باب2
برق سکونی مضمر اورصلاحیت
(ELECTROSTATIC POTENTIAL AND CAPACITANCE)
2.1 تعارف(INTRODUCTION)


دوسرے الفاظ میں‘ ہمیں وہ نقطہ منتخب کرنے کی آزادی ہے ; جہاں وضعی توانائی صفرہے۔ ایک سہل انتخاب یہ ہے کہ برق۔سکونی وضعی توانائی کولاانتہا(infinity) پرصفرماناجائے۔ اس انتخاب کے ساتھ‘ اگرہم نقطہ R کولاانتہاپرمان لیں‘ تومساوات(2.2) سے حاصل ہوتاہے:
WæP =U -P Uæ =U P (2.3)

کاؤنٹ الے سینڈرو وولٹا (1745'-1827)
(Count Alessandro Volta)
اٹلی کے طبیعیات داں‘ یاویامیں پروفیسر‘نے ثابت کیاکہ1737-1798 میں لوئی گئی گالوانی(Lvigi galvani) نے مینڈک کے عضلاتی بافتوں (Musltissues) کوغیریکساں دھاتوں کے ساتھ تماس میں لاکرکیے گئے تجربوں کے ذریعے حیوانی برق کاجومشاہدہ کیاتھا، اس کی وجہ حیوانی بافتوں کی کوئی مخصوص خاصیت نہیں تھی بلکہ جب بھی کسی گیلے جسم کودوغیریکساں دھاتوں کے درمیان ملفوف(Sandwich) کیاجاتاہے تویہ برق پیداہوتی ہے۔ اسی دریافت نے ان کی رہنمائی پہلا وولٹائی ڈھیر(Voltaic Pile) یابیٹری بنانے تک کی جوکارڈ بورڈ (برق باشہ) کی بہت سی گیلی قرصوں (Discs) پرمشتمل تھا‘ جنمیں دھات کی قرصوں کے درمیان ملفوف کیاگیاتھا(برقیرے)۔
2.2 برق سکونی مضمر(Electrostatic Potential)

شکل 2.2 : کسی بھی دی ہوئی چارج تشکیل کی وجہ سے پیداہونے والے برقی میدان کے ذریعے ایک ٹیسٹ چارج پرکیاگیاکام راستے کے غیرتابع ہے اورصرف اس کے آغازی اوراختتامی نقاط کے تابع ہے۔
لامتناہی قلیل ٹیسٹ چارج
کرناچاہیے اورپھرنسبت
قوت کے مساوی اورمخالف ہونا

شکل 2.3: چارج Q (Q > 0) کی دفاعی قوت کے خلاف ایک اکائی مثبت ٹیسٹ چارج کو لاانتہا سے نقطہ p تک لانے میں کیا گیا کام۔
2.3 ایک نقطہ چارج کی وجہ سے مضمر
( Potential due to a Point Charge)



شکل2:4 ایک نقطہ چارج Q کے لیے مضمرV کی r کے ساتھ
کی اکائیوں میں[ تبدیلی (نیلامخنی) اوربرقی میدان کی r کے ساتھ
کی اکائیوں میں[ تبدیلی (کالامنخمی)
مثال 2.1
2:4 ایک برقی دوقطبی کی وجہ سے مضمر
(Potential due to a Point Charge)

شکل2:5 : ایک دوقطبی کی وجہ سے مضمرکی تحسیب میں شامل مقداریں۔





میں مضمرصفرہے۔2.5 چارجوں کے ایک نظام کی وجہ سے مضمر
(Potential due to a System of Charges)

شکل2.6 : ایک نقطہ پرچارجوں کے ایک نظام کی وجہ سے مضمر‘انفرادی چارجوں کی وجہ سے مضمرات کاحاصل جمع ہے۔

مثال 2.2 :
کے دوچارج ایک دوسرے سے 15cm کے فاصلے پررکھّے ہیں۔ ان دونوں چارجوں کوملانے والے خط کے کس نقطے پربرقی مضمرصفر ہے؟ لاانتہاپر مضمرکوصفرمانئے۔
حل: ہم مثبت چارج کے مقام پرمبداO فرض کرلیتے ہیں۔ ان دونوں چارجوں کوملانے والے خط کو-x محورمان لیتے ہیں ۔ اورمنفی چارج کومبدے کے دائیں جانب مان لیتے ہیں۔ (شکل2.7 )

