Skip to content

باب5 

 پروف ریڈنگ اور پریس کاپی

کسی دن منھ اندھیرے بیدار ہو جایئے اور چہل قدمی کے لیے شہر کی کسی سڑک پر نکل جایئے۔ آپ دیکھیں گے کہ شہر ابھی سو رہا ہے لیکن سائیکل پر سوار اخبار والے گھروں اور دفتروں میں اخبار پہنچانے کے لیے رواں دواں ہیں۔ آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور اٹھتا ہوگا کہ اخبار کتنی جلدی چھپ جاتا ہے کہ سورج کی کرنوں سے پہلے ہمارے گھروں میں پہنچ جاتا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اخبار  کی تیاری میں سینکڑوں افراد رات بھر لگے رہتے ہیں اور رات دو بجے کے قریب اخبار کی فائنل کاپی چھپنے کے لیے پریس بھیج دی جاتی ہے جسے ہم پریس کاپی کہتے ہیں۔ گویا پریس کاپی ہی چھپ کر اخبار کی صورت میں صبح سویرے ہمارے ہاتھوں میں ہوتی ہے۔

5.1  پریس کاپی

ہم جانتے ہیں کہ ایک اخبار کئی صفحات پر مشتمل ہوتا ہے۔ عام طور سے کسی اخبار میں صفحات کی تعداد 12   سے لے کر 30  تک ہو سکتی ہے۔ ضرورت کے مطابق صفحات کی تعداد میں کمی بیشی ممکن ہے۔ ضمیمہ (Supplement) کو شامل کر لیں تو بعض اخبارات میں صفحات کی تعداد 50 کے ہندسے کو بھی پار کر جاتی ہے۔ اخبار کے ہر صفحہ کا ایک ایڈیٹر ہوتا ہے جس پر اس صفحہ کی پریس کاپی تیار کرنے کی ذمّے داری ہوتی ہے۔ 

 ← اشتہارات 

 اخبار کی اصل آمدنی اشتہارات سے ہوتی ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ اخبار کا کوئی بھی صفحہ ایسا نہیں ہوتا جس میں اشتہارات نہیں ہوں۔ بغیر اشتہارات کے اخبار نکالنا تقریباً ناممکن ہے یا پھر اس کی قیمت بہت زیادہ رکھنی پڑے گی۔ 
پریس کاپی تیار کرنے کے پہلے مرحلے میں ہر صفحہ پر اشتہارات کے لیے جگہ مخصوص کر دی جاتی ہے۔ درجہ بند اشہارات کالموں میں شائع کیے جاتے ہیں۔ درجہ بند تصویری اشتہارات اور تصویری اشتہارات کی چوڑائی بھی ایک یا اس سے زیادہ کالم پر محیط ہوتی ہے۔ اشتہارات کے بعد صفحہ پر جو جگہ بچتی ہے، اُس میں خبریں وغیرہ چھاپی جاتی ہیں۔ عموماً اخبار کے اہم صفحات مثلاً صفحہ اوّل، ادارتی اور آپ ایڈ (opp-ed) صفحات وغیرہ پر 50   فیصدی سے زیادہ جگہ میں اشتہارات نہیں شائع کئے جاتے جب کہ کم اہم صفحے پر آدھے سے زیادہ صفحات اور کبھی کبھی پورے صفحہ پر اشتہارات شائع کیے جاتے ہیں۔ عموماً اشتہارات کی ترتیب اور ڈیزائننگ وغیرہ کے لیے اخبار میں علاحدہ شعبہ ہوتا ہے۔

