باب 7
متبادل کرنٹ
ALTERNATING CURRENT
7.1تعارف(INTRODUCTION)
اب تک ہم راست کرنٹ[ڈائرکٹ کرنٹ(dc)]وسیلے اورdcوسیلوں والے سرکٹ لیتے رہے ہیں۔یہ کرنٹ وقت کے ساتھ اپنی سمت تبدیل نہیںکرتے۔لیکن ایسی وولٹیج اور ایسے کرنٹ بہت عام ہیں جو وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے ہیں۔ہمارے گھروں اور دفتروں میں برقی میں سپلائی ایک ایسی وولٹیج ہے جو وقت کے ساتھ ایک سائن تفاعل کی طرح تبدیل ہوتی ہے۔ایسی وولٹیج متبادل وولٹیج[(ac voltage) (alternating voltage)]کہلاتی ہے اوراس سے ایک سرکٹ میں پیدا ہوا کرنٹ متبادل کرنٹ[(ac current) alternating current)]کہلاتا ہے*۔آج کل ہم جو برقی آلات استعمال کرتے ہیں،ان میں سے زیادہ تر میںacوولٹیج درکار ہوتی ہے۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پاور کمپنیوں کے ذریعے فروخت کی گئی برقی توانائی کا بیشتر حصہ متبادل کرنٹ کی شکل میں ترسیل اور تقسیم کیاجاتا ہے۔acوولٹیج کے استعمال کوdcوولٹیج کے استعمال کے مقابلے میں ترجیح دینے کی اصل وجہ یہ ہے کہ acوولٹیج کو آسانی اور بہترکارکردگی کے ساتھ،ٹرانسفارمروں کے ذریعے،ایک وولٹیج سے دوسری وولٹیج میں بدلاجاسکتا ہے۔مزید یہ کہ برقی توانائی کو بڑے فاصلوں پر،کفالتی طورسے ترسیل بھی کیاجاسکتا ہے۔ACسرکٹ ایسی خاصیتیں ظاہر کرتے ہیں،جن سے روزمرہ استعمال ہونے والے بہت سے آلات میںفائدہ اٹھایاجاسکتا ہے۔مثال کے طورپر،جب ہم اپنے ریڈیوکو اپنے پسندیدہ اسٹیشن پر لگاتے ہیں تو ہم acسرکٹوں کی ایک مخصوص خاصیت سے فائدہ اٹھارہے ہوتے ہیں۔جوان کئی خاصیتوں میں سے ایک ہے،جن کا مطالعہ آپ اس باب میں کریں گے۔

نکولاٹیسلا(1836—1943)یوگوسلاویہ امریکہ کے سائنسداں،موجد اورفطین –انھوں نے گردشی مقناطیسی میدان کا تصور پیش کیاجو عملی طورپر تمام متبادل کرنٹ مشینوں کی بنیاد ہے اور جس نے برقی پاور کی دنیا میںپہنچنے میں مددکی۔انھوں نے دیگر اشیا کے ساتھ ساتھ،امالہ موٹر،acپاور کا کثیر فیزنظام اورریڈیوٹیلی ویژن سیٹوں اور دوسرے آلات میں استعمال ہونے والے زیادہ تعدد کے امالہ کوائل (ٹیسلا کوائل) ایجادکیے۔مقناطیسی میدان کی اکائی ان کے اعزاز میں ٹیسلا کہلاتی ہے۔
7.2ایک مزاحمہ پر لگائی گئیاے سی وولٹیج
(AC VOLTAGE APPLIED TO A RESISTOR)
شکل7.1میں،acوولٹیج کے وسیلہe سے جڑا ہوا ایک مزاحمہ دکھایا گیا ہے۔ایک سرکٹ ڈائیگرام میںacوسیلہ کی علامت
ہے۔ہم ایک ایسا وسیلہ لیتے ہیں جو اپنے سروں (ٹرمنل Terminals) کے درمیان سائن خم نما طورپرتبدیل ہوتا ہوا مضمر فرق پیدا کرتا ہے۔فرض کیجیے یہ مضمر فرق،جسےacوولٹیج بھی کہتے ہیں،دیاجاتا ہے۔
![]()

شکل: 7.1ایک مزاحیہ پر لگائی گئی AC وولٹیج

شکل7.2:ایک خالص مزاحمہ میں،وولٹیج اور کرنٹ فیز میں ہوتے ہیں۔اقل قدریں(Minima)،صفر اوراعظم قدریں(Maxima) یکساں متطابق اوقات پر حاصل ہوتی ہیں۔
جہاں
احتراز کرتے ہوئے مضمر فرق کی وسعت(Amplitude)ہے اورwاس کا زاویائی تعدد ہے۔
مزاحمہ میں سے گذررہے کرنٹ کی قدر معلوم کرنے کے لیے،ہم کرچوف کا لوپ قاعدہ
،استعمال کرتے ہیں۔اس قاعدہ کا اطلاق شکل7.1میں دکھائے گئے سرکٹ پر کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔
um sinΘt=iR
یا
![]()
کیونکہRایک مستقلہ ہے،اس لیے ہم اس مساوات کو لکھ سکتے ہیں:
![]()
جہاںکرنٹ وسعت(current amplitude) دی جاتی ہے:
![]()

جارج ویسٹِنگ ہائوس(1914—1846) راست کرنٹ کے مقابلے میں متبادل کرنٹ کے استعمال کے زبردست حامی–اس لیے انھوں نے تھومس ایلوااڈیسن سے براہِ راست ٹکر لی جو راست کرنٹ کے استعمال کی وکالت کرتے تھے۔ویسٹنگ ہائوس کو پورا یقین تھا کہ متبادل کرنٹ ہی برقی مستقبل کی کنجی ہے۔انھوںنے وہ مشہور کمپنی قائم کی،جس کا نام ان کے نام پر رکھا گی اور اس کمپنی کے لیے نکولاٹیسلا اور دوسرے موجدوں کی خدمات حاصل کیں،جنھوں نے اس کمپنی میں رہ کر متبادل کرنٹ موٹر تیار کرنے اور زیادہ ٹینشن کرنٹ کی ترسیل کے آلات تیار کرنے کے سلسلے میں اہم کام کیے۔بڑے پیمانے پر بجلی پہنچانے کے سلسلے میں ااپ کی رہنمایانہ خدمات ہیں۔
مساوات(7.3)،اوم کا قانون ہی ہے جو مزاحمتوں کے لیے،acاورdcدونوں قسم کی وولٹیج کے لیے یکساں درستگی صحت کے ساتھ لاگو ہوتا ہے۔ایک خالص مزاحمہ پر لگ رہی وولٹیج اور اس میں سے گذرنے والا کرنٹ،جو مساوات(7.1)اور(7.2)سے دیے جاتے ہیں،شکل7.2میں بطور تفاعل وقت پلاٹ کیے گئے ہیں۔یہ خاص طورپر نوٹ کیجیے کہvاورiدونوں،صفر،اقل اور اعظم قدروں پر ایک ہی وقت پر پہنچتے ہیں۔صاف ظاہر ہے کہ وولٹیج اور کرنٹ ایک دوسرے کے ساتھ فیز میں ہیں۔
ہم دیکھتے ہیں کہ لگائی گئی وولٹیج کی طرح،کرنٹ بھی سائنخم نما طورپر تبدیل ہوتا ہے اور ہر سائیکل میں اس کی متطابق مثبت اور منفی قدریں ہوتی ہیں۔اس لیے ایک مکمل سائیکل پر،لمحاتی کرنٹ قدروں کا حاصل جمع صفر ہے اور اوسط کرنٹ صفر ہے۔اس حقیقت کا کہ اوسط کرنٹ صفر ہے،یہ مطلب نہیں ہے کہ خرچ ہوئی اوسط پاور صفر ہے اور برقی توانائی کا کوئی اسراف نہیں ہورہا ہے۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں جول حرارت
سے دی جاتی ہے اور
کے تابع ہے(جو چاہے iمثبت ہو یا منفی،ہمیشہ مثبت ہوگا)،iکے نہیں۔اس لیے جب ایک مزاحمہ سے ایکacکرنٹ گذرتا ہے تو جول حرارت بھی پیداہوتی ہے اور برقی توانائی کا اسراف بھی ہوتا ہے۔
مزاحمہ میں اسراف شدہ لمحاتی پاور ہے:
![]()
ایک سائیکل پر،Pکی اوسط قدرہے*
![]()
جہاں ایک حرف(یہاںP)کے اوپر کھینچا گیا خط(بارBar)،اس کی اوسط قدر کو ظاہر کرتا ہے اور<......> علامت اس مقدار کے اوسط لینے کو ظاہر کرتی ہے جو قوسین(بریکٹ)کے اندر ہے۔کیونکہ
اورRمستقلے ہیں،
![]()
ایک تفاعل F(t)کی ایک دورTپر اوسط قدردی جاتی ہے
![]()
ٹرگنومیٹریائی مماثلت
استعمال کرتے ہوئے،ہمیں حاصل ہوتا ہے
ہمیں حاصل ہوتا ہے

acپاور کو dc پاور
جیسی شکل میں ظاہر کرنے کے لیے کرنٹ کی ایک خاص قدر معرف کی جاتی ہے اور استعمال کی جاتی ہے۔یہ جذراوسط مربع[root mean square (rms)]یا موثرکرنٹ(effective current)کہلاتی ہے(شکل7.3)،اور
یاIسے ظاہر کی جاتی ہے۔

شکل7.3 rmsکرنٹIاور فرازکرنٹjmرشتہ ہے
![]()
اس کی تعریف کی جاتی ہے:

Iکی شکل میں،اوسط پاور،جسےPسے ظاہر کرتے ہیں،ہے:
![]()
اسی طرح،ہمrmsوولٹیج یا موثر وولٹیج کی تعریف کرتے ہیں:
![]()
مساوات(7.3)سے ہمیں حاصل ہوتا ہے:
![]()

مساوات(7.9)،acکرنٹ اورacوولٹیج میں رشتہ دیتی ہے جوdcصورت میں کرنٹ اور وولٹیج کے مابین رشتے کے یکساں ہے۔اس سےrmsقدروں کے تصور کو متعارف کرانے کا فائدہ ظاہر ہوجاتا ہے۔rmsقدروں کی شکل میں،پاور کے لیے مساوات(مساوات7.7)اور کرنٹ اوروولٹیج میں رشتہ acسرکٹ کے لیے بنیادی طورپر وہی ہیں جو dcکی صورت میں ہیں۔
acمقداروں کے لیےrmsقدریں متعین کرنا اور ناپنا عام ہے۔مثلاً 220Vگھر یلولائن وولٹیج ایکrmsقدر ہے،جس کی فراز وولٹیج (Peak voltage)ہے:
V = (1.414)(220 V) = 311 V
دراضل،Iیاrmsکرنٹ وہ مرادف(equivalent) dcکرنٹ ہے جو اتناہی اوسط پاور نقصان پیداکرے گا جتنا متبادل کرنٹ کررہا ہے۔مساوات(7.7)کو ایسے بھی لکھاجاسکتا ہے،

مثال7.1:ایک روشنی کے بلب پر220Vسپلائی کے لیے100Wدرج ہے۔معلوم کیجیے:(a)بلب کی مزاحمت(b)وسیلہ کی فراز وولٹیج اور(c)بلب میں سے گذررہا rmsکرنٹ
حل:(a)ہمیں دیا ہے:P=100WاورV=220V،بلب کی مزاحمت ہے:
![]()
(b)وسیلہ کی فراز وولٹیج ہے:

7.3گردش کرتے ہوئے سمتیوں–فیزورں–کے ذریعے اے سی کرنٹ اور وولٹیج کا اظہار
(Representation of AC Current and Voltage by Rotating Vectors — Phasors)
پچھلے حصہ میں ہم سیکھ چکے ہیں کہ ایک مزاحمہ سے گذرنے والا کرنٹ، acوولٹیج کے ساتھ فیز میں ہوتا ہے۔لیکن ایک امالہ کار(Inductor)یا ایک کیپسٹر یا ان سرکٹ اجزا کے اجتماع کی صورت میں ایسا نہیںہوتا۔ایکacسرکٹ میں،وولٹیج اور کرنٹ کے درمیان فیز رشتہ ظاہر کرنے کے لیے فیزر(ہیئت کارPhasor)کا تصور استعمال کرتے ہیں۔*ایکacسرکٹ کے تجزیہ میں فیزرڈائیگرام مددگار ثابت ہوتی ہے۔ایک فیزر ایک سمتیہ ہے جو مبدے کے گرد،زاویائی چالwسے گردش کرتا ہے،جیسا کہ شکل7.4میں دکھایا گیا ہے۔فیزر
کی عددی قدریں ان اہترازپذیر مقداروں کی وسعتیں یا فرازقدریں
ظاہرکرتی ہیں۔شکل7.4 (a)میں وولٹیج اور کرنٹ فیزر اوران کے وقت
پر رشتے کو،ایکacوسیلے سے جڑے ہوئے مزاحمہ کی صورت میں،یعنی کہ شکل7.1میں دکھائے گئے سرکٹ کے متطابق،دکھایا گیا ہے۔راسی محور پر وولٹیج فیزراور کرنٹ فیزر کے ظل(Projection)،یعنی،بالترتیب،
اس لمحہ پر وولٹیج اور کرنٹ کی قدرظاہر کرتے ہیں۔جیسے جیسے وہ تعددwسے گردش کرتے ہیں،شکل7.4 (b)میںدکھائے گئے گراف تشکیل پاتے ہیں۔

