باب 2
میڈیا کے لیے لکھنا -II
میڈیاکے لیے لکھتے وقت جن پروگراموں میں اسکرپٹ کی ضرورت ہے ان میں تحریر کا طریقۂ کار، زبان، مدّت وغیرہ کا تعین، پروگرام کی نوعیت (فارمیٹ) اور سامعین / ناظرین (ٹارگیٹ آڈینس) کوذہن میں رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے ۔ ہر پروگرام کی زبان اس کے موضوع کے مطابق طے پاتی ہے۔ اسکرپٹ لکھتے وقت اس بات کا لحاظ رکھنا بھی ضروری ہے کہ پروگرام کس عمر ، علاقے اور کس سطح کے لوگوں کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
تحریر کا آسان، رواں اور عام فہم ہونا ضروری ہے۔ برقی میڈیا کی زبان پرنٹ میڈیا سے مختلف ہوتی ہے۔ اس کے لیے ایسے الفاظ کا انتخاب کیا جانا چاہیے جن کی ادائیگی بھی آسان ہو اور ترسیل اچھی طرح ہو جائے۔ میڈیا کو موضوعاتی اعتبار سے بنیادی طور پر دو حصوں صحافتی میڈیا اور تفریحی میڈیا میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ صحافتی میڈیا کی تحریر حقیقت پر مبنی ہو تی ہے اوراسے واقعاتی تناظر میں بیان کیا جاتا ہے۔ اخبار، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی خبریں اس کی زندہ مثالیں ہیں۔ تفریحی میڈیا کی تحریرمیں کسی حقیقی یا تخیل پر مبنی واقعے یا حادثے کو افسانوی اور ڈرامائی انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔تفریحی میڈیا میں فیچر فلم، سیریل،ریڈیو ڈراما،ٹیلی ڈراما، ڈاکیو ڈراما وغیرہ شامل ہیں۔
2.1 اسکرپٹ (ریڈیو، ٹیلی ویژن)
ریڈیواسکرپٹ لکھتے وقت تمام توجہ آوازوں یعنی الفاظ، موسیقی، ایفکٹس وغیرہ پر رہتی ہے۔ اس کے لیے اسکرپٹ لکھنا ٹی وی اسکرپٹ کے مقابلے قدرے آسان ہوتا ہے ۔ ٹی وی میں کئی فارمیٹ ایسے ہیں جن کے لیے اسکرپٹ لکھتے وقت یہ بھی بتانا ہوتا ہے کہ کردار کیمرے کے سامنے کیا ایکشن کریں گے ۔یعنی ٹی وی اسکرپٹ میں کردار کی زبان سے ادا ہونے والے الفاظ اورمکالمے ہی نہیں بلکہ ان کی حرکات و سکنات بھی تحریر کی جاتی ہیں۔
ریڈیو اور ٹی وی دونوں میں ڈاکیو ڈراما ایک ایسا فارمیٹ ہے جہاں کمنٹری کے ساتھ اسکرپٹ میں حرکات، حرکات کی نوعیت اور مکالمے سب کچھ لکھنا ہوتا ہے۔ریڈیو اور ٹی وی میں بھی اسکرپٹ موضوع اور فارمیٹ کے اعتبار سے بدل جاتا ہے اور ہر فارمیٹ کی الگ الگ تکنیک ہے جسے ذہن میں رکھ کر اسکرپٹ تیار کرنا ہوتا ہے۔
زبان وادب کی کسی بھی صنف میں لکھنے میں مہارت بہم پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس صنف کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کریں۔ اسی طرح اسکرپٹ لکھنے میں مہارت حاصل کرنے کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ اسکرپٹس کا مطالعہ سودمند ہوگا۔ یاد رکھیے کہ کسی ٹی۔وی۔سیریل کے لیے لکھے جانے والی اسکرپٹ کے تقاضے کچھ اور ہیں اور فلم کی اسکرپٹ کے تقاضے کچھ اور۔ گو دونوں میڈیم کے لئے جو اسکرپٹ تیار کی جائیگی ان میں بنیادی باتیں یکساں ہوں گی۔ تاہم تکنیکی اعتبار سے ان دونوں میں خاصا فرق ہوگا۔
ذیل میں این سی آر ٹی کی تیار کردہ آٹھویں جماعت کی کتاب ’اپنی زبان‘ سے ماخوذ، ممتاز مفتی کے ڈرامہ، ’مہمان‘ کے ایک حصّے کو اسکرپٹ نگاری کے فارم میں نمونے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اسکرپٹ نگاری کا نمونہ
سین نمبر: 1 / Indoor/ Day کردار : جمیل (شوہر) ثریا (بیوی) بدھو (نوکر)