← خبریں، رپورٹیں وغیرہ شامل کرنا

اشتہارات کے بعد ہر صفحہ پر جو جگہ بچتی ہے اس میں متعلقہ ایڈیٹر خبریں، تصاویر اور دیگر اسٹوری شامل کرتا ہے۔ یہاں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اخبار کے ہر صفحہ کی چوڑائی کو آٹھ کالموں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ متعلقہ ایڈیٹر، مدیر اعلیٰ سے مشورے کر کے یہ طے کرتا ہے کہ کون سی خبر لیڈ اسٹوری (Lead-Story) ہوگی اور اسے کتنے کالم میں پیش کرنا ہے۔ عموماً لیڈ اسٹوری کے ساتھ تصویر یا اعداد و شمار بھی شامل کیے جاتے ہیں۔ کس خبر یا مضمون پر ایک سرخی لگائی جائے گی یا پھر شہ سرخی اور ذیلی سرخی لگائی جائے گی، یہ فیصلہ بھی ایڈیٹر کرتا ہے۔ اس کے بعد باقی خبریں اہمیت اور ترجیحات کے مطابق اخبار میں جگہ پاتی ہیں۔
بعض دفعہ اخبار کے کسی خاص صفحہ پر 4 سے لے کر 6 کالموں میں اسٹوری شامل کی جاتی ہیں۔ اکثر ادارتی صفحہ پر یہ صورت نظر آتی ہے۔ اسی طرح اتوار کے روز اکثر اخبارات خصوصی ضمیمہ شائع کرتے ہیں جن میں پانچ یا چھے کالموں کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔ کسی خبر سےمتعلق اگر کوئی تصویر شائع کی جاتی ہے تو اس میں یہ کوشش ہوتی ہے کہ تصویر ایک یا اس سے زیادہ کالم کو مکمّل طور سے پُر کرے اور خبر کے ساتھ ہی منسلک ہو۔

 ← ڈیزائننگ اور اسٹائل

ہر اخبار کا منفرد انداز اور ڈیزائننگ کا مخصوص طریقہ ہوتا ہے۔ مثلاً بارڈر، تحریر کو تصویر سے جدا کرنے والی لائن، رنگوں کا استعمال، سرخیوں کی موٹائی اور فونٹ ، شہ سرخی اور ذیلی سرخی کی ترتیب، فی صفحہ کالموں کی تعداد وغیرہ کی بنیاد پر ہر اخبار دوسرے اخبار سے جدا نظر آنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر اخبار کی ڈیزائننگ اور انداز (Style) طے شدہ ہوتے ہیں اور پریس کاپی تیار کرتے وقت اسی کی پیروی کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر بعض اخبارات میں پہلے شہ سرخی اور پھر ذیلی سرخی کا اہتمام کیا جاتا ہے تو بعض اخبارات میں ذیلی سرخی پہلے لگائی جاتی ہے اور پھر شہ سرخی۔ بعض اخبار ہر صفحہ کی لیڈ اسٹوری کی شہ سرخی میں ایک دو لفظ کسی مخصوص رنگ میں چھاپتے ہیں۔ آئے دن اخبارات کو پُرکشش اور دیدہ زیب بنانے کے لیے نئے نئے تجربے کیے جا رہے ہیں۔

سرگرمی 8.12

اگر آپ کو کسی کتاب یا مضمون کا مسودہ پروف ریڈنگ کے لیے دیا جائے تو ا ٓپ اس کے لیے کیا طریقہ اختیار کریں گے؟

5.2  پروف ریڈنگ

5.2  پروف ریڈنگ

پروف ریڈنگ کسی مسّودے کی کتابت شدہ، ٹائپ شدہ یا کمپوز شدہ کاپی کا بغور مطالعہ کرنا اور اُن میں واقع ہونے والی خامیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کر کے انھیں درست کرنے کا کام ہے۔ پروف ریڈنگ میں املا، الفاظ اور جملے کی ساخت کی غلطیوں کی تصحیح کی جاتی ہے، نیز قواعد، اسلوب اور الفاظ کے استعمال پر بھی نظر رکھی جاتی ہے۔ پروف ریڈنگ میں رموز اوقاف پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ورنہ ان کے عدم استعمال یا غلط استعمال سے معنی کچھ کے کچھ ہو جاتے ہیں۔ بچپن سے اس ضمن میں ہم یہ مثال سنتے چلے آرہے ہیں :
روکو، مت جانے دو۔
روکو مت، جانے دو۔