شکل7.4: (a) شکل7.1میں دکھائے گئے سرکٹ کے لیے فیزر ڈائیگرام
(b) vاورiکے wtکے برخلاف گراف
شکل7.4 (a)میں ہم دیکھتے ہیں کہ ایک مزاحمہ کے لیے فیزرVاورفیزرIیکساں سمت میںہیں۔ایسا ہمیشہ ہوتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ وولٹیج اور کرنٹ کے درمیان فیززاویہ صفر ہے۔
7.4ایک امالہ کار پر لگائی گئی اے سی وولٹیج(AC Voltage Applied to an Inductor)
شکل7.5میں ایک امالہ کارسے جڑا ہوا ایک acوسیلہ دکھایا گیا ہے۔عام طورسے امالہ کار میںلپٹے ہوئے تاروں میں قابل لحاظ مزاحمت ہوتی ہے لیکن ہم فرض کرلیتے ہیں کہ اس امالہ کار کی مزاحمت قابل نظر انداز ہے۔اس طرح یہ سرکٹ خالص امالی acسرکٹ ہے۔فرض کیجیے وسیلے کے سروں کے درمیان وولٹیج
ہے۔کرچوف لوپ قاعدہ حالانکہ ac، سرکٹ میں وولٹیج اورکرنٹ ،فیزر—گردشی سمتیہ،کے ذریعے ظاہر کیے جاتے ہیں،یہ بذاتِ خود سمتیہ نہیںہیں۔یہ عددیہ مقداریں ہیں۔ہوتا یہ ہے کہ ہارمونی طورپر تبدیل ہوتے ہوئے عددیوں کی وسعتیں اور فیز ریاضیاتی طورپر اسی طرح مجتمع ہوتے ہیں جیسے متطابق عددی قدروں اور سمتوں کے گردشی سمتیوں کے ظل مجتمع ہوتے ہیں۔گردشی سمتیوں کو،جو ہارمونی طور پر تبدیل ہوتی ہوئی عددیہ مقداروں کو ظاہر کرتے ہیں،صرف اس لیے داخل کیاگیا ہے کیونکہ ان سے ہمیں ان مقداروں کو جمع کرنے کا ایک آسان طریقہ مل جاتا ہے،ہم سمتیوں کو جمع کرنے کا قاعدہ جانتے ہیں۔

شکل7.5ایک امالہ کار سے جڑا ہوا ایک acوسیلہ
،استعمال کرتے ہوئے اور کیونکہ سرکٹ میں کوئی مزاحمہ نہیں ہے

جہاں دوسرا رکن امالہ کار میں خودامالہ شدہ فیراڈےemfہے اور Lامالہ کار کی خود–امالیت ہے۔
منفی علامت،لینز کے قانون کے مطابق ہے(باب6)–مساوات(7.1)اورمساوات(7.10)کو ملانے پر
![]()
مساوات(7.11)کا مطلب ہے کہi(t)کرنٹ بطور تفاعل وقت،کے لیے مساوات ایسی ہونا لازمی ہے،جس کی ڈھلان(Slope)
ایک سائن خم نماطورپر تبدیل ہوتی ہوئی مقدار ہو اور اس کا فیز وہی ہو جو وسیلے کی وولٹیج کا ہے اور جس کی وسعت
ہو۔کرنٹ حاصل کرنے کے لیے ہم
کا وقت کی مناسبت سے تکملہ کرتے ہیں۔

اورہمیں حاصل ہوتا ہے
مستقلہ![]()
تکملہ مستقلہ(Integration Canstant)کے ابعاد کرنٹ کے ابعاد ہیں اوریہ وقت–غیر تابع ہے۔کیوںکہ وسیلہ کی emfصفر کے گرد متشاکل طورپر(symmetically)اہترازات کرتی ہے،تو یہ جو کرنٹ برقرار رکھے گی وہ بھی صفر کے گرد متشاکل طورپر اہتراز کرے گا،اس طرح کرنٹ کا کوئی مستقلہ یا وقت–غیر تابع جز نہیں ہوگا۔اس لیے تکملہ مستقلہ صفر ہے۔
استعمال کرتے ہوئے،ہمیں حاصل ہوتا ہے
![]()
جہاں
،کرنٹ کی وسعت ہے۔مقدارwL،مزاحمت کے مشابہ ہے اورامالیاتی نااہلیت(Inductive reactance)کہلاتی ہے۔اسے XLسے ظاہر کرتے ہیں۔
![]()
تب،کرنٹ کی وسعت ہے:
![]()
امالیاتی نااہلیت کے ابعاد بھی وہی ہیںجو مزاحمت کے ہیں اور اس کیSIاکائیohm (W)ہے۔امالیاتی نااہلیت ایک خالص امالیاتی سرکٹ میںکرنٹ کو محدود رکھتی ہے،جس طرح کہ مزاحمت ایک خالص مزاحمتی سرکٹ میںکرنٹ کو محدود رکھتی ہے۔امالیاتی نااہلیت ،امالیت اور کرنٹ کے تعدد کے راست متناسب ہے۔
وسیلہ کی وولٹیج اور امالہ کار میںکرنٹ کے لیے مساوات(7.1)اور مساوات(7.12)کے مقابلے سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ کرنٹ،وولٹیج سے
سے یا ایک چوتھائی
سائیکل سے پس قدم(Lag)ہے۔شکل7.6 (a)میں موجودہ صورت میں،لمحہ وقت
پر وولٹیج اور کرنٹ فیزر دکھائے گئے ہیں۔کرنٹ فیزر
،وولٹیج فیزر
پیچھے ہے۔جب تعددwسے انھیں گھڑی مخالف سمت میںگھمایا جاتا ہے تو یہ مساوات(7.1)اورمساوات(7.2)سے دیے جانے والے،حسب ترتیب،وولٹیج اور کرنٹ تشکیل دیتے ہیں،جیسا کہ شکل7.6 (b)میں دکھایاگیا ہے۔

شکل(a) 7.6:شکل7.5میںدکھائے گئے سرکٹ کے لیے فیزرڈائیگرام(b) v اورiکا wtکے برخلاف گراف
ہم دیکھتے ہیں کہ کرنٹ اپنی اعظم قدر پر،وولٹیج کے مقابلے میں،ایک چوتھائی دور
کے بعد پہنچتا ہے۔آپ دیکھ چکے ہیں کہ ایک امالہ کار میں نااہلیت(reactance)ہوتی ہے جو کرنٹ کو اسی طرح محدود کرتی ہے،جس طرحdcسرکٹ میں مزاحمت کرنٹ کو محدود کرتی ہے۔کیا یہ مزاحمت کی طرح پاور بھی سرف کرتی ہے؟
آئیے،معلوم کرنے کی کوشش کریں۔
امالہ کار کو مہیا کی گئی لمحاتی پاور ہے:

اس لیے،ایک مکمل سائیکل پر اوسط پاور ہے:
![]()
کیونکہ ایک مکمل سائیکل پرsin (2wt)کی اوسط قدر صفر ہے۔
اس لیے،ایک امالہ کار کو ایک مکمل سائیکل میں مہیا کی گئی اوسط پاور صفر ہے۔
شکل 7.7اسے تفصیل کے ساتھ واضح کرتی ہے۔
مثال7.2:25.0 mHکا ایک خالص امالہ کارایک 220Vکے وسیلے سے جوڑاگیا ہے۔اگر وسیلہ کا تعدد 50Hzہے تو سرکٹ میں امالیاتی نااہلیت اور rmsکرنٹ معلوم کیجیے۔
حل:امالیاتی نااہلیت،
XL =2nv L=L=2x3.14x50x25x10-3Ω
=7.85Ω
سرکٹ میں rmsکرنٹ ہے


0-1پرداخل ہونے والا،کوائل میںسے گذررہا کرنٹ صفرسے بڑھ کراعظم قدر تک پہنچتا ہے۔فلکس خطوط قائم ہوتے ہیں،یعنی کہ قالب مقیاجاتاہے۔دکھائی گئی قطبیت کے لحاظ سے وولٹیج اورکرنٹ دونوں مثبت ہیں۔اس لیے،ان کا حاصل ضرب Pمثبت ہے۔توانائی وسیلہ سے جذب کی جاتی ہے۔

1–2کوائل میں کرنٹ اب بھی مثبت ہے لیکن اب کم ہورہا ہے۔قالب غیرمقناطیسی ہوجاتا ہے اور آدھے سائیکل کے خاتمے پر کل فلکس صفر ہوجاتا ہے۔وولٹیجv،منفی ہے(کیونکہ
منفی ہے)۔وولٹیج اور کرنٹ کا حاصل ضرب منفی ہے اور توانائی وسیلہ کو واپس کی جارہی ہے۔

وولٹیج کرنٹ کاایک مکمل سائیکل–نوٹ کریں کہ کرنٹ،وولٹیج سے پس قدم ہے۔

3–2کرنٹiمنفی ہوجاتا ہے،یعنی یہBپر داخل ہوتا ہے اور Aسے باہر نکلتا ہے۔کیونکہ کرنٹ کی سمت تبدیل ہوگئی ہے،مقناطیس کی قطبیت بدل جاتی ہے۔کرنٹ اور وولٹیج دونوں منفی ہیں۔اس لیے ان کا حاصل ضرب Pمثبت ہے۔توانائی جذب ہوتی ہے۔

4–3کرنٹiکم ہوتا ہے اور4اپنی صفر قدرپرپہنچ جاتا ہے،جب قالب کی مقناطیسیت ختم ہوجاتی ہے اورفلکس صفرہوتا ہے۔وولٹیج مثبت ہے لیکن کرنٹ منفی ہے۔اس لیے پاور منفی ہے۔سائیکل،3–2میں جذب کی گئی توانائی،وسیلہ کو واپس لوٹادی جاتی ہے۔
7.5 ایک کیپسٹر پر لگائی گئی اے سی وولٹیج(AC Voltage Applied to a Capacitor)
شکل7.8میں ایک acوسیلہeدکھایا گیا ہے جوacوولٹیج:
پیداکررہا ہے اورصرف ایک کیپسٹر سے جڑا ہوا ہے،یعنی کہ،خالص صلاحیتیacسرکٹ ہے۔
جب ایکdcسرکٹ میںایک کیپسٹر،وولٹیج وسیلہ سے جوڑا جاتا ہے،توکرنٹ ایک اتنی مختصر مدت کے لیے بہتا ہے جتناوقفہ کیپسٹر کو چارج کرنے کے لیے درکار ہوتا ہے۔جب کیپسٹر کی چادروں پر چارج اکٹھاہوجاتا ہے تو ان کے درمیان وولٹیج بڑھ جاتی ہے،جو کرنٹ کی مخالفت کرتی ہے۔یعنی کہ،ایک dcسرکٹ میں،ایک کیپسٹر جیسے جیسے چارج ہوتا ہے،کرنٹ کو محدود کرتا ہے یاکرنٹ کی مخالفت کرتا ہے۔جب کیپسٹر مکمل طورپر چارج ہوجاتا ہے تو سرکٹ میں کرنٹ صفر ہوجاتا ہے۔

شکل7.8:ایک کیپسٹر سے جڑا ہوا ایک acوسیلہ
جب کیپسٹر کو ایک acوسیلے سے جوڑاجاتا ہے،جیسا کہ شکل7.8میں دکھایاگیا ہے تو یہ کرنٹ کو محدود کرتا ہے یا کرنٹ کی تعدیل(ریگولیٹRegulate)کرتا ہے،لیکن چارج کے بہنے کومکمل طورپر نہیںروکتا–کیپسٹر متبادل طورپر چارج اور ڈسچارج ہوتا رہتا ہے کیونکہ کرنٹ ہر آدھے سائیکل بعد اپنی سمت تبدیل کرتا ہے۔فرض کیجیے،کسی وقتtپر،کیپسٹرپر چارجqہے۔کیپسٹر کے سروں کے درمیان لمحاتی وولٹیج vہے۔
![]()
کرچوف کے لوپ قاعدے کے مطابق،وسیلے کے سروں کے درمیان وولٹیج اور کیپسٹر کے سروں کے درمیان وولٹیج،مساوی ہیں:
![]()
کرنٹ معلوم کرنے کے لیے،ہم رشتہ
استعمال کرتے ہیں:
![]()
رشتہ:
،استعمال کرتے ہوئے:
![]()
جہاں اہتراز پذیر کرنٹ کی وسعت:
ہے۔ہم اسے دوبارہ لکھ سکتے ہیں:
![]()
ایک خالص مزاحمتی سرکٹ کے لیے:
،ان دونوں کا مقابلہ کرنے پر ہمیںمعلوم ہوتاہے کہ
مزاحمت کا کردار ادا کرتا ہے۔اسے صلاحیتی نااہلیت کہتے ہیں اور Xcسے ظاہر کرتے ہیں:

اس طرح،کرنٹ کی وسعت ہے:
![]()
صلاحیتی نااہلیت کے ابعاد وہی ہیں جو مزاحمت کے ہیں اور اس کیSIاکائی اوم[ohm (W)]ہے۔ایک خالص صلاحیتی سرکٹ میں صلاحیتی نااہلیت اسی طرح کرنٹ کی وسعت کو محدود کرتی ہے،جس طرح ایک خالص مزاحمتی سرکٹ میں مزاحمت کرنٹ کومحدود کرتی ہے۔لیکن یہ تعدد اور صلاحیت کے مقلوب متناسب ہے۔
مساوات(7.16)کاوسیلہ وولٹیج کی مساوات(7.1)سے مقابلہ کرنے پر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کرنٹ وولٹیج سے
آگے ہے،جب کہ دونوں گھڑی مخالف سمت میں گردش کررہے ہیں۔
شکل7.9(b)میں وولٹیج اورکرنٹ کی وقت کے ساتھ تبدیلی دکھائی گئی ہے۔ہم دیکھتے ہیں کہ وولٹیج کے مقابلے میں،کرنٹ اپنی اعظم قدر(Maximum Value)پر
دورپہلے پہنچ جاتا ہے۔

شکل(a) 7.9شکل7.8میںدکھائے گئے سرکٹ کے لیے فیزرڈائیگرامwt (b)کے برخلاف vاورiکے گراف
کیپسٹر کو مہیا کی گئی لمحاتی پاور ہے:

اس لیے،جیسی کہ امالہ کار کے لیے تھی،اوسط پاور ہے:
![]()
کیوں کہ،ایک مکمل سائیکل پر:
شکل (7.10)میںاس کی تفصیلی وضاحت موجود ہے۔اس لیے،ہم دیکھتے ہیں کہ ایک امالہ کارے کے لیے،کرنٹ،وولٹیج سے
پس قدم(lags)ہوتا ہے اور ایک کیپسٹر کے لیے کرنٹ،وولٹیج سے
پیش قدم(leads)ہوتا ہے۔
مثال7.3:ایک لیمپ کو ایک کیپسٹر کے ساتھ سلسلہ وار جوڑا گیا ہے۔acاور dcکنکشینوں کے لیے اپنے مشاہدات کی پیشین گوئی کیجیے۔دونوں میں سے ہر ایک صورت میں کیا ہوگا،اگر کیپسٹر کی صلاحیت کم کردی جائے۔
حل:جب ایک کیپسٹر سے ایکdcوسیلہ جوڑا جاتا ہے تو کیپسٹر چارج ہوجاتا ہے اور چارج ہوجانے کے بعد سرکٹ میں کوئی کرنٹ نہیں بہتا اورلیمپ روشن نہیں ہوگا۔اگرCکو کم بھی کردیاجائے تو بھی کوئی تبدیلی نہیںہوگی۔acوسیلے کے ساتھ،کیپسٹر کی صلاحیتی نااہلیت
ہوتی ہے اور کرنٹ سرکٹ میں بہتا ہے۔نتیجتاً لیمپ روشن ہوجائے گا۔Cکو کم کرنے سے نااہلیت میں اضافہ ہوگا اور لیمپ پہلے کے مقابے میںکم روشنی دے گا۔
مثال7.4:ایک15.0mFکے کیپسٹر کو 220V،50Hzوسیلہ سے جوڑاگیا ۔سرکٹ میں صلاحیتی نااہلیت اور کرنٹ(rmsاورفراز قدر)معلوم کیجیے۔اگر تعدد کو دگنا کردیاجائے تو صلاحیتی نااہلیت اور کرنٹ پر کیا اثر ہوگا!
حل:صلاحیتی نااہلیت ہے:

rmsکرنٹ ہے:

0–1کرنٹiاس طرح بہتا ہے،جیسے دکھایا گیا ہے؛0پر اعظم قدر سے،1پر صفر قدر پر پہنچ جاتا ہے۔چادرAمثبت قطبیت سے چارج ہوتی ہے اور منفی چارج q،Bپر اکٹھا ہوتا ہے،یہاں تک کہ1پر اپنی انتہائی قدر پر پہنچ جاتا ہے،جب تک کہ کرنٹ صفر نہ ہوجائے۔وولٹیج
کے ساتھ فیز میںہے اور1پر اپنی انتہائی قدر پر پہنچتی ہے۔کرنٹ اور وولٹیج دونوں مثبت ہیں۔اس طرح:
مثبت ہے۔اس چوتھائی سائیکل کے دوران توانائی وسیلے سے جذب کی جاتی ہے،کیونکہ کیپسٹر چارج ہوتا ہے۔

1–2کرنٹiاپنی سمت تبدیل کرتا ہے۔اکٹھاہوا چارج کم ہونے لگتا ہے،یعنی کہ،اس ایک چوتھائی سائیکل کے دوران کیپسٹر ڈسچارج ہوتا ہے۔وولٹیج کم ہوجاتی ہے،لیکن اب بھی مثبت رہتی رہتی ہے۔کرنٹ منفی ہے۔ان کا حاصل ضرب،پاور،منفی ہے۔
اس چوتھائی سائیکل میں،0–1کے ایک چوتھائی سائیکل میں جذب کی گئی توانائی،لوٹادی جاتی ہے۔
دسچارج چارج دسچارج چارج
Charge Discharge Charge Discharge

کا ایک مکمل سائیکل–نوٹ کریں کہ کرنٹ،وولٹیج سے پیش قدم ہے۔

3–4 3 پر کرنٹiاپنی سمت تبدیل کرتا ہے اور BسےAکی جانب بہتا ہے۔اکٹھا ہواچارج کم ہونے لگتا ہے اور وولٹیج
کی عددی قدر کم ہوجاتی ہے۔
،4پر صفر ہوجاتی ہے،جس وقت کہ کیپسٹر پورے طورپر ڈسچارج ہوجاتا ہے۔پاورمنفی ہے۔2–3کے درمیان جذب ہوئی توانائی،وسیلہ کو واپس لوٹادی جاتی ہے۔کل جذب ہوئی توانائی صفر ہے۔

2–3کیونکہi،AسےBکی جانب بہنا جاری رکھتا ہے،کیپسٹر مخالف قطبیت کے ساتھ چارج ہوتا ہے،یعنی کہ،چادرBپر مثبت چارج اکٹھا ہوتا ہے اور چادرAپر منفی چارج۔کرنٹ اور وولٹیج دونوں منفی ہیں۔ان کا حاصل ضربPمثبت ہے۔اس
سائیکل میں کیپسٹر توانائی جذب کرتا ہے۔

کرنٹ کی فزار قدر ہے:
![]()
اگر تعداد کو دکنا کردیا جائے تو صلاحیتی نا اہلیٹ آدھی ہوجائے گی اور نتیجتاً کرنٹ دگنا ہوجائے گا۔
مثال7.5:ایک روشنی کا بلب اور ایک کھلے کوائل کا امالہ کار،ایک کی کے ذریعے ایکacوسیلے سے جوڑے گئے ہیں،جیسا کہ شکل 7.11میں دکھایا گیا ہے:

سوئچ کو بند کردیاجاتا ہے اور کچھ دیر بعدامالہ کار کے اندرونی حصے میںایک لوہے کی چھڑ ڈال دی جاتی ہے۔جب لوہے کی چھڑ کو داخل کیاجاتا ہے تو بلب کی چمک(a)بڑھے گی(b)کم ہوگی(c)غیر تبدیل رہے گی۔اپنے جواب دلائل کے ساتھ پیش کیجیے۔
حل:جب لوہے کی چھڑ کو داخل کیاجاتا ہے،تو کوائل کے اندر کا مقناطیسی میدان،لوہے کو مقنادیتا ہے،جس سے اس کے اندر میدان میں اضافہ ہوجاتا ہے۔اس لیے کوائل کی امالیت بڑھ جاتی ہے۔نتیجتاً کوائل کی امالی نااہلیت بڑھ جاتی ہے۔اس کے نیتجے میں لگائی گئیacوولٹیج کا مقابلتاً زیادہ حصہ(کسر)امالہ کار کے سروں کے درمیان ظاہرہوتا ہے،اور بلب کے سروں کے درمیان کم وولٹیج رہ جاتی ہے۔اس لیے بلب کی چمک کم ہوجاتی ہے۔
7.6ایک سلسلہ وارایل سی آر سرکٹ پر لگائی گئیاے سی وولٹیج:
(AC Voltage Applied to a Series LCR Circuit)
شکل7.12میں ایک acوسیلہeسے جڑا ہوا ایک سلسلہ وار LCRسرکٹ دکھایا گیا ہے۔ہم معمول کے مطابق،وسیلہ کی وولٹیج:
لیتے ہیں۔
اگر وقتtپر،کیپسٹر پرQچارج ہے اورiکرنٹ ہے،تو کرچوف لوپ قاعدے کے مطابق:
![]()

شکل7.12ایکacوسیلہ سے جڑا ہوا سلسلہ وارLCRسرکٹ
ہم لمحاتی کرنٹiاورلگائی گئی متبادل وولٹیجvسے اس کافیزرشتہ معلوم کرنا چاہتے ہیں۔ہم اس مسئلے کو دوطریقوں سے حل کریں گے۔پہلے ہم فیزرکی تکنیک استعمال کریں گے اور پھر دوسرے طریقے میں ہم مساوات(7.20)کو تجزیائی طریقے سے حل کرکے iکا وقت–انحصارمعلوم کریں گے۔
7.6.1فیزرڈائیگرام حل:(Phasor-diagram solution)
شکل7.12میں دکھائے گئے سرکٹ میںہم دیکھتے ہیںکہ مزاحمہ،امالہ کار اورکیپسٹر سلسلہ وار جڑے ہوئے ہیں۔اس لیے کسی بھی وقت ہر جز میںacکرنٹ یکساں ہوگا؛کرنٹ کی وسعت اور فیز یکساں ہوں گے۔فرض کیا،یہ کرنٹ ہے:
(7.21) ![]()
جہاںø،وسیلے کے سروں کے درمیان وولٹیج اورسرکٹ میں کرنٹ کے درمیان فیز فرق ہے۔ہم نے پچھلے حصے میں جو کچھ سیکھا ہے،اس کی مدد سے ہم موجودہ صورت کے لیے ایک فیزرڈائیگرام بنائیں گے۔
فرض کیجیے مساوات(7.21)سے دیے جانے والے،سرکٹ میں سے گذررہے کرنٹ کو ظاہر کرنے والا فیزرہے مزید،فرض کیجیے کہ
بالترتیب،امالہ کار،مزاحمہ،کیپسٹر اور وسیلہ کے سروں کے درمیان وولٹیج کو ظاہر کرتے ہیں۔پچھلے حصے سے ہم جانتے ہیں کہ
کے متوازی ہے،
سے
پیچھے ہے اور
آگے ہے۔
شکل7.13 (a)میں مناسب فیزرشتوں کے ساتھ دکھائے گئے ہیں۔

شکل 13۔7 ۔شکل 23۔7 میں دکھائے گئے سرکٹ کے لیے (a) فیزر
اور1کے مابین رشتہ(b)فیزر
کے
304 درمیان رشتہ
ان فیزروں کی لمبائیاں یا
کی وسعتیں ہیں:
![]()
سرکٹ کے لیے وولٹیج مساوات(7.20)لکھی جاسکتی ہے:
UL + UR + UC = (7.22)
وہ فیزر رشتہ،جس کا راسی جز مندرجہ بالا مساوات دیتا ہے،ہے:
(7.24)

شکل 14۔7؛ مقاوت ڈائگرام
یہ رشتہ شکل7.13 (b)میں دکھایا گیا ہے۔کیوں کہ
ہمیشہ ایک یکساں خط میں ہوتے ہیں اورمخالف سمتوں میں ہوتے ہیں،اس لیے ان کو ایک واحد فیزر
میں مجتمع کرسکتے ہیں،جس کی عددی قدر
ہو۔کیونکہ
کو ایک قائم زاویہ مثلث کے وتر سے ظاہر کیاگیا ہے،جس کے دوسرے اضلاع
ہیں،اس لیے پیتھاغورث کے مسئلے سے:
![]()
مساوات(7.22)سے،مندرجہ بالامساوات میں
کی قدریں رکھنے پر،

یا

ایک dcسرکٹ میں مزاحمت کے مشابہہ،ہم ایکacسرکٹ میں مقاومت(Impedance) Zمتعارف کراتے ہیں:
![]()
جہاں
![]()
کیوںکہ فیزر
کے ہمیشہ متوازی ہوتا ہے،فیززاویہ
کا درمیانی زاویہ ہے، اور شکل7.14سے معلوم کیاجاسکتا ہے:
![]()
مساوات(7.22)استعمال کرنے پر حاصل ہوتا ہے:
![]()
مساوات(7.26)اور مساوات(7.27)کو گرافی طورپر شکل(7.14)میں دکھایا گیا ہے،اسے مقاومت ڈائیگرام کہتے ہیں جو کہ ایک قائم زاویہ مثلث ہے،جس کا وتر Zہے۔
مساوات7.25(a)،کرنٹ کی وسعت دیتی ہے اور مساوات(7.27)فیززاویہ دیتی ہے۔ان کے ساتھ،مساوات(7.27)مکمل طورپر متعین ہوجاتی ہے۔
اگرøXc>Lمثبت ہے اور سرکٹ بڑی حد تک صلاحیتی(Capacitive)ہے،نتیجتاً،سرکٹ میں کرنٹ وسیلہ وولٹیج سے پیش قدم ہے۔اگر øXc>Lمنفی ہے اور سرکٹ بڑی حد تک امالیاتی ہے۔نتیجتاً،سرکٹ میں کرنٹ،وسیلہ وولٹیج سے پس قدم ہے۔
شکل7.15میں فیزرڈائیگرام اورvاورiکی wtکے ساتھ تبدیلی،Xc>XLصورت میں،دکھائے گئے ہیں۔

شکل 15۔7
کی فزرڈائیگرام (b) ایک سلسلہ وارLCRسرکٹ کے لیے،vاورiبرخلافwگراف جہاںXc>XL
اس طرح ہم نے فیزروں کی تکنیک استعال کرتے ہوئے،ایک سلسلہ وارLCRسرکٹ کے لیے کرنٹ کی وسعت اور فیزحاصل کرلیے ہیں۔لیکن ایکacسرکٹ کا تجزیہ کرنے کے اس طریقے میں کچھ کمیاں ہیں۔
پہلی کمی یہ کہ،فیزرڈائیگرام شروعاتی حالت(Initial Condition)کے بارے میںکچھ نہیں بتاتی۔ہم tکی کوئی بھی اختیاری قدرلے سکتے ہیں(جیسے ،جیسا اس پورے باب میں کیا گیا ہے)اور مختلف فیزر کھینچ سکتے ہین جو مختلف فیزروں کے درمیان نسبتی زاویہ(Relative angle)دکھاتے ہیں۔اس طرح حاصل ہوا حل قائم–حالت حل کہلاتا ہے۔یہ عمومی حل نہیں ہے۔اس کے علاوہ،ہمیں ایک لمحئی حل(Transient solution)بھی ملتاہے جوv=oکے لیے بھی پایاجاتا ہے۔عمومی حل،لمحئی حل اورقائم –حالت حل کا حاصل جمع ہے۔ایک کافی لمبے عرصے کے بعدٗ لمحی حل کے اثرات زائل ہوجاتے ہیں اور سرکٹ کا برتائو قائم–حالت حل کے ذریعے بیان کیاجاتا ہے۔
7.6.2تجزیاتی حل(Analytical solution)
اِس سرکٹ کے لیے وولٹیج مساوات ہے:

ہم جانتے ہیں کہ:
،اس لیےqکی شکل میں،وولٹیج مساوات ہے:
![]()
یہ ایک جبری،قعری اہتراز کار کی مساوات کی طرح ہے[درجہxiکی درسی کتاب میںمساوات14.37(b)دیکھیے]۔ہم ایک حل فرض کرتے ہیں:
![]()
اس طرح
![]()
اور

ان قدروں کو مساوات(7.28)میں رکھنے پر،
qmw⌊Rcos(wt +ø0) +(Xc-XL) sin(wt +ø)⌋ =um sin wt (7.29) (c)
جہاں ہم نے رشتہ:
استعمال کیے ہیں۔مساوات(7.30)کو
سے ضرب اور تقسیم کرنے پر،ہمیں ملتا ہے
![]()
اب ،فرض کیجیے:![]()
اور
![]()
اس طرح،
![]()
اسے(7.31)میں رکھنے پر اور سادہ بنانے پر،
qmwZcos(wt +θ-ø)=um sin wt (7.33)
اس مساوات کے دونوں اطراف کا مقابلہ کرنے پر
um =qm wZ =imZ
جہاں،
im =qm w ⌊7.33(a(⌋
اور
![]()
اس لیے،سرکٹ میں کرنٹ ہے،
=im cos(wt +ø)
یا
i = im sin (wt+ø) (7.34)
جہاں
![]()
اور
![]()
اس طرح،سرکٹ میںکرنٹ کی وسعت اورفیزکے لیے تجزیاتی حل،فیزرتکنیک سے حاصل کیے گئے حل سے ہم آہنگ ہے۔
7.6.3گمک(Resonance)
سلسلہ وار LCRسرکٹ کی ایک اہم خصوصیت گمک کا مظہر ہے۔گمک کا مظہر ان نظاموں میں عام ہے جن میں ایک مخصوص تعدد پر اہتراز کرنے کا رجحان پایاجاتا ہے۔یہ تعدد،نظام کا قدرتی تعدد (Natural frequency)کہلاتا ہے۔اگر یہ نظام ایک ایسے توانائی کے وسیلے کے ذریعے چلایاجائے،جس کا تعدد،قدرتی تعدد کے نزدیک ہو تو اہتراز کی وسعت زیادہ ہوتی ہے۔اس کی ایک جانی پہچانی مثال جھولاجھولتا ہوا بچہ ہے۔جھولے کا، ایک پنڈولم کی طرح،آگے پیچھے گھومنے کا ایک قدرتی تعدد ہوتا ہے۔اگربچہ رسیوں کو ایک یکساں وقفہ کے بعد کھینچتا ہے اور کھینچنے کا تعدد،جھولے کے تعدد کے تقریباً برابر ہے،تو جھولے کی وسعت زیادہ ہوگی(باب14،درجہXI)
ایک RLCسرکٹ کے لیے،جو وسعت
اورتعددwکی وولٹیج سے چلایاجارہا ہے،ہم نے دیکھا تھا کہ کرنٹ کی وسعت دی جاتی ہے:

جہاں،
، اس لیے اگر
کو تبدیل کیاجائے تو ایک مخصوص تعدد
اورمقاومت اقل ترین ہوگی
،یہ تعدد گمک تعدد کہلاتا ہے۔
![]()
یا

یا
(7.35) ![]()

شکل 16۔7ωکے ساتھim کی تبدیلی۔ دو صورتوں میں
:L=1.00mH, L=1.00 mH
308 (ii) R=100W (i) R=200W
گمک دار تعدد پر،کرنٹ کی وسعت ازحد(Maximum)ہوتی ہے،![]()
شکل7.16میں ایکRLCسلسلہ وار سرکٹ میںwکے ساتھimکی تبدیلی، L=1.00mH، C=1.00nF کے ساتھRکی دو قدروں کے لیے دکھائی گئی ہے: R=200Ω )ii(اورR=100Ω،وسیلہ وولٹیج:um =100V،اس صورت میں
ہے:1.00x106rad/s=![]()
ہم دیکھتے ہیں کہ گمک دار تعدد پر کرنٹ کی وسعت ازحد ہوتی ہے۔کیونکہ گمک پر
،اس لیے صورت(i)میں کرنٹ کی وسعت ،صورت(ii)کے مقابلے میں دوگنی ہوگی۔
گمک دار سرکٹوں کے مختلف قسم کے استعمال ہیں،مثلاً ریڈیو اور ٹیلی ویژن سیٹوں کے ٹیونگ میکنزم(Tuning Mechanism)ہیں۔ایک ریڈیوکا انٹینا کئی پروگرام نشر کرنے والے اسٹیشنوں سے سگنل وصول کرتا ہے۔انٹینا میں وصول کیے گئے سگنل،ریڈیو کے ٹیونگ سرکٹ میں وسیلہ کے بطور کام کرتے ہیں،اس طرح سرکٹ کو کئی تعددوں پر چلایاجاسکتا ہے۔لیکن کسی ایک مخصوص اسٹیشن کو سننے کے لیے ہم ریڈیو کو ٹیون کرتے ہیں۔ٹیون کرنے کے عمل میں ہم ٹیوننگ سرکٹ میں شامل ایک کیپسٹر کی صلاحیت تبدیل کرتے جاتے ہیں،یہاں تک کہ سرکٹ کا گمک دار تعدد،وصول ہوئے ریڈیو سگنل کے تعدد کے تقریباًمساوی ہوجاتا ہے۔جب ایسا ہوتا ہے تو اس مخصوص ریڈیو اسٹیشن کے سگنل کے تعدد والے کرنٹ کی وسعت،سرکٹ میں سب سے زیادہ ہوجاتی ہے۔
یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ ایک سرکٹ گمک مظہر کا مظاہرہ تب ہی کرسکتا ہے جب سرکٹ میں LاورCدونوں موجود ہوں۔صرف تب ہیLکے سروں کے درمیان اورCکے سروں کے درمیان وولٹیج ایک دوسرے کو قطع کرسکتی ہیں(دونوں فیز کے باہر ہوتی ہیں)اور کرنٹ کی وسعت
ہوگی اور وسیلہ کی کل وولٹیج Rکے سروں کے درمیان ہوگی۔اس کا مطلب ہوا کہ ایکLRیاRCسرکٹ میں گمک نہیں حاصل کی جاسکتی۔
گمک کا نکیلاپن(Sharpness Resonance)
سلسلہ وارLCRسرکٹ میں کرنٹ کی وسعت ہے:

اوریہ ازحد ہوگی،جب:
،کرنٹ کی ازحد قدر ہے:![]()
کے علاوہ wکی دیگر قدروں کے لیے،کرنٹ کی وسعت اس ازحد قدر سے کم ہوگی۔فرض کیجیے ہمwکی ایسی قدر منتخب کرتے ہیں،جس کے لیے کرنٹ کی وسعت اس کی ازحد قدر کا
گنا ہے۔اس قدر پر،سرکٹ سے اسراف شدہ پاور آدھی ہوجاتی ہے۔شکل(7.16)میں دکھائے گئے منحنی سے ہم دیکھتے ہیں کہ wکی ایسی دو قدریں ہوسکتی ہیں،فرض کیا ω1اورω2ایکωοسے کم اور دوسریωοسے زیادہ اور دورنوں ωοکے گرد متشاکل ہوں گی۔ہم لکھ سکتے ہیں:
ω¹=ωο+Λω
ω²=ωο-Λω
حاصلِ تفریق:ω¹-ω²=Λωاکثرسرکٹ کی بینڈعرض(Band Width)کہلاتی ہے۔
مقدار
کو گمک کے نکیلے پن(Sharpness)کا ناپ سمجھاجاتا ہے۔Dw جتنی کم ہوگی،گمک اتنی ہی نکیلی یاپتلی ہوگی۔Dwکے لیے ایک ریاضیاتی عبارت حاصل کرنے کے لیے،ہم نوٹ کرسکتے ہیں کہω¹≅ωο +Λω،کے لیے وسعت ہے:
اس لیے،ω¹پر

بائیں جانب،دوسرے رکن میں
استعمال کرنے پر،ہمیں حاصل ہوتا ہے:

ہم
کی تقربی قدر
لے سکتے ہیں کیوں کہ
اس لیے

گمک کا نکیلا پن(Sharpenss) دیا جا تا ہے
![]()
نسبت
سرکٹ کا کیفیتی جز ضربی (Quality factor) بھی کہلاتی ہے
![]()
مساوات7.36(b)اورمساوات7.36(c)سے حاصل ہوتا ہے:
اس لیے Qکی قدر جتنی زیادہ ہوگی،2Λωیا بینڈعرض کی قدر اتنی ہی کم ہوگی اور گمک اتنی ہی زیادہ ہوگی۔
استعمال کرتے ہوئے،مساوات[7.36(c)]کو لکھ سکتے ہیں۔
![]()
ہم شکل7.15سے دیکھ سکتے ہیںکہ اگر گمک کم ہوگی تو نہ صرف یہ کہ ازحد کرنٹ کم ہوگا بلکہ سرکٹ تعدد کی مقابلتاً بڑی سعتDwکے لیے گمک کے نزدیک ہوگا اور سرکٹ کی ٹیوننگ اچھی نہیں ہوگی۔اس لیے گمک جتنی کم ہوگی،سرکٹ کی انتخاب کرنے کی صلاحیت اتنی کم ہوگی اور اس کے برخلاف بھی۔مساوات(7.36)سے ہم دیکھتے ہیں کہ اگر کیفیتی جز ضربی بڑا ہے،یعنی کہRکم ہے اورLزیادہ ہے،سرکٹ کی انتخاب کرنے کی صلاحیت بہتر ہے۔
مثال7.6: ایک200Ωکا مزاحمہ اور ایک15.0 μFکے کیپسٹر کو سلسلہ وار ایک220V،50Hzکے وسیلہ سے جوڑا گیا(a)سرکٹ میں کرنٹ کا حساب لگائیے۔(b)مزاحمہ کے سروں کے درمیان اور کیپسٹر کے سروں کے درمیان وولٹیج(rms)کا حساب لگائیے۔کیاان دونوں وولٹیج کا الجبرائی حاصل جمع،وسیلہ وولٹیج سے زیادہ ہے؟اگر ہاں،تو یہ معمہ حل کیجیے۔
حل:دیا ہے:
R=20Ω C =15.0μF=15.0x10−6f
V≡220V′v=50Hz
(a)کرنٹ کا حساب لگانے کے لیے،ہمیں سرکٹ کی مقاومت چاہیے ہوگی:

291.76Ω=
اس لیے۔ سرکٹ میں کرنٹ ہے
![]()
(b)کیونکہ کرنٹ پورے سرکٹ میں ہرجگہ یکساں ہے،اس لیے
VR =lR=(0.755A)200Ω) =15IV
Vc=IXc=(0.755A) (212.3Ω) =160.3V
ان دونوں وولٹیج
،کا حاصل جمع311.3Vہے جو وسیلہ وولٹیج220Vسے زیادہ ہے۔اس معمہ کا حل کیا ہے؟جیسا کہ آپ سبق میں سیکھ چکے ہیں،دونوں وولٹیج یکساں فیز میں نہیںہیں۔اس لیے انھیں عام اعداد کی طرح نہیں جوڑا جاسکتا۔دونوں وولٹیج90ºسے فیزسے باہرہیں۔اس لیے ان دونوں وولٹیج کو پیتھاغورث مسئلے کے استعمال کے ذریعے جوڑنا ہوگا:
![]()
= 220 V
اس لیے،اگر دونوں وولیٹج کے درمیان فیز فرق کا پوری طرح خیال رکھاجائے تو مزاحمہ کے سروں کے درمیان وولٹیج اورکیپسٹر کے سروں کے درمیان وولٹیج کا حاصل جمع،وسیلے کی وولٹیج کے مساوی ہے۔
7.7ایک ACسرکٹ میں پاور:پاور جز ضربی(Power in AC Circuit: The Power Factor)
ہم دیکھ چکے ہیں کہ ایک سلسلہ وارLCRسرکٹ میںلگائی گی وولٹیج:
سرکٹ میں جوکرنٹ پیداکرتی ہے،وہ دیاجاتا ہے:
،جہاں
اور
اس لیے،وسیلہ کے ذریعے مہیا کی گئی لمحاتی پاورPہے:

ایک پورے سائیکل پر اوسط کی گئی پاور،مساوات(7.37)کے دائیں جانب کے دونوں ارکانوں کے اوسط سے دی جاتی ہے۔صرف دوسرا رکن ہی وقت کے تابع ہے،اس کا اوسط صفر ہے(کوسائن کا مثبت نصف،منفی نصف کو قطع کردیتا ہے)۔اس لیے