سرگرمی 6.13
» بہت زیادہ لکھنے سے گریز
» طریقۂ کار Treatment
» کہانی کا بیان
» کردار اور مکالمے
» نظر ثانی
سرگرمی 6.14
ریڈیو/ٹی وی کی کسی خبر کو سامنے رکھیے اور ان دونوں کے بنیادی فرقی کا مختصر جائزہ کلاس میں پیش کیجیے۔
2.1.1 میڈیا کے لیے خبریں تیار کرنا
سرگرمی 6.15
اگر آپ کو ریڈیو/ٹی وی پر دس منٹ کی خبریں پیش کرنے کا موقع دیا جائے تو ایک اچھی نیوز ریڈر کے طور پر آپ یہ ذمہ داری کس طرح انجام دیں گے؟اپنے ساتھیوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں۔
2.1.2 ’خبر‘ کیا ہے؟
ان سوالوں کو چھے کاف کہا جاتا ہے :
» کیا؟ یعنی واقعہ کیا تھا جو پیش آیا؟
» کون؟ کس سے متعلق تھا یعنی وہ کون تھا جس کے ساتھ واقعہ پیش آیا۔
» کب؟ کب پیش آیا (وقت)۔
» کہاں؟ کہاں پیش آیا۔ جگہ کیا تھی۔ کیا مقام تھا وغیرہ۔
» کیوں؟ وجہ کیا تھی۔
» کیسے؟ وہ حالات کیا تھے جن میں واقعہ پیش آیا۔
خبریں کیسی ہی ہوں وہ خبرین ہوتی ہیں اور خبریں رہتی ہیں، جب ان خبروں کی بنیاد پر کچھ اور لکھا جاتا ہے، وہ اڈیٹوریل نوٹ ہو، کوئی مضمون ہو، کوئی افسانہ ہو، نظم ہو یا ڈراما،تب ادب اور صحافت کی بحث شروع ہوتی ہے۔
ادب اور صحافت میں دور کی نسبت ہے،مگر یہ دونوں نسبتیں ایک ہی شخص میں بخوبی جمع ہو سکتی ہیں اور اس کی تحریر میں نمایاں ہو سکتی ہیں۔
ــ رشید حسن خان
ریڈیو اور ٹی وی میں خبریں سنانے اور دکھانے کے دو مقبول طریقے ہیں :
2.1.3 ریڈیو نیوز بلیٹن
» زبان

بلیٹن لکھنا
بلیٹن پڑھنا
سرگرمی 6.16
ٹی وی کے کسی نیوز بلیٹن کو دیکھیے اور اس ضمن میں بنیادی نکات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اس نیوز بلیٹن کا جائزہ لیجیے اور کلاس میں ساتھیوں کے درمیان پیش کیجیے۔
» رپورٹنگ
سرگرمی 6.17
ٹی وی پروڈکشن کے کسی پروگرام کی روشنی میں اس کے بیانیہ اور مکالمہ کا جائزہ لیجیے اور اپنی کلاس میں پیش کیجیے۔
2.1.4ٹی وی نیوز بلیٹن