شکل2.7
غرض کیجیے–x'P محورپروہ مطلوبہ نقطہ ہے ‘ جہاں مضمرصفرہے ۔ اگرP کا–x کوآرڈی نیٹx ہے‘ توظاہرہے کہ x مثبت ہوگا۔ (ایسا کوئی امکان نہیں ہے کہx < 0 کے لیے دونوں چارجوں کی وجہ سے مضمرات کاحاصل جمع صفرہو)۔ اگرx ، O اورA کے درمیان ہے‘ توہمارے پاس ہے
جہاں x سینٹی میٹر میں ہے۔
![]()
جس سے حاصل ہوتا ہے:x=9cm
اگرx‘ بڑھائے ہوئے خطOA پرہے‘تومطلوبہ شرط ہے
![]()
جس سے حاصل ہوتا:x=45 cm
اس لیے‘ برقی مضمر‘مثبت چارج سے ‘ منفی چارج کی جانب‘9cm اور45 cm فاصلے پر‘صفرہے۔ نوٹ کریں کہ تحسیب میں استعمال کیاگیامضمرکافارمولاتب ہی استعمال کیاجاسکتاہے جب لاانتہا پرمضمرکوصفرمنتخب کیاجائے۔
مثال2:3 : 2.8(a) اور2.8(b)شکلوں میں‘ بالترتیب‘ایک مثبت چارج اورایک منفی چارج کے میدانی خطوط دکھائے گئے ہیں۔

مشکل2.8
(a) مضمر فرق: VB-VAاورVP-VQ کی علامتیں بتائیے
(b) نقاطQ اورP ‘ A اورB کے درمیان ایک قلیل مقدارکے منفی چارج کے مضمرتوانائی فرق کی علامت بتائیے۔
(c) Q سے P تک ایک قلیل مثبت چارج کولے جانے میں میدان کے ذریعے کیے گئے کام کی علامت بتائیے۔
(d) B سے Aتک ایک قلیل منفی چارج کولے جانے میں‘باہری ایجنسی کے ذریعے کیے گئے کام کی علامت بتائیے۔
حل:
(a) کیونکہ
مثبت ہے۔
(b) ایک قلیل منفی چارج ‘مثبت چارج کی جانب کشش ہوگا۔ یہ منفی چارج مقابلتاً زیادہ مضمرتوانائی سے مقابلتاً کم مضمر توانائی کی طرف حرکت کرتا ہے۔ اس لیے P اور Q کے درمیان ایک قلیل منفی چارج کے مضمرتوانائی فرق کی علامت مثبت ہوگی۔
اسی طرحا
س لیے مضمرتوانائی فرق کی علامت مثبت ہے۔
(c) Q سے P تک‘ ایک قلیل مثبت چارج کولے جانے میں ‘ ایک باہری ایجنسی کوبرقی میدان کے خلاف کام کرناہوگا۔ اس لیے برقی میدان کے ذریعے کیاگیاکام منفی ہوگا۔
(d) B سے A تک‘ ایک منفی چارج کولے جانے میں ،باہری ایجنسی کے ذریعے کام کیاجائے گا۔ یہ مثبت ہے۔
(e) منفی چارج پردفع کی قوت کی وجہ سے رفتارکم ہوتی ہے اوراس لیے B سے Aتک جانے میں حرکی توانائی کم ہوتی ہے۔
2.6 مساوی مضمرسطحیں(Equipotential Surfaces)

شکل 2.9 : ایک واحدچارج q کے لیے(a) مساوی مضمر سطحیں وہ کردی سطحیں ہیں‘ جن کا مرکزچارج ہو‘ اور(b) برقی میدانی خطوط‘نصف قطری ہیں‘ جوچارج سے شروع ہوتے ہیں، اگرq>0

شکل 2:10 : ایک ہمواربرقی میدان کے لیے مساوی مضمرسطحیں
ایک ہمواربرقی میدان کے لیے، جوفرض کیجیےx –محورکی جانب ہے ‘ مساوی مضمرسطحیں وہ مستوی ہیں جوx- محور پرعمودہیں‘
یعنی کہ وہ مستوی جوy-z مستوی کے متوازی ہیں(شکل2:10 )۔ (a) ایک دوقطبی اور(b) دومتماثل مثبت چارجوں‘کے لیے مساوی مضمرسطحیں‘شکل 2:11 میں دکھائی گئی ہیں۔

شکل 2.11 (a) ایک دوقطبی کے لیے (b ) دومتماثل مثبت چارجوں کے لیے کچھ مساوی مضمرسطحیں
2.6.1 میدان اورمضمرمیں رشتہ
( Relation between field and potential)

شکل 2:12 : مضمرسے میدان کی جانب
2:7 چارجوں کے ایک نظام کی وضعی توانائی
(Potential Energy of a System of Charges)


شکل 2:13 : چارجوں q1اورq2 کے ایک نظام کی وضعی توانائی‘چارجوں کے حاصل ضرب کے راست متناسب اورچارجوں کے درمیان فاصلے کے معکوس متناسب ہے۔





شکل2.14 : تین چارجوں کے ایک نظام کی وضعی توانائی مساوات(2.26) سے دی جاتی ہے اس مساوات میں استعمال ہوئی علامتیں شکل میں دکھائی گئی ہیں۔
مثال2.4 : ضلعd کے ایک مربعABCD کے چاروں کونوں پرایک ایک چارج اس طرح رکھّاگیاہے‘ جیساکہ شکل2.15 میں دکھایاگیاہے۔(a) یہ ترتیب حاصل کرنے کے لیے درکارکام معلوم کیجیے۔ (b)ایک چارجqoمربع کے مرکزE پرلایاجاتاہے۔جب کہ چاروں چارج اپنے اپنے کونوں پرقائم رکھّے جاتے ہیں۔ ایساکرنے میں کتنااضافی کام کرناہوگا؟۔