اس کو ایسے بھی لکھاجاسکتا ہے:
![]()
اس لیے،اسراف شدہ اوسط یا پاور صرف وولٹیج اورکرنٹ کے ہی تابع نہیں ہے بلکہ ان کے درمیانی فیززاویےf کے کوسائن کے بھی تابع ہے۔مقدارcos fپاور جز ضربی(Power factor)کہلاتی ہے۔آئیے مندرجہ ذیل صورتوں سے بحث کریں۔
صورت(i):مزاحمتی سرکٹ:اگر سرکٹ میں صرف خالصRہوتو یہ مزاحمتی (Resistive)کہلاتا ہے۔اس صورت میں
اس لیے پاور کا اسراف ازحد ہے۔
صورت(ii):خالص امالیاتی یا خالص صلاحیتی سرکٹ:اگر سرکٹ میں صرف ایک امالہ کار یا صرف ایک کیپسٹر ہو،تو ہم جانتے ہیں کہ وولٹیج اور کرنٹ کے درمیان فیز فرق
ہوتا ہے،اس لیے،
،اورپاور کا کوئی اسراف نہیں ہوتا،حالانکہ سرکٹ میںکرنٹ بہہ رہا ہے۔اس کرنٹ کو کبھی کبھی بغیر واٹ والا(wattless)کرنٹ بھی کہاجاتا ہے۔
صورت(iii):LCR سلسلہ وار سرکٹ:ایک سلسلہ وار LCRسرکٹ میں،اسراف شدہ پاور مساوات(7.38)سے دی جاتی ہے،جہاں:
،اس لیے ایکRLیا RCیاRCLسرکٹ میںfغیر صفر ہوسکتا ہے۔ایسی صورتوں میں بھی پاور کا اسراف صرف مزاحمہ میںہوتا ہے۔
صورت(iv):ایکLCRسرکٹ میں گمک پر پاور کا اسراف:گمک پر،
اس لیے cos
یعنی کہ ایک سرکٹ میں گمک پر ازحد پاور کا اسراف ہوتا ہے(Rسے)۔
مثال7.7:(a) برقی پاور کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے سرکٹوں میں ایک کم پاور جز ضربی کا مطلب ہے،ترسیل کے دوران زیادہ پاور کا زیاں،سمجھائیے۔
(b)ایک سرکٹ میں مناسب صلاحیت کا ایک کیپسٹر استعمال کرکے پاور جز ضربی میںسدھار کیاجاسکتا ہے۔وضاحت کیجیے۔
حل:(a)ہم جانتے ہیں کہP =lV cosøجہاںcos øاور جز ضربی ہے۔ایک دی ہوئی وولٹیج پر ایک دی ہوئی پاورمہیا کرنے کے لیے،cos fچھوٹاہے تو ہمیں اس کے مطابق کرنٹ میں اضافہ کرنا ہوگا۔لیکن اس کی وجہ سے ترسیل میں پاور کا زیادہ زیاںl2Rہوگا۔
(b)فرض کیجیے ایک سرکٹ میں،کرنٹI،وولٹیج سے زاویہøسے پس قدم ہے،تب پاورجزضربی:

ہم پاور جزضربی کو بہتر کرسکتے ہیں(1کی جانب)اگرZ،Rکی جانب ہو۔آئیے،ایک فیزرڈائیگرام کی مدد سے(شکل7.17)سمجھیں کہ ایسا کیسے کیاجاسکتاہے۔íکو دوجزوں میں تحلیل کرتے ہیں،Íp،لگائی گئی وولٹیج
کی سمت میںاورÍq،لگائی گئی وولٹیج کی عمودی سمت میں۔
جیساکہ آپ حصہ7.7میں سیکھ چکے ہیں،iqبغیر واٹ والا جز کہلاتا ہے کیونکہ کرنٹ کے اس جز کے متطابق پاور کا کوئی زیاں نہیں ہوتا۔Íqپاورجز کہلاتا ہے کیونکہ یہ وولٹیج کے ساتھ فیز میں ہوتا ہے اور سرکٹ میں پاور کے زیاں سے مطابقت رکھتا ہے۔
اس تجزیہ سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ اگر ہم پاور جز ضربی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں،تو ہمیں پس قدم بغیر واٹ والے کرنٹÌqکی،ایک مساوی پیش قدم بغیر واٹ والے کرنٹÌqکے ذریعے،مکمل تعدیل کرنا ہوگی۔یہ ایک مناسب قدر کے کیپسٹرکو متوازی طرز میںجوڑ کر کیاجاسکتا ہے،تاکہ
ایک دوسرے کی تنسیخ کردیں اورPعملی طورپر Ìpہوجائے۔
مثال7.8:فرازقدر283Vاورتعدد50Hzکی ایک سائن خم نما وولٹیج ایک سلسلہ وار LCRسرکٹ میں لگائی گئی،جس میں:C=79μF,L=25.48H.R=3Ωمعلوم کیجیے۔
(a)سرکٹ کی مقاومت(b)وسیلہ کے سروں کے درمیان وولٹیج اورکرنٹ میں فیزفرق۔
(c)سرکٹ میں اسراف شدہ پاور(d)پاورجز ضربی
حل:سرکٹ کی مقاومت معلوم کرنے کے لیے،ہم پہلےXLاورXcکا حساب لگاتے ہیں۔
XL = 2nvL
2x3.14x50x25.48x 10-3Ω =8Ω

اس لیے

کیوںکہøمنفی ہے،اس لیے سرکٹ میںکرنٹ،وسیلہ کے سروں کے درمیان وولٹیج سے پس قدم ہے۔
(c)سرکٹ میںاسراف شدہ پاور ہے:
P =12R
اب
P=)40A(2 x3Ω = 4800w اس لیے
cosø=cos〈−53.1o〉=0.6 d پاور جز ضربی
مثال7.9ـ:فرج کیجیے کہ پچھلی مثال میں وسیلہ کا تعدد تبدیل کیاجاسکتا ہے۔(a)وسیلہ کا وہ تعددکیاہوگاجس پر گمک پیدا ہوگی؟(b)گمک دار حالت میں،مقاومت،کرنٹ،اسراف شدہ پاور کاحساب لگائیے۔
حل:(a) وہ تعدد جس پر گمک پیدا ہوتی ہے:![]()

(b)گمک دار حالت میں مقاومتZ،مزاحمت کے مساوی ہے:
Z=R =3Ω
گمک پر rms کرنٹ ہے
![]()
گمک پر اسراف شدہ پاور ہے
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ موجودہ صورت میں،گمک پر اسراف شدہ پاور،مثال7.8میں اسراف شدہ پاور سے زیادہ ہے۔
مثال7.10:ایک ہوائی اڈے پر ایک شخص کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر ایک دھات کے شناخت کار سے گذارا گیا۔اگر اس کے پاس دھات کی بنی کوئی چیز ہو تو دھات شناخت کار ایک آواز خارج کرتا ہے۔یہ شناخت کارکس اصول پر کام کرتا ہے۔
حل:دھات شناخت کار،acسرکٹ میں گمک کے اصول پر کام کرتا ہے۔جب آپ دھات –شناخت کار سے گذرتے ہیں تو آپ دراصل کئی چکروں والے کوائل سے گذررہے ہوتے ہیں۔کوائل ایک کیپسٹر سے جڑا ہوتا ہے جو اس طرح ٹیون ہوتا ہے کہ سرکٹ گمک میںہو۔جب آپ اپنی جیب میںکوئی دھاتی شے رکھے ہوئے گذرتے ہیں،تو سرکٹ کی مقاومت تبدیل ہوجاتی ہے۔جس کے نتیجے میں سرکٹ میں بہہ رہے کرنٹ میں قابل لحاظ تبدیلی ہوتی ہے۔کرنٹ میں ہوئی یہ تبدیلی شناخت کرلی جاتی ہے اور الیکٹرانک سرکٹ کے ذریعے بطور الارم(خطرہ کی گھنٹی)آواز پیداہوتی ہے۔
7.8 LC اہترازات(LC Oscillations)
ہم جانتے ہیں کہ ایک کیپسٹر اور ایک امالہ کاربالترتیب برقی اور مقناطیسی توانائی ذخیرہ کرسکتے ہیں۔جب ایک کیپسٹر(جو شروع میں چارج شدہ ہو)کو ایک امالہ کار کے ساتھ جوڑا جاتا ہے تو کیپسٹر کا چارج اورسرکٹ میں کرنٹ برقی اہترازات کا مظہر ظاہر کرتے ہیں جو میکانیکی نظام میں اہترازات(باب14،درجہXI)جیسا ہوتا ہے۔
فرض کیجیے کہ ایک کیپسٹر کوqmتک چارج کیاجاتا ہے(t=oپر)اورایک امالہ کار سے جوڑا جاتا ہے،جیسا کہ شکل7.18میں دکھایا گیا ہے۔
جس لمحے سرکٹ مکمل ہوتا ہے،کیپسٹر پر چارج اسی لمحے کم ہونا شروع ہوتا ہے اور اس سے سرکٹ میں کرنٹ بہنے لگتا ہے۔فرض کیجیے،وقتtپر،سرکٹ میں چارجqاورکرنٹ iہے۔کیونکہ
مثبت ہے،Lمیں امالہ شدہemfکی قطبیت ،جیسی دکھائی گئی ہے،ویسی ہوگی،یعنی کہub<ua ،کرچوف کے لوپ قاعدے کے مطابق
![]()
موجودہ صورت میں،(
کیونکہ qجیسے جیسے کم ہوتا ہے،iمیں اضافہ ہوتا ہے)،اس لیے مساوات(7.39)ہوجاتی ہے:


شکل7.18:دکھائے گئے لمحے پر،کرنٹ بڑھ رہا ہے،اس لیے امالہ شدہemfکی،امالہ کار میں،قطبیت دکھائی گئی جیسی ہے۔
اس مساوات کی شکل:
جیسی ہے،جو کہ ایک سادہ ہارمونک اہترازکار کی مساوات ہے۔اس لیے،چارج،ایک قدرتی تعددωοکے ساتھ اہتراز کرتا ہے،جہاں
![]()
اور وقت کے ساتھ سائن خم نما طورپر مندرجہ ذیل طریقے سے تبدیل ہوتا ہے:
![]()
جہاںq,qmکی ازحد قدر ہے اورøفیز مستقلہ ہے۔کیونکہ t=oپرq=qm،اس لیے:
cos f=1یاf=0،لہٰذا موجودہ صورت میں:

شکل7.19:ایکLCسرکٹ کے اہترازات،ایک سپرنگ کے سرے سے جڑے ہوئے گٹکے کے اہترازات کے مشابہ ہیں۔شکل میں ایک سائیکل کا نصف دکھایا گیا ہے۔

آئیے اب یہ تصور کرنے کی کوشش کریں کہ سرکٹ میں یہ اہتراز ہوتے کیسے ہیں۔
شکل7.19(a)میں ایک مثالی امالہ کار سے جڑا ہوا ایک کیپسٹر دکھایاگیاہے،جس پر شروع میں چارجqmہے۔چارج شدہ کیپسٹر میں ذخیرہ ہوئی برقی توانائی ہے:
،کیونکہ سرکٹ میں کوئی کرنٹ نہیںہے،امالہ کار میں توانائی صفر ہے۔اس لیے،LCسرکٹ کی کل توانائی ہے:
![]()
t=0 پر،سوئچ بند ہے اورکیپسٹر ڈس چارج ہونا شروع ہوتا ہے[شکل7.19(b)]۔جیسے جیسے کرنٹ بڑھتا ہے،یہ امالہ کار میں ایک مقناطیسی میدان قائم کرتا ہے اور اس طرح امالہ کار میں کچھ توانائی،مقناطیسی توانائی کی شکل میںذخیرہ ہوجاتی ہے،جو ہے:
جب کرنٹ اپنی اعظم قدر’
‘پرپہنچتاہے،(
پر)،جیساکہ شکل7.19(c)میں دکھایا گیا ہے،تمام توانائی مقناطیسی میدان میں ذخیرہ ہوجاتی ہے:
،آپ بہ آسانی تصدیق کرسکتے ہیں کہ برقی توانائی کی اعظم قدر،مقناطیسی توانائی کی اعظم قدر کے مساوی ہے۔اب کیپسٹر پر کوئی چارج نہیں ہے اور اس لیے کوئی توانائی بھی کیپسٹر میںنہیں ہے۔اب کرنٹ کیپسٹر کو چارج کرنا شروع کرتا ہے،جیساکہ شکل 7.19(d)میںدکھایا گیا ہے۔یہ عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کہ کیپسٹر مکمل طورپر چارج نہیں ہوتا (
پر) [شکل7.19(e)]۔لیکن اب کیپسٹر شکل7.19(a)میں دکھائی گئی آغازی حالت کی مخالف قطبیت کے ساتھ چارج ہوتا ہے۔اوپر بیان کیاگیاپورا عمل اب اپنے آپ کو دہراتا ہے،یہاں تک کہ نظام اپنی آغازی حالت میں واپس لوٹ آتا ہے۔اس طرح،نظام میں توانائی،کیپسٹر اور امالہ کار کے درمیان اہتراز کرتی ہے۔
LC اہتراز ایک اسپرنگ سے جڑے ہوئے گٹکے(Block)کے میکانیکی اہتراز جیسے ہوتے ہیں۔(7.19)کی ہر شکل کا نچلا حصہ ایک میکانیکی نظام (ایک اسپرنگ سے جڑے ہوئے بلاک)کے متطابق مرحلہ کودکھاتا ہے۔جیسا کہ پہلے نوٹ کیاجاچکا ہے،mکمیت کے ایک بلاک کے لیے،جوتعددωοسے اہتراز کررہا ہو، مساوات ہے:

یہاں،
اورRاسپرنگ مستقلہ ہے۔اس طرح،q.xسے مطابقت رکھتا ہے۔ایک میکانیکی نظام کے لیے:
،ایک برقی نظام کے لیے:
،ان دونوں مساواتوں کا مقابلہ کرنے پر ہم پاتے ہیں کہ،L،کمیتmکے مشابہ ہے:L،کرنٹ میں تبدیلی کی مزاحمت کا ناپ ہے۔LCسرکٹ کے لیے،
اورایک اسپرنگ سے جڑی ہوئی کمیت کے لیے:
،اس طرح،kکے مشابہ ہے۔مستقلہ K،
،ہمیں ایک اکائی نقل(unit displacement)پیدا کرنے کے لیے درکار قوت(باہری)بتاتا ہے،جب کہ
ہمیں ایک اکائی چارج ذخیرہ کرنے کے لیے درکار مضمر فرق بتا تا ہے۔جدول7.1میں میکانیکی اور برقی مقداروں کے درمیان مشابہت دکھائی گئی ہے۔
جدول7.1:میکانیکی اور برقی مقداروں کے درمیان مشابہت
| میکانیکی نظام | برقی نظام |
| کمیتm | اما لیتL |
| قوت مستقلہK | صلاحیت کا مقلوب |
| نقلx | چارجq |
| رفتار |
کرنٹ |
| میکانیکی توانائی | برق-مقناطیسی توانائی |
نوٹ کریں کہ LCاہترازات کی مندرجہ بالا بحث،دووجوہات کی بناپر حقیقی نہیں ہے۔
(i) ہر امالہ گر کی کچھ مزاحمت ہوتی ہے۔اس مزاحمت کے اثر کی بنا پر،سرکٹ میں چارج اور کرنٹ پر کچھ قعری اثر(Damping effect)ہوتا ہے اور اہترازات آخر کار رک جاتے ہیں۔
(ii) اگر مزاحمت صفر بھی ہو،تب بھی نظام کی کل توانائی مستقلہ نہیں رہے گی۔اس لیے اس کا نظام سے باہر برق–مقناطیسی لہروں کی شکل میں(اگلے باب میں بیان کی گئی ہیں)اشعاع ہوتا ہے۔ دراصل ریڈیو اورTVکے ترسیل کار(ٹرانس میٹر)انھی شعاعوں پر منحصر ہیں۔
دومختلف مظاہر،یکساں ریاضیاتی عمل
آپ درجہXIکی طبیعات کی درسی کتاب کے حصہ14.10میں بیان کیے گئے ایک جبری قعری اہتراز کار پر کیے گئے ریاضیاتی عمل کا مقابلہ ایک ایسےLCRسرکٹ پر کیے گئے ریاضیاتی عمل سے کرنا چاہیں گے،جس پر ایکacوولٹیج لگائی گئی ہو۔ہم پہلے ہی بتاچکے ہیں کہ درجہXIکی درسی کتاب میں دی گئی مساوات[14.37(b)]اور یہاں دی مساوات(7.28)،بالکل یکساں ہیں،حالانکہ دونوں میں مختلف علامتیں اور مقدار یں استعمال ہوئی ہیں۔اس لیے ہم ان دونوں صورتوں میں استعمال ہوئی مختلف مقداروں کے درمیان ترادف (equivalence)کی فہرست تیار کرتے ہیں۔
چلاگیا LCR سرکٹ جبری اہترازات
![]()
| x،ہٹائو | کیپسٹر پر چارج،q |
| tوقت | وقت،t |
| m،کمیت | خود امالیت،L |
| b،قعری مستقلہ | مزاحمت،R |
| k،اسپرنگ مستقلہ | مقلوب صلاحیت، |
| ωd،چلانے والاتعدد | چلانے والا تعدد،w |
| w،اہترازات کاقدرتی تعدد | LCRسرکٹ کا قدرتی تعددωο |
| A،جبری اہترازات کی وسعت | ذخیرہ ہوئے چارج کی اعظم قدر |
| Qqm | |
| Foچلانے والی قوت کی وسعت | لگائی گئی وولٹیج کی وسعتum |
یہ ضرور نوٹ کریں کہ کیونکہx،qکے متطابق ہے،وسعتA(نقل کی اعظم قدر)ذخیرہ ہوئے چارج کی اعظم قدرqmکے متطابق ہے۔درجہXIکی درسی کتاب کی مساوات [14.39(a)]میں اہترازات کی وسعت دیگر مقداروں کی شکل میں دی گئی ہے،جسے ہم سہولت کی خاطر دوبارہ لکھ رہے ہیں:

مندرجہ بالامساوات میں ہر مقدار کو اس کی متطابق برقی مقدار سے تبدیل کیجیے اور دیکھیے کیا حاصل ہوتا ہے۔
اور
استعمال کرتے ہوئے،
کو خارج کیجیے۔جب آپ مساوات (7.33)اورمساوات(7.34)استعمال کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ مماثلت بالکل درست ہے۔
طبیعات میںآپ کے سامنے کئی ایسی صورتیں آئیں گی،جن میں بالکل مختلف طبعی مظاہر یکساں ریاضیاتی مساوات سے ظاہر کیے جائیں گے۔اگر آپ ان میں سے ایک کے لیے ریاضیاتی حل حاصل کرچکے ہیں تو آپ دوسری صورت کے لیے متطابق مقداروں کو بدل کر حل حاصل کرسکتے ہیں اور اس نئے تناظر میں نتیجہ کی تشریح کرسکتے ہیں۔ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ طبیعات کے مختلف حصوں سے ایسی یکساں صورتیں اور تلاش کریں۔لیکن ہمیں ان صورتوں کے اختلافات کا بھی دھیان رکھنا چاہیے۔
مثال7.11:دکھائیے کہ ایکLCRسرکٹ کے آزاد اہترازات میں،کیپسٹر اور امالہ کار میں ذخیرہ ہوئی توانائیوں کا حاصل جمع،وقت کے ساتھ،مستقلہ رہتا ہے۔
حل:فرض کیجیے،کیپسٹر پر شروعاتی چارجqoہے۔فرض کیجیے کیپسٹر کو Lامالیت کے ایک امالہ کار سے جوڑا گیا ہے۔جیسا کہ آپ حصہ7.8میں پڑھ چکے ہیں،اسLCسرکٹ میں وہ اہترازبرقرار رہے گا،جس کا تعدد ہے:

ایک لمحہ وقتtپر،کیپسٹر پر چارجqاورکرنٹi،دیے جاتے ہیں:
q (t) = qo cos ωt
i ( t) = - qo ω sin ωt
وقتtپر کیپسٹر میںذخیرہ ہوئی توانائی:
![]()
وقتtپر،امالہ کار میںذخیرہ ہوئی توانائی:

توانائیوں کا حاصل جمع:

حاصلِ جمع،وقت کے ساتھ،مستقلہ رہتا ہے،کیونکہqoاورCدونوں وقت کے غیر تابع ہیں۔نوٹ کریں کہ یہ کیپسٹر کی شروعاتی توانائی کے مساوی ہے۔ایسا کیوں ہے؟سوچیے۔
7.9ٹرانسفارمر(Transformers)
کئی مقاصد کے لیے،ایک متبادل وولٹیج کو اس سے کم یا زیادہ مقدار کی وولٹیج میں تبدیل کرنا ضروری ہوتا ہے۔یہ ایک ایسے آلہ کی مدد سے کیاجاتا ہے،جسے ٹرانسفارمر (Transformer)کہتے ہیں،جو باہم امالہ کے اصول پر مبنی ہے۔

شکل7.20:ایک ٹرانسفارمر میںپرائمری اور سیکنڈری کوائل لپیٹنے کے دو طریقے
(a)ایک دوسرے کے اوپر دوکوائل(b)قالب کے علاحدہ علاحدہ بازوؤں پر دو کوائل
ایک ٹراسفارمر(Transformer)کوائلوں کے دو سیٹوں پر مشتمل ہوتا ہے۔انھیں ایک نرم–لوہے کے قالب پر لپیٹا جاتا ہے،یا تو ایک کو دوسرے کے اوپر،جیسا شکل7.20(a)میں دکھایا گیا ہے،یا قالب کے دوالگ الگ بازوئوں پر،جیسا شکل7.20(b)میں دکھایا گیا ہے۔ان میں سے ایک کوائل میں،جو پرائمری کوائل کہلاتا ہے،Npچکر ہوتے ہیں۔دوسرا کوائل،سیکنڈری کوائل کہلاتا ہے۔اس میںNsچکرہوتے ہیں۔اکثر پرائمری کوائل ٹرانسفارمر کا ان پٹ کوائل ہوتا ہے اور سیکنڈری کوائل ٹرانسفارمر کا آوٹ پٹ کوائل ہوتا ہے۔
جب ایک متبادل وولٹیج،پرائمری پر لگائی جاتی ہے،تو اس سے پیدا ہونے والا کرنٹ ایک متبادل مقناطیسی فلکس پیدا کرتا ہے جو سیکنڈری سے بندھن بناتا ہے اور اس میں ایکemfکا امالہ کرتا ہے۔اسemfکی قدر،سیکنڈری میں چکروں کی تعداد کے تابع ہے۔ہم ایک مثالی ٹرانسفارمر لیتے ہیں،جس میںپرائمری کی مزاحمت قابل نظرانداز ہے۔اور قالب میںپیدا ہوا تمام فلکس پرائمری اور سیکنڈری دونوں لپیٹوں سے بندھاہوتا ہے۔فرض کیاکہ وقتt،پر پرائمری میں کرنٹ کی وجہ سے،جب کہ اس پر وولٹیجupلگائی گئی ہے،قالب میں ہر چکر میں فلکسfہے۔
تب،سیکنڈری میں،جس میںNsچکر ہیں،امالہ شدہemfیا وولٹیج ε8ہے:
![]()
متبادل فلکسøبھی پرائمری میںایک emfکا امالہ کرتا ہے جو الٹیemfکہلاتی ہے۔ یہ ہے:
(7.46) ![]()
لیکنεp=up،اگر ایسا نہیں ہوتو پرائمری کرنٹ لامتناہی ہوگا کیونکہ پرائمری کی مزاحمت صفر ہے(جیسا ہم نے فرض کیا ہے)۔اگر سیکنڈری ایک کھلا سرکٹ ہے یا اس سے لیاگیا کرنٹ قلیل (بہت کم)ہے،تب یہ تقریبیت(approximation)بڑی حد تک درست ہوگی:
جہاںUs،سیکنڈری کے سروں کے درمیان وولٹیج ہے۔اس لیے،مساوات(7.45)اور مساوات(7.46)کو لکھاجاسکتا ہے:

مساوات[7.45(a)]اورمساوات[7.46(a)]سے ہمیںحاصل ہوتاہے:

نوٹ کریں کہ مندرجہ بالا رشتہ تین تقربیتوں(approximations)کو استعمال کرکے حاصل ہوا ہے:(i)پرائمری مزاحمت اور کرنٹ کی قدریں قلیل ہیں۔(ii)پرائمری اور سیکنڈری سے یکساں فلکس بندھا ہے کیونکہ قالب سے بہت کم فلکس باہر جاتا ہے۔(iii)سیکنڈری کرنٹ بھی قلیل ہے۔
اگر ٹرانسفارمر کی استعداد(efficiency)کو100%فرض کرلیاجائے (توانائی کا کوئی زیاں نہیں)،تو پاور ان پٹ(درآمدہinput)،پاور آوٹ پٹ(برآمدہoutput)کے مساوی ہے۔اور کیونکہp = i v
ip up =i8 ux (7.48)
حالانکہ کچھ نہ کچھ توانائی ہمیشہ ضائع ہوتی ہے،یہ تقربیت پھر بھی بڑی حد تک درست ہے۔کیونکہ ایک اچھی طرح سے ڈیزائن کیے گئے ٹرانسفارمر کی استعداد95%سے زیادہ ہوسکتی ہے۔مساوات(7.47)اور مساوات(7.48)سے:

کیونکہiاورvدونوں یکساں تعدد سے اہتراز کرتے ہیں،جو کہacوسیلے کا تعددہوتا ہے،اس لیے مساوات(7.49)متطابق مقداروں کی وسعتوں یاrmsقدروں کی نسبت بھی دیتی ہے۔
اب ہم سمجھ سکتے ہیں کہ ایک ٹرانسفارمر وولٹیج یا کرنٹ کو کیسے متاثر کرتا ہے۔ہمارے پاس ہے:

یعنی کہ،اگر سیکنڈری کوائل میں چکروں کی تعداد،پرائمری کوائل میں چکروں کی تعداد سے زیادہ ہے،
تو وولٹیج عروجی(اسٹیپ اپstep up)ہوجاتی ہےVs>Vp۔اس قسم کی ترتیب،عروجی ٹرانسفارمر کہلاتی ہے۔لیکن،اس ترتیب میں،سیکنڈری میں پرائمری کے مقابلے میں کم کرنٹ ہوتا ہے![]()
۔مثلاً،اگر ایک ٹرانسفارمر کے پرائمری کوائل میں100چکر ہیں اور سیکنڈری کوائل میں200چکر ہیں،
، اس لیے10Aپر 220Vان پٹ،5.0Aپر440Vآؤٹ پٹ میں عروجی ہوجائے گا۔
اگر سیکنڈری کوائل میں پرائمری کوائل سے کم چکر ہوں Ns <Np،توہمیں ایک نزولی ٹرانسفارمر (اسٹیپ ڈاؤن ٹرانسفارمر(Step Down Transformer)ملتا ہے۔اس صورت میں،Vs<Vpاورl s>Ip،یعنی کہ وولٹیج نزولی ہوجاتی ہے یا کم ہوجاتی ہے اور کرنٹ میںاضافہ ہوجاتا ہے۔
اوپر حاصل کی گئی مساواتیں مثالی ٹرانسفارمر کے لیے ہیں(جن میں توانائی بالکل ضائع نہیںہوتی)۔لیکن حقیقی ٹرانسفارمر میں،کچھ نہ کچھ(بہت کم)توانائی ضرور ضائع ہوتی ہے۔اس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں:
(i) فلکس کا رسنا(Flux Leakage):کچھ نہ کچھ فلکس ہمیشہ رستاہے،یعنی کہ پرائمری کا پورا فلکس،سیکندڑی سے نہیں گذرتا۔اس کی وجہ قالب کا خراب ڈیزائن یا قالب میں خالی جگہوں میںبھری ہوا(air gap)ہوسکتی ہے۔پرائمری اور سیکنڈری کوائل کو ایک دوسرے کے اوپر لپیٹ کر اسے کم کیاجاسکتا ہے۔
(ii) لپیٹوں کی مزاحمت:لپیٹوں ;میں استعمال ہوئے تاروں کی کچھ مزاحمت ضرورہوتی ہے اور اس لیے تاروں میں پیداہوئی حرارتI2Rکی وجہ سے کچھ توانائی ضرور ضائع ہوتی ہے۔اعلیٰ کرنٹ اور کم وولٹیج کی لپیٹوں میں،موٹے تار کو استعمال کرکے اسے کم کیا جاسکتا ہے۔
(iii) ایڈی کرنٹ:متبادل مقناطیسی فلکس لوہے کے قالب میں ایڈی کرنٹ کا امالہ کرتا ہے اور حرارت پیدا کرتا ہے۔ایک ورقہ دار قالب استعمال کرکے اس اثر کو کم کیاجاسکتا ہے۔
(iv) پس ماندگی(Hysteresis):قالب کا مقیانا،متبادل مقناطیسی میدان کی وجہ سے باربار الٹا ہوتا ہے۔اس کے نتیجے میں قالب میں صرف ہونے والی توانائی حرارت کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے اور اسے کم ترین رکھنے کے لیے ایسا مقناطیسی مادہ استعمال کیاجاسکتا ہے جس کا پس ماندگی زیاں کم ہو۔
برقی توانائی کی بڑے پیمانے پر ترسیل اور لمبے فاصلوں پر تقسیم ،ٹرانسفارمر کے استعمال کے ذریعے کی جاتی ہے۔جنریٹیر سے حاصل ہوئے وولٹیج آؤٹ پٹ کو اسٹیپ اَپ کیاجاتا ہے (تاکہ کرنٹ کم ہوجائے اورI2Rزیاں کم ہوجائے)۔پھر اسے لمبی دوریوں پر،صارفین کے نزدیک،علاقے کے تحت اسٹیشن تک ترسیل کیاجاتا ہے۔یہاں وولٹیج کو اسٹیپ ڈائون کیاجاتا ہے۔اسے تقسیم کرنے والے تحت اسٹیشوں اوربجلی کے کھمبوں پر مزید اسٹیپ ڈائون کیاجاتا ہے اور اس طرح240Vسپلائی ہمارے گھروں تک پہنچتی ہے۔
خلاصہ
1۔ مزاحمہRپر لگائی گئی ایک متبادل وولٹیج:u =um sin it،مزاحمہ میں ایک کرنٹ:i =im پیداکرتی ہے،جہاں
،کرنٹ لگائی گئی وولٹیج کے ساتھ فیز میںہوتا ہے۔
2۔ ایک مزاحمہRسے گذررہے ایک متبادل کرنٹ:i = im sinωtکے لیے جول حرارت کی وجہ سے اوسط پاور نقصانP(ایک سائیکل پر اوسط کیاگیا)
ہے۔اسے اسی شکل میں ظاہر کرنے کے لیے،جس میںdcپاور ظاہر کی جاتی ہے(P =I2R)،کرنٹ کی ایک خاص قدر استعمال کی جاتی ہے۔اسے جذر اوسط مربع کرنٹ(root mean square current)کہتے ہیں اوراسے ظاہر کرتے ہیں:
![]()
اسی طرح،rmsوولٹیج کو معرف کیاجاتا ہے:
![]()
ہمیں حاصل ہوتا ہے:
P= IV =I2R
3۔ ایک خالص امالہ کار Lپر لگائی گئیacوولٹیج:u=um sinωt،امالہ کار میں ایک کرنٹ:
پیداکرتی ہے،جہاں
جو مساوی ہے:XL =ωL،امالیاتی نااہلیت کہلاتی ہے۔امالہ گر میں کرنٹ،وولٹیج سے
پس قدم ہوتا ہے۔ایک امالہ گر کو ایک مکمل سائیکل میں مہیا کی گئی اوسط پاور صفر ہے۔
4۔ ایک کیپسٹر پر لگائی گئی ایکacوولٹیجu= um sinωt،کیپسٹر میں ایک کرنٹ:
،بھیجتی ہے۔یہاں:
،صلاحتیی نااہلیت کہلاتی ہے۔
کیپسٹر میںسے گذررہا کرنٹ،لگائی گئی وولٹیج سے
آگے ہوتا ہے۔ایک کیپسٹر کو ایک مکمل سائیکل میں مہیا کی گئی اوسط پاور صفر ہوتی ہے۔
5۔ وولٹیج:u=um sin ωtسے چلنے والےLCRسرکٹ کے لیے،کرنٹiدیاجاتا ہے:i=im sin (ωt +ø
جہاں

