9.1 2.5 cmسائز کی ایک چھوٹی موم بتی،36 cmخمی نصف قطر کے جوفی آئینے کے سامنے،آئینے سے 27cmکے فاصلے پر رکھی گئی ہے۔آئینے سے کتنے فاصلے پر ایک پردہ رکھا جائے کہ پردہ پر ایک واضح شبیہہ بنے؟شبیہہ کی طبع اور سائز بتائیے۔اگر موم بتی کو آئینے کے اور قریب لایا جائے،تو اسکرین(پردے)کو کیسے ہٹانا ہوگا؟
9.2 4.5 cm کی ایک سوئی،15 cmفوکس فاصلے کے حدبی آئینے سے12 cmدور رکھی گئی ہے۔شبیہہ کا مقام اور تکبیر بتائیے۔بتائیے کیا ہوگا اگر سوئی کو آئینے سے اور دور ہٹایاجائے؟
9.3 ایک تالاب کو12.5 cmاونچائی تک پانی سے بھرا گیا۔تالاب کی تلی پرپڑی ایک سوئی کی ظاہرہ گہرائی ایک خوردبین سے ناپے جانے پر،9.4 cmہے۔پانی کا انعطاف نما کیا ہے؟اگر پانی کی جگہ انعطاف نما 1.63کا دوسرا رقیق اسی بلندی تک بھر دیاجائے،تو مائیکروسکوپ کو دوبارہ سوئی پر فوکس کرنے کے لیے کتنے فاصلے تک حرکت دینا ہوگی؟
9.4 شکل9.31 (a)اور9.31 (b)میں ایک کرن کا انعطاف دکھایاگیا ہے جو ہوا میں،عماد سے 60ºکے زاویے پر ایک شیشہ–ہوا اور پانی–ہوا درمیانی رخ پر واقع ہے۔شیشہ میں زاویہ انعطاف بتائیے،جب کہ پانی–شیشہ درمیانی رخ پر پانی میں زاویہ وقوع،نارمل سے45ºہے(شکل9.31 (c))۔
شیشہ
پانی
ہوا
پانی
شیشہ
ہوا
شکل 9.31
9.5 ایک چھوٹے بلب کو،80 cmگہرائی تک پانی سے بھرے تالاب کی تلی پر رکھاگیا۔پانی کی سطح کا وہ رقبہ کیا ہے جس سے بلب کی روشنی باہر نکل سکتی ہے؟پانی کا انعطاف نما1.33ہے۔(بلب کو ایک نقطہ ماخذ مانیے)
9.6 ایک پرزم نامعلوم انعطاف نما کے شیشے کا بنا ہوا ہے۔پرزم کے ایک رخ پر روشنی کی ایک متوازی شعاع واقع ہے۔کم ترین انحراف کا زاویہ40ºناپا گیا ہے۔پرزم کے مادے کا انعطاف نما کیا ہے؟پرزم کا انعطافی زاویہ60ºہے۔اگر پرزم کو پانی میں رکھ دیاجائے(انعطاف نما1.33)تو روشنی کی ایک متوازی شعاع کا نیا کم ترین انحراف کا زاویہ کیا ہوگا؟
9.7 انعطاف نما1.55کے شیشے سے ایسے دہرے عدسی لینس بنانے ہیں جن کے دونوں رخوں کے خمی نصف قطر یکساں ہوں۔اگر فوکس فاصلہ20 cmہو تو کیا خمی نصف قطر چاہیے ہوگا؟
9.8 ایک روشنی کی شعاع نقطہ Pپر مرکوز ہوتی ہے۔اب Pسے12 cmکے فاصلے پر،مرکوز بیم کے راستے میں ایک لینس رکھ دیا جاتا ہے۔اب شعاع کس نقطہ پر مرکوز ہوگی اگر(a)رکھا گیا لینس20 cmفوکس فاصلہ کا مرکوز لینس ہو۔(b)اگر رکھا گیا لینس16 cmفوکس دوری کا غیر مرکوز لینس ہو؟