2.1.5 ٹی وی کے لیے خبروں کا انتخاب
2.1.6 ٹی وی نیوز ایڈیٹنگ
سرگرمی 6.18
ایک فلم اور ایک دستاویزی فلم کا انتخاب کیجیے۔ ان دونوں میں کیا بنیادی فرق ہے اسے ساتھیوں کے ساتھ پیش کیجیے۔
2.1.7 ٹی وی خبروں کی پیش کش
سرگرمی 6.19
کسی دستاویزی فلم کا انتخاب کیجیے اور اس میں بیانیہ کی تکنیک کا جائزہ لیجیے اور اپنی کلاس میں پیش کیجیے۔

2.2ٹیلی ویژن دستاویزی فلم Television Documentary
سرگرمی 6.20
ریڈیو یا ٹی وی کی کسی دستاویزی فلم کا انتخاب کیجیے اور اس کی تیاری کے ضمن میں جو بنیادی نکات درکار ہوتے ہیں، ان کی روشنی میں اس کا جائزہ لیجیے اور اسکول اسمبلی میں پیش کیجیے۔
2.3ڈاکیو ڈراما Docu Drama
سرگرمی 6.21
ڈاکیو ڈراما کی بنیادی خصوصیات کی روشنی میں ’’بھارت ایک کھوج‘‘ ٹی پروگرام اگر آپ نے کبھی دیکھا ہے تو اس کا جائزہ لیجیے۔

2.4 نیو میڈیا New Media


سرگرمی 6.22
نیو میڈیا، سوشل نیٹ ورک، فیس بک، ٹوئٹر، واٹس اپ، ڈیسک ٹاپ ، لیپ ٹاپ ، ٹیبلیٹ، ٹیلی پرنٹر وغیرہ برقی ذرائع ابلاگ کی اہمیت اور افادیت پر مختلف طلبا کی شمولیت کے ساتھ ایک مذاکرہ کیجیے۔

سرگرمی 6.23
اردو زبان و ادب کی تدریس و آموزش کو موثر و مفید بنانے کے لیے آپ سوشل نیٹ ورکنگ کی مختلف سائٹس کا استعمال کس طرح کریں گے۔ ساتھیوں سے تبادلۂ خیال کیجیے۔
| تکنیک | مقبول/عام طورپر استعمال ہونے والا آلہ | سافٹ ویئر/ایپلی کیشن | نمبر شمار |
| انٹرنیٹ | کمپیوٹر/ٹیبلیٹ/موبائل | فیس بک | 1 |
| انٹرنیٹ | ٹیبلیٹ/موبائل | ٹویٹر | 2 |
| انٹرنیٹ | کمپیوٹر/ٹیبلیٹ/موبائل | ای میل | 3 |
| انٹرنیٹ |
کمپیوٹر | بلاگ | 4 |
| انٹرنیٹ | کمپیوٹر/اسمارٹ فون | ایس ایم ایس (Bul)بلک | 5 |
| شیئرنگ ایپلیکیشن | موبائل،ٹیبلیٹ | شیئرنگ ایپس،بلوٹوتھ NET،(Bluetooth) | 6 |
| انٹرنیٹ | ٹیبلیٹ/موبائل/کمپیوٹر | (Messanger) پیام رساں | 7 |
| انٹرنیٹ | کمپیوٹر،موبائل | ای بک،ای پیپر،ای میگزین | 8 |
| انٹرنیٹ | موبائل/ٹیبلیٹ | جی پی ایس | 9 |
| انٹرنیٹ | کمپیوٹر/ٹیبلیٹ/موبائل | کلینڈر | 10 |
| انٹرنیٹ | ٹیبلیٹ/موبائل | ٹکٹنگ کمپیوٹر | 11 |
| انٹرنیٹ | موبائل/ٹیبلیٹ/کمپیوٹر | کمرشل ایپ | 12 |
| لین/انٹرنیٹ | کمپیوٹر/ٹیبلیٹ/موبائل/ٹیلی پرنٹر | خبررسانی | 13 |