9 

سرگرمی 8.13 

اخبار کے کسی ایک صفحے کی پریس کاپی تیار کیجیے۔ پریس کاپی تیار کرتے وقت صفحے کی ڈیزائننگ پر خاص توجہ دیجیے۔ اس سلسلے میں اردو و انگریزی کے مختلف اخبارات کے ڈیزائن اور سیٹنگ سے مدد لیجیے۔ اپنے صفحے میں اشتہارات، خبروں، تصاویر اور مختلف اسٹوری کو اس طرح سے شامل کریں کہ صفحہ دیدہ زیب اور دل کش لگے۔ خبروں کی اہمیت کے اعتبار سے پُرکشش شہ سرخیوں اور ذیلی سرخیوں کا انتخاب کیجیے۔

رموز اوقاف  Punctuation

وہ خاص علامتیں جو عبارت کو درست طور پر پڑھنے کے لیے لگائی جاتی ہیں، انھیں رموز اوقاف کہا جاتا ہے۔

(i)  ختمہ  ( ۔ )

وہ نشان جو جملہ مکمل ہونے پر لگایا جاتا ہے، اُسے ختمہ کہتے ہیں ۔ مثلاً

آج اولمپک کھیلوں کا افتتاح ہوگا۔

(ii)  سکتہ  ( ، )

دو یا دو سے زیادہ الفاظ یا فقروں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کے لیے یہ نشان استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ تھوڑا سا ٹھہرنے کی علامت ہے۔ مثلاً

 احمد، جمیل اور پرکاش تقریری مقابلے میں حصہ لیں گے۔

(iii)  وقفہ  ( ؛ )

سکتے سے ذرا زیادہ ٹھہرنا ہو تو وقفہ کا استعمال کرتے ہیں۔کسی بات کے بعد اگر یہ علامت آئے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ آگے اس سے متعلق تفصیل بیان کی جائے گی۔ مثلاً

خیر و شرکی جنگ؛ یہ جنگ ازل سے جاری ہے اور ابد تک یوں ہی جاری رہے گی۔ 

(iv)  رابطہ  ( : ) 

وہ نشان جو کسی بات کی تفصیل بیان کرنے سے پہلے یا پھر کسی شخص کے بیان کو اُس سے منسوب کرنے کے لیے لگاتے ہیں، اُسے رابطہ کہتے ہیں۔

نظم کی چار قسمیں ہیں : پابند نظم،  معّرا نظم،  آزاد نظم ،  نثری نظم 

ہم ورلڈ کپ جیت کرلائیں گے : دھونی

(v)  سوالیہ نشان  ( ؟ )

جب کسی جملے کا مقصد سوال پوچھنا ہو تب جملے کے آخر میں یہ نشان لگاتے ہیں۔

تمھارا نام کیا ہے؟ سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیں؟

آپ نے کھانا کھا لیا؟

(vi)  فجائیہ  ( ! )

 حیرت، تعجب، خوشی یا غم وغیرہ کو ظاہر کرنے کے لیے اس نشان کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی کو پکارنے یا مخاطب کرنے کے لیے بھی اس کا استعمال کرتے ہیں۔

کیا غضب کا موسم ہے! کتنا حسین منظر ہے!

آہ! یہ خبر بھی سننی تھی۔ دوستو! شام ہوئی، اب گھر چلیں۔

(vii)  واوین  ( ’’……‘‘ )

کسی کے بیان کو من و عن اُسی کے الفاظ میں نقل کرنا ہو تو پورے بیان کو واوین کے اندر لکھتے ہیں۔ کسی ناول، افسانے، ڈرامے وغیرہ کے نام کو بھی واوین میں لکھ کر ظاہر کیا جاتا ہے۔مثلاً
’’سچ تو یہ ہے کہ حکومتوں کے علاوہ کوئی بھی اپنی موجودہ ترقی سے مطمئن نہیں ہوتا۔‘‘ درویش نے کہا۔

’’فوٹوگرافر‘‘ قرۃ العین حیدر کا شاہکار افسانہ ہے۔

(viii)  قوسین   (             )