9.9 3.0cm سائز کی ایک شے،21cmفوکس فاصلے کے ایک جوفی لینس کے سامنے،اس سے 14 cmکے فاصلے پر رکھی گئی ہے۔لینس کے ذریعے بنی شبیہہ بیان کیجیے۔کیا ہوگا اگر شے کو لینس سے اور دور کردیاجائے؟
9.10 30 cm فوکس فاصلے کا ایک مرکوز لینس،20 cmفوکس فاصلے کے ایک جوفی لینس سے تماس میں ہے۔اس نظام کا فوکس فاصلہ کیا ہوگا؟یہ نظام مرکوز لینس ہوگا یا غیر مرکوز لینس؟لینسوں کی موٹائی نظر انداز کردیجیے۔
9.11 ایک مرکب خوردبین،2.0 cmفوکس فاصلے کے ایک بینیہ اور6.25 cmفوکس فاصلے کے ایک چشمیہ پر مشتمل ہے اور ان دونوں کے درمیان فاصلہ15 cmہے۔بینیہ سے کتنے فاصلے پر ایک شے کو رکھاجائے کہ آخری شبیہہ حاصل ہو(a)واضح بصارت کے کم ترین فاصلہ(25 cm)پر؟(b)لامتناہی فاصلے پر؟دونوں صورتوں میں خوردبین کی تکبیری طاقت کیاہوگی؟
9.12 ایک شخص کا قریبی نقطہ نارمل ہے(25 cm)۔وہ ایک8.0 mmفوکس فاصلہ کے بینیہ اور2.5 cmفوکس فاصلے کے چشمیہ والی خوردبین کو استعمال کرتے ہوئے،بینیہ سے9.0 mmکے فاصلے پر رکھی شے کو واضح طورپر فوکس کرسکتا ہے۔بینیہ اور چشمیہ کے درمیان فاصلہ کتنا ہے؟مائیکرواسکوپ کی تکبیری طاقت کاحساب لگائیے۔
9.13 ایک چھوٹی دوربین کے بینیہ لینس کا فوکس فاصلہ144 cmاور چشمیہ لینس کا فوکس فاصلہ6.0 cmہے۔دوربین کی تکبیری پاور کیا ہے؟بینیہ اور چشمیہ کے درمیان فاصلہ کتنا ہے؟
9.14 (a) ایک مشاہدہ گاہ کی ایک بہت بڑی انعطافی دوربین کے بینیہ لینس کا فوکس فاصلہ15 cmہے۔اگر فوکس فاصلہ1.0 cmکا چشمیہ استعمال کیاجائے تو دوربین کی زاویائی تکبیر کیا ہوگی؟
(b) اگر اس دوربین کو چاند کو دیکھنے کے لیے استعمال کیا جائے تو بینیہ لینس کے ذریعے بنی چاند کی شبیہہ کا قطر کیا ہوگا؟چاند کا قطر
3.48 × 106 m

اورقمری مدارکا نصف قطر
3.8 × 106 m

ہے۔
9.15 آئینہ مساوات استعمال کرتے ہوئے اخذ کیجیے کہ:
(a) ایک جوفی آئینہ کےfاور2fکے در میان رکھی شے کی شبیہہ حقیقی بنتی ہے اور2fسے آگے بنتی ہے۔
(b) ایک حدبی آئینہ ہمیشہ ایک غیر حقیقی شبیہہ بناتا ہے چاہے شے کا مقام کوئی بھی ہو۔
(c) ایک حدبی آئینہ سے بنی غیر حقیقی شبیہہ ہمیشہ سائز میںچھوٹی ہوتی ہے اور فوکس اور قطب کے درمیان بنتی ہے۔
(d) ایک جوفی آئینے کے فوکس اور قطب کے درمیان رکھی شے کی شبیہہ غیر حقیقی اور تکبیر شدہ ہوتی ہے۔