شکل 2.15
حل:
(a) کیونکہ کیاگیاکام چارجوں کی آخری تشکیل کے تابع ہے‘ اس کے تابع نہیں ہے کہ چارجوں کوکس طرح اس تشکیل میں یکجاکیاگیاہے‘ اس لیے ہم چارجوں کی دی ہوئی تشکیل،یعنی انہیں D.C.B.A پررکھنے میں مندرجہ ذیل طریقے سے حاصل کرنے میں کیا گیا کام معلوم کرتے ہیں۔ فرض کیجیے کہ سب سے پہلے چارج+q،Aپرلایاجاتاہے اورپھر‘بالترتیب–q ،Bپر+q ،Cپراور–q،D پرلائے جاتے ہیں۔ درکارکل کام مندرجہ ذیل اقدامات میں تحسیب کیا جاسکتاہے۔
(i) چارج+qکوA پرلانے میں کیاگیاکام‘جب کہیں کوئی اورچارج موجودنہیں ہے: یہ صفرہے
(ii) چارج–q کوB پرلانے میں کیاگیاکام،جب A +qپرہے۔ یہ دیاجاتاہے:
(A پر+qکی وجہ سے B' پربرقی سکونی مضمر) x (B پرچارج)

(iii) چارج +q کوC پرلانے میں کیاگیاکام‘ جب +q ،A پرہے اور–q ،Bپر ہے، یہ دیاجاتاہے:
(A اور B پرچارجوں کی وجہ سے c پر مضمر)Cx پرچارج

(iv) –q کوD پر لانے میں کیاگیاکام‘جبکہ+q ، A پراور –q ،Bپر اور +q، c پر ہیں‘ دیاجاتاہے:
(B,A اورـC پرچارجوں کی وجہ سے D پرمضمر)x (D پرچارج)

اقدامات(iii)' (ii)' (i) اور (iv) میں کیے گیے کام کوجمع کیجیے۔ درکارکل کام ہے:

کیاگیاکام صرف چارجوں کی آخری تشکیل کے تابع ہے اوراس کے تابع نہیں ہے کہ انہیں کیسے یکجا کیاگیاہے۔ تعریف کے مطابق،یہ چارجوں کی کل برق۔سکونی توانائی ہے۔
} طالب علم یہی کام؍توانائی،چارجوں کوکسی بھی ترتیب میں لے کر‘تحسیب کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں اورخودکومطمئن کرسکتے ہیں کہ کل توانائی یکساں رہتی ہے{
(b) چارج
کونقطہ E پر لانے میں کیاگیازائدکام‘جبکہ"C'B'A اورD پردیے ہویے چارج موجودہیں‘ (C'B'A اورDپرچارجوں کی وجہ سے E پرمضمر)
ظاہرہے کہEپربرق سکونی مضمر صفرہوگا، کیونکہ A اورC پرچارجوں کی وجہ سے مضمر کی‘ B اور D پرچارجوں کی وجہ سے مضمرسے تنسیخ ہوجائے گی۔ اس لیے نقطہEپرکسی بھی چارج کولانے میں کوئی کام درکارنہیں ہوگا۔
2.8 ایک باہری میدان میں وضعی توانائی
(Potential Energy in an External Field)
2.8.2 ایک باہری میدان میں دوچارجوں کے ایک نظام کی وضعی توانائی(
Potential energy of a system of two charges in an external field


مثال2.5
(a) دوچارجوں
۔‘ جوبالترتیب(–9 cm, 0, 0) اور(9 cm, 0, 0) پررکھے ہوئے ہیں‘ کے نظام کی برق سکونی وضعی توانائی معلوم کیجیے (کوئی باہری برقی میدان نہیں ہے )۔
(b) دونوں چارجوں کوایک دوسرے سے لامتناہی فاصلے پرلے جانے میں کتناکام درکارہوگا؟
میں رکھ دیاجاتاہے۔ اب اس تشکیل کی برق-سکونی توانائی کیاہوگی؟
حل
(c) دونوں چارجوں کی باہم عمل توانائی (Mutual interaction energy) غیرتبدیل شدہ رہتی ہے۔ اس کے علاوہ‘ دونوں چارجوں کے باہری میدان سے باہم عمل کی توانائی بھی ہے ۔ ہم پاتے ہیں۔

اور کل برقی۔سکونی توانائی ہے

2:8.3 ایک باہری میدان میں ایک دوقطبہ کی وضعی توانائی
Potential energy of a dipole in an external field