اور
![]()
سرکٹ کی مقاوت کہلاتی ہے
ایک مکمل سائیکل میں اوسط پاور نقصان دیاجاتا ہے:
P = V I cosf
رکنcos f،پاور جز ضربی کہلاتا ہے۔
6۔ ایک خالص امالی یا صلاحیتی سرکٹ میں،cos f=0اور پاور کا کوئی اسراف نہیں ہوتا حالانکہ سرکٹ میں کرنٹ بہہ رہا ہوتا ہے۔ایسی صورتوں میںکرنٹ کو بغیر واٹ کا کرنٹ کہاجاتا ہے۔
7۔ ایک acسرکٹ میںکرنٹ اور وولٹیج کے درمیان فیز رشتے کووولٹیج اور کرنٹ کو، گردش کررہے سمتیوں،جنھیں فیزر کہتے ہیں،کے ذریعے بہ آسانی ظاہر کیاجاسکتا ہے۔ایک فیزر ایک سمتیہ ہے جو مبدے کے گرد،زاویائی چالwکے ساتھ،گردش کرتا ہے۔ایک فیزر کی عددی قدر،اس مقدار(وولٹیج یا کرنٹ)کی وسعت یا فرازقدر کو ظاہر کرتی ہے۔جسے فیزر ظاہر کررہا ہے۔
ایک فیزر ڈائیگرام کے استعمال سے ایکacسرکٹ کا تجزیہ کرنے میں سہولت ہوتی ہے۔
8۔ ایک سلسلہ وارLCRسرکٹ کی ایک دلچسپ خاصیت گمک کا مظہر ہے۔سرکٹ گمک ظاہر کرتا ہے،یعنی کہ،کرنٹ کی وسعت گمک دار تعدد
پر ازحد ہوتی ہے۔کیفیت جزضربی(Quality factor)کی تعریف کی جاتی ہے:

Qگمک کی نکیلے پن کی نشاندہی کرتا ہے،Qکی مقابلتاً زیادہ قدر،کرنٹ میں مقابلتاً زیادہ نکیلے فراز کی نشاندہی کرتی ہے۔
9۔ ایک سرکٹ جو ایک امالہ کارLاورایک کیپسٹر C(شروع میں چارج کیاہوا)پر مشتمل ہواور جس میں کوئیacوسیلہ اور مزاحمہ نہ ہو،آزاد اہترازات ظاہر کرتا ہے۔کیپسٹر کا چارجq،سادہ ہارمونی حرکت کی مساوات:

کو مطمئن کرتا ہے اور اس لیے،آزاد اہتراز کا تعددwہے:
نظام میں توانائی،کیپسٹر اور امالہ کار کے درمیان اہترازکرتی ہے لیکن ان کا حاصل جمع یا کل توانائی،وقت کے ساتھ،مستقلہ ہے۔
10۔ ایک ٹرانسفارمر ایک لوہے کے قالب پر مشتمل ہے جس پرNpچکروں کا ایک پرائمر ی کوائل اورNsچکروں کا ایک سیکنڈری کوائل لپٹے ہوتے ہیں۔اگر پرائمری کوائل کو ایکacوسیلے سے جوڑ دیاجائے،تو پرائمری وولٹیج اورسیکنڈری وولٹیج میں رشتہ ہے:

اور پرائمری کرنٹ اور سیکنڈری کرنٹ میں رشتہ ہے:

اگر سیکنڈری کوائل میں پرائمری کوائل سے زیادہ چکرہوں تو وولٹیج عروجی(اسٹیپ اپ)ہوجاتی ہے۔اس قسم کی ترتیب کو ایک عروجی (اسٹیپ اپ)ٹرانسفارمر کہتے ہیں۔اگر سیکنڈری کوائل میں پرائمری کوائل سے کم چکر ہوں تو ہمیں نزولی(اسٹیپ ڈاؤن)ٹرانسفارمر ملتا ہے۔
| ریمارک | اکائی | ابعاد | علامت | طبعی مقدار |
ac.um دو لٹیج کی وسعت ہے، |
V | ⌊M L2 T 3A-1⌋ | V | rmsدو لٹیج |
ac,im کرنٹ کی وسعت ہے |
A | (A) | 1 | rms کرنٹ |
| نا اہلیت | ||||
| XL =ωL | Ω | ⌊ML 2 T-3 A-2⌋ | KL | اما لیاتی |
| Ω | ⌊ML 2 T-3 A-2⌋ | Xc | صلاحتی | |
| سرکٹ میں موجود اجزا پر منحصر ہے | Ω | ⌊ML 2 T-3 A-2⌋ | Z | مقاوت |
| HZ | T-1 | ωοیاω | گمک وار تعدد | |
| ایک سلسلہ وارLCR سرکٹ کے لیے | ||||
| غیر ابعادی | Q | کیفیت جز ضربی | ||
| ایک سلسلہ وارLCR سرکٹ کے لیے | ||||
| cos ø= لگائی گئی وولٹیج اور سرکٹ میں کرنٹ کے درمیان | غیر ابعاری | پاور جز ضربی |
قابل غورنکات
1۔ جب ایکacوولٹیج یا کرنٹ کی ایک قدردی جاتی ہے تو عام طورسے یہrmsقدر ہوتی ہے۔آپ کے کمرے میں نکاس کے سروں کے درمیان وولٹیج عام طورسے240Vہوتی ہے۔یہ وولٹیج کیrmsقدر ہے۔اس وولٹیج کی وسعت ہے:![]()
2۔ ایکacسرکٹ میں ایک جز کی درج شدہ پاور اس کی اوسط درج شدہ پاور ہوتی ہے۔
3۔ ایک سرکٹ میں صرف ہوئی پاور کبھی بھی منفی نہیں ہوتی۔
4۔ متبادل کرنٹ اور راست کرنٹ دونوں ایمپیر میںناپے جاتے ہیں۔لیکن ایک متبادل کرنٹ کے لیے ایمپیر کی تعریف کیسے کی جائے گی؟acایمپیر کی تعریف،دوacکرنٹ بردار متوازی تاروں کی باہمی کشش سے نہیںاخذ کی جاسکتی ،جیسا کہdcایمپیر کی تعریف اخذ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔کیونکہacکرنٹ وسیلے کے تعدد کے ساتھ اپنی سمت تبدیل کرتا رہتا ہے اور کششی قوت کا اوسط صفر ہوگا۔اس لیےacایمپیر کو کسی ایسی خاصیت کی شکل میں معرف کرنا ضروری ہے جو کرنٹ کی سمت کے غیر تابع ہو۔جو ل حرارت ایک ایسی خاصیت ہے،اور سرکٹ میں1ایمپیرrmsقدر کا متبادل کرنٹ ہوگااگر کرنٹ اتنا ہی اوسط حرارتی اثر پیدا کرے جتنا dcکرنٹ کا ایک ایمپیر،یکساں شرائط کے ساتھ،پیدا کرتا ہے۔
5۔ ایکacسرکٹ میں،مختلف اجزا کے سروں کے درمیان وولٹیج کو جوڑتے وقت ہمیں ان کے فیزوں کا مناسب طورپر خیال رکھنا چاہیے۔مثلاًاگرVRاورVC،بالترتیب RاورCکے سروں کے درمیان وولٹیج ہیںتوRCاجتماع کے سروں کے درمیان کل وولٹیج ہے:
نہیں ہے کیونکہ
سے فیزکے باہر ہے۔
6۔ حالانکہ ایک فیزرڈائیگرام میں،وولٹیج اورکرنٹ کو سمتیوں کے ذریعے ظاہر کیاجاتا ہے،یہ مقداریں دراصل خود،سمتیہ مقداریں نہیںہیں۔یہ عددی مقداریں ہیں۔ہوتا یہ ہے کہ ہارمونی طورپر تبدیل ہورہی عددیہ مقداروں کی وسعتیں اور ان کے فیزریاضیاتی طورپر اسی طرح جمع ہوتے ہیں،جس طرح متطابق عددی قدر اورسمتوں والے گردش کرتے ہوئے سمتیوں کے ظل جڑتے ہیں۔یہ گردش کرتے ہوئے سمتیے جو ہارمونی طور پر تبدیل ہورہی عددیہ مقداروں کو ظاہر کرتے ہیں،صرف اس لیے معرف کیے جاتے ہیں،کیونکہ یہ ہمیں ان مقداروں کو جمع کرنے کا ایک آسان طریقہ مہیا کرتے ہیں۔اس طریقے میں ہم اس قاعدہ کا استعمال کرسکتے ہیں جسے ہم پہلے سے جانتے ہیں،یعنی کہ،سمتیوں کی جمع کا قانون۔
7۔ ایکacسرکٹ میں،خالص امالہ کار اورخالص کیپسٹر سے کوئی توانائی کازیاں منسلک نہیں ہوتا۔ایکacسرکٹ میں،توانائی کا اسراف کرنے والا واحد جز،مزاحمتی جز ہے۔
8۔ ایکRLCسرکٹ میں،گمک مظہر اس وقت ظاہرہوتا ہے،جب
گمک ظاہر ہونے کے لیے سرکٹ میںLاورCدونوں کا موجود ہونا لازمی ہے۔ان میں سے اگر صرف ایک (LیاC)جز سرکٹ میں ہو تو وولٹیج کی تنسیخ کا کوئی امکان نہیں ہے اور اس لیے کوئی گمک ممکن نہیں ہے۔
9۔ ایکRLCسرکٹ میں پاور جز ضربی اس کا ناپ ہے کہ سرکٹ ازحد پاورسرف کرنے کے کتنا نزدیک ہے۔
10۔ جنریٹراور موٹر میںان پٹ اور آؤٹ پٹ کے کردار ایک دوسرے کے مخالف ہوتے ہیں۔ایک موٹر میں برقی توانائی ان پٹ ہوتی ہے اورمیکانیکی توانائی آؤٹ پٹ کے کردار ایک دوسرے کے مخالف ہوتے ہیں۔ایک موٹر میں برقی توانائی ان پٹ ہوتی ہے اور میکانیکی توانائی آؤٹ پٹ ہوتی ہے۔ایک جنریٹر میں،میکانیکی توانائی ان پٹ ہوتی ہے اور برقی توانائی آئوٹ پٹ ہوتی ہے۔دونوں آلے صرف توانائی کو ایک شکل سے دوسری شکل میں تبدیل کرتے ہیں۔
11۔ ایک ٹرانسفارمر وولٹیج کی کم قدر کو وولٹیج کی زیادہ قدر(اسٹیپ اپ ٹرانسفارمر)میں تبدیل کرتا ہے۔یہ توانائی کی بقاکے قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔اسی مناسبت سے کرنٹ کم ہوجاتاہے۔
12۔ ایک اہترازی حرکت کو سائن تفاعل یا کوسائن تفاعل یا ان دونوں کے کسی اجتماع سے بیان کرنے کا انتخاب غیر اہم ہے کیونکہ صفر –وقت مقام کو تبدیل کرکے ایک کو دوسرے میں بدلا جاسکتا ہے۔
مشق
7.1 ایک100Wکا مزاحمہ،ایک220V،50Hz،acسپلائی سے جوڑا گیا ہے۔
(a)سرکٹ میں کرنٹ کیrmsقدر کیا ہے؟
(b)ایک مکمل سائیکل میں صرف ہوئی کل پاور کتنی ہے؟
7.2 (a)ایکacسپلائی کی فرازوولٹیج300Vہے۔rmsوولٹیج کیا ہے؟
(b)ایکacسرکٹ میں کرنٹ کیrmsقدر10Aہے۔فراز کرنٹ کیا ہے؟
7.3 (a)ایکacسپلائی کی فراز وولٹیج300Vہےrmsوولٹیج کیا ہے؟
(b)ایک44mHکے امالہ کار کو ،220V،50Hz،acسپلائی سے جوڑا گیا ہے۔سرکٹ میں کرنٹ کی rmsقدر معلوم کیجیے۔
7.4 ایک60mFکے کیپسٹر کو 110V،60Hz،acسپلائی سے جوڑا گیا ہے۔سرکٹ میںکرنٹ کیrmsقدر معلوم کیجیے۔
7.5 مشق7.3اورمشق7.4میںہر سرکٹ کے ذریعے ایک مکمل سائیکل میںجذب کی گئی کل پاور کتنی ہے؟اپنے جواب کی وضاحت کیجیے۔
7.6 ایک سلسلہ وارLCRسرکٹ کا گمک دار تعددωοمعلوم کیجیے، جبکہ: L=2.0H،C=32mF، R=10W۔اس سرکٹ کی Qقدر کیا ہے؟
7.7 ایک چارج کیا ہوا30mFکیپسٹر ایک27mHامالہ کار سے جوڑا گیا۔سرکٹ کے آزاد اہترازات کا زاویائی تعدد کیا ہے؟
7.8 فرض کیجیے کہ مشق7.7میںکیپسٹر کا شروعاتی چارج6mcہے۔تو شروعات میں سرکٹ میں ذخیرہ شدہ توانائی کیا ہے؟بعد میں کسی وقت کل توانائی کیا ہے؟
7.9 ایکLCRسرکٹ کو،جس میں:R=20W،L=1.5H،C=35mF،کو ایک متغیرہ–تعدد،200V،acسپلائی سے جوڑا گیا ہے۔جب سپلائی کا تعدد،سرکٹ کے قدرتی تعدد کے مساوی ہوتو ایک مکمل سائیکل میںسرکٹ کو مہیا کی گئی اوسط پاور کیا ہوگی؟
7.10 ایک ریڈیو کو MWنشریہ بینڈ کی تعدد سعت کے ایک حصہ 800KHz)سے(1200KHzپرٹیون کیاجاسکتا ہے۔اگر اس کے LCسرکٹ کی موثر امالیت200mHہے تواس کے متغیرہ کیپسٹر کی سعت کیا ہونی چاہیے۔
[اشارہ:ٹیون کرنے کے لیے،قدرتی تعدد،یعنی کہ سرکٹ کے آزاد اہترازات کا تعدد،ریڈیو لہر کے تعدد کے مساوی ہونا چاہیے]
7.11 شکل7.21میںایک سلسلہ وارLCRسرکٹ،230Vمتغیرہ تعدد کے وسیلے سے جڑا ہوا دکھایا گیا ہے۔L=5.0H،C=80mF،R=40W
(a)وسیلہ کا وہ تعدد معلوم کیجیے جو سرکٹ کو گمک میں چلاتا ہے۔
(b)گمک دار تعدد پر کرنٹ کی وسعت اور سرکٹ کی مقاومت معلوم کیجیے۔
(c) سرکٹ کے تینوں اجزا کے سروں کے درمیان مضمر ڈراپ معلوم کیجیے۔دکھائیے کہ گمک دار تعدد پر LCاجتماع کے سروں کے درمیان مضمر ڈراپ صفر ہے۔