9.16 ایک میز کی اوپری سطح پر نصب کی گئی چھوٹی سوئی کو اوپر سے50 cmکے فاصلے سے دیکھاجاتا ہے۔وہ سوئی کتنی اوپر اٹھی ہوئی معلوم ہوگی اگر اسے اسی نقطے سے ایک15 cmموٹی شیشے کی سل سے دیکھاجائے جو کہ میز کے متوازی رکھی گئی ہو؟شیشہ کا انعطاف نما1.5ہے۔کیا جواب سل کے مقام پر منحصر ہے؟
9.17 (a) شکل9.32میں ایک’’روشنی کے پائپ‘‘کا تراشہ دکھایاگیا ہے جو کہ1.68،انعطاف نما کے شیشے کے ریشوں سے بنا ہوا ہے۔پائپ کا باہری خول1.44انعطاف نما کے مادے سے بنا ہوا ہے۔پائپ کے محور سے بنے واقع شعاع کے زاویوں کی کس سعت کے لیے پائپ کے اندر مکمل انعکاس ہوں گے،جیسا کہ شکل میں دکھایا گیا ہے؟
(b) اگر پائپ پر کوئی باہری خول نہ چڑھا ہوتو جواب کیاہوگا؟
9.18 مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے:
(a) آپ سیکھ چکے ہیں کہ مسطح اور حدبی آئینے اشیا کی غیر حقیقی شبیہہ بناتے ہیں۔کیا وہ کچھ صورتوں میں حقیقی شبیہہ بھی بناسکتے ہیں؟وضاحت کیجیے۔
(b) ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ایک غیر حقیقی شبیہہ کو پردے پر نہیں لیاجاسکتا۔لیکن جب ہم کہتے ہیں کہ ہم ایک غیر حقیقی شبیہہ’’دیکھتے ہیں‘‘تو ظاہر ہے کہ ہم اسے اپنی آنکھ کے پردے(پردہ چشم) پرلیتے ہیں۔کیا اس میں کوئی تضاد ہے؟
(c) پانی کے اندر سے ایک غوطہ خور،ایک جھیل کے کنارے کھڑے ہوئے مچھیرے کو ترچھا (obliquely) دیکھتا ہے۔ مچھیرا جتنا لمبا ہے،غوطہ خور کو وہ اس سے کم لبا معلوم ہوگا یا زیادہ؟
(d) کیا ایک تالاب کی ظاہر گہرائی بدل جائے گی،اگر اسے ترچھا دیکھاجائے؟اگر ہاں تو ظاہر گہرائی کم ہوجائے گی یا زیادہ؟
(e) ہیرے کا انعطاف نما،عام شیشے سے بہت زیادہ ہے۔کیا اس حقیقت سے ہیرا تراش کوئی فائدہ حاصل کرسکتا ہے۔
9.19 ایک کمرے کی دیوار پر لگے ہوئے ایک چھوٹے بلب کی شبیہہ سامنے والی دیورا پر،جو3mکے فاصلے پر ہے،ایک بڑے حدبی لینس کے ذریعے،حاصل کرنی ہے۔اس مقصد کے لیے استعمال کیے جاسکنے والے لینس کا فوکس فاصلہ زیادہ سے زیادہ کتنا ہوسکتا ہے؟
9.20 ایک شے سے90cmکے فاصلے پر ایک پردہ رکھاگیا ہے۔پردے پر،ایک حدبی لینس کے ذریعے،دو مختلف مقامات پر شے کی شبیہہ بنتی ہے،جن کے درمیان فاصلہ20cmہے۔لینس کا فوکس فاصلہ معلوم کیجیے۔
9.21 (a) مشق9.10میں دیے گئے دولینسوں کے اجتماع کا موثر فوکس فاصلہ معلوم کیجیے اگر وہ اس طرح رکھے ہوں کہ ان کے خاص محور ایک دوسرے پر منطبق ہوں اور ان کے درمیان 8.0cmفاصلہ ہو۔کیا جواب اس پر منحصر ہے کہ متوازی روشنی کی شعاع اجتماع کے کس جانب واقع ہے؟کیا اس نظام کے موثر فوکس فاصلے کے تصور کی کچھ افادیت ہے بھی؟