شکل2.16 : ایک دوقطبہ کی ایک باہری میدان میں وضعی توانائی


مثال2.6 ایک شے کے ایک مالیکیول کا،عددی مقدارcn10 29کامستقل دوقطبی معیاراثر(Dipole moment) ہے۔ اس شے کے ایک مول(Mole) کی،
106Vm1عددی قدرکے طاقت وربرق سکونی میدان کولگاکرتقطیب (Polarisation) کی جاتی ہے۔(کم درجہ حرارت پر) میدان کی سمت یکایک60oکے زاویے سے تبدیل کردی جاتی ہے ۔ شے کے ذریعے اپنے دوقطبیوں کومیدان کی نئی سمت کی جانب کرنے میں خارج کی جانے والی حرارت کاتخمینہ لگائیے۔ آسانی کے لیے مان لیجیے کہ نمونے کی%100 تقطیب ہوئی ہے۔
حل: یہاں10-29cm= ہرایک مالیکول کادوقطبی معیاراثر
کیونکہ شے کے امول میں6x10 23 مالیکیول ہوتے ہیں
P= 6 X10 23 X-29،تمام مالیکولوں کاکل دوقطبی معیاراثر
6X 10-6 CM=
U1 = -PE cos θ=-6x10-6X106 cos o0= - 6J آغازی وضعی توانائی
Uf=-6x10-6x106x106 cos 600 =- 3J اختتامی وضعی توانائی (جبθ= 60O
3J-(-6)=3J =- وضعی توانائی میں تبدیلی
اس طرح،وضعی توانائی کازیاں ہوتاہے۔ یہی وہ توانائی ہوگی جوشے کے ذریعے،اپنے دوقطبیوں کومیدان کی نئی سمت کی جانب کرنے میں،حرارت کی شکل میں خارج ہوتی ہے۔
2.9 موصلوں کی برق۔ سکونیات(Electrostatics of Conductors)
1 ۔ ایک موصل کے اندر، برق سکوتی میدان صفرہوتاہے:
2 ۔ ایک چارج شدہ موصل کی سطح پر، برقی میدان، ہرنقطہ پرسطح کے عمودی ہونالازمی ہے:
3۔ سکونی حالت میں موصل کے اندرونی حصّے میں کوئی اضافی چارج نہیں ہوسکتا:
4۔موصل کے پورے حجم میں ہرجگہ برق۔سکونی مضمرمستقلہ ہے اورسطح پربھی اس کی وہیقدرہے جواندرونی حصّے میں ہے۔
یہ اوپردیے ہوئے تنائج 1 اور2 سے اخذکیاجاسکتاہے۔ کیونکہ موصل کے اندرE =Oہے اورسطح پر اس کاکوئی مماسی جزنہیں ہے، اس لیے موصل کے اندراوراس کی سطح پرایک چھوٹے ٹیسٹ چارج کوحرکت کرانے میں کوئی کام نہیں ہوتا۔ یعنی کہ، موصل کے اندریااس کی سطح پر،کن ہی دونقاط کے درمیان کوئی مضمرفرق نہیں ہے ۔ اس لیے نتیجہ حاصل ہوجاتاہے ۔ اگرموصل چارج شدہ ہے، توسطح پرعمودی،برقی میدان پایاجاتاہے، اس کا مطلب ہواکہ سطح پراورسطح سے ذراسے باہرایک نقطہ پرمضمرمختلف ہوگا۔
5۔ ایک چارج شدہ موصل کی سطح پربرقی میدان:


شکل 2.17 : ایک چارج شدہ موصل کی سطح پرمساوات(2.35) مشتق کرنے کے لیے منتخب کی گئی گاسی سطح ( ایک گولیوں کی شیشی)

6۔ برق سکوتی سپر(Electrostatic shielding)

شکل2.18 : کسی بھی موصل کے جوف کے اندربرقی میدان صفرہوتاہے۔ ایک جوف والے موصل میں تمام چارج صرف موصل کی باہری سطح پررہتے ہیں۔ (جوف میں کوئی چارج نہیں رکھاجاتا)۔

شکل2.19 : ایک موصل کی کچھ اہم برق۔سکونی خاصیتیں
مثال2.7
(a) سوکھے بالوں میں پھیراگیاایک کنگھا،کاغذکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کوکشش کرتاہے۔ کیوں؟
کیاہوگا اگرکنگھاگیلاہویااس دن بارش ہورہی ہو؟ (یادرکھئیے کہ ایک کاغذبرق کاایصال نہیں کرتا۔)
(b) عام ربرایک حاجز ہے۔ لیکن ہوائی جہاز کے مخصوص ربرٹائروں کوتھوڑاساایصالی بنایاجاتاہے ۔ ایساکرنا کیوں ضروری ہے؟
(c) احتراق پذیر(inflammable) مادی اشیاء لے جانے والی گاڑیوں میں عام طورسے لوہے کی زنجیریں لگی ہوتی ہیں جوگاڑی کے حرکت کرنے کے دوران زمین کوچھوتی رہتی ہیں۔ کیوں؟
(d) ایک چڑیاایک ننگی ہائی پاورلائن پربیٹھی رہتی ہے اورچڑیاکوکچھ نہیں ہوتا۔ ایک زمین پرکھڑاہوا آدمی اسی لائن کوچھوئے تواسے جان لیوا جھٹکالگتاہے۔ کیوں؟
حل:
(a) ایسااس لیے ہوتاہے کیونکہ کنگھا/رگڑکے ذریعے چارج ہوجاتاہے۔ کاغذکے مالیکیولوں کی چارج شدہ کنگھے کے ذریعے تقطیب ہوجاتی ہے، جس سے ایک کششی کل قوّت پیداہوتی ہے۔ اگربال گیلے ہوں یابارش کا موسم ہوتوبالوں اورکنگھے کے درمیان رگڑکم ہوجاتی ہے۔ کنگھاچارج نہیں ہوتااوراس لیے وہ کاغذکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کوکشش نہیں کرے گا۔
(b) انہیں زمین میں چارج (رگڑکے ذریعے پیداہونے والا) ایصالِ کرنے دینے کے لیے،اس لیے کہ بہت زیادہ اکٹھاہوئی ساکن برق سے شرارہ (spark) پیداہوسکتاہے، جس سے آگ لگ سکتی ہے۔
(c) وجہ(b) سے ملتی جلتی ہے۔
(d) کرنٹ صرف اسی وقت گذرتاہے،جب مضمرفرق ہو۔
2.10 دوبرقی اورتقطیب (Dielectrics and Polarisation)