اضافی مشق
7.12 ایکLCسرکٹ ایک20mHکے امالہ کار اور50mFکے کیپسٹر،جس کا شروعاتی چارج 10mc ہے ، پر مشتمل ہے۔سرکٹ کی مزاحمت نظرانداز کی جاسکتی ہے۔فرض کیجیے جس لمحے سرکٹ بند کیاجاتا ہے،t=0ہے۔
(a)شروع میںذخیرہ شدہ توانائی کیا ہے؟کیاLCاہترازات کے دوران اس کی بقا ہوتی ہے؟
(b)سرکٹ کا قدرتی تعدد کیا ہے؟
(c)کس وقت پر،ذخیرہ شدہ توانائی
(i)مکمل طورپر پر برقی ہے (یعنی کہ کیپسٹر میںذخیرہ ہے)(ii) مکمل طورپر مقناطیسی ہے(یعنی کہ امالہ کار میںذخیرہ ہے)۔
(d)کس وقت پر کل توانائی امالہ کار اور کیپسٹر کے درمیان مساوی تقسیم ہوتی ہے؟
(e)اگر سرکٹ میںایک مزاحمہ داخل کردیاجائے تو کتنی توانائی کا بطور حرارت اسراف ہوگا۔
7.13 0.50Hامالیت اور100Wمزاحمت کا ایک کوائل،240V،50Hz،acسپلائی سے جوڑا گیا ہے۔
(a)کوائل میںکرنٹ کی اعظم قدر کیا ہے؟
(b)وولٹیج کی اعظم قدر اور کرنٹ کی اعظم قدر میں کتنا پس وقت(Time laq)ہے۔
7.14 اگر مشق7.13کے سرکٹ کو ایک اعلیٰ تعدد سپلائی(240V,10Hz)کی سپلائی سے جوڑدیاجائے تو(a)اور(b)کے جواب حاصل کیجیے۔ اس بیان کی وضاحت کیجیے کہ بہت اعلیٰ تعدد پر ایک سرکٹ میںایک امالہ کار کا ہونا کھلے سرکٹ جیسا ہے۔ ایک امالہ کار ایکdcسرکٹ میں،قائم حالت کے بعد کیسے برتاؤکرتا ہے؟
7.15 ایک100mFکا کیپسٹر جو40Wمزاحمت کے ساتھ سلسلہ وار ہے،ایک110V،60Hzسپلائی سے جوڑا گیا ہے۔
(a)سرکٹ میں کرنٹ کی اعظم قدر کیا ہے؟
(b)کرنٹ کی اعظم قدروولٹیج کی اعظم قدر کے کتنی دیر بعد حاصل ہوتی ہے۔
7.16 اگر مشق7.15کے سرکٹ کو110V،12KHzسپلائی سے جوڑ دیاجائے تو(a)اور(b)کے جواب حاصل کیجیے۔پھر اس بیان کی وضاحت کیجیے کہ بہت اعلیٰ تعد دپر،ایک کیپسٹر ایک موصل ہوتا ہے۔اس برتائو کا مقابلہ،ایک کیپسٹر کے dcسرکٹ میں،قائم حالت کے بعد کے برتائو سے کیجیے۔
7.17 وسیلہ تعدد کو ایک سلسلہ وارLCRسرکٹ کے گمک دار تعدد کے مساوی رکھتے ہوئے اگر تینوں اجزا L،CاورRکومتوازی طرز میںجوڑ دیاجائے،تو دکھائیے کہ متوازیLCRسرکٹ میں،اس تعد دپر کرنٹ کی قدر اقل ترین ہوتی ہے۔اس تعدد کے لیے،سرکٹ کی ہر شاخ میںمشق7.11میںمتعین کیے گئے اجزا اوروسیلہ کے لیے کرنٹ کیrmsقدر معلوم کیجیے۔
7.18 ایک سرکٹ کو،جس میں80mHکا امالہ کاراور60mFکیپسٹر سلسلہ وار ہیں،230V،50Hzسپلائی سے جوڑا گیا ہے۔سرکٹ کی مزاحمت نظراندازکی جاسکتی ہے۔
(a)کرنٹ وسعت اورrmsقدریں حاصل کیجیے۔
(b)ہر جز کے سروں کے درمیان مضمر ڈراپ معلوم کیجیے۔
(c)امالہ کار کو منتقل ہوئی اوسط پاور کیا ہے؟
(d)سرکٹ کے ذریعے جذب کی گئی کل اوسط پاور کیا ہے؟(اوسط کا مطلب ہے ایک سائیکل پر کیا گیا اوسط)۔
7.19 فرض کیجیے کہ مشق7.19کے سرکٹ کی 15Wمزاحمت ہے۔سرکٹ کے ہر جز کو متنقل ہوئی اوسط پاور اور جذب ہوئی کل پاور معلوم کیجیے۔
7.20ایک سلسلہ وارLCRسرکٹ(L = 0.12 H, C = 480 nF, R = 23 W) کو ایک230V متغیرہ تعدد سپلائی سے جوڑاجاتا ہے۔
(a)وسیلہ کا وہ تعدد کیا ہوگا جس کے لیے کرنٹ سعت ازحد ہو؟یہ ازحد قدر معلوم کیجیے
(b)وہ وسیلہ تعدد کیا ہوگا،جس کے لیے سرکٹ میں جذب ہوئی پاور ازحد ہو؟اس ازحد پاور کی قدر معلوم کیجیے۔
(c)وسیلہ کے کن تعدد کے لیے سرکٹ کو منتقل ہوئی پاور،گمک دار تعدد پر پاور کی نصف ہوگی،ان تعددوں پر کرنٹ سعت کیاہوگی؟
(d)دیے ہوئے سرکٹ کا –Qجز ضربی کیاہے؟
7.21ایکLCR سرکٹ کا گمک دارتعدد اور–Q جز ضربی معلوم کیجیے،جس میں:L = 3.0 H, C = 27 mF, ,R = 7.4 W سرکٹ کی گمک کے نوکیلیپن کو،اس کی،’’پوری چوڑائی،نصف اعظم قدر پر‘‘ کو کم کرکے،2کے جزضربی سے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ایک مناسب طریقہ تجویز کیجیے۔
7.22مندوجہ ذیل سوالات کے جواب دیجیے:
(a) کسی بھیacسرکٹ میںکیا لگائی گئی لمحاتی وولٹیج،سرکٹ کے سلسلہ وار اجزا کے سروں کے درمیان لمحاتی وولٹیجوں کے الجبرائی حاصل جمع کے مساوی ہوتی ہے؟،کیا یہی بات rmsوولٹیج کے لیے درست ہے؟
(b)کیا ایک کیپسٹر کو ایک امالی لچھے کے پرائمر سرکٹ میں استعمال کیاجاتا ہے؟
(c) ایک لگایاگیا وولٹیج سگنل،ایکdcوولٹیج اور ایک اعلیٰ تعدد کی acوولٹیج کا انطباق ہے۔سرکٹ سلسلہ وار طرز میں جڑے ہوئے امالہ کار اور کیپسٹر پر مشتمل ہے۔دکھائیے کہ dcسگنلCکے سروں پر اورacسگنلLکے سروں پر ظاہر ہوگا۔
(d) ایک لیمپ سے سلسلہ وار طرز میں جڑا ہوا ایک چوک کوائل dcلائن سے لیمپ کی روشنی میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ایک acلائن کے لیے متطابق مشاہدات کی پیشن گائی کیجیے۔
(e)۔ ac مین کے ساتھ ثانوی درخشاں ٹیوب استعمال کرنے میں چوک کوائل کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟ہم چوک کوائل کی جگہ ایک عام مزاحمہ کیوں نہیں استعمال کرسکتے؟
7.23ایک پاور ترسیل لائن ایک اسٹیپ ڈائون ٹرانسفارمرکو2300Vپر ان پٹ پاور مہیا کرتی ہے۔ٹرانسفارمر کے پرائمر کوائل میں4000چکر ہیں۔اس کے سیکنڈری کوائل میں کتنے چکر ہونے چاہئیںکہ ہمیں230Vپر آئوٹ پٹ پاور مل سکے۔
7.24ایک آبی–برقی پاور پلانٹ پر پانی دبائو ہیڈ300mکی اونچائی پر ہے اور پانی کا بہائو100m3s-1ہے۔اگر ٹربائن جنریٹر کی استعداد60%ہے تو پلانٹ سے مہیا کی جانے والی برقیپاور کا تخمینہ لگائیے۔(g=9.8ms-2)
7.25ایک چھوٹا قصبہ میں220Vپر 800kWبرقی پاور درکار ہے۔یہ قصبہ 440Vپر پاور پیدا کرنے والے برقی پلانٹ سے15kmفاصلے پر ہے۔پاور لے جانے والی دوتار کی لائنوں کی مزاحمت0.5Wفی کلومیٹر ہے۔قصبہ لائن سے پاور ایک 4000–220Vاسٹیپ ڈائون ٹرانسفارمر تحت اسٹیشن کے ذریعے حاصل کرتا ہے۔
(a)حرارت کی شکل میں لائن پاور زیاں کا تخمینہ لگائیے۔
(b)یہ فرض کرتے ہوئے کہ رسائو کی وجہ سے کوائی پاور زیاں نہیں ہورہا ہے،پلانٹ کو کتنی پاور سپلائی کرنا چاہیے؟
(c)پلانٹ پر نصب اسٹیپ–اپ ٹرانسفارمر کی خاصیتیں بتائیے۔
7.26مندرجہ بالا مشق کو پچھلے ٹرانسفارمر کو ایک40,000–220Vاسٹیپ ڈائون ٹرانسفارمر سے تبدیل کرکے دہرائیے۔[پہلے کی طرح رسائی–زیاں کو نظرانداز کردیجیے،حالانکہ یہ مفروضہ اب مناسب نہیں ہے کیونکہ بہت اعلیٰ وولٹیج ترسیل شامل ہے۔]۔سمجھائیے کہ اعلیٰ وولٹیج ترسیل کو کیوں ترجیح دی جاتی ہے؟