(b) 1.5cmسائز کی ایک شے اس مندرجہ بالا ترتیب میں حدبی لینس کی جانب رکھی گئی ہے۔شے اور حدبی لینس کے درمیان فاصلہ40cmہے۔ دولینسوں کے اس نظام سے پیدا ہونے والی تکبیر معلوم کیجیے اور شبیہہ کا سائز معلوم کیجیے۔
9.22 انعطافی زاویہ60ºکے پرزم کے رخ پر ایک روشنی کی کرن کو کس زاویہ پر واقع ہونا چاہیے کہ دوسرے رخ پر اس کا بس مکمل اندرونی انعطاف ہو؟پرزم کے مادے کا انعطاف نما1.524ہے۔
9.23 ایک کارڈشیٹ کو 1mm2سائز کے مربعوں میں تقسیم کیاگیا ہے اوراسے ایک تکبیری شیشے(فوکس فاصلہ9 cmکا ایک مرکوزی لینس) کے ذریعے،9cmکے فاصلے سے دیکھاجاتا ہے اور تکبیری شیشے کو آنکھ کے نزدیک رکھاجاتا ہے۔
(a) لینس کے ذریعے پیدا کی گئی تکبیر کتنی ہے؟غیر حقیقی شبیہہ میں ہر مربع کا رقبہ کیا ہوگا؟
(b) لینس کی زاویائی تکبیر(تکبیری طاقت) کتنی ہے۔
(c) کیا(a)میںحاصل کی گئی تکبیر(b)کی تکبیری طاقت کے مساوی ہے؟وضاحت کیجیے۔
9.24 (a) مشق9.29میں مربعوں کو واضح طورپر اعظم ممکنہ تکبیری طاقت سے دیکھنے کے لیے لینس کو شکل سے کتنے فاصلے پر رکھنا چاہیے۔
(b) اس صورت میں تکبیر کیا ہے؟
(c) کیا اس صورت میں تکبیر،تکبیری پاور کے مساوی ہے؟وضاحت کیجیے۔
9.25
مشق 9.30 میں شے اور تکبیری شیشے کے درمیان کتنا فاصلہ ہونا چاہیے کہ شکل کے ہر مربع کی غیر حقیقی شبیہہ کا رقبہ

ہو۔کیاآپ اپنی آنکھوں کو تکبیرکار کے بہت نزدیک رکھ کر مربعوں کو واضح طورپر دیکھ سکیں گے؟(نوٹ : 9.23سے 9.25کی مشقیں آپ کو کسی شے کے مکمل سائز تکبیر اور زاویائی تکبیر کے درمیان فرق کی مکمل طور پر سمجھنے میں مدد کریں گی ۔ )
9.26 مندرجہ ذیل سوالات کے جواب دیجیے:
(a) ایک شے کے ذریعے آنکھ پر بنایا گیا زاویہ،اسی شے کی ایک تکبیری شیشے سے بنی غیر حقیقی شبیہہ کے ذریعے آنکھ پر بنائے گئے زاویے کے مساوی ہے۔تکبیری شیشہ کس لحاظ سے زاویائی تکبیر مہیا کرتا ہے؟
(b) ایک تکبیری شیشے سے دیکھتے وقت ہم عام طورسے اپنی آنکھوں کو شیشے کے بہت نزدیک رکھتے ہیں۔اگر آنکھ کو پیچھے کرلیاجائے تو کیا زاویائی تکبیربدل جائے گی؟
(c) ایک سادہ خوردبین کی تکبیری طاقت،لینس کے فوکس فاصلے کے مقلوب متناسب ہے۔توکم سے کم فوکس فاصلے کا لینس استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ تکبیری طاقت حاصل کرنے میںکیاچیز مانع آتی ہے؟