شکل 2.20 : ایک باہری برقی میدان میں، ایک موصل اورایک دوبرقی کے برتائو میں فرق

شکل 2.21 قطبی اور غیرقطبی مالیکیول کی کچھ مسالیں

شکل 2.22 : ایک دوبرقی،باہری برقی میدان میں ایک کل دوقطبی معیاراثرِ پیداکرلیتاہے۔ (a)غیرقطبی مالیکیول (b ) قطبی مالیکیول

شکل2.23 : ایک ہموارطورپرتقطیب شدہ دوبرقی میں امالہ شدہ سطحی چارج کثافت ہوتی ہے لیکن کوئی حجمی چارج کثافت نہیں ہوتی۔
2.11 کیپیسٹر اورصلاحیت(Capacitors and Capacitance)


موصل 2 Conductor 2 موصل 1 ـConductor 1
شکل 2.24 : ایک حاجز کے ذریعے علیحدہ کیے ہوئے دوموصلوں کانظام ایک کیپیسٹرتشکیل دیتاہے۔

شکل 2.25 : متوازی چادرکیبیسٹر
2.12 : متوازی چادرکیپیسٹر(The Parallel Plate Capacitor)





2.13 صلاحیت پردوبرقی کااثر
(Effect of Dielectric on Capacitance)



برقی نقل
ہم نے امالہ کی گئی چارج کثافت σpاورتقطیبPمیں کوئی واضح رشتہ دیے بغیر دو۔برقی مستقلہ کے تصورّ کوشامل کیاہے اورمساوات(2.54) حاصل کی ہے۔
ہم بغیرثابت کیے ، مندرجہ ذیل نتیجہ لکھتے ہیں،
جہاںn سطح پرعمودباہری جانب ، اکائی سمتیہ ہے ۔ مندرجہ بالا مساوات عمومی ہے اوردوبرقی کی کسی بھی شکل کے لیے صادق ہے ۔
شکل2.23 میں دکھائی گئی سل(Slab)/کے لیےPدائیں سطح پرnکی سمت میں ہے اوربائیں سطح پرnکی مخالف سمت میں ہے۔ اس لیے دائیں سطح پر،امالاہوئی چارج کثافت مثبت ہے، اوربائیں سطح پرمنفی ہے،جیساکہ کہ ہم نے پہلے ہی اپنی پچھلی بحث میں اندازہ لگایاتھا۔ برقی میدان کی مساوات کوسمیتہ شکل میں لکھنے پر
مقدار
برقی نقل(Electric displacement) کہلاتی ہے اورDسے ظاہر کی جاتی ہے، یہ ایک سمتیہ مقدارہے ۔ اس لیے
Dکی اہمیت یہ ہے : خلاء میںEزادچارج کثافتaسے منسلک ہے ۔ ایک دوبرقی واسطہ کی موجودگی میں،E نہیں بلکہDآزادچارج کثافتoسے براہِ راست منسلک ہے، جیساکہ مندرجہ بالا مساوات سے دیکھاجاسکتاہے۔ کیونکہPاسی سمت میں ہے ، جس میںEہے ،تمام سمتیے E,PاورDمتوازی ہیں۔
DاورEکی عدوی قدروں کی نسبت ہے۔

اس لیے
اور
اس سے مساوات(2.37) میں معرف کی گئی مقدار برقی میلان(electric susceptibility )
حاصل ہوتی ہے
مثال2.8 : ایک k دوبرقی مستقلہ کے مادیّ سے بنی سِل کارقبہ،ایک متوازی چادرکیپیسٹر کے رقبے کے مساوی ہے ، لیکن اس کی موٹائی
ہے جہاں d چادروں کے د رمیان دوری ہے ۔ جب سِل کوچادروں کے درمیان رکھّاجائے گا توصلاحیت کیسے تبدیل ہوگی؟
حل: فرض کیجیے، کسی بھی دوبرقی کی غیرموجودگی میں، چادروں کے درمیان برقی میدان
ہے ، اورمضمرفرقVoہے۔ اب اگرچادروں کے درمیان دوبرقی رکھ دیاجائے ، تودوبرقی میں برقی میدان
ہوگا۔اب مضمرفرق ہوگا۔

