اکائی I
باب 2
نقل مکانی اقسام ، اسباب اور نتائج

’’سر زمین ِ ہند پر اقوامِ عالم کے فرؔاق
کارواں بستےگئے، ہندوستاں بنتا گیا‘‘
ہندوستانی نقل مکانی
نقل مکانی(Migration)
سرگرمی

نقل مکانی کے بہاؤ (Streams of Migration)
سرگرمی

مکانی تنوع اورہجرت
(Spatial Variation in Migration)

سرگرمی
جدول:2.1 ہندوستان میں پڑوسی ممالک سے آئے نوآبادکار پچھلی جائے سکونت کی بنیاد پر ، 2001
| ممالک(%) | نو آبادکاروں کی تعداد | کل نو آبادکاروں کا فی صد |
| کل عالمی ہجرت پڑوسی ممالک سےآئے مہاجر افغانستان بنگلہ دیش بھوٹان چین میانمار نیپال |
5,155,423 49,18,266 9,194 30,84,826 8,337 23,721 49,086 5,96,696 9,97,106 149,300 |
100 95.5 0.2 59.8 0.2 0.5 1.0 11.6 19.3 2.9 |

سرگرمی
نقل مکانی کی وجوہات
( Causes of Migration)
میگھالیہ میں عورتوں کی شادی کا قانون الگ کیوں ہے؟
اس کے برخلاف ملک میں شادی کی وجہ سے مردوں کی نقل مکانی صرف 2فی صد ہی ہے۔
نقل مکانی کے نتائج
(Consequences of Migration)
نقل مکانی جگہوں کے اعتبار سے مناسب مواقع کی غیر مساوی تقسیم کا نتیجہ ہے۔ لوگوں میں کم مناسب مواقع والے اورکم محفوظ جگہوں سے بہتر مواقع والے اورزیادہ محفوظ جگہوں پر جانے کا رجحان ہوتا ہے۔ نقل مکانی کی وجہ سے اُن علاقوں پر جہاں سے لوگ ہجرت کرتے ہیں اور اُن علاقوں کو بھی جہاں لوگ ہجرت کرتے ہیں ، فائدہ اورنقصان دونو ں ہوتے ہیں۔ نقل مکانی کا انجام معاشی،سماجی ، ثقافتی ، سیاسی اور آبادکاری کی شکل میں سامنے آتاہے۔
معاشی نتائج(Economic Consequences)
جن مقامات سے ہجرت کی جاتی ہے ان کے لیے سب سے بڑا فائدہ نقل مکانی کرنے والوں کے ذریعہ بھیجاگیا زرمبادلہ ہے۔ بین الاقوامی مہاجروں کے ذریعہ بھیجی گئی رقم بیرونی زرِ مبادلہ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ 2002 میں ہندوستان نے بین الاقوامی مہاجروں کے ذریعہ 110کھرب امریکی ڈالر حاصل کیے۔ پنجاب، کیرالہ اور تمل ناڈو اپنے بین الاقوامی مہاجرین کے ذریعہ کافی بڑی رقم حاصل کرتے ہیں ۔ بین الاقوامی مہاجرین کے مقابلہ میں اندرونی مہاجرین کے ذریعہ بھیجی گئی رقم گوکہ بہت کم ہوتی ہے تاہم یہی رقم مخرجی علاقے کی معاشی حالات کی سدھار میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں کے ذریعہ بھیجی گئی رقم کا استعمال عام طور پر کھانے، قرض کی ادائیگی ، علاج و معالجہ، شادی ، بچوں کی تعلیم ،زراعت کی ضروریات ، مکان کی تعمیر وغیرہ کے لیے کیا جاتا ہے۔ بہار،اُترپردیش ، اُڑیسہ ، آندھراپردیش ، ہماچل پردیش وغیرہ کے ہزاروں غریب خاندانوںکی معیشت کے لیے یہ رقم دوران خون کا کام کرتی ہے۔ مشرقی اترپردیش ، بہار، مدھیہ پردیش ، اور اُڑیسہ کے دیہی علاقوں سے پنجاب، ہریانہ، اور مغربی اترپردیش کے دیہی علاقوںمیں نقل مکانی نے زراعت کی ترقی سے متعلق سبز انقلاب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اس کے علاوہ غیر ضابطی نقل مکانی نے ہندوستان کے بڑے شہروں میں اضافی بھیڑ کو بڑھاوا دیا ہے۔ مہاراشٹر،گجرات ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور دہلی جیسے صنعتی طور پر ترقی یافتہ ریاستوں میں گندی بستیوں (Slum) کا وجود ملک میں غیرضابطی نقل مکانی کے منفی پہلو کواُجاگر کرتا ہے۔
کیا آپ نقل مکانی کے کچھ مثبت اور منفی اثرات بتا سکتے ہیں ؟
آبادیاتی نتائج
(Demographic Consequences)
نقل مکانی سے ملک کے اندر آبادی کی تقسیم نو ہوتی ہے۔گاؤں سے شہر کی ہجرت شہروں کی آبادی میںاضافہ کی اہم وجہ ہے۔ گاؤں کے نوجوانوں اور ہنر مند لوگوں کے ہجرت کرنے کی وجہ سے گاؤں کے آبادیاتی ڈھانچہ پر ایک منفی اثر پڑتا ہے۔ اگرچہ اترا کھنڈ ، راجستھان ، مدھیہ پردیش اور مشرقی مہاراشٹرا سے ہونے والی خروج نقل مکانی نے اِن ریاستوں کی عمر اورجنسی ڈھانچہ کا توازن بگاڑ دیا ہے۔ ایسی ہی دشواریاں ان ریاستوں میں بھی ہوگئی ہیں جہاں لوگ نقل مکانی کرکے آتے ہیں ۔ خروجی اور دخولی علاقوں میں جنسی ڈھانچہ کے غیر متوازن ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟
سماجی نتائج(Social Consequences)
نقل مکانی کرنے والے سماجی تبدیلی کے ایک کارکن کے طورپر کام کرتے ہیں۔ نئی صنعتی معلومات ، خاندانی منصوبہ بندی ، تعلیم نسواں وغیرہ سے متعلق نئی معلومات ، شہرسے گاؤں کی نقل مکانی کرنے والوں کے ذریعہ گاؤں کو پہنچتی ہیں۔
نقل مکانی سے مختلف تہذیب و تمد ن کے لوگوں کاآپسی میل جول پیدا ہوتا ہے۔ یہ ایک گنگا جمنی تہذیب کے بننے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں میں تنگ نظری کو ختم کرتا ہے اور لوگوں کے ذہنی دائرے کو وسیع کرتاہے۔ لیکن اس کے منفی اثرات بھی ہیں ۔ مثال کے طور پر گمنامی ایک اہم منفیت ہے جو ایک سماجی خلا پیدا کرتا ہے۔ جس سے لوگوں میں بددلی پیدا ہوتی ہے۔ نتیجتاً ایسے لوگ غیر سماجی کام جیسے نشے کی عادت اوردیگر جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں اور غیر سماجی عناصر کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔

ماحولیاتی نتائج
(Environmental Consequences)
گاؤں سے شہر کی ہجرت کی وجہ سے شہروں کے موجودہ طبعی اورسماجی ذرائع پر غیرمعمولی دباؤ پڑتا ہے۔نتیجتاً شہروں کا غیرمنصوبہ بند پھیلاؤہوتا ہے اور جھگی جھوپڑیاںو گنجان بستیا ں وجود میں آتی ہیں ۔اس کے علاوہ، قدرتی وسائل کے استحصال کی وجہ سے شہری علاقوںمیں زیرزمین پانی کی سطح میں گراوٹ ،ہوا کی آلودگی،گندے پانی کو ٹھکانے لگانا ، ٹھوس کچرے کا بندوبست جیسی دشواریاں عام ہوچکی ہیں۔
دیگر نتائج(Others)
نقل مکانی عورتوں کی حیثیت (شادی کی وجہ سے نقل مکانی کو چھوڑ کر) پر بالواسطہ اور بلاواسطہ دونوںہی طرح سے اثرڈالتا ہے۔ گاؤںسے بالخصوص مردوں کے ہجرت کرنے کی وجہ سے خواتین پر جسمانی اور ذہنی دباؤ کافی بڑھ جاتا ہے۔ تعلیم یاروزگارکے لیے عورتوں کا نقل مکانی کرنا اُن کی خود مختاری اور معیشت میں اُن کی اہمیت کو بڑھا دیتا ہے۔ ساتھ ہی اُن کو غیر محفوظ بھی بنادیتا ہے۔
اگر چہ نقل مکانی کرنے والوں کے ذریعہ بھیجی گئی رقم ان علاقوں کے لیے جہاں سے انھوں نے ہجرت کی تھی فائدہ پہنچاتی ہے۔ لیکن دوسری طرف انسانی وسائل خاص کر ہنر مند اور ماہر لوگوں کی کمی ہونانقصان کا باعث بھی ہے۔اعلیٰ ذہنوں کا بازار صحیح معنوں میں جہانی بازار بن گیا ہے اور متحرک صنعتی معاشیات پسماندہ علاقوں سے تربیت یافتہ پیشہ وروں کو بڑی تعداد میں نوکری دے رہے ہیں اس کا نتیجہ یہ ہوتاہے کہ اُن علاقوں میں جہاں سے نقل مکانی ہوتی ہے پسماندگی اور بڑھ جاتی ہے۔

مشقیں
-1 نیچے دیے گئے چار جوابات میں سے صحیح جواب کا انتخاب کیجیے۔
(i) مندرجہ ذیل میں سے کون سی وجہ ہندوستان میں مردوں کی نقل مکانی کی اہم ترین وجہ ہے؟
(a) تعلیم (b) تجارت
(c) کام اور روزگار (d) شادی
-ii مندرجہ ذیل میں سے کس ریاست میں سب سے زیادہ مہاجر آتے ہیں ؟
(a) اُترپردیش (b) دہلی
(c) مہاراشٹرا (d) بہار
(iii) ہندوستان میں مندجہ ذیل میں سے نقل مکانی کس طرح کے مردوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے؟
(a) گاؤں سے گاؤں (b) گاؤں سے شہر
(c) شہرسے گاؤں (d) شہرسے شہر
(iv) مندجہ ذیل میں کس شہر ی گچھے میں نقل مکانی کرنے والی آبادی کا حصہ سب سے زیادہ ہے؟
(a) ممبئی گچھا (b) دہلی گچھا
(c) بنگالورو گچھا (d) چنئی گچھا
2۔ مندرجہ ذیل سوالات کے جواب تقریباً 30الفاظ میں دیجیے۔
(i) تاحیات مہاجروں اور پچھلی جائے سکونت کے اعتبار سے مہاجروں میں فرق بتائے۔
(ii) عورتوں اور مردوں کی ہجرت کی خصوصی وجوہات کی پہچان کریں۔
(iii) گاؤں سے شہرکی نقل مکانی کا مقام آغازاور منزل مقصود کے عمروجنسی ڈھانچہ پر کیا اثر پڑتا ہے؟
3۔ مندرجہ ذیل سوالات کے جواب 150الفاظ میں دیجیے۔
(i) ہندوستان میں بین الاقوامی ہجرت کے نتائج کا تجزیہ کریں ؟
(ii) نقل مکانی کے سماجی اور آبادیاتی نتائج کیا ہیں؟