(d) ایک مرکب خوردبین کے بینیہ اورچشمیہ دونوں کا فوکس فاصلہ کم ہونا کیوں لازمی ہے؟
(e) ایک مرکب خوردبین سے دیکھتے وقت،بہترین طورپر دیکھنے کے لیے ہمیں اپنی آنکھیں چشمیہ پر رکھنے کی بجائے اس سے تھوڑے فاصلے پر رکھنا چاہئیں۔کیوں؟آنکھ اور چشمیہ کے درمیا ن وہ تھوڑا فاصلہ کتنا ہوناچاہیے؟
9.27 1.25 cm فوکس فاصلے کا بینیہ اور 5.0 cmکا چشمیہ استعمال کرتے ہوئے ہم30Xکی زاویائی تکبیر (تکبیری طاقت)چاہتے ہیں۔آپ مرکب خوردبین کو کیسے ترتیب دیں گے؟
9.28 ایک چھوٹی دوربین کے بینیہ لینس کا فوکس فاصلہ140cmہے اور چشمیہ کا فوکس فاصلہ5.0cm ہے۔ دوربین کی تکبیری طاقت، دور رکھی اشیا کو دیکھنے کے لیے کیاہوگی،جب کہ:
(a) دوربین عام طریقے سے درست کی گئی(adjust)ہے(یعنی کہ،آخری شبیہہ لامتناہی فاصلے پر بن رہی ہے)؟
(b) آخری شبیہہ،واضح بصارت کے کم ترین فاصلے(25cm)پر بن رہی ہے؟
9.29 (a) مشق9.28 (a)میں بیان کی گئی دوربین کے لیے بینیہ–لینس اور چشمیہ کے درمیان فاصلہ کیا ہوگا؟
(b) اگر اس دوربین کو100kmاونچے مینار کو دیکھنے کے لیے استعمال کیاجائے جو3kmکے فاصلے پر ہے تو بینیہ–لینس سے بننے والی مینار کی شبیہہ کی اونچائی کیاہوگی؟
(c) اگر آخری شبیہہ25cmکے فاصلے پر بن رہی ہے تو مینار کی اس آخری شبیہہ کی اونچائی کیاہوگی؟
9.30 ایک کیسیگرین دوربین میں دوآئینے استعمال کیے جاتے ہیں،جیسا کہ شکل9.30میں دکھایاگیا ہے۔ایسی دوربین کو اس طرح بنایا جاتا ہے کہ آئینوں کا درمیانی فاصلہ20mmہو۔اگر بڑے آئینہ کا خمی نصف قطر220mmہے اور چھوٹے آئینہ کا 140mmہے،تو لامتناہی فاصلے پر رکھی ایک شے کی آخری شبیہہ کہاں بنے گی؟
9.31 ایک گیلوونومیٹر کوائل سے منسلک ایک مسطح آئینے پر واقع روشنی اسی راستے پر واپس لوٹ جاتی ہے جیسا کہ شکل9.33میں دکھایا گیا ہے۔کوائل میں بہہ رہا کرنٹ آئینے میں3.5ºکا انفراج پیدا کرتا ہے۔ 1.5m فاصلے پر رکھے ہوئے پردے پر منعکس ہوئے روشنی کے دھبے کا نقل کیاہوگا؟
شکل9.33
9.32 شکل9.34میںایک مساوی–حدبی لینس دکھایاگیا ہے(انعطاف نما:1.50)،جو ایک مسطح آئینے کے اوپر بنی رقیق کی تہہ سے تماس میں ہے۔ایک چھوٹی سوئی کی نوک کو خاص–محور پر حرکت دی جاتی ہے،یہاں تک کہ ایک الٹی شبیہہ سوئی کے مقام پر حاصل ہوتی ہے۔سوئی کا لینس سے فاصلہ45.0cmناپا گیا ہے۔رقیقی کو ہٹادیاجاتا ہے اور تجربہ دہرایا جاتا ہے۔اب نیا فاصلہ30.0cmناپا جاتا ہے۔رقیق کا انعطاف نما کیا ہے؟
شکل9.34