مضمرفرق،ضربیہ
سے کم ہوجاتاہے،جبکہ چادروں پرآزادچارج
غیرتبدیل شدہ رہتاہے۔ اس لیے صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔

2.14 کیبسٹروں کااجتماع(Combination of Capacitors)

شکل2.26 :کیپیسٹریC اورکاسلسلہ واراجتماع دکھایاگیاہے۔
2.14 سلسلہ وارطرزمیں اجتماع کیے گئے کیپیسٹر (Capacitors in Series)

شکل 2.27 دوکیپیسٹروں کاسلسلہ وارطرزمیں اجتماع





شکل 2.28 (a ) دوکیپیسٹروں کا b) ( کیپیسٹروں کا متوازی طرزمیں اجتماع
مثال 29 : جیساکہ شکل 2:29 میں دکھایاگیاہے ’ چار10FUکے کیپیسٹروں کے ایک نیٹ ورک کو500V سپلائی سے جوڑاگیاہے۔ معلوم کیجیے: (a) نیٹ ورک کی معادل صلاحیت (b) ہرکیپیسٹرپرچارج ] نوٹ کریں کہ ایک کیپیسٹرکاچارج اس کی مقابلتاً زیادہ مضاوالی چاردر کا چادر کا چارج ہے جو مقابلتاً کم مضمر والی چادر کے چارج کے مساوی اورمخالف ہے۔[

شکل 2:29
(a) دیے ہوئے نیٹ ورک میں C2,C1اورCnسلسلہ وارجڑے ہوئے ہیں ۔ ان تینوں کیپیسٹروں کی موثرصلاحیتC دی جاتی ہے۔

متوازی طرزمیں جڑے ہوئے ہیں۔ نیٹ ورک کی موثر صلاحیت Cہے۔
(b) شکل سے ظاہرہے کہC1C2اورC3 تینوں کیپیسٹروں میں سے پرایک ہرچارج یکساں ہے ۔ فرض کیایہ یکساں چارجQ ہے۔ فرض کیجیےC4پرچارج Q¢ ہے ۔ اب کیونکہAB پرمضمرفرق
ہےBCپر
ہے، اس لیے ہمیں حاصل ہوتاہے۔

صلاحیتوں کی دی ہوئی قدروں کے لیے، اس سے حاصل ہوتاہے۔
2:15 ایک کیپیسٹرمیں ذخیرہ توانائی( Energy Stored in a Capacitor)

شکل 2.30 (a) ایک چھوٹے قدم میں موصل1 پرچارج
سے
کرنے میں کیاگیاکام(b) کیپیسٹرکوچارج کرنے میں کئے گئے کل کام کوچادروں کے درمیان برقی میدان کی توانائی کے بطورذخیرہ ہواسمجھاجاسکتاہے۔





مثال2.10 (a) ایک PF 900 کیپیسٹر100V بیٹری سے چارج کیاجاتاہے۔] شکل(a) [2.31 کیپیسٹر کے ذریعے کتنی برق۔ سکونی توانائی ذخیرہ کی جائے گی ؟ (b] کیپیسٹر کوبیٹری سے علیحدہ کردیاجاتاہے اورایک دوسرے900pf کیپیسٹرسے جوڑدیاجاتاہے] شکل (b) [2.31 ۔نظام کے ذریعے ذخیرہ کی گئی برق۔سکونی توانائی کتنی ہے؟