لفظ یا بات کی وضاحت، اضافی شکل، معنی یا دوسری زبان میں پیش کرنے کے لیے اس علامت کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً

ابراہیم عادل شاہ ثانی (دورِ حکومت : 1580-1627 )

ہم اکثر ٹیوشن (Tuition) کے لیے ساتھ جایا کرتے تھے۔

10 

 پروف ریڈنگ کا طریقۂ کار 

پروف ریڈنگ کے کئی طریقے ہیں۔ایک طریقہ یہ ہے کہ پروف ریڈر اصل متن کو سامنے رکھتا ہے اور پروف کاپی کو اس سے ملا کر پڑھتا ہے۔ دوسرا یہ کہ پروف ریڈر اصل متن کو سامنے نہیں رکھتا، بس کمپوز شدہ کاپی کا غور سے مطالعہ کرتا چلا جاتا ہے۔ اس طریقے میں خامی یہ ہے اگر اصل متن کی چند سطریں یا ایک دو جملے کمپوز ہونے سے رہ گئے ہیں، بہ ظاہر پروف کاپی میں جملے مربوط معلوم ہو رہے ہیں تو یہ کمی پکڑ میں نہیں آتی اور مواد اس کمی کے ساتھ ہی شائع ہو جاتا ہے۔ پروف ریڈنگ کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ دو پروف ریڈر ہوں ایک اصل متن کو بہ آواز بلند پڑھے اور دوسرا سننے کے ساتھ ساتھ خامیوں کو درست کرتا رہے۔ اس طریقے میں اُس پروف ریڈر کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں جس کے ہاتھ میں پروف کاپی ہے اور جو خامیوں کو درست کر رہا ہے۔ کیونکہ دوسری زبانوں کی طرح اردو میں بھی متعدد ایسے الفاظ ہیں جو سننے میں ایک جیسے ہیں لیکن ان کی املا یا ہجے مختلف ہیں،مثلاً ’ثواب‘ اور ’صواب‘ یا ’عام ‘ اور ’آم‘ وغیرہ۔ اس طریقے میں غلطیوں کے چھوٹ جانے کا امکان کم رہتا ہے اور مختصر وقت میں زیادہ کام ہو جاتا ہے۔ 

 پروف ریڈر کے اوصاف

کسی زمانے میں پروف ریڈر سے متعلق ہمارا یہ تصور تھا کہ جس طرح کا تب یا کمپوزر اصل متن کو دیکھ کر اس کی نقل تیار کرتا ہے اُسی طرح پروف ریڈر کا کام بھی یہ ہے کہ اصل متن سے کتابت شدہ یا کمپوز شدہ کاپی کا تقابل کرے۔ لیکن آج جب کہ یہ ایک پیشہ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور مختلف اداروں میں اس کی تعلیم اور تربیت کا نصاب رائج ہے؛ یہ سمجھا جاتا ہے کہ پروف ریڈر میں بھی بہت سی صلاحیتیں موجود ہونی چاہئیں۔ چنانچہ یہ توقع کی جاتی ہے کہ ایک اچھے پروف ریڈر کو مختلف علوم مثلاًسائنس، سماجیات اور ادب کی بنیادی معلومات ضرور ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ آرٹ، گرافکس اور  کمپیوٹر کے استعمال کے بارے میں بھی کسی حد تک علم رکھتا ہو تاکہ ڈیٹا، ٹیبل اور نقشے وغیرہ کی خامیوں کو سمجھ سکے۔ اردو کی حد تک زبان، قواعد، اصطلاحات، روز مرہ، محاورے اور کہاوتوں سے اس کی واقفیت ضرور ہونی چاہیے۔ اسی طرح اسے کلاسیکی نثر، املا اور رسمِ خط سے بھی آگاہی ہونی چاہیے۔ ایک اچھے پروف ریڈر کی خوبی یہ بھی ہے کہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ غلطیوں کو درست کر سکے۔

