافہ کردیتاہے جو Ea سے زیادہ توانائی کے ساتھ ٹکراتے ہیں۔ ڈائیگرام سے یہ واضح ہے کہ (t+10) پر مخنی میں ایکٹیویشن توانائی سے زیادہ یا اس کے مساوی توانائی والے سالمات کی کسر کے ذریعہ دکھایا گیا رقبہ ہوجاتاہے، نتیجتاً شرح تعامل دوگنا ہوجاتاہے۔
آرہینس مساوات (4.18) میں فیکٹر
k=Ae-Ea/RT
سے زیادہ حرکی توانائی والے سالمات کی کسر کے نظیری ہوتاہے۔ مساوات (4.18) کے دونوں جانب لوگارتم لینے پر۔
Ink=-Ea/RT+InA
(4.19)
اسی طرح آرہینس مساوات (4.18) سے یہ پایا گیاہے کہ درجہئ حرارت میں اضافہ ایکٹیویشن توانائی میں کمی شرح تعامل میں اضافہ کا سبب ہوگی اور شرح مستقلہ میں قوت نمائی اضافہ ہوگا۔
Slope=-Ea/R
شکل 4.10 میں
اور خط قاطع InA =ہے۔ لہٰذا ان قدروں کا استعمال کرکے ہم Ea اور Aکی تحسیب کرسکتے ہیں۔
درجہ حرارت T1 پر، مساوات (4.19) مندجہ ذیل ہے۔
In k1=-Ea/RT1+InA (4.20)
درجۂ حرارت T2پرمساوات (4.19) مندرجہ ذیل ہے۔
(کیونکہ A کسی دیے ہوئے تامل کے لیے ایک مستقلہ ہے)
k1 اور k2 بالترتیب درجۂ حرارت T1 اور k2 پر شرح مستقلے ہیں۔(4.20) مساوات (4.21) میں سے کو گھٹانے پر
مثال 4.9
500k اور700kپر تعامل کے شرح مستقلے بالترتیب 0.025اور
ہیں۔ EaاورAقدریں معلوم کیجیے۔
مثال 4.10
600Kپر ایتھائل آیوڈائڈ کی تحلیل کے لیے فرسٹ آرڈر شرح مستقلہ

1ہے جس کی مساوات ذیل میں دی گئی ہے۔
(C2H5I(g) → C2H4 (g) + HI(g
اس کی ایکٹیویشن توانائی 209 kj mol ہے۔ 700 k پر تعامل کا شرح مستقلہ معلوم کیجیے۔
ہم جانتے ہیں کہ
حل
4.4.1 وسیط کا اثر
(Effect of Catalyst)
وسیط وہ شے ہے جو اپنے اندر کسی قسم کی مستقل کیمیائی تبدیلی کے بغیر تعامل کو تبدیل کردیتی ہے۔ مثال کے طور پر Mn O2 مندرجہ ذیل تعامل کو کٹیلائز کرکے اس کی شرح کو قابل لحاظ حد تک بڑھا دیتاہے۔
وسیط کے عمل کی تشریح انٹرمیڈیٹ کمپلیکس تھیوری کی بنیاد پر کی جاسکتی ہے اس کے نظریے کے مطابق ایک وسیط کیمیائی تعامل میں حصہ لے کر متعاملوں کے ساتھ عارضی بانڈ بناتاہے جس کے نتیجے میں انٹرمیڈیٹ کمپلیکس بنتاہے۔ اس کا عبوری وجود ہوتاہے اور یہ تحلیل ہوکر ماحصلات اور وسیط کی تشکیل کرتاہے۔