شکل 2.31
حل: (a) کیپیسٹرپرچارج ہے:
Q =CV =900 X 10 -12 F X 100 V = g x iu-o C
کیپیسٹرکے ذریعے ذخیرہ کی گئی توانائی ہے
(b) قائم حالت میں، دونوں کیپیسٹروں کی مثبت چادریں یکساں مضمرپرہوں گی اوران کی منفی چادریں بھی یکساں مضمرپرہوں گی۔ فرض کیجیے مشترک مضمر V¢رفرق کاہے ۔ اب، ہرکیپیسٹرپرچارج ہوگا:
اس لیے(a) سے (b) پرجانے میں،حالانکہ کوئی چارج ضائع نہیں ہوتا،اختتامی توانی، آغازی توانائی کی صرف آدھی ہے ۔ باقی توانائی کہاں چلی گئی ؟
اس سے پہلے کہ نظام اپنی آخری حالت (b) میں مستقل طورپرقائم ہو،ایک درمیانی عارضی وقفہ بھی ہوتاہے اس وقفہ میں ایک لمحی کرنٹ(Tronsien current) پہلے کیپیسٹرسے دوسرے کیپیسٹرکی جانب بہتاہے۔ اس دوران توانائی، حرارت اوربرق مقناطیسی اشعاع کی شکل میں ضائع ہوجاتی ہے۔
خلاصہ (SUMMARY)
1 ۔ برق سکونی قوت ایک بقائی قوت ہے۔ ایک باہری قوت کے ذریعے (برق۔سکونی قوت کے مساوی اورمخالف) ایک چارج q کونقطہ R سے نقطہP تک لانے میں کیاگیاکام
ہے ، جوچارج q کے اختتامی اورآغازی نقاط کے درمیان وضعی توانائی کافرق ہے۔
ہے ، جوچارج q کے اختتامی اورآغازی نقاط کے درمیان وضعی توانائی کافرق ہے۔
2 ۔ ایک نقطہ پرمضمر، ایک چارج کولاانتہاسے اس نقطہ تک لانے میں ،(ایک باہری ایجنسی کے ذریعے) کیاگیا کام فی اکائی چارج ہے۔ ایک نقطہ پرمضمر،ایک جمعی مستقلہ(additive Constant) کی حدتک اختیاری ہے ، کیونکہ دونقاط کے درمیان مضمرفرق ہی طبعی لحاظ سے اہمیّت رکھتاہے۔ اگرلاانتہاپرمضمرکوصفر منتخب کرلیاجائے ، تو ایک نقطہ پر،جس کا مقام سمتیہ rہے ، مبدے پررکھّے ہوئے ایک نقطہ چارجQ کی وجہ سے ‘مضمردیاجاتاہے: 
3 ۔ ایک نقطہ پرجس کا مقام سمتیہ rہے ، دوقطبی معیاراثرPکے ایک نقطہ دوقطبیہ کی وجہ سے ، جومبدے پررکھاہے، برق۔ سکونی مضمرہے:
یہ نتیجہ اس دوقطبیہ کے لیے بھی درست ہے ، جس کے چارجوں+q اور–qکے درمیان فاصلہ (2a) ، اورr>>a
4 ۔ ایکqn,..q2,q1چارج تشکیل کے لیے، جس کے مقام سمتیے rn,..,r2,r1 ہیں، ایک نقطہP پرمضمرانطباق کے اصول سے دیاجاتاہے۔

جہاںq1,r1pاورpکادرمیانی فاصلہ ہے اوراسی طرح اوربھی۔
5 ۔ ایک مساوی مضمرسطح وہ سطح ہے ، جس پرمضمرکی قدرمستقلہ ہوتی ہے ۔ ایک نقطہ چارج کے لیے،ہم مرکزکرے، جن کامرکزچارج کامقام ہو، مساوی مضمرسطحیں ہیں۔ ایک نقطہ پربرقی میدانEمساوی مضمرسطح پراس نقطہ سے گذرنے والے عمودکی سمت میں ہوتاہےEکی سمت وہ ہوتی ہے جس میں مضمرکی کمی سب سے زیادہ تیزی سے ہوتی ہے۔
6 ۔ چارجوں کے ایک نظام میں ذخیرہ ہوئی وضعی توانائی، چارجوں کوان کے مقامات پراکٹھاکرنے میں (ایک باہری ایجنسی کے ذریعے) کیاگیاکام ہے۔ دوچارجوںq1اورq2کی وضعی توانائی، جوr1اورr2پرہیں، دی جاتی ہے۔
جہاںq1,r12اورq2کے درمیان فاصلہ ہے۔
7 ۔ ایک باہری مضمرV) r(ایک چارج q کی وضعی توانائی
ہے۔
دوقطبی معیارِ اثرPکے ایک دوقطبیہ کی ایک ہمواربرقی میدانE میں وضعی توانائیP.Eہے۔
8 ۔ ایک موصل کے اندرونی حصّے میں برق سکونی میدانEصفرہوتاہے، ایک چارج شدہ موصل کے فوراً باہرEسطح پرعمودہوتی ہے اوردی جاتی ہے
جہاںnسطح پر باہری عمودکی جانب ہے اورoچارج کثافت ہے ۔ ایک موصل میں چارج صرف اس کی سطح پرہی رہ سکتے ہیں۔ ایک موصل کے اندراوراس کی سطح پرمضمرمستقلہ ہوتاہے۔ ایک موصل کے ایک جوف میں (جس میں کوئی چارج نہ ہو) ، برقی میدان صفرہوتاہے۔
9 ۔ ایک کیپیسٹرایسے دوموصلوں کانظام ہے جوایک حاجز کے ذریعے علیحدہ کیے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس کی صلاحیت کی تعریف کی جاتی ہے 
جہاںQ اورQ ۔،دونوں موصلوںکے چارج ہیںاورVان کے درمیان مضمرفرق ہے۔Cخالصتاً جیومیٹریائی طورپر،یعنی دونوں موصلوں کی شکل،سائز اوراضافی مقامات کے ذریعے معین ہوتی ہے۔ صلاحیت کی اکائی فیرڈ ہے iF= icv-1 ایک متوازی چادر کیپیسٹر(جس کی چادرں کے درمیان خلاء ہو) کے لیے :
جہاں'A ہرچادرکارقبہ ہے اورd ان کا درمیانی فاصلہ ہے۔
10 ۔ اگرایک کیپیسٹرکی چادروں کی درمیانی جگہ ایک حاجز شے (دو۔برقی) سے بھردی جائے ، توچارج شدہ چادروں کی وجہ سے دو۔برقی میں ایک کل (غیرصفر) دوقطبی معیارِاثرکاامالہ ہوتاہے۔ یہ اثر،جوتقطیب کہلاتاہے، مخالف سمت میں ایک میدان پیداکرتاہے۔ اس لیے، دوبرقی کے اندرکل برقی میدان اورچادروں کے درمیان مضمرفرق،کم ہوجاتے ہیں ۔ اس کے نتیجے میں،کسی واسطے کی غیرموجودگی میں(خلاء میں) صلاحیتCoکی اپنی قدر سے صلاحیتCمیں اضافہ ہو جاتا ہےc =KCoجہاںK ‘ حاجزمادے کادو۔برقی مستقلہ ہے۔
11 ۔ کپیسٹروں کے سلسلہ واراجتماع کے لیے، کل صلاحیت C دی جاتی ہے:
جہاں...+ cn,..c2 +c +انفرادی صلاحتیں ہیں۔
12 ۔ صلاحیتC کے کیپیسٹرمیں،جس پرچارجQ اوروولٹیجVہے، ذخیرہ شدہ توانائی U ہے۔
ایک علاقے میں، جس میں برقی میدانEہے،برقی توانائی کثافت(توانائی فی اکائی حجم
ہے
| طبعی مقدار | علامت | ابعاد | اکائی | ریمارک |
| مضمر | σیاv | ⌊M1 L2 T3A-1⌋ | V | مضمر فرق طبعی طور پر اہمیت |
| صلاحیت | c | ⌊M-1L-2T-4A2⌋ | F | |
| تقطیب | p | ⌊L-2AT⌋ | ||
| دو برقی۔ مستقلہ | k | (غیرابعادی) | cm2 | دوقطبی معیار اثر فی اکائی حجم |
قابلِ غورنکات
1 ۔ برقی سکونیات، ان چارجوں کے درمیا ن قوتوں سے بحث کرتی ہے جوحالتِ سکون میں ہیں۔ لیکن اگرایک چارج پرقوت لگ رہی ہے تووہ حالتِ سکون میں کیسے ہوسکتاہے؟ اس لیے‘ جب ہم چارجوں کے درمیان برق۔ سکونی قوت کی بات کرتے ہیں، تویہ سمجھناچاہیے کہ ہرچارج کوکسی ایسی غیرمعین قوت کے ذریعے حالتِ سکون میں رکھّا جارہاہے جوچارج پرلگ رہی کل کولمب قوت کی مخالفت کرتی ہے۔
2۔ ایک کیپیسٹرکی تشکیل اس طرح کی جاتی ہے کہ وہ برقی میدانی خطوط کوفضاکے ایک چھوٹے علاقے میں محدودکردیتاہے۔ اس لیے ، حالانکہ میدان کی طاقت قابلِ لحاظ ہوسکتی ہے ، کیپیسٹرکے دوموصلوں کے درمیان مضمرفرق کی قدرچھوٹی ہوتی ہے۔
3 ۔ ایک کروی چارج شدہ خول کی سطح پربرقی میدان غیرمسلسل(discontinues) ہوتاہے۔ یہ اندرونی حصّے میں صفر اورباہر
ہے۔ لیکن برقی مضمر،پوری سطح پر
مسلسل ہوتاہے اورسطح پرکے مساوی ہے۔
4 ۔ ایک دوقطبیہ پرلگنے والاقوت گردشہPxEدوقطبیہ کوEکے گرداحترازپذیرکردیتاہے۔ صرف ، اگرایک اسرافی میکانزم(Dissipative mechanism) ہوتواحترازات قعری(Damped) ہوجاتے ہیں اوردوقطبیہ آخرکارEکی جانب ہوجاتاہے۔
5 ۔ ایک چارجq کی وجہ سے ، خود اس کے مقام پرمضمرکی تعریف نہیں کی جاسکتی ۔ یہ لامحدودہے۔
6 ۔ ایک چارج q کی وضعی توانائی کی عبارت:qVrمیںVrباہری چارجوں کی وجہ سے مضمرہے،q کی وجہ سے مضمرنہیں ہے ۔ جیسانقطہ 5 میں دیکھاجاسکتاہے، یہ عبارت معرف نہیں ہوگی۔ اگرVrخودچارج q کی وجہ سے مضمربھی شامل ہے۔
7 ۔ ایک موصل کے اندرایک جوف باہری برقی اثرات سے سپرکی ہوئی(Shielded) ہوتی ہے۔ یہ نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ برق۔سکونی سپرمخالف طورپرکام نہیںکرتی: یعنی کہ، اگرآپ جوف کے اندرچارج رکھدیں ،توموصل کاباہری حصّہ اندرونی چارچوں کے میدان سے سپرنہیں ہوتا۔
مشق
اضافی مشقیں

شکل 2.32

شکل 2.33