11

غور کرنے کی بات 

 ترجمے کے حوالے سے ’’متن اور مترجم‘‘ کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔
ایک اچھا مترجم ترجمے کو بہتر اور موثر بنانے کے لیے مختلف وسائل کو بروئے کار لاتا ہے جن میں لغت، فرہنگ، تھیسارس اور انسائیکلوپیڈیا کی خاص اہمیت ہے۔
ترجمے کے دوران لغت اور فرہنگ کی مدد سے ہم کسی لفظ کے معنی ومفاہیم بنیادی اور مطلوبہ زبان میں معلوم کرتے ہیں اور یہ طے کرتے ہیں کہ کون سا لفظ ترجمے کے لیے موزوں ترین ہے۔
تھیسارس کا بنیادی کام کسی لفظ کے مترادفات کی فراہمی ہے۔ 
انسائیکلو پیڈیا کی مدد سے ہم بعض الفاظ، اشخاص، دیومالائی، تاریخی اور تہذیبی کردار ومقامات وتصورات کے پس منظر سے واقف ہوجاتے ہیں جس سے ترجمے میں مدد ملتی ہے۔
مشینی ترجمہ ابھی ابتدائی دور میں ہے لیکن امید کی جاتی ہے کہ مستقبل قریب میں مشینی ترجمہ بہتر ہوجائے گا۔
مشینی ترجمہ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ بہت کم وقت میں ترجمہ ہوجاتا ہے لیکن خامی یہ ہے کہ ترجمے میں کافی غلطیاں رہ جاتی ہیں۔
ہر زبان کی مخصوص قواعدی اور لسانی ساخت ہوتی ہے۔ ترجمے کے دوران بنیادی زبان کی ساخت کو مطلوبہ زبان میں نہیں برتا جاسکتا ہے۔ مطلوبہ زبان میں جملوں کی ساخت بدل جاتی ہے۔
ایک لسانی خاندان کی زبانوں کے درمیان ترجمے کا عمل نسبتاً آسان ہوتا ہے۔
← ادارت کا بنیادی مقصد تحریر کی خامیوں کو دور کرکے زبان کو خوبصورت، تحریر کو موثر اور ترسیل کو بہتر بنانا ہے۔
شعروادب، ترجمہ اور میڈیا ان تینوں شعبوں میں ادارت کی خاص ضرورت پڑتی ہے۔
اخبار کی وہ کاپی جو چھپنے کے لیے پریس کو بھیجی جاتی ہے، اُسے ہم پریس کاپی کہتے ہیں۔


1213

9

8

مشق

مختلف وسائل ترجمے کے عمل میں کس طرح معاون ثابت ہوتے ہیں ؟ مثالوں کی مدد سے واضح کیجیے۔
مشینی ترجمے کی مشکلات ومسائل اور امکانات واصلاحات پر روشنی ڈالیے۔
3-     ترجمے کے عمل میں زبان کی ساخت سے واقفیت کیوں ضروری ہے؟ مثالوں سے واضح کیجیے۔
ادارت (Editing)  کی تعریف وتفہیم، اہمیت اور افادیت پر اظہارِ خیال کیجیے۔
کسی ادیب/ شاعر کو اپنی تخلیقات کی ادارت میں کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے؟
نیوز کاپی سے کیا مراد ہے؟ ایڈیٹنگ اور سب ایڈیٹنگ میں اس کی کیا اہمیت ہے؟
پریس کاپی کن مراحل سے گزر کر عوام تک پہنچتی ہے؟
پروف ریڈیٹنگ میں کن بنیادی نکات کو پیشِ نظر رکھنا ہوتا ہے؟
پروف ریڈنگ کے مختلف طریقوں پر مختصراً اظہارِ خیال کیجیے۔

فرہنگ   Glossary 

لفظ         معنی Word

ابلاغ Communication

ابہام مبہم، غیر واضح Ambiguity

اجزائے ترکیبی، عناصِر ترکیبی Formative parts/elements

احساسِ جمال خوب صورتی کا احساس Aesthatic sense

اختصار اور جامعیت Brevity and Comprehensiveness

ادارتی صفحہ Editorial Page

ادبی اصناف نثر و شاعری کی مختلف اقسام Literary Forms

ادبی اظہار Literary Expression

ادبی تحریر Literary Writing

ادبی فن پارہ کوئی ادبی حصہ Literary piece

ادراک تعقل، فہم، رسائی Cognition, Preception

استعارہ Metaphor

اسکرپٹ نگاری کسی فلم یا ڈرامہ وغیرہ کے لیے لکھی گئی تحریر Script Writing

اسلوب /طرزِ بیان/ طرز نگارش Way of Expression/ Style

المیہ و طربیہ Tragedy and Comedy

انبساط آفرینی خوشی پیدا کرنا Creation of Joy, Cheerfulness

انحراف برخلاف، انکار، پلٹ جانا، پھر جانا Deviation

ب

باز تخلیق دوبارہ تخلیق کی کوشش Recreation

باز رسی Feed back

بحر اور وزن Metre, Weighing of verse

برقی ذرائع ابلاغ Electronic Media

برقی لہر Electronic Wave

بصیرت آگاہی Wisdom

بعیداز قیاس Beyond Imagination
بنیادی زبان Source Language
بیانیہ Narration

پ

پلاٹ سے عاری Plotless
پیکر شکل و صورت، خاکہ Visage Form

ت

تخلیقی اظہار Creative Expression
تخلیقی جوہر Creative Substance
تخلیقی حِس کسی خیال کو نئی شکل میں پیش کرنے کی حِس Creative sense, Imagination
تخلیقیت Creativity
تخیّل کی سرگرمی خیال کا عمل Act of imagination
تخیّل خیال میں لانا Imagination
ترسیل کے وسائل بات کو پہنچانے کے ذرائع Means of communication
ترسیل متن Communication of Text
ترسیلِ خیال Communication of Thought
ترسیل، ابلاغ Communication
تشبیہ مشابہت، کسی ایک چیز کو دوسری چیز کے مشابہ بتانا Simile
تصویر کشی نقشہ کھینچنا Picturization
تصویری تسلسل کسی ایک منظر کا مسلسل ہونا Visual Continuity
تنّوع ، رنگا رنگی Diversity
تہذیبی تناظر Cultural Context

ٹ

ٹی وی نشریہ ٹی وی سے پیش کی جانے والی Telecasting

ث

 ثقافتی اقدار Cultural Values
ثقافتی دستاویز Cultural Document

ج

جائے وقوع واقع ہونے، پیش آنے کی جگہ Place of incident
جدّت و ندرت نیاپن Innovation, Newness and Rareness
جزئیات نگاری ایک ایک جزو کو پیش کرنا Highlighting Minutely

چ

چشم دید آنکھوں دیکھا Eye Witness
چُستی و برجستگی Dexterity and Befitting

ح

واقعیت و حقیقت Reality and Truthfulness
حِسِّ باصرہ دیکھنے کی قوت Sense of Seeing
حِسِّ سامعہ سننے کی قوت Sense of Listening
حِسِّ شامّہ سونگھنے کی قوت Sense of Smell

خ 

خطابت تقریری انداز Rhetoric, Eloquence
خوش آہنگی اچھی آواز Melodic
خیال کا ارتقا Development of Thought
خیالی دنیا Imaginary world

د

دستاویزی فلم Documentry
دورانیہ، مدّت کسی پروگرام کے لیے مختص کیا گیا وقت Duration

ذ

ذخیرۂ الفاظ Vocabulary
ذیلی سرخیاں Sub Headings

ر

رابطہ تکنیک Uplinking Technolgy
راوی روایت کرنے والا، نقل کرنے والا Narrator
رپورتاژ روداد Reportage
رموزِ اوقاف عبارت میں لگائے جانے والے مختلف اوقاف،
نشانات (جیسے ختم سکتہ، وقفۂ وغیرہ) Punctuation
رنگ و آہنگ انداز بیان Diction and Expression
روزنامچہ روزانہ کی باتوں پر مشتمل کتاب ، ڈائری Diary
ریڈیو نشریات ریڈیو سے پیش کیے جانے والے پروگرام Broadcasting

ز

زبان و بیان Language and Expression
زمان و مکان وقت اور جگہ Time and place
زیریں لہر Under Current

س

ساختیاتی نظام Structural System
سمعی و بصری ذرائع ابلاغ سننے اور دیکھنے سے متعلق ذرائع Audio and Visual Media

ش

شاعرانہ طرز ِ تحریر/ طرزِ نگارش Poetic Style
شہ سرخی Headline

ص

صحافت اخبار نویسی کا فن، خبرنگاری کا فن Journalism
صنعتیں/ شعری صنائع Poetic Device, Rhetorics
صنفِ سخن ادب و شاعری کی قسم Form of Literature/ Genere
صوتی آہنگ آواز کا اتار چڑھاؤ Vocal Diction
صوتی تسلسل کسی آواز کا مسلسل ہونا Audio Continuity

ض

ضمیمہ کسی اخبار رسالے یا کتاب یا شمارے کا
کوئی حصہ Supplement

ط

طبع آزمائی خیال کو زبانی یا تحریر شکل دینا Trial of Skills
طنزو مزاح وہ ادب جس میں طنز اور شوخی ہو Humour and Satire

ع

عالم سکون Tranquality
عالمی گاؤں Global Village
عروض وہ علم جس سے شعر کے وزن و بحر کو جانچا جاتا ہے Prosody
علامتی و تجریدی افسانہ Symbolic and Abstract Short Story
عوامی ذرائع ابلاغ نشرو اشاعت کے مختلف ذرائع Mass Media

غ

غنائی شاعری Melodious, Musical Poetry
غنائیت اچھی آواز Melodious

ف

فصیح و بلیغ کلام کا عمدہ اور حسب حال ہونا Eloquent
فنّی تنظیم فنی نظم و ترتیب Artistic arrangement
فوق فطرت /مافوق الفطرت Super natural

ق

قاری پڑھنے والا Reader
قدرِ مشترک وہ خوبی جو سب میں شامل ہو Common value
قواعد زبان کی حرف و نحو Grammer

ک

کتابت Composing

ل

لغت Dictionary
لغوی معنی Lexical Meaning
لفظیات و اصطلاح Terminology
لوک ادب Folk Literature

م

 ماخوذ Derived
مبالغہ کسی بات کا بڑھا چڑھا کر بیان Exaggeration
مترجم Translator
 متن کسی فن پارہ کی اصل تحریر Text
مجازی زبان غیر حقیقی زبان Figurative, Metaphoric Language
محاضراتی روزنامچہ یادداشت پر مبنی واقعات Memoir
محرّک Inspirational
مختصر پیغام رسانی Short Message Service - SMS
 مدیر Editor
مربوط و منظّم Compact
مرقع کشی Drawing Picture
مرکزی خیال Central idea
مطلوبہ زبان Target Language
معنویت بامعنی ہونا Meaningfulness / Significance
معنی خیز پُرمعنی Meaningful
منطق اور دلیل سوچ سمجھ اور معقول وجہ Logic and Reason
منطقی انجام Logical end
منظر نگاری منظر کو پیش کرنا Scene Visualisation, Depiction

ن

ناظرین دیکھنے والے Viewers
نامہ نگار Correspondent
نقطۂ آغاز ابتدائی بات / شروعات Starting point
نقطۂ عروج Climax
نقطۂ نظر دیکھنے یا سوچنے کا انداز Point of view

و

واحد غائب IIIrd person singular
واحد متکلّم 1st person singular
وسط کا مرحلہ درمیانی حصہ Mid point
وضاحت و صراحت کھول کر واضح و صاف بیان کرنا Explanation and Clarity
وقفہ Pause

ہ

ہتک آمیز بے عزتی سے Libel
ہم احساسی دوسرے کے احساس میں شریک ہونا